خبرنامہ نمبر7923/2025
کوئٹہ 21 اکتوبر ۔ بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے ممبر صوبائی اسمبلی رحمت صالح بلوچ کے بھائی کی ٹارگٹ کلنگ میں شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی مذموم کاروائیوں کے ذریعے سیاسی راہنماوں کے خاندان کے افراد نشانہ بنایا جانا کو کھلی دہشت گردی ہے جس کی ہم بھرپور مزمت کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے سے بدامنی کے خاتمے کیلئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے جس کے جلد نتائج برآمد ہونا شروع ہو جائیں گے، میر محمد صادق عمرانی نے اس ناخوشگوار واقعے پر سوگوار خاندان کے ساتھ دلی افسوس و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء کرے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7924/2025
کوئٹہ 21 اکتوبر ۔ ایگزیکٹو کمیٹی برائے نیشنل اکنامک کونسل ( ECNEC ) کا ایک اہم اجلاس گزشتہ دنوں بذریعہ ویڈیو لنک نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، اجلاس کے دیگر شرکائ میں وفاقی وزیر ترقیات و منصوبہ احسن اقبال و ایکنک کے دیگر ممبران کے علاو¿ہ بلوچستان سے ممبر ایکنک و صوبائی وزیر آبپاشی بلوچستان میر محمد صادق عمرانی نے شرکت کی، اجلاس میں ملکی سطح پر وفاق کے زیر انتظام صوبوں میں مختلف نئے و جاری منصوبوں پر کام کے رفتار، اخرجات اور درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اس موقع پر ایجنڈے میں شامل بلوچستان سے متعلقہ منصوبہ” Access and Divilery of quality Education ” کی اہمیت اور افادیت کے بارے میں ،شرکاءکو آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ منصوبہ مختلف چار اجزاء پر مشتمل ہے جس میں اول ” ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن،” دوئم ” پرائمری ایجوکیشن” سوئم ” پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ” اور چہارم” ایمرجنسی سیکشن ” شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ اس پانچ سالہ منصوبے سے بلوچستان میں بچوں کو معیاری تعلیمی کی فراہمی سے نہ صرف معصوم بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ صوبے کے شرح خواندگی میں بھی اضافہ ہوگا، اجلاس میں بلوچستان سے متعلقہ منصوبہ ڑوب سے مختر برستہ مرغہ کبزءایک سو تین کلومیٹر سڑک اور دکی تا چمالنگ ایک سو پانچ کلومیٹر سڑک تعمیر کی منظوری کے علاوہ بلوچستان لائیولی ہوڈ اینڈ انٹرنشپ پروجیکٹ (ریوائزڈ) کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں منصوبوں کی بروقت تکمیل اور کام کے معیار کو بہتر سے بہتر بنائے جانے پر زور دیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7925/2025
دکی 21اکتوبر ۔اسسٹنٹ کمشنر تحصیل لونی امام بخش نے کہاکہ زراعت ملکی معیشت میں اہمیت کاحامل ہے دکی کے زرعی ٹیوب ویلز کو رجسٹرڈ کئے جائیں گے زراعت کےفروغ کےلئے اقدامات کئے جارہےہیں اور زمینداروں کو رجسٹریشن کےلئے سہولیات فراہم کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں زمیندارایکشن کمیٹی کےصدر سرور جان شادوزئی کے قیادت میں ملنے والی وفد سے بات چیت کررہےتھے اس موقع پرزمینداروں کے مسائل اور زراعت کے فروغ پر اہم فیصلے کئےگئے اسسٹنٹ کمشنر لونی امام بخش نے کہاکہ ضلع دکی کے زرعی بورز کو رجسٹرڈ کرنے کامقاصد زراعت کو فروغ اور ریکارڈ پر لانے کےلئے کیاجارہاہےہر زرعی بور کی رجسٹریشن کےلئے ڈپٹی کمشنر این او سی جاری کرینگے جس کےلئے ذیل دستاویزات ضروری ہے 1شناختی کارڈ کاپی 2زمین کی فریش فرد جس کی پٹواری فیس صرف 300روپیہ ہوگی 3ایک عددفارم 4. ایک عدد اسٹان پیپر پر حلفیہ بیان جمع کرانا ہوگی جبکہ تحصیل تھل چوٹیالی تحصیل لونی سب تحصیل تلاوّ کےزمینداروں کی سہولیات کےلئے زمیندار ایکش کمیٹی ایک نمائندہ مقرر کرکے فارم وصول کرینگے اسسٹنٹ کمشنر امام بخش نے کہاکہ جن زمیداروں کی زمینیں ضبط ہوچکی ہے آئندہ ممنوعہ فصلات کاشت نہ کرنے کی ضمانت دینے پر ان کو بھی این او سی جاری کیجائیگی ورنہ زمینیں ضبط تصور ہوگی انہوں نے کہاکہ زمیندار اور زراعت ہماری ریڑھ کی ہڈی جیسی حثیت رکھتی ہے جبکہ زمیندار ایکشن کمیٹی صدر سرور جان شادوزئی نے زمینداروں کی اتفاق پرزور دیا اور کہاکہ زمینداران ضرور رجسٹریشن کرائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7926/2025
موسیٰ خیل 21 اکتوبر ۔ کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ ایک روزہ دورے پر ضلع موسیٰ خیل پہنچے۔ ڈپٹی کمشنر آفس موسیٰ خیل میں ان کی آمد پر اسسٹنٹ کمشنر موسیٰ خیل نجیب اللہ کاکڑ، ایس پی موسیٰ خیل کلیم اللہ، ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکموں کے افسران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، جبکہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔اس موقع پر کمشنر کے ہمراہ ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سردار رفیق ترین، انجینئر امان اللہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر آفس میں تمام محکموں کے سربراہان کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے کی۔اجلاس کے دوران ضلعی محکموں کے سربراہان نے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی، درپیش مسائل اور جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر نے کہاکہ تمام محکموں میں جاری ترقیاتی سکیموں کی جلد اور بروقت تکمیل نہایت ضروری ہیں جس سے عوام کے لئے سہولیات میسر ہوں گی اور علاقہ ترقی کرے گا انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں، سٹیشن پر موجود رہیں ، عوامی خدمت کو اولین ترجیح دیں اور فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتیں۔انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ غیر حاضری اور غفلت پر ہر صورت کاروائی ہوگی۔ کمشنر ولی محمد بڑیچ نے اسپتالوں، تعلیمی اداروں سمیت تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے فیلڈ میں رہ کر کام کیا جائے۔کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہے، لہٰذا تمام افسران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں تاکہ زندگی کی بنیادی سہولیات عام شہری تک پہنچ سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7927/2025
لورالائی21 اکتوبر۔ ڈپٹی کمشنر میران بلوچ کے زیرصدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ مینیجمنٹ کمیٹی کا ماہانہ اجلاس کاانعقادکیا گیااجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹرعبدالحیلم اوتمانخیل نما ئندہ ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹرزین اللہ DSM پی پی ای ڈاکٹر فرحان کاکڑ،ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر محمد زبیر ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس کے کامران پاپولیشن لیڈی ڈاکٹر نسیرین گل، فوکل پرسن ڈی سی آفس غفار ناصر نے شرکت کی اجلاس میں صحت کے شعبے سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور دیگر ٹیکنیکل اسٹاف کی حاضریاں ڈاکٹروں اور دیگر اسٹاف کی کمی ڈاکٹروں کی ٹرانسفرپوسٹنگ ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی بی ایچ یوز میں ایمبولینسز اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی اور دیگراہم امور سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا ڈپٹی کمشنر میران بلوچ بلوچ نے کہاکہ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیئے لوگوں کا صحت مندہونا ضروری ہے ڈاکٹرز اور دیگر ٹیکنیکل اسٹاف اپنے جائے تعیناتیوں پر حاضری یقینی بنائیں غفلت اور لاپروائی قابل قبول نہیں عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی ہم سب کی زمہ داری ہے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ لورالائی محکمہ صحت لورالائی سے ہرممکن تعاون جاری رکھے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7928/2025
کوئٹہ 21اکتوبر۔ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے صوبائی دارالحکومت اور گردونواح میں مضرِ صحت و غیر صحت بخش گوشت کی فروخت کے خلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں۔ حالیہ خصوصی انسپیکشن مہم کے دوران اتھارٹی کی معائنہ ٹیموں نے بلیلی، کچلاک بازار اور بائی پاس کے علاقوں میں متعدد گوشت فروش مراکز کا تفصیلی معائنہ کیا تاکہ عوامی صحت کے تحفظ کے لیے مقرر کردہ فوڈ سیفٹی معیار پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔کارروائی کے دوران 41 گوشت مراکز کی جانچ پڑتال کی گئی۔ 22 بیف، مٹن اور پولٹری شاپس مالکان کو صفائی کے ناقص انتظامات،نامناسب میٹ اسٹوریج اور فوڈ ہینڈلنگ کے غیر صحت بخش طریقہ کار پر جرمانہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں 10 قصابوں کو اصلاحی اقدامات کے لیے نوٹسز جاری کیے گئے تاکہ وہ فوری طور پر اپنے معیار کو بہتر بنا سکیں اور فوڈ سیفٹی قوانین پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔مزید برآں انسپیکشن ٹیموں نے کارروائی کے دوران 6 گوشت فروشوں کو بغیر فوڈ بزنس لائسنس کاروبار کرنے پر جرمانہ کیا۔مہم کے دوران جانوروں کے فضلے سے تیل تیار کرنے والا ایک غیر قانونی یونٹ بھی دھر لیا جو انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ ٹیموں نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے یونٹ کا مخصوص احاط سیل کر دیا جبکہ تیل کے 30 ڈرم ضبط کر کے مزید تفتیش و قانونی کارروائی شروع کردی۔ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی، وقار خورشید عالم کا کارروائیوں سے متعلق کہنا ہے کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ غیر معیاری اور مضرِ صحت اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ عوامی مفاد میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔صوبے بھر میں فوڈ سیفٹی قوانین کے نفاذ اور معائنہ سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے، انہوں نےشہریوں سے اپیل کی کہ وہ مضرِ صحت اشیائ خوردونوش کی تیاری و فراہمی سے متعلق اتھارٹی کو اطلاع دیں تاکہ صحت دشمن عناصر کے خلاف بروقت اور بھرپور کارروائی کی جاسکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7929/2025
پشین۔21 اکتوبر ۔ ڈپٹی کمشنر منصور احمد قاضی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) عبدالوہاب ناصر کی زیر صدارت ضلع بھر میں بچوں کو MR روبیلا ویکسین سے متعلق اجلاس منعقد ہوا،جس میں ضلعی ناظم صحت ڈاکٹر گل زمان شاہ،ڈی،ایس،ایم پی پی ایچ آئی عصمت اللہ خان ترین،ایس ایس پی پولیس عبدالحلیم خان اچکزئی اور ای پی آئی نیشنل اسٹاپ ڈاکٹر محمد زمان جمالی سمیت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سیل کے ممبران و دیگر متعلقہ آفسران و ممبران نے بھرپور انداز میں شرکت کی،اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ روبیلا ایک متعدی بیماری ہے، جو ہمارے بچوں کو زیادہ متاثر کرتی ہے، اس لیے ضروری ہے کہ ماہر ڈاکٹروں کی جانب سے تجویز کردہ MR ویکسین دی جائے،جو کہ فوری طور پر وائرس کے خلاف موثر تحفظ فراہم کرنے کے لیے ایک ا?لہ کار ہے،یہ ایک ا?سان راستہ ہے جس کے ذریعے اپ اپنے بچوں کو روبیلا سمیت دیگر موذی امراض کا شکار ہونے سے قبل محفوظ کرسکتے ہیں،کیونکہ مزکورہ ویکسین جسم میں ان بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت بڑھاتی ہے تاکہ نومولود اور دیگر بچوں کا جسم اس سے محفوظ رہ سکیں،انہوں نے بتایا کہ ماہرین صحت کا ماننا ہے کہ ایک مرتبہ کسی بیماری کے خلاف مدافعت پیدا کرنے کے لیے لگائی جانے والی ویکسین ا?پ کو عمر بھر فائدہ پہنچاتی ہے اور بہت ہی ایسی کم بیماریاں ہیں جو اپ کو ویکسینیشن کے باوجود اثر انداز ہوسکتی ہیں۔عبدالوہاب خان ناصر نے مزید کہا ہے کہ ضلعی محکمہ صحت اور پولیو ورکرز ضلع کے 170 اسٹیشنوں پر مائیکروپلان کے تحت 116000 بچوں کو روبیلا ویکسین کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کو حاصل کرنے کے لیے موثر اور بروقت اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7930/2025
لورالائی 21اکتوبر ۔ چیئرمین میونسپل کمیٹی لورالائی محمد طاہر ناصر اور چیف آفیسر محیب اللہ سنجرانی نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا کونسلر حافظ سلطان الدین صدامی،کونسلر ولو عبدااللہ زئی اور اور دیگر کونسلرز بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر انہوں نے جاری صفائی مہم اور سٹریٹ لائٹس کی درستگی کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران انہوں نے صفائی کے کام میں مصروف عملہ سے ملاقات کی اور کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔چیئرمین محمد طاہر ناصر نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، صفائی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے عملے کو ہدایت دی کہ گلیوں، بازاروں اور نکاسی آب کے نظام کو باقاعدگی سے صاف رکھا جائے۔چیف آفیسر محیب اللہ سنجرانی نے کہا کہ میونسپل کمیٹی عوامی مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہے، صفائی مہم کو مزید موثر بنانے کے لیے اضافی مشینری اور عملہ بھی تعینات کیا گیا ہے۔شہریوں نے میونسپل انتظامیہ کے اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ صفائی مہم کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7931/2025
تربت 21 اکتوبر۔یڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ تابش علی بلوچ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالروف بلوچ، ایم ایس ٹیچنگ اسپتال تربت ڈاکٹر عبد الوحید بلیدی، پی پی ایچ آئی کے ضلعی سربراہ ڈاکٹر منیر احمد، اور ڈبلیو ایچ او کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر ڈاکٹر ارسلان بلوچ سمیت متعلقہ محکموں کے افسران و نے شرکت کی اجلاس میں مختلف شعبہ جات کے سربراہان نے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی اور جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی ضلعی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالرو¿ف بلوچ نے ضلع کیچ کے صحت کے مراکز کی مجموعی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر ارسلان بلوچ نے ضلع میں جاری انسدادِ پولیو مہم کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مہم کامیابی سے جاری ہے اور تمام اہداف کی بروقت تکمیل کے لیے ٹیمیں متحرک ہیں پی پی ایچ آئی کے ضلعی سربراہ ڈاکٹر منیر احمد نے بتایا کہ ضلع کیچ میں 41 بنیادی صحت کے مراکز فعال ہیں جو شہری و دیہی دونوں علاقوں میں عوام کو طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال حکومت بلوچستان کی جانب سے پانچ بنیادی مراکز صحت کو سولر سسٹم پر منتقل کیا گیا ہے تاکہ بجلی کی فراہمی میں بہتری لائی جا سکے۔ایم ایس ٹیچنگ اسپتال تربت ڈاکٹر عبد الوحید بلیدی نے ہسپتال کی موجودہ کارکردگی، علاج و معالجے کی سہولیات اور انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے اسپتال میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بھی اے ڈی سی سے مشاورت کی اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تابش علی بلوچ نے محکمہ صحت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام محکمے مزید موثر اور مربوط اقدامات کریں انہوں نے ای پی آئی اہلکاروں کو کارکردگی میں بہتری لانے کی ہدایت کی جبکہ ڈرگ انسپکٹروں کو ہدایت کی کہ وہ باقاعدگی سے میڈیکل اسٹورز کا معائنہ کریں تاکہ دوائیوں کے معیار، درجہ حرارت اور زائدالمیعاد ادویات کی بروقت نشاندہی کو یقینی بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7932/2025
کوئٹہ، 21 اکتوبر۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ایم مندوخیل، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ڈاکٹر فرید پانیزئی، ایم ایس مفتی محمد ہسپتال ڈاکٹر وکیل شیرانی، ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر، خزانہ آفس کے نمائندے سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈی ایچ او کوئٹہ نے تمام آر ایچ سیز (RHCs) کی کارکردگی، عملے کی حاضری، غیر حاضر عملے کی تنخواہوں میں کٹوتی اور دیگر انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔اسی طرح ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی نے ضلع بھر کے بی ایچ یوز (BHUs) کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی جبکہ ڈرگ کنٹرولر نے گزشتہ ماہ کی کارکردگی اور کارروائیوں کی رپورٹ پیش کی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے شعبے میں بہتری ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ تمام افسران اور متعلقہ ادارے اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیں تاکہ عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات بروقت میسر آئیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ غیر حاضر عملے کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور ہیلتھ فیسلٹیز کی مانیٹرنگ کو مزید موثر بنایا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7933/2025
کوئٹہ، 21 اکتوبر۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ اور ایم ایس مفتی محمود ہسپتال کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں مفتی محمود ہسپتال جانے والی سڑک کی توسیع اور تعمیر کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکمے کو ہدایت کی کہ سڑک کی تعمیر کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔اجلاس میں سی اینڈ ڈبلیو افسران اور ایم ایس ہسپتال نے بھی تجاویز پیش کیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7934/2025
خضدار: 22 اکتوبر۔تاریخ 30 اکتوبر ۔پروگرام: 22 اکتوبر تا 27 اکتوبر: کرکٹ اور فٹبال میچز 28 اکتوبر تا 29 اکتوبر: کتب و ثقافتی میلہ 28 اکتوبر کو محض فیملی ڈے ہوگا ۔30 اکتوبر: میوزک فیسٹیول بمقام: جناح اسٹیڈیم خضدار اوقات کار: صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تکضلعی انتظامیہ خضدار کی جانب سے بک فیئر، اسپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹیول کی صورت میں پہلی بار شہریوں کے لیئے منفرد اور رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد عمل میں لایا جارہاہے جو تاریخی بھی ہونگے اور ہمیشہ یاد رکھے جائی
خبرنامہ نمبر7935/2025
قلات2121اکتوبر۔ ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن رہٹائرڈجمیل احمد بلوچ نے لیویز فورس کی پولیس فورس میں انضمام سے متعلق 23رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے اس سلسلے میں کمیٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس قلات میں 22اکتوبر کو منعقدہوگاکمیٹی میں اسسٹنٹ کمشنر خالق آباداسسٹنٹ کمشنرہیڈکوارٹر کوبھی کمیٹی اجلاس میں طلب کیا گیا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7936/2025
لسبیلہ21اکتوبر۔ لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل کے ایک اعلامیے کے مطابق داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 6 نومبر 2025 تک توسیع کر دی گئی ہے۔ اب امیدوار مقررہ تاریخ تک اپنی درخواستیں آن لائن جمع کرا سکتے ہیں۔نیز وہ امیدوار جنہوں نے ایف ایس سی پری انجینئرنگ میں پاس کیا ہے، وہ بھی بی ایس ایگریکلچر پروگرام میں درخواست دینے کے اہل ہیں۔مزید تفصیلات اور درخواست جمع کرانے کے لیے یونیورسٹی کی ویب سائٹ https://admissions.luawms.edu. pk/application/index.php وزٹ کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7937/2025
جعفرآباد21 اکتوبر۔حکومت بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر جعفر آباد خالد خان کی زیر صدارت یونین کونسل کی سطح میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا کھلی کچہری ضلع جعفر اباد کی یونین کونسل رمزے پور میں منعقد کی گئی کھلی کچہری میں ایف سی کے لیفٹیننٹ کرنل رضوان طیب سمیت دیگر ضلع افیسران موجود تھے کھلی کچہری کے موقع پر عوام کو اپنے مسائل کی نشاندہی کے لیے اوپن ماحول فراہم کیا گیا تاکہ وہ کھل کر اپنے مسائل ضلعی انتظامی افیسران کے سامنے عیاں کریں اور ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان ان مسائل کے تدارک کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈز کی توسط سے انہیں حل کروائیں ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ لوگوں کے مفاد میں بہتر سے بہتر اقدامات کیے جائیں مگر پھر بھی عوام کے مسائل ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات درپیش آرہی ہیں مگر ہم عوام کو مسائل تلے ہرگز رہنے نہیں دیں گے ان کے جائز اور بنیادی مسائل کے حل کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے کھلی کچہری کے موقع پر جن جن محکموں کے حوالے سے شکایات سامنے آئی ہیں ان محکموں کے فیسران پر لازم ہے کہ وہ لوگوں کے مسائل پر خصوصی توجہ دیں تاکہ لوگوں کے لیے مزید آسانیاں پیدا کی جا سکیں سرکار کی جانب سے مفاد عامہ میں جو اقدامات کیے جا رہے ہیں انہیں عوام کی دہلیز تک پہنچانا ہماری اولین ذمہ داریوں کا حصہ ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7938/2025
جعفرآباد21اکتوبر۔ڈپٹی کمشنر جعفر آباد خالد خان نے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول گوٹ میر حسن خان کھوسہ کا دورہ کیا دورے کے موقع پر انہوں نے تدریسی عمل کے حوالے سے آگاہی حاصل کی بچوں سے تدریسی امور کے متعلق سوالات پوچھے اساتذہ کو ہدایت دی کہ وہ بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ بچوں کا مستقبل سنور سکے اس حوالے سے حکومت بلوچستان جو اقدامات کر رہی ہے اس پر ہر صورت عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا بعدزاں ڈپٹی کمشنر جعفر آباد خالد خان نے بیسک ہیلتھ یونٹ کا بھی دورہ کیا دورے کے موقع پر ڈاکٹر پیرا میڈیکل سٹاف کے حاضری رجسٹر چیک کیا اور ادویات کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں کے لوگوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے بہترین معنوں میں لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کرنا ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی اولین ذمہ داری ہے ضلع انتظامیہ مانیٹرنگ کے عمل کو ہر صورت یقینی بنائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7939/2025
چمن 21اکتوبر۔ ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ چمن اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی تعاون سے یوتھ گالا پروگرام کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں اے ڈی سی چمن فدا بلوچ ضلعی انتظامیہ کے آفیسران ڈی ای او چمن عبدالقدوس خان اچکزئی ڈپٹی ڈی ای او چمن میل اینڈ فیمیل ایف سی سکول ،ایف جی سکول، گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز کالجز کے پرنسپلز اور چمن کے تمام سکولوں کے ہیڈ ماسٹروں اور ہیڈ مسٹریسز اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے اجلاس میں ڈی ای او چمن نے ڈی سی چمن کو ضلع کی تعلیمی سرگرمیوں کالجوں اور اسکولوں کی تدریسی اور نصابی سرگرمیوں اور 28 29 اور 30 اکتوبر سے شروع ہونے والا یوتھ گالا کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چمن نے کہا کہ تمام کالجوں اور سکولوں کے سربراہان اپنی اپنی اداروں میں اساتذہ اور سٹاف کی حاضریوں کو یقینی بنائیں اور وقت کی پابندی کریں انہوں نے کہا کہ تمام کالجوں اور سکولوں کے سربراہان یوتھ گالا کی انعقاد کے لیے آج سے تمام طلباء و طالبات کو باقاعدہ پریکٹس شروع کروائیں تاکہ مقررہ تاریخ کو یوتھ گالا کی تمام ایکٹیویٹیز اور سرگرمیاں بہترین اور خوبصورت انداز کے ساتھ پائے تکمیل تک پہنچایا جائے انہوں نے کہا کہ تمام اساتذہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے طلباء و طالبات کی ذہنی فکری اور جسمانی راہنمائی پر بھرپور توجہ دیں اور نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ انھیں غیر نصابی سرگرمیوں میں مصروف رکھیں اس طرح طلبائ و طالبات آگے جاکر ملک وقوم کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کریں گے اور والدین سرپرستوں اور اساتذہ اور ضلعی تعلیمی اداروں کا نام روشن کرائیں گے جوکہ ہم سب کی مشترکہ ہدف مقصداور منزل ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7940/2025
سبی 21 اکتوبر۔ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی نے کہا ہے کہ گرلز گائیڈ کی تربیت طالبات میں قیادت، خوداعتمادی، ہمت و جرات اور کردار سازی کے جذبات کو فروغ دینے کا بہترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تربیتیں نئی نسل کو نظم و ضبط، ٹیم ورک اور معاشرتی خدمت کے جذبے سے آراستہ کرتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ریلوے کالونی سبی میں پاکستان گرلز ایمپاورمنٹ فورم کے تحت گرلز گائیڈ کی تین روزہ تربیت مکمل ہونے پر منعقدہ سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالستار لانگو، ہیڈ مسٹریس زرین مجید، صوبائی گرلز گائیڈ ٹرینر و کوآرڈینیٹر شازیہ خرم اور طالبات کی بڑی تعداد شریک تھی۔ ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی نے مزید کہا کہ تعلیم کے ساتھ تربیتی سرگرمیاں طالبات کی شخصیت نکھارنے اور انہیں عملی زندگی کے لیے تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہماری بیٹیاں جو علم اور کردار کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلی لائیں گی۔ قبل ازیں صوبائی کوآرڈینیٹر شازیہ خرم نے گرلز گائیڈ پروگرام کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی اور بتایا کہ ضلع بھر سے 200 طالبات نے تربیت میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ طالبات کو ماحول کو صاف ستھرا رکھنے، غذائیت (نیوٹریشن) کے اصولوں، اور ذہنی صحت (مینٹل ہیلتھ) یعنی ذہنی خوشی و اطمینان کے حوالے سے تربیت فراہم کی گئی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالستار لانگو نے اپنے خطاب میں کہا کہ گرلز گائیڈ پروگرام طالبات میں نظم و ضبط، ذمہ داری اور خود انحصاری کے جذبے کو فروغ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم ایسی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گا تاکہ طالبات اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں۔آخر میں تربیت مکمل کرنے والی طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7941/2025
کوئٹہ21 اکتوبر۔ گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے تربت کے علاقے مند میں صوبائی مشیر برائے ماہی گیری حاجی برکت رند کے گھر پر فائرنگ کے گھناونے فعل کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ تمام شہریوں اور عوامی شخصیات کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ گورنربلوچستان نے کہا کہ ایک عوامی شخصیت اور رکن صوبائی اسمبلی کی رہائشگاہ پر فائرنگ دراصل صوبے میں خوف اور عدم استحکام پیدا کر یہاں کے پرامن صورتحال کو سبوتاڑ کرنا ہے۔ گورنربلوچستان اس مشکل وقت میں حاجی برکت رند اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی حفاظت اور سلامتی کیلئے دعا کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7942/2025
کوئٹہ 21 اکتوبر۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ آج کل نوجوانوں میں کتابیں پڑھنے کی عادت اور مطالعہ کے رحجان پر سوشل میڈیا کی رنگینی غالب ہوتی جا رہی ہے جس سے ان کی تخلیقی صلاحیتوں اور تحقیق کے جذبہ کا فقدان پیدا ہونے لگا ہے. ضروری ہے کہ ہم نئی نسل میں مطالعہ کا ذوق و شوق پیدا کریں کیونکہ کتابیں ذہنوں کو نئی جِلا بخشتی ہیں، خرافات و توہمات کو چیلنج کرنے کا حوصلہ دیتی ہیں اور ہماری زندگیوں کو بدلنے میں فکری رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔ وویمن یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالبہ عرشیہ خان بڑیچ کا اتنی کم عمری انگلش ب±ک کی مصنفہ بننا واقعی لائقِ تحسین ہے. یہ حقیقت ہے کہ طلبہ کی حوصلہ افزائی کرنے سے ان کی پوشیدہ صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہو جاتا ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاوس کوئٹہ میں سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کی ینگ مصنفہ عرشیہ خان بڑیچ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. ملاقات کے دوران صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، سینیٹر سعید الحسن مندوخیل، رکن صوبائی اسمبلی زرک خان مندوخیل، نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنمائ ڈاکٹر اسحاق بلوچ اور عبدالسلام بڑیچ بھی موجود تھے. اس موقع پر گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ روزمرہ کی زندگی میں دانشمندانہ طور پر ٹائم منجمنت کرکے ہم کتابیں پڑھنے کے رحجان کو فروغ دینے کیلئے سوشل میڈیا کی طاقت کو بھی بروئے کار لا سکتے ہیں. ہماری اپنی توجہ ایک قیمتی وسیلہ ہے جسے روزانہ کی بنیاد پر علم و دانش کے حصول میں لگایا جا سکتا ہے. گورنر مندوخیل نے کہا کہ سردست مطالعہ کے رحجان اور پڑھنے کی عادات کی پیچیدگیوں کو ایک نئے انداز میں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ سوشل میڈیا نے مطالعہ کے رجحان میں بےتحاشا اضافہ کیا ہے۔ پہلے سے کہیں زیادہ لوگ کتابیں اور دیگر نئے ذرائع پڑھ رہے ہیں اور آن لائن دستیاب تحریری و تصویری مواد تک رسائی حاصل کر رہے ہیں۔ ای بک اور آڈیو بکس (E-books & Audio-books) جیسے نئے فارمیٹس نے اگرچہ رسائی میں اضافہ کیا ہے لیکن لوگوں کی توجہ اور پڑھنے کی ترجیحات بدل گئی ہیں۔ آخر میں مصنفہ عرشیہ خان نے گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل کو اپنی لکھی گئی انگلش کی کتاب پیش کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7943/2025
کوئٹہ 21اکتوبر۔ صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ کی زیر صدارت ادویات کی ترسیل، ہسپتالوں میں ڈیوٹی روسٹرز اور اے آئی اٹینڈنس کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسپیشل سیکریٹری شہک بلوچ، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر غلام فاروق، ایڈیشنل سیکریٹریز، ایم ایس صاحبان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ محکمہ صحت بلوچستان عوام کو معیاری اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7944/2025
کوئٹہ، 21 اکتوبر ۔ صوبائی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے منگل کے روز سول سنڈیمن پروونشل اسپتال کوئٹہ اور بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خواتین کے تعاون سے بلوچستان کے پہلے اینٹی ریپ کرائسز سیل کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ اینٹی ریپ کرائسز سیلز کا قیام صوبے میں خواتین اور بچوں کے تحفظ کی سمت ایک انقلابی قدم
ہے، جو متاثرین کو فوری اور جامع امداد فراہم کرنے کے لیے جدید طرز پر قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت کے مطابق ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے وڑن کا حصہ ہے جس کا مقصد صنفی بنیاد پر تشدد کے خاتمے اور متاثرین کو فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے انہوں نے کہا کہ یہ سیلز بلوچستان کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا مربوط نظام ہیں جہاں طبی امداد، نفسیاتی مشاورت، قانونی معاونت، اور پولیس سپورٹ سب ایک ہی چھت تلے فراہم کی جائیں گی۔ اس اقدام سے نہ صرف متاثرین کو بروقت مدد ملے گی بلکہ ایسے کیسز کے قانونی عمل کو بھی تیز اور مو¿ثر بنایا جا سکے گا ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خواتین (یو این ویمن) کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے تکنیکی اور انتظامی معاونت فراہم کی صوبائی مشیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بھی ایسے مراکز قائم کیے جائیں گے تاکہ صوبے کے ہر حصے میں خواتین اور بچوں کو بروقت مدد اور انصاف کی فراہمی ممکن ہو سکے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت خواتین کے مسائل کے حل، ان کے وقار کے تحفظ اور صنفی مساوات کے فروغ کے لیے ہر سطح پر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے افتتاحی تقریب میں محکمہ صحت، سول سوسائٹی اور اقوام متحدہ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اور اس تاریخی قدم کو بلوچستان میں خواتین کے تحفظ کے لیے سنگِ میل قرار دیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Quetta, October 21:Provincial Advisor for Women Development, Dr. Rubaba Khan Buledi, on Tuesday inaugurated Balochistan’s first Anti-Rape Crisis Cell at Civil Sandeman Provincial Hospital Quetta and Bolan Medical Complex Hospital, established with the support of the United Nations Women (UN Women).Speaking at the occasion, Dr. Rubaba Khan Buledi said that the establishment of Anti-Rape Crisis Cells is a revolutionary step toward the protection of women and children in the province. These centers are designed on modern lines to provide immediate and comprehensive assistance to victims.She stated that this initiative is part of the Women Development Department’s vision, under the directives of Chief Minister Balochistan Mir Sarfraz Bugti, aimed at eradicating gender-based violence and ensuring prompt access to justice for victims.Dr. Rubaba Khan Buledi emphasized that these cells represent the first integrated system in Balochistan’s history, where medical aid, psychological counseling, legal assistance, and police support will all be provided under one roof. This step will not only ensure timely help for victims but also make the legal process faster and more effective in such cases.She added that the provincial government firmly believes in taking practical measures to empower and protect women. Dr. Rubaba Khan Buledi extended special thanks to UN Women for their technical and administrative support in establishing these centers.Expressing her commitment, she announced that similar centers will be established in other districts of Balochistan to ensure timely help and justice for women and children across the province.She reaffirmed that the provincial government remains dedicated to addressing women’s issues, protecting their dignity, and promoting gender equality at all levels.The inaugural ceremony was also attended by representatives from the Health Department, civil society, and the United Nations, who hailed this initiative as a milestone in advancing women’s protection in Balochistan.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7945/2025
کراچی21اکتوبر۔صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان محمد حیات کاکڑ اور پروانشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سیکرٹری وحید شریف عمرانی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ ریونیو پی ٹی اے بلوچستان حاجی جان محمد نے پی ایس او ٹرمینل کراچی کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے پی ایس او ٹرمینل کے جنرل منیجر اور دیگر حکام سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والی گاڑیوں، پرمٹوں اور لوڈنگ/ان لوڈنگ کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اسسٹنٹ ریونیو حاجی جان محمد نے کہا کہ بلوچستان کی کسی بھی گاڑی کو بغیر پرمٹ لوڈنگ یا ان لوڈنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بغیر پرمٹ گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور ایسی گاڑیوں کو بلوچستان کی شاہراہوں پر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام آئل ٹینکرز اور لوڈنگ گاڑیاں اپنے پرمٹ لازمی بنوائیں، بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے پی ایس او حکام کو تاکید کی کہ بغیر پرمٹ کسی گاڑی کو آئل یا دیگر سامان لوڈ کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ بغیر اجازت دیگر صوبوں کی گاڑیوں کو بلوچستان کی سڑکوں پر چلنے کی کوئی اجازت نہیں دی جا سکتی لہذا دیگر صوبوں کی گاڑیاں جلد از جلد اجازت نامہ حاصل کریں وگرنہ کاروائی کے دوران ان کی گاڑیاں بند کر دی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7946/2025
گوادر:21اکتوبر۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین میونسپل کمیٹی گوادر ماجد جوہر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زاہد حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد عیسیٰ، صدر گوادر بار محمد نعیم، نمائندہ آر سی ڈی سی مجید عبداللہ، لیبر ویلفیئر آفیسر شیر جان، بی ای ایس ایس آئی کے نمائندہ منصر احمد، صدر پریس کلب اسماعیل عمر، سول سوسائٹی کے چیئرمین محمد جان بلوچ اور وائس چیئرمین زکریا محمد نے شرکت کی۔اجلاس میں معاشرتی ناہمواریوں، سماجی پیچیدگیوں اور خصوصاً مزدوروں کے حقوق و فلاح و بہبود کے امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اس موقع پر چائلڈ لیبر، بچوں کے تحفظ، تعلیم اور انہیں معاشرے کا فعال شہری بنانے سے متعلق اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔مزید برآں، اجلاس میں بی ای ایس ایس آئی (BESSI) کے ذریعے مزدوروں کی رجسٹریشن کے طریقہ کار، سوشل سیکیورٹی اور دیگر سہولیات کی فراہمی پر تبادلہ? خیال کیا گیا۔ تاہم یہ نکتہ سامنے آیا کہ مزدور طبقہ عموماً ماہانہ 2220 روپے فیس ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتا، جبکہ فیکٹری اور کاروباری مالکان بھی اس فیس کی ادائیگی میں تعاون نہیں کرتے۔ اس حوالے سے مزدوروں میں آگاہی کی کمی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ بی ای ایس ایس آئی کے تحت رجسٹرڈ مزدوروں کو علاج و معالجہ، رہائش، بچوں کی تعلیمی فیس اور دیگر فلاحی سہولیات حاصل ہوتی ہیں، جبکہ غیر رجسٹرڈ مزدور ان تمام سہولیات سے محروم رہتے ہیں۔اجلاس میں آو¿ٹ آف اسکول بچوں اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھی تجاویز زیرِ غور آئیں۔ مزدوروں کی رجسٹریشن، حقوق سے آگاہی اور فلاحی پروگراموں کے فروغ کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی طے کرنے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر صدر گوادر بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ لیبر کورٹ کا اضافی چارج سیشن جج گوادر کے پاس ہے، اور مزدوروں کو درپیش قانونی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔آخر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور نے ہدایت دی کہ آئندہ اجلاسوں میں محکمہ محنت (لیبر ڈیپارٹمنٹ) کے سینئر افسران کی شرکت کو یقینی بنایا جائے، کیونکہ ویجیلنس کمیٹی کے اہم اسٹیک ہولڈرز میں محکمہ محنت کا مرکزی کردار ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7947/2025
قلات 21اکتوبر۔ ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ اور چیرمین ڈسٹرکٹ کونسل پرنس آغاعرفان کریم احمدزئی کے مابین ملاقات میں ترقیاتی اموراورعوام۔ کو درپیش مسائل۔ کے حل کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔چیئرمین ضلع کونسل نے انتظامیہ کی جانب کھلی کچہری انعقادکوعوامی مسائل کے حل کی جانب مثبت پیش رفت قراردیتے ہوئے ڈی سی قلات کو یقین دہانی کراءکہ ضلع کونسل اورانتظامی ادارے ملکر ترقیاتی منصوبوں کی کامیابی سےتکمیل یقینی بنانے میں کلیدی ذمہ داریاں نبھائیں گے تاکہ قلات کے عوام ان ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہوں خاص طورہیلتھ سیکٹر کی بہتری اورشہریوں کو انتظامیہ کی۔ جانب سے سروسزڈیلیوری کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات علاقے میں امن وامان کی بحالی ایجوکیشن سیکٹر کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غوروغوص کیا گیا ڈپٹی کمشنر قلات اور ڈسٹرکٹ کونسل چیرمین آغاعرفان کریم احمدزءنےعلاقے کے عوام کو درپیش مسائل مل کر حل کرنے کاعزم دہرایااس موقع پر علاقاءعمائدین پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر ملک عصمت کیازئی حاجی محمد شاہ جتک ولی محمد سمالانی جاوید رودینی محمد علم سمالانی لیاقت علی لانگو میر سیف اللہ زہری اور دیگر بھی موجودتھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Kalat21 October;HandoutA meeting was held between Deputy Commissioner Kalat Captain Retired Jamil Baloch and Chairman District Council Prince Agha Irfan Karim Ahmadzai regarding development issues and solutions to the problems faced by the people. The Chairman District Council termed the administration’s holding of an open court as a positive step towards solving public problems and assured the DC Kalat that the District Council and administrative institutions will jointly play key responsibilities in ensuring the successful completion of development projects so that the people of Kalat benefit from the fruits of these development projects, especially the improvement of the health sector and the administration’s services to the citizens. The steps taken by the government regarding service delivery, restoration of law and order in the area, and various suggestions regarding the education sector were considered. Deputy Commissioner Kalat and District Council Chairman Agha Irfan Karim Ahmadzai reiterated their commitment to jointly solve the problems faced by the people of the area. Regional elders were also present on the occasion.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7947/2025
کوئٹہ، 21 اکتوبر۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسر فراز بگٹی کے وژن اور بلوچستان ڈیجیٹائزیشن پروگرام کے تحت بلوچستان سرمایہ کاری بورڈایک بزنس فسیلیٹیشن سینٹر (BFC) قائم کر رہا ہے تاکہ سرمایہ کاروں کو ایک ون ونڈو پلیٹ فارم مہیا کیا جا سکے۔اس سلسلے میں چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں بلوچستان سرمایہ کاری بورڈکے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ اور متعلقہ انتظامی سیکریٹریز نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران چیف سیکریٹری نے بلوچستان میں کاروبار کے لیے سہولتوں کو بڑھانے میں بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کی کوششوں کو سراہا اور ہدایت دی کہ BFC کو دو ہفتوں کے اندر فعال کیا جائے، جس کے لیے بورڈ آف انویسٹمنٹ پاکستان کے ساتھ مشاورت کی جائے۔بزنس فسیلیٹیشن سینٹر کا مقصد سرمایہ کار خدمات کو ڈیجیٹل طریقے سے مربوط کرنا، شفافیت کو فروغ دینا اور سرمایہ کاری کے ماحول کو مضبوط بنانا ہے۔اس موقع پر چیف سیکریٹری شکیل قادر خان نے کہا کہ BFC بلوچستان میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور سرمایہ کاری کی ترغیب دینے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ مرکز صوبائی اور وفاقی محکموں کے ڈیجیٹل انضمام کے ذریعے موثر، شفاف اور سرمایہ کار دوست خدمات فراہم کرے گا۔بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا کہ یہ اقدام وزیر اعلیٰ کے وڑن کی عکاسی کرتا ہے جس کا مقصد صوبے میں کاروباری ماحول کو زیادہ پرکشش بنانا ہے۔بزنس فسیلیٹیشن سینٹر کے قیام سے بلوچستان میں تجارتی اور اقتصادی ترقی کے فروغ کا ایک نیا باب شروع ہوگا۔ BBoIT سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون اور مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔اجلاس میں سیکریٹری انڈسٹریز خالد سرپرہ، سیکریٹری انرجی داودبازئی، سیکریٹری زراعت نور احمد پرکانی، سی ای او بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ قائم لاشاری اور دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Quetta, October 21:In line with the vision of Chief Minister Sarfraz Bugti and the Balochistan Digitization Program, the Balochistan Board of Investment & Trade (BBOIT) is set to launch a Business Facilitation Centre (BFC) to provide a one-window platform for investors.A meeting chaired by Chief Secretary Balochistan, Mr. Shakeel Qadir Khan, with the participation of Vice Chairman BBOIT, Mr. Bilal Khan kakar, and relevant administrative secretaries, Chief Secretary reviewed the progress of the initiative. The Chief Secretary commended BBOIT’s efforts toward enhancing ease of doing business and directed that the BFC to become operational within two weeks after consultation with Board of Investment Pakistan.The center aims to digitally streamline investor services, promote transparency, and strengthen the investment climate under the leadership of Chief Minister Mir Sarfraz Bugti.Speaking on the occasion, Chief Secretary Shakeel Qadir Khan said the BFC would serve as a milestone in promoting business activity and attracting investment to the province. He emphasized that the center will provide efficient, transparent, and investor-friendly services through digital integration of provincial and federal departments.Vice Chairman BBoIT Bilal Khan Kakar said the initiative reflects the vision of Chief Minister Mir Sarfraz Bugti to foster a more vibrant and business-friendly environment in Balochistan. Etablishment of the Business Facilitation Center will mark a new chapter in promoting trade and economic growth in the province,” he said. “BBoIT is committed to providing investors with all possible support and opportunities.Secretary Industries Khalid Sarpara, Secretary Energy Dawood Bazai, Secretary agriculture Mr. Noor Ahmed Pirkani , Secretary Livestock Mr. Tayyab lehri, CEO BBoIT Qaim Lashari, and other senior officials attended the meeting.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 7948/2025
گوادر21اکتوبر۔ ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن کی زیرِ صدارت چب کلمتی اور جیوانی کے لیے واٹر باوزرز کے ذریعے پانی کی فراہمی سے متعلق واٹر کرائسس مینجمنٹ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایکسین پی ایچ ای مومن بلوچ، ایس ڈی او داد کریم بلوچ، وائس چیئرمین در محمد بلوچ، شے مختار اور دیگر متعلقہ افسران و نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے چب کلمتی، جیوانی اور گردونواح کے علاقوں میں پانی کی موجودہ صورتحال، سپلائی نظام اور واٹر باوزرز کے آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا۔ واضح رہے کہ ان علاقوں میں کافی عرصے سے واٹر باوزرز کے ذریعے پانی کی فراہمی جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر پندرہ روز بعد پانی کی فراہمی سے متعلق ایک جائزہ اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیا جاتا ہے، جس میں پانی کی قیمتوں، سپلائی کی مقدار، کوالٹی، باوزرز کی تعداد اور مجموعی نظام کا جائزہ لیا جاتا ہے۔آج کے اجلاس میں چب کلمتی اور جیوانی کے لیے واٹر باوزرز کے نرخ کم کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں مختلف ٹھیکیداروں سے نرخ طلب کیے گئے اور فیصلہ کیا گیا کہ کم از کم نرخ دینے والے ٹھیکیدار کے ذریعے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی تاکہ عوام کو ریلیف دیا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن نے اس موقع پر کہا کہ گوادر میں پانی کا بحران وقتی نہیں بلکہ ایک مستقل مسئلہ ہے، جو بارشوں کے بغیر حل نہیں ہو سکتا۔ تاہم، ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ حکومتِ بلوچستان کے وسائل کا محتاط استعمال کرتے ہوئے پانی کی فراہمی کو شفاف، منظم، موثر، معیاری، منصفانہ اور بدعنوانی سے پاک طریقے سے یقینی بنایا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7949/2025
گوادر21اکتوبر۔ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سید ظہور شاہ کی زمین پر قائم ناجائز تجاوزات کا جائزہ لینے کے لیے سائٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پرنسپل کالج نصیر احمد بلوچ اور ایکسین بی اینڈ آر (بلڈنگ) مقصود احمد بلوچ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے کالج کے احاطے میں موجود تمام زمینوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور واضح ہدایت جاری کی کہ جتنی بھی زمینوں پر قبضہ کیا گیا ہے یا کرایا گیا ہے، انہیں فوری طور پر خالی کرایا جائے۔مزید برآں، ڈپٹی کمشنر نے کالج کی باو¿نڈری وال کی جلد تعمیر کے احکامات بھی جاری کیے اور ایکسین بی اینڈ آر کو ہدایت دی کہ چار دیواری کی تعمیر کا کام فوراً شروع کیا جائے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن نے کالج میں تعمیر ہونے والے فٹسال گراونڈ کے مقام کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو منصوبے پر کام کی کرنے کی ہدایت دی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7950/2025
بارکھان 21 اکتوبر۔: یونین کونسل بغاو اور رڑکن میں گزشتہ روز آنے والے زلزلے کے بعد صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و واسا سردار عبدالرحمن کھیتران کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امدادی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق، متاثرہ علاقوں میں خیمے، کمبل، ٹیٹ، راشن اور دیگر ضروری سامان پہنچایا جا رہا ہے تاکہ زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ترجمان صوبائی وزیر کے مطابق، سردار عبدالرحمن کھیتران نے پی ڈی ایم اے حکام کو ہدایت کی تھی کہ وہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں، نقصانات کا جائزہ لیں اور فوری امداد کو یقینی بنائیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے کے چار امدادی ٹرک ڈپٹی کمشنر بارکھان کے دفتر پہنچ چکے ہیں، جن میں خیمے، راشن بیگز اور کمبل شامل ہیں۔ یہ سامان زلزلہ متاثرین میں تقسیم کیا جا رہا ہے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ترجمان کے مطابق، صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور فون پر امدادی کارروائیوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔دوسری جانب، ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسہ نے کہا ہے کہ انتظامیہ اور مقامی رضا کار ٹیمیں مسلسل متاثرہ علاقوں میں سرگرم ہیں، اور تمام متاثرین کو ضروری امداد پہنچانے کے لیے بھرپور اقدامات جاری ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبرRecast7941/2025
کوئٹہ21 اکتوبر۔ گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے تربت کے علاقے مند میں پارلیمانی سیکرٹری فشریز حاجی برکت رند کے گھر پر فائرنگ کے گھناونے فعل کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ تمام شہریوں اور عوامی شخصیات کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ گورنربلوچستان نے کہا کہ ایک عوامی شخصیت اور رکن صوبائی اسمبلی کی رہائشگاہ پر فائرنگ دراصل صوبے میں خوف اور عدم استحکام پیدا کر یہاں کے پرامن صورتحال کو سبوتاڑ کرنا ہے۔ گورنربلوچستان اس مشکل وقت میں حاجی برکت رند اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی حفاظت اور سلامتی کیلئے دعا کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7951/2025
اسلام آباد، 21 اکتوبر ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ افراد باہم معذور ہماری سماجی اور قومی زندگی کا اہم حصہ ہیں، ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا دراصل انسانی وقار اور شمولیتی معاشرے کے فروغ کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت افراد باہم معذور کی فلاح و بہبود، تعلیم، اور کھیلوں کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے تاکہ وہ زندگی کے ہر میدان میں اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدل سکیں انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں پاکستان بلائنڈ اسپورٹس بورڈ کے زیراہتمام منعقدہ “2025 آئی بی ایس اے گول بال / پیسفک چیمپئن شپ” کی اختتامی تقریب اور عشائیے سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس بین الاقوامی ایونٹ میں گیارہ ممالک نے شرکت کی، جسے پاکستان نے شاندار انداز میں میزبانی کے ساتھ منعقد کیا وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اس نوعیت کے ایونٹس نہ صرف افراد باہم معذور کے حوصلے بلند کرتے ہیں بلکہ دنیا کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان اور بلوچستان کے عوام سماجی ہم آہنگی، برداشت، اور برابری کے اصولوں پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے میدان میں افراد باہم معذور کھلاڑیوں کی کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ اگر مواقع اور معاونت فراہم کی جائے تو کوئی رکاوٹ ان کے راستے میں حائل نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان بلائنڈ اسپورٹس بورڈ مستقبل میں بھی ایسے مثبت اور باوقار ایونٹس کے ذریعے افراد باہم معذور کے لیے قومی اور بین الاقوامی سطح پر مزید مواقع پیدا کرتا رہے گا پروگرام میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے بینائی سے محروم 10 سالہ بچے فہد نے اپنی سریلی آواز سے سامعین کو محظوظ کیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس بچے کے لیے نیک تمناو¿ں کا اظہار کرتے ہوئے اس کے کیرئیر کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان بلائنڈ اسپورٹس بورڈ کے لیے 50 لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا، تاکہ وہ اپنی سرگرمیوں کو مزید وسعت دے سکیں اور افراد باہم معذور کے کھیلوں کو فروغ دینے میں اپنا کردار مو¿ثر انداز میں جاری رکھیں تقریب کے دوران پاکستان بلائنڈ اسپورٹس بورڈ نے کوئٹہ میں ایک بین الاقوامی سطح کے “اسپورٹس فیسٹیول” کے انعقاد کی پیشکش بھی کی تاکہ صوبائی دارالحکومت کو افراد باہم معذور کے کھیلوں کے فروغ کا مرکز بنایا جا سکے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس موقع پر ایونٹ کے منتظمین، کھلاڑیوں، اور شرکائ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت کھیلوں کے فروغ اور افراد باہم معذور کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی انہوں نے کہا کہ معاشرے کی اصل طاقت اس کی شمولیت میں ہے، اور بلوچستان حکومت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ افراد باہم معذور کو قومی ترقی کے مرکزی دھارے میں شامل کیے بغیر کوئی معاشرہ مکمل ترقی نہیں کر سکتا تقریب میں سابق نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ اور رکن ایوانِ بالا سینیٹر دنیش کمار بھی موجود تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ، 21 اکتوبر ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر، ڈپٹی ڈی او میل، ڈی او ای فیمیل اور تمام ڈی ڈی اوز نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران گزشتہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی جبکہ کنٹریکٹ اساتذہ کی تنخواہوں اور پوسٹنگ کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کی حاضری اور کارکردگی پر سختی سے نظر رکھی جائے تاکہ تعلیمی معیار میں بہتری لائی جا سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7954/2025
کوئٹہ 21 اکتوبر . صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد دمڑ کا صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی کے گھر آمد اور انکے اہل خانہ سے انکی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی اور اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ماں جیسی عظیم ہستی کا بچھڑ جانا ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ والدہ کی جدائی ایک ایسا دکھ ہے جس کا ازالہ ممکن نہیں، تاہم اللہ تعالیٰ کی ذات سے دعا ہے کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی سمیت تمام اہلِ خانہ کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے .
۔۔۔