November 23, 2024
News

23-11-2024

خبرنامہ نمبر 7195/2024
کچھی23نومبر:۔ڈپٹی کمشنر کچھی جہانزیب بلوچ نے گزشتہ دنوں مچھ جیل کا دورہ کیا۔دورے کے موقع پر جیل سپریٹنڈنٹ سلیم خان ترین و دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر کچھی جہانزیب بلوچ نے سپرنٹنڈنٹ جیل مچھ سلیم خان ترین کے ہمراہ سیکیورٹی کے نقطہ نظر سے مختلف پہلوؤں پر باریک بینی سے کی اور سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ جیل سپریٹنڈنٹ سلیم خان ترین نے مچھ جیل کی سیکیورٹی پر مامور، تعینات آفیسران و جوانوں و درپیش مسائل دیگر کئی اہم امور کے متعلق تفصیل کے ساتھ آگاہی فراہم کی گئی جس پر ڈپٹی کمشنر کچھی جہانزیب بلوچ نے جیل سپریٹنڈنٹ کی جانب سے سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے کئے گئے انتظامات پر اظہار اطمینان کیا اور کہا کہ میرے دورے کا بنیادی مقصد موجودہ صورتحال کے پیش نظر سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینا مقصود تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے مچھ جیل میں صفائی ستھرائی کو بھی تسلی بخش قرار دیا اور کہا کہ سیکیورٹی پر مامور تمام جوانوں کو الرٹ رکھا جائے تاکہ وہ کسی بھی صورتحال میں ہمہ وقت تیار اور چاک و چوبند رہیں ڈپٹی کمشنر نے جیل سپریٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ وہ جیل کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے جہاں ضرورت ہے وہاں نفری تعینات کی جائے ضلعی انتظامیہ مچھ جیل کے درپیش مسائل کے تدارک کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔

خبرنامہ نمبر 7196/2024 جعفرآباد23نومبر:۔کمشنر نصیر آباد ڈویژن معین الرحمن خان نے کہا ہے کہ بیماریوں کے تدارک کے لیے حکومت سنجیدگی کے ساتھ اقدامات کر رہی ہے ادویات کی فراہمی سمیت دیگر تمام امور پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ لوگوں کو مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف پر لازم ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں میں کسی صورت کوتاہی نہ برتیں دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع جعفر آباد میں سول ہسپتال کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اظہر شہزاد بھی تھے جبکہ ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر علی اکبر کھوسہ نے انہیں آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری کے متعلق سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں روزانہ کی بنیاد پر 750 کے قریب مختلف امراض کی او پی ڈی کی جاتی ہے گزشتہ ماہ 308 زچگی کے کیسز ہوئے جبکہ 8 سے زائد سی سیکشن بھی کروایا گیا۔ کمشنر معین الرحمن خان نے احکامات دیے کہ تمام مریضوں کو ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے کیونکہ دیہی علاقوں سے آنے والے مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنا ان کا حق ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہ کیا جائے ڈاکٹرز خلق خدا کی خدمت میں اپنی مثبت انداز میں خدمات سرانجام دے کر اپنا فریضہ سرانجام دیں انہوں نے دورے کے موقع پر احکامات دیے کہ عطائی ڈاکٹرز کے خلاف بھی فوری اور احسن انداز میں کاروائی عمل میں جائے۔ خبرنامہ نمبر 7197/2024 تربت 23نومبر:سینٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ضلع کیچ بیبرگ گورگیج کے ہدایات پر محکمہ ایکسائز کے اہلکاروں کی جانب سے ہفتے کے روز منشیات کی روک تھام آگاہی مہم کے حوالے سے ایک واک تربت شہر کے مرکز میں فدا شہید چوک کے مقام پر نکالا گیا۔اس موقع پر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر محمد سلیم بلوچ،اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر غلام رسول، انسپیکٹر سلیمان گچکی،انسپیکٹر شفیق بلوچ کے علاؤہ،انجمن تاجران ضلع کیچ کے صدر اسحاق روشن دشتی،انجمن تاجران ضلع کیچ کے جنرل سیکرٹری غلام اعظم دشتی،جمال مری، نثار جوسکی اور عوامی حلقوں کی ایک بڑی تعداد اس واک میں شامل تھی۔اس دوران ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے انجمن تاجران ضلع کیچ کے صدر اسحاق روشن، جنرل سیکرٹری غلام اعظم دشتی اور انجمن کے ممبران جمال مری، نثار جوسکی اور عوام الناس میں منشیات کے خلاف آ گائی مہم کے حوالے سے خصوصی پمفلٹ بھی تقسیم کیے۔اس موقع پر خصوصی طور تقسیم کیے گئے پمفلٹس میں عوام الناس سے گزارش کی گئی تھی کہ وہ محکمہ ایکسائز کا ساتھ دیکر علاقے میں منشیات کے خاتمے کے حوالے سے ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں اور آنے والے نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے میں مدد فراہم کریں۔اس دوران عوامی حلقوں کی جانب سے محکمہ ایکسائز کی طرف سے منعقد کیے جانے والے واک کی ستائش کی جارہی ہے اور امید کی جارہی ہے کہ اس طرح کے واک کے انعقاد سے عوام کو آ گاہی ملے گی اور انکے شعور میں اضافہ ہوگا۔ خبرنامہ نمبر 7198/2024 لسبیلہ 23نومبر:لسبیلہ یونیورسٹی کے ایگریکلچر فیکلٹی میں کسانوں کو گندم کی کاشتکاری اور مفت بیج فراہمی کرنے کیلئے ایک سیمنار کا انعقاد کیا گیا، سیمینار میں بایوفورٹیفائیڈ گندم فیز،- ٹو کے تحت گندم بیج کی کاشتکاری سے متعلق فراہم کی گئی۔چیئرمین آف ایگرونومی پروفیسر ڈاکٹر محمد راشد نے بایوفورٹیفائیڈ گندم کی اہمیت اور لسبیلہ میں غذائی کمی پر آگاہی فراہم کی۔ پراجیکٹ کے فوکل پرسن ڈاکٹر شاداب شوکت اسسٹنٹ پروفیسر ایگریکلچر فیکلٹی نے کسانوں کو بایوفورٹیفائیڈ گندم کے بارے میں آگاہی فراہم کی اور بتایا کہ لسبیلہ بلوچستان کے اندر آئرن اور زنک کی کمی پاکستان میں سب سے زیادہ پائی جاتی ہے جس کمی کو پورا کرنے کے لیے ڈاکٹر شاداب شوکت نے آج بایوفورٹیفائیڈ گندم کے بیج کی کاشتکاری سے متعلق کسانوں کو آگاہی فراہم کیا تقریب میں اوتھل بیلا اور لا کھڑا کے کسانوں کو مدعو کیا گیا اور کسانوں کی حوصلہ افزائی کی گئی تاکہ بایوفورٹیفائیڈ گندم کے استعمال سے غذائی کمی کو دور کیا جا سکے، اس موقع پر ڈپارٹمنٹ آف ایگرونومی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد وسیم، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر وسیم بشیر ایگریکلچر فیکلٹی،اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ابوزر جعفر، ڈاکٹر حافظ تصور، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر غلام علی بگٹی، ڈاکٹر فرح ناز، لیکچرار قیصر حبیب، لیکچرار شیخ صدام حسین اور محکمہ زراعت ایڈاپٹیو ریسرچ پروگرام کے ایس-ایم-ایس راشد ابراہیم، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سیام مگسی، لیکچرار ڈاکٹر نزیر احمد بندیچہ،ایم فل سکالر ہارٹیکلچر ڈپارٹمنٹ نے شرکت کی، کسانوں میں غوث بخش، عنایت اللّہ، اللّہ بخش حمید اللہ برہ، ودیگر موجود تھے۔

خبرنامہ نمبر 7199/2024
زیارت 23نومبر: ڈپٹی کمشنر ذکاء اللہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال زیارت کادورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ملازمین کا حاضری رجسٹر چیک کیا ہسپتال کے انفارمیشن ڈیسک،مختلف وارڈزکا معائنہ کیا،ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ نے کہاکہ غیر حاضر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جائے گی ڈاکٹر اور مددگار اسٹاف کی غیر حاضری کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مریضوں کا بروقت علاج کیا جائے ان کی داد رسی کی جائے تاکہ مریضوں کو مشکلات نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپوراقدامات کیے جائیں گے انہون نے کہا کہ ڈاکٹز قوم کے مسیحا ہے وہ اپنے قومی فریضہ کوایمانداری سے ادا کریں اور مریضوں کی بروقت علاج کریں تاکہ مریضوں کو کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ ہو انہوں نے کہا محکمہ صحت کو جدید خطوط پر استوار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے۔

خبرنامہ نمبر 7200/2024 زیارت 23نومبر: ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول زیارت کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے ملازمین کا حاضری رجسٹر چیک کیا مختلف کلاس رومز کا معائنہ کیا طلبا اور طلباء سے سوالات کئے۔ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ نے اسکول کے منتظمین کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ٹیچرز کی غیر حاضری کی صورت میں ان کی تنخواہوں سیکٹوتی اور جواب طلبی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کے لیے حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے،جب معاشرہ تعلیم یافتہ ہوگا تب ہی ملک ترقی کرے گا،انہوں نے کہا کہ ہم ہر بچے کو اسکول میں اور ہر استاد کو کلاس میں دیکھنا چاہتے ہیں اساتذہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے ہوئے مستقبل کے معماروں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں۔ خبرنامہ نمبر 7201/2024 لورالائی 23 نومبر ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی زیر صدارت ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر منورحسین مگسی،پی ڈی کووڈ پروجیکٹس بلڈنگ ڈاکٹر نقیب اللہ ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر سید یاسر شاہ،اسسٹنٹ کمشنر لورالائی اجمل خان مندوخیل،ایکسین بی انیڈ أر احمددین فرزند ایم پی اے افضل خان اوتمانخیل، انجنئیرایمل اور انجینئر محمد انور لونی نے شرکت کی۔اس موقع پر پی ڈی کووڈ پروجیکٹس ڈاکٹر نقیب اللہ نے ڈپٹی کمشنر لورالائی کو بینظیر گانئی ہسپتال،اور ڈسٹرکٹ ہیڈاکوٹرہسپتال لورالائی میں بلڈبنک،IUC،MRI،ڈیجیٹل ایکسرے،سٹی سکن،اور لورالائی ہسپتال میں دیگر کروڑں روپے کی لاگت سے لگائے گئے۔مشنیری کی فالیت سٹاف اور ادویات کی کمی زیرتعمیر بلڈنگز کے نامکمل کام کو جلد مکمل کرنے کی حوالے سے بات چیت کی جس پر ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے کہا کہ حکومت طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے لورالائی ڈسٹرکٹ ہیلتھ مانیٹرنگ کمیٹی ڈسٹرکٹ سطح پر مانیٹرنگ کے عمل کو تیز کریں تاکہ ہیلتھ سے متعلق تمام مسائل کو بروقت حل کیا جا سکے۔ہسپتالوں اور مراکز صحت میں ڈاکٹرز اور باقی اسٹاف کی حاضری کو سو فیصد یقینی بنائی جائے اور ہیلتھ شعبے کے پروجیکٹس کی بروقت تکمیل ضروری ہے تاکہ لوگوں کو علاج معالجے کی مکمل سہولیات کی فراہمی ممکن ہوسکے ڈپٹی کمشنر نے کووڈ پروجیکٹس کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا اور ڈسٹرکٹ لورالائی میں پروجیکٹس کو جلد مکمل کرنے کے لئے اقدامات اٹھایا جائے گے اور ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال کو مالی وانتظامی امور میں خود مختیاربنانے کے ساتھ ساتھ اہسپتال میں طبی الات کی فراہمی ڈاکٹرز نرسز کی تعنیاتی اور اسٹاف کمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ہیلتھ شعبے میں مزید بہتری لانے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔اجلاس کے بعد انہوں نے بے نظیر گانئی اہسپتال،زیر تعمیر MRI بلڈنگ،بلڈبنگ،سٹی سیکن،ڈیجٹل ایکسرے مشین کے بلڈنگ کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا اور ایکسین بی انیڈ أر کو ہدایت دی کہ ایسے ترقیاتی منصوبے کہ جن کے مکمل ہونے سے علاقے کے عوام کو فاہدہ ملے ان منصوبوں کو جلداز جلد مکمل کیا جائے خبرنامہ نمبر 7202/2024 جعفرآباد23نومبر:۔کمشنر نصیر آباد ڈویژن معین الرحمن خان نے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اظہر شہزاد کے ہمراہ ضلع جعفر آباد میں زیر تعمیر بلڈنگز کے کاموں کا جائزہ لیا۔ دورے کے موقع پر انہوں نے مختلف اسکیمات کا دورہ کر کے تمام ترقیاتی امور سے متعلق تفصیل سے آگاہی حاصل کی انہوں نے دورے کے موقع پر زیر تعمیر الیکشن کمیشن آفس۔بلال فٹبال اسٹیڈیم،بوائز ڈگری کالج،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اینڈ جنرل ہاؤسز کے کام کا جائزہ لیا کوڈ بلاک کی فاؤنڈیشن کے تعمیراتی عمل پر غیر تسلی بخش کا اظہار کیا جبکہ احکامات دیے کہ سول ہسپتال بلڈنگ کی پلنتھ پروٹیکشن پر بھی توجہ دی جائے اس کے ساتھ ساتھ ڈپٹی کمشنر آفس میں زیر تعمیر منصوبوں کی ڈیزائن اور لے آؤٹ پر بھی حیرانگی کا اظہار کیا۔اس موقع پر ایس ای بلڈنگز ارسلا رند نائب تحصیلدار محمد ظریف گولہ ایس ڈی او محمد صدیق زہری ڈپٹی کمشنر جعفرآباد کے پی ایس بابو عبدالصمد کھوسہ گورنمنٹ کنٹریکٹرز علی مینگل راجہ رحیم بخش ڈومکی سمیت دیگر افیسران موجود تھے۔ کمشنر نصیر آباد ڈویژن معین الرحمن خان نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو درست سمت میں مکمل کیا جائے کام کو تسلی بخش کروانا آفیسران اور محکمے کے ذمہ داران کی کارگردگی کو ظاہر کرتے ہیں اس لیے غیر تسلی بخش کام کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا ضلعی انتظامیہ تمام ترقیاتی امور کا جائزہ لیتی رہے تاکہ ترقیاتی عمل میں پائی جانے والی کوتاہیوں کو بروقت دور کیا جائے اور منصوبے معیار کے مطابق مکمل کئے جائیں۔بعد ازاں کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین الرحمن خان نے ضلع جعفرآباد میں مختلف علاقوں میں زیر تعمیر بلیک ٹاپ روڈز کے منصوبوں کا بھی معائنہ کیا انہوں نے گوٹھ حاجی نبی بخش روڈ۔ نصیب اللہ پل تا گوٹھ غلام نبی بگٹی روڈ۔ گوٹھ الطاف حسین بگٹی روڈ کے کاموں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا سب ڈویژنل آفیسر روڈز اعجاز احمد بہرانی نے کمشنر نصیرآباد ڈویژن کو تمام بلیک ٹاپ روڈ کے کاموں کے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر سب انجنیئر خالد حسین کھوسہ بھی موجود تھے۔ کمشنر نصیر آباد ڈویژن معین الرحمن خان نے کہا کہ روڈ نیٹ ورک کے منصوبوں سے لوگوں کے مسائل حل ہونگے اور انہیں بہترین سفری سہولیات میسر آسکیں گی ضروری ہے کہ انجنیئر ز تمام منصوبوں پر خصوصی توجہ مبذول کریں بلیک ٹاپ کے ساتھ ساتھ ان کے شولڈرز پر بھی خصوصی توجہ دی جائے تاکہ پختہ اور دیرپا تعمیراتی عمل پائیہ تکمیل تک پہنچیں ڈویژنل انتظامیہ کی بھرپور کوشش رہے گی کہ تمام ترقیاتی عمل کا گاہے بگاہے جائزہ لیتی رہے۔

خبرنامہ نمبر 7203/2024
کچھی23نومبر:۔ڈپٹی کمشنر کچھی جہانزیب بلوچ کی نگرانی میں ایجوکیشن کی مختلف خالی نشستوں کو عارضی بنیاد پر پرُ کرنے کے لیے امیدواروں کے اصل کاغذات چیک کیے گئے۔اس موقع پر ریکروٹمنٹ کمیٹی کے ممبران بھی موجود تھے جنہوں نے تمام امیدواروں سے سوالات بھی پوچھے ڈپٹی کمشنر کچھی جہانزیب بلوچ نے اس موقع پر کہاکہ تمام خالی نشستوں کو پر کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے جو ضلع انتظامیہ کو ٹاسک دیا گیا ہے ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ تمام تر امور کو صحیح معنوں میں پایا تکمیل تک پہنچایا جائے اور میرٹ کی بنیاد پر تمام قوائف کو مکمل کر کے حتمی رپورٹ جلد از جلد جاری کی جائے گی انہوں نے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن میں خالی نشستوں کو پر کرنے کے بعد تعلیمی امور میں درپیش مسائل سے بھی نجات مل جائے گی اور اساتذہ کی تعیناتی کا عمل بھی مکمل ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ بچوں کے بہتر مستقبل کو مدنظر رکھ کر ہی مفید اقدامات کیے جائیں اور قابل افراد کو ہی سلیکٹ کیا جائے تاکہ وہ بچوں کے بہتر مستقبل کو سنوارنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں

خبرنامہ نمبر 7204/2024 استامحمد23نومبر:ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی سے آج ایس ایکیسکو عبدالسلام مینگل کی قیادت میں واپڈا افسران نے ملاقات کی وفود میں ایکسئین واپڈا محمد وریام منجھو ایس ڈی او واپڈا استامحمد منیر احمد، لائن سپرنٹنڈنٹ واپڈا استا محمد ہزار خان بوہڑ و دیگر شامل تھے ایس ای کیسکو سبی سرکل عبدالسلام مینگل نے استا محمد میں واپڈا کے مسائل جن میں کیبل نیٹ ورک،پاور سپلائی، اور انٹرنیٹ کی لائنیں شاہی بازار اور شہر بھر میں واپڈا کھمبوں کے ذریعے بچھائی گئی ہیں جس سے واپڈا کو اپنے صارفین کو بجلی کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیبل نیٹ ورک،پاور سپلائی،اور انٹرنیٹ کی تاریں زیادہ ہونے کی وجہ سے شاہی بازار سمیت کسی بھی جگہ پر کبھی بھی حادثہ رونما ھو سکتا ہے اور واپڈا ملازمین شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اس لیے ان کا متبادل طریقہ اپنایا جائے تاکہ اس صورتحال سے بچا جا سکے یا پھر ہٹانے میں واپڈا کی مدد کی جائے تاکہ ملازمین بغیر کسی رکاوٹ و پریشانی سے شہریوں کو بجلی کی فراہمی جاری رکھ سکیں جس پر ڈپٹی کمشنر استا محمد ارشد حسین جمالی نے انہیں یقین دلایا کہ یہ ایک سنجیدہ اور حل طلب مسئلہ ہے ان کے حل کے لیے ہر ممکن بہتر سے بہتر اقدامات اٹھائے جائیں گے اور اس سلسلے میں کیبل نیٹ ورک،پاور سپلائی، اور انٹرنیٹ کے مالکان سے ایک رسمی اجلاس طلب کیا جائے گا اور ان کے مسائل اور آپ کی جانب سے سنجیدہ بیان کی گئی شکایات کے حل کے لیے بہتر حکمت عملی اپنا کر اس کے لیے کوئی بہتر طریقہ نکالا جائے گا تاکہ واپڈا صارفین و ملازمین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا بھی نہ کرنا پڑے اور کیبل نیٹ ورک بھی اپنے طریقے سے رواں دواں رہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کیبل نیٹ ورک عوام کو ایک معلوماتی پروگرام فراہم کرتا ہے جس سے نہ صرف لوگوں کو موجودہ حالات کے متعلق آگاہی حاصل ہوتی ہے بلکہ مختلف تفریح و دیگر پروگراموں سے لطف اندوز بھی ہوتے ہیں اسی طرح بجلی کا بحران بھی ہے جس سے نمٹنے میں پاور سپلائی کی بھی ضرورت ہے اور اسی طرح انٹرنیٹ بھی ہم سب کی اولین ضرورت ہے اس بات کو بھی سامنے رکھا جائے گا اور ان کے حل کے لیے بہتر کوئی راستہ نکالا جائے گا تاکہ نہ صرف شہریوں کے لیے مسائل ہوں اور نہ ہی واپڈا کے لیے کوئی پریشانی کا باعث بنے اس موقع پر ایس ای واپڈا عبدالسلام مینگل ایکسین واپڈا نصیرآباد محمد وریام منجھو ایس ڈی او واپڈا استامحمد منیر احمد و لائن سپرنٹنڈنٹ واپڈا ہزار خان بوہڑ و دیگر دیگر افسران نے ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور ایس ای کیسکو نے کہاکہ اعلیٰ حکام کی جانب سے احکامات دیے گئے ہیں کہ استامحمد سٹی کو 24 گھنٹے بجلی سپلائی کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے جس پر عملدرآمد کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں مگر ان سب سے پہلے تمام بجلی صارفین کو میٹر لگوانے ہوں گے جس کے لیے شہریوں کا تعاون نہایت ضروری ہے خبرنامہ نمبر 7205/2024 لورالائی 23نومبر: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی،سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ آفیرز طارق قمر بلوچ، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس ڈاکٹر یاسر خان بازئی کی ہدایات،کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن اور ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی زیر نگرانی اور تعاون سے لورالائی ڈویژن ورلڈاینٹی کرپشن سپورٹس گالا کے سلسلے میں لورالائی کے مختلف گرلز و بوائز کالجز اور گرلز و بوائز سکولوں کے درمیان 18نومبر تا 23نومبر تک منعقد ہونے والے شاندار سپورٹس گا لا کے تحت جس میں کرکٹ، شوٹنگ بال، فٹبال،بیڈمینٹن کے مقابلے کروائے جارہے کے سلسلے کا فائنل کرکٹ میچ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے کرکٹ گراؤ نڈ پر اھوادکرکٹ کلب اور مسلم کرکٹ کلب کے درمیان کھیلاگیا۔ جومسلم کرکٹ کلب نے ایک شاندار مقابلے کے بعد پینتالیس رنز سے جیت لیا۔جبکہ فٹبال کافائنل میچ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کے فٹبال گرؤند پر ہونے والامیچ بوری وال فٹبال ا سپورٹس کلب اور لورالائی اسپورٹس کلب کے درمیان کھیلا گیا جوایک دلچسپ اور شاندار مقابلے کے بعد بوری وال فٹبال ا سپورٹس کلب نے پنلٹی ککس کی بناپر جیت لیا۔ کرکٹ اور فٹبال کے ان شانداراور دلچسپ میچو ں کے مہمان خصوصی ایم پی اے لورالائی کے فرزند گران افضل خان اتمانخیل تھے اس موقع پر ان کے ہمراہ عنایت موسی خیل،ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر لورالائی سجاد حید ر خجک، ٹورنامنٹ کمیٹی کے ارکان شیر اختر اتمانخٰیل،عبدالروف،سنت اللہ اخونزداہ اور دیگر بھی تھے۔افضل خان اتمانخیل نے کرکٹ اور فٹبال فائنل میچوں کی ونر اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافیاں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔فرزند ایم پی اے لورالائی گران افضل خان اتمانخیل نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور بلوچستان سپورٹس اور خصوصاًڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر لورالائی سجاد حید ر خجک کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں اور محنت سے اس شاندار ایونٹ کا انعقاد ممکن ہوا ہے اور امید ہے آئندہ بھی بلوچستان سپورٹس اس طرح کے ایونٹ منعقد کرواتا رہے گا اور شائقین اسپورٹس ان دلچسپ اور شاندار مقابلوں کو دیکھتے رہیں اور انجوائے کریں گے۔افضل خان اتمانخیل نے کہا کہ کسی بھی سپورٹس گالا یا ایونٹ کے انعقاد کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے جو بعد میں قومی ٹیموں کے ساتھ شریک ہوکر ملک و قوم اور اپنے صوبے کا نام بلند کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔افضل خان اتمانخیل نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ویژن کے مطابق ایم پی اے لورالائی حاجی محمد خان طور اتمانخیل اور ان کی پوری ٹیم بھی کھیل اورکھلاڑیوں کی ترقی اور ترویج کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہتی ہے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے کھلاڑیوں کے سپورٹس کیلئے ہر یونین کونسل میں گراؤنڈز، فٹسال گراؤنڈز سمیت کھلاڑیوں کو دیگر سہولیات فراہم کرنے پر کام شروع کیا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ان سپورٹس مقابلوں کے انعقادسے نوجوان نسل نشے و بے راہروی جیسی لعنت سے محفوظ رہتی ہے اس موقع کوچز اورکھلاڑیوں سمیت شائقین کی بہت بڑی تعداد بھی موجودتھی۔

Pictorial News

23-11-2024

Pictorial News

21-11-2024

News

21-11-2024(F-2)

News

21-11-2024(F-1)

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS