21st-November-2025

خبرنامہ نمبر 8796/2025
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے محکمہ لیبر اینڈ مین پاور سردار بابا غلام رسول خان عمرانی نے کہا ہے کہ محنت کشوں، کسانوں اور معاشرے کے دیگر پِسے ہوئے طبقات کے مسائل کو توجہ سے سننا، سمجھنا اور عملی طور پر مسائل دور کرنا ہی حقیقی عوامی خدمت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سیکرٹریٹ میں مختلف عوامی وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔ صوبائی مشیر برائے محکمہ لیبر اینڈ مین پاور سردار بابا غلام رسول خان عمرانی نے وفود کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل غور سے سنے اور ان کے حل کے لیے مکمل یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ محکم لیبر اینڈ مین پاور عملی اقدامات کے ذریعے روزگار، فلاح و بہبود اور ورک پلیس ریفارمز کے لیے مسلسل سرگرم ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ مزدوروں اور زراعت سے وابستہ افراد کو درپیش مشکلات دور کرنا موجودہ صوبائی حکومت کی پالیسی کا بنیادی حصہ ہے۔ زراعت بلوچستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ ہم زرعی نظام میں شفافیت، ریکارڈ کی بہتری اور محصولات کے جدید ڈھانچے پر کام کر رہے ہیں، تاکہ صوبے کی آمدنی بڑھے اور کسانوں کو حقیقی سہولت میسر آئے۔ انہوں نے کہا کہ براہ راست عوامی رابطہ ہی حقیقی مسائل کی نشاندہی اور مؤثر پالیسی سازی کا واحد طریقہ ہے۔ اس موقع پر وفود نے سردار بابا غلام رسول خان عمرانی کو بلوچستان ایگریکلچر انکم ٹیکس رولز 2025 کی اعلیٰ سطحی کمیٹی کا رکن نامزد ہونے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ ان کی نامزدگی صوبے میں شفافیت، بہتر گورننس، مالی نظم و ضبط اور زرعی اصلاحات کی سمت ایک مثبت پیش رفت ثابت ہوگی۔

خبرنامہ نمبر 8797/2025
گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کینٹ لورالائی کو فراہم کردہ اسکول بس کی حوالگی کی تقریب کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے انجام دی۔ تقریب میں ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد سلیم زرکون، اسسٹنٹ ڈائریکٹر خدا بخش بزدار، اسکول کی پرنسپل، اساتذہ اور طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بس کی فراہمی کا فیصلہ گرینڈ جرگہ کے دوران اُس وقت کیا گیا جب اسکول پرنسپل نے طالبات کو درپیش سفری مشکلات کا ذکر کیا۔ وزیراعلیٰ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے صرف چار گھنٹوں میں بس کی منظوری دے کر محکمہ تعلیم کے حوالے کر دی۔ تقریب سے خطاب میں کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے وزیراعلیٰ کے اس بروقت اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ سہولت نہ صرف طالبات کی حاضری بہتر بنائے گی بلکہ تعلیمی سفر کو بھی آسان اور محفوظ بنائے گی۔ والدین، اساتذہ اور مقامی افراد نے بھی اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے عملی اقدامات سے بلوچستان میں تعلیم کو فروغ ملے گا اور عوام کا اعتماد بحال ہوگا۔

خبرنامہ نمبر 8798/2025
پشین: ایکسائز، ٹیکسیشن و اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے منزرکی، پشین کے مضافاتی علاقوں میں بھنگ کی غیر قانونی کاشت کے خلاف بڑا آپریشن مکمل کر لیا۔ کارروائی کا مقصد علاقے میں منشیات کی کاشت اور اس کی ترسیل کے خاتمے کیلئے موثر اور ہدفی اقدامات کو یقینی بنانا تھا۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران سمیت فرنٹیئر کور، اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) اور ایکسائز، ٹیکسیشن و اینٹی نارکوٹکس کے افسران و اہلکاروں نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔ ٹیموں نے مختلف مقامات پر وسیع رقبے پر کاشت بھنگ کے کھیت تلف کیے اور کارروائی کے دوران متعلقہ مواد بھی قبضے میں لیا۔محکمے کے مطابق یہ اقدام خطے میں جاری انسدادِ منشیات مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد کاشت، ترسیل اور منشیات کے نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کرنا ہے۔ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ بین الاقوامی اداروں، خصوصاً INL (انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا) کے تعاون سے اپنی استعدادکار میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔آپریشن کی مکمل نگرانی ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر کی جانب سے کی گئی، جس نے کارروائی کو مربوط، موثر اور شفاف بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بھنگ کی غیر قانونی کاشت کے خلاف یہ تسلسل خطے کو منشیات سے پاک بنانے کے حکومتی عزم کی واضح ترجمانی کرتا ہے۔

