News

22nd-May-2025

خبرنامہ نمبر 3944/2025
کوئٹہ، 22 مئی:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قلعہ عبداللہ میں بم دھماکے کے شہداء اور زخمیوں کو فوری معاوضے کی ادائیگی کے احکامات جاری کرتے ہوئے ضروری کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ قلعہ عبد اللہ کا واقعہ افسوسناک تھا جس میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کی تلافی تو ممکن نہیں تاہم شہداء کے خاندانوں کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی اور انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

خبرنامہ نمبر 3945/2025
کوئٹہ۔ 22 مئی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سریاب ملز کوئٹہ کی طالبات نے ملاقات کی صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی، پارلیمانی سیکرٹری اسفندیار خان کاکڑ سیکرٹری کالجز محمد صالح بلوچ اور لیکچرر میڈیا اسٹڈیز گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سریاب ملز کوئٹہ صائمہ بلوچ بھی اس موقع پر موجودتھیں۔ وزیر اعلیٰ سے کالج کی کوئٹہ اور صوبے کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں پوزیشن ہولڈر طالبات نے بات چیت کی اور ان کے تعلیم دوست اقدامات کو سراہا وزیراعلیٰ نے کہا کہ سانحہ خضدار کے طلباء سے اظہار ہمدردی اور یکجہتی کے لیے بلوچستان بھر کے اسکولوں اور کالجز میں شمعیں روشن کی جائیں انہوں نے طالبات سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت جلد خود آپ کے کالج کا دورہ کروں گا اور طالبات کے مسائل خود سنوں گا انہوں نے کہا کہ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو حکومت کی پنک سکوٹی سکیم کے تحت اسکوٹیز بھی فراہم کریں گے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تعلیم نسواں حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے آپ ہماری آنے والی نسلوں کے معمار اور معاشرے کا اہم حصہ ہے وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبائی حکومت اپنی تعلیم دوست پالیسی پر مکمل طور پر عمل پیرا ہے اس موقع پر وزیراعلیٰ کی جانب سے صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی نے کالج کی نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو تعریفی اسناد اور کیش پرائز بھی دیا۔

خبرنامہ نمبر 3946/2025
کوئٹہ، 22 مئی۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کوئٹہ شہر کی صفائی، کچرہ اٹھانے سے متعلق صفا کوئٹہ مہم اور خوبصورتی پر پیش رفت سے متعلق اہم اجلاس یہاں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس کو کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات اور پی پی پی اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر فیصل خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کوئٹہ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت پہلا ماونٹین ویو آئی ٹی پارک مکمل ہو گیا ہے پارک میں تین سافٹ ویئر ہاؤسز کے قیام سے 100 نوجوانوں کو روزگار ملا بریفیگ میں مزید بتایا گیا کہ ڈیڑھ ارب روپے کی بچت اور بغیر سرکاری اخراجات کے پارک کی تکمیل ہوئی جبکہ کوئٹہ میں کچرا اٹھانے کی استعداد 300 ٹن سے بڑھا کر 1000 ٹن روزانہ کردی گئی ہے ایک سال میں صوبے کے 3200 بند اسکول دوبارہ فعال کردیے گئے وزیر اعلیٰ نے اجلاس میں میونسپل قوانین پر عمل درآمد کے لئے مجسٹریٹس کی تعیناتی کی منظوری دے دی انہوں نے کہا کہ سروس ڈلیوری کے نظام کو مزید موثر اور شفاف بنایا جا رہا ہے میونسپل سروسز کی بہتری کے لیے اصلاحات کے ثمرات سامنے آ رہے ہیں انہوں نے کہا تعمیری تنقید کا خیر مقدم، اچھے کاموں کی حوصلہ افزائی سب کی ذمہ داری ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آئندہ بجٹ شفاف ہوگا، وسائل کے ضیاع کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات ہوں گے وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی ترقی اور بہتری کے لییمیونسپل سروسز کو مزید بہتر بنایا جائے اور معاون اداروں کو واجب الادا فنڈز کا بلا تاخیر اجراء کیا جائے انہوں نے ہدایت کی کہ عوامی سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں میں معاون ادارے کسی بھی اہلکار یا فرد کو ایک روپیہ بھی کمیشن نہ دیں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے رجوع کیا جائے انہوں نے کہا کہ کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ہر دو ماہ بعد اجلاس ہوگا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات حافظ عبدالباسط، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری بابر خان، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون، کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات، چیف ایگزیکٹو آفیسر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی فیصل خان اور صفا کوئٹہ کی ٹیم نے شرکت کی۔

خبرنامہ نمبر 3947/2025
ضلع نصیر آباد میں مون سون بارشوں کے متعلق پیشگی اقدامات کے حوالے سے اجلاس ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز تمام محکموں کے ڈسٹرکٹ ہیڈز اور ان کے نمائندگان موجود تھے اجلاس کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے ضلع نصیر آباد میں پیشگی اقدامات کے سلسلے میں تجاویز بھی لیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا کہ صوبائی حکومت کے احکامات پر مون سون بارشوں کے سلسلے میں تمام افیسران و عملے کے ساتھ کسی بھی حالات سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کرنا ہونگے ایم ایم ڈی۔ میونسپل کمیٹی مواصلات و تعمیرات روڈ اپنی مشنری کو تیار رکھیں میونسپل کمیٹی شہر سے ممکنہ بارشوں کے اخراج کو یقینی بنانے کیلئے ابھی سے اپنی مشینری تیار رکھیں بعد میں کسی قسم کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اجلاس میں مون سون ایمرجنسی کی صورتحال اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پیشگی حفاظتی اقدامات اٹھانے اور تمام تر تیاریوں کے سلسلے میں متعلقہ محکموں کے سربراہان کو احکامات جاری کئے جارہے ہیں۔مون سون بارشوں کے حوالے سے پیشگی اقدامات کرنا انتہائی ضروری عمل ہے ہمیں سابقہ کٹھن حالات کو مدنظر رکھ کر ابھی سے اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ عوام کو ان مشکل حالات سے محفوظ رکھا جا سکے جن افسران اور محکموں کے نمائندگان کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں وہ اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے سر انجام دیں فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی صوبائی حکومت کی جانب سے مون سون بارشوں سے قبل احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنے کے حوالے سے ہمیں سخت احکامات موصول ہوئے ہیں جن پر ہر صورت عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے احکامات دئیے کہ شہر کے نکاس آب نالوں سے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی میونسپلٹی عملے کے ساتھ ملکر نالوں پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کرکے پیشگی اقدامات کریں جوکہ وقت کی ضرورت بن چکا ہے ایمرجنسی کی صورتحال میں تمام طبی مراکز میں ادویات کی موجودگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تمام افیسران پر لازم ہے کہ مون سون بارشوں سے قبل اقدامات کرنے کے حوالے سے ہی آج کا اجلاس منعقد کیا گیا ہے اس لیے تمام آفیسران پیشگی اقدامات کریں مصیبت کے وقت کسی قسم کے عذر یا اعتراض ہرگز قبول نہیں کئے جائیں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ایمرجنسی حالات میں کنٹرول روم قائم کیا جائے گا تمام محکمے اپنا نمائندہ منتخب کرکے بھجوا دیں تاکہ کنٹرول روم میں ان سے ذمہ داریاں حاصل کی جائیں.

خبرنامہ نمبر 3948/2025
بارکھان، 22,مئی:صوبائی وزیر پی ایچ ای اینڈ واسا سردار عبدالرحمان کھیتران کی خصوصی دلچسپی اور انتھک کوششوں کی بدولت ناہڑکوٹ، ضلع بارکھان میں ٹیلی ہیلتھ سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ سہولت کامسیٹ انٹرنیٹ سروسز اور پی پی ایچ آئی بلوچستان کے تعاون سے بنیادی مرکز صحت ناہڑکوٹ میں فراہم کی گئی ہے۔اب ناہڑکوٹ کے عوام، خصوصاً خواتین اور بچوں کو اسلام آباد کے ماہر ڈاکٹروں سے براہِ راست علاج اور مشورے کی سہولت دستیاب ہو گی۔ ماہرین میں گائناکالوجسٹ، ڈرماٹولوجسٹ، جنرل او پی ڈی اور بچوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹر شامل ہیں۔یہ اقدام صحت کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ایک انقلابی مثال ہے۔ اس موقع پر علاقے کے لوگوں نے کہاکہ سردار عبدالرحمان کھیتران نے یقین دہانی کرائی کہ بارکھان کے دیگر بی ایچ یوز (Basic Health Units) میں بھی جلد ٹیلی ہیلتھ سروسز کا آغاز کیا جائے گا تاکہ ضلع کے تمام عوام جدید طبی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔اہلیانِ ناہڑکوٹ اور ضلع بارکھان اس عوام دوست اقدام پر سردار عبدالرحمان کھیتران کے تہِ دل سے مشکور ہیں، جنہوں نے صحت کی سہولیات کو عام آدمی کی دہلیز تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

خبرنامہ نمبر 3949/2025
دالبندین: ڈپٹی کمشنر چاغی، عطاء المنعم نے پاک-افغان سرحدی شہر برابچہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایگزٹ پوائنٹ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے علاقائی معتبر ین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل بغور سنے۔جن میں تجارتی سرگرمیوں، بنیادی سہولیات، اور سرحدی آمدورفت سے متعلق امور شامل تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی، اور علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لیے مثبت حکمت عملی اپنائی جائے گی۔

