خبرنامہ نمبر7973/2024
کوئٹہ 24دسمبر۔ صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھتیران نے کہا ہے کہ برصغیر کے مسلمانوں کے لئے علیحدہ ریاست کے قیام کے سلسلے میں قائداعظم محمد علی جناح کی والہانہ قیادت اور انتھک جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد اعظم کی والہانہ او ر دانشمندانہ قیادت میں مسلم رہنماوں کی انتھک جدوجہد اور عظیم قربانیوں کے نتیجے میں مملکت خداداد پاکستان معرض وجود میں آئی جس کی بقاء و سلامتی ہماری اولین ذمہ داری اور ترجیح ہے۔قائداعظم کے اصولوں ایمان، اتحادا ورتنظیم کو اپنی زندگی کا شعار بنا کر پاکستان کی تعمیر و ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے حوالے سے جاری اپنے پیغام میں کیا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان کا استحکام اور بقاء و سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے۔ ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان ہماری حتمی منزل ہے اور اس منزل کے حصول کے لئے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا دریں اثنا صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھتیران نے مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کے موقع پر ملک بھر خصوصا بلوچستان کی مسیحی برادری کو مبارکباد دی ہے۔ کر سمس کے حوالے سے صوبائی وزیر نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو بحیثیت ملکی شہری ہر قسم کے مساوی حقوق حاصل ہیں، ہمارا مذہب اسلام اقلیتوں کو مساوی حقوق دینے کا درس دیتا ہے اور ہمارا آئین انہیں اپنی مذہبی عبادات ، رسومات اور تہواروں کو پوری آزادی سے منانے کی ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نےکہا کہ موجودہ صوبائی حکومت اسلامی تعلیمات اور ملکی آئین کے تقاضوں کے عین مطابق ملک میں بسنے والی اقلیتی برادری کی فلاح وبہبود ان کے جان و مال کے تحفظ اور ان کے تمام حقوق کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں خصوصاً مسیحی برادری کا بھر پور کردار رہا ہے جسے پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ ملکی و عالمی صورتحال اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ ہر سطح پر بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے۔

Related Post
DGPR ADVERTISEMENTS
September 9, 2025
9th-September-2025
September 9, 2025
8th-September-2025
September 9, 2025
8th-September-2025
September 9, 2025
08-09-2025
September 8, 2025
07-09-2025
September 8, 2025
07-09-2025
September 8, 2025
6th-September-2025
September 7, 2025
6th-September-2025
September 7, 2025
5th-September-2025
September 6, 2025
5th-September-2025
September 6, 2025
DGPR ADVERTISEMENTS
September 5, 2025
DGPR ADVERTISEMENTS
September 5, 2025
4th-September-2025
September 5, 2025
4th-September-2025
September 5, 2025
05-09-2025
September 5, 2025
Revised Test & Interview Schedule for Vacant Posts in Revenue
September 4, 2025
Vacancy Announcement: Dispenser Position at Health Department Nushki
September 4, 2025