خبرنامہ نمبر 8799/2025
کوئٹہ:صوبائی وزیر آبپاشی میر صادق عمرانی نے سول سیکرٹریٹ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی ہے صوبائی وزیر آبپاشی نے اپنے جاری کردہ بیان میں نو منتخب صدر سول سیکرٹریٹ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن امیر حمزہ محمدشہی، جنرل سیکرٹری عبدالولی کاکڑ سمیت کابینہ کے دیگر عہدیداروں کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نو منتخب عہدیدار سول سیکرٹریٹ کے آفیسران اور ملازمین کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی امور اور مشینری کو مؤثر انداز میں چلانے میں سرکاری آفیسران اور ملازمین کا بنیادی کردار ہوتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ منتخب ہونے والی قیادت جمہوری اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومتی نظام کو مؤثر بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کرے گی۔ اور تمام ملازمین کے جملہ مسائل کے حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے.

خبرنامہ نمبر 8800/2025
تربت 21 نومبر 2025:اسپیشل سیکرٹری محکمہ صحت بلوچستان شیہک شہداد بلوچ نے تربت میں بلوچستان اکیڈمی تربت کا دورہ کیا، جہاں انہیں اس علمی و ثقافتی ورثے سے بھرپور ادارے کی معنوی فضا نے خوش آمدید کہا اکیڈمی کے چیئرمین ڈاکٹر غفور شاد نے انہیں اکیڈمی کی لسانی، ادبی اور تحقیقی خدمات پر تفصیلی بریفنگ دی، اور بتایا کہ کس طرح یہ ادارہ بلوچ تاریخ، زبان اور ثقافت کے فروغ میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ جاری منصوبوں اور تحقیقی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے اکیڈمی کے تعلیمی کردار کی اہمیت بھی اجاگر کی۔شیہک شہداد بلوچ نے بلوچستان اکیڈمی کی مسلسل تحقیقی جدوجہد، ادبی خدمات اور علمی فضا کو سراہتے ہوئے اسے خطے کی فکری و ثقافتی ترقی کا معتبر ستون قرار دیا اس موقع پر ایم ایس ٹیچنگ اسپتال تربت ڈاکٹر وحید بلوچ اور تاہیر پروڈکشن کے عبید جی ایم بھی ان کے ہمراہ تھے، جبکہ اکیڈمی کی جانب سے وائس چیئرمین فضل بلوچ، جنرل سیکرٹری مقبول ناصر، سابق چیئرمین عبید شاد، میوزیم سینٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز ہاشم سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔

خبرنامہ نمبر 8801/2025
پشین۔21 نومبر 2025.ڈپٹی کمشنر منصور احمد قاضی کی زیر صدارت MR خسرہ و روبیلا اور پولیو سے بچاوُ کی قومی ویکسینیشن مہم کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا،جس میں ضلعی ناظم صحت ڈاکٹر سید گل زمان شاہ،نمائندہ ڈبلیو،ایچ،او ڈاکٹر عبداللہ خان ناصر،نیشنل اسٹاپ آفسر ڈاکٹر یار محمد خان و دیگر پروونشل مانیٹرز نے شرکت کی،اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر منصور قاضی نے کہا کہ ملک بھر کی طرح ضلع میں خسرہ،روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی ویکسینیشن مہم کے دوران ضلع بھر میں 6 ماہ سے 5 سال تک عمر کے 120719 کو خسرہ اور روبیلا سے بچاوُ کی ویکسین فراہم کی جائے گی،جبکہ اس دوران پیدائش سے 5 سال تک عمر کے 129179 بچوں کو پولیو سے بچاوُ کے قطرے پلائے جائیں گے،جس کا مقصد ان بچوں کی زندگی کو ان مختلف خطرناک امراض سے محفوظ بنانا ہے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 170 آوٹ ریچ اسٹیشنز پر 6 ماہ سے 5 سال تک کے تمام بچوں کو خسرہ و روبیلا ویکسین لازمی دی جائے گی،جبکہ یہ ویکسین سرکاری صحت مراکز،اسکولوں،مدارس اور عارضی ویکسینیشن پوائنٹس پر دستیاب ہوگی تاکہ سرپرست اور والدین کو بچوں کی ویکسینیشن کے لیے سہولت فراہم کی جا سکے،ڈپٹی کمشنر منصور قاضی نے والدین سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی ویکسینیشن کو ہر صورت یقینی بنائیں اور انسداد پولیو کے قطرے بھی ضرور پلائیں،تاکہ انہیں خسرہ،روبیلا اور پولیو جیسے خطرناک امراض سے محفوظ رکھا جا سکے۔

خبرنامہ نمبر 8802/2025
مسلم باغ: اسسٹنٹ کمشنر دھیرج کالرا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے علاقے نسائی میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں مقامی آبادی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کھلی کچہری کا مقصد عوامی مسائل براہِ راست سننا، فوری نوعیت کے معاملات موقع پر حل کرنا اور سرکاری محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔اسسٹنٹ کمشنر دھیرج کالراو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق عوام کو اُن کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد سے نہ صرف عوام کا سرکاری اداروں پر اعتماد بڑھتا ہے بلکہ مسائل کے حل میں شفافیت اور تیزی بھی آتی ہے۔کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے پینے کے پانی کی قلت، سڑکوں کی مرمت، بجلی کے مسائل، تعلیمی اداروں میں سہولیات کی کمی اور صحت کے مراکز میں عملے کی عدم دستیابی جیسے کئی اہم مسائل پیش کیے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کرتے ہوئے متعدد شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کے تعاون سے علاقے کے بنیادی مسائل حل کرنے کے لیے پرعزم ہے اور آئندہ بھی کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ عوامی مشکلات سنی اور حل کی جاسکیں۔میٹنگ کے اختتام پر معززینِ علاقہ نے انتظامیہ کی کاوش کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسی طرح عوامی مسائل کے حل کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔

خبرنامہ نمبر 8803/2025
پشین۔21 نومبر 2025.ڈپٹی کمشنر منصور احمد قاضی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل حرمزئی محمد رمضان کرد کی سربراہی میں کلی منزرئی میں منشیات کی ناسور کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران وسیع پیمانے پر (بھنگ) کے تیار فصل کو تلف کر دیا گیا ہے جبکہ غیر قانونی کاشت کے خلاف آپریشن میں ایف، سی،ایکسائز اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے مشترکہ طور پر حصہ لیا،بھنگ کی کاشت کے خلاف کارروائی پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر منصور قاضی کا کہنا تھا کہ عوام کے صحت اور جان کو خطرات لاحق کرنے والے تمام اقسام کے معاشرتی برائیوں کا خاتمہ کرنا ہماری اولین ترجیحات کا حصہ ہے،جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،اور کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی،انہوں نے کہا کہ علاقے کے عوام کو سماج دشمن عناصر سے محفوظ رکھنے کے لیے انتظامیہ عملی اقدامات اٹھارہی ہے تاہم اس ضمن میں قبائلی عمائدین اور عوام کا اشتراک اور تعاون اہمیت کا حامل ہے،قاضی منصور نے کہا کہ ان انسانیت کے دشمنوں کے خلاف قانون کے مطابق آپریشن اور دیگر سخت کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ عوامی تحفظ اور معاشرتی ترقی کے احداف حاصل کرنے میں مدد مل سکے ڈپٹی کمشنر منصور قاضی نے کہا کہ منشیات فروشوں اور دیگر قانون شکن عناصر کے خلاف مزید کاروئیاں بھی عمل میں لائی جائیں گی تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک پر امن اور صحت افزاء ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کی غیر قانونی کاشت کے خلاف سخت پالیسی کے عین مطابق کاشت کاروں کو شیڈول 4 میں اندراج کیا جائے گا جبکہ کاشت شدہ زمینوں کو بحق سرکار ضبط کیا جائے گا،انہوں نے بتایا کہ ضلع پشین میں منشیات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز گزشتہ روز سے کر دیا گیا ہے جوکہ منشیات کی ناسور کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔

خبرنامہ نمبر 8804/2025
قلات: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا۔کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنرمنیراحمددرانی کرنل زرار 329برگیڈ ایس پی قلات زاہدحسین شاہ میجر ابدال ایف سی میجر طلحہ ایم سی چیرمین نوابزادہ شعیب جان زہری سمیت دیگر سرکاری محکموں کے سربراہاں سیاسی قبائلی رہنماوں کونسلران صحافی برادری اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں قلات کے علاقء عمائدین اورشہری شریک ہوئے شہریوں نے کھل کر اپنے مسائل بیان کیٰے۔کھلی کچہری سے سیاسی قبائلی رہنماء زمیندار کسان اتحاد کے سربراہ پرنس لعل جان احمدزئی مبارک خان محمدحسنی عزیز لہڑی قاری رحمت اللہ شادی خان مینگل وڈیرہ رحیم مینگل قاری غلام مصطفی کونسلر واحدپندانی غلام حیدر خلیل مغل غلام قادر قاسمی آغازکی جان احمدزئی پی ایس ایم سی چیرمین قاری غلام مصطفی نیچاری سرفراز عمرانی جہانزیب جتک عبدالوحید مینگل احمدنواز بلوچ نور محمدحسنی امجدسلامی بیبرگ لہڑی عبدالخالق پندرانی اور دیگر نے عوامی مسائل بیان کیئے۔علاقہ معززین نے امن وامان کی بحالی زاوہ ڈیم کی تعمیر میں تاخیر محکمہ تعلیم کے خالی آسامیوں پر یونین کونسلز کے بجائے اوپن میرٹ پر تعیناتیوں ڈسٹرکٹ ریکارڈ روم کی بحالی جوڈیشل لاک اپ کی مرمت زمینداروں کو گندم کے بیج کی فراہمی بجلی کی لوڈ شیڈنگ لوکل سرٹیفکیٹ کے حصول میں مشکلات انٹرنیٹ کی بندش سے طلباء کو درپیش مشکلات سبزی منڈی کی فعالی گرانفروشی سمیت دیگر اہم مسائل بیان کئے۔کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر منیراحمددرانی نے لوگوں کے مسائل کے حل کے لیئے محکموں کے سربران کو سختی سے ہدایات جاری کردی۔ڈپٹی کمشنر منیراحمددرانی نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا بنیادی مقصد عوام اور ضلعی انتظامیہ کا برائے راست رابطہ کرانا ہیتاکہ عوام برائے راست اپنے مسائلبیان کرسکیں ہمیں لوگوں نے اجتماعی مسائل کے حل کے لیئے کام کرناہے میرے لیئے سب برابر ہیں بلاتفریق عوام کی خدمت کرنا میرا ایمان ہے میں قلات کے عوام کو انشائاللہ مایوس نہیں ہونے دونگا محکموں کے سربراہان عوام کے خادم ہوتے ہیں عوامی مسائل حل کرنا انکی زمداری ہے ہرکسی کو اپنے حصے کاکام ایمانداری سے کرناہوگا محکموں کے سربراہاں اپنے دفاتر میں حاضری یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی درخواست گزار کو مشکلات پیش نہ ہو۔عوام اپنے علاقے کے نمائندے ہوتے ہیں آپ سب اپنے علاقوں میں مسائل کی نشادہی کریں تاکہ انکے فوری حل سے متعلق اقدامات کیئے جاسکیں عوامی مسائل کے حل کے لیئے علاقہ معززین سیاسی وقبائلی رہنماء صحافی برادری ضلعی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں۔

