December 27, 2024
News

23-12-2024

خبرنامہ نمبر 7952/2024
استامحمد23دسمبر2024:۔۔ڈپٹی کمشنر استا محمد ارشد حسین جمال کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر اقرار حسین جمالی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہاسپٹل استا محمد عبدالجبار سومرو، سشیل کمل، عبدالرحمن بلوچ و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری بی ایچ یوز و سی ڈیز اور ہسپتالوں میں عوام کو دی جانے والی طبی سہولیات کے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی نے کہا حکومت بلوچستان لوگوں کو طبی سہولیات کی فراہمی ان کی دہلیز تک فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلا رہی ہے انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں قائم کردہ بی ایچ اوز اور سی ڈیز سنٹروں کو فعال کرنے کے علاوہ ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل میڈیکل اسٹاف کی حاضری کو یقینی بنایا جائے تاکہ ان علاقوں میں بسنے والے لوگوں کو ان کے گھروں کے نزدیک ہی طبی سہولیات میسر ہوں اور وہ لوگ شہروں کی طرف علاج معالجہ کی غرض سے نہ آئیں انہوں نے ڈسٹرکٹ میڈیکل افیسر اور ڈپٹی ڈی ایچ او کو ہدایت کی کہ بی ایچ اوز اور سی ڈیز اور ہاسپٹل میں ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے گائے بگائے دورہ کرتے رہیں تاکہ وہ اپنی جائے تعیناتی پر موجود رہیں اور لوگوں کو طبی امداد میں کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میں خود بھی وقتآ فوقتآ ہاسپٹل و بنیادی مراکز صحت کا دورہ کرتا رہوں گا میرے دورے کے دوران کوئی بھی ڈاکٹرز یا پھر پیرامیڈیکل سٹاف غیر حاضر پایا گیا تو نہ صرف ان کی تنخواہ کی کٹوتی کی جائے گی بلکہ ان کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی اس لیے ڈاکٹر حضرات کو چاہیے کہ وہ نہ صرف اپنی حاضری کو یقینی بنائیں بلکہ اپنے ماتحت عملے کو بھی پابند کریں اور انہیں ہدایت دیں کہ وہ لوگوں کی خدمت کرنا اپنا نصب العین سمجھیں جو ذمہ داریاں حکومت بلوچستان کی جانب سے عائد کی گئی ہیں ان کو ایمانداری اور خلوص دل سے ادائیگی کریں اور غیر حاضر رہنے سے اجتناب کریں غیر حاضری کے عمل سے گریز کریں بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

News

26-12-2024

News

26-12-2024

News

26-12-2024

News

26-12-2024