خبرنامہ نمبر 3950/2025
کوئٹہ 22 مئی:کوئٹہ یونیورسٹی آف بلوچستان اور سنڈیمن صوبائی ہسپتال و ٹراما سینٹر کوئٹہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے یونیورسٹی آف بلوچستان نے سنڈیمن صوبائی ہسپتال اور ٹراما سینٹر، کوئٹہ کے ساتھ ایک اہم مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے ہیں، جس کا مقصدشعبہ فزیکل تھراپیDPT کے طلباء کو عملی تربیت کے مواقع فراہم کرنا ہے۔اس معاہدے پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی، سنڈیمن ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جناب ڈاکٹر عبد الہادی کاکڑ، اور ٹراما سینٹر کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر ارباب کامران کاسی نے دستخط کیے۔ اس موقع پر یونیورسٹی آف بلوچستان کے رجسٹرار جناب محمد طارق جوگیزئی، ORIC کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سید مزمل بخاری، ڈی جی اسٹوڈنٹس افیئرز عبد الناصر کھیازی، پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب، ڈاکٹر قیصر اقبال چیئرمین GSO، ڈاکٹر سمن ساجد انچارج شعبہ فزیکل تھراپی، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد صادق سمالانی، ڈاکٹر سجاد حیدر، ڈاکٹر عمیر صدیقی، اور کمال الدین خلجی بھی موجود تھے۔اس مفاہمتی یادداشت کے تحت، DPT کے طلباء کو آرتھوپیڈکس، نیورولوجی، پیڈیاٹرکس، اور CCU جیسے شعبہ جات میں انٹرن شپ اور ہاؤس جاب کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ طلباء کی کارکردگی کی نگرانی اور جائزہ لینے کے لیے ایک فوکل پرسن مقرر کیا جائے گا۔ انہیں ایک محفوظ اور پیشہ ورانہ تعلیمی ماحول مہیا کیا جائے گا تاکہ ان کی موجودگی مریضوں کی دیکھ بھال میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ بنے۔ عالمی صحت کے دنوں کی مشترکہ تقریبات اور DPT طلباء کی جانب سے منعقدہ خون کے عطیات کی مہمات میں تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انٹرن شپ کی کامیاب تکمیل پر طلباء کو سفارشاتی خطوط یا انٹرن شپ سرٹیفکیٹس جاری کیے جائیں گے۔پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے اس موقع پر کہا، ”یہ شراکت داری ہمارے طلباء کو عملی تجربہ فراہم کرنے اور تعلیمی و پیشہ ورانہ مہارتوں کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگی۔ یونیورسٹی آف بلوچستان اپنے طلباء کو معیاری تعلیم اور عملی تربیت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، اور یہ معاہدہ اس عزم کا مظہر ہے۔ڈاکٹر عبد الہادی کاکڑ نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ عملی تربیت مستقبل کے طبی ماہرین کی تیاری کے لیے ناگزیر ہے۔ ڈاکٹر ارباب کامران کاسی نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیمی تربیت کو ہسپتال کی حقیقی کارروائیوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنا طلباء کی مہارت اور اعتماد کو بڑھاتا ہے۔یہ شراکت داری بلوچستان میں صحت کی تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔


خبرنامہ نمبر 3951/2025
کوئٹہ۔ 22 مئی۔ علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردی۔موسمیاتی مرکز کے مطابق رواں ہفتے کے دوران بلوچستان کے تمام اضلاع میں ماسوائے ساحلی پٹی کے دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔کوئٹہ ڈویژن سمیت دیگر ملحقہ اضلاع میں دوپہر اور شام کے اوقات میں گردو غبار رہنے کا امکان ہے۔ ہیٹ ویو کی وجہ سے عام لوگ، خاص طور پر بچے، خواتین اور بزرگ شہری دن کے وقت سورج کی براہ راست روشنی سے بچیں اور زیادہ پانی پیئیں۔کسان اپنی فصلوں اور مویشیوں کا انتظام موجودہ موسمی حالات کے مطابق کریں۔ تمام متعلقہ حکام کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ”الرٹ” رہیں اور ہیٹ ویو کے حالات کی وجہ سے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔مرکز کے مطابق جمعرات اور جمعہ کو سبی، تربت، دالبندین، نصیر آباد، جھل مگسی، کچھی، صحبت پور، ڈیرہ بگٹی، جعفر آباد، اوستہ محمد، لسبیلہ، آواران، واشک، خاران اور پنجگور کے علاقوں میں دن کے وقت انتہائی گرم اور معمول سے زیادہ درجہ حرارت رہنے کی توقع ہے۔ نوکنڈی، دالبندین، نوشکی، واشک، مستونگ، پشین، قلعہ عبداللہ، لورالائی، چمن، کوئٹہ، ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان اور گردونواح میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سبی میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

خبرنامہ نمبر 3952/2025
موسیٰ خیل22مئی: موسی ٰ خیل کے سب تحصیل زمری پلاسین میں واقع گورنمنٹ مڈل سکول طور نشپہ انزراخیل۔گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول سروام بمقام ترین کژہ۔ پرائمری سکول حیات گل۔ بیڑ پرائمری سکول سین مندوزء میں SBK تعینات ٹیچرزمیں ہیڈ ماسٹر مڈل سکول تور نشپہ محمد آصف زمری۔ پرائمری سکول بیڑ۔ مولوی گل زمان زمری پرائمری سکول۔ ترین کژہ۔انجنیئر شمائل خان زمری۔ سین مندوزء سکول ایوب شاہ زمری۔ کی بدولت پچھلے 6 سال کے عرصہ سے بند سکول فعال ہوگئے کافی تعدادطلباوطالبات میں کتابیں تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر ہر ایک گاؤں کے لوگوں نے ٹیچرز/استاد کا پرتپاک استقبال کرکے ہار پہنائے، استقبالیہ پارٹی دی، اور آخر میں اس عمل کی کامیابی کیلئے دعا کی۔تحصیل زمری پلاسین میں عرصہ سے بند پرائمری سکول حکومت کی جانب سے حالیہ کنٹریکٹ اور SBK منظور شدہ تعینات اساتذہ کی بدولت کھل رہے ہیں۔ مزید بھی سکول اوپن ہورہے ہیں باقی سکولوں میں بھی گورنمنٹ پالیسی کے مطابق کنٹرکٹ ٹیچرز بھی تعینات ہونگے مزید بھی 2 مڈل سکول 1پرائمری سکول اس مالی سال میں اوپن ہونگے ان درج بالا تین سکولوں کے شامل ہونے سے سب تحصیل میں سکولوں کی تعداد ایک درجن ہو جائینگے جوکہ علاقہ کیلئے تعلیمی انقلاب کے نوید ہے عوامی حلقوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر اورکلسٹر ہیڈ سے مطالبہ کیاکہ سب تحصیل زمری پلاسین کے بچوں کیلئے کتابیں کاپیاں اور دیگر ضروری اور تدریسی سامان اور فرنیچرز دیا جائے کئے سالوں سے اس علاقے کو ایک کتاب تک نہیں دیا گیا اب چونکہ سکول اوپن ہورہاہے سامان کے فراہمی یقینی بنایا جائے۔

خبرنامہ نمبر 3953/2025
سوراب، 22 مئی۔ڈپٹی کمشنر سوراب حبیب نصیر کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ایک اہم ریڈینیس اجلاس منعقد ہوا، جس کا مقصد 26 مئی سے شروع ہونے والی پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ لینا اور متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر ہم آہنگی کو یقینی بنانا تھا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) سوراب ہدایت اللہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سلیم احمد مستوئی، اسسٹنٹ کمشنر مہرآباد اسد اللہ سمالانی، ڈسٹرکٹ سپورٹ آفیسر (WHO) ڈاکٹر عبدالصمد لانگو، چیف کوآرڈینیٹر آفیسر طلال احمد، تمام یونین کونسل میڈیکل آفیسرز (UCMOs) اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈاکٹر عبدالصمد لانگو نے مہم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم 26 مئی 2025 سے شروع کی جائے گی، جو ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لیے منعقد کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہم کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور پولیو ٹیموں کو ضروری تربیت و وسائل فراہم کیے جا چکے ہیں۔ڈپٹی کمشنر سوراب حبیب نصیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو جیسے مہلک مرض کے خاتمے کے لیے حکومت بلوچستان اور محکمہ صحت سنجیدہ اور مؤثر حکمت عملی کے تحت کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے تمام ضلعی افسران کو ہدایت کی کہ مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے والدین، علما، سول سوسائٹی اور میڈیا سے اپیل کی کہ وہ انسداد پولیو مہم میں بھرپور تعاون کریں تاکہ ہر بچہ اس ویکسین سے مستفید ہو سکے اور ہم اپنے بچوں کو ہمیشہ کے لیے اس مرض سے محفوظ بنا سکیں ضلع سوراب میں مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام ادارے مکمل ہم آہنگی اور جذبہ خدمت کے ساتھ کام کریں گے۔

خبرنامہ نمبر 3954/2025
کوئٹہ: بلوچستان انفارمیشن کمیشن اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے، جس کا مقصد معلومات تک رسائی کے حق، شفافیت، احتساب اور گڈ گورننس کے فروغ میں باہمی تعاون کو مستحکم بنانا ہے۔اس موقع پر سیکریٹری اطلاعات بلوچستان عمران خان، ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز نور کھیتران، کمشنر بلوچستان انفارمیشن کمیشن عبدالشکور اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کاشف موجود تھے۔ مفاہمتی یادداشت پر بلوچستان انفارمیشن کمیشن کی جانب سے کمشنر عبدالشکور نے دستخط کیے، جبکہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی نمائندگی ای ڈی کاشف نے کی۔اس معاہدے کے تحت دونوں ادارے معلومات کی فراہمی، آگاہی مہمات، تربیتی ورکشاپس اور پالیسی سازی میں ایک دوسرے کے تجربات اور وسائل سے استفادہ کریں گے۔ اس اقدام کا مقصد صوبے میں شفاف طرز حکمرانی کو فروغ دینا اور عوام کو ان کے آئینی حق یعنی معلومات تک رسائی کو ممکن بنانا ہے۔سیکریٹری اطلاعات عمران خان نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان شفافیت اور احتساب کے اصولوں پر کاربند ہے اور ایسے اقدامات سے عوام کا سرکاری اداروں پر اعتماد مزید مضبوط ہوگا۔بلوچستان انفارمیشن کمیشن اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے عزم ظاہر کیا کہ وہ مستقبل میں بھی باہمی اشتراک سے اصلاحات کے عمل کو مزید مؤثر بنائیں گے۔

خبرنامہ نمبر 3955/2025
تربت۔ ضلع کیچ کے ہیڈکوارٹر تربت میں سی پی ڈی/ پائٹ (PITE /CPD) کے زیرنگرانی میں ای یو/ یونیسیف (EU/UNICEF) کے زیر اہتمام مڈل لیول کے اساتذہ کے لیے 16 روزہ تربیتی پروگرام کا بیچ 3 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن (میل) کیچ منظور احمد تھے جبکہ اعزازی مہمانان گرامیوں میں پرنسپل بوائز ماڈل اسکول تربت اصغر علی، اے ڈی ای او تربت ممتاز احمد بلوچ، یونیسیف ای ایس پی کیچ کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر فیض الرحمن تھے. اس تربیت کا مقصد ریاضی، انگریزی اور سائنس جیسے اہم مضامین میں اساتذہ کی تدریسی و تشخیصی صلاحیتوں کو بہتر بنانا تھا۔ دریں اثناء تربیت کے دوران جدید تدریسی حکمت عملیوں، اسسمنٹ ٹولز اور عملی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی گئی تاکہ تعلیمی معیار میں بہتری لائی جا سکے۔ضلع کیچ کے تعلیم کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے سی پی ڈی/ پائیٹ کی جانب سے ٹریننگ کو اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا ہے جو مستقبل میں تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔بعد ازاں تقریب کے اختتام میں تربیت مکمل کرنے والے اساتذہ کرام میں سرٹیفکیٹس تقسیم کی گئیں۔

خبرنامہ نمبر 3956/2025
کوئٹہ۔ 22 مئی:بلوچستان سول سروسز اکیڈمی میں پالیسی سازی پر دو روزہ ورکشاپ کا آغاز ہوگیا۔ بلوچستان سول سروسز اکیڈمی نے سنٹر فار اکنامک ریسرچ ان پاکستان اور اور کلیئر پی سی اے کے اشتراک سے ”اسٹریٹجک اپروچز ٹو پالیسی ڈیسیژن میکنگ ” کے عنوان سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز کردیا یہ ورکشاپ مڈ کریئر افسران کی تزویراتی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے ترتیب دی گئی ہے تاکہ وہ پالیسی سے متعلق پیچیدہ چیلنجز کا بہتر تجزیہ کر سکیں، مختلف آپشنز کا مؤثر جائزہ لے سکیں اور غیر یقینی حالات میں ثبوت و شواہد کی بنیاد پر درست فیصلے کرنے کی صلاحیت حاصل کر سکیں۔ورکشاپ کی افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی سیکرٹری محکمہ بہبودِ آبادی عبداللہ خان تھے، جنہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پالیسی سازی میں سائنسی شواہد اور زمینی حقائق پر مبنی فیصلہ سازی وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکی ہے۔ انہوں نے بی سی ایس اے اور اس کے اشتراک کار اداروں کی جانب سے اس علمی و تربیتی اقدام کو سراہا اور اسے بلوچستان میں گورننس کے معیار کو بہتر بنانے کی سمت میں ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔یہ ورکشاپ مختلف ماہرین کی زیر نگرانی کرائی جا رہی ہے۔ اس میں مختلف سیشنز، کیس اسٹڈیز، اور عملی مشقیں شامل ہیں۔ یہ ورکشاپ بلوچستان میں پالیسی سازی سے متعلق حقیقی مسائل کی مؤثر عکاسی کرتی ہیں۔ یہ اقدام صوبے میں مؤثر، شفاف اور نتائج پر مبنی طرزِ حکمرانی کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ ورکشاپ 22 مئی 2025 کو اختتام پذیر ہوگی۔

خبرنامہ نمبر 3957/2025
کوئٹہ 22 مئی.ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت اقلیتی برادری کے لیے فنڈز کے اجراء سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سکھ، کرسچن، ہندو اور بائی کمیونٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس کا مقصد اقلیتی برادری کے اسکالرشپ اور مالی امداد سے متعلق درخواستوں کی جانچ پڑتال اور فنڈز کی شفاف تقسیم کو یقینی بنانا تھا۔ اجلاس کے دوران تمام متعلقہ کاغذات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور کمیونٹیز کی جانب سے پیش کی گئی درخواستوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے واضح ہدایات جاری کیں کہ فنڈز کی تقسیم میں مکمل شفافیت، میرٹ اور مساوات کو یقینی بنایا جائے تاکہ مستحق افراد کو ان کا حق مل سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتی برادری معاشرے کا اہم حصہ ہے اور حکومت ان کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔شرکاء نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا اور شفاف عمل کو خوش آئند قرار دیا۔

خبرنامہ نمبر 3958/2025
جعفرآباد۔۔ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا انہوں نے ابتدائی طور پر تمام ڈسٹرکٹ سربراہان کے ساتھ تعارفی اجلاس کی صدارت کی اجلاس کے موقع پر تمام ڈسٹرکٹ سربراہان اپنے اپنے محکموں میں جاری ترقیاتی منصوبوں مفاد عامہ میں کئے گئے اقدامات درپیش مسائل کے متعلق ڈپٹی کمشنر کو تفصیل کے ساتھ آگاہی فراہم کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے کہا کہ ہم سب کو مل کر ایک ٹیم کی مانند میں کام کرنا ہوگا تاکہ لوگوں کے لیے مزید آسانیاں پیدا کی جا سکیں تعلیم صحت پر خصوصی توجہ مبذول کرنی ہوگی جبکہ روڈز بلڈنگز آبنوشی کی فراہمی سمیت دیگر محکموں میں جاری ترقیاتی امور پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ لوگ حکومت کے کیے گئے اقدامات سے استفادہ حاصل کر سکیں۔ہم سب پر لازم ہے کہ ہم لوگوں کے وسیع تر مفاد میں اقدامات کریں تمام افیسران اپنی ذمہ داریوں کا احساس کر کے لوگوں کے لیے زیادہ سے زیادہ فرائض سرانجام دیں میری بھرپور کوشش رہے گی کہ تمام افسران کے ساتھ مل کر ایک ٹیم کی صورت میں کام کو جاری رکھیں۔فرداً فرداً تمام محکموں کے سرپرائز وزٹ بھی کیے جائیں گے تاکہ جاری امور کے متعلق باریک بینی کے ساتھ آگاہی حاصل کی جا سکے۔ اجلاس کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران سے مخاطب ہو کر کہا کہ لوگوں کو آبنوشی کی فراہمی کے لیے احسن انداز سے جاری رکھا جائے پٹ فیڈر کینال اور اس کی زیلی شاخوں کی بندش کی وجہ سے پانی کی شارٹیج ہو سکتی ہے اس لیے محتاط طریقے سے آبنوشی کی فراہمی کے سلسلے کو جاری رکھا جائے۔

خبرنامہ نمبر 3959/2025
لورالائی22مئی: کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن سے اقوام ولیزئی کے دونوں فریقین کے معتبرین ملک عزیز الرحمن اخونذادہ، ملک اصغر ولیزئی اور نائب ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین خوشحال خان، عبدالوسع ولیزئی و دیگرمشران نے ملاقات کی۔ متنازعہ کامن زمین جو موضع سرہ درگہ، درگئی وتھ اور نالی ولیزئی پر شامل ہے کی حد براری کرنے کے حوالے سے کمشنر لورالائی ڈویژن کو آگاہ کیا۔اس موقع پر کمشنر نے دونوں فریقین کو صبر وتحمل سے کام لینے کی ہدایت کی۔اس دوران انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر لورالائی کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ موقعہ کی مناسبت سے قانون کے مطابق بندوبست /حدبراری کرکیفریقین کو ان کو صحیح حق دیا جائے۔ کمشنر لورالائی ڈویژن نے مزید کہا کہ دو اقوام کے درمیان حد براری کا مطلب بھی یہی ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان سرحد یا حد بندی کو واضح اور متعین کیا جائے تاکہ زمین، وسائل یا اختیارات کے حوالے سے کسی قسم کا اختلاف یا تنازع پیدا نہ ہو۔ یہ حد براری معاہدے، نقشوں، نشانوں یا دیگر قانونی و انتظامی ذرائع سے کی جاتی ہے۔حد براری کا مقصد امن و امان کو یقینی بنانا، باہمی تعلقات کو بہتر بنانا اور کسی بھی ممکنہ جھگڑے یا تصادم سے بچنا ہوتا ہے۔ اگر حد براری صحیح طریقے سے نہ کی گئی تو زمین یا وسائل کے دعوے کے باعث دشمنی، جنگ یا دیگر قسم کے خطرناک نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ اس لیے اقوام کے درمیان باہمی رضا مندی سے کی گئی حد براری نہایت اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔اکثر اوقات حد براری میں اقوامِ کے بزرگوں اور دیگر ثالثین کی معاونت بھی لی جاتی ہے تاکہ انصاف اور غیر جانبداری کو یقینی بنایا جا سکے۔کمشنر نے فریقین کو جلد از جلد حد براری کرکے مسئلے کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

خبرنامہ نمبر 3960/2025
حب کے مزید 54 غیر فعال سکول کھول دیے گئے۔ ضلع میں اساتذہ کی کمی کیوجہ سے ضلع حب کے 54 اسکولز عرصہ دراز سے غیر فعال تھے۔ حکومت بلوچستان کے ریکروٹمنٹ پالیسی 2024 پر عمل درآمد ہونے کی بدولت ضلع حب میں محکمہ تعلیم کے 98 SBK اساتذہ کی کنٹریکٹ پرتعیناتیاں کی گئی ہے۔ میرٹ پر کامیاب ہونے والے امیدواروں میں تقررنامے تقسیم اور اساتذہ کی فوری حاضری سے ضلع حب تعلیمی ترقی کی جانب گامزن ہوگیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور رکن صوبائی اسمبلی و صوبائی وزیر زراعت میر علی حسن زہری کی خصوصی کاوشوں سے ضلع حب میں 108 نئے اسکولوں کے قیام کی منظوری دی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالرحیم بلیدی نیکہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کمیشن امتحانات کے بغیر ایس بی کے اور کنٹریکٹ اساتذہ کی تعیناتیاں بہت بڑی کامیابی ہے اس سے بلوچستان کے دیگر اضلاع کی طر ح ضلع حب میں بھی معیارتعلیم بلند ہوگا۔

خبرنامہ نمبر3961/2025
کوئٹہ 22 مئی2025۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کوئٹہ محمد انور کاکڑ کی زیر صدارت ہزارہ ٹاؤن میں پانی کی دستیابی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ہزارہ کمیونٹی کے نمائندوں، متعلقہ ٹھیکیداروں اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔اجلاس میں علاقے میں پانی کی قلت اور درپیش مسائل کے حل پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا۔ شرکاء نے پانی کے مسئلے کی نوعیت، اسباب اور ممکنہ حل پر تبادلہ خیال کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد انور کاکڑ نے افہام و تفہیم کی فضاء میں مسئلے کے حل کو یقینی بنانا اور متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت کی کہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے ضلعی انتظامیہ کی کاوشیں جاری رہیں گی۔

