November 24, 2024
News

24-11-2024

خبرنامہ نمبر 7210/2024
کوئٹہ 24 نومبر: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کیسکو چیف کو ہدایت کی کہ وہ ژوب ڈویژن کے تمام بجلی صارفین کو مکمل وولٹیج کے ساتھ بجلی فراہمی کو یقینی بنائیں اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے کیونکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے بل ادا کرنے والے اچھے صارفین بھی اب تنگ آچکے ہیں. انہوں نے کہا کہ واپڈا کے حکام اپنے دفتری طریقہ کار کو بہتر بنائیں اور تمام صارفین کے ساتھ مناسب رویہ رکھیں یہ بات انہوں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی. اس موقع پر کیسکو چیف نے یقین دلایا کہ آپ کی ہدایات کے مطابق ژوب گرِڈ اسٹیشن کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے ساتھ ایک اور بڑا ٹرانسفر / ٹرالی بھی جلد لگا دیں گے. گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ کسٹمر سروس کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کیلئے بجلی صارفین کی شکایات کو مؤثر طریقے سے نمٹا جانا چاہیے. صحت اور تعلیم کے اداروں سمیت سرکاری دفاتر میں اوقات کار کے دوران بجلی کی فراہمی کا خاص خیال رکھیں۔

خبرنامہ نمبر 7211/2024
کوئٹہ، 24 نومبر: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کوئٹہ میں اپنے پرانے دیرینہ دوست اور سینئر سیاستدان سعید احمد ہاشمی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے ملکی سیاست میں ہونے والی تازہ ترین پیشرفت اور وفاقی حکومت اور صوبوں کے درمیان خوشگوار تعلقات بھی زیر بحث آئے۔ دونوں رہنماؤں نے صوبے میں عوام کی زندگیوں بہتری اور آسانی لانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

خبرنامہ نمبر 7208/2024
سوئی۔24 نومبر۔۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اتوار کے روز سوئی پہنچے جہاں انہوں نے شہید اللہ رکھیہ اور امن فورس کے کمانڈر شہید صدرالدین کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی وزیر اعلیٰ نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے امن و امان کی بحالی اور قوم کی بقاء لیے اپنی جانیں قربان کیں ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا وزیراعلیٰ نے شہداء کے خاندان سے ملاقات کے دوران ان کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت ان کی خدمات اور قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی انہوں نے یقین دلایا کہ شہداء کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے بعد ازاں، وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی پاکستان ہاؤس بھی گئے جہاں انہوں نے عوامی مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے فوری ہدایات جاری کئے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور تمام وسائل اس مقصد کے لیے بروئے کار لائے جائیں گے اور صوبے بھی میں یکساں تعمیر و ترقی کا جال بچھایا جائے گا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کر رہی ہے جس سے صوبے میں مجموعی طور پر خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور حکومتی اقدامات کے ثمرات سے صوبےکے عوام مستفید ہونگے۔

خبرنامہ نمبر 7209/2024
کوئٹہ، 24 نومبر۔ وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اتوار کے روز پیپلز لائرز فورم کے صدر بہرام خان ترین کے ہاں گئے جہاں انہوں نے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی وزیر اعلٰی بلوچستان کے ہمراہ صوبائی وزراء اور پیپلزپارٹی کے رہنماء بھی موجود تھے، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لئے دعا کی

خبرنامہ نمبر 7205/2024
نصیرآباد 24 نومبر: ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد کاکڑ کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے محکمہ لائیوسٹاک ڈسٹرکٹ نصیرآباد کی جانب سے تحصیل چھتر نصیرآباد کے مقام پر مفت ویٹرنری کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کرنل رضوان علی، میجر بدر اور ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسر نصیرآباد ڈاکٹر زاہد حسین نے مفت ویٹرنری کیمپ کا تفصیلی دورہ کیا۔ محکمہ لائیوسٹاک صوبے میں لائیوسٹاک کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہا ہے، زراعت اور لائیوسٹاک کی ترقی سے ہی معیشت میں مثبت رجحان لایا جا سکتا ہے۔ نصیرآباد ڈویژن صوبے کا گرین بیلٹ ہے جہاں زراعت اور لائیوسٹاک میں جدت لانے اور ترقی دینے کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسر نصیرآباد ڈاکٹر زاہد حسین عمرانی نے تحصیل چھتر کے مقام پر جانوروں میں پائی جانے والی متعدی بیماریوں کے خلاف لگائے گے مفت ویٹرنری کیمپ کے دورے کے دوران کیا۔ مفت لگائے گئے۔ ویٹرنری کیمپ میں چھوٹے اور بڑے جانوروں کے علاج کے ساتھ ساتھ مختلف جانوروں کو موذی امراض کی روک تھام کیلئے ویکسین بھی لگائے گئے۔ فرنٹیئر کور بلوچستان کے کرنل رضوان علی اور میجر بدر نے بھی تحصیل چھتر کے مقام پر لگائے گئے اس مفت ویٹرنری کیمپ کا دورہ کیا جہاں ڈسٹرکٹ ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر زاہد حسین عمرانی نے انہیں فری کیمپ اور لائیوسٹاک کے بابت تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈسٹرکٹ ویٹرنری آفیسر نے کہا کہ نصیرآباد میں زراعت اور لائیوسٹاک کی ترقی کے بے شمار مواقع موجود ہیں لائیوسٹاک کے شعبے میں جدت لاتے ہوئے لائیوسٹاک کی ترقی کو ممکن بنایا جا رہا ہے۔ جس سے معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے محدود وسائل میں لائیوسٹاک کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں اس سے پہلے بھی متعدد بار نصیرآباد میں جانوروں کو بیماریوں سے بچانے اور ان کی افزائش نسل کیلئے مفت کیمپ کا انعقاد کر چکے ہیں۔ اس طرح کے اقدامات سے ایک تو جانوروں کا مفت معائنہ اور علاج ممکن ہوتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ غریب جانور پالوں کو جانوروں میں پائی جانے والی بیماریوں سے متعلق آگاہی اور احتیاطی تدابیر سے بھی اشناں کیا جاتا ہے۔

خبرنامہ نمبر 7206/2024 خضدار:24 نومبر/ ڈپٹی کمشنر خضدار کی ہدایت پر لیویز فورس خضدار کی منشیات کے خلاف کاروائی جاری ہے۔ گاسلیٹی لیویز چیک پوسٹ نے کروڑوں روپے مالیت کے منشیات برآمد کرلئے تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ خضدار میں بڑے پیمانے پرمنشیات کے خلاف مہم جاری ہے۔ اب تک متعدد منشیات فروش اوراسمگلرز کوگرفتار کیا جاچکا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر وڈھ محمد حنیف کبزئی کی نگرانی میں گاسلیٹی چیک پوسٹ انچارج عبدالقادر باجوئی، دفعدار جاوید احمد،محمد رفیق کی سربرایی میں لیویز عملہ نے کاروائی کرتے ہوئے گاڑی نمبر BD-6823 سے کروڑوں مالیت کے چرس برآمد کرکے ملزم محمد عمران ولد محمد اسلم سکنہ بلیدہ اور ملزم رضوان احمد ولد نوراحمد سکنہ سکھر کو گرفتار کرکے گاڈی اور منشیات اپنے قبضے میں لے لئے ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے منشیات کے خلاف مہم میں لیویز فورس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہے جو منشیات کے خلاف سرگرم عمل ہے۔لیویز فورس خضدار منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے پرعزم ہے۔

Pictorial News

24-11-2024

Pictorial News

23-11-2024

News

23-11-2024

Pictorial News

21-11-2024

News

21-11-2024(F-2)