News

23-03-2025

خبرنامہ نمبر 2041/2025
کوئٹہ 23 مارچ: آج گورنر ہاؤس کوئٹہ میں اتوار کے روز ایک سادہ مگر پروقار تقریب برائے تقسیم صدارتی ایوارڈز منعقد ہوئی جس میں قائمقام گورنر بلوچستان کیپٹن ر عبدالخالق اچکزئی نے زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات میں صدارتی ایوارڈز، ستارہ امتیاز اور تمغہ امتیاز تقسیم کیے۔ وصول کنندگان میں ڈاکٹر ربابہ بلیدی، عبدالرشید کاکڑ، شفیع محمد بزنجو، ڈاکٹر زبیر خان، ڈاکٹر محمد اسلم مینگل، ڈاکٹر محمد حنیف خلجی، ظہیر عالم، ڈاکٹر جنید احمد گیچکی اور غلام علی شامل تھے. یوم پاکستان کی تقریب میں صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی، اعلیٰ سرکاری افسران اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمائندوں سمیت متعدد معزز مہمانان گرامی نے شرکت کی۔

خبرنامہ نمبر 2042/2025
کوئٹہ، 23 مارچ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی وزیر اعلیٰ اتوار کو جامع مطلع العلوم بروری روڑ گئے جہاں انہوں نے مرحوم کے فرزند اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کی اس موقع پر وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حافظ حسین احمد ایک جید عالم دین، منجھے ہوئے سیاستدان اور اتحاد و یکجہتی کے داعی تھے انہوں نے ہمیشہ عوامی حقوق، بین المذاہب ہم آہنگی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے کام کیا ان کی وفات ایک عظیم نقصان ہے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ مرحوم کی سیاسی، سماجی اور مذہبی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں وہ ایک مدبر رہنما تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی عوامی خدمت اور اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لیے وقف کر رکھی تھی وزیر اعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے مرحوم حافظ حسین احمد سے متعلق اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی بھی موجود تھے۔

خبرنامہ نمبر 2043/2025
صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے نوشکی لنک بائی پاس پر پولیس موبائل پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن و امان کو چیلنج کرنے والے عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور امن دشمن عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گااپنے جاری ایک بیان میں وزیر صحت نے کہا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے صوبے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون سے شرپسند عناصر کے عزائم کو ناکام بنایا جائے گا اور بلوچستان میں امن و استحکام ہر حال میں برقرار رکھا جائے گا۔

خبرنامہ نمبر 2044/2025
گوادر: گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گوادر میں یوم پاکستان کی تقریب شایانِ شان طریقے سے منائی گئی، جس کا مقصد 23 مارچ 1940 کی تاریخی قراردادِ لاہور کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ اس قرارداد نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کی بنیاد رکھی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد نعتِ رسول مقبول ﷺ پیش کی گئی۔ قومی ترانے کی گونج نے تقریب میں حب الوطنی کا جذبہ مزید بڑھا دیا۔ طالبات نے ملی نغمے اور تقاریر پیش کیں، جن میں پاکستان سے محبت اور اس کے قیام کی جدوجہد پر روشنی ڈالی گئی۔تقاریر میں برصغیر کے مسلمانوں کی قربانیوں اور جدوجہد کو اجاگر کیا گیا، جنہوں نے ایک علیحدہ وطن کے حصول کے لیے بے شمار مشکلات کا سامنا کیا۔ بعد ازاں کالج کی اساتذہ اور پرنسپل نے خطاب کیا، جس میں قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستان کے قیام کے مقاصد پر روشنی ڈالی گئی۔ انہوں نے پاکستان کے خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریر کے بعد کالج انتظامیہ کی جانب سے قراردادِ پاکستان پر ایک ڈاکیومنٹری فلم بھی دکھائی گئی، جس میں اس تاریخی لمحے کی اہمیت کو مزید نمایاں کیا گیا۔تقریب کے اختتام پر پرنسپل اور اساتذہ نے یوم پاکستان کی سرگرمیوں میں حصہ لینے والی طالبات میں تعریفی اسناد تقسیم کیں، تاکہ ان کی کاوشوں کو سراہا جا سکے۔

خبرنامہ نمبر 2045/2025

ملک بھر کی طرح 23 مارچ یوم پاکستان ضلع زیارت میں بھی شاندار اندازمیں منایا گیا. اس سلسلے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا جسمیں پرچم کشائی، سلامی دستہ، فلیگ مارچ اور سکولوں اور کالجوں میں تقریبات کا انعقاد شامل ہے۔پرچم کشائی کی تقریب قائداعظم ریزیڈنسی میں منعقد کی گئی۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی تھے جن کے ہمراہ ایف سی 155 ونگ کے میجر افنان اور لائن ڈیپارٹمنٹ کے افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر ذکائاللہ درانی نے قا ئد اعظم ریزیڈنسی پر پرچم کشائی کی اور پولیس کے چاق چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ڈپٹی کمشنر ذکاء اللہ درانی نے کہاکہ یوم پاکستان منانے کا مقصد اس دن کو اس عہد کے ساتھ منانا ہے کہ وطن عزیز کی خاطرکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے کیونکہ ہمارے بزرگوں نے عظیم قربانیوں کی بدولت سے پاکستان کو حاصل کیا پاکستان کی خوشحالی کے لیے ہمیں مل کر عملی طور پر جدوجہد کرنی ہوگی پاکستان ہم سب کا مشترکہ گھر ہے اس کی ترقی اور سلامتی کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا 23مارچ آج ہی کے دن قرارداد پاکستان پیش کیا گیا آج کا دن ہمیں اپنے اسلاف کے قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اس ملک کو بنا کر ہمیں ایک عظیم تحفہ دیا، پاکستانی قوم متحد ہے اور پاکستانی قوم محب وطن ہے پاکستان کی بقاء کے لیے کسی بھی قربانی کے لیے تیار ہے۔ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی کی زیر قیادت فلیگ مارچ ریلی بھی نکالی گئی اور اس سلسلے میں ضلع بھر کے سکولوں میں تقریبات بھی کیے گئے۔

