News

23-05-2025

خبرنا مہ نمبر3973/2025 کوئٹہ 23 مئی2025 .وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں لائیو اسٹاک کے شعبے میں اصلاحات کا عمل تیز کیا جائے گا اور اس شعبے کی بہتری کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیںگے۔ وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت محکمہ امور حیوانات کی مجموعی کارکردگی اور مویشیوں میں لمپی اسکن بیماری سے متعلق منعقدہ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے جانوروں میں لمپی اسکن بیماری کی روک تھام کے لیے دوران اجلاس ہی 150 ملین روپے کی سمری پر دستخط کیے تاکہ اس بیماری کے خاتمے کے لیے درکار فنڈز کا فوری طور پر اجراءہو سکے اجلاس کو سیکرٹری لائیو اسٹاک محمد طیب لہڑی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جانوروں میں لمپی اسکن کی وجہ مویشیوں کی ایک جگہ سے دوسری جگہ نقل و حرکت ہے اور محکمہ امور حیوانات بلوچستان نے اس حوالے سے صوبے کو دیگر صوبوں سے ملانے والے اضلاع میں حفاظتی کیمپس بھی لگائے ہیں وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ گوشت پروسیسنگ بہتر انداز سے کی جائے تاکہ اسے دیگر ممالک اور خصوصاً مشرق وسطی میں برآمد کیا جا سکے انہوں نے ہدایت کی کہ بیماریوں سے بچنے کے لیے بکرا منڈیوں میں بر وقت اسپرے کیا جائے اجلاس میں صوبائی وزیر امور حیوانات سردار زادہ فیصل خان جمالی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان ،سیکریٹری لائیو اسٹاک محمد طیب لہڑی ، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنا مہ نمبر3974/2025

کوئٹہ 23 مئی 2025: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ پر فائز کیے جانے اور بیٹن آف فیلڈ مارشل ملنے پر صوبائی مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان مینا مجید بلوچ نے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے ایک خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی عسکری خدمات،حب الوطنی اور قومی سلامتی کے لیے ان کی انتھک کاوشیں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں انکی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت دشمن ملک بھارت کو عظیم شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مینا مجید بلوچ نے کہا کہ یہ اعزاز نہ صرف پاک فوج بلکہ پوری قوم کے لیے ایک تاریخی اور فخر کا لمحہ ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت، اصول پسندی اور قومی استحکام کے لیے کردار آنے والے وقت میں ایک درخشاں مثال ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کے مقابلے کے لیے اس طرح کی قیادت ایک مضبوط اور بااعتماد پاکستان کی ضمانت ہے۔ آخر میں انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے لیے نیک تمناو¿ں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں ملک مزید ترقی اور امن و استحکام کی جانب بڑھے گا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنا مہ نمبر3975/2025 قلات۔ خضدار میں آرمی پبلک سکول کے بس پر بزدلانہ حملے میں معصوم طلباءو طالبات کی شہادت پر مذمتی ریلی کا انعقاد کیاگیا۔ ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمدلاسی تحصیلدار قلات حاجی عبدالغفار لہڑی سمیت طلباء اساتزہ اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھائے ہوے تھے جس پر معصوم بچیوں کی شہادت اور دہشتگردانہ حملے کی بھرپور مزمت کی گئی تھی۔ریلی کے شرکاء نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ آرمی پبلک سکول بس پر بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں دشمن بلوچستان کے طلباء وطالبات کو تعلیم سے دور رکھنا چاہتے ہیں معصوم بچیوں پر حملہ کرکے انہیں شہید کرنا کوئی بہادری نہیں شہید طالبات کا خون رائگاں نہیں جائیگا۔﴾﴿﴾﴿﴾

﴿خبرنا مہ نمبر3976/2025

لورالائی23 مئی 2025۔ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کینٹ میں خضدار آرمی پبلک سکول( APS) کے معصوم طلباءکی بس پر دہشت گردی کا حملہ جس میں بچے شہید اور شدید زخمی ہوگئے تھے سیکرٹری سکول ایجوکیشن بلوچستان اور سربراہ سکول ھذا عبدالرشید جوگیزءکی ہدایت پر اسکول میں آج سکول اسمبلی میں آرمی پبلک سکول خضدار کی معصوم بچوں کے لیے دعا کی گئی۔سکول اسٹاف و طلباء کی ساتھ مشترکہ دعا مولوی عزیز نے کی اور سکول کے اسٹاف ممبر رحمت اللہ نے خضدار APS طلباءپر دہشت گردوں کی طرف سے بس پر حملہ کرنے پر تفصلی بات کی انہوں نے کہاکہ یہ دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہے جو معصوم بچوں کی زندگیوں سے کھیلتے ہے ہم سب نے اتحاد و اتفاق کرناہوگا اور ملک دشمن قوتوں تعلیم دشمن کو اس اسسٹیج سے یہ میسج دیتے ہیں کہ یہ بزدل کاروئیوں سے باز آ جائیں اور سکول کی دیگر اسٹاف ممبران اور طلباءنے آرمی پبلک سکول کی شھید و زخمی طلباء کے ساتھ اظہار یکنہتی میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور بعد میں اسکول اسٹاف ممبرز طلباءنے اظہار یکجہتیمیں مومبتیاں جلا کر ان سے اظہار کیا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنا مہ نمبر3977/2025

تربت 23 مئی 2025 :چیئرمین میونسپل کارپوریشن تربت بلخ شیر قاضی نے خضدار میں آرمی پبلک اسکول کی بس پر ہونے والے بزدلانہ اور سفاکانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک ناقابلِ معافی جرم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا نہ صرف انسانیت سوز عمل ہے بلکہ یہ حملہ پوری قوم کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے مترادف ہے انہوں نے اس افسوسناک واقعے میں معصوم بچوں کی شہادت اور درجنوں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا تعلیم کی راہ پر گامزن معصوم طلباء پر حملہ ایک انتہائی گھناو¿نی اور مذموم حرکت ہے، جو کسی بھی مہذب معاشرے میں ناقابلِ تصور ہے۔ ایسے واقعات نہ صرف بچوں کے ذہنوں پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں بلکہ معاشرتی امن و استحکام کو بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ بچوں کا تحفظ، ان کی تعلیم اور تربیت ہمارے قومی مستقبل کی ضمانت ہے اور ہمیں کسی صورت دہشت گردی جیسے عناصر کے سامنے جھکنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی چیئرمین میونسپل کارپوریشن تربت نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ شہدائ کے درجات بلند فرمائے اور زخمی بچوں کو جلد صحتیابی عطا کرے آمین انہوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ اس واقعے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے انسانیت سوز واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنا مہ نمبر3978/2025

صحبت پور۔سانحہ خضدار میں اسکول کے بچوں پر ہونے والے دہشت گردی کے واقعات اور شہداء کی مغفرت کے لیے ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین کی موجودگی میں دعائیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں ضلع بھر کے آفیسران علمائے کرام اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے اس موقع پر علماء کرام نے شہداء کی مغفرت اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمانے کے حوالے سے مالک حقیقی سے دعا کی گئی دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین نے کہاکہ خضدار میں اسکول کے معصوم بچوں پر ہونے والے بہیمانہ واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اپنے ہی بچوں کو موت کے منہ میں دھکیلنے والے ملک و صوبے کے خیر خواہ نہیں ہیں بھارت پاکستان میں جو کھلی دہشت گردی کر کے قتل و غارت کروانا چاہتا ہے وہ اپنے ان ناپاک عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتا پاکستانی قوم ایک سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے اور ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کرنے والی قوم ہے سانحہ خضدار سے ملک بھر میں جو غم و غصہ پایا جا رہا ہے وہ ناقابل بیاں ہے ہمیں اپنے ملک کی تعمیر و ترقی میں مل کر عملی طور پر اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ پاکستان کو مزید ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے اور دشمن کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ کبھی بھی اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکے گا علم کی شمع کو جو بجھانے کے لیے وہ حرکتیں کر رہا ہے اسے کچھ حاصل ہونے والا نہیں۔

خبرنا مہ نمبر3979/2025

بارکھان23مئی2025: حکومت بلوچستان کی ہدایت پر سانحہ خضدار کے معصوم شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے گورنمنٹ بوائزماڈل ہائی سکول بارکھان میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔سکول کے بچوں نے شہید طلبہ کی یاد میں شمع روشن کرکے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر نوید لطیف نے کہا سانحہ خضدار ایک بزدلانہ فعل ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔دہشت گردوں کا کوئی دین ایمان نہیں اور نہ ہی انمیں کو انسانیت ہے۔معصوم طلبہ کی بس کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔جس میں تین معصوم طلبہ شہید ہوے اور کافی طلبہ شدید زخمی ہیں۔ہم ان شہید طلبہ کے والدین کے غم میں برابر کر شریک ہیں۔انہوں مزید کہا کہ یہ دہشت گردی کا حملہ ہماری بلوچ روایات کے منافی ہے۔ بلوچستان میں اس قسم کی دہشت گردی میں انڈین ایجنسی را ملوث ہے۔جس کے کارندے اس قسم کی گھٹیا دہشت گردی کی کاروائیاں کرتے رہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری بہادر افواج نے معرکہ حق میں انڈین افواج کا کا ڈٹ کرمقابلہ کیا انکو شکست فاش ہو?ی جس کا دشمن بدلا لینے کیلئے مختلف قسم کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے۔ افواج پاکستان اورعوام کے حوصلے بلند ہیں۔ان دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔حکومت وقت اور ہمارے ہبادر افواج خضدار سانحہ میں ملوث دہشت گرودوں کو عبرتناک سزا دیں گے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنا مہ نمبر3980/2025

ضلع کچھی۔سانحہ خضدار کے شہداءکو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے صوبے بھر کی طرح ضلع کچھی میں بھی ایک پ±رسوز تقریب منعقد کی گئی۔ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ڈھاڈر میں ہونے والی اس تقریب میں ڈپٹی کمشنر کچھی جہانزیب بلوچ نے خصوصی شرکت کی۔تقریب میں سانحہ خضدار میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔ مقررین نے آرمی پبلک اسکول کی بس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والے ان معصوم بچوں کا کوئی قصور نہ تھا۔ ان کا واحد جرم علم حاصل کرنا تھا۔ڈپٹی کمشنر جہانزیب بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ انہوں نے زخمی بچوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور کہا کہ حکومت اور قوم ان معصوم شہداءکی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔تقریب کے اختتام پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور طالبات نے ملی نغمے پیش کر کے شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کیا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنا مہ نمبر3981/2025

گوادر: حکومتِ بلوچستان کی ہدایت پر سانحہ خضدار کے معصوم شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گوادر میں ایک پ±راثر تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر کالج کی پرنسپل، اساتذہ اور طالبات نے شہید طلبہ کی یاد میں شمعیں روشن کیں اور ان کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل گرلز کالج نے سانحہ خضدار کو ایک بزدلانہ اور انسانیت سوز کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا نہ کوئی مذہب ہوتا ہے اور نہ ہی انسانیت سے ان کا کوئی تعلق۔ معصوم طلبہ کو نشانہ بنانا سفاکیت کی بدترین مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ اس المناک واقعے میں تین نہایت ہونہار طلبہ شہید جبکہ متعدد شدید زخمی ہوئے، جن کا درد ہر ذی شعور دل محسوس کر رہا ہے۔ کالج کی جانب سے شہداء کے لواحقین سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور ان کے غم میں برابر کا شریک ہونے کا عزم دہرایا گیا۔پرنسپل نے مزید کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں نہ صرف بلوچستان بلکہ پوری قوم کی امن پسند روایات کے منافی ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس قسم کی دہشت گردی کے پیچھے بھارت کی خفیہ ایجنسی “را” ملوث ہے، جو بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کے مذموم عزائم رکھتی ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی بہادر افواج نے ماضی میں دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی ہے اور آئندہ بھی ایسے ناپاک عزائم کو ناکام بناتی رہیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ خضدار جیسے واقعات قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، بلکہ ہمیں مزید متحد اور پرعزم بناتے ہیں۔آخر میں پرنسپل نے حکومتِ وقت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ سانحہ خضدار میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے انہیں عبرتناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی مذموم حرکت کرنے کی جرا?ت نہ کر سکے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنا مہ نمبر3982/2025

خبرنامہ 23 مئی خضدار کی ضلعی انتظامیہ نے آرمی پبلک اسکول کے بس پر حملے میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کی خاطر ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی میں سیاسی و سماجی شخصیات، اسکول کے بچے اور ٹیچرز و عام شہری شریک تھے۔ جو ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے اور نعرہ بازی کررہے تھے ریلی کے شرکاء نے ضلعی سیکٹریٹ سے خضدار پریس کلب تک مارچ کیا۔ریلی کے شرکا کا کہنا تھا کہ خضدار میں اسکول کے بچوں پر بم کا المناک دھماکہ دہشت گردی اور سفاکیت ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہاکہ دنیاءکا کوئی بھی مہذب معاشرہ اس کی اجازت نہیں دیتا ہے کہ وہ معصوم کلیوں پر بم کا دھماکہ کرے۔ اس واقعہ میں پڑوسی ملک براہ راست ملوث ہے جو پاکستان سے میدان جنگ میں شکست کھانے کے بعد اب اس طرح سافٹ ٹارگٹ پر اتر آیا ہےاسکول کے بچوں نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہاکہ یہ حملہ دہشت گردی ہے ہمارے ہم عمر بچوں پر قاتلانہ حملہ کرکے انہیں شہید کردیا گیا کل کو یہ حملہ ہم پر بھی ہوسکتا ہے لہذا اس دہشت گرانہ عمل کی روک تھام کی جائے اور واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے۔ریلی میں میں ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی ایس ایس پی خضدار جاوید زہری اسسٹنٹ کمشنر خضدار عبدالحفیظ کاکڑ اے ڈی سی جی علم دین آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین بشیر احمد جتک انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمیداللہ مینگل بی این پی کے رہنماء سفر خان مینگل سمیت سیاسی و سماجی رہنماء اسکول کے بچے ٹیچرز و سول سوسائٹی اور اقلیتی برادری اور سرکاری ملازمین شامل تھے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿پریس ریلیز گوادر: صدر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن گوادر نے خضدار میں آرمی پبلک اسکول کی بس پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت کے خلاف بدترین جرم قرار دیا ہے۔ اس بزدلانہ حملے میں معصوم طلبہ شہید اور متعدد زخمی ہوئے، جو کہ ہر درد مند دل کے لیے باعثِ صدمہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ ایک بار پھر ہمیں سانحہ اے پی ایس پشاور کی ہولناکی یاد دلاتا ہے، جب تعلیم دشمن عناصر نے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا تھا۔ بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا نہ صرف سفاکی کی انتہا ہے بلکہ یہ انسانیت، تعلیم اور امن کے خلاف ایک کھلا اعلانِ جنگ ہے۔صدر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ خضدار کا یہ دل دہلا دینے والا واقعہ ہمیں غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کی یاد دلاتا ہے، جہاں بے گناہ بچوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ مقام، زبان اور نسل مختلف ہو سکتی ہے، مگر دکھ، اذیت اور غم کی شدت ایک جیسی ہے چاہے وہ پشاور، خضدار ہو یا غزہ۔انہوں نے شہداء کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے، زخمیوں کو جلد از جلد صحتِ کاملہ عطا کرے، اور لواحقین کو صبرِ جمیل سے نوازے۔آخر میں انہوں نے حکومتِ بلوچستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ اس المناک واقعے کی شفاف، غیرجانبدار اور فوری تحقیقات کی جائیں، اور اس میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچا کر ایک مثال قائم کی جائے تاکہ آئندہ کسی کو معصوم جانوں سے کھیلنے کی جرات نہ ہو۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنا مہ نمبر3983/2025

کوئٹہ 23مئی۔عوام کی سہولت، محفوظ پیدل آمد و رفت اور بڑھتی ہوئی ٹریفک کے مسائل پر قابو پانے کے لیے میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے ٹریفک ریگولیشنز نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جس کے مطابق جناح روڈ (منان چوک سے ریگل چوک تک) ہر قسم کی گاڑیوں کے داخلے کے لیے روزانہ شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک بند رہے گا۔شارعِ اقبال، پرنس روڈ اور لیاقت بازار کو “نو پارکنگ زون / نو کارٹ زون” قرار دیا گیا ہے۔عالمو چوک (پاکستان ہوٹل سے سوزوکی سیل اینڈ سروس تک) کو بھی “نو پارکنگ زون / نو کارٹ زون” قرار دیا گیا ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔سرکلر روڈ کو “ون وے” قرار دیا گیا ہے، جہاں ٹریفک کا داخلہ صرف جناح روڈ سے اور اخراج سورج گنج بازار کی سمت سے ممکن ہوگا۔کمشنر کوئٹہ ڈیویڑن/ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ محمد حمزہ شفقات کی جانب سے میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ، ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان احکامات پر مو¿ثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔یہ اقدامات ویسٹ پاکستان اسٹریٹ رولز 1962 کے تحت کیے گئے ہیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنا مہ نمبر3984/2025

حب :ڈائریکٹر صوبائی محتسب بلوچستان نور الامین زہری نے لیڈا کا دورہ کیا اور صنعتوں میں مقامی افراد کی بھرتی کوٹے پر عملدرآمد کے حوالے سے ایم ڈی لیڈا لیاقت علی کاشانی سے ملاقات کیءڈائریکٹر محتسب نے ضلع حب کی صنعتی اداروں میں مقامی افراد کو روزگار کے مواقع فراہمی کے حوالے سے اہم امور پر ایم ڈی لیڈا سے ملاقات کی اور انہیں بتایا ضلع حب کے صنعتی مراکز میں مقامی افراد کیلئے مختص کوٹے پر عملدرآمد کے کمپنیز پابند ہیں لیکن مقامی لوگوں کی شکایات ہیں کہ انہیں منیجمنٹ کی جانب سے ملازمتوں میں ترجیح نہیں دی جاتی اس سلسلے میں قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کے کمپنیز پابند ہیں ایم ڈی لیڈا نے ڈائریکٹر محتسب کو یقین دہانی کراءکہ وہ ترجیحی بنیادوں پر مقامی لوگوں کو روزگار دلانے میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے تاکہ صنعتی ترقی میں مقامی محنت کش بھی اپنا کردار ادا کرسکیں، اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محتسب سیکریٹریٹ بلال مرتضیٰ اور محتسب آفس حب کے ریڈر حضور بخش موندرہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنا مہ نمبر3985/2025دکی23مئی ڈپٹی کمشنر محمد نعیم خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کے ماہانہ اجلاس منعقد ہوااجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر نصیرالدین توخیئ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر معصوم خان لونی،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن تحصیل تھل ظاہر شاہ ترین، خزانہ آفیسر منظور احمد ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس ڈپٹی کمشنر محمد نعیم خان کی حالیہ تعیناتی کے بعد محکمہ تعلیم کے آفیسران سے ان کا پہلا تعارفی اجلاس بھی تھا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام آفیسران سے تعارف کی، ان کے تبادلہ خیال سے ادارہ جاتی کارکردگی کو بہتر بنانے پر زور دیا اور تعلیمی بہتری کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیااجلاس میں گزشتہ میٹنگ کی کارروائی پر عملدرآمد، فیلڈ وزٹس کی رپورٹس، غیر حاضراساتذہ کے خلاف تادیبی کارروائیاں، انکوائری رپورٹس،قابض اسکولوں کی صورتحال، بھرتیوں کے ذریعے فعال کیے گئے سکول، غیر فعال اداروں کی فہرست اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،ڈپٹی کمشنر محمد نعیم خان نے واضح ہدایت دی کہ تمام متعلقہ آفیسران اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں سرانجام دیں تاکہ ضلع دکی کے بچوں کو معیاری تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ تعلیم کے شعبے کو اولین ترجیح دیتی ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنا مہ نمبر3986/2025

نصیرآباد۔ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا ہے کہ سانحہ خضدار ہم کبھی بھی نہیں بھلا سکتے معصوم بچوں کی زندگیاں گل کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں بھارت پاکستان میں اندرونی مداخلت کر کے دہشت گردانہ کاروائیوں کا واضح ثبوت دے رہا ہے ہم پوری قوم متحد و منظم ہیں ہمیں کوئی بھی شخص سبوتاڑ نہیں کر سکتا ہم سانحہ خضدار میں شہید ہونے بچوں کے والدین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ اللہ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ خضدار کے موقع پر افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ نے سانحہ خضدار کے شہداءکی یاد میں شمع بھی روشن کی حافظ سعید احمد بنگلزئی نے شہداءکی مغفرت اور ان کے ورثا کے صبر جمیل کے لیے دعا کروائی اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی ڈاکٹر ظاہر حسین عمرانی ڈاکٹر یاسین داجلی صدام حسین منظور احمد شیرازی محمد قاسم ڈومکی محبوب علی رند شاد ثنا اللہ چکھڑا یونیسیف کے ڈاکٹر ممتاز حسین سمیت دیگر افسران علما ¾کرام شہری کثیر تعداد میں موجود تھے جبکہ ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ کے احکامات کی روشنی میں مختلف اسکولوں کے بچوں نے بھی سانحہ خضدار کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا کہ مکار دشمن بھارت ہر قسم کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے مگر پھر بھی اسے ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا شہید بچوں کے اوپر حملہ کرنا غیر اخلاقی اور غیر انسانی عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ہم اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو اس عظیم صدمے کو برداشت کرنے کی توفیق دے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنا مہ نمبر3987/2025

نصیرآباد۔۔ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا ہے کہ نصیرآباد میں شروع ہونے والی پولیو مہم کے حوالے سے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ضلع انتظامیہ محکمہ صحت میں ڈبلیو ایچ او کے ساتھ مل کر پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے تاکہ ضلع بھر سے پولیو کی وباء کو ختم کیا جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو مہم کی تیاری کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی ڈاکٹر ظاہر حسین عمرانی ڈاکٹر غلام یاسین داجلی صدام حسین ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر ممتاز حسین ڈپٹی کمشنر کے پی ایس منظور شیرازی سمیت دیگر افسران موجود تھے اجلاس کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ کو شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ پولیو مہم کی کامیابی ہم سب کے وسیع تر مفاد میں ہے اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا پولیو مہم کے دوران مانیٹرنگ کے عمل کو بھی مزید تیز کیا جائے جن افسران کی مانیٹرنگ کے حوالے سے ذمہ داریاں عائد کی گئی ہیں وہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سرانجام دیں تاکہ پولیو کے خلاف جہاد کو کامیابی سے

ہمکنار کیا جا سکے﴾﴿﴾﴿﴾﴿ خبرنا مہ نمبر3988/2025 نصیرآباد۔۔ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ نے بچی کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلا کر ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کا باضابطہ طور پر آغاز کر دیا افتتاحی تقریب کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی سلیم کاکڑ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی ڈاکٹر غلام یاس

خبرنامہ نمبر4000/2025کوئٹہ۔ 22 مئی2025۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کی خصوصی دل چسپی سے بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نفرو یورالوجی کوئٹہ میں دوبارہ کڈنی ٹرانسپلانٹ شروع ہوگئی ہے۔ ٹرانسپلانٹ کا عمل پچھلے تقریباً ڈیڑھ سال سے رکی ہوئی تھی اسے دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ ٹرانسپلانٹ رکنے کی وجہ سے بلوچستان کی غریب عوام کو علاج کے لیے دوسرے صوبے جانا پڑتا تھا وہاں لاکھوں اور بعض اوقات کروڑوں کا خرچہ کرنا پڑتا تھا۔ ایک مہینے کی ڈیڈ لائن میں ہسپتال کا عملہ اور ڈاکٹرز اس قابل ہوئے ہیں کہ یہاں انہوں نے ابھی تک دو ٹرانسپلانٹ کروا دی ہیں۔ فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے کافی عرصے سے ٹرانسپلانٹ سروسز بند ہو گئی تھیں۔ حکومت بلوچستان نے فنڈز مہیا کی ہیں اور ٹرانسپلانٹ ریزیوم ہوگیا ہے۔ اس کے علاؤہ بنیق میں اب ڈائلیسز مفت ہے اور مریضوں کا کھانا پینا بھی ادارے کے ذمے ہے۔ ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر فہیم خان کے مطابق پورے بلوچستان سے کسی بھی مریض کو ٹرانسپلانٹ کی ضرورت ہے اسے مفت یہاں پر ٹرانسپلانٹ کرنے کے لیے لایا جاسکتا ہے۔ہسپتال میں انویسٹگیشن کی وہ سہولیات فراہم کی گئی ہیں جو بہترین پرائیوٹ ہسپتالوں میں بھی موجود نہیں ہیں۔ اسکے علاؤہ ہسپتال میں جدید ترین مشینیں ہیں جو امریکہ اور باقی ملکوں میں چلتی ہیں۔ پہلے ٹرانسلانٹ کی انویسٹگیشنز یا ٹیسٹ کے لئے ہمیں کراچی یا اسلام آباد جانا پڑتا تھا مگر اب ہسپتال میں جدید آلات موجود ہیں جو امریکہ یا یورپ کے ہسپتالوں میں لگے ہوئے ہیں۔ ایکسرے سروسز ریڈیالوجی میں بہترین معیار کے آلات، بہتر نگرانی اور اچھے ڈاکٹر مہیا کیے گئے ہیں۔ علاؤہ ازیں ہسپتال کو پورا ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ہے۔ مریضوں اور ڈاکٹروں کے لیے ون ونڈو سہولت ہوگی۔ مخیر حضرات کے تعاون سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو کھانا بھی فراہم کیا جاتا ہے۔ اس کے علاؤہ ہیلتھ کارڈ پروگرام بھی یہاں میسر ہے۔ ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تحت سارے مریضوں کو سو فیصد سہولیات مفت مہیا کی جاتی ہیں۔ سوشل ویلفیر ڈپارٹمنٹ کو بھی آن بورڈ لیا گیا ہے تاکہ بلوچستان انڈوومنٹ فنڈ کو یہاں سٹارٹ کیا جاسکے۔ افغانستان جو ہمارا ایک برادر ملک ہے آن سے درخواست ہے کہ وہاں کے مریض کسی اور جگہ نہ جائیں یہاں اپنے مریض کو لائیں یہاں پر ٹرانسپلانٹ دوسرے صوبوں کی نسبت سستا ہے۔ یہ سہولت اپنے برادر اسلامی ملک کے لوگوں کو اسلامی جذبے اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی جارہی ہے۔

خبرنامہ نمبر4001/2025کوئٹہ 23 2025:

بلوچستان سول سروسز اکیڈمی

(BCSA) نے سینٹر فار لرننگ آن ایویلیوایشن اینڈ رزلٹس فار پاکستان اینڈ سنٹرل ایشیا (CLEAR-PCA) اور سینٹر فار اکنامک ریسرچ ان پاکستان (CERP) کے اشتراک سے “اسٹریٹجک اپروچز ٹو پالیسی ڈیسیژن میکنگ” کے عنوان سے ایک اہم دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا، جو 21 سے 22 مئی 2025 تک جاری رہی۔یہ ورکشاپ خاص طور پر سول سرونٹس اور مڈ کیر پبلک سیکٹر افسران کے لیے ترتیب دی گئی تھی تاکہ وہ ثبوت پر مبنی پالیسی سازی اور تزویراتی فیصلہ سازی کے حوالے سے اپنی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنا سکیں۔ تربیت میں مختلف محکموں اور اداروں سے تعلق رکھنے والے 22 شرکاء نے بھرپور شرکت کی جن میں بلوچستان سول سروسز (BCS)، بلوچستان سیکریٹریٹ سروسز (BSS)، ایکس-کیڈر افسران، جامعہ بلوچستان (UoB)، بیوٹمز (BUITEMS) اور سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی (SBK) کے نمائندگان شامل تھے۔تقریبِ افتتاح کے مہمانِ خصوصی سیکریٹری محکمہ بہبود آبادی، حکومت بلوچستان، جناب عبداللہ خان تھے، جبکہ اختتامی تقریب کی صدارت سابق سیکریٹری حکومت بلوچستان، ڈاکٹر دوستین خان جمالدینی نے فرمائی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل بلوچستان سول سروسز اکیڈمی، ڈاکٹر حافظ احمد جمالی نے آئندہ بھی اس نوعیت کی مزید ورکشاپس کے انعقاد کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات نہ صرف بلوچستان کے سول سرونٹس کو بدلتے ہوئے طرز حکمرانی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار کرتے ہیں بلکہ عوامی خدمات کی فراہمی اور ثبوت پر مبنی فیصلہ سازی کے فروغ میں بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

خبرنامہ نمبر4002/2025کوئٹہ،23مئی2025:

سینیٹر دھنیش کمار نے جمعہ کو بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان میں جاری سرمایہ کاری منصوبوں اور ترقیاتی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سیکرٹری خزانہ عمران زرکون، سی ای اوسرمایہ کاری بورڈ عبد الکبیر زرکون اور سابق ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسیٰ خیل بھی موجود تھے۔سینیٹر دھنیش کمار نے بی بی او آئی ٹی کی جانب سے بلوچستان میں سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بی بی او آئی ٹی نے صوبے میں سرمایہ کار دوست ماحول بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے ادارے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ان ترقیاتی اقدامات کے لیے میری مکمل حمایت حاصل رہے گی۔وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے سینیٹر کو جاری منصوبوں، سرمایہ کاروں سے روابط اور آئندہ کی منصوبہ بندی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہاکہ ہم بلوچستان کی معاشی صلاحیت کو اجاگر کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ حکومتی حمایت اور سینیٹر دھنیش کمار جیسے رہنماؤں کی سرپرستی سے ہم اپنے ترقیاتی اہداف حاصل کر سکیں گے۔ملاقات کا اختتام اس عزم کے ساتھ ہوا کہ تمام متعلقہ ادارے بلوچستان میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی، روزگار کے مواقع اور علاقائی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے جو کہ بی بی او آئی ٹی کے مشن کا اہم حصہ ہے۔