خبرنامہ نمبر 8805/2025
استا محمد — ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد رمضان پلال کی زیر صدارت ضلع استامحمد میں مختلف نان گورنمنٹ آرگنائزیشنز کے نمائندگان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسلامک ریلیف، ورڈز، TRSP,بی آر ایس پی، BROS,ودیگر شامل ہیں نے استامحمد میں جاری اور مکمل شدہ عوامی فلاحی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اجلاس کو بتایا گیا کہ اس وقت ہیلتھ، ایجوکیشن،ماں اور بچے کی صحت کی بہتری کے،پینے کے صاف پانی کی فراہمی،سیلاب سے بچاؤ کے بندات، 2022 کے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے گھروں کی تعمیر و دیگر شامل ہیں تفصیلی بریفنگ دی گئی اسلامک ریلیف کے نمائندگان کی جانب سے اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع استامحمد میں 20 ہزار گھروں کی منظوری ھوئی ہے، جن میں سے 13914 گھر تحصیل استامحمد میں منظور ہوئے 6 ہزار سے زائد تحصیل گنداخہ میں تعمیر کیے جائینگے تحصیل استامحمد میں ان میں سے 2849 گھر مکمل کیے جا چکے ہیں جبکہ باقی گھروں پر کام تیزی سے جاری ہے اور یہ گھر مرحلہ وار تعمیر کئے جا رہے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ بعض بھٹہ مالکان نے اینٹوں کی قیمتوں میں غیرضروری اور غیرمنصفانہ اضافہ کر دیا ہے، جو عوام کے لیے مشکلات کا باعث بن رہا ہے ڈپٹی کمشنر نے اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ بھٹہ مالکان کے ساتھ فوری اجلاس بلایا جائے اور انہیں واضح کیا جائے کہ ناجائز منافع خوری کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کسی کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کرے گی۔ ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال نے کہا کہ حکومت عوامی مفاد میں ہر ممکن بہتر اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے این جی اوز کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت کے ساتھ مل کر عوامی مشکلات کے ازالے میں اہم حصہ ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نان گورنمنٹ آرگنائزیشنز کو چاہیے کہ وہ ایسے منصوبوں کو ترجیح دیں جن سے زیادہ سے زیادہ لوگ فائدہ اٹھا سکیں۔ ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ بعض مستحق افراد، جن کے گھر منظور ہوئے تھے، وہ دیے گئے پتے پر دستیاب نہیں تھے۔ اس سلسلے میں اخبارات میں نوٹسز اور لسٹیں بھی جاری کی گئیں، تاہم کوئی رابطہ نہ ہو سکا۔ اس پر ڈپٹی کمشنر نے اسلامک ریلیف کے نمائندگان کو ہدایت کی کہ تمام لسٹیں دفتر میں جمع کرائی جائیں تاکہ متعلقہ افراد سے دوبارہ رابطہ کرنے کی کوشش کی جا سکے ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد رمضان پلال نے تمام این جی اوز کو ہدایت کی کہ ضلع استامحمد میں جاری اور مکمل شدہ ترقیاتی اسکیموں کی مکمل تفصیل، کام کی پیش رفت (پرسنٹیج) اور تکمیل کی مدت واضح طور پر تحریر کی جائے اور رپورٹس کو بہتر اور جامع انداز میں تیار کیا جائے۔

خبرنامہ نمبر 8806/2025
ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر بوری ندیم اکرم کی نگرانی میں لیویز انٹیلی جنس کی اطلاع پر بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ لیویز تھانہ میختر کے انچارج اور لیویز فورس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جلیبی چوک یوسف ہوٹل پر چھاپہ مار کر بین الصوبائی جرائم پیشہ گینگ کے سرغنہ وزیر بزدار کو گرفتار کر لیا۔ ملزم وزیر بزدار ڈسٹرکٹ لورالائی، دکی اور موسیٰ خیل میں قتل، ڈکیتی، اغوا، اور سنگین جرائم کے کم از کم 14 مقدمات میں مطلوب تھا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم ڈسٹرکٹ لورالائی میں 4، دکی میں 6 اور موسی خیل میں 4 مقدمات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔ اس کے خلاف قتل (302) کے ایک سنگین مقدمے میں بھی لیویز اہلکار کو شہید کرنے کا الزام ہے۔ انتظامیہ نے اس کامیