خبرنامہ نمبر 2077/2025کوئٹہ، 23 مارچ صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے نوشکی لنک بائی پاس پر پولیس موبائل پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ہماری حکومت ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے وہ عناصر جو حکومت کی عملداری کو چیلنج کر رہا ہے وہ جلد قانون کی گرفت میں آجائےگے صوبے میں دہشت گردوں کے خلاف ہمارے سیکیورٹی اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں عوام کے معاونت سے شرپسند عناصر کا قلع قمع کیا جاسکتا ہے ۔ عوام کی جان ومال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے امن و امان اور قانون کی عملداری برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاتے جا رہے ہیں ۔ دہشت گردی کی بیخ کنی کے لیے ہماری حکومت مختلف اقدامات اٹھا رہے ہیں صوبے سے دہشت گردی کے ناسور کی خاتمے کے لئے سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو ہم سراہتے ہیں اور ان کے تعاون کے لیے ہماری حکومت ہمہ وقت حاضر رہتے ہیں
خبرنامہ نمبر 2078/2025چمن23 مارچ :ملک کے دیگر شہروں کی طرح سرحدی شہر چمن میں بھی اج 23 مارچ یوم پاکستان ملی جوش و جزبے کے ساتھ منایا گیا اس سلسلے میں اج ضلع بھر میں مختلف ایونٹ کا انعقاد کیا گیا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی سربراہی میں فلیک مارچ کا انعقاد کیا گیا فلیگ مارچ ڈی سی کمپلیکس چمن سے شروع ہو کر شہر کے مختلف شاہراوں سے ہوتے ہوئے واپس ڈپٹی کمشنر افس چمن پر اختتام پزیر ہوا 23 مارچ کی مناسبت سے نکالی گئی ریلی کی اختتام پر ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے شرکاء سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ ہماری قومی تاریخ کا ایک عظیم دن ہے، آج کے دن مسلمانان ہند نے اپنی منزل کا تعین کیا اور قائد اعظم اور انکی رفیق کاروں کی ولولہ انگیز قیادت میں ایک طویل اور سخت جہدوجہد کے نتیجے میں مملکتِ خداداد پاکستان کی حصول کو یقینی بنایا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں اور 23 مارچ 1940کو قرارداد پاکستان منظور ہونے کے ساتھ سال بعد ہمیں اللہ تعالیٰ نے آزادی جیسی نعمت سے نوازا آج کا دن تخلیق پاکستان کے حقیقی مقاصد پر کاربند رہنے کے عزم کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے آباؤاجداد کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرتے ہوئے قومی اتحاد و اتفاق اور اصولوں پر کار بند رہنے کی ضرورت ہے یوم پاکستان کے موقع پر مجھ سمیت پوری قوم اپنے کشمیر بھائیوں کی قربانیوں اور جہدوجہد آزادی کو بھی خراج تحسین پیش کرتی ہے جوکہ جذبہ ایمانی کے ساتھ اپنے آزادی کیلئے بھارتی فوج کی ظلم و جبر اور بربریت کا مقابلہ کر رہے ہیں
خبرنامہ نمبر2079/2025کوئٹہ 24 مارچ۔ قائمقام گورنر بلوچستان کیپٹن ر عبدالخالق اچکزئی نے یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ اسپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے پچاسی برس قبل پیش ہونے والی تاریخی قرارداد لاہور کے نتیجے میں مسلمان ایک علیحدہ وطن حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہوئے. 23 مارچ، 1940 کے اہم تاریخی دن کے سات سال بعد برصغیر پاک و ہند کے مسلمان ایک آزاد اور خودمختار ملک حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے. صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں فیسٹیول کا مقصد صوبے بھر کے تمام نوجوانوں میں مختلف کھیلوں کے رجحان کو فروغ دینا ہے. اپنے نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے سے ہم ا±ن کو منشیات کی لعنت اور دیگر سماجی برائیوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں. اس کامیاب اسپورٹس فیسٹیول کے انعقاد پر تمام منتظمین خراج تحسین کے مستحق ہیں. اس موقع پر صوبائی وزرائ ظہورِ بلیدی، بخت کاکڑ، فیصل جمالی، صوبائی مشیر کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ اور پارلیمانی سیکرٹری لیاقت لہڑی سمیت اعلیٰ آفیسرز، کھلاڑی اور خواتین و حضرات کی ایک بڑی تعداد موجود تھی. اسپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے قائمقام گورنر بلوچستان کیپٹن ر عبدالخالق اچکزئی نے کہا کہ دعویٰ سے کہا جا سکتا ہے کہ بلوچستان کے نوجوان صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں ہیں لیکن ضروری مواقعوں اور سہولیات کی کمی ان کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے. ہمارے ابھرتے نوجوان نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر اپنے ملک اور صوبہ کا نام روشن کر سکتے ہیں. انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ان خوش نصیب ممالک میں ہیں جن کی کل آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے لہٰذا ضروری ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کی پوشیدہ صلاحیتوں کو ملک و قوم کے بہترین مفاد کیلئے بروے کار لائیں. قائمقام گورنر بلوچستان نے کہا کہ پورے خطے میں سیاسی و معاشی کشمکش کے پیش نظر سردست ہمیں اندرونی اتحاد و اتفاق رائے پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے. واضح رہے کہ اختلاف رائے کا احترام انسانی معاشرہ کی خوبصورتی ہے لیکن اپنے حقیر ذاتی مفاد کیلئے ہمیں قومی مفادات کو داو پر لگانے سے اجتناب کرنا چاہیے. قائمقام گورنر اچکزئی نے کہا کہ ہم اپنے چھوٹے چھوٹے اندرونی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر وسیع تر قومی سالمیت، اجتماعی ترقی اور عوامی فلاح بہبود کے مشترکہ وژن کیلئے ملکر کام کریں. اپنے فرائض ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ ادا کرینگے کیونکہ آج بھی ہمارے درمیان بہت کم اختلافات ہیں لیکن اتفاقات اور مشترکات بہت زیادہ ہیں. آخر میں قائمقام گورنر بلوچستان اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو گولڈ میڈل پہنائے گئے، مہمانانِ گرامی اور منتظمین میں یادگاری شیلڈز تقسیم کیے. اس موقع پر صوبائی مشیر کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ نے قائمقام گورنر بلوچستان کو یادگاری شیلڈ پیش کیا.﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2080/2025کوئٹہ 24مارچ ۔23 یوم پاکستان کے موقع پر محکمہ کھیل امور نوجوانان حکومت بلوچستان کی جانب سے یوم پاکستان سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیا گیا جس میں 30 سے زائد کھیلوں کے مقابلے شامل تھے 16 مارچ سے بلوچستان بھر میں جاری سپورٹس فیسٹول شایاں شان انداز میں اختتام پزیر ہوگیا،اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی قائم مقام گونر بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی، صوبائی وزرا، مشیر کھیل بلوچستان،اراکین اسمبلی، سیکرٹری کھیل،ڈائریکٹر جنرل کھیل،صدر بسجا اور مرد و خواتین کھلاڑیوں اور سول سوسائٹی کے افراد نے بھرپور شرکت کی اس موقع تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام گونر بلوچستان عبدالخالق اچکزئی کا کہنا تھا کہ نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں نوجوان دہشت گردوں کے آسان ٹارگٹ ہوتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ نوجوانوں کو کھیلوں سرگرمیوں کی جانب راغب کریں تاکہ ہمارے نوجوان مثبت سرگرمیوں کا حصہ بنے،کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کو کھیلنے کے مواقع فراہم۔۔ مشیر کھیل مینا مجید نے کہا ہے کہ ہم نے 16 مارچ سے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سپورٹس فیسٹول شروع کیا گیا تھا جوکہ اختتام پذیر ہوگیا مینا مجید کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے کہ نوجوان کھیلوں کے میدانوں میں نظر آئیں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا جائے گا انہوں نے کہا ہے کہ سپورٹس میں بہت ساری خامیاں ہیں جلد حل کرنے کی کوشش کرینگےمشیر کھیل مینا مجید نے کہا ہے کہ سپورٹس فیسٹول کا مقصد نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں راغب کرنا ہے انہوں نے کہا ہے کہ نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیت نے والے کھلاڑیوں کو سرکاری نوکری اور نقدانعامات سے نوازا جائے گاصوبائی وزیر پی اینڈ ڈی ظہور احمد بلیدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں کا رول ہر وقت کلیدی رہا ہےحکومت بلوچستان نوجوانوں کے لئے سکالرز شپ دے رہی ہے تاکہ وہ اچھی تعلیم حاصل کر سکےظہور بلیدی نے کہا ہے کہ آج کل دہشت گرد نوجوانوں کو استعمال کررہےہیں نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں نوجوانوں کو ان دہشت گرد عناصر سے دور رہنا ہوگا انہوں نے کہا ہے کہ ہم نوجوانوں کے لئے مزید پروگرام لارہے ہیں اگلی مرتبہ کوشش کرینگے کہ تحصیل کی سطح پر اس طرح کے فیسٹول کا انعقاد کیا جائے گا۔واضع رہے سپورٹس مقابلے 7 دن تک کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع میں منعقد ہوئے فیسٹیول کی تقریب کے موقع پر آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیاگیا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2081/2025 کوئٹہ 24مارچ ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں ریاستی رٹ کو ہر قیمت پر قائم رکھا جائے گا بلوچستان میں کوئی شاہراہ بند نہیں ہوگی، کسی بھی قسم کی ریاست مخالف سرگرمیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں بلوچستان کی مجموعی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری، محکمہ داخلہ، ایس اینڈ جی اے ڈی، محکمہ تعلیم، محکمہ صحت اور محکمہ خزانہ کے سیکرٹریز ، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند و متعلقہ حکام شریک تھے جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ڈی آئی جیز اور ضلعی پولیس افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس کے آغاز میں دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے افراد کے لیے دعا و فاتحہ خوانی کی گئی جس کے بعد حکام نے بلوچستان میں امن و امان اور سروس ڈلیوری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس میں ریاست مخالف پروپیگنڈے اور سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام کمشنرز اور ضلعی افسران کو احکامات جاری کئے کہ ایسے ملازمین کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ایسا نہیں ہوسکتا کہ کوئی فرد تنخواہ سرکار سے لے اور حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرکے اپنی ذاتی رائے کو حکومتی پالیسیوں پر فوقیت دے انہوں نے ہدایت کی کہ ضلعی سطح پر ریاست مخالف عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے اور انہیں فورتھ شیڈول میں شامل کرکے ان کی نگرانی کو یقینی بنایا جائے، وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ بلوچستان کے تمام تعلیمی اداروں میں قومی ترانہ لازمی پڑھا جائے گا اور قومی پرچم لہرایا جائے گا جن اداروں کے سربراہان ان احکامات کی تعمیل نہیں کریں گے انہیں عہدہ چھوڑنا ہوگا میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ریاستی احکامات پر عملدرآمد ہر سرکاری افسر اور اہلکار کی آئینی ذمہ داری ہے جو افسر یا ملازم حکومت کی پالیسی کے مطابق کام نہیں کر سکتا وہ رضا کارانہ طور پر عہدہ چھوڑ دے کسی بھی قسم کے سیاسی دباو کے بغیر اپنے فرائض انجام دینا ہر افسر کی بنیادی ذمہ داری ہے وزیر اعلیٰ نے سختی سے واضح کیا کہ بلوچستان میں کسی بھی چیک پوسٹ پر بھتہ خوری برداشت نہیں کی جائے گی اگر ایسی کوئی مصدقہ شکایت موصول ہوئی تو متعلقہ ایس ایچ او یا لیویز کا رسالدار فوری طور پر قابل گرفت ہوگا وزیر اعلیٰ نے ضلعی افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوامی اجتماعات میں حکومتی پالیسیوں کی ترویج کریں اور لوگوں کو آگاہ کریں کہ بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے حکومت تعلیم و ترقی کے بھرپور مواقع فراہم کررہی ہے ملک دشمن عناصر بلوچ کو جس لاحاصل جنگ میں دھکیل رہے ہیں اس سے کچھ حاصل نہیں والا نہیں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کا کلچر روایات کا امین ہے جس میں مسافروں اور معصوم مزدوروں کا قتل وحشیانہ اقدام ہے بلوچ ثقافت وہ نہیں جو آج مصنوعی طور پر مسلط کی جا رہی ہے خواتین نے نقاب اتار پھینکا ہے اور مردوں نے منہ چپھا لئے ہیں ہمیں اپنے نوجوانوں کو لاحاصل جنگ کے بجائے ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہوگاانہوں نے کہا کہ صوبے میں میرٹ کو ہر سطح پر فروغ دیا جا رہا ہے تاکہ نوجوانوں کا ریاست پر اعتماد بحال ہو ضلعی سطح پر محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت میں ہونے والی حالیہ کنٹریکٹ بھرتیاں اس کی روشن مثال ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پہلی جامع یوتھ پالیسی منظور کر لی گئی ہے ضلعی افسران نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کریں اخوت کے تعاون سے نوجوانوں کو روزگار کے لیے بلا سود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں جبکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بینظیر بھٹو اسکالرشپ پروگرام کا آغاز بلوچستان سے کیا گیا ہےان تمام اقدامات کا عام نوجوانوں کو علم ہونا چاہیے اور ضلعی افسران ان کی بھرپور ترویج کریں تاکہ بلوچستان کے نوجوان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2082/2025کوئٹہ 24مارچ ۔ صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے نوشکی لنک بائی پاس پر پولیس موبائل پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ہماری حکومت ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے وہ عناصر جو حکومت کی عملداری کو چیلنج کر رہا ہے وہ جلد قانون کی گرفت میں آجائےگے صوبے میں دہشت گردوں کے خلاف ہمارے سیکیورٹی اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں عوام کے معاونت سے شرپسند عناصر کا قلع قمع کیا جاسکتا ہے۔ عوام کی جان ومال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے امن و امان اور قانون کی عملداری برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاتے جا رہے ہیں۔ دہشت گردی کی بیخ کنی کے لیے ہماری حکومت مختلف اقدامات اٹھا رہے ہیں صوبے سے دہشت گردی کے ناسور کی خاتمے کے لئے سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو ہم سراہتے ہیں اور ان کے تعاون کے لیے ہماری حکومت ہمہ وقت حاضر رہتے ہیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2083/2025گوادر 24مارچ – جی ڈی اے پاک چائنہ فرینڈشپ ہسپتال، زیرِ انتظام انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک، میں جدید طبی سہولیات کے فروغ کی جانب ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے پہلی بار کامیاب سسٹولیتھولیپیکسی (Cystolitholapaxy) پروسیجر انجام دیا گیا۔ یہ اہم پروسیجر معروف یورولوجسٹ ڈاکٹر ظفر اللہ بلوچ اور ان کی ماہر ٹیم نے کامیابی سے مکمل کیا۔یہ جدید طریقہ علاج مثانے میں موجود پتھری کو کم سے کم تکلیف دہ انداز میں نکالنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، جس میں کھلی سرجری کے بجائے کیمرے کے ذریعے آپریشن کیا جاتا ہے۔ اس تکنیک کی بدولت نہ صرف مریض کی جلد صحت یابی ممکن ہوتی ہے، بلکہ بڑے آپریشن کے ممکنہ خطرات سے بھی محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ڈاکٹر ظفر اللہ بلوچ نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا “یہ محض ایک کامیاب پروسیجر نہیں، بلکہ جدید طبی سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔ اب گوادر اور گرد و نواح کے مریضوں کو یورولوجی کے پیچیدہ مسائل کے علاج کے لیے بڑے شہروں کا سفر نہیں کرنا پڑے گا، بلکہ انہیں اپنے ہی شہر میں معیاری علاج میسر آئے گا۔”ہسپتال انتظامیہ نے اس کامیابی کو ادارے کی ترقی اور جدید طبی خدمات کے فروغ میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف گوادر بلکہ پورے بلوچستان کے عوام کے لیے امید کی ایک نئی کرن ہے۔ جی ڈی اے پاک چائنہ فرینڈشپ ہسپتال، زیرِ انتظام انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک، مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور جدید طبی سہولیات کے ساتھ خطے میں صحت کا نیا معیار قائم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2084/2025لورالائی 24مارچ ۔زراعت شماری 2025 مکمل۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنورعلی کاکڑ نے سپروائزرز اور شمار کنندگان میں چیک تقسیم کیے لورالائی: لورالائی میں زراعت شماری 2025 کا عمل کامیابی سے مکمل کرلیا گیا۔ اس حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل لورالائی نورعلی کاکڑ نے زراعت شماری میں خدمات انجام دینے والے سپروائزرز اور شمار کنندگان میں چیک تقسیم کیے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنورعلی کاکڑ نے اس موقع پر شماریاتی عملے کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ زراعت شماری کے درست اعداد و شمار حکومت کو بہتر پالیسی سازی میں مدد دیں گے، جس سے کسانوں اور زراعت کے شعبے کو براہ راست فائدہ ہوگا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2085/2025نصیرآباد24مارچ۔23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ایف سی بلوچستان 114 ونگ سوئی رائفل کی نگرانی میں سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی نصیر آباد میر محمد آصف لہڑی کے تعاون سے پرامن پاکستان فلڈ لائٹ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 سیزن حسین یادیں سمیٹ کر اختتام پذیر ہو گیا تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر نصیر آباد ڈویژن معین الرحمن خان تھے دیگر مہمانوں میں ایف سی 114 ونگ کے کرنل رضوان طیب میجر بدر عباس ایس ایس پی نصیر آباد غلام سرور بھئیو ایس ایس پی جعفرآباد کامران نواز پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر میر بلال صادق عمرانی میر عبدالروف لہڑی مٹھا خان بادینی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللہ یار احمد نواز جتک ڈاکٹر حضور بخش مینگل اصغر علی چنا ایس ایم اکرام اللہ ذاکر حسین ہجوانی شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین میر محمد رحیم لہڑی انجمن تاجران کے صدر تاج بلوچ سیٹھ تارا چند بھیشم کمار بالچند کمار بابو نصیر عمرانی نثار احمد مری سکندر علی گورشانی سرکردہ محمد صدیق عمرانی سبزل رند مقبول احمد عمرانی ڈی کے بلوچ پریس کلب کے صدر عبدالرزاق بنگلزئی سینیئر نائب صدر علی جان منگی جنسار منگی کرکٹ ایسوسییشن کے نائب صدر منٹھار خان منگی امداد علی عمرانی امداد علی مری قمرالدین بگٹی سمیت دیگر سیاسی سماجی قبائلی و علاقہ معتبرین ایونٹ دیکھنے کے لیے موجود تھے جبکہ عوام کی جانب سے جم غفیر نے یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کو دیکھا فائنل میچ میں آنے والی ٹیموں کی جانب سے دھواں دار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رہا چوکوں اور چھکوں کی بارش سے حاضرین داد دیے بغیر نہ رہ سکے سندھ بلوچستان کے معروف کرکٹرز نے ایونٹ میں حصہ لیا علاقہ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا تقریب کے اختتام پر کمشنر نصیر آباد ڈویژن معین الرحمن خان سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی میر محمد آصف لہڑی ایف سی 114 ونگ کے کرنل رضوان طیب ذاکر حسین ہجوانی نے خطاب کیا جبکہ ایونٹ کے اختتام پر تمام کھلاڑیوں میں نقد انعامات کی بھی بارش کی گئی اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں جبکہ اسٹیج پر بیٹھے تمام افسران اور افیشلز میں بھی شیلڈز تقسیم کیے گئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نصیر آباد ڈویژن معین الرحمن خان نے کہا کہ یوم پاکستان کی مناسبت سے اس ایونٹ نے اپنی حسین یادیں باقی چھوڑی ہیں کوشش رہے گی کہ آئندہ بھی اس قسم کے میلے منعقد کیے جائیں تاکہ عوام کو صاف ستھرے ماحول میں تفریحی مواقع فراہم کیے جائیں رات گئے تک عوام کے جم غفیر کی موجودگی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ نصیرآباد ڈویژن کے لوگ محب وطن ہیں جنہوں نے یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں روزانہ کی بنیاد پر شرکت کی اج کے فائنل میچ میں عوام کی جانب سے امڈ آنے والا سیلاب بھی قابل دید اور قابل رشک ہے ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی یوں ہی پاکستان کو شاد و آباد رکھے اور آنے والے تمام چیلنجز سے محفوظ رکھے تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو ایک بہتر معنوں میں ترقی یافتہ ملک سونپ سکیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2086/2025جعفرآباد24مارچ ۔ صوبائی سیکرٹری انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ عمران خان و ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کوئٹہ محمد نور کھتران کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویژنل انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نصیرآباد ڈویژن، نیک محمد، نے آج صدر پریس کلب جعفرآباد، دھنی بخش مگسی، کے ہمراہ زیر تعمیر پریس کلب جعفرآباد کا دورہ کیا۔ اس دورے کا بنیادی مقصد تعمیراتی کام کا جائزہ لینا اور منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانا تھا ڈپٹی ڈائریکٹر نیک محمد نے پریس کلب کی زیر تعمیر عمارت کے مختلف حصوں کا باریک بینی سے معائنہ کیا اور تعمیراتی معیار کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا اور متعلقہ ٹھیکیدار سے کہا کہ زیر تعمیر منصوبے کو پی سی ون کے مطابق تعمیر کیا جائے تاکہ یہ منصوبہ دیرپا ثابت ہو غیر میعاری کام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اس موقع پر صدر پریس کلب دھنی بخش مگسی بھی موجود تھے، جنہوں نے صحافیوں کو درپیش مشکلات اور عمارت کی جلد تکمیل کی اہمیت پر روشنی ڈالی ڈپٹی ڈائریکٹر نے متعلقہ ٹھیکیدار کو ہدایت دی کہ تعمیراتی کام کو پی سی ون کے مطابق اور مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ صحافیوں کو جلد از جلد بہتر سہولیات میسر آسکیں انہوں نے تعمیراتی معیار کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا اور کہا کہ کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔تعمیراتی معیار کو برقرار رکھنے کے لیے باقاعدگی سے معائنہ کیا جائےگا کسی بھی ممکنہ تاخیر کی صورت میں متعلقہ حکام کو بروقت مطلع کیا جائے اس موقع پر پریس کلب کے صدر دھنی بخش مگسی نے کہا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر کے اس دورے سے پریس کلب کی تعمیر پر توجہ بڑھانے میں مدد ملے گی اور ٹھیکیدار کو واضح ہدایات دی گئی ہے جس کے تحت امید ہے کہ منصوبہ جلد مکمل ہوگا اور جعفرآباد کے صحافیوں کو ایک معیاری اور جدید سہولتوں سے آراستہ پریس کلب میسر آئے گا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2087/2025کوئٹہ 24 مارچ ۔ علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق پیر اور منگل کو صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جزوی طور پر ابر آلودبرہنے کی توقع ہے۔ جنوب مشرقی اور نشیبی علاقوں میں موسم گرم جبکہ وسطی اور شمالی بالائی حصوں اور پہاڑی علاقوں میں موسم رات کو ٹھنڈی رہنے کا امکان ہے۔ تاہم ضلع چاغی، چمن اور اس کے گردونواح سمیت بعض مقامات پر ہلکی بوندا باندی اور بارش ہوسکتی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں سب سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2088/2025کوئٹہ24مارچ ۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق عید الفطر کے موقع پر صوبہ بھر میں 31 مارچ تا 02 اپریل 2025 (پیر سے بدھ) کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2089/2025تربت 24 مارچ ۔ :محکمہ کھیل و یوتھ افیئرز حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام 23 مارچ کی مناسبت سے اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جو 16 مارچ سے 23 مارچ تک جاری رہا۔ اسپورٹس آفیسر کیچ عبدالغفار دشتی کی نگرانی میں منعقدہ اس فیسٹیول میں فٹسال، کرکٹ، بیڈمنٹن اور رسہ کشی کے دلچسپ مقابلے ہوئے، جن میں کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا فائنل مقابلے میں پولیس فٹبال اکیڈمی تربت اور لیویز فٹبال الیون کے درمیان فائنل 2-2 گول سے برابر رہا، تاہم پینلٹی ککس میں پولیس فٹبال اکیڈمی نے کامیابی حاصل کرلی جبکہ کرکٹ مقابلے میں مرحوم الحاج ابراہیم کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جیو جاوید کلب نے 80 رنز کے بڑے مارجن سے فتح حاصل کرلی رسہ کشی میں تربت گرین نے تربت ٹائیگر کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا بیڈمنٹن مقابلے میں شاہ فیصل اور عبدالراحیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرافی جیت لی بیڈمنٹن فائنل کے مہمان خصوصی کالج کے پرنسپل پروفیسر امان ساجد بلوچ تھے، جبکہ اس موقع پر اسپورٹس آفیسر کیچ عبدالغفار دشتی، لیکچرار محسن بلوچ، لیکچرار عصاء بلوچ، لیکچرار بختیار احمد، سوشل ویلفیئر آفیسر عبدالراحیم بلوچ، کیپٹن باسط بلوچ اور دیگر معززین بھی ان ہمراہ تھے کرکٹ اور فٹسال کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر عبدالغفار بلوچ تھے، اختتام پر کامیاب ٹیموں کو نقد انعامات، ٹرافیاں اور شیلڈز سے نوازا گیا، اور کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کو سراہا گیا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2090/2025 کوئٹہ 24 مارچ۔ : یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی کی زیر صدارت سینڈیکیٹ ہال میں 185ویں ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ (AS&RB) کا اجلاس منعقد ہوا۔اس اجلاس میں یونیورسٹی آف بلوچستان کے رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی، چئیرمین گریجویٹ اسٹڈیز ڈاکٹر قیصر اقبال، تمام ڈینز، ڈائریکٹرز اورایڈوانسڈاسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں یونیورسٹی کی تحقیقی اور تعلیمی ترقی کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں نئے تحقیقی منصوبوں کی تجاویز، تعلیمی معیار میں بہتری کی حکمت عملیوں، اور تحقیق میں جدت و معیار کو فروغ دینے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے تحقیقی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جنہیں اکثریتی رائے سے منظور کیا گیا تاکہ تحقیق کے نئے دروازے کھل سکیں اور تعلیمی معیار میں مزید اضافہ ہو اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے کہاکہ تحقیق اور علمی سرگرمیوں کی ترقی سے یونیورسٹی کو اس خطے میں ایک ممتاز ادارہ بنایا جا سکتا ہے۔ اجلاس میں فیکلٹی اور تحقیقی طلبائ کی تعلیمی کوششوں کی حمایت کے لیے مختلف طریقوں پر بھی غور کیا گیا۔تاکہ وہ تحقیق اور تعلیمی معیار میں جدت لانے کے لیے اپنی کوششوں کو مزید تیز کریں ۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2091/2025حب 24مارچ ۔ ایس پی حب سید فاضل شاہ بخاری نے ضلع حب میں سیکیورٹی کے انتظامات کو مزید موئثر بنانے کیلئے عیدالفطر کے پیش نظراہم اقدامات کاآغازکردیا ہے ایس ایس پی آفس جب سے جاری کردہ ہینڈآﺅٹ میں کہا گیا یے کہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس حب کی جانب سے سخت سیکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں۔ ایس پی حب سید فاضل شاہ بخاری کی ہدایت پربینکوں اور تجارتی مراکز پر سخت سیکیورٹی کی تعیناتی ایڈوانس تنخواہوں کے باعث بینکوں کے باہر پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں، جبکہ آنے جانے والے افراد کی سخت چیکنگ جاری پولیس پیٹرولنگ میں اضافہ کردیا گیا ہے شہر کے اہم مقامات اور گنجان آباد علاقوں میں پولیس پیٹرولنگ میں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے ایس ایس پی آفس کے مطابق جو شہری بینک سے زیادہ نقدی لے کر جا تےہیں، وہ اپنے متعلقہ تھانے سے رابطہ کریں، پولیس انہیں مکمل سیکیورٹی فراہم کرے گی اس سلسلے میں جرائم پیشہ عناصر کی شناخت اور فوری کارروائی کے لیے سادہ لباس میں بھی پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہےداخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کےاحکامات شہر میں داخل ہونے اور باہر جانے والے راستوں پر پولیس چیک پوسٹوں کو مزید فعال کر دیا گیا ہے جہاں سخت نگرانی کی جا رہی ہے ایس پی حب سید فاضل شاہ بخاری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سیکیورٹی اقدامات میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں، کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں، اور بلاوجہ ہجوم بنانے سے گریز کریں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2092/2025خضدار 24 مارچ 23۔ مارچ یوم پاکستان کے سلسلے میں انڈوراسپورٹس ٹورنامنٹس اختتام پذیر ہوا 23 مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (BUETK) خضدار میں انڈور اسپورٹس ٹورنامنٹس کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔ ان ٹورنامنٹس میں مختلف کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی جانب سے شاندار پرفارمنس پیش کی گئی۔ ٹورنامنٹس کے اختتام پر محکمہ اسپورٹس کی جانب سے شرکاءمیں سرٹیفکیٹ اور بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔یہ خوبصورت تقریب بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار میں منعقد ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر میڈم رقیہ عبید، انجینئر رحیم زہری، عبدالباسط، خضدار پریس کلب کے نمائندہ عامر باجوئی،تنویر احمد محمد جہانزیب اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی مہمانوں کی جانب سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی تقریب کے دوران نے کھیلوں میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو سراہا اور کہا کہ کھیلوں کے ذریعے معاشرے کو مثبت سرگرمیوں میں مشغول رکھا جا سکتا ہے، جس سے فرد اور معاشرے کی مجموعی ترقی ممکن ہے۔ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر رقیہ عبید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں میں حصہ لینا نوجوانوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کے لئے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد خضدار کے نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنا ہے تاکہ وہ اپنی توانائیاں مثبت راستے پر استعمال کر سکیں۔ اس طرح کے ٹورنامنٹس کا انعقاد ہمارے معاشرتی اقدار کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2093/2025حب 24 مارچ ۔ یوم پاکستان 23مارچ اسپورٹس فیسٹیول شاندارانداز میں اختتام پزیز ہوگیا ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن حب حاجی عظیم سیاں مہمان خاص کی حیثیت سے شریک ہوئے اورانہوں نے فٹسال کرکٹ اور شوٹنگ والی بال مقابلوں کے ونر رنر ٹیموں میں ٹرافی کیش اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیےمنعقدہ تقریب سے حاجی عظیم سنیاں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان کی تقریبات اورفیسٹیول میں نوجوانوں کی بھرپور انداز میں شرکت سے واضح ہوگیا کہ لس دھرتی کے نوجوان محب وطن اورپاکستان سے محبت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک و قوم کا سرمایہ ہیں انھیں تعلیم کے ساتھ ہنر و آگہی اور مثبت سرگرمیاں دیکر ہی ایک تندرست اور متحرک قوم بنایا جاسکتا ہے یوم پاکستان اسپورٹس فیسٹیول اور شہید طلحہ شاکر ناآٹ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقادپر محکمہ کھیل بلوچستان ضلعی انتظامیہ اورڈسٹرکٹ اسپورٹس افسر کی کاوشیں لائق تحسین ہیں قبل ازیں گراونڈ پہنچنے پر ان کا استقبال آرگنائزنگ کمیٹی نے کیا۔اس موقع پر انکے ہمراہ محکمہ جنگلات اور ہنگول نیشنل پارک لسبیلہ کے آفیسران محمد امین میروانی ,گوہر خان عمرانی ,سماجی رہنماءکریم میروانی , انسپکٹر پولیس غلام قادر رونجھہ , ماما شفیع رونجھہ ,وڈیرہ علی نواز بلوچ , قادر بخش دودا , عبدالحفیظ موندرہ , ساکران کے سابق کونسلر محمد ابراہیم سیاپاد, ندیم دشتی , اور مہراللہ لاسی شریک تھے یوم پاکستان کرکٹ فائنل حب واریرز اور سٹی کے درمیان کھیلا گیا جو واریرز نے جیت لیا جبکہ شہید طلحہ کرکٹ فائنل انو واریر نے عزیر اسپورٹس کو میچ ٹا ہونے کے بعد سپر آورز میں جیت کر چیمپین بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ شوٹنگ والی بال ونر شہید طلحہ شاکر کلب حب نے عارف والا کلب کو جیتا۔ ٹیموں کو محکمہ کھیل کی جانب سے ٹرافی نقد اور سرٹیفکیٹس د گئے۔ مہمان خاص نےکمیٹی کے لیے دس ہزار جبکہ چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل جاوید احمد جمالی نے شہید طلحہ شاکر ایونٹ کے ونر رنر ٹیموں کو 15000 کیش رقم دی۔ مہمانوں اور منتظمین کو محکمہ کھیل کے ضلعی آفیسر خدابخش بلوچ نے محکمے کے جانب سے دی گئی شیلڈز پیش کی۔گروپ فوٹو اور تعارفی سیشن کرایا گیا۔اس طرح یہ رنگا رنگ تقریب رات گئی تک جاری رہی۔ ﴾﴿﴾﴿﴾
﴿خبرنامہ نمبر2094/2025 خاران 24مارچ ۔ پی پی ایچ آئی خاران کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر نوراحمد کبدانی کی طرف سے سویٹ ہوم کے یتیم بچوں کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا افطار پارٹی میں کمشنر رخشان ڈویژن مجیب الرحمٰن قمبرانی نے بچوں کے حوصلہ افزائی کے لئے خصوصی طور پر شرکت کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خاران عبدالحمید بلوچ فناس آفیسر پی پی ایچ آئی خاران حمل ناصر بادینی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فناس سب کیمپس بلوچستان یونیورسٹی خاران اصغر کبدانی بھی موجود تھے جبکہ اس دوران سویٹ ہوم کی طرف سے کمشنر رخشان ڈویژن کو ادارے سے متعلق بریفننگ دی گئی کمشنر رخشان ڈویژن نے سویٹ ہوم کے یتیم بچوں سے گل مل گئے اور ان کے مسائل سنیں اور سویٹ ہوم کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور یتیم بچوں کے حوصلہ افزائی کی کمشنر رخشان ڈویژن مجیب الرحمٰن قمبرانی نے کہا کہ سویٹ ہوم یتیم بچوں کے لئے کسی پناہ گاہ سے کم نہیں ہیں پاکستان بیت المال کی طرف سے خاران جیسے دورافتادہ اور پسماندہ علاقے میں سویٹ ہوم کا ادارے کے قیام سے رخشان ڈویژن پر مشتمل تمام اضلاع کے یتیم بچے بہتر طور پر پرورش پاکر تعلیم حاصل کررہے ہیں ان کے خدمات کے لئے سویٹ ہوم کے فیمیل اسٹاف جس طرح سے بچوں کے خیالداری کرکے ان کے پرورش کرکے یتیم ہونے کا احساس نہیں دے رہے ہیں کیونکہ ہمارے معاشرے میں یتیم بچوں کے لئے اس جیسے ادارے کے توسط سے بہتر زندگی دلانے کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہیں اس سلسلے میں مخیر حضرات کاروبار اور تجارت سے تعلق رکھنے والے شخصیات کی بھی ذمہ داری بنتی ہیں کہ وہ سویٹ ہوم کے بچوں کو اکیلا نہ چھوڑیں بلکہ صدقہ زکوات وغیرہ بھی اس ادارے میں دے تاکہ یہی بچے بڑے ہوکر معاشرے میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔ اور انھیں یتیم ہونے کا احساس بھی نہیں دلائیں ان کے حوصلہ افزائی کےلئے جو کچھ بھی ہوسکیں اپنا کردار ادا کریں انھوں نے کہا کہ آج مجھے خوشی محسوس ہورہی ہیں کہ ان بچوں کے ساتھ افطاری کررہا ہوں اس سلسلے میں پی پی ایچ آئی خاران کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر نوراحمد کبدانی کی طرف سے ان بچوں کے اعزاز میں افطار پارٹی دے کر یہ احساس دلایا کہ ہم سب بھی معاشرے میں رہنے والے ان بچوں کے حوصلہ افزائی کرے ۔کمشنر رخشان ڈویژن مجیب الرحمٰن قمبرانی نے اپنے طرف سے سویٹ ہوم میں تمام بچوں کے لئے اسکول کے وردی دینے کا اعلان کیا اور ان کے حل طلب اور بنیادی مسائل کے حل کی یقین دہانی کی سویٹ ہوم میں اس وقت 77 سے زائد یتیم بچے رہائش پذیر ہیں اور بیت المال کے معاونت سے سویٹ ہوم میں رہائشی بچوں کو بہتر پرورش اور مفت تعلیم کی نعمت سے نوازا جارہا ہیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2095/2025کوئٹہ ، 24 مارچ ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، ملاقات میں جے یو آئی بلوچستان کی صوبائی قیادت بھی شریک تھی اس موقع پر بلوچستان کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور ترقی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ صوبے میں دیرپا امن اور ترقی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنایا جائے گا اور بلوچستان کو پرامن و خوشحال صوبہ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت بلوچستان ترقی اور استحکام کے لیے پرعزم ہے اور تمام مکاتب فکر کے ساتھ مشاورت جاری رکھی جائے گی۔ ﴾﴿﴾﴿﴾﴿پریس ریلیز کوئٹہ 24ماررچ ۔ نیب بلوچستان کی جانب سےشکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد بمقام نیب دفتر شکایات واقع نیب (بلوچستان) کے دفتر شاہراہ گلستان روڈ ، کوئٹہ کینٹصوبہ بلوچستان میں بڑی مالی بد عنوانیوں کے خلاف شکایات کے اندراج کیلئے چیئرمین نیب کی ہدایات کے مطابق کھلی کچہری کا انعقادہر ماہ کی آخری جمعرات کو کیا جاتا ہے۔ جس میں ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان شکایت کنندگان کو بذات خود سنتے ہیں۔ اس ماہ کھلی کچہری کا انعقاد مورخہ 27 مارچ 2025 بوقت صبح 11:00 تا 01:00 بجے سہ پہرکو نیب (بلوچستان) کے دفتر واقع شاہراہ گلستان روڈ کوئٹہ کینٹ میں کیا جائے گا درخواست کنندگان سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ تحریری شکایات میں مندرجہ ذیل معلومات لازماً مہیا کریں۔ 1۔نام بمعہ ولدیت 2۔کاپی قومی شناختی کارڈ 3۔ مکمل پتہ / ایڈریس 4۔ نشان انگوٹھا / دستخط 5۔ رابطہ نمبر موبائل / گھر / ای میل واضح کیا جاتا ہے کہ چیئرمین نیب کی ہدایات کے مطابق اب نیب گم نام/ فرضی شکایات پر کاروائی نہیں کرے گا۔ صرف ایسی مصدقہ شکایات جو نیب کے دائرہ کار پر پورا اتر تی ہوں ان پرقانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ایسی شکایات پر کاروائی سے قبل شکایات کنندگان سے بیان حلفی اسٹامپ پیپر پر لیا جائے گا۔ہر خاص و عام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ نیب میں شکایات مندرجہ ذیل طریقہ سے جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ 1۔ بذریعہ ڈاک/ بذات خود اندر نیب دفتر واقع شاہراہ گلستان روڈ کوئٹہ کینٹ 2۔بذریعہ ای میل [email protected] 3۔بذریعہ ڈاک / بذات خوداندر نیب کے دفترشکایات واقع DCآفس انسکمب روڈ کوئٹہ 4۔ بذریعہ کھلی کچہری ڈائریکٹر جنرل سے بالمشافہ ملاقات کے ذریعہ( ہر ماہ کی آخری جمعرات )مزیدمعلومات کیلئےعلاقائی دفتر شکایات نیب بلوچستان کے فون نمبرز: 9203614 081-، 081-9203468 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Conduct of General Public Hearing (Khuli Kachehri) by NAB (Balochistan) at NAB (Balochistan) Complex situated at Shara-e-Gulistan Road, Quetta CanttIn compliance to the instructions of the Chairman, NAB (B) holds Open Court (Khuli Kachehri) on the last Thursday of every month for inviting complaints from general public regarding mega financial scams in Balochistan province. The Director General NAB (B) personally listens to the complainants therein. The Open Court will be organized on 27th March, 2025 at 11:00 am to 01:00 pm at NAB (Balochistan) Complex situated at Shara-e-Gulistan Road, Quetta Cantt Applicants are required to provide following information in their complaints:1. Name with parentage.2. Copy of Computerized National Identity Card.3. Complete Postal Address.4. Thumb Impression / Signature 5. Contact Information: Cell / Landline number / E-mailAs per the revised SOP for complaints, NAB will no longer proceed on anonymous complaints. Only verified complaints which are within the purview of NAB will be dealt with, according to the law. NAB (B) will proceed on such complaints after obtaining affidavit on stamp paper from the complainants.The general public is informed that complaint can be lodged with NAB in the following manner:1. By post / in person at NAB office Shahra-e-Gulistan Road Quetta Cantt.2. Through E-mail [email protected]. By post / in person at NAB complaints office situated at DC office, Anscombe Road, Quetta. 4. Through an Open Court while meeting with Director General (last Thursday of every month).For more information, please contact Regional Complaint Cell NAB (Balochistan) on following numbers: 081-9203614, 081-9203468.﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر2096/2025کوئٹہ24 مارچ:۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، ملاقات میں جے یو آئی بلوچستان کی صوبائی قیادت بھی شریک تھی اس موقع پر بلوچستان کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور ترقی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ صوبے میں دیرپا امن اور ترقی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنایا جائے گا اور بلوچستان کو پرامن و خوشحال صوبہ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت بلوچستان ترقی اور استحکام کے لیے پرعزم ہے اور تمام مکاتب فکر کے ساتھ مشاورت جاری رکھی جائے گی
خبر نامہ نمبر2098/2025تربت 24 مارچ: محکمہ ترقی نسواں کی جانب سے خواتین کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (Women CNIC) کے اندراج کے لیے ضلع کیچ میں جاری آگاہی و رجسٹریشن مہم پیر کے روز کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی یہ مہم مارچ کے آغاز میں محکمہ ترقی نسواں نے محکمہ لوکل گورنمنٹ اور نادرا آفس کے اشتراک سے شروع کی تھی، جو 24 مارچ کو ضلع کیچ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں مکمل ہوئی۔ اس کا بنیادی مقصد دور دراز علاقوں میں رہنے والی ان خواتین کو قومی شناختی کارڈ کے حصول میں مدد فراہم کرنا تھا، جو مختلف مسائل اور دشواریوں کے باعث اب تک شناختی کارڈ حاصل نہیں کر سکی تھیں۔اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے سینئر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ زاہد عمر بلوچ، سپرنٹنڈنٹ بے نظیر بھٹو وومن سینٹر محکمہ ترقی نسواں ماجد اسحاق اور چنگیز ہوت (نادرا رجسٹریشن سینٹر تربت) نے ضلع کیچ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور خواتین کی رجسٹریشن کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا مہم کے دوران تقریباً 94 خواتین کے قومی شناختی کارڈ کے لیے رجسٹریشن مکمل کی گئی، جبکہ عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے تربت اور ضلع کیچ کے مختلف علاقوں میں بینرز اور پینافلیکس آویزاں کیے گئے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین اس سہولت سے مستفید ہوسکیں۔ضلعی انتظامیہ، محکمہ ترقی نسواں اور نادرا کے اس مشترکہ اقدام کو عوامی سطح پر خوب سراہا گیا، اور اسے خواتین کے حقوق و شناخت کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔
خبر نامہ نمبر2100/2025کوئٹہ24 مارچ:۔آبادی والے علاقوں میں منی پیٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن – 48 منی پیٹرول پمپس سیل ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی جانب سے گنجان آبادی والے علاقوں میں غیر قانونی منی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ انسانی زندگیوں کو لاحق خطرات کے پیش نظر یہ کارروائیاں ضلعی انتظامیہ کے سخت احکامات کے تحت عمل میں لائی جا رہی ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر (کچلاک) نعمت اللہ ترین نے بلیلی بائی پاس اور کچلاک بازار میں کارروائی کرتے ہوئے 30 منی پیٹرول پمپس سیل کر دیے۔ اسی طرح، اسسٹنٹ کمشنر (سریاب) ماریہ شمعون نے سریاب روڈ کے گنجان آبادی والے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 28 منی پیٹرول پمپس کو سیل کر دیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق، گنجان آبادی میں قائم غیر قانونی منی پیٹرول پمپس انسانی جانوں کے لیے شدید خطرہ ہیں۔ ان خطرات کے پیش نظر تمام غیر قانونی منی پیٹرول پمپس کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آبادی والے علاقوں سے منی پیٹرول پمپس کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور ان کے خلاف سخت قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔ عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے پیش نظر غیر قانونی پیٹرول پمپس کی نشاندہی کریں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
خبر نامہ نمبر2101/2025کوئٹہ 24مارچ:۔ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کا رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاون۔ضلعی انتظامیہ کے مختلف ٹیموں نے کوئٹہ سب ڈویژن (سٹی) نواں کلی کچلاک بازار سمنگلی روڈ سریاب روڈ دکانی بابا چوک برما ہوٹل جوائنٹ روڈ سپینی روڈ گوالمنڈی چوک و دیگر علاقوں میں قصابوں اور جنرل سٹوروں کے خلاف کاروائیاں کیے۔ضلعی انتظامیہ نے کاروائیوں کے دوران 101 دکانوں کا دورہ کیا جن میں سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے 5 دکانیں سیل کردیے 18 دکانداروں کو گرفتار کرکے ان میں 4 دکانداروں کو جیل بھجوا دیے 22 دکانداروں پر جرمانے عائد کردیے جبکہ 31 دکانداروں پر جرمانے عائد کردیے۔ ضلعی انتظامیہ کے ٹیموں نے قصابوں میں قیمتوں تندوروں پر وزن اور قیمتوں کاجائزہ لیا۔ جنرل سٹوروں پر اشیاء خوردنوش دالیں چاول چینی گھی وغیر کے قیمتوں کا تعین کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر(سٹی)کیپٹن(ر)عبداللہ بن عارف اور اسپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ نے کوئٹہ سٹی کے مختلف علاقوں میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے تحت گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوے 28 دکانوں کا معائنہ کیا جس میں 5 دکانداروں کو گرفتار کرکے 2 دکانداروں کو جیل منتقل کردہے.جبکہ 2 دکانیں سیل کردیے 6 دکانداروں پر جرمانے عائد کردیے۔ اسسٹنٹ کمشنر (کچلاک) نعمت اللہ ترین نے سمنگلی بلیلی اور کچلاک بازار میں پرائس کنٹرول کاروائیاں کیے اس دوران 28دکانوں کا دورہ کرکے جس میں 6 دکانداروں کو گرفتار کرکے ان میں سے 2 دکانداروں کو جیل بھجوا دیے۔ 3 دکانیں سیل کردیے جبکہ 9 دکانداروں پر جرمانے عائد کردیے۔اسپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ نے سب ڈویژن سٹی میں 25 دکانوں کو دورہ کیا جس میں 2 دکانداروں کو گرفتار کرکے ان میں 1 دکانداروں کو جیل بھجوا دیا۔ اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے سب ڈویژن صدر میں 27 دکانوں کا دورہ کیا جس میں 5 دکانداروں کو گرفتار کرکے ان میں 1 دکاندار کو جیل بھجوا دیا۔