22nd-February-2026

خبرنامہ نمبر1541/2026
کوئٹہ (22 فروری): وزیر اعلیٰ بلوچستان کے نوٹس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ماہِ رمضان المبارک میں سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف شہر بھر میں بھرپور کریک ڈاؤن کیا۔ گوشت اور دیگر اشیائے خوردونوش کی مقررہ نرخوں سے زائد فروخت کی متعدد شکایات موصول ہونے پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی ضلعی انتظامیہ کے مطابق مجموعی طور پر 396 دکانوں کا معائنہ کیا گیا، جس کے دوران 119 گرانفروشوں کو گرفتار کرکے جیل منتقل کیا گیا جبکہ 49 دکانوں کو سیل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن سٹی میں 78 دکانوں کی چیکنگ کے دوران 48 افراد گرفتار اور 19 دکانیں سیل کی گئیں سب ڈویژن صدر میں 65 دکانوں پر کارروائی کرتے ہوئے 24 افراد کو گرفتار اور 11 دکانیں سیل کی گئیں۔ اسی طرح سب ڈویژن سریاب میں 91 دکانوں کے معائنے کے دوران 28 افراد گرفتار اور 11 دکانیں سیل کی گئیں جبکہ سب ڈویژن کچلاک میں 46 دکانوں کی انسپکشن کے نتیجے میں 13 افراد کو گرفتار کرکے 9 دکانوں کو سیل کیا گیا ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گرانفروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہے گا تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

خبرنامہ نمبر1542/2026
نصیرآباد 22 فروری:- ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ذوالفقار علی کرار کے احکامات کی روشنی میں ڈیرہ مراد جمالی میں سستا بازار کا انعقاد کیا گیا، جس کا تفصیلی جائزہ اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ نے لیا۔ دورے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا جہاں سبزی، فروٹ، گوشت، چینی، آٹا، گھی، کولڈ ڈرنکس سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔سستے بازار میں چیئرمین مارکیٹ کمیٹی میر بلال صادق عمرانی کے احکامات پر ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹ کمیٹی عبیداللہ پندرانی کی نگرانی میں سستے داموں سبزیوں اور پھلوں کا اسٹال بھی قائم کیا گیا اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد سستے بازار سے خریداری میں مصروف نظر آئی اور شہریوں نے سرکاری ریلیف اقدام کو سراہا۔انتظامیہ کی جانب سے تاجران کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ٹینٹ سمیت بنیادی انتظامات مکمل کیے گئے تھے تاکہ ماہِ صیام کے دوران عوام کو مناسب نرخوں پر معیاری اشیائ دستیاب ہوسکیں۔ دورے کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹ کمیٹی عبیداللہ پندرانی، ایم ایس ڈاکٹر حبیب پندرانی،تحصیلدار معظم علی جتوئی، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ظہیر احمد عمرانی، شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین محمد رحیم لہڑی، انجمن تاجران کے صدر تاج بلوچ، دین محمد لہڑی، میرجان مینگل سید سجاد شاہ اور اصغر رند سمیت دیگر افسران اور تاجر نمائندگان بھی موجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ نے خریداری کے لیے آئے شہریوں سے براہِ راست گفتگو کرتے ہوئے اشیائ کی قیمتوں کے بارے میں دریافت کیا اور ہدایت کی کہ تمام اسٹالز پر سرکاری نرخنامے واضح طور پر آویزاں کیے جائیں تاکہ ناجائز منافع خوری کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ نصیرآباد کی جانب سے سستے بازار کا انعقاد کیا گیا ہے تاکہ ماہِ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ قیمتوں کو کنٹرول رکھنے کے لیے مسلسل مانیٹرنگ جاری رکھے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت میسر آسکیں۔

خبرنامہ نمبر1543/2026
جعفرآباد 22 فروری:- ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی کاوشوں اور حکومتی ہدایات کی تعمیل کرتے ہوئے ضلع جعفرآباد کے شہریوں کو ماہِ صیام میں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے تحصیل جھٹ پٹ میں میونسپل کارپوریشن اور انجمن تاجران کے اشتراک سے رمضان سستا بازار قائم کر دیا، جہاں عوام کو رمضان المبارک کے دوران استعمال ہونے والی تقریباً تمام ضروری اشیائے خوردونوش کم قیمتوں پر دستیاب کی گئیں۔سستا بازار کے قیام سے شہریوں کی بڑی تعداد مستفید ہو رہی ہے اور روزمرہ استعمال کی اشیائ مناسب نرخوں پر خریدی جا رہی ہیں، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے معیار اور قیمتوں کی مسلسل نگرانی بھی جاری ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ارسلان چوہدری اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن احمد نواز جتک سمیت دیگر افسران نے سستا بازار کا دورہ کیا اور مختلف اسٹالز پر جا کر قیمتوں اور دستیاب اشیائ کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے واضح احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سستے بازار کے ساتھ ساتھ عام مارکیٹوں میں بھی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کے لیے مؤثر حکمت عملی اختیار کی گئی ہے اور گراں فروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پرائس کنٹرول اقدامات کو مزید سخت کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں پرائس کنٹرول کمیٹی کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے تاکہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جا سکے اور عوام کو رمضان المبارک میں حقیقی ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

