خبرنامہ نمبر 7948/2024
چمن23 دسمبر 2024
ڈی سی چمن کی زیر صدارت ضلع میں بھنگ اور افیون کی فصل اور کاشتکاری کی روکھ تھام اور بیخ کنی کے حوالےسے ڈسٹرکٹ نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں انٹی نارکوٹیکس آفیسرز ڈی پی او چمن شہر یار آفریدی ضلعی انتظامیہ آفیسرز ایف سی نمائندہ تحصیلدار چمن عبدالرازق میانی نائب تحصیلدار، لیویز رسالدار اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران شریک ہوئے اجلاس میں حکومت بلوچستان اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی ہدایات کی پیروی میں فیصلہ کیا گیا کہ پوری ضلع چمن میں بھنگ حشیش اور افیون کی فصل اور کاشتکاری کیخلاف باقاعدہ سروے کیا جائے گا سروے میں جس کسی کی بھی زمین پر بھنگ اور افیون کی فصل اور کاشتکاری پائی گئی تو اس زمین کو بنام سرکار ضبط کیا جائے گا اور ساتھ ہی وہاں پر موجود مشینری کو بھی موقع پر ضبط کیا جائے گا اور نشے کا سبب بننے والی تمام فصلات کو تلف کیا جائے گا اور زمین مالک اور بزگروں اور آبیاری کرنے والوں اور دیگر مزدوروں کو گرفتار کیا جائے اور زمین مالک اور ساتھ ہی تمام کاریگروں کا شناختی کارڈز بلاک اورلوکل سرٹیفکیٹس کینسل کیے جائیں گے اور زمیندار کا نام فورتھ شیڈول میں ڈالا جائے گا اس موقع پر ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھنگ افیون یا تاریاک اور دیگر نشے کی سبب بننے والی فصلوں کیخلاف بہت جلد بےرحم آپریشن کیا جائے گا اور اس آپریشن کے دوران ممنوعہ فصلات کی تمام فصلوں کو کاٹ کر تلف کیا جائے گا اور فصلات کو جڑ سے اکاڑ دئیے جائینگے انہوں نے کہا کہ چند مفاد پرست لالچی اور خود غرضوں کی خاطر ہم اپنے نوجوان نسل کو نشے کا شکار ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے اور نہ ہی ہم اپنے نوجوانوں کو نشے کے ہاتھوں تباہ و برباد اور عمر بھر کی ذلت آمیز زندگی گزارتے ہوئے دیکھ اور برداشت کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم چمن کے تمام عوام کو خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ وہ علاقے کو نشے کی سبب بننے والی فصلوں کی کاشتکاری اور آبیاری جیسی ناسور سے بچائیں اور دیگر غذائی اجناس کی کاشتکاری کرکے اپنے علاقے اور قوم کی کفالت جائز اور حلال طریقے سے کریں اور اپنے آئندہ نسلوں پر رحم کرتے ہوئے علاقے میں بھنگ اور افیون کی کاشتکاری کیخلاف حکومت کا ساتھ دیکر نشے کی سبب بننے والی فصلوں کی مکمل خاتمے کو یقینی بنائیں اور خود بھی اور دوسروں کو بھی مفید شہری بنانے اور پرامن زندگی گزارنے کا درس دیں اور بھنگ اور افیون کی کاشتکاری کی وجہ سے اپنے اپکو عمر بھر کی قید سے بچائیں اور اپنے بچوں کی بہتر مستقبل کیلئے جائز منافع بخش فصلوں کو اگائیں جائیں۔