February 23, 2025
News

23-02-2025

خبرنامہ نمبر 1343/2025
کوئٹہ 23 فروری: گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے سابق صوبائی وزیر تعلیم طاہر محمود خان کی وفات پر گہرے رنج ودکھ کا اظہار کیا ہے. اپنے ایک تعزیتی بیان میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ مرحوم طاہر محمود خان ایک سماجی خدمتگار، شریف النفس اور غریب پرور انسان تھے. ان کی سیاسی اور تعلیمی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا. گورنر بلوچستان نے سوگوار خاندان کے ساتھ یکجہتی اور غمرازی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ پروردگار مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر وہمت عطا فرمائے.

خبرنامہ نمبر 1344/2025
کوئٹہ 23 فروری:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سابق صوبائی وزیر تعلیم طاہر محمود خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک بااخلاق، مخلص اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار سیاست دان تھے۔ ان کی وفات صوبے کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ طاہر محمود خان نے اپنی زندگی تعلیم کے فروغ اور عوامی بہبود کے لیے وقف کر رکھی تھی پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالے شہید شفیق احمد کی شہادت کے بعد طاہر محمود خان حلقے کے عوام کی بے لوث خدمت میں پیش پیش رہے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا انہوں نے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔

خبرنامہ نمبر 1345/2025
کوئٹہ، 23.پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صوبائی رہنما و صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان ملاخیل نے سابق صوبائی وزیر تعلیم طاہر محمود خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک بااخلاق، مخلص اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار سیاست دان تھے۔ ان کی وفات صوبے کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں صوبائی مشیر نسیم الرحمان ملاخیل نے کہا کہ طاہر محمود خان نے اپنی زندگی علاقے کے عوام کی فلاح و بہبود،علاقے کی ترقی، تعلیم کے فروغ اور عوامی مسائل کے حل کے لیے وقف کر رکھی تھی وہ ہمیشہ حلقے کے عوام کی بے لوث خدمت میں پیش پیش رہے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی وفات سے جو خلاء پیدا ہوا ہے اسے پر ہونے میں صدیاں لگیں گی صوبائی مشیر نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا انہوں نے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔..

خبرنامہ نمبر 1346/2025
پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر وصوبائی وزیر میر سلیم احمد کھوسہ کا سابق صوبائی وزیر سینیئر سیاستدان طاہر محمود خان کے وفات پر اظہار افسوس اپنے ایک تعزیتی بیان میں صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے کہا ہے کہ مرحوم طاہر محمود خان ایک نفیس اور خوش اخلاق انسان تھے مرحوم کی سیاسی خدمات اور کوئیٹہ شہر کے عوام کے لیے ان کی خدمات صدیوں یاد کی جائے گی ان کی وفات سے کوئیٹہ شہر کے عوام اور صوبہ ایک مخلص اور نفیس سیاستدان سے محروم ہوگیا صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے دعا کی کہ اللّٰہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے

خبرنامہ نمبر 1347/2025
کوئٹہ 23 فروری 2025۔ بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے سینئر سیاستدان اور سابق صوبائی وزیر طاہر محمود خان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، اپنے ایک تعزیتی بیان میں میر صادق عمرانی نے کہا کہ طاہر محمود خان زیرک سیاستدان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک نیک دل انسان بھی تھے جنہوں نے بلوچستان کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے ہمیشہ صوبے کے تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے کہا کہ طاہر محمود خان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا، انہوں نے دعاء کی کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء کرے۔

خبرنامہ نمبر 1348/2025
کوئٹہ۔23فروری۔۔صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی نے سابق صوبائی وزیر تعلیم طاہر محمود خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک بلند پایہ کے سیاسی بصیرت رکھنے والا مخلص اور عوامی خدمت گار شخصیت تھے ان کی وفات صوبے کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے مرحوم نے اپنی زندگی فلاحی کاموں اور تعلیم کے فروغ کے لئے وقف کر رکھاتھا۔ ان کے سیاسی سماجی فلاحی اور علمی خدمات ناقابل فراموش ہیں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

خبرنامہ نمبر 1349/2025
نصیرآباد۔۔ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی مجیب الرحمن ساتکزئی کی جانب سے سرکاری اراضی پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کے دوران زیر تعمیر دکانوں کو بھاری مشینری کے ساتھ زمین بوس کر دیا گیا، کاروائی کے دوران کثیر تعداد میں مسلحہ افراد اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی مجیب الرحمن ساتکزئی اور دیگر پولیس اہلکاروں سمیت محکمہ ریونیو کے عملے پر حملہ آور ہوئے جس کے نتیجے میں سرکاری ملازمین زخمی ہوگئے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کی سرکاری گاڑی کو بھی توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا گیا، مسلحہ افراد نے موقع پر موجود پولیس اہلکاروں سے بھی سرکاری اسلحہ چھیننے کی کوشش کی۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی مجیب الرحمن ساتکزئی نے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ کے احکامات کی روشنی میں ڈیرہ مراد جمالی مین بازار میں غیر قانونی طریقے سے زیر تعمیر دکانوں کو بھاری مشینری کے ذریعے زمین بوس کر دیا جبکہ دیگر جگہوں پر بھی سرکاری اراضی پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی اور کئی دکانیں مسمار کر دی گئیں، کاروائی کے دوران مسلحہ افراد اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی مجیب الرحمن ساتکزئی سمیت دیگر سرکاری امور کی انجام دہی میں معمور ملازمین پر بھی حملہ کیا ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ کی جانب سے سختی کے ساتھ ہدایات دی گئی کہ غیر قانونی عمل میں ملوث افراد کے خلاف کسی قسم کی رعایت ہرگز نہیں بھرتی جائے گی، سرکاری اراضی کو واگزار کروانا ہماری اولین ذمہ داریوں میں شامل ہےاور اس معاملے میں اگر کسی نے بھی زبردستی کرنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی، انہوں نے کہا کہ نصیر آباد ضلعی انتظامیہ کسی صورت سرکاری املاک پر قبضہ کرنے نہیں دے گی اور جس نے بھی سرکار کے امور میں مداخلت کی یا زبردستی کرنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائےگا انہوں نے واضح کیا کہ ہم کسی کی بھی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے سرکاری امور کے انجام دہی ہماری ذمہ داری ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں کریں گے۔

خبرنامہ نمبر 1350/2025
تربت 23 فروری : وزیراعظم یوتھ پروگرام اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیووٹیک) کے تحت ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر میں سال 2025 کے دوسرے بیج میں داخلے کیلئے ٹیسٹ اتوار کے روز ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر تربت کے مقام پر منعقد کیا گیا، ٹیسٹ کا انعقاد نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس) کی جانب سے کیا گیا جس میں ٹیسٹ دینے والے اُمیدواروں کی تعداد 100 کے قریب تھی جن میں جنرل الیکٹریشن کی 27 ، گرافِکس کی 41 اور ریفریجریٹر اینڈ ائیر کنڈیشنر (آر اینڈ اے سی) کی 19 نشستوں پر داخلے کیلئے ٹیسٹ لیا گیا، اس موقع پر ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر تربت کے پرنسپل عبدالقادر بلوچ، ہیڈ کلرک طارق دوست، انسٹرکٹر عبدالرزاق اور اسلم یاسین امتحانی حال میں موجود تھے، واضح رہے کہ ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر تربت کی جانب سے ہر سال ضلع کیچ کے کئی طلباء کو مختلف قسم کے ہنر سکھانے کے لئے داخلہ دیا جاتا ہے جو بعد ازاں فارغ التحصیل ہوکر ضلع کیچ کے مختلف شعبوں میں خدمات سر انجام دیتے ہیں۔

خبرنامہ نمبر 1351/2025
کوئٹہ -ڈی ائی جی کوئٹہ اعتزاز گورایا نے پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے پولیس فورس کو عوام دوست پالیسی اپنانے اور شہریوں کو بلاوجہ تنگ کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کیا انہوں نے کہا کہ پولیس کا کام عوام کی خدمت اور ان کے جان و مال کا تحفظ ہے، نہ کہ انہیں پریشان کرنا۔ دربار میں پولیس افسران، جوانوں اور شہداء کے لواحقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ڈی آئی جی کوئٹہ نے دربار میں موجود پولیس شہداء کے لواحقین کے مسائل تفصیل سے سنے اور فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے شہداء نے ملک اور عوام کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، اور ان کے خاندانوں کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ شہداء کے بچوں کی تعلیم، مالی امداد، ملازمتوں اور دیگر مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ڈی آئی جی اعتزاز گواریا نے پولیس افسران اور جوانوں پر زور دیا کہ وہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کے مسائل کو قانونی دائرے میں رہتے ہوئے فوری حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا اعتماد بحال کرنا ہماری ترجیح ہونی چاہیے، اور اس کے لیے ضروری ہے کہ پولیس عوامی خدمت کے جذبے سے کام کرے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں اصلاحات جاری ہیں اور اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ پولیس اسٹیشنوں میں آنے والے شہریوں کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آئیں اور انہیں انصاف کی فوری فراہمی یقینی بنائیں ڈی آئی جی نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر انجام دیں اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنائیں تاکہ ایک محفوظ اور پرامن معاشرہ تشکیل دیا جا سکے تقریب کے اختتام پر شہدا کی درجات کی بلندی کیلے خصوصی دعا بھی کی گئی اس موقع دیگر اعلی افسران بھی موجود تھے۔

خبرنامہ نمبر 1352/2025
صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران نے سابق وزیر طاہر محمود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مخلص، محنتی اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار شخصیت تھے۔اپنے تعزیتی بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ مرحوم نے اپنے دورِ وزارت میں اہم اقدامات کیے اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ ان کا انتقال ملک و قوم کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

Pictorial News

23-02-2025

Clipping

23-02-2025

Pictorial News

22-02-2025

News

22-02-2025

Pictorial News

21-02-2025