News

22-04-2025

خبرنامہ نمبر2714/2025
چمن22اپریل ۔ ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے گزشتہ رات پاک افغان سرحد پر واقع چمن انتظامیہ کی طرف سے بنائی گئی افغان مہاجرین ود ولڈنگ کیمپ کا دورہِ کیا اس دوران انہوں نے افغان باشندوں کو دی جانے والی کھانے پینے اور انہیں فراہم کرنے والے دیگر تمام سہولیات اور اقدامات کا جائزہ لیا انہوں نے ود ہولڈنگ کیمپس میں موجود افغان باشندوں میں کھانے پینے کی اشیاء خود بھی تقسیم کیں اور وہاں پر موجود ٹیموں کی کام کی نگرانی کی اس موقع پر ڈی سی چمن نے کیمپ انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام افغان باشندوں کے ساتھ حسن سلوک اور خندہ پیشانی سے پیش آجائے اور انہیں کسی قسم کی اذیت اور تکلیف پہنچانے والے سٹاپ کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2715/2025
خضدار :22 اپریل ۔ ضلعی انتظامیہ کی اہم کاروائی، 60 ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کرادی۔ خضدار سٹی کے نواحی علاقہ میں سرکاری زمین جو کہ ایس بی کے یونیورسٹی نیو کیمپس کے لیئے مختص تھی تاہم اس زمین پر قبضہ کرکے اس پر پرائیویٹ ہاﺅسنگ اسکیم بنائی جارہی تھی۔آج یہاں ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کی خصوصی ہدایت پر لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے ساٹھ ایکڑ زمین واگزار کرائی۔ مذکورہ سرکاری اراضی پر باﺅنڈری وال تعمیر کی گئی تھی اسے بھی گرادیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے کہا کہ سرکار کی ملکیت والی اراضی جہاں کہی بھی ہوگی وہاں سے پرائیویٹ لوگوں کا قبضہ ہر صورت میں ختم کر دیا جائیگا اور ایسی اراضیات کو واگزار کرکے سرکار کے قبضے میں لایا جائے گا۔ دوسری جانب خضدار کے شہریوں نے اس قابل ستائش کاروائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی تعریف کی ہے کہ انہوں نے بڑے رقبے پر پہلے سرکاری اراضی کو واگزار کرایا ہے جوکہ تعلیمی مقصد کے لئے بہتر انداز میں کام آسکے گی اور شہریوں نے ڈپٹی کمشنر خضدار سے درخواست کی ہے کہ وہ خضدار میں مذید قبضہ ہونے والی اراضیات کو بھی واگزار کرائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2716/2025
چمن22اپریل ۔ چمن میں جاری پولیو مہم کے دوسرے روز اے ڈی سی چمن فدا بلوچ اور اے سی چمن امتیاز علی بلوچ نے شہر کی مختلف علاقوں میں جاکر پولیو ٹیموں کی کارکردگی اور سیکیورٹی کا جائزہ لیا اس موقع پر اے ڈی سی چمن اور اے سی چمن نے شہر کے مختلف علاقوں میں بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں انہوں نے پولیو ٹیموں کے افسران اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں موجود پانچ سال تک کی بچوں کو ہر حال میں پولیو کے قطرے پلائے جائیں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے پولیو ٹیموں کی طرف سے کسی بھی قسم کی غفلت لاپرواہی اور سستی کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ مانیٹرنگ ٹیمیں بھی پولیو ٹیموں کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری رکھے گا انہوں نے پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی پر مامور آفیسرز و اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ورکرز اور آفیسران کے ساتھ آخر وقت تک موجود رہیں اور پولیو اہلکاروں کو اکیلا نہ چھوڑا جائے انہوں نے پولیو ورکرز سے کہا کہ پولیو پلانے والے بچوں کی فنگر مارکنگ ضرور کی جائے اے ڈی سی اور اے سی چمن دونوں نے علیحدہ علیحدہ علاقوں میں بچوں کی فنگر مارکنگ اور گھروں پر مارکنگ کا بھی جائزہ لیا اس دوران انہوں نے بچوں کے والدین اور سرپرستوں کو پولیو کی افادیت اور اہمیت سمجھاتے ہوئے کہا کہ اپنے پانچ سال تک کی بچوں کو ہر بار پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ ہمارے مستقبل کے معمار اور اپ کے بچے عمر بھر کی معزوری سے بچ جائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2718/2025
زیارت 22اپریل ۔ڈپٹی کمشنر زیارت ذکائ اللہ درانی کا زیارت شہر کے سکولوں کے دورے۔ اساتذہ کی حاضری، تدریسی عمل،طلبہ کی ڈسپلن اور وہاں پر جاری ڈویلپمنٹ ورکس کا معائینہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اساتذہ معاشرے کی ارتقائ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں لہذا اتنے بڑے مقام پر فائز ہونے کی وجہ سے ان سے دیگر ملازمین کے مقابلے میں زیادہ محنت کی توقع کی جاتی ہے۔ جب تک اساتذہ اپنی مکمل حاضری یقینی نہیں بنائینگے تب تک بچے سکول نہیں ائینگے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ سکولوں میں ڈسپلن پر بھی خاص توجہ کی ضرورت ہے۔سکولوں میں جاری ترقیاتی کام کے حوالے سے ذمہ دار اساتذہ کو ہدایت کی کہ کام کی نگرانی کریں اور معیاری کام کر کے طلبہ کے کلاس رومز، لیبارٹریز اور حالز کی کمی جیسے دیرینہ مسائل سے ان کو چٹکارا دیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2719/2025
نصیر آباد22اپریل ۔ میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کا ڈویلپمنٹ اینڈ نان ڈویلپمنٹ بجٹ اجلاس کنوینر شاہ محمد ہاڑا بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں چیئرمین میونسپل کمیٹی میر صفدر خان عمرانی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محمد سلیم ڈومکی سمیت دیگر مرد خواتین کونسلران شریک تھیں اجلاس میں مختلف کونسلران نے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی بجٹ اجلاس میں ایوان نے 17کروڑ 44لاکھ 07ہزار 520 روپے کا بجٹ بھاری اکثریت سے منظور کرلیا۔ اجلاس سے میونسپل کمیٹی کے کونسلران حاجی رحمت اللہ بنگلزئی پروفیسر محمد ابراہیم ابڑو حاجی قدیر قریشی حاجی شیر احمد کھیازئی حاجی غلام رسول سولنگی رانا خان مغیری خان محمد سیال مولا حسن جتک محمد عثمان ابڑو خلیل احمد قریشی اور عبدالحمید ابڑو نے اپنے خطاب میں کہاکہ تمام وارڈز کے ممبران کو مساوی طور پر بجٹ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ تمام کونسلران اپنے متعلقہ وارڈز میں ترقیاتی عمل شروع کروا سکیں کیونکہ عوام نے انہیں بھاری مینڈیٹ دیکر خدمت کرنے کا موقع دیا ہےاس لیے ہماری کوشش رہے گی کہ وہ اسکیمات متعارف کروائی جائیں جن سے عوام براہ راست مستفید ہو سکے ہم عوام کو کبھی بھی مایوس نہیں کریں گے بلکہ عوام کی خدمت کر کے اپنا سیاسی فریضہ ادا کرتے رہیں گے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی میر صفدر خان عمرانی اور کنوینر شاہ محمد ہاڑا بلوچ نے کہا کہ ہماری نظر میں میونسپل کمیٹی کے تمام کونسلران ایک ہیں اور کوشش رہیگی کہ تمام کونسلران کو ساتھ لے کر چلیں ہماری یہی ترجیح رہی ہے انشاءاللہ اس مرتبہ بھی تمام کونسلران کو اعتماد میں لے کر ترقیاتی اسکیمات کو منظور کیا گیا ہے تمام کونسلران میں مساوی طور پر 19 لاکھ روپے کی اسکیموں کی تجاویز لی گئی ہے متفقہ طور پر 65 اراکین نے بجٹ کی منظوری دی ہے جوکہ خوش آئند اقدام ہے سال 2024.25 کے بجٹ میں ترقیاتی و غیر ترقیاتی عمل کے لئے 17 کروڑ 44 لاکھ 07 ہزار 520 روپے کی تجویز لی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر شہر کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا یہ بجٹ عوام کا ہمارے پاس امانت ہے اور عوام کی بہتر تعمیر و ترقی پر ہی استعمال کیا جائے گا تاکہ شہریوں کے مسائل میں کمی واقع ہو اور انہی تمام بنیادی سہولیات فراہم ہو سکیں انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ دستیاب وسائل میں رہتے ہوئےشہر کی صفائی ستھرائی اور خوبصورتی کو بحال رکھنے کے لیے بھرپور کوششیں کی ہیں یہ شہر ہم سب کا ہے اور ہم سب کو مل کر اس کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کے ہونے والے اجلاس میں کونسلر سائرہ منگی کے والد شہید مقدم حاجی مختیار منگی کیلے ایوان میں خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا دعا مغفرت پروفیسر محمد ابراہیم ابڑو پڑھائی اور ایوان میں شامل تمام کونسلران نے کونسلر میونسپل کمیٹی سائرہ منگی سے تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ پاک شہید مختیار منگی کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2720/2025
: زیارت 22اپریل ۔ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاءاللہ درانی کا زیارت ماسٹر پلان کے تحت جاری کام کا معائینہ۔کام کے معیار کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ٹھیکہ داروں کو تاکید کی کہ ماسٹر پلان زیارت کا مستقبل ہے لہذا اپنی زمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے معیاری کام کریں بصورت دیگرقانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2721/2025
نصیرآبا22اپریل ۔کمشنر نصیر آباد ڈویژن کی زیر صدارت محکمہ مواصلات و تعمیرات روڈز کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایگزیکٹو انجینئر جعفرآباد بوستان خان چانڈیو ایگزیکٹو انجینیئر صحبت پور جہانگیر خان کھوسہ ایگزیکٹو انجینئر استا محمد امتیاز کھوسہ سب ڈویژنل افیسر وسیم جمالی موجود تھے جنہوں نے اپنے اپنے اضلاع میں روڈز کے جاری ترقیاتی منصوبوں اور دیگر مسائل کے متعلق کمشنر نصیرآباد کو تفصیل سے بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نصیر آباد ڈویژن معین الرحمن خان نے کہا کہ چھوٹی چھوٹی بلیک ٹاپ سڑکیں عوام کے لیے بہترین سفری سہولیات فراہم کرتی ہیں اس کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کو زرعی اجناس کی منڈیوں تک بروقت رسائی میں بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہیں پختہ سڑکوں کی تعمیر انتہائی ضروری عمل ہے تمام انجینئر روڈ کے تعمیراتی کام کی خود کڑی نگرانی کریں بالخصوص بلیک ٹاپ کے عمل کے وقت اپنی موجودگی کو ہر صورت یقینی بنائیں ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ تمام روڈز کے تعمیراتی کام کے سرپرائز وزٹ کیے جائیں ہم سب کا بنیادی مقصد مفاد عامہ میں بہتر اقدامات کرنا ہے اس حوالے سے انجینیئرز اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں اور صحیح معنوں میں ترقیاتی عمل کو پی سی ون کے مطابق پائے تکمیل تک پہنچائیں تمام بلیک ٹاپ روڈز کے شولڈرز ہر صورت بنائے جائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2722/2025
لورالائی۔22, اپریل ۔کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن سے ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن سید کلیم اللہ شاہ نے اہنے ٹرانسفر ہو نے پر الوداعی ملاقات کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آ فیسر لورالائی محمد مدثر ، ایجوکیشن آ فس کے سپرنٹینڈنٹ نجیب اللہ ناصر و دیگر بھی موجود ہمراہ تھے۔ کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے اس موقع پر کہا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ سروس کا حصہ ہے انسان نے اپنے رزق کے پیچھے چلنا ہوتا ہے تاہم جدھر بھی ہو لوگ انھیں اچھے الفاظ سے یاد کرے یہ ان کے لئے سرمایہ ہے انہوں نے ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن کلیم اللہ شاہ کی۔ لورالائی ڈویژن میں دو سالہ کارکردگی کو سراہا خصوصاً کنٹریکٹ اور ایس بی کے بھرتیوں میں سی آ ر سی اور ڈی آ ر سی میں ان کی محنت اور میرٹ کہ خراج تحسین پیش کیا۔ ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن سید کلیم شاہ نے کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے ہمیں بھائی جیسا محبت و شفقت دیا اور کسی وقت دن ہو رات ہمیں ٹائم دیا اور ہماری رہنمائی و مدد کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2723/2025
کوئٹہ 22اپریل۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہر اور گردونواح میں 360 گرام روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر کردی گئی ہے اس سلسلے میں تمام تندور مالکان کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ سرکاری نرخنامے کے مطابق روٹی کی فروخت کو یقینی بناتے ہوئے سرکاری نرخ نامہ اور قیمت واضح جگہ پر آویزاں کریں خلاف ورزی کی صورت میں تندور مالکان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائےگی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2724/2025
کوئٹہ 22اپریل ۔ پرنسپل بولان میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راز محمد کاکڑ، وائس پرنسپل ڈاکٹر الیاس بلوچ، رجسٹرار بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز سید اورنگزیب شاہ، اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر دین محمد نے فائنل ایئر سالانہ امتحانات MBBS – BDS (2018-2019) کے سلسلے میں قائم امتحانی سینٹر کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے امتحانی انتظامات، طلبہ کو فراہم کردہ سہولیات اور امتحانی نظم و ضبط کا جائزہ لیا۔ فیکلٹی ممبران اور متعلقہ عملے نے انہیں امتحانی عمل کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔پروفیسر ڈاکٹر راز محمد کاکڑ نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کے لیے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Quetta.22.Dr. Raz Muhammad Kakar, Principal Bolan Medical College, along with Dr. Ilyas Baloch, Vice Principal, Syed Aurangzeb Shah, Registrar, and Prof. Dr. Deen Muhammad, Controller of Examinations at Bolan University of
Medical and Health Sciences, visited the examination center during the Final Year Annual MBBS & BDS Examinations (2018–2019 session).The team reviewed the examination arrangements, facilities provided to the students, and overall discipline at the center. Faculty and administrative staff briefed the officials on the examination process.Prof. Dr. Raz
Muhammad Kakar expressed satisfaction with the arrangements and conveyed his best wishes to the students appearing in the exams.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2725/2025
موسی خیل 22اپریل ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام محمود جعفر محکمہ لائیو اسٹاک ضلع موسی خیل کی ھدایت پر فری موبائل وٹرنری کیمپ کلی اندر وائی یونین کونسل خان محمّد کوٹ میں لگا یاگیا اس کیمپ میں جانوروں کا معائنہ کیا گیا مفت ویکسینیشن اور ادویات فراہم کی گئیں۔ مالداروں نے محکمہ لائیو اسٹاک کی اس کاوش کو سراہا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2726/2025
سبی 22 اپریل ۔ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے پولیو مہم کی چیکنگ کے سلسلہ میں ضلع کی مختلف یونین کونسلوں کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹرانزٹ پوائنٹ اور فکس سائٹس پر خود کھڑے ہو کر بچوں کو اپنی نگرانی میں پولیو کے قطرے پلوائے اور مختلف مقامات پر جا کر انسداد پولیو کی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا اس موقع پر این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر عمران خان اور دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو کے دو قطرے لازمی پلوائیں اور ٹیموں کیساتھ تعاون کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیو ایک مہلک بیماری ہے جسکو جڑ سے ختم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے ٹیموں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس مہم کے دوران ایک بچہ بھی پولیو کی خوراک سے محروم نہ رہے کیونکہ بچوں کو جسمانی معذوری سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلانا نہایت ضروری ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2727/2025
حب 22اپریل۔ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن حب نے شہر کے اندر ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والے بس اڈوں کو سیل کردیا حب کے عوامی حلقوں کا انتظامیہ کے اقدامات کا خیر مقدم ڈپٹی کمشنر اوراسسٹنٹ کمشنر حب کو خراج تحسین. تفصیلات کیمطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں ٹریفک کے مسائل اورعوام الناس کو درپیش مشکلات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فوری اقدام کرتے ہوئے سندھ بس اسٹاپ کے اڈامالکان کو نوٹسز جاری کئے گئے تھےسرکاری احکامات عملدرآمد نہ کرنے پر ڈپٹی کمشنرحب نثاراحمد لانگو کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر حب سربلند خان اورتحصیلدارجہانگیرکاکڑ کی سربراہی میں ٹیم نے ایکشن لیکر غیرقانونی بس اڈوں کے ٹکٹ بکنگ افسزکو سیل اور سڑکوں پر لگاءگءٹیبل کرسیاں تحویل میں لیکر تحصیل آفس شفٹ کردی ہیں حب کے عوامی حلقوں نے حب انتظامیہ کے اس اقدام کو عوام دوست قراردیتے ہوئے کہا ہیکہ نثار احمد لانگو کی بطورانتظامی افسر تعیناتی کے بعد عوامی مسائل کے حل میں ضلع حب کی انتظامیہ متحرکانہ کرداراداکررہی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2728/2025
کوئٹہ 22اپریل۔ صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی کے زیر صدارت ایس ا ین ای اور آنے والے مالی سال کی بجٹ کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکریٹری خزانہ عمران زرکون ، اسپیشل سیکر یٹری خزانہ جہانگیر کاکڑ اور محکمہ خزانہ کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ آنے والا بجٹ عوام دوست ہوگا ۔ اجتماعی فلائی نوعیت کے کثیرثعداد میں سکیمات شامل کریں گے ہماری حکومت نے روزاول سے مفاد عامہ کے فلاح و بہبود کے لیے تہیہ کر رکھا ہے تاکہ عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل ہوسکے۔ صوبائی وزیر خزانہ نے غیر ضروری اخراجات کو کم کرنے کےلئے محکمہ خزانہ کو ہدایت کی اور اس کے ساتھ ایس این ای پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ صوبائی وزیر خزانہ نے اس موقع پر محکمہ خزانہ کے حکام سے کہا کہ آنے والے مالی سال کے شروع سے محکمہ خزانہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے نئے جدید سافٹ ویئر کے زریعے ڈیجیٹلائز ہونی چاہیئے کیونکہ اس کے زریعے بجٹ اور دیگر مالی اخراجات کا آسانی سے جائزہ لینے میں اور بہتری آئے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2729/2025
کوئٹہ، 22 اپریل ۔ صوبائی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ نے طالبات کے لیے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے شروع کیے گئے پنک سکوٹی پروگرام کو خواتین کی خودمختاری اور اعتماد کی جانب ایک تاریخی پیش رفت قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے اقدامات کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا یہ عمل صنفی مساوات کی اعلی ترین مثال ہے اور شہید بینظیر بھٹو کی جانب سے بچیوں کو یکساں مواقع کی یاد دہراتی ہے۔ انہوں نے اس امر کا اظہار کیا کہ وہ کابینہ کے اراکین سے گزارش کریں گی کہ اس منصوبے کو صوبہ بھر تک بڑھایا جائے تاکہ ہر ضلع کی قابل ، ہونہار طالبات کو اپنی تعلیمی اداروں تک پہنچنے میں آسانی ہو اور بچیاں علم کی روشنی سے فیضیاب ہوں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ آج بلوچستان کی بیٹیاں روایتی رکاوٹوں کو پیچھے چھوڑ کر اعتماد کے ساتھ سڑکوں پر رواں دواں ہیں جو انتہائی خوشی اور مسرت کا مقام ہے، اور یہ سب وزیر اعلیٰ کی سوچ، عزم اور عملی قیادت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنک سکوٹی پروگرام ایک خواب کی تعبیر ہے، وہ خواب جس میں ہر بیٹی محفوظ، بااختیار اور خودمختار ہو۔ محترمہ مینا مجید بلوچ نے کہا کہ یہ پروگرام نہ صرف لڑکیوں کو نقل و حرکت کی سہولت دے رہا ہے بلکہ انہیں یہ پیغام بھی دے رہا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے فیصلے خود لے سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ایک بیٹی خود سے کالج، یونیورسٹی یا دفتر پہنچتی ہے تو وہ صرف منزل نہیں طے کر رہی وہ معاشرے میں اپنی جگہ بنا رہی ہوتی ہے اور بلوچستان کی روایات اسکی ہر طرح سے حفاظت کو یقینی بنا رہی ہوتی ہے۔انہوں نے والدین، اساتذہ اور معاشرے کے تمام افراد سے اپیل کی کہ وہ اپنی بیٹیوں کو اعتماد دیں، انہیں آگے بڑھنے دیں، کیونکہ بیٹیوں کے ہاتھ میں اگر قلم اور ہنر ہو تو معاشرہ روشنی سے بھر جاتا ہے۔ محترمہ مینا بلوچ نے یقین دلایا کہ محکمہ کھیل و امور نوجوانان ہر اس منصوبے کا ساتھ دے گا جو نوجوانوں کی ترقی، تعلیم اور خودانحصاری سے جڑا ہو۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2730/2025
کوئٹہ 22اپریل ۔محکمہ ثقافت، سیاحت و آثار قدیمہ حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام علامہ اقبال صوبائی ادبی ایوارڈ کی پروقار تقریب مورخہ 23 اپریل 2025 کو منعقد کی جائے گی۔ یہ ایوارڈ ان اہل قلم شخصیات کو پیش کیا جائے گا جنہوں نے ادب کے میدان میں غیر معمولی خدمات انجام دی ہیں۔ اس تقریب کا مقصد ادبی تخلیقات کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور مصنفین کی کاوشوں کو سراہنا ہے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی نوابزادہ میر زرین مگسی، پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت و ثقافت بلوچستان ہوں گے۔ توقع کی جارہی ہے کہ اس موقع پر صوبے بھر سے اہلِ قلم، ادبی شخصیات اور فنونِ لطیفہ سے وابستہ افراد بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔یہ تقریب نہ صرف بلوچستان کی ثقافتی زندگی میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی بلکہ نوجوان نسل کو ادب سے جڑنے کی ترغیب بھی دے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2731/2025
کوئٹہ 22اپریل ۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات حافظ عبد الباسط نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان خواتین کو ہر شعبے میں نمایاں مقام دلانے اور انکی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے اور خواتین کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں جس سے نہ صرف عورتیں خود کفیل ہوں گی بلکہ صوبے کی معیشت بھی بہتر ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز کوئٹہ میں وویمن سنٹر، شیلٹر ہوم، ہیلپ لائن اور وویمن بازار بزنس سینٹر کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کےلئے کئی طرح کے منصوبے پی ایس ڈی پی 2025-26 میں شامل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وویمن بازار کا انعقاد ایک مثبت اقدام ہے جس کا مقصد بلوچستان میں خواتین کو معاشی طور پر با اختیار بنانے کے لیے موجودہ صوبائی حکومت “وویمن بزنس بازار” جیسے اقدامات کے ذریعے کوششیں کر رہی ہیں تاکہ انہیں ایک محفوظ پلیٹ فارم مہیا کیا جا سکے۔ جو خاص طور پر خواتین کی طرف سے پیش کردہ مصنوعات اور خدمات کی نمائش اور فروخت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ان اقدامات کا مقصد خواتین کو صارفین سے جڑنے، نیٹ ورکس بنانے اور اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرکے معاشی طور پر با اختیار بنانا ہے۔ اور ان کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ اس موقع پر سیکرٹری وویمن ڈیویلپمنٹ سائرہ عطاء نے کہا کہ وویمن سینٹر و شیلٹر ہوم ایک سرکاری ادارہ ہے جو کہ محکمہ ترقی نسواں حکومت کے تحت خدمات انجام دے رہا ہے۔ یہ ادارہ بلوچستان میں کوئٹہ، سبی اور خضدار میں خواتین کی خدمات انجام دے رہا ہے۔ ادارہ عورتوں پر تشدد کے خلاف اور ان کی ذہنی و معاشرتی بہبود کی بحالی کیلئے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہر نفسیات، معالجین ذہنی امراض ماہر قانون سینٹر میں تشدد سے شکار خواتین کی بحالی کیلئے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ سرکاری وغیرہ سرکاری اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سینٹر کو اپنے مقاصد کے حصول میں تعاون فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ خواتین جو ذہنی مشکلات سے دوچار ہیں یا ماضی میں رہ چکی ہیں ، ایسی خواتین جن کو کسی قسم کے تشدد سماجی ، جسمانی یا جنسی تشدد کا نشانہ بنی ہوں یا اب بھی ان ہی حالات سے گزر رہی ہیں، ایسی خواتین جن میں خود اعتماد کی کمی ہو یا احساس کمتری کا شکار ہیں۔ وہ مذکورہ ادارے میں آ سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس بازار کا مقصد صوبے بھر میں خواتین کی فلاح وبہبود کیلئے مدد کرنا ہوتا ہے۔ خواتین کی جانب سے اپنی اپنی ثقافت کے مختلف مصنوعات کے اسٹالز جن میں فوڈ ،ہینڈی کرافٹ ،شال،میوہ جات ،جیولری ودیگر لگائے گئے تھے۔ سٹالز میں بھی لوگوں کی دلچسپی اور خاص کر خواتین نے مختلف اضلاع کی مصنوعات کی بہت تعریف کی جو قابل دید تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری مواصلات لعل جان جعفر، سیکرٹری فشریز جاوید انور شاہوانی، کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات بھی موجود تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2732/2025
کوئٹہ۔ 22 اپریل 2025 جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل عدالت عالیہ بلوچستان کے دو رکنی بینچ نے ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کو 21 اپریل 2025 کو لک پاس کے مقام پر ایم پی او آرڈیننس 1960 کے سیکشن 3 کے تحت زیر حراست درخواست گزاروں/ نظربندوں کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایڈوکیٹ ساجد ترین و دیگر کا دائر ائینی درخواست نمٹا دی۔دو رکنی بینچ کے معزز ججز نے حکم صادر کرتے ہوئے کہا کہ زیر حراست سیاسی ورکروں کی اگر کسی دوسرے کیس میں ضرورت نہ ہو تو انہیں پوری طور پر رہا کیا جائے۔یہ معاملہ کل یعنی 21.04.2025 کو مقرر کیا گیا تھا جب دلائل کے دوران اس بات کی نشاندہی کی گئی تھی کہ ضلع مستونگ میں لک پاس کے قریب مبینہ جلوس نکالا گیا تھا، جو کہ ڈی سی مستونگ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، لہٰذا ایسے حالات میں درج ذیل استفسارات ایڈوکیٹ جنرل سے کیے گئے کہ کیا ڈی سی کوئٹہ درخواست گزاروں کے خلاف مواخذہ آرڈر/نوٹیفکیشن جاری کرنے کے اہل/دائرہ اختیار رکھتے تھے، کیا درخواست گزاروں کو ایم پی او آرڈیننس 1960 کو جاری ہونے کے بعد 15 دن کے اندر کالعدم حکم/نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا؟، کیا حکومت نے ایم پی او آرڈیننس 1960 کے سیکشن 3، کے مطابق مقدمات/ نمائندگی کی سماعت کے لیے کوئی بورڈ تشکیل دیا تھا۔ اور کیا 14 سال سے کم عمر کے نوجوانوں کے خلاف غیر قانونی حکم/نوٹیفکیشن پاس کیا گیا تھا جیسا کہ درخواست گزاروں کے وکیل نے نشاندہی کی تھی کہ زیادہ تر درخواست گزاروں کی عمریں 12 سے 13 سال تھیں،جواب میں،ماہر ایڈوکیٹ جنرل نے یا تو غیر قانونی احکامات/اطلاعات کو واپس لینے یا اس کی قانونی حیثیت کا دوبارہ جائزہ لینے کے لیے وقت مانگا۔آج، ماہر ایڈوکیٹ جنرل پیش ہوئے اور 21.04.2025 کو حراست میں لیے گئے درخواست گزاروں کی رہائی/واپس لینے کے احکامات پیش کیے جو عوامی آرڈیننس، 1960 ترمیم شدہ، 2002، 2021 اور 2022 کے سیکشن 3 کے تحت منظور کیے گئے غیر منقولہ احکامات/اطلاعات کے تحت منظور کیے گئے تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2733/2025
کوئٹہ22 اپریل ۔ جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار احمد خان حلیمی پر مشتمل عدالت عالیہ بلوچستان کے دو رکنی ڈویژنل بینچ نے کوئٹہ سے ملک کے دیگر شہروں کے لیے پروازوں کی تعداد میں کمی اور کرائیوں میں اضافے سے متعلق دائر آئینی درخواست کی سماعت کی۔دو رکنی ڈویژنل بینچ کے معزز ججز نے سماعت کے دوران اس مقدمے کی پچھلی سماعت پر متعلقہ اتھارٹی کے سامنے ایک استفسار کیا تھا کہ آیا غالب ایئرلائنز نے فریکوئنسی میں زبردست کمی کی ہے۔ کوئٹہ میں پروازوں کے ساتھ ساتھ ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافہ سول ایوی ایشن ایکٹ 2023، مسابقتی ایکٹ 2010 اور بلوچستان کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2003 کی صریح خلاف ورزی ہے تاہم ایوی ایشن اتھارٹیز یا کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی، جو کہ ایکٹ کے تحت تشکیل دی کگئی تھی۔ ایسے حالات میں چیف سیکرٹری کا نمائندہ جو فوری طور پر معاملے سے بخوبی واقف ہے اگلی تاریخ سماعت پر اس رپورٹ کے ساتھ عدالت میں پیش ہو گا کہ آیا متعلقہ ایئر لائنز کے خلاف بلوچستان کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2003 کے تحت کوئٹہ سے آنے والی پروازوں کی تعدد میں زبردست کمی اور ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافے کے سلسلے میں کوئی کارروائی کی گئی ہے یا نہیں۔جواب دہندگان نمبر 1. 7 اور 8 کو اس عدالت کے حکم مورخہ 08.04.2025 کے پیش نظر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا ایک اور موقع دیا گیا ہے۔ اور اس مقدمے کو پانچ مئی 2025 تک ملتوی کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے پیرا واز کمنٹس دائر کرنے کے لیے مزید وقت مانگا۔ جواب دہندہ نمبر 2 کے ماہر وکیل نے اگلی تاریخ کو پیرا واز رائے دینے کے لیے وقت مانگا۔ 08.04.2025 کو ولی خان مندوخیل ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور جواب دہندہ نمبر 3 کی جانب سے پاور فائل کرنے کا بیڑا اٹھایا لیکن آج بار بار کال کرنے کے باوجود وہ حاضر نہیں ہوئے۔ اسے اگلی ڈیوٹی کے لیے نوٹس پر رکھا جائے۔ جواب دہندہ نمبر 4 کے ماہر وکیل پیش ہوئے اور بتایا کہ اس نے متفرق درخواست نمبر 1246 برائے 2025 ایک فریقی آرڈر کو واپس بلانے کے لیے مورخہ 08.04.2025۔ کو دیوانی دائر کی ہے۔دو رکنی ڈویڑنل بینچ کے معزز ججز نے جواب دہندہ نمبر 4 کی درخواست قبول کرتے ہوئے ایک فریقی آرڈر واپس لی اور جواب دہندہ نمبر 4 کے ماہر وکیل کو اگلی تاریخ کو جوابی حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت کی۔ جواب دہندہ نمبر 5 کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا۔ ڈویڑنل بینچ کے معزز ججز نے انہیں آخری موقع فراہم کیا، بصورت دیگر متعلقہ جواب دہندہ کے خلاف یکطرفہ کارروائی شروع کی جائے گی۔ مدعا علیہ نمبر 6 کی جانب سے ایڈووکیٹ ممنون چودھری پیش ہوئے اور جوابی حلف نامہ داخل کیا جو ریکارڈ پر لیا گیا۔کوئی بھی جواب دہندہ نمبر 7 کی جانب سے پیش نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی جواب داخل کیا۔ دو رکنی ڈویژنل بینچ کے معزز ججز نے چیئرمین مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے نمائندے کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا۔ جو اس معاملے سے بخوبی واقف ہوں جو اگلی تاریخ کو ذاتی طور پر حاضر ہوں گے۔ جواب دہندہ نمبر 8 کے ماہر وکیل نے بھی پیرا واز کمنٹس درج کرنے کے لیے وقت طلب کیا، ماہر اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل نے جواب دہندہ نمبر 9 کی جانب سے جامع رپورٹ دائر کی، جسے ریکارڈ پر لیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2734/2025
کوئٹہ 22 اپریل ۔جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل عدالت عالیہ بلوچستان کے دو رکنی ڈویژنل بنچ نے ایک آئینی درخواست کے اندر اپنے ایک عبوری حکم کے زریعے ڈپٹی کمشنر کوئیٹہ کا 27 اگست 2024 کے حکم جس میں پریس کلب کوئٹہ میں پریس کانفرنس کیلئے ضلعی انتظامیہ سے پیشگی اجازت لینے کی شرط رکھی گءتھی کو معطل کرتے ہوئے مقدمے کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا۔ 15 اپریل 2025 کو اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو اس نکتے پر مطمئن کرنے کے لیے وقت مانگا کہ ڈپٹی کمشنر کس قانون کے تحت کسی بھی تنظیم یا سیاسی جماعت کو ضلعی انتظامیہ کے این او سی کے بغیر پریس کلب میں کانفرنس یا سیمینار منعقد کرنے سے روکنے کے حوالے سے کوئی حکم دینے کا مجاز ہے۔ آج، اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ وہ پہلے ہی اس کا جواب جمع کرا چکے ہیں، جو غیر تسلی بخش ہے کیونکہ یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان 1973 کے آئین کے آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی کے مترادف ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ‘ہر شہری کو آزادی اظہار اور اظہار رائے کا حق حاصل ہوگا، اور پریس کی آزادی ہوگی. مندرجہ بالا کے پیش نظر، ماہر اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اگلی تاریخ سماعت کو تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔سیکرٹری پریس کلب کوئٹہ کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اگلی تاریخ سماعت تک یا اس سے پہلے اس حوالے سے رپورٹ پیش کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2735/2025
تربت22 اپریل22 ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ سے کوشقلات سول سوسائٹی اور بلدیاتی نمائندوں کے وفد نے ملاقات کی، جس میں علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سہراب مہراب، کونسلر مزار صالح اور صحافی امجد مراد شامل تھے سہراب مہراب نے یونین کونسل کوشقلات میں 2022 کی بارشوں سے متاثرہ حفاظتی بند کی خستہ حالی اور محکمہ ایریگیشن کی عدم توجہی پر توجہ دلائی۔ وفد نے حفاظتی بند کی فوری مرمت کا مطالبہ کیا ڈپٹی کمشنر نے مرمت کے جلد آغاز کی یقین دہانی کرائی اور متعلقہ حکام سے بازپرس کی ہدایت کی جبکہ وفد نے امن و امان، منشیات فروشی، صحت، تعلیم، سڑکوں کی مرمت اور سیوریج نظام کی بہتری سے متعلق تجاویز بھی پیش کیں ڈپٹی کمشنر نے تمام مسائل کے حل کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2736/2025
نصیرآباد22اپریل ۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ سے آج ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹر سیول ڈیفینس عنایت اللہ بلوچ نے ملاقات کی اور اپنے محکمے کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹر سیول ڈیفینس عنایت اللہ بلوچ نے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ سے ملاقات کے دوران انہوں نے سیول ڈیفینس محکمے کی کارکردگی سے و کاوشوں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ سیول ڈیفینس کا عملہ نصیرآباد ڈویژن میں ضلعی اور ڈویژنل انتظامیہ کے ساتھ مل کر موثر انداز میں اپنے فرائض انجام دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ سیول ڈیفینس ہر قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں 24 گھنٹے تیار رہتا ہے اور تمام ڈپٹی کمشنرز و ایس ایس پیز سے مسلسل رابطے میں ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری معاونت فراہم کی جا سکے۔عنایت اللہ بلوچ نے مزید بتایا کہ سیول ڈیفینس اسپیشل برانچ کے ساتھ بھی قریبی تعاون کے ساتھ کام کر رہا ہے اور حالیہ جعفر ایکسپریس کے واقعات کے دوران بھی محکمے نے اسپیشل برانچ کے ساتھ مل کر اپنے فرائض انجام دیے۔ڈپٹی کمشنر منیر احمد خان کاکڑ نے سیول ڈیفینس کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ محکمہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے تحت عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گا مزید کہا کہ سرکاری ملازمین کو بھی اس بابت ٹریننگ دیں تاکہ بوقت ضرورت وہ بھی مشکل حالات میں لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2737/2025
نصیرآباد22اپریل ۔ ڈپٹی کمشنر منیر احمد خان کاکڑ کی پولیو مہم کی بذات خود نگرانی،اور پولیو ٹیموں کا معائنہ تفصیلات کے مطابق آج ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے پولیو کے خاتمے کے لیے جاری مہم کا بذاتِ خود معائنہ کیا۔ انہوں نے ٹاو¿ن ایریاز شرقی ڈیرہ مراد جمالی اور غریبی ڈیرہ مراد جمالی کے علاقوں میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا، اس موقع پر این اسٹاپ ڈاکٹر غلام یاسین داجلی اور پی اے ٹو ڈپٹی کمشنر منظور احمد شیرازی بھی ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر نے ٹیموں کے ریکارڈ کی جانچ کی اور بچوں کے فنگر مارکنگ کا معائنہ بھی کیا۔اس موقع پر پولیو ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ ہر اس بچے تک پہنچا جائے جو ابھی تک پولیو کے قطرے پینے سے محروم ہے۔ انہوں نے ٹیموں پر زور دیا کہ وہ اپنی بھرپور محنت اور ذمہ داری کے ساتھ کام جاری رکھیں تاکہ ضلع نصیرآباد کو پولیو سے مکمل طور پر محفوظ رکھا جا سکے انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز کو اپنے فرائض انجام دینے میں گرمیوں کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مگر آنے والی نئی نسل جس سے ہم سب کا مستقبل وابسطہ ہے ان کو اس مہلک مرض سے بچانا بھی ضروری ہے اس لئے اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوئی کوتاہی ہرگز نہ کریں بلکہ خلوص دل سے انجام دیں لوگوں کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کا یہ اقدام پولیو کے خلاف مہم کو مزید موثر بنانے کی جانب اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2738/2025
استامحمد22اپریل ۔مون سون بارشوں سے قبل پیشگی حفاظتی انتظامات ضروری ہیں ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی کا ضلعی آفیسران کو احکامات تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی کی زیر صدارت آج مون سون بارشوں اور ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی سطح پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام ضلعی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی نے کہا کہ مون سون کی متوقع بارشوں کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو پہلے سے حفاظتی انتظامات مکمل کر لینے چاہییں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے موثر انداز میں نمٹا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہر محکمے کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے اور پیشگی اقدامات میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے تمام اداروں کو ہدایت کی کہ نالوں کی صفائی، نکاسی آب کے موثر انتظام، اور کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی کے لیے مشینری اور عملے کی تیاری کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام اقدامات فوری اور مربوط ہوں تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے گا تاکہ ہنگامی حالات میں پل پل کی اطلاعات فراہم کی جائیں تاکہ ضروری اقدامات اٹھائے جائیں ۔اجلاس میں ریسکیو 1122، محکمہ صحت، بلدیہ، ایریگیشن، بی اینڈ آر زراعت، اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے بھی اپنی تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2739/2025
کچھی22اپریل ۔ڈپٹی کمشنر کچھی جہانزیب بلوچ کا مختلف علاقوں کا دورہ، پولیو مہم کا جائزہ ڈپٹی کمشنر کچھی، جہانزیب بلوچ نے آج ضلع کچھی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جاری پولیو مہم کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے عوام سے ملاقات کی، پولیو کے حوالے سے ان کی آگاہی کا اندازہ لگایا اور بچوں کی فنگر مارکنگ کو بھی چیک کیا تاکہ مہم کی مو¿ثر نگرانی کی جا سکے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے اور متعلقہ ادارے بھرپور طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے انسداد پولیو ٹیموں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے اس سلسلے میں پولیو ورکرز کو چاہیے کہ وہ اپنے فرائض نہایت دیانتداری اور خلوص دل سے انجام دیں تاکہ صوبے کو اس مہلک وبا سے پاک کرنے میں کامیاب ہو سکیں بعد ازاں انہوں نے بیسک ہیلتھ یونٹ براہیم کا دورہ کیا مراکز صحت میں طبی سہولیات و دیگر امور کا جائزہ لیا اس دوران انہوں نے گورنمنٹ مڈل سکول بابو محلہ کا دورہ بھی کیا وہاں پر درس و تدریسی عمل کا باریک بینی سے مشاہدہ کیا اور اساتذہ کرام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے تمام کاوشیں بروئے کار لائیں تاکہ وہ بہتر تعلیم حاصل کر کے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2740/2025
لورالا ئی22اپریل ۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی زیر صدارت ایک پ±روقار تقریب میں ایس بی کے (SKB) ٹیسٹنگ سروس کے تحت کامیاب ہونے والے 117 نئے اساتذہ میں تعینات کئے گئے ہین جن کے آرڈر بھی جلد تقسیم کیے جاہینگے۔ ان میں 87مرد اور 30 خواتین اساتذہ شامل ہیں، جن کی تعیناتی سے ضلع لورالائی میں کئی غیر فعال اسکولوں کی بحالی ممکن ہوگی جبکہ دیگر اسکولوں میں اساتذہ کی قلت بھی کافی حد تک دور ہو جائے گی۔یہ تقریب ڈی سی آفس کے کانفرنس حال میں منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل فوزیہ درانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نورعلی کاکڑڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل قمر سلطانہ ، ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ اورگورنمنٹ ٹیچر سوسی ا یشن کے ضلعی صدار گل خان اوتمانخیل و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان نئے اساتذہ کی تعیناتی سے ضلع بھر میں تعلیم کے فروغ کو زبردست تقویت ملے گی۔ بند اسکول دربارہ فعال ہو جائیں گے اور دور دراز علاقوں کے بچے بھی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو سکیں گے۔ڈپٹی کمشنر لورالائی کی تعلیم دوستی اور مسلسل کاوشوں کو سراہتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ان کی قیادت میں کئی غیر فعال اسکولوں کو دوبارہ فعال کیا گیا ہے، جہاں اساتذہ کو کنٹریکٹ بنیادوں پر تعینات کر کے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تنخواہیں دی جا رہی ہیں۔ علاوہ ازیں، طلبہ کو اسکول یونیفارم، کتابیں اور اسکول بیگز بھی مفت فراہم کیے جا رہے ہیں۔اس موقع پر۔ انھوں نے مزید کہا کہ پورے بلوچستان میں SBKکے تحت کامیاب ہونے والے اساتذہ کی تعیناتی کے عمل کا باضابطہ آغاز ہوچکا ہے جو ایک اعزاز ہے، جو ضلعی انتظامیہ اور عوام کی تعلیم دوستی کا مظہرہے تقریب کے اختتام پر نئے اساتذہ کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی گئی اور ان سے توقع ظاہر کی گئی کہ وہ خلوصِ نیت سے اپنے فرائض انجام دے کر ضلع لورالائی کی تعلیمی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2741/2025
بارکھان :22اپریل ۔ تقریب تقسیم برائے محکمہ تعلیم کی عارضی اسامیوں پر تعیناتی ارڈرز۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ اس پ±روقار موقع پر جناب ڈپٹی کمشنر بارکھان، عبداللہ کھوسو، اسسٹنٹ کمشنر خادم حسین بھنگر،ڈسٹرکٹ پولیس افیسر( ڈی پی او) ارشاد گولا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نوید لطیف، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن طارق محمود کھیتران، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن امیر شاہ بخاری، محترم ایوب خان مزرانی اور محکمہ تعلیم بارکھان کے سٹاف نے SBK (سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کوئٹہ) کے کامیاب کینڈیڈیٹس کو تقرری آرڈرز تقسیم کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے نو منتخب اساتذہ کو اس پیغمبرانہ پیشے کی عظمت یاد دلاتے ہوئے تاکید کی کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ایمانداری، دیانت اور خلوصِ نیت سے ادا کریں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ہمیں قوی امید ہے کہ نئے اساتذہ کرام قوم کے نونہالوں کو دینی و دنیاوی تعلیم سے آراستہ کر کے علم، ادب، نظم و ضبط اور شعور کی روشنی سے منور کریں گے، اور کبھی بھی اپنی ڈیوٹی میں کوتاہی نہیں برتیں گے۔_تقریب کے دوران تمام امیدواروں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی گئی اور ان کی کامیابی کو سراہا گیا۔ آخر میں تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات کے ساتھ ہوا اور تمام کامیاب امیدواروں کو ان کے تقرری آرڈرز باقاعدہ طور پر دے دیے گئے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2742/2025
خضدار:22اپریل ۔ کمشنر قلات ڈویژن شاہ زیب خان کاکڑ کی زیر صدارت پولیو کی ایوننگ میٹننگ منعقد ہوئی۔ جس میں ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی ڈی ایچ او خضدار ڈاکٹر محمد رفیق ساسولی پولیو منتظمین نے شرکت کی۔ اجلاس میں پولیو مہم کے پہلے روز کی کارکردگی کا تفصیل کے ساتھ جائزہ لیا گیا۔ کمشنر قلات ڈویژن شاہ زیب خان کاکڑ نے پولیو مہم میں ٹیموں کی کارکردگی پر اپنے تحفظات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پراگریس رپورٹ سے محسوس یہی ہوتا ہے کہ کارکردگی جس پیمانے کا ہونا تھا وہ نہیں ہے اس سلسلے میں پولیو کی تمام ٹیموں کو اپنے اپنے ایریاز میں کارکردگی کو بہتر بناکر ہر حال میں پولیو مہم کو کامیاب کرناہوگا۔ کمشنر قلات ڈویژن شاہ زیب خان کاکڑ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داریوں میں شامل ہے اور اس سلسلے میں ہم ذمہداری سے کام کرتے ہوئے اپنے اس مشن کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کی ضرورت ہے۔ پولیو ایک ایسا مرض ہے کہ جو لاحق تو ایک فرد کو ہوتا ہے تاہم اس سے پورا خاندان متاثرہوتا اس کے لئے ضروری ہیکہ اجتماعی قومی ذمہ داری کے تحت پولیو کے خاتمے کے لئے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔انہوں نے علماء کرام سیاسی جماعتوں  بلدیاتی  نمائندے اور تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والوں سے اپیل کی کہ وہ انسداد پولیو مہم میں اپنا کردار ادا کر یں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2743/2025
کوئٹہ22 اپریل۔ علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق منگل اور بدھ کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور ہوا دار رہنے کی توقع ہے جبکہ جنوبی حصوں میں دن کو گرمی جبکہ وسطی و شمالی حصوں میں راتیں ٹھنڈی رہیں گی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لسبیلہ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2744/2025
لورالائی؛22اپریل ۔ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی زیر صدارت ان کے دفتر میں انسداد پولیو مھم کے دوسرے روز پولیو میٹنگ کا انعقاد،ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی زیر صدارت پانچ روزہ انسداد پولیو مھم کے دوسرے روز ایوننگ میٹنگ کا انعقاد ھوا۔جسمیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نورعلی کاکڑ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عبدالحمید لہڑی ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ناصر کھتران سمت محکموں کے سربراہان ونمائندگان شریک ھوئے۔میٹنگ میں پولیو ایریڈیکشن آفیسر نے ڈپٹی کمشنر میران بلوچ کو پولیو مہم کے سلسلے میں ٹیموں کے کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر میران بلوچ نے کہا کہ جاری مھم کو کامیاب بنانے میں پولیو ورکرز کا کردار اہم ھے لہذا تمام ورکرز مھم کامیاب کرنے کیلئے اپنی خدمات احسن طریقے سے نبھائیں۔مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے ھر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔ڈپٹی کمشنر لورالائی نے عوام سے اپیل کرتے ھوئے کہا کہ آنے والی نسلوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچاو کیلئے جاری مھم کے دوران پولیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں تاکہ ضلع بھر سے اس وائرس کا خاتمہ ھوسکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2745/2025
نصیرآباد22اپریل ۔پولیو مہم کی پیش رفت کا جائزہ، ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ایوننگ ریویو اجلاس منعقد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، این اسٹاپ آفیسر و دیگر متعلقہ ڈاکٹرز و افسران کی شرکت واضح رہے کہ پولیو مہم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینے کے سلسلے میں آج ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت پولیو مہم کے دوسرے روز ایوننگ ریویو اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی، این اسٹاپ نمائندے اور دیگر متعلقہ ڈاکٹرز و افسران نے شرکت کی۔ساجلاس کے دوران مہم کی روزانہ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ مائیکرو پلان کے مطابق لیا گیا۔ افسران نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی، درپیش چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر منیر احمد خان کاکڑ نے مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام اداروں کے باہمی تعاون پر زور دیا اور ٹیموں کی محنت کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ کوئی بھی بچہ پولیو قطرے پینے سے محروم نہ رہے اور دیئے گئے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تاکہ پولیو مہم کی سو فیصد کامیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2746/2025
کوئٹہ: 22 اپریل ۔ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں ناقص اور مضر صحت خوراک کی فراہمی کے مکمل خاتمے کیلئے مختلف اضلاع میں بلا تعطل اور بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں کوئٹہ، خضدار، اورماڑہ اور صحبت پور میں بی ایف اے کی انسپیکشن ٹیموں نے قوانین کی خلاف ورزی اور غیر معیاری و زائد المعیاد اشیاءخوردونوش کی فراہمی سمیت مختلف وجوہات پر مجموعی طور پر 32 خوراک کے مراکز پر جرمانے عائد کیے۔ ترجمان بی ایف اے کے مطابق کوئٹہ شہر میں متفرق خوراک کے مراکز اور کارخانوں کا معائنہ کیا گیا، جہاں صفائی کے ناقص انتظامات، ایس او پیز کی خلاف ورزی اور شہریوں کو غیر محفوظ خوراک کی فراہمی پر متعدد بیکری یونٹس، ہوٹلز، جنرل اسٹورز، فاسٹ فوڈ کارنرز،ایک آئس لولی یونٹ، ایک کلچہ کارخانہ اور بی ایم سی ہسپتال کی کینٹین کے خلاف ایکشن لیا گیا جبکہ ارباب کرم خان روڈ میں دودھ میں خشک پاو¿ڈر اور پانی کی ملاوٹ ثابت ہونے پر ایک دودھ فروش کو بھی جرمانہ کیا گیا۔مزید برآں خضدار میں زونل انسپیکشن ٹیم نے پانچ کنفیکشنری و جنرل اسٹورز سے زائد المعیاد بسکٹ، کیک، چاکلیٹ، پیکٹ مصالحے اور مضر صحت چائنیز نمک کی بڑی مقدار ضبط کرکے تلف جبکہ متعلقہ دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کیے۔اسی طرح اورماڑہ میں ایک ہول سیلر اور دو جنرل اسٹورز سے ایکسپائرڈ و ممنوعہ خوردنی اشیاء قبضے میں لی گئیں۔ صحبت پور میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور حفظان صحت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی پر ایک پولٹری شاپ اور ایک ہوٹل کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی وقار خورشید عالم کا کہنا ہے کہ شہریوں کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ تمام چھوٹے بڑے مراکز و خوراک کے صنعتی یونٹس اور کارخانوں کی بلا تعطل انسپیکشن کا عمل جاری رہے گا۔قوانین کی خلاف ورزی یا بی ایف اے کی وضع کردہ ایس او پیز کی عدم پیروی پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور اس ضمن میں ذاتی مفاد کیلئے معصوم شہریوں کی صحت کا خیال نہ رکھنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2747/2025
کوئٹہ: 22 اپریل2025:
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے منگل کو سریاب میں تین ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا جو کوئٹہ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے تحت مکمل کیے گئے اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر رفیق بلوچ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو مکمل کئے گئے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ کوئٹہ شہر کی خوبصورتی کے لیے حکومت پرعزم ہے اور اس مقصد کے حصول میں ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ حکومت سڑکوں اور دیواروں کو خوبصورت بناتی ہے لیکن بعض افراد وال چاکنگ کے ذریعے انہیں خراب کر دیتے ہیں جس کے خلاف اب قانون حرکت میں آئے گا اور وال چاکنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی وزیر اعلیٰ نے سریاب کے عوام کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کا خیال رکھنے کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ ائیرپورٹ روڈ کو بھی خوبصورت بنایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ اربن سینٹر ڈویلپمنٹ کے منصوبوں پر عملدرآمد ایک مشکل کام ہوتا ہے تاہم پروجیکٹ ڈائریکٹر اور ان کی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر انہیں مبارکباد دیتے ہیں وزیر اعلیٰ نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی کاوشوں کو بھی سراہا تقریب کے اختتام پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت نے آئندہ بجٹ کی تیاری شروع کر دی ہے جس میں کوئٹہ کی ترقی کو ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ پروجیکٹ میں تاخیر کی بنیادی وجہ ٹھیکہ داروں کی سست روی تھی اور اب جو بھی کمپنی یا ٹھیکہ دار طے شدہ ٹائم لائن یا معیار پر پورا نہیں اترے گا اسے بلیک لسٹ کر دیا جائے گا اس ضمن میں صوبائی حکام کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کو بہتر بنانے کا وقت آ گیا ہے اور ترقیاتی عمل میں مزید کوئی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں شاہراہوں کی تعمیر کے لیے فنڈز مختص کرنے پر اپنی اور صوبائی کابینہ کے اراکین کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بلوچستان کے عوام اس عمل پر پاکستان کے ہر فرد کے شکر گزار ہیں کوئٹہ کراچی شاہراہ جس کو خونی سڑک کہا جاتا تھا اس کو ڈبل کیرج بنایا جائے گا وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ مانگی ڈیم پر کام جاری ہے اور اس کی تکمیل سے کوئٹہ میں پانی کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا بی وائی سی کی رہنماء سمی دین سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سمی دین نے پرچم جلانے کی تردید کی ہے جو مثبت بات ہے تاہم یہ بات طے ہے کہ پرچم کو آگ بی وائی سی کی کسی کارکن نے ہی لگائی وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ ان کا مقصد کسی فرد کو نشانہ بنانا نہیں بلکہ بی وائی سی کے مقاصد کو بے نقاب کرنا تھا تاکہ ان لوگوں کو آگاہ کیا جا سکے جو بی وائی سی کو پرامن تنظیم سمجھتے ہیں

خبرنامہ نمبر2748/2025
کراچی، 22 اپریل2025: وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی اور میر اسداللہ خان بلیدی سے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرہ بلوچ نے کراچی میں واقع بلیدی ہاوس جاکر صوبائی مشیر کے والد سردار زادہ میر بہرام خان بلیدی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کی۔ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ نے مرحوم کی بلند پایاں شخصیت، سماجی خدمات اور عوامی مقبولیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا انتقال نہ صرف خاندان بلکہ پورے علاقے کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔

خبرنامہ نمبر2749/2025
کوئٹہ ، 22 اپریل2025:
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبائی محکمہ بلدیات اور دیگر خودمختار اداروں کے لیے مالیاتی نظم و نسق کے خودکار نظام “SAP” (سسٹم ایپلیکیشن اینڈ پراڈکٹس) کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے اس جدید نظام کے ذریعے مالی معاملات میں شفافیت، اخراجات کی درست منصوبہ بندی اور گھوسٹ ملازمین کے خاتمے جیسے اہم اہداف حاصل کیے جائیں گے منگل کو چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں اس خود کار مالیاتی نظام کی افتتاحی تقریب میں صوبائی مشیر برائے بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری، میر سلیم خان کھوسہ سمیت صوبائی وزراء، مشیر، پارلیمانی سیکرٹریز اور اعلیٰ سول حکام نے شرکت کی تقریب کے دوران کمشنر کوئٹہ ڈویژن و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن حمزہ شفقات نے منصوبے کی تفصیلات پر مشتمل بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کہ اس نظام کو پہلے مرحلے میں میٹروپولیٹن کوئٹہ میں نافذ کیا جائے گا، جو یکم جون 2025 سے باقاعدہ طور پر قابل عمل ہوگا اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ “یہ نظام محکمہ بلدیات کے مالیاتی امور میں شفافیت کا باعث بنے گا اور حکومت اس آٹومیشن کے عمل کو بتدریج دیگر صوبائی محکموں تک وسعت دے گی۔ انہوں نے کہا کہ “شفافیت اور میرٹوکریسی ہماری حکومت کا بنیادی اصول ہے، اور ہر شعبے میں ان ہی اصولوں کی روشنی میں اصلاحات کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا ڈیجیٹلائزیشن اور جدت کی طرف بڑھ رہی ہے اور بلوچستان کو بھی اس عالمی پیش رفت سے ہم آہنگ ہونا ہوگا آخر میں انہوں نے محکمہ لوکل گورنمنٹ اور محکمہ خزانہ کو اس اہم منصوبے کی کامیاب شروعات پر شاباش دی۔

خبرنامہ نمبر2750/2025
کوئٹہ۔ 22 اپریل:2025:
بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف نیفرو یورولوجی کوئٹہ کے ایک اطلاع میں کہا گیا ہے کہ 13 ماہ بعد دوبارہ گردوں کی پیوند کاری کے آپریشن شروع کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں پہلا انتقال گردہ ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ ایکٹ کے مطابق جمعہ 25 اپریل کو کیا جارہا ہے۔ جس کے لیے بنیق کی ٹیم نے مکمل تیاری کر لی ہے۔ اب یہ سلسلہ انشاء اللہ ہفتہ وار جاری رہے گا۔ گردوں کا یہ ٹرانسپلانٹ نیفرالوجی، یورولوجی کے ماہرین کی زیر نگرانی کیا جائے گا۔ اطلاع کے مطابق بنق (BINUQ) کی نیفرالوجی کی ٹیم میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر فضل مندوخیل ڈاکٹر نادیہ ڈاکٹر حبیب بلوچ ڈاکٹر حمید اللہ ڈاکٹر صادق کاکڑ یورولوجی کی ٹیم میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر حیات کاکڑ ڈاکٹر شوکت علی ڈاکٹر مقبول جبار ڈاکٹر احمد اللہ اور ڈاکٹر راشد علی شامل ہیں۔ ادارہ کی انتظامیہ مریضوں کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ بنیق کی ترجمان نے مزید بتایا کہ صوبے کے مریضوں کو گردوں کے انتقال کیلئے دیگر صوبوں کو جانے کی ضرورت نہیں ہو گی جبکہ پڑوسی ملک افغانستان کیلئے بھی خصوصی پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت رعایتی فیس پر انتقال گردہ کے آپریشن کئے جائیں گے۔

خبرنامہ نمبر2751/2025
اسٹامحمد22اپریل2025: ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی کی پولیو مہم کے دوسرے روز بھرپور نگرانی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر امیر علی جمالی و دیگر بھی ہمراہ تھے واضح رہے کہ آج ڈپٹی کمشنر اسٹامحمد ارشد حسین جمالی نے پولیو کے خاتمے کے لیے جاری مہم کے دوسرے روز مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور گھر گھر جا کر بچوں کی انگلیوں پر فنگر مارکنگ چیک کی۔ اس موقع پر انہوں نے والدین اور مقامی افراد سے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور پولیو ورکرز کے ساتھ مہم کی نگرانی میں خود بھی شریک رہے اس موقع پر پولیو ورکرز اور لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ قومی فریضہ ہے اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ آنے والی نسل کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھا جا سکے۔
ارشد حسین جمالی نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ پولیو مہم کی کڑی نگرانی جاری رکھیں اور کسی بھی کوتاہی کو ہرگز برداشت نہ کیا جائے تاکہ مہم کو سو فیصد کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے

خبرنامہ نمبر2752/2025
دُکی : 22, اپریل ،2025.
ڈپٹی کمشنر دُکی برکت علی بلوچ کی زیر صدارت مدارس میں زیر تعلیم غیر قانونی مہاجرین طلبا کے انخلا اور مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس پی دُکی عاصم شفیع، جمعیت علماء اسلام کے ضلعی رہنماوں، اور مختلف مدارس کے منتظمین نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر برکت علی بلوچ نے کہا کہ جو غیر قانونی مہاجرین مدارس میں زیر تعلیم ہیں، ان کا مکمل ڈیٹا ضلعی انتظامیہ کو فراہم کیا جائے تاکہ قانون کے مطابق اقدامات کیے جا سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مدارس کی باقاعدہ رجسٹریشن پر بھی زور دیا اور کہا کہ تمام مدارس کو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے اپنی رجسٹریشن مکمل کرنی ہوگی تاکہ تعلیم کے شعبے میں شفافیت اور نظم و ضبط قائم کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ مدارس سے مکمل تعاون کی خواہاں ہے تاکہ آ پس میں تعاون افہام و تفہیم سے کسی بھی مسئلہ کو حل کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ مدارس کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا، مگر قانون پر عملداری اولین ترجیح ہے۔مدارس کے منتظمین نے یقین دہانی کرائی کہ وہ مدارس میں زیر تعلیم غیر قانونی مہاجر طلبا کا ڈیٹا ضلعی انتظامیہ کو فراہم کریں گے اور مدارس کی رجسٹریشن کے عمل میں بھی مکمل تعاون کریں گے۔