January 22, 2025
File 1 News

23-9-2024

خبرنامہ نمبر5603/2024
کوئٹہ۔ 23 ستمبر۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پیر کو یہاں صوبائی وزراء میر صادق عمرانی، بخت محمد کاکڑ اور پارلیمانی سیکرٹری نوابزادہ زرین خان مگسی نے ملاقات کی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے اٹھائے گئے اقدامات اور اپنے اپنے محکموں کے انتظامی امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا اس موقع پر صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے پشتون کلچر ڈے کی مناسبت سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو روایتی پشتون پگڑی کا تحفہ پیش کیا وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے پشتون ثقافتی دن کے موقع پر بلوچستان میں بسنے والے تمام اقوام کو پشتون ثقافتی ڈے کی مبارک باد دی انہوں نے کہا کہ ثقافت ہر علاقے کی پہچان کو اجاگر کرنے میں کلیدی اہمیت کی حامل ہے پشتون ثقافت میں محبت، احترام، ہم آہنگی اور رواداری کا درس ملتا ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قومی سطح پر ثقافتوں کو اجاگر کر کے ہی قومی یکجہتی کو فروغ دیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام قومیں قومی جذبے کے ساتھ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں میر سرفراز بگٹی نے صوبائی وزراءسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ جاتی اصلاحات کے ذریعے سروس ڈلیوری کے نظام کو بہتر بنانا ہماری ترجیح ہے تاکہ عوام کو درپیش مسائل حل کئے جاسکیں صوبائی وزراء ، پارلیمانی سیکرٹریز اور اراکین اسمبلی عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے متحرک کردار ادا کریں وزیر اعلٰی نے وزراء اور پارلیمانی سیکرٹریز سے کہا کہ وہ اپنے اپنے محکمے میں ہر سطح پر جوابدہی اور چیک اینڈ بیلنس کا موثر نظام قائم کریں اور زیر التواءسرکاری اور عوامی امور کو قوانین کے مطابق تیزی سے نمٹائیں عام آدمی کی شنوائی کے لئے موثر میکنزم تشکیل دیکر اس پر عمل درآمد یقینی بنائیں وزیر اعلٰی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محکموں کو فعال کرکے سروس ڈلیوری بہتر بنائیں گے کیونکہ گورننس کی بہتری سے ہی عوامی مسائل کا دیرپا حل ممکن ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5604/2024
کوئٹہ 23 ستمبر ۔صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ کی وزارت صحت کے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد محکمہ صحت بلوچستان سیکرٹریٹ آمدسیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد بلوچ نے وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ کو محکمہ صحت میں سروسز کی فراہمی اور جاری منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی ہے اس موقع پر ڈاریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر امین خان مندوخیل ، پرنسپل بی ایم سی کالج پروفیسر راز محمد کاکڑ ، ایڈیشنل سیکرٹری صحت عارف خان ، ایڈیشنل سیکرٹری صحت عبدالخالق زہری ، ایڈیشنل سیکرٹری صحت توفیقہ دانیال ، ایم ڈی ٹراما سینٹر ڈاکٹر ارباب کامران کاسی ، ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ اکٹر اسحاق پانیزئی ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی ڈاکٹر اسماعیل میروانی ، ایم ایس بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر افضل زرکون ، چیف ایگزیکٹو ہیلتھ کارڈ ڈاکٹر سمیع اللہ کاکڑ ، ڈاریکٹر جنرل میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر 1122بلوچستان ڈاکٹر میر نور اللہ موسی خیل ، ایم ایس ہلپر ہسپتال ڈاکٹر سلطان لہڑی ، چیف ایگزیکٹو فاطمہ جناح ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر شیرین خان ، ڈپٹی سیکرٹری صحت ریاست علی ،ایگزیکٹو ڈا ریکٹر شیخ زید بن خلیفہ ہسپتال ڈاکٹر ذوالفقار بلوچ ، ڈائریکٹر ایڈمن بلوچستان ہیلتھ کارڈ ڈاکٹر احمد ولی ، ڈائریکٹر ٹیکنیکل بلوچستان ہیلتھ کارڈ ڈاکٹر شاہ کو ، پروکیورمنٹ اسپیشلسٹ خضر اور دیگر معاونین موجود تھے صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وڑن کے مطابق صوبائی حکومت ہر ممکن کوشش کررہی ہے کہ صوبے میں صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے محکمہ جاتی اصلاحات عملی طور پر ممکن بنایا جاسکے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سرکاری سطح پر عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے صوبائی حکومت پوری سنجیدگی سے اقدامات اٹھا رہی ہے۔اسی طرح ہسپتالوں میں طبی و عمومی سہولتوں کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جاررہے ہیں۔ تاکہ عام لوگوں کو بروقت اور بہتر علاج فراہم کی جائے انھوں نے مزید کہا کہ صوبائی دارلحکومت ٹریڑری کئیر ہاسپیٹلز نہ صرف کوئٹہ بلکہ پورے بلوچستان کے عوام کے علاج معالجے کا مرکز ہیں جو حکومت بلوچستان کی زیر سرپرستی چلنے والے یہ ہسپتال پورے صوبے کے ہیلتھ کئیر سسٹم کی غمازی کرتے ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے تمام ایم ایسز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں صفا?ی کی صورتحال کوفوری طور پر بہتر بنائے جائے اور تمام عملے حاضری یقینی بنایا جائے اور ہسپتالوں کو درپیش مسائل کی نشاندہی تحریری طور پر کی جائے تاکہ اس ضمن میں حل کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا مسلسل جائزہ لیا جاسکے اور وسائل کے ضیاع کو روک کر اسے فوری ضروریات کے لیے استعمال میں لایا جا سکے انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے صوبائی حکومت نے جو اہداف طے کئے ہیں ان کا حصول ممکن بنایا جاسکے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ صحت میں کسی بھی سطح پر کرپشن برداشت نہیں کر ینگے اور نہ سروسز ڈیلوری پر کوئی سمجھوتا ہوگا.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5605/2024
کوئٹہ 23ستمبر۔ وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ کی زیر صدارت وزارتی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد محکمہ صحت بلوچستان کے اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد بلوچ نے وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ کو محکمہ صحت میں سروسز کی فراہمی اور جاری منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر امین خان مندوخیل ، پرنسپل بی ایم سی کالج پروفیسر راز محمد کاکڑ ، ایڈیشنل سیکرٹری صحت عارف خان ، ایڈیشنل سیکرٹری صحت خالق زہری ، ایڈیشنل سیکرٹری صحت توفیقہ دانیال ، ایم ڈی ٹراما سینٹر ڈاکٹر ارباب کامران کاسی ، ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر اسحاق پانیزئی ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی ڈاکٹر اسماعیل میروانی ، ایم ایس بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر افضل زرکون ، چیف ایگزیکٹو ہیلتھ کارڈ ڈاکٹر سمیع اللہ کاکڑ ، ڈائریکٹر جنرل میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر 1122بلوچستان ڈاکٹر میر نور اللہ موسی خیل ، ایم ایس یلپر ہسپتال ڈاکٹر سلطان لہڑی ، چیف ایگزیکٹو فاطمہ جناح ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر شیرین خان ، ڈپٹی سیکرٹری صحت ریاست علی ،ایگزیکٹو ڈاریکٹر شیخ زید بن خلیفہ ہسپتال ڈاکٹر ذوالفقار بلوچ ، ڈائریکٹر ایڈمن بلوچستان ہیلتھ کارڈ ڈاکٹر احمد ولی ، ڈا?ریکٹر ٹیکنیکل بلوچستان ہیلتھ کارڈ ڈاکٹر شاہ کو ، پروکیورمنٹ اسپیشلسٹ خضر ، اور دیگر معاونین موجود تھے۔