January 24, 2025
News

23-12-2024

خبرنامہ نمبر 2024/7961
خاران (23 دسمبر 2024)سیکرٹری وومن ڈویلپمنٹ سائرہ عطاء اور کمشنر رخشان ڈویژن مجیب الرحمٰن قمبرانی نے کہاہے کہ حکومت بلوچستان خواتین کو ہر شعبے میں نمایاں مقام دلانے اورانکی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے اور خواتین کو خود کفیل بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کررہی ہے۔یہ بات انہوں نے پیر کو خاران میں وومن کمپلیکس اور وومن بازار بزنس سینٹر مارکیٹ کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس سے قبل سیکرٹری وومن ڈویلپمنٹ سائرہ عطائاور کمشنر رخشان ڈویژن مجیب الرحمن نے خاران میں وومن کمپلیکس اور وومن بازار بزنس سینٹر مارکیٹ کا افتتاح کیا۔سیکرٹری وومن ڈویلپمنٹ سائرہ عطائنے کہا کہ میرے لئے یہ بات باعث فخر ہے کہ خاران کی خواتین کی ترقی و خوشحالی کے لئے جو خواب یکھا تھا وہ آج وومن بزنس سینٹر بازار اور باقی ویمن پروجیکٹس کی شکل میں پورا ہوگیاہے حکومت خواتین کی اسکلز کو سامنے لانے کی بھرپور اقدامات کر رہے ہیں خواتین کسی شعبے میں مردوں سے کم نہیں ہیں۔سائرہ عطائنے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی وزیر خزانہ و ایم پی اے خاران میر شعیب نوشیروانی، ایڈوائزر آف سی ایم بلوچستان وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ محترمہ ربابہ بلیدی کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ ان کے تعاون اور خصوصی اقدامات سے وومن بزنس سینٹر بازار اور باقی وومن پروجیکٹس کو خاران میں فنکشنل کر دیا گیا ہے، میڈم سائرہ عطائنے کمشنر رخشان ڈویژ ن مجیب الرحمن قمبرانی، ڈپٹی کمشنر خاران،ایکسیئن بی اینڈ ار خاران عادل نصیر کے وومن بزنس سینٹر بازار اور وومن کمپلیکس کے قیام اور بروقت تکمیل میں خصوصی دلچسپی کو سراہا انھوں نے وومن بازار کی فعالی میں ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر خاران گرلز کالج، گرلز ہائی اسکول اسٹاف اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خاران کے آفیسران کے خصوصی تعاون کو بھی سراہا، تعریف سے کمشنر رخشان ڈویژن مجیب الرحمن قمبرانی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے وومن بزنس سینٹر بازار اور باقی وومن پروجیکٹس خواتین کے لئے خصوصی اہمیت کے حامل ہیں وومن بزنس سینٹر بازار میں خواتین آسانی سے بزنس اور شاپنگ کرسکیں گے کمشنر رخشان نے سیکرٹری وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میڈم سائرہ عطاء کو اپنی طرف سے بحثیت ڈویژنل انتظامی سربراہ کے خواتین کے تمام وومن پروجیکٹس کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا کمشنر رخشان نے خاران اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں خواتین کے لئے وومن پروجیکٹس کے قیام میں وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری میڈم سائرہ عطاء کی کوششوں کو بھی سراہا، تقریب سے وومن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ قلات زون کے منیجر روبینہ کریم شاہوانی، وومن ڈویلپمنٹ خاران اسسٹنٹ انجینئر غلام نبی ایف اے او سپروائزر مس مراد جان، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج مس سمرین ستار، ڈی ڈی او فیمیل خاران مس عصمہ، انسٹریکٹر آئی ٹی ٹی ٹی سی خاران مس شائینہ نے بھی خطاب کیا اور اسٹیج کے فرائض اکیڈمک ایڈوائزر ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر خاران عمر فاروق مینگل نے سر انجام دی۔

Pictorial News

23-01-2025

News

23-01-2025

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

News

22-01-2025