December 29, 2024
News

24-12-2024

خبرنامہ نمبر7976/2024
کوئٹہ، 24 دسمبر2024: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر ایک تہنیتی پیغام میں کہا کہ برصغیر پاک و ہند کی تاریخ میں اس دن بہت اہمیت ہے۔ آج ایک ایسے وژنری رہنما کی پیدائش کا دن ہے جس نے اپنی غیرمعمولی دانشمندی، قیادت اور دور اندیشی کے ذریعے مسلمانوں کو غلامی سے نجات دلائی اور ایک آزاد اور خودمختار پاکستان کی راہ ہموار کی۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ اس وقت متعدد بیرونی اور اندرونی چیلنجز کا سامنا ہے۔ تاہم قائداعظم کے بتائے ہوئے تنظیم، اتحاد اور ڈسپلن کے اصولوں کو اپنا کر ہم ان درپیش مشکلات کو دور کر کے اپنے ملک و صوبے کو حقیقی ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن کر سکتے ہیں۔ قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ہمیں نہ صرف ان کے اصولوں پر کاربند رہنا چاہیے بلکہ اپنے ملک و قوم کی بہتری کیلئے مخلصانہ اور ٹھوس کوششیں کرنی چاہیے۔ اسطرح ہم ایک کامیاب فلاحی ریاست کے قیام کی راہ ہموار کر سکتے ہیں جو ایک خوشحال اور ہم آہنگ پاکستان کیلئے اپنے اسلاف کے وژن کے مطابق ہوگی۔

Pictorial News

28-12-2024

News

28-12-2024

Pictorial News

27-12-2024

News

26-12-2024