اس موقع پر وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان میں سرکاری سطح پر عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے صوبائی حکومت پوری تندہی اور سنجیدگی سے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ہسپتالوں میں طبی و عمومی سہولتوں کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جاررہے ہیں۔وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ویڑن کے مطابق بلوچستان میں صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے محکمہ جاتی اصلاحات کے ساتھ ساتھ قابل عمل حکمت عملی پر کام کرنا ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5606/2024
23 ستمبر – صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ کی وزارت صحت کے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد محکمہ صحت بلوچستان سیکرٹریٹ آمد اس موقع پر سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد بلوچ نے وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ کو محکمہ صحت میں سروسز کی فراہمی اور جاری منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی ہے اس موقع پر ڈا ریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر امین خان مندوخیل ، پرنسپل بی ایم سی کالج پروفیسر راز محمد کاکڑ ، ایڈیشنل سیکرٹری صحت عارف خان ، ایڈیشنل سیکرٹری صحت عبدالخالق زہری ، ایڈیشنل سیکرٹری صحت توفیقہ دانیال ، ایم ڈی ٹراما سینٹر ڈاکٹر ارباب کامران کاسی ، ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر اسحاق پانیزی ، ایڈیشنل ڈا ئریکٹر ایم ایس ڈی ڈاکٹر اسماعیل میروانی ، ایم ایس بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر افضل زرکون ، چیف ایگزیکٹو ہیلتھ کارڈ ڈاکٹر سمیع اللہ کاکڑ ، ڈار یکٹر جنرل میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر 1122بلوچستان ڈاکٹر میر نور اللہ موسی خیل ، ایم ایس ہلپر ہسپتال ڈاکٹر سلطان لہڑی ، چیف ایگزیکٹو فاطمہ جناح ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر شیرین خان ، ڈپٹی سیکرٹری صحت ریاست علی ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ زید بن خلیفہ ہسپتال ڈاکٹر ذوالفقار بلوچ ، ڈاریکٹر ایڈمن بلوچستان ہیلتھ کارڈ ڈاکٹر احمد ولی ، ڈاریکٹر ٹیکنیکل بلوچستان ہیلتھ کارڈ ڈاکٹر شاہ کو ، پروکیورمنٹ اسپیشلسٹ خضر ، انچارج فارماسسٹ ایم ایس ڈی نعمت کاکڑ ، انچارچ فارماسسٹ ٹراما سینٹر حضرت آغا اور دیگر معاونین موجود تھے۔صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وڑن کے مطابق صوبائی حکومت ہر ممکن کوشش کررہی ہے کہ صوبے میں صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے محکمہ جاتی اصلاحات عملی طور پر ممکن بنایا جاسکے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سرکاری سطح پر عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے صوبائی حکومت پوری سنجیدگی سے اقدامات اٹھا رہی ہے۔اسی طرح ہسپتالوں میں طبی و عمومی سہولتوں کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جاررہے ہیں۔ تاکہ عام لوگوں کو بروقت اور بہتر علاج فراہم کی جائے انھوں نے مزید کہا کہ صوبائی دارلحکومت ٹریڑری کئیر ہاسپیٹلز نہ صرف کوئٹہ بلکہ پورے بلوچستان کے عوام کے علاج معالجے کا مرکز ہیں جو حکومت بلوچستان کی زیر سرپرستی چلنے والے یہ ہسپتال پورے صوبے کے ہیلتھ کئیر سسٹم کی غمازی کرتے ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے تمام ایم ایسز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں صفا?ی کی صورتحال کوفوری طور پر بہتر بنائے جائے اور تمام عملے حاضری یقینی بنایا جائے اور ہسپتالوں کو درپیش مسائل کی نشاندہی تحریری طور پر کی جائے تاکہ اس ضمن میں حل کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا مسلسل جائزہ لیا جاسکے اور وسائل کے ضیاع کو روک کر اسے فوری ضروریات کے لیے استعمال میں لایا جا سکے انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے صوبائی حکومت نے جو اہداف طے کئے ہیں ان کا حصول ممکن بنایا جاسکے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ صحت میں کسی بھی سطح پر کرپشن برداشت نہیں کر ینگے اور نہ سروسز ڈیلوری پر کوئی سمجھوتا ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5607/2024
کوئٹہ۔ 23 ستمبر۔صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران نے پشتون کلچر ڈے پر پشتون قوم کو مبارکباد دیتے ہوے کہا ہے کہ پوری قوم پشتون ثقافت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشتون کلچر ڈے کی مناسبت اپنے بیان میں کیا۔ سردار کھتیران نے مزید کہا کہ پشتون قبائل نے ہمیشہ رواداری، برداشت، مستقل مزاجی اور میانہ روی کے اصولوں پر کار بند رہتے ہوئے بھائی چارے کو فروغ دیا ہے۔ پشتون ثقافت خالصتا امن محبت اور آشتی پر مبنی ہے۔ پشتون قوم کی ثقافت خطے کے تمام قوموں کیلئے امن اور محبت کا پیغام ہے۔ صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پشتون قوم نے دلیری اور بہادری سے ملک دشمن قوتوں کا ہمیشہ مقابلہ کیا۔ پشتون قوم کی مہمان نوازی اور حب الوطنی پوری دنیا میں پاکستان کی پہچان ہے۔ دعاگو ہیں وطن عزیز میں موجود ثقافتوں کے یہ گلدستہ ہمیشہ تروتازہ رہے اور ہم پشتون قوم کے یوم ثقافت پر پوری پشتون عوام اور پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 5608/2024
23 کوئٹہ ستمبر۔صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان ملاخیل نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق چئیرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار آغا شکیل احمد درانی کی والدہ محترمہ اور چیف اف جھالاوان سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنائ اللہ زہری کی خوشدامن کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند فرمائیں اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ صبر وہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔

﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5609/2024
کوئٹہ 23ستمبر۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کوئٹہ محمد انور کاکڑ نے کہا ہے کہ پولیو مہم کے دوران شہید ہونے والے اہلکار ہمارے اصل ہیرو ہے ان کی خدمات اور قربانی کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیں گے ضلعی انتظامیہ شہدائکے لواحقین کی ہر ممکن امداد اور حوصلہ افزائی کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو مہم کے دوران شہید ہونے والے ورکرز کے لواحقین اوراہل خانہ میں امدادی چیک تقسیم کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں پولیومہم کے دوران ٹیموں کی حفاظت اور اہلکاروں کے تحفظ کے لیے جامع منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہے انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران جانوں کی قربانی دینے والے ہمارے اصل ہیرو ہیں ان کی قربانیوں کی بدولت آج ہم پولیو کے خاتمے کے نزدیک پہنچ چکے ہیں انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز کی انتھک محنت اور انتظامیہ کی کاوشوں سے پولیو کی صورتحال اطمینان بخشے اور کنٹرول میں ہے، اسی عزم کے ساتھ مستقبل میں بھی پولیو کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5610/2024
تربت 23 ستمبر ۔یونیورسٹی آف تربت کی الحاق کمیٹی کا چوتھا اجلاس فیکلٹی آف لینگویجز اینڈ لٹریچر کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالصبوربلوچ کی زیرصدارت منعقدہوا، جس میں تعلیمی معیارکو بہتربنانے اور الحاق شدہ کالجوں کے ساتھ رابطوں کو مزیدمضبوط بنانے کی ضرورت پر زرودیاگیااجلاس میں ڈاکٹر عبدالصبور نے یونیورسٹی اور اس کے الحاق شدہ کالجوں کے درمیان رابطوں کو مزید مربوط بنانے اور الحاق کمیٹی کے اجلاسوں کی باقاعدگی کے ساتھ انعقاد کی ضرورت و اہمیت پر زور دیا۔ اجلاس نے جامعہ تربت کے حکومت بلوچستان کےمحکمہ تعلیم اور الحاق شدہ کالجوں کے ساتھ ہم آہنگی کو مزید تقویت دینے کے علاوہ سالانہ امتحانی سسٹم سے سمسٹر سسٹم میں منتقلی، سہولیات کی کمی کو دور کرنے اور لیبارٹریوں میں ایس او پیز کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈاکٹر عبدالصبور نے کمیٹی کو یہ بھی بتایا کہ ان معاملات کے حوالے سے محکمہ تعلیم کو پہلے ہی خط بھیجا جا چکا ہے اجلاس میں الحاق شدہ کالجوں میں جاری تعلیمی پروگراموں، الحاق کی فیس، مختلف پروگراموں کے لیے قابل فیکلٹی ممبران کی دستیابی، الحاق شدہ پروگراموں کے لیے ایکریڈیٹیشن کے معیار اور طریقہ کار، نصاب کی بہتری، الحاق شدہ کالجوں کا باقاعدہ دورہ کرنے، کالجوں کے الحاق کے عمل سے متعلق تمام متعلقہ دستاویزات کی تکمیل ،نئے پروگرام شروع کرنے کے لیے مقررہ معیاراورقواعد وضوابط کی پابندی اور الحاق شدہ کالجوں کے ساتھ رابطوں میں سرکاری اور باضابطہ طریقہ کار سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس سلسلے میں اہم فیصلے کئے گئے۔ فیصلہ کیا گیا کہ الحاق کمیٹی کا اگلا اجلاس 25 ستمبرکو ہوگا۔

﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5611/2024
گوادر:23ستمبر۔چیف میونسپل افسر مکتوم موسیٰ نے جاوید کمپلیکس کا دورہ کیا اور ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے مالکان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے سختی سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں گندگی اور فضلات کو مقررہ بلدیاتی مقامات پر ٹھکانے لگایا جائے تاکہ شہر کو گندگی اور ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ رکھا جا سکے۔انہوں نے مزید تاکید کی کہ کسی بھی قسم کی بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائے گی، اور اگر مقامی حکومت ایکٹ 2010 کے شیڈیول III، حصہ II کے تحت قانونی خلاف ورزیاں سامنے آئیں تو سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جہاں میونسپل کمیٹی نے فضلات اور گندگی کو ٹھکانے لگانے کے لیے مقامات تعین نہیں کیے، وہاں کچرا پھینکنا بھی سنگین جرم سمجھا جائے گا۔چیف میونسپل افسر نے اس موقع پر میونسپل کمیٹی گوادر کی صفائی ٹیموں کے تعاون سے کچرا جمع کرنے کے ایک مربوط منصوبے کا اعلان کیا۔ انہوں نے شہریوں کی حمایت اور تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شہر کی صفائی ستھرائی بلدیاتی ادارے کی اولین ترجیح ہے۔ اگرچہ کئی چیلنجز درپیش ہیں، لیکن میونسپل کمیٹی شہر کو صاف ستھرا اور ماحول دوست بنانے کے لیے پ±رعزم ہے۔چیف میونسپل افسر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ شہر کی صفائی کے حوالے سے بلدیاتی ادارے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور گندگی پھیلانے سے گریز کریں تاکہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ ہو سکے اور شہر کا ماحول صاف ستھرا رہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5612/2024
23 ستمبر:- صوبائی دارلحکومت کے ٹریڑری کئیر ہاسپیٹلز نہ صرف کوئٹہ بلکہ پورے بلوچستان کے عوام کے علاج معالجے کا مرکز ہیں سرکار کی زیر سرپرستی چلنے والے یہ ہسپتال پورے صوبے کے ہیلتھ کئیر سسٹم کی غمازی کرتے ہیں۔ٹریڑری کئیر ہاسپیٹلز میں علاج معالجے کی معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بناکر سرکاری ہیلتھ کئیر سسٹم پر عام آدمی کے اعتماد کو بحال کیا جائے۔تمام ایم ایسز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو ہسپتالوں میں صفا?ی کی صورتحال کوفوری طور پر بہتر بنانے کی ہدایت کی۔تمام سرکاری ہسپتالوں میں وقتی انتظامات کے بجائے دیرپا منصوبوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ہسپتالوں کو درپیش مسائل کی نشاندہی تحریری طور پر کی جائے تاکہ اس ضمن میں حل کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا مسلسل جائزہ لیا جاسکے اور وسائل کے ضیاع کو روک کر اسے فوری ضروریات کے لیے استعمال میں لایا جاسکے۔ہنگامی اور عمومی حالات میں سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے افراد کو صحت کی بہتر اور معیاری سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ضلعی افسران صحت اپنے اپنے اضلاع میں قائم  ہسپتالوں کی کارکردگی کو فوری طور پر بہتر بناے۔وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ویڑن کے مطابق صوبے میں صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کو عملی جامہ پہنایا جاسکے اور صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے صوبائی حکومت نے جو اہداف طے کئے ہیں ان کا حصول ممکن بنایا جاسکے۔صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری کے لیے سنجیدگی سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ محکمہ صحت کو ماضی کی مخصوص ڈگر پر چلانا نہیں چاہتے اصلاحات لاکر عوامی خدمت کا مرکز بنائیں گے۔محکمہ صحت میں کسی بھی سطح پر کرپشن برداشت نہیں۔کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جاے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5613/2024
نصیرآباد23ستمبر۔ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد کاکڑ کی جانب سے نصیرآباد کی عوام کو سرکاری نرخ نامو پر اشیاءخوردونوش کی فراہمی کے لیے کاروائی کا سلسلہ جاری تحصیلدار ڈیرہ مراد جمالی معظم جتوئی نے مین بازار میں گوشت سبزی فروٹ و دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور گراں فروشی کے عمل میں ملوث دکانداروں پر 4500 سے زائد روپے کے جرمانے عائد کیے گئے انہوں نے 30 سے زائد دکانوں اور 18 سے زائد مختلف سبزی فروٹ اور دیگر اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں کی قیمتوں کے متعلق جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد کاکڑ کی جانب سے تمام تاجر برادری کو سختی کے ساتھ تاکید کی گئی ہے کہ وہ گراں فروشی کے عمل سے اجتناب کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی عوام کو سرکاری نرخ ناموں پر کھانے پینے کی اشیاءکی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ
گراں فروشی کے عمل میں ملوث افراد کے خلاف ضلعی انتظامیہ موثر انداز میں کاروائی کا سلسلہ جاری رکھے گی تاکہ عوام کو کچھ ریلیف مل سکے تاجر برادری پر بھی لازم ہے کہ وہ غیر ضروری گراں فروشی کے عمل سے عوام کو مزید پریشان حال نہ کریں اور مناسب قیمتوں پر کھانے پینے کی اشیاءکی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے ضلع انتظامیہ کی جانب سے مستقبل قریب میں بھی گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کا عمل جاری رہے گا اس حوالے سے پرائس کنٹرول کمیٹی کو بھی فعال کیا گیا ہے جو روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں میں اشیا خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیتی رہے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 5614/2024
ژ وب23, ستمبر۔ڈپٹی کمشنر ضلع ژوب کے ایک حکم نامہ کے مطابق سعید احمد ولد حاجی محمد صدیق قوم شیخ کا ڈومیسائل اس کے اپنے ہی درخواست پر کینسل کر دیا گیا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Pictorial News

21-01-2025

News

21-01-2025

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

News

20-01-2025