خبرنامہ نمبر 2046/2025
بارکھان.خبر نامہ 23 مارچ2025 یوم پاکستان ہمیں یاد دلاتا ہے کہ مادر وطن پاکستان کو ان گنت قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے۔ہمیں چائیے کہ اس انمول تحفے کی قدر کریں۔ڈپٹی کمشنربارکھان عبداللہ کھوسو تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح بارکھان میں بھی 23مارچ یوم پاکستان شایان شان طریقے سے منایا گیا ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی طرف سے مرکزی تقریب کا انعقاد گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول بارکھان میں منعقد ہوا۔ جسکے مہمان خاص ڈپٹی کمشنربارکھان عبداللہ کھوسو تھے۔اس موقع پر ایس پی بارکھان ارشاد علی گولہ۔اسسٹنٹ کمشنر خادم حسین بھنگر۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرنوید لطیف،سوشل ویلفئرآفیسر پائندخان۔پرنسپل میراحمد کھیتران۔ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر محمدکمال خان مری۔پاپولیشن ویلفئرآفیسر عیدمحمدکھیتران و دیگر شریک تھے اس موقع پرسکول کے بچوں تقاریر۔ ملی نغمے اور ڈبلو پیش کرکے 23 مارچ یوم پاکستان پر روشنی ڈالی اور حاضرین سے خوب داد وصول کی اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسو نے کہا کہ آج کا دن ہمیں اس بات کی یاد دلاتا ہے اس ملک کو بیش بہہ قربانیوں کہ بعد حاصل کیاگیا ہے ہمیں چائیے اس کی قدر کریں موجودہ صورتحال پر جو ملکی حالت ہیں ان پر ہمیں سوچنا چائیے ہمارے بڑوں کو کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ جنگ کسی مسلے کا حل نہیں ہمین ملکر ایک دوسرے کو سننا ہوگا اور اس ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہم قدم رہنا ہوگا۔انہون نے کہا کہ آئیں آج ہی عہد کریں کہ ہم کرپشن،رشوت خوری اور میرٹ کے پامالی نہیں ہو نے دیں گے۔خلوص نیت سے اس ملک کے ترقی میں کردار ادا کریں تو وہ دن دور نہیں کہ ہم ترقی یافتہ ملکوں کے صف میں کھڑے ہوجائیں گے۔ ڈپٹی کمشنربارکھان عبداللہ کھوسو نے کہا یہ مادر وطن ہمیں کسی نے پلیٹ میں رکھ کر نہیں دی اس کیلئے ان گنت قربانیاں دینی پڑی 23 مارچ یوم پاکستان اس بات کی یاد دلاتی ہے کہ اس ملک کو حاصل کرنے کیلئے کئی بچے یتیم ہوئے کئی عورتیں بیوہ ہوگئیں اور کئیں ماؤں کے گود اجڑ گئے تب جاکر ہم آزاد قوم کی حثیت سے نمودار ہوئیں ہیں۔اس دن کی اہمیت کو سمجھنے کیلئے اپنی نسل نو کیلئے اس طرح کے تقریب کرنے چائیے تاکہ ہمارا مستقبل منفی سرگرمیوں سے محفوظ رہیں۔ آخر میں مہمانوں نے تقاریر کرنے والے طلباء کو نقدانعامات سے نوازا۔

خبرنامہ نمبر 2047/2025
لورالائی 23 مارچ 2025یوم پاکستان کے موقع پر ڈپٹی کمشنرمیران بلوچ ڈی سی آفس میں ایک پر وقار تقریب پرچم کشائی کی اس موقع پر ڈی ایس پی کلیم اللہ کاکڑ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد مدثر،ڈپٹی ڈائریکٹر رزاعت غلام،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سجاد حیدر خجک اوردیگر محکمووں کے أفسیران نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر میران بلوچ نے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر اپنے ولولہ انگیز خطاب میں کہا کہ یہ دن ہماری قومی تاریخ کا ایک روشن باب ہے، جو ہمیں اپنے عظیم قائدین کی لازوال قربانیوں اور جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔ 23 مارچ 1940 کو لاہور کے تاریخی منٹو پارک (اقبال پارک) میں منظور ہونے والی قرارداد پاکستان نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک آزاد اور خود مختار ریاست کے قیام کی بنیاد رکھی۔انہوں نے کہا کہ آج ہم اس تاریخی دن کی یاد مناتے ہوئے اپنے اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم اپنے ملک کو قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے خوابوں کی تعبیر بنائیں گے۔ ہمیں اپنے نوجوانوں کو جدید تعلیم اور ہنر سے آراستہ کرنا ہوگا، تاکہ وہ ملک کی ترقی میں فعال کردار ادا کر سکیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ امن و امان کا قیام اور سماجی انصاف کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ ہمیں اپنے ملک کو ایک ایسا گہوارہ بنانا ہوگا جہاں ہر شہری بلا خوف و خطر اپنی زندگی گزار سکے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے حکومت کا بھرپور ساتھ دیں۔

خبرنامہ نمبر 2048/2025
تربت 23 مارچ 2025:اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت (FAO) کے پروجیکٹ RBWRP اور محکمہ زراعت و جنگلات کے اشتراک سے ڈنڈار، تربت میں زیتون کے تین ہزار پودوں کی تقسیم کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس اقدام کا مقصد ماحولیاتی تحفظ، قدرتی وسائل کی بحالی، زمین کے کٹاؤ کی، روک تھام حدت میں کمی کرنا ہے، جس سے مقامی معیشت کو استحکام ملے گا اور زمینداروں کی معاشی صورتحال بہتر ہوگی تقریب میں ڈویژنل فورسٹ آفیسر تربت نصرت بلیدئی، زراعت آفیسر بہرام خان، اور FAO کے نمائندہ اخلاق احمد نے شرکت کی۔ مقررین نے اس اقدام کو ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے کی اہم کوشش قرار دیا افسران نے کہا کہ زیتون کے درختوں کی کاشت سے قدرتی آفات، سیلاب اور خشک سالی کے خطرات میں کمی آئے گی جبکہ مقامی افراد کو پھل اور تیل کی پیداوار کے ذریعے معاشی فوائد حاصل ہوں گے۔ اس منصوبے سے خطے میں قدرتی خوبصورتی، حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی شعور کو فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی۔

خبرنامہ نمبر 2049/2025
تربت 23 مارچ2025: یومِ پاکستان کی مناسبت سے چیئرمین ضلع کونسل کیچ میر ہوتمان کی قیادت میں ایک شاندار کار ریلی نکالی گئی، جس میں عوام کی بڑی تعداد نے جوش و خروش سے شرکت کی۔ ریلی میر ہوتمان کی رہائش گاہ سے شروع ہو کر ائیرپورٹ چوک، تعلیمی چوک سے گزرتی ہوئی ڈی سی آفس تربت پر اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر شرکاء نے ملی نغمے گائے، قومی پرچم لہرائے اور قومی ترانے بجا کر یومِ قرارداد کی اہمیت کو اجاگر کیا مقررین نے اپنے خطاب میں 23 مارچ کو قومی تاریخ کا اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن برصغیر کے مسلمانوں کے لیے الگ وطن کے قیام کی جدوجہد کی علامت ہے۔ انہوں نے قومی یکجہتی اور ملک کی ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

خبرنامہ نمبر 2050/2025
دکی:23 مارچ2025 یوم پاکستان اسپورٹس فیسٹول کے جاری ٹی ٹین ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں آج پرنس کرکٹ کلب دکی اور سٹار کلب دکی کے درمیان ایک خوبصورت فائنل میچ کھیلا گیا پرنس کرکٹ کلب کے کیپٹن نے ٹاس جیت کر حاجی آصف کے75 جبکہ زرک خان کے جارحانہ انداز 70 کی بدولت 168 کا ٹارگٹ سیٹ کیا جواب میں دکی سٹار 122 رنز بنا سکی اس طرح پرنس کرکٹ کلب نے فائنل اپنے نام کرلیا۔اسی طرح فٹ بال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ایک شاندار فائنل فٹ بال میچ مسلم کلب دکی بمقابلہ لاجواب فٹبال کلب دکی کے درمیان کھیلا گیا یہ فائنل میچ مسلم کلب دکی نے 2گول کے مقابلے میں 3گول سے جیت لیا ہے ڈپٹی کمشنر دکی برکت علی بلوچ نے ونر اور رنر ٹیم کے کپتانوں میں ٹرافی اور کیش انعامات تقسیم کیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر دکی برکت عگی بلوچ نے کہا کہ یوم پاکستان ہمیں یکجہتی، عزم اور قربانی کا درس دیتا ہے۔ نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد نہایت ضروری ہیانہوں نے مزید کہا کہ ضلع دکی میں کھیلوں کی ترقی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اور نوجوانوں کو صحت مند تفریحی مواقع فراہم کرنے کے لیے آئندہ بھی اس قسم کے ایونٹس منعقد کیے جائیں گیڈپٹی کمشنر دکی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ کھیل صرف جیت اور ہار کا نام نہیں بلکہ یہ ٹیم ورک، برداشت اور نظم و ضبط سکھانے کا بہترین ذریعہ بھی ہیں۔ انہوں نے فائنل میں شریک دونوں ٹیموں کو شاندار کھیل پیش کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ایسے ٹیلنٹ کو آگے بڑھنے کے مزید مواقع دیے جائیں گے۔آخر میں ڈپٹی کمشنردکی برکت علی بلوچ نے محکمہ کھیل، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نصرالدین کاکڑ وٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی اور تمام منتظمین کو کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ ضلعی سطح پر کھیلوں کو مزید فروغ دیا جائے گا تاکہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کیا

خبرنامہ نمبر 2051/2025
کوئٹہ، 23 مارچ: بلوچستان کی نامور خاتون پارلیمنٹرین ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کو عوامی خدمات کے شعبے میں نمایاں کارکردگی پر صدارتی ایوارڈ ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔ گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں ان کا ایوارڈ ان کے بھائی میر اسداللہ خان بلیدی نے وصول کیا ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کا تعلق بلوچستان کے معزز بلیدی قبیلے سے ہے اور وہ ایک ممتاز سیاستدان، ماہر طب، اور سماجی کارکن ہیں۔ وہ اس وقت وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں اور خواتین کی ترقی و خودمختاری کے لیے متحرک کردار ادا کر رہی ہیں انہیں یہ اعزاز بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن، بلوچستان مینٹل ہیلتھ بل، کووڈ-19 کے دوران نمایاں خدمات، اور خواتین کی فلاح و بہبود میں شاندار کارکردگی کے اعتراف میں دیا گیا۔ وہ محکمہ قانون و پارلیمانی امور، محکمہ صحت، اور محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بھی نمایاں خدمات سرانجام دے چکی ہیں بحیثیت چیئرپرسن ویمن پارلیمنٹرین کاکس، ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے خواتین اراکین پارلیمنٹ کو انسانی حقوق کے قوانین پر متحرک کیا اور خواتین کے تحفظ، مساوی حقوق، اور قانون سازی میں اہم کردار ادا کیا انہوں نے بلوچستان کی جیلوں میں قیدیوں، خاص طور پر خواتین قیدیوں کی ذہنی صحت اور فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دی اور ہیپاٹائٹس ویکسینیشن کے منصوبے متعارف کرائیڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نہ صرف ایک کامیاب سیاستدان بلکہ ایک ماہر معالج بھی ہیں۔ ان کے پاس ایم بی بی ایس، انٹرنل میڈیسن، اسپتال انتظامیہ، ڈرماٹولوجی، تشخیصی طب، متبادل علاج، اور اسلامی فقہ میں متعدد ڈگریاں ہیں۔ وہ قومی سلامتی ورکشاپ سمیت مختلف قومی و بین الاقوامی فورمز پر مہمان مقرر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں انہیں اس سے قبل چیف منسٹر سندھ ایوارڈ برائے سائنسی تحقیق اور ڈیوک آف ایڈنبرا گولڈ ایوارڈ (پرنس فلپ، برطانیہ) جیسے عالمی اعزازات سے بھی نوازا جا چکا ہے بلوچستان کی عوامی فلاح و بہبود، صحت عامہ، قانون سازی، اور خواتین کے حقوق کے لیے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کی خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ ستارہ امتیاز ان کی شاندار کارکردگی کا ایک روشن اعتراف ہے، جو ان کی انتھک محنت اور عزم کا مظہر ہے.

خبرنامہ نمبر 2052/2025
کوئٹہ 23مارچ 2025: صوبائی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ نے 23 مارچ یومِ پاکستان کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ دن ہمیں قیامِ پاکستان کے عظیم مقصد اور بانیانِ پاکستان کی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔ ہم سب پر لازم ہے کہ اس عزم کو تازہ کریں کہ وطنِ عزیز کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ اتحاد اور یکجہتی سے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں بلوچستان دہشتگردی کی ایک نئی لہر کا سامنا کر رہا ہے، جو ہمارے امن، ترقی اور خوشحالی کے دشمنوں کی مذموم سازشوں کا حصہ ہے۔ دشمن قوتیں نوجوانوں کو گمراہ کرکے انہیں منفی سرگرمیوں کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہی ہیں، مگر ہمیں اپنے نوجوانوں کو اس فریب سے بچانا ہوگا اور انہیں مثبت سمت میں آگے بڑھانے کے لیے ہر ممکن وسائل فراہم کرنا ہوں گے۔ محترمہ مینا مجید بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں اور انہیں ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کے لیے کھیلوں، تعلیمی اور تخلیقی سرگرمیوں کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ صوبائی حکومت نوجوانوں کو مثبت مواقع فراہم کرنے کے لیے کھیلوں کے فروغ، جدید تربیتی پروگرامز، اور ہنر سیکھنے کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے تاکہ وہ اپنی توانائیاں تعمیری سرگرمیوں میں صرف کریں اور معاشرے میں ایک مثبت کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، اور انہیں دہشت گردی، شدت پسندی اور منفی رجحانات سے بچانے کے لیے حکومت کے ساتھ ساتھ والدین، اساتذہ اور سول سوسائٹی کو بھی مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ یومِ پاکستان کے موقع پر یہ عہد کریں کہ وہ تعلیم، کھیل اور دیگر مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ آخر میں انہوں نے شہداء پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں، اور ہمیں اپنی سرزمین کو امن و خوشحالی کا گہوارہ بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔

خبرنامہ نمبر 2053/2025
کوہلو میں یوم پاکستان 23 مارچ کی مناسبت سے ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز ڈپٹی کمشنر آفس میں پرچم کشائی سے کی گئی، ڈپٹی کمشنر کوہلو عقیل بلوچ نے پرچم کشائی کرکے تقریبات کا باقاعدہ آغاز کیا، لیویز فورس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ تقریب میں ضلعی انتظامیہ، قبائلی عمائدین، سرکاری افسران، لیویز فورس، سول سوسائٹی کے نمائندے اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یوم پاکستان کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر آفس سے ڈی جی خان شاہراہ تک ایک شاندار ریلی بھی نکالی گئی، جس میں بڑی تعداد میں شہریوں، قبائلی عمائدین، اساتذہ، طلبہ اور مختلف طبقہ ہائے فکر کے افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور پاکستان کے حق میں نعرے بلند کیے۔ ریلی کا مقصد پاکستان کے قیام کی جدوجہد کو اجاگر کرنا اور یکجہتی و قومی ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔ ڈپٹی کمشنر کوہلو عقیل بلوچ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ 1940 کو لاہور میں قرارداد پاکستان منظور کی گئی تھی، جس نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک علیحدہ وطن کے قیام کا راستہ دکھایا۔ یہ دن ہمیں اس عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم پاکستان کو ایک مضبوط، ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کا دن ہمیں اتحاد، بھائی چارے اور حب الوطنی کے جذبات کو فروغ دینے کی تلقین کرتا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے خواب کی تکمیل کے لیے تعلیم اور ترقی پر توجہ دیں۔

خبرنامہ نمبر 2054/2025
دکی23مارچ:ملک بھر کی طرح ضلع دکی میں بھی 23مارچ قرار داد پاکستان انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا اس سلسلے میں ڈی سی آفس میں ڈپٹی کمشنر برکت علی بوچ نیپرچم کشائی کیاس پروقار تقریب میں اعلی سرکاری آفیسران نے سلامی دی ساتھ ایک تاریخ ساز ریلی میں نکالی گئی جو ڈپٹی کمشنر ضلع دکی کے آفس میں منعقدہ کردہ پروقار تقریب میں زم ہوگئی جہاں کثیر تعداد میں مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی جس میں ڈپٹی کمشنر دکی برکت علی بلوچ، ایس پی ضلع دکی عاصم شفیع اسسٹنٹ کمشنر ضلع دکی عمران مندو خیل میجر علی رضا اور دکی اعلیٰ افسران کی بھرپور شرکت اس موقع پر گرلز ہائی سکول کے طلباء نے ملی نغمے نعتیہ کلام آور ٹیبلو پیش کرکے ائے ہوئے معزز مہمان گرامی سے خوب داد وصول کی تقریب سے مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں کہا پاکستان کا قیام 14 اگست 1947 کو برطانوی راج کے خاتمے اور ہندوستان کی تقسیم کے نتیجے میں عمل میں آیا۔ اس قرارداد کو ”قرارداد پاکستان” کہا جاتا ہے، جو آل انڈیا مسلم لیگ کے صدر، قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں پیش کی گئی تھی۔ قرارداد پاکستان کا مقصد مسلمانوں کے لیے ایک الگ ریاست کا قیام تھا، تاکہ وہ اپنے مذہب، ثقافت اور سیاست کو آزادانہ طور پر اختیار کر سکیں۔اس دن مسلم اقلیت کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک علیحدہ ریاست کے قیام کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اس قرارداد نے ہندوستان میں مسلمانوں کے سیاسی حقوق کے لیے ایک نیا موڑ متعارف کرایا اور ان کی سیاسی بقاء کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کی۔پاکستان کے قیام کے پیچھے جو فلسفہ تھا وہ یہ تھا کہ مسلمانوں کی ثقافت، زبان، مذہب اور معاشرتی اقدار ہندو اکثریت سے مختلف ہیں، اور انہیں ایک علیحدہ سیاسی اور سماجی شناخت کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے عقائد اور مفادات کی بہتر حفاظت کر سکیں۔یہ قرارداد نہ صرف ایک سیاسی دستاویز تھی بلکہ مسلمانوں کے لیے خودمختاری اور عزت کی علامت بھی بن گئی۔ اس قرارداد نے نہ صرف پاکستان کے قیام کی راہ ہموار کی بلکہ مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے ایک تاریخی سنگ میل ثابت ہوئی۔

خبرنامہ نمبر 2055/2025
وفاقی وزیر تجارت جام۔ کمال کے حلقہ انتخاب حب اورلسبیلہ میں یوم پاکستان قومی جوش و جذبیسے منایا جارہا ہیبلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر خصوصی سیکیورٹی پلان کی بدولت شہری حلقے سماجی تنظیمیں انتظامیہ کی زیرنگرانی شاندارانداز میں ریلیاں اورپروگرامز منعقد کررہی ہیں ملک میں دہشتگردی کی حالیہ لہر کی وجہ سے یوم پاکستان کے موقع پر ایس ایس پی ضلع حب سید فاضل شاہ نیکسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے ہیں ضلع حب کے شہری حلقوں نے یوم پاکستان کے موقع پر سیکیورٹی کے شاندارانتظامات پر ایس ایس پی حب سید فاضل شاہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سیصنعتی شہر حب میں باصلاحیت افسرکی تعیناتی سے امن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے

خبرنامہ نمبر 2056/2025
جعفرآباد۔23 مارچ یومِ پاکستان کے موقع پر گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڈیرہ اللہ یار میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کمشنر نصیر آباد ڈویژن معین الرحمٰن خان و کرنل رضوان طیب اور ڈپٹی کمشنر جعفر آباد اظہر شہزاد نے شرکت کی تقریب کے دوران طلباء میں لیپ ٹاپس تقسیم کیے گئے تاکہ انہیں تعلیمی میدان میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ اس موقع پر کرنل رضوان طیب نے تعلیمی ترقی کے حوالے سے حکومتی اقدامات کو سراہا کمشنر نصیر آباد ڈویژن معین الرحمٰن نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت نوجوانوں کو تعلیم کے جدید ذرائع فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے، اور لیپ ٹاپس کی تقسیم اس سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے اب طلباء کو چاہیے کہ وہ جدید علوم کے حصول میں دن رات محنت کر کے کامیابیاں حاصل کرنے کی کوشش کریں اور اپنے ملک کی تعمیر وترقی میں کردار ادا کریں کیونکہ پاکستان کا مستقبل آپ نوجوانوں سے وابستہ ہے ڈپٹی کمشنر جعفر آباد اظہر شہزاد نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ ملک کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں طلباء نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے حکومت اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تعلیم کے میدان میں مزید محنت کریں گے۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا کی گئی

خبرنامہ نمبر 2057/2025
سوراب۔23مارچ:ملک بھر کی طرح ضلع سوراب میں بھی یوم پاکستان شایان شان طریقے سے منایا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوراب حبیب نصیر نے دیگر افسران، جن میں ایس پی سوراب محمد ایوب اچکزئی، میجر فحران (ایف سی 61 ونگ)، اسسٹنٹ کمشنر مہر آباد اسد اللہ سمالانی، اسسٹنٹ کمشنر دشتگوران نعیم قاسم شاہوانی، ڈی ایس پی سوراب ناصر حسین، تحصیلدار سوراب محمود احمد کرد، سپریڈنٹ ڈی سی فضل محمد قمبرانی اور ایس ایچ او سوراب حفیظ اللہ شامل تھے، کے ہمراہ ڈی سی کمپلیکس میں پرچم کشائی کی۔پولیس اور لیویز کے چاق چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی، جبکہ تقریب میں سرکاری افسران، معززین علاقہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوراب، جناب حبیب نصیر نے یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ23 مارچ 1940 کا دن برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک تاریخی موڑ تھا، جب انہوں نے ایک علیحدہ وطن کے قیام کا عزم کیا۔ آج ہم انہی قربانیوں کی بدولت آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔ قراردادِ پاکستان ہماری یکجہتی اور قربانیوں کی علامت ہے، اور آج ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم اپنے ملک کو درپیش چیلنجز کا ثابت قدمی اور حوصلے سے مقابلہ کریں گیتقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی ترقی، سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئیں۔ بعد ازاں، ڈپٹی کمشنر سوراب حبیب نصیر کی قیادت میں شاندار ریلی نکالی گئی، جس میں ضلعی افسران، سماجی کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جہاں شرکاء نے قومی پرچم تھامے جوش و خروش سے نعرے لگائے۔ اس موقع پر ڈی سی سوراب نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یوم پاکستان ہمیں بانیانِ پاکستان کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے اور ہمیں متحد ہو کر ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنا چاہیے۔ریلی کے دوران حب الوطنی پر تقاریر ہوئیں اور پاکستان کی خوشحالی کے لیے دعا کی گئیں۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہمیشہ متحد رہیں گے اور پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

خبرنامہ نمبر 2058/2025
استامحمد۔۔ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی نے آج اسسٹنٹ کمشنر استامحمد، محمد رمضان اشتیاق اور تحصیلدار استا محمد علی گوہر مگسی کے ہمراہ سستا بازار کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد ماہِ صیام میں عوام کو مناسب قیمتوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لینا تھا دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مختلف اسٹالز پر جاکر اشیاء کی قیمتوں اور معیار کا معائنہ کیا۔ انہوں نے دکانداروں اور خریداروں سے بات چیت کی اور سستا بازار کے انتظامات کے بارے میں رائے لی۔ شہریوں نے حکومت کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ اس مہنگائی کے دور میں انہیں کافی ریلیف ملا ہے ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ تمام اشیاء کی قیمتوں کو سرکاری نرخ نامے کے مطابق یقینی بنایا جائے اور کسی بھی قسم کی گراں فروشی یا ذخیرہ اندوزی کو برداشت نہ کیا جائے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر بازار کی نگرانی کریں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا ڈپٹی کمشنر استامحمد نے کہاکہ سستے بازار میں مزید بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی انتظامیہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے پرعزم ہے اور سستا بازار کو مزید مؤثر بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔

خبرنامہ نمبر 2059/2025
استا محمد: ڈپٹی کمشنر استا محمد ارشد حسین جمالی کی قیادت میں 23 مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے ایک شاندار ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں سابقہ نگران صوبائی وزیر داخلہ میر زبیر خان جمالی، میئر میونسپل کارپوریشن استامحمد میر مظفر خان جمالی، ڈسٹرکٹ چیئرمین سالار خان جمالی، اسسٹنٹ کمشنر استا محمد محمد رمضان اشتیاق سمیت تمام ضلعی افسران، سرکاری و نجی اداروں کے سربراہان، طلبہ، سماجی کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی کا آغاز ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے ہوا ریلی میں شریک شرکاء نے پاکستان کے جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر یوم پاکستان کی مناسبت سے نعرے درج تھے۔ ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے شہر کے مرکزی چوک پر اختتام پذیر ہوئی، جہاں مقررین نے 23 مارچ کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یوم پاکستان ہمیں اتحاد، یکجہتی اور حب الوطنی کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس عہد کی تجدید کرنی چاہیے کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد رمضان اشتیاق نے بھی خطاب کیا اور نوجوان نسل کو پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تلقین کی۔ریلی کے دوران شرکاء نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور ملک کے استحکام و ترقی کے لیے دعا کی۔ شہریوں نے بھی ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا اور اسے حب الوطنی کے جذبات کو فروغ دینے کا بہترین ذریعہ قرار دیا

خبرنامہ نمبر 2060/2025
لسبیلہ 23مارچ:اوتھل محکمہ کھیل حکومت بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ لسبیلہ کے زیر اہتمام جام محمد فٹسال گراؤنڈ اوتھل میں 23 مارچ یوم پاکستان اسپورٹس فیسٹیول فٹسال ٹورنامنٹ کی پُروقار اور شاندار اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ فائنل تقریب کی مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ تھیں، جن کا دونوں فائنل میچ میں شریک ٹیموں کے کھلاڑیوں سے باضابطہ تعارف کرایا گیافائنل میچ جام الیون فٹبال کلب اوتھل اور JK ینگ اتحاد فٹبال کلب اوتھل کے درمیان کھیلا گیا، جو انتہائی سنسنی خیز اور دلچسپ ثابت ہوا۔ دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، تاہم جام الیون فٹبال کلب اوتھل نے 2 کے مقابلے میں 3 گول سے کامیابی حاصل کر کے ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیاڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ نے ونر اور رنر ٹیم کے کپتانوں میں ٹرافی اور کیش انعامات تقسیم کیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ نے کہا کہ یوم پاکستان ہمیں یکجہتی، عزم اور قربانی کا درس دیتا ہے۔ نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد نہایت ضروری ہیانہوں نے مزید کہا کہ ضلع لسبیلہ میں کھیلوں کی ترقی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اور نوجوانوں کو صحت مند تفریحی مواقع فراہم کرنے کے لیے آئندہ بھی اس قسم کے ایونٹس منعقد کیے جائیں گیڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ کھیل صرف جیت اور ہار کا نام نہیں بلکہ یہ ٹیم ورک، برداشت اور نظم و ضبط سکھانے کا بہترین ذریعہ بھی ہیں۔ انہوں نے فائنل میں شریک دونوں ٹیموں کو شاندار کھیل پیش کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ایسے ٹیلنٹ کو آگے بڑھنے کے مزید مواقع دیے جائیں گے۔آخر میں ڈپٹی کمشنر حمیرا بلوچ نے محکمہ کھیل، ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی اور تمام منتظمین کو کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ ضلعی سطح پر کھیلوں کو مزید فروغ دیا جائے گا تاکہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کر کے قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سراج احمد بلوچ، اسپورٹس آفیسر لسبیلہ میر اصغر خان لانگو، ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر PPHI لسبیلہ حاجی خان بلوچ، چیئرمین GTA لسبیلہ عبدالواحد سومرو، و دیگر موجود تھے۔

خبرنامہ نمبر 2061/2025
پنجگور 23 مارچ 2025 ملک بھر کی طرح پنجگور میں بھی یومِ پاکستان انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر زاہد احمد لانگو نے پرچم کشائی کرکے تقریب کا باضابطہ آغاز کیا۔ تقریب میں سرکاری افسران، اساتذہ، طلبہ و طالبات، سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئے تقریب کے دوران ملی نغمے، تقاریر اور تحریکِ پاکستان کی جدوجہد پر روشنی ڈالی گئی۔ مقررین نے 23 مارچ 1940 کی قرارداد کی تاریخی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن برصغیر کے مسلمانوں کی علیحدہ وطن کے لیے جدوجہد کی بنیاد بنا۔ انہوں نے قائداعظم محمد علی جناح اور دیگر رہنماؤں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ڈپٹی کمشنر زاہد احمد لانگو نے اپنے خطاب میں قومی یکجہتی، حب الوطنی اور ملک کی ترقی میں ہر شہری کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے ملک کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے

خبرنامہ نمبر 2062/2025
حب 23مارچ:یوم پاکستان کی تقریبات ضلع حب میں روایتی جوش وجذبے سے منائی جارہی ہے یوم پاکستان کے سلسلے میں ڈپٹٹی کمشنر آفس حب کے احاطے میں پرچم کشاء کی تقریب منعقد کی گئی ڈپٹی کمشنر حب نثاراحمد اورچیئرمین ضلع کونسل جاویدجمالی نے پرچم کشائی کی تقریب میں چیئرمین حب سول سوسائٹی حضرت مولانا یعقوب ساسولی سول سوسائٹی لسبیلہ کے بانی امان اللہ لاسی اورانتظامی وسرکاری محکموں کے افسران کومدعو کیا گیا پولیس کے چاک وچوبند دستے نے پرچم کشاء کے دوران قومی ترانے کے احترام میں گارڈآف آنر پیش کیا ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن حب اورمحکمہ جنگلات کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آفس کے سبزہ زارپر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا گیا اوراس موقع پر دعائیہ تقریب منعقدکی گء علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ کے ہدایات پر ضلعی محکمہ تعلیم کے زیرنگرانی گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول گڈانی میں یوم پاکستان کی تقریب منعقد ھوئی تقریب میں طلباء نے ملی نغمے پیش کئے اور یوم پاکستان کے حوالے سے تقاریر کیں تقریب سے سینئر ھیڈ ماسٹر محمد ایاز بلوچ کی سربراہی میں یوم پاکستان ریلی کا انعقاد کیا گیا چیئرمین ایم سی گڈانی جان شیرحمیدبلوچ اورکونسلران بھی ریلی میں شریک ہوئے۔

خبرنامہ نمبر 2063/2025
تربت 23 مارچ 2025: ملک کے دیگر شہروں کی طرح ضلع کیچ میں بھی یومِ پاکستان انتہائی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ تقریبات کا آغاز ڈپٹی کمشنر آفس تربت میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب سے ہوا، جہاں ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) بشیر احمد بڑیچ نے قومی پرچم سربلند کیا تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تابش علی، اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد جان بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر دشت شیحق حیات، ضلعی آفیسر پولیس راشد الرحمن زہری، سپرنٹنڈنٹ جیل خانہ جات تربت ذاکر حسین سمیت مختلف سرکاری افسران اور عمائدین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔پرچم کشائی کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا، جس کے احترام میں تمام شرکاء خاموشی سے حتراما کھڑے رہے۔ اس موقع پر لیویز فورس کے چاق چوبند دستے نے شاندار مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا، جسے حاضرین نے بھرپور سراہا بعدازاں ضلعی انتظامیہ کیچ کے زیر اہتمام یومِ پاکستان ریلی نکالی گئی، جو ڈپٹی کمشنر آفس سیشروع ہوکر شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے واپس ڈی سی آفس پر اختتام پذیر ہوئی۔

خبرنامہ نمبر 2064/2025
سبی 23مارچ:یوم پاکستان کی مناسبت سے کمشنر آفس سبی کے سبزہ زار میں پرچم کشائی کی ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے پرچم کشائی کر کے تقریب کا باضابطہ طور پر آغاز کیا پولیس کے چاق چوبند دستے نے پرچم کو سلامی پیش کی پرچم کشائی کی تقریب میں ایس ایس پی دوستین خان دشتی سمیت دیگر تمام محکموں کے افسران اور ان کے نمائندگان شریک تھے یوم پاکستان کے حوالے سے مختلف پروگرامز بھی ترتیب دئیے گئے ہیں جن میں محکمہ تعلیم کی جانب سے تقریری مقابلے، قومی نغمے اور دیگر پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے اسکے علاوہ محکمہ سپورٹس نے شوٹنگ بال، بیڈ مینٹن، کرکٹ، فٹسال کھیلوں کے مقابلے بھی مختلف اوقات کار میں ترتیب دئیے ہیں یوم پاکستان کو جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے تقریب میں مختلف مقررین نے یوم پاکستان کی تاریخ پر روشنی ڈالی۔

خبرنامہ نمبر 2065/2025
صوبائی وزیر صنعت و حرفت بلوچستان سردار کوہیار خان ڈومکی نے کہا کہ بی وائی سی نے بلوچستان بھر میں قومی شاہراہیں بند کرکے عوام کو مشکلات سے دوچار کیا ہے۔ شاہراہوں کی بندش کے باعث سندھ و دیگر صوبوں اور شہروں سے آنے والے مسافر اذیت سے دوچار ہوئے ہیں۔ سریاب روڈ میں جتنے بھی مظاہرین بیٹھے ہوئے ہیں ان کو چاہیے کہ وہ ماہ رمضان کا احترام کرتے ہوئے اپنا احتجاج ختم کر دیں۔ پر امن احتجاج ہر کسی کا بنیادی آئینی حق ہے مگر پر تشدد مظاہرے سے حکومت سرکاری املاک و قومی املاک سمیت ریاستی اداروں سیکورٹی فورسز کے ساتھ محاذ آرائی کو افسوس ناک قرار دیا ہے۔ اور کہا کہ محاذ آرائی سے عوام کے جان و مال کے نقصان کا بھی اندیشہ ہے۔ اس لیے ہم مظاہرین سے گزارش کرتے ہیں کہ ماہ رمضان کی وجہ سے اپنا احتجاج ختم کر دیں تاکہ عوام کو مزید مشکلات اور تکالیف کا سامنا نہ ہو۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ماہ مبارک میں احتجاج کی وجہ سے غریب عوام کا کاروبار متاثر ہو رہا ہے اور لوگ دو وقت کی روٹی کے لئے پریشان ہیں جبکہ روزہ دار مسافروں کو بھی احتجاج اور روڈوں کی بندش سے سخت تکالیف کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی رٹ کو بار بار چیلنج کرنا اور خواتین کی آڑ لینا بلوچ معاشرتی اقدار اور بلوچیت کی توہین ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کالعدم تنظیم بی وائی سی کے ذریعے غریب عوام کا استحصال کر رہی ہے اور صوبے کے حالات کو خراب کر رہی ہے مگر صوبائی حکومت ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دے گی – انہوں نے مزید کہا قلات میں 4 مزدوروں کی قتل وحاشیانہ کارروائی ہے۔ دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ریاست دشمنوں کو نشانہ عبرت بنایا جائے گا.

خبرنامہ نمبر 2066/2025
نصیرآباد23مارچ:یوم پاکستان کے موقع پر صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی کے احکامات کی روشنی میں عظیم الشان ریلی عمرانی ہاؤس ڈیرہ مراد جمالی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر میر بلال صادق عمرانی کی قیادت میں نکالی گئی ریلی میں سردار زادہ رسول بخش عمرانی ممتاز علی جتک میر رحیم لہڑی امداد علی عمرانی سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے سبز ہلالی پرچم کی بہار دیکھی گئی ریلی ایس ایس پی آفس ڈپٹی کمشنر آفس سے ہوتی ہوئی شہید بینظیر بھٹو پریس کلب پہنچی ریلی کے شرکاء سے پی ایس ایف استامحمد کے صدرآفتاب احمد عمرانی سبزل خان رند حاجی قدیر قریشی نے بھی خطاب کیا ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر میر بلال صادق عمرانی نے کہا کہ جس کثیرتعداد میں عوام نے یوم پاکستان کے موقع پر فقید المثال ریلی میں شرکت کی ہے وہ ملک سے محبت کی واضح مثال ہے اس تاریخی موقع پر تمام شرکاء کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ دن ہمیں اپنی قربانیوں، اتحاد، اور محنت کی یاد دلاتا ہے جس کے نتیجے میں ہمیں ایک آزاد اور خودمختار ملک ملا۔پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے ہمیں اپنے عزم و ارادے کو مزید مضبوط کرنا ہوگا۔ ہمیں اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے،پاکستان کو ایک مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانے کی جدوجہد میں اپنے کردار کو بخوبی ادا کرنا ہوگا۔آج کا دن ہمارے لئے نہ صرف جشن کا دن ہے بلکہ یہ ہمیں اپنے فرائض کی یاد بھی دلاتا ہے۔ ہم سب کو اپنے وطن کے لیے مخلصی، ایمانداری اور محنت سے کام کرنا ہوگا تاکہ پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدل سکیں۔یوم پاکستان کا یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم سب کا اتحاد ہی ہماری اصل طاقت ہے، اور ہمیں اسی اتحاد کے ساتھ پاکستان کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لئے کام کرنا ہے۔

خبرنامہ نمبر 2067/2025
چمن 23مارچ:اے سی چمن امتیاز علی بلوچ علاقے میں امن وامان کی قیام کیلئے گزشتہ رات شہر کے مختلف علاقوں میں گشت کے دوران سنیپ چیکنگ کی گئی۔اس موقع پر لیویز ہیڈ کوارٹر انچارچ رسالدار حاجی جہانگیرخان کاکڑ،ایم ٹی او محمدقاسم لیویز فورس اور کیو آر ایف کے جوان اے سی چمن کے ہمراہ تھے انہوں نے علاقے میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئیشہر کے مختلف علاقوں میں گشت اور ناکے لگاکر سینپ چیکنگ کی اور گاڑیوں کے کالے شیشے اور گاڑیوں سے غیر قانونی پلیٹوں کو بھی اتار دیئے گئے۔

خبرنامہ نمبر 2068/2025
کوئٹہ23مارچ: صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کہا ہے کہ یوم پاکستان ہمیں اتحادو اتفاق اور یکجہتی کا درس دیتا ہے دن رات کی محنت جدوجہد اور قربانیوں کے نتیجے میں پاکستان کا قیام عمل میں آیا وطن عزیز کے تحفظ اور بقاء کی خاطر جانوں کی قربانی دینے والے شہداء ہمارے قومی ہیروز ہیں پوری قوم دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیئے قومی قیادت کے ساتھ کھڑی رہے۔ یوم پاکستان کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ 23 مارچ 1940 کو قرارداد پاکستان پیش ہوئی یہ دن ہماری قومی تاریخ کا انتہائی اہم اور ناقابل فراموش دن ہے یہ دن جہاں ہمیں ہمارے اسلاف کی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے وہاں یہ دن ہم سے خود احتسابی کا بھی تقاضا کرتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قیام ہمارے بزرگوں کی دن رات محنت جدوجہد اور لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے یوم پاکستان ہم سے اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ہم ملک و قوم کو درپیش مسائل چیلنجز اور بحرانوں سے نمٹنے کے لیے اپنی انفرادی اور اجتماعی ذمہ داریوں کا احساس کریں انہوں نے کہا کہ اس وقت بلوچستان اور کے پی میں دہشت گردی کے واقعات انتہائی تشویش ناک ہیں یہ حالات ہم سے اتحاد اتفاق اور قومی یکجہتی وہ ہم آہنگی کا تقاضا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں موجودہ مخلوط صوبائی حکومت صوبے کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے عوام تفرقہ بازی اور تعصب کی سیاست کی خاتمے کے لیے ہمارا ساتھ دیں تاکہ بلوچستان کی ترقی خوشحالی اور استحکام کے اہداف حاصل ہو سکیں

خبرنامہ نمبر 2069/2025
نصیرآباد23مارچ:یوم پاکستان کے موقع پر صوبائی سیکرٹری کھیل طارق قمر بلوچ اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس ڈاکٹر یاسر بازئی کے احکامات کی روشنی میں ضلع نصیر آباد میں بلوچستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام کرکٹ اور فٹبال کے ٹورنامنٹس منعقد کیے گئے فائنل میچ یوم پاکستان کے موقع پر کھیلے گئے کرکٹ اور فٹبال گراؤنڈ میں عوام کو بہترین تفریحی مواقع فراہم کیے گئے دونوں گراؤنڈز شائقین سے بھرے رہے کرکٹ کا فائنل میچ مقامی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے شائقین کی جانب سے بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کرنے پر کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی فائنل میچ کے مہمان خصوصی ٹراما سینٹر ڈیرہ مراد جمالی کے انچارج ڈاکٹر محمد نصیر عمرانی اور ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹر رحیم بخش جویا تھے اس موقع پر ڈسٹرکٹ زکواۃ افیسر سکندر علی گورشانی در محمد گولہ نصیر آباد کرکٹ ایسوسییشن کے صدر ظہور ساسولی دیگر ممبران مٹھار خان منگی قمر الدین بگٹی عبدالکریم ڈومکی پریس کلب کے سینیئر نائب صدر علی جان منگی سینئر صحافی جنسار خان منگی علی حسن ڈومکی سمیت دیگر مہمان موجود تھے جوکرکٹ میچ سے لطف اندوز ہوئے اسی طرح یوم پاکستان کے موقع پر دینار فٹسال گراؤنڈ میں بھی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا تھا فائنل کے مہمان خصوصی میر شوکت جان بنگلزئی تھے جن کا کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف کروایا گیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر خلیل احمد بنگلزئی جنرل سیکرٹری خان جان بنگلزئی دیگر علاقائی معتبرین بھی موجود تھے تقریب کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے میر شوکت بنگلزئی ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس رحیم بخش جویا اور ڈاکٹر محمد نصیر عمرانی نے کہا کہ بلوچستان اسپورٹس کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے موقع پر منعقد ہونے والے کھیلوں کے اس شاندار مقابلے کو کامیابی کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں یہ دن ہمارے لیے ایک عظیم تاریخی حیثیت رکھتا ہے، یہدن ہمیں پاکستان کی بنیاد رکھنے والے عظیم قائدین کو یاد کرنے اور اپنی قوم کی ترقی اور یکجہتی کے عہد کو دوبارہ تازہ کرنا چاہیے۔آج کے اس موقع پر جہاں ہم پاکستان کے قیام کی خوشی مناتے ہیں، وہیں ہمیں اس بات کا بھی عہد کرنا ہے کہ کھیلوں کے ذریعے ہم اپنی قوم کی نئی نسل کو یکجا کریں گے، ان میں محنت، لگن، اور قربانی کے جذبے کو فروغ دیں گے۔ بلوچستان محکمہ اسپورٹس کی جانب سے یہ کھیلوں کے مقابلے ہمیں نہ صرف تفریح کا موقع فراہم کرتے ہیں، بلکہ یہ ہمارے نوجوانوں میں اسٹریٹجک سوچ، جسمانی صلاحیتوں کی نشوونما اور ٹیم ورک کے جذبے کو بھی اجاگر کرتا ہیں۔

خبرنامہ نمبر 2070/2025
کوئٹہ 23 مارچ۔ صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان نے خان ملاخیل نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 23 مارچ ہماری قومی تاریخ کا ایک عظیم دن ہے، آج کے دن مسلمانان ہند نے اپنی منزل کا تعین کیا اور قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں ایک طویل اور سخت جہدوجہد کے نتیجے میں مملکتِ خدادا پاکستان کا حصول یقینی بنایا۔ ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں اس نے ہمیں آزادی جیسی نعمت عطا کی۔ آج کا دن تخلیق پاکستان کے حقیقی مقاصد پر کاربند رہنے کے عزم کا دن ہے۔ اپنے پیغام میں صوبائی مشیر نے کہاکہ ہمیں اپنے آباؤاجداد کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے مل کر قومی اتحاد و سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے یوم پاکستان کے موقع پر مجھ سمیت پوری قوم اپنے کشمیر بھائیوں کی قربانیوں اور جہدوجہد آزادی کو بھی خراج تحسین پیش کرتی ہے جو بھارتی ظلم و ستم کے سامنے سینہ سپر ہو کر تکمیل پاکستان کی جنگ لڑی رہے ہیں۔

خبرنامہ نمبر 2071/2025
صحبت پور23مارچ:ڈپٹی کمشنر صحبت پور میڈم فریدہ ترین کی ہدایت پر یوم پاکستان کے موقع پر کرکٹ اور کبڈی کے نمائشی میچز کا انعقاد کیا گیا۔ ان مقابلوں کا مقصد نوجوانوں میں قومی جوش و جذبہ اجاگر کرنا اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا تھا۔ تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر صحبت پور سیف الدین کھوسہ، اسپورٹس آفیسر ایاز احمد گولہ اور تحصیلدار صحبت پور حضبلا خان تھے، جنہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور بہترین کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ کرکٹ اور کبڈی کے یہ مقابلے عوام کی بڑی تعداد نے دیکھے اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صحبت پور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل نہ صرف صحت مند جسم کے لیے ضروری ہیں بلکہ یہ نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر صحبت پور کی ہدایت پر کھیلوں کی سرگرمیوں کو اجاگر کیا جا رہا ہے اور عوام نے اس اقدام کو سراہا ہے۔ اس طرح کے ایونٹس آئندہ بھی منعقد کیے جائیں گے۔تقریب کے اختتام پر کامیاب ٹیموں اور کھلاڑیوں کو شیلڈز اور انعامات سے نوازا گیا، جبکہ حاضرین نے انتظامیہ کی کاوشوں کو بھرپور سراہا۔

خبرنامہ نمبر 2072/2025
ڈپٹی کمشنر سعید احمد دمڑ 23مارچ یوم قرار داد پاکستان کے مناسبت سے منعقدہ ریلی کی قیادت کررہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 23 مارچ 1940 کو منٹو پارک لاہور میں منظور ہونے والی قرار داد لاہور جو بعد ازاں قرار داد پاکستان کے نام سے منسوب ہوئی کو تاریخی اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ یوم پاکستان دراصل اس عہد کی تجدید کا دن ھے جو مسلمانان برصغیر نے 1940 میں قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں حاصل کیا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے ملک کی بگڑی صورتحال بلخصوص بلوچستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔جبکہ ملک کی اس بگڑی ہوئی صورتحال اور صوبوں کی سلامتی کیلے دعا اور امن وامان کیلے نیک خواہشات کا اظہار بھی پیش کئے۔۔اس موقع پر تمام ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان ودیگر آفیسران بھی موجود تھے۔اس کے علاؤہ اس دن کے مناسبت سے مختلف اسکولوں اور کالجوں میں تقاریب بھی منعقد ہوئے۔

خبرنامہ نمبر 2073/2025
کوئٹہ، 23 مارچ: بلوچستان کی نامور خاتون پارلیمنٹرین ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کو عوامی خدمات کے شعبے میں نمایاں کارکردگی پر صدارتی ایوارڈ ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔ گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں ان کا ایوارڈ ان کے بھائی میر اسداللہ خان بلیدی نے وصول کیا ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کا تعلق بلوچستان کے معزز بلیدی قبیلے سے ہے اور وہ ایک ممتاز سیاستدان، ماہر طب، اور سماجی کارکن ہیں۔ وہ اس وقت وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں اور خواتین کی ترقی و خودمختاری کے لیے متحرک کردار ادا کر رہی ہیں انہیں یہ اعزاز بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن، بلوچستان مینٹل ہیلتھ بل، کووڈ-19 کے دوران نمایاں خدمات، اور خواتین کی فلاح و بہبود میں شاندار کارکردگی کے اعتراف میں دیا گیا۔ وہ محکمہ قانون و پارلیمانی امور، محکمہ صحت، اور محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بھی نمایاں خدمات سرانجام دے چکی ہیں بحیثیت چیئرپرسن ویمن پارلیمنٹرین کاکس، ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے خواتین اراکین پارلیمنٹ کو انسانی حقوق کے قوانین پر متحرک کیا اور خواتین کے تحفظ، مساوی حقوق، اور قانون سازی میں اہم کردار ادا کیا انہوں نے بلوچستان کی جیلوں میں قیدیوں، خاص طور پر خواتین قیدیوں کی ذہنی صحت اور فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دی اور ہیپاٹائٹس ویکسینیشن کے منصوبے متعارف کرائیڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نہ صرف ایک کامیاب سیاستدان بلکہ ایک ماہر معالج بھی ہیں۔ ان کے پاس ایم بی بی ایس، انٹرنل میڈیسن، اسپتال انتظامیہ، ڈرماٹولوجی، تشخیصی طب، متبادل علاج، اور اسلامی فقہ میں متعدد ڈگریاں ہیں۔ وہ قومی سلامتی ورکشاپ سمیت مختلف قومی و بین الاقوامی فورمز پر مہمان مقرر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں انہیں اس سے قبل چیف منسٹر سندھ ایوارڈ برائے سائنسی تحقیق اور ڈیوک آف ایڈنبرا گولڈ ایوارڈ (پرنس فلپ، برطانیہ) جیسے عالمی اعزازات سے بھی نوازا جا چکا ہے بلوچستان کی عوامی فلاح و بہبود، صحت عامہ، قانون سازی، اور خواتین کے حقوق کے لیے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کی خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ ستارہ امتیاز ان کی شاندار کارکردگی کا ایک روشن اعتراف ہے، جو ان کی انتھک محنت اور عزم کا مظہر ہے۔

خبرنامہ نمبر 2074/2025
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہارڈ کور دہشت گردوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی بلوچستان میں پائیدار قیام امن کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو کوئٹہ میں ہائی اچیومنٹ ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے پچاس سے زائد افراد میں ایوارڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے اس موقع پر قائم مقام گورنر بلوچستان کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی، انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند اور اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی موجود تھے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تقریب میں ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی اور ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے ہنر مند اور باصلاحیت افراد کی حوصلہ افزائی کے لیے ایسے اقدامات جاری رکھے جائیں گے انہوں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا کہ وہ بلوچستان کے ہنر مند اور قابل افراد کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ایوارڈز سے نواز رہی ہے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اب صوبے میں کسی بھی شاہراہ یا سڑک کو بلاک کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت مظلوم عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی بھی قسم کی بلیک میلنگ کو برداشت نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے بھی شاہراہوں اور سڑکوں کو کھلا رکھنے کے واضح احکامات جاری کر رکھے ہیں حکومت ان احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرے گی جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردوں نے بے گناہ اور نہتے مسافروں کو نشانہ بنایا تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں حملہ آوروں کو جہنم واصل کر دیا گیا انہوں نے بتایا کہ حکومت نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا اور ان میں سے بعض کی تدفین بھی کی گئی انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ کچھ عناصر دہشت گردوں کی لاشوں پر سیاست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن حکومت ایسے عناصر کو اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دے گی وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ حکومت نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور عوام کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا

خبرنامہ نمبر 2075/2025
کوئٹہ 22 مارچ :محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیراہتمام جاری یوم پاکستان سپورٹس فیسٹیول میں شامل بوائز کک باکسنگ ایونٹ اختتام پذیر ہوگیا، جمعہ کی شب ایوب سپورٹس کمپليکس میں کوچ منصور درانی کی زیر نگرانی تمام ویٹ کیٹگریز کے سیمی فائنل اور فائنل مقابلے کھیلے گئے، اس موقع پر صوبائی مشیر کھیل و امور نوجوانان بلوچستان مینا مجید بلوچ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹیوٹیز محمد آصف لانگو و دیگر سمیت عوام کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، صوبائی مشیر کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان کے حوالے سے سپورٹس فیسٹیول صوبے بھر میں کامیابی کیساتھ جاری ہے اس طرح کے ایونٹس کا مقصد کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنے کیساتھ دنیا کو بلوچستان کا مثبت چہرہ دیکھانا ہے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سربرائی میں یوم پاکستان کو شایان شان طریقے سے منایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ کک باکسنگ کے مقابلوں میں کوئٹہ کے دور دراز علاقوں سے نوجوان کھلاڑی اس ایونٹ میں شرکت کیلٸے آئے کھلاڑیوں کی کثیر تعداد دیکھ کر خوشی ہوئی، ہماری سپورٹ تمام کھلاڑیوں کیساتھ ہے ہر پلٹ فارم پر کھلاڑیوں کی سرپرستی کی جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ آگے کھلاڑیوں کیلئے مزید اس طرح کے ایونٹس منعقد کئے جائیں گے تاکہ کھلاڑیوں کو اپنی صلاحيتيں اجاگر کرنے کا موقع مل سکے، آخر میں مہمان خصوصی نے کامیاب کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹویٹیز محمد آصف لانگو نے مہمان خصوصی کو شیلڈ پیش کی، بوائز کک باکسنگ ایونٹ میں مختلف ویٹ کیٹگریز میں کوٸٹہ کے مختلف کلبوں سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا، بلوچستان سپورٹس بورڈ اکیڈمی نے چار گولڈ اور دو سلور میڈلز کیساتھ پہلی پوزیشن، سریاب اکیڈمی نے دو گولڈ اور تین سلور میڈلز حاصل کرکے دوسری پوزیشن جبکہ اے ایس ایس جی اکیڈمی نے ایک گولڈ اور ایک سلور میڈل جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