خبرنامہ نمبر3962/2025
سبی 22 مئی 2025:
کمشنر سبی ڈویژن سید زاہد شاہ سے شوٹنگ بال کے کھلاڑیوں نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وحید شریف عمرانی، چیف آف مشن عبدالکریم لونی بھی موجود تھے۔ ضلع سبی سے تعلق رکھنے والے تین کھلاڑیوں نے نیپال میں شوٹنگ بال ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی اور نمایاں پوزیشن لینے میں کامیابی حاصل کی۔ کمشنر سبی سید زاہد شاہ کوچیف آف مشن عبالکریم لونی نے بتایا کہ 35 سال کے بعد ملک سے باہر جانے کا موقع ملا اور واضح کامیابی بھی ملی ہے کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے کھلاڑیوں کے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی بہت زیادہ اہمیت ہے، کھیل نہ صرف نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھتے ہیں بلکہ وہ اپنے ضلع، صوبے کی مثبت تصویر پیش کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کمشنر سبی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرنے پر کھلاڑیوں اور انکے چیف آف مشن عبدالکریم لونی کو تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دئیے۔

خبرنامہ نمبر 3963/2025
سبی 22 مئی 2025:
کمشنر سبی ڈویژن سید شاہ نے سائبان ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی کو ضلع میں انکی بہترین خدمات پر تعریفی سند پیش کی ہے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وحید شریف عمرانی بھی موجود تھے سائبان ویلفیر ٹرسٹ مستحق، غریب اور محروم طبقے کی مدد کے لیے پیش پیش رہتی ہے میڈیکل کیمپ ،بلڈ بینک آپریشنز و علاج معالجے کی مالی معاونت خوراک و – راشن کی تقسیم، لنگر خانے ، امدادی کام ریسکیو، ریلیف و بحالی کے اقدامات کے لیے بھی ضلع سبی میں گراں قدر خدمات ہیں۔

خبرنامہ نمبر3964/2025
کراچی 22 مئی2025: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ چینی قونصلیٹ میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) میگاپراجیکٹ کے 12 سال کی یاد کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد لائقِ تحسین اقدام ہے. چین و پاکستان دوستی ہماری اقتصادی ترقی کا سنگ بنیاد ہے۔ چین پاکستان کا ایک قابل بھروسہ پڑوسی ملک رہا ہے جو ہر مشکل کی گھڑی میں ہمارا ساتھ دیتا ہے۔ گورنر کے طور پر، میں علاقائی رابطوں کو فروغ دینے کیلئے متعلقہ محکموں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرتا ہوں، بلوچستان وہ واحد صوبہ جو پاکستان کو دیگر پڑوسی ممالک اور سینٹرل ایشیا تک راستہ دے سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں چینی قونصلیٹ کراچی اور بلوچستان اکانومک فورم کے زیرِ اہتمام پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر کراچی میں تعینات چینی قونصل جنرل، سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان جمالی اور بلوچستان اکانومک فورم کے سربراہ سردار شوکت پوپلزئی سمیت زندگی کے مختلف شعبوں تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ سی پیک ایک شاندار گیم چینجر منصوبہ ہے جو پورے خطے کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ متعدد صنعتی زونز کے قیام سے ہمارا مقصد بلوچستان کی ترقی کو آگے بڑھانا اور اقتصادی تعاون کے ذریعے اس کے لوگوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانا ہے۔ گوادر جو کہ اس شاندار منصوبے کا تاج ہے اور یہ پورے خطے کے معاشی جمود کو ختم کریگا اور سب کیلئے ایک روشن مستقبل روشن کریگا۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد چین میں اپنے دورے کے دوران میں متعلقہ ہم منصبوں کے ساتھ پاک چین تعلقات کے حوالے سے سی پیک کی اہمیت اور حالیہ پیش رفت کو اجاگر کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت بجلی کے منصوبے پاکستان کی توانائی کی کمی پر قابو پالیں گے اور نئی ترقی کو یقینی بنائیں گے۔ چین کے ساتھ ہماری شراکت داری نے اقتصادی ترقی کی بنیاد رکھی ہے اور ہم اس کی پوری صلاحیت کو بروئے کار لانے کیلئے پرعزم ہیں۔ متعدد اقتصادی زونز قائم کیے جائیں گے اور ہمارے مواصلاتی اور نقل و حمل کے نیٹ ورک کو جدید خطوط پر استوار کیا جائیگا۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ یہاں میں “بلوچستان اکنامک فورم” کے ذریعے بلوچستان اور دیگر صوبوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کیلئے سردار شوکت خان پوپلزئی کی کوششوں کو بھی سراہتا ہوں۔ ان کے اٹھائے اقدامات سے دو طرفہ تعلقات پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ میں بلوچستان کو خطے کا معاشی حب بننے کا تصور کرتا ہوں اور پاکستان اس وژن کو حقیقت بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ اس مقصد کے حصول کیلئے ہم ایک خوشحال مشترکہ مستقبل بنانے کی خاطر ہمیں پاک چین دوستی کی طاقت کو بروئے کار لانا ہوگا. آخر میں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے پروگرام کے منتظمین اور مہمانان گرامی میں یادگاری شیلڈز تقسیم کیے گئے

خبر نامہ نمبر 3965/2025
صحبت پور ۔۔ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین نے بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا ٹیموں کو اپنے دیے گئے ٹارگٹ کے حصول کو یقینی بنانا ہوگا تاکہ ضلع صحبت پور میں پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے ہمیں پولیو کے خلاف جہاد میں مزید سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو اپاہج ہونے سے بچا سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی تقریب کے موقع پر آفیسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو ضلع صحبت پور میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین نے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ تمام ضلعی افسران شروع ہونے والی پولیو مہم کی کڑی مانیٹرنگ کے عمل کو یقینی بنائیں گے پولیو کے خاتمے کے لیے تمام ٹیموں کو اپنے دیے گئے اہداف کا حصول یقینی بنانا ہوگا تاکہ ضلع صحبت پور کو پولیو سے مکمل طور پر پاک کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے محفوظ اور بہتر مستقبل کے لیے ہمیں پولیو کے خلاف اس جہاد میں مزید سنجیدگی اور ذمے داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ آنے والی نسلوں کو معذوری سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ضلعی افسران شروع ہونے والی پولیو مہم کی سخت مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں تاکہ مہم کے تمام اہداف کامیابی سے حاصل کیے جا سکیں۔

خبرنامہ نمبر3966/2025
ضلعی انتظامیہ کا کوئٹہ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ اپریشن۔
40 افراد گرفتار
40 افراد جیل منتقل
ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں انسداد تجاوزات کے خلاف سخت اپریش ۔ ضلعی انتظامیہ کے ٹیموں مے نواں کلی،عالمو چوک، گل محمد کلی روڈ، لیاقت بازار اور مسجد روڈ پر تجاوزات کے خلاف کاروائی کی۔ اس دوران سڑک پر تجاوزات کرنے والے 40 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیے۔ ضلعی انتظامیہ نے نواں کلی، ائرپورٹ روڈ اور مین بازار میں ٹریفک کی روانی مکمل طور پر بحال کردیے۔
ضلعی انتظامیہ روزانہ کے بنیاد پر ناجائز تجاوزات کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں کریگی۔

خبرنامہ نمبر3967/2025
چمن 22 مئی 2025:
ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔اجلاس میں کرنل بہزاد رشید، آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی کے آفیسرز ڈی پی او چمن سردار شہر یار خان اے ڈی سی چمن فدا بلوچ اے سی چمن امتیاز علی بلوچ، سیکیورٹی اداروں اور آل لائن ڈیپارٹمنٹس کے آفیسرز اور نمائندے شریک تھے اجلاس میں تمام ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان اور نمائندوں نے ڈی سی چمن کو اپنی اپنی کارکردگی اور جاری ترقیاتی کاموں اور دیئے گئے اہداف کے حوالےسے تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں اجلاس میں ضلع چمن کی امن و امان، مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال اور افغان باشندوں کی وطن واپسی اور تمام اداروں میں جاری ترقیاتی کاموں پروگریس اور ایمپرومنٹ، تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی حاضریوں اور ہیلتھ یونٹس میں ادویات اور نئے ڈاکٹرز اور سٹاف کی تعیناتی اور حاضریوں کے حوالےسے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چمن نے کہا کہ ضلع کی مجموعی امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے تاہم چمن جو کہ ایک سرحدی ضلع ہے اور پہاڑی اور میدانی علاقوں وسیع و عریض رقبے پر پھیلا ہوا ضلع ہے صوبے میں حالیہ دہشتگردی اورتخریب کاری کی کارروائیوں میں اضافے کو دیکھتے ہوئے ضلع کی تمام علاقوں میں اور خاص کر بارڈر ایریا پر سیکیورٹی کی اقدامات اور انتظامات کو مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے تاکہ علاقے میں دیرپا امن و امان کی قیام کو یقینی بنایا جائے اس حوالے سے سول و فوجی قیادت اور تمام ادارے اپنی ذمہ داریوں کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے انجام دیں انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کے درمیان باہمی تعاون اور کوآرڈینیشن ناگزیر ہے لہٰذا تمام آفیسران علاقے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ملکر بھرپور کردار ادا کریں

خبرنامہ نمبر3968/2025
کوئٹہ 22 مئی 2025:
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ضلعی افسران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں انتظامی اُمور، گرانفروشی، تجاوزات، غیر قانونی سرگرمیوں کے تدارک اور مہاجرین سے متعلق امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) کیپٹن (ر) عبداللہ بن عارف، اسسٹنٹ کمشنر (صدر) کیپٹن (ر) حمزہ انجم، اسسٹنٹ کمشنر (سریاب) سعد کلیم ظفر کے علاوہ اسپیشل مجسٹریٹس احسام الدین، حسیب سردار اور کبیر نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ضلعی افسران کو ہدایت کی کہ انسداد تجاوزات، پرائس کنٹرول، اور غیر قانونی سرگرمیوں بشمول منی پیٹرول پمپس، قصاب خانوں، ڈیری فارمز، تندوروں، پولٹری فارمز اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں تیز کی جائیں۔انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو اگلے ہفتے کے لیے ٹاسک سونپ دیے اور روزانہ کی رپورٹس باقاعدگی سے جمع کرانے کی تاکید کی۔اجلاس کے دوران غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی سے متعلق ایک جامع آپریشنل پلان بھی ترتیب دیا گیا، جس پر آئندہ دنوں میں عملدرآمد کیا جائے گا۔