خبرنامہ نمبر1544/2026
خضدار 22 فروری :- وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر خضدار عبد الرزاق ساسولی کی خصوصی ہدایت پر رمضان ریلیف پیکج کی پروکار طریقے سے تقسیم جاری ہے ۔حکومتِ بلوچستان کی جانب سے ماہِ صیام کی برکتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مستحق معذور لاچار اور نادار افراد کے لیے خصوصی رمضان ریلیف پیکج کا انعقاد کیا گیا۔ اس بابرکت مہینہ رمضان المبارک کہ چوتھے روزے کے دن جناح اسٹیڈیم خضدار میں ایک پروکار تقریب منعقد ہوئی،تقریب میں شامل انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمید اللہ مینگل ال پارٹیز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ٹکری بشیر احمد جتک صحافی حضرات دانش مینگل بشیر احمد رئیسانی اور ڈپٹی کمشنر خضدار کے کیشیئر منیر احمد زہری بھی موجود تھے تقریب میں انتظامات کی مکمل نگرانی اسسٹنٹ کمشنر خضدار حفیظ اللہ کاکڑ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علم دین تاجک کے زیر نگرانی میں سینکڑوں مستحقین افراد میں راشن تقسیم کیا گیا۔تقریب کے دوران غریب، نادار معذور اور لاچار خاندانوں کو ترجیحی بنیادوں پر امدادی سامان و راشن فراہم کیا گیا رمضان راشن پیکج میں ایک ماہ کے لیے بنیادی اشیائے ضروریات شامل تھے جن میں اٹا چاول گھی چینی چائے پتی اور مختلف اقسام کی دالیں شامل ہیں تاکہ وہ رمضان المبارک میں اپنی بنیادی ضروریات باعزت طریقے سے پوری کر سکیں۔ ضلعی انتظامیہ نے شفافیت اور منظم حکمتِ عملی کے تحت خضدار کے مختلف علاقوں میں راشن کی تقسیم کو یقینی بنایا۔ جارہاہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ویژن کے مطابق اس رمضان تمام اضلاع میں شفافیت کے ساتھ راشن کی تقسیم جاری رہیں گا-یہ فلاحی اقدام وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کی عوام دوستی اور خدمتِ خلق کے جذبے کا عملی مظہر ہے، جو معاشرے کے کمزور طبقات کی معاونت اور ان کی مشکلات کے ازالے کی جانب ایک اہم اور قابلِ تحسین قدم ہے۔

خبرنامہ نمبر1545/2026
نصیر آباد 22 فروری:- حکومتِ بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بُگٹی کے عوام دوست ویژن کے تحت ماہِ مقدس میں مستحق خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ڈیرہ مراد جمالی میں راشن ڈسٹری بیوشن کا جامع اور منظم عمل کامیابی سے جاری ہے۔ وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں یتیموں، بیواؤں اور نادار طبقے تک بروقت امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ وہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں سکھ اور اطمینان کے ساتھ عبادات ادا کر سکیں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ذوالفقار علی کرار کی براہِ راست نگرانی میں راشن کی تقسیم شفاف، منصفانہ اور مربوط حکمتِ عملی کے تحت عمل میں لائی جا رہی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی بہادر خان کھوسہ کی سربراہی میں قائم 8 رکنی کمیٹی وارڈ وارڈ کا دورہ کر کے مستحق افراد کی تصدیق کے بعد راشن ان تک پہنچا رہی ہے۔تین روز کے مختصر عرصے میں شہر کے 44 وارڈز میں سے 41 وارڈز میں مکمل طور پر راشن تقسیم کیا جا چکا ہے، جو انتظامیہ کی مؤثر منصوبہ بندی کا مظہر ہے ضلعی انتظامیہ کے مطابق تقسیم کے تمام مراحل میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ نگرانی اور فہرستوں کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے تاکہ امداد حقیقی حقداروں تک پہنچے۔راشن تقسیم کے عمل میں تحصیلدار معظم علی جتوئی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کے پی ایس منظور شیرازی سمیت دیگر عملہ مال بھی اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کیپٹن ریٹائرڈ ذوالفقار علی کرار کے مطابق وارڈز میں مرحلہ وار تقسیم کے بعد یونین کونسلز کی سطح پر بھی راشن کی فراہمی کا عمل شروع کیا جائے گا۔ انتظامیہ نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وزیراعلیٰ میر سرفراز بُگٹی کی ہدایات کے مطابق عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات بلا تعطل جاری رکھے جائیں گے تاکہ کوئی بھی مستحق خاندان اس ریلیف سے محروم نہ رہے۔

خبرنامہ نمبر 1546/2026
کوئٹہ22 ​​فروری:گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع بنوں میں دہشت گرد عناصر کے خلاف آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل شہزاد گل فراز اور ایک سپاہی کی شہادت پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ لیفٹیننٹ کرنل شہزاد گل فراز اور ایک سپاہی نے اپنے ملک کے دفاع اور شرپسند عناصر کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور ان کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے شہداء کی مغفرت کے لیے دعا کی اور ان کے سوگوار خاندانوں سے دلی یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

خبرنامہ نمبر 1547/2026
کوئٹہ، 22 فروری۔وزیر اعلیٰ بلوچستان کے احکامات پر ماہِ رمضان المبارک کے دوران سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد یقینی بنانے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی جانب سے پرائس کنٹرول کی خلاف ورزیوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں مختلف سب ڈویژنز میں اچانک معائنوں اور کریک ڈاؤن کے دوران متعدد دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ رمضان کے چوتھے دن ضلعی انتظامیہ نے مجموعی کارروائیوں کے دوران 145 دکانوں اور مارکیٹوں کا معائنہ کیا۔ جبکہ گرانفروشی اور نرخنامے کی خلاف ورزی پر 41 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کرکے 28 دکانیں سیل کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن سٹی میں 34 دکانوں کا معائنہ کیا گیا، جہاں خلاف ورزیوں پر 11 افراد کو گرفتار کرکے 10 دکانیں سیل کی گئیں۔ جبکہ سب ڈویژن صدر میں 35 دکانوں کی جانچ پڑتال کے دوران 11 افراد گرفتار جبکہ 6 دکانیں سیل کی گئیں۔ اس کے علاؤہ سب ڈویژن سریاب میں 30 دکانوں کا معائنہ کیا گیا، جہاں 8 افراد کو گرفتار کرکے 5 دکانیں سیل کی گئیں۔اسی طرح سب ڈویژن کچلاک میں 38 دکانوں کی انسپکشن کے دوران 12 افراد گرفتار اور 7 دکانیں سیل کی گئیں۔ان کارروائیوں میں تمام تحصیل اسسٹنٹ کمشنرز اور اسپیشل مجسٹریٹس نے حصہ لیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوامی شکایات کے ازالے اور رمضان المبارک میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گرانفروشی کی صورت میں متعلقہ حکام کو فوری اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

خبرنامہ نمبر 1548/2026
کوئٹہ، 22 فروری۔وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات پر ماہِ رمضان المبارک کے دوران عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ایک اہم ایوننگ ریویو اجلاس منعقد ہوا، جس میں رمضان انتظامات، پرائس کنٹرول، سستے بازاروں کی کارکردگی اور راشن کی منصفانہ تقسیم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوئٹہ محمد انور کاکڑ سمیت متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور دیگر افسران نے شرکت کی اور اپنے اپنے علاقوں میں جاری اقدامات سے متعلق کارکردگی رپورٹس پیش کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ سستے بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنائی جائے۔آٹے، چینی، گھی، دالوں، سبزیوں اور دیگر ضروری اشیائ سرکاری نرخوں پر فروخت کی جائیں۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کا دورہ کریں۔ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانوں، دکانوں کی سیلنگ اور قانونی کارروائی سمیت سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے مؤثر نظام کو فعال رکھا جائے تاکہ شہریوں کو رمضان کے مقدس مہینے میں زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔اجلاس میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ سستے بازاروں اور یوٹیلیٹی پوائنٹس پر معیار اور صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اور خواتین، بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کے لیے سہولیات بہتر بنائی جائیں۔ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد میں انتظامیہ سے تعاون کریں اور گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی شکایات متعلقہ حکام تک پہنچائیں تاکہ فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

خبرنامہ نمبر 1549/2026
چمن 22فروری :ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع چمن میں شجرکاری مہم کا آغاز کردیاگیا ہے ۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر حبیب احمدبنگلزئی نے دیگر سرکاری آفیسران کے ہمراہ درہ کوژک میں واقع پارک میں پودا لگا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا ۔ضلع چمن کے مختلف علاقوں میں شجر کاری مہم کے دوران کوژک پارک پریس کلب اور دیگر سرکاری و نجی مقامات پر مختلف قسم کی پودے لگائے گئے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر چمن نے کہا کہ سرسبز و شاداب چمن ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ درخت ماحولیاتی بہتری کیلئے انتہائی مفید اور ضروری ہیں انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ چمن میں حتی الامکان کوشش کریں کہ چمن کو رنگ برنگی درختوں سے سرسبز و شاداب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور اپنے اپنے گھروں اور سڑکوں اور دیگر جگہوں پر ایک ایک درخت لگائیں اور انکی دیکھ بھال اور آبیاری کریں تاکہ ہم پُرسکون اور خوبصورت اور آکسیجن سے بھرپور ماحول میں سانس لے سکیں
.

