خبرنامہ نمبر7974/2024
استامحمد24دسمبر۔ڈپٹی کمشنر استا محمد ارشد حسین جمالی نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے زیر نگرانی میں روڈز کی مختلف اسکیمات کا جائزہ لیا جائزے کے پر انہوں نے کام کی کوالٹی اور دیگر امور کا مشاہدہ بھی کیا اس موقع پر سب ڈویژنل افیسر وسیم احمد جمالی نے ڈپٹی کمشنر کو ترقیاتی امور کے متعلق تفصیل سے بریفنگ دی اس موقع پر قیصر خان۔ حاجی خان پلال سمیت دیگر آفیسران موجود تھے ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی نے بلیک ٹاپ روڈ غریب آباد ٹو چاچڑ پاک جوکہ نو کلومیٹر تک محیط ہے اور بلیک ٹاپ روڈ میر احمد حاجیجہ اینڈ ولی محمد حاجیجہ کا تفصیلی جائزہ لیا جائزے کے موقع پر انہوں نے سختی کے ساتھ ہدایات دی کے پی سی ون کے مطابق منصوبے کو مکمل کیا جائے تاکہ اس کی تکمیل کے بعد لوگوں کو بہترین سفری سہولیات میسر آسکیں انہوں نے ترقیاتی امور پر معمور افسران و انجینئرز کو سختی سے ہدایات دی کہ وہ اپنی نگرانی میں ترقیاتی عمل کو تکمیل تک پہنچانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی کیونکہ ان اسکیمات سے عوام کے مفادات منسلک ہیں بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ارشد جمالی نے محکمہ مواصلات و تعمیرات بلڈنگز کے مختلف زیر تعمیر منصوبوں کا جن میں ڈسٹریبیوشن ایم این سی بلاک لیبر ہسپتال استامحمد، زیر تعمیر گرلز پرائمری اسکول میر محمد حا جیجہ،سیول ویٹرنری ہسپتال، شامل کا بھی جائزہ لیا انہوں نے منصوبوں کی سست روی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی فلاح و بہبود کیلئے ترقیاتی عمل شروع کرتی ہے اس لئے ضروری ہے کہ زیر تعمیر منصوبوں پر معمور افسران کو چاہیے کہ وہ نہ صرف ان منصوبوں کو مقرر مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے بلکہ ان کے معیار پر بھی خصوصی توجہ مبذول کی جائے اور ان کے معیاری تعمیر پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا تاکہ مکمل ہونے والی ترقیاتی عمل علاقے کی خوشحالی کے ساتھ ساتھ دیرپا ثابت ہوں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کی کوشش رہے گی کہ جب تک یہ منصوبے پایہ تکمیل تک نہیں پہنچتے تب تک تمام ترقیاتی امور پر گہری نظر رکھی جائے گی۔