خبرنامہ نمبر7962/2024
کوئٹہ24 دسمبر ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژن صدور اور جنرل سیکرٹریز کا اجلاس منگل کو یہاں منعقد ہوا اجلاس میں شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کی تقاریب کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور اس ضمن میں ذمہ داریوں کا تعین کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان بھر میں شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر تقاریب منعقد کرکے شہید رانی کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو تاریخ کی عظیم رہنمائ تھیں جن کی لازوال جدوجہد اور قربانیوں کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا پیپلز پارٹی کا ہر نظریاتی کارکن محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن و مشن کا وارث ہے پارٹی کارکن ہمارا سرمایہ افتخار ہیں خود بھی ایک عام کارکن ہوں اور کارکن کی حیثیت سے شہید جمہوریت کی برسی کے قافلوں کی معاونت و رہنمائی کروں گا اور ذاتی طور پر انتظامات کا جائزہ لوں گا پارٹی کا ہر کارکن شہید جمیوریت محترمہ بینظیر بھٹو کے نظریات کا سفیر ہے پارٹی کارکنوں کے مسائل حل کریں گے پارٹی کارکن نچلی سطح پر عوام کو درپیش مسائل کی نشادہی کریں عوام نے پاکستان پیپلزپارٹی سے جو توقعات وابستہ کررکھی ہیں ان پر پورا اترنے کے لئے پارٹی کے تمام عہدیداروں اور کارکنوں کو عوام میں رہ کر ان کے دکھوں و مصائب کا ازالہ کرنا ہوگا صوبائی حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سروس ڈلیوری کے نظام میں بہتری لاررہی ہے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے صدر آصف علی زرداری اور چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی رہنمائی میں عام آدمی کی فلاح و بہبود کیلئے دستیاب وسائل کے درست استعمال کو یقینی بنارہے ہیں ہماری کوشش اور پختہ عزم ہے کہ بلوچستان کی ترقی کے لئے ایسی درست سمت کا تعین کریں جس سے گڈ گورننس کو فروغ حاصل ہو اور حکومتی اقدامات کے ثمرات عام بلوچستانی تک پہنچیں ، اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے ڈویژن صدور و جنرل سیکرٹریز نے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت کی کارکردگی اور محکمہ جاتی اصلاحات کے عمل کو سراہا۔