خبرنامہ نمبر 1550/2026
پشین: ڈپٹی کمشنر پشین کی خصوصی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر اور گردونواح کے مختلف بازاروں میں سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد کی چیکنگ کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔اس سلسلے میں انتظامی افسران روزانہ کی بنیاد پر مختلف اشیائے خوردونوش کے دکانداروں سے مقررہ سرکاری ریٹس کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہے ہیں اور نرخ ناموں کی نمایاں آویزاں کرنے کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے، تاکہ ماہِ رمضان المبارک کے دوران عوام کو اشیائے ضروریہ سرکاری نرخوں پر دستیاب ہوں۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی یا سرکاری نرخ ناموں کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ نرخوں سے زائد وصولی کی صورت میں متعلقہ حکام کو آگاہ کریں تاکہ فوری کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔

خبرنامہ نمبر 1551/2026
استامحمد 22 فروری :۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر اُستامحمد محمد رمضان پلال کی ہدایت پر عوام کو ماہِ رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ مناسب اور کنٹرول شدہ نرخوں پر فراہم کرنے کے لیے رمضان سستا بازار قائم کر دیا گیا ہے یہ سستا بازار تاجر برادری اور مارکیٹ کمیٹی کے تعاون سے اتوار کے روز یو بی ایل چوک اُستامحمد میں منعقد کیا گیا، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اشیائے خوردونوش کم قیمتوں پر خریدیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اُستامحمد، رمضان اشتیاق نے تحصیلدار علی گوہر مگسی کے ہمراہ رمضان سستا بازار کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، معیار اور دستیابی کا جائزہ لیتے ہوئے دکانداروں کو ہدایت کی کہ مقررہ سرکاری نرخوں پر معیاری اشیاء کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو حقیقی اور مؤثر ریلیف فراہم ہو سکے سستا بازار میں روزمرہ استعمال کی اشیاء، تازہ سبزیاں، پھل، دالیں، آٹا، چینی اور دیگر ضروری سامان مناسب نرخوں پر دستیاب رکھا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صفائی، سکیورٹی اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے مؤثر انتظامات کیے گئے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے تاجر برادری نے عوامی سہولت کے اس اقدام میں بھرپور تعاون کیا جبکہ مارکیٹ کمیٹی نے اسٹالز کی منظم ترتیب اور نرخوں کی نگرانی میں فعال کردار ادا کیا شہریوں نے رمضان سستا بازار کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے عوامی فلاح و بہبود کی جانب ایک مثبت اور قابلِ تحسین قدم قرار دیا ۔

خبرنامہ نمبر 1552/2026
کوئٹہ: بلوچستان ریونیو اتھارٹی (بی آر اے) نے صوبے میں زمین کی ڈویلپمنٹ اور رہائشی و کمرشل یونٹس کی تعمیر سے متعلق خدمات فراہم کرنے والے پراپرٹی ڈویلپرز اور پروموٹرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اتھارٹی کے ساتھ اپنی رجسٹریشن یقینی بنائیں اور ہر ٹیکس پیریڈ کی ریٹرنز بروقت جمع کرائیں۔اتھارٹی کے مطابق بلوچستان سیلز ٹیکس آن سروسز (BSTS) ایکٹ 2015 کے تحت زمین کی ڈویلپمنٹ اور تعمیراتی خدمات پر مخصوص شرح سے ٹیکس عائد ہے۔ اعلامیے کے مطابق خریدی یا لیز پر حاصل کی گئی زمین کو رہائشی یا کمرشل پلاٹس میں تبدیل کرنے کی خدمات پر فی مربع گز 100 روپے جبکہ رہائشی یا کمرشل یونٹس کی تعمیر پر فی مربع فٹ کورڈ ایریا 50 روپے ٹیکس مقرر ہے۔بی آر اے نے واضح کیا ہے کہ تمام متعلقہ ڈویلپرز اور پروموٹرز کیلئے ضروری ہے کہ وہ مقررہ قوانین کے مطابق اپنی رجسٹریشن مکمل کریں، ٹیکس واجبات ادا کریں اور مقررہ وقت کے اندر اپنی ٹیکس ریٹرنز جمع کرائیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق جرمانے اور دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔اتھارٹی نے تمام متعلقہ کاروباری افراد سے کہا ہے کہ وہ ٹیکس قوانین پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی قانونی کارروائی اور اضافی مالی بوجھ سے بچا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *