December 25, 2024
News

23-12-2024

خبرنامہ نمبر 7949/2024
سبی 23 دسمبر 2024:
ًایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی اصغر مگسی کی صدارت میں ڈسٹرکٹ نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جسمیں ای ٹی او دْر محمد سیلاچی ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر قادر، پرنسپل بوائز اینڈ گرلز کالج ، سوشل ویلفیر آفیسر سمیت دیگر افسران نے شرکت کی اے ڈی سی علی اصغر مگسی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کے تمام ارکان کی ذمہ داری ہے کہ وہ منشیات کے خاتمے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں محکمہ تعلیم منشیات کے خلاف کالجز اور یونیورسٹی میں سیمینار اور دیگر پروگراموں کا انعقاد کرے تاکہ طلباء و طالبات کو منشیات کے خطرناک اثرات سے اگاہی ہو سکے ان پروگراموں میں ماہر نفسیات کو بھی خصوصی دعوت دی جائے تاکہ ان کا لیکچر سن کر تمام نوجوان نسل کو نشے کے نقصانات کا ادراک ہو سکے اور انہیں اس لعنت سے بچنے کی ترغیب دی جائے انہوں نے کہا کہ کمیٹی منشیات فروخت کرنے اور خریدنے والوں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائے اسکے علاوہ انہوں نے کہا کہ ریہیبلیٹیشن سینٹر کے لیے بھی اعلی حکام کی شنید میں لایا جائے گا کوشش کی جائے گی کہ ریہیبلیٹیشن سینٹر سبی میں قائم کیا جائے۔

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

Pictorial News

23-12-2024

Pictorial News

23-12-2024

Pictorial News

23-12-2024

Pictorial News

23-12-2024

Pictorial News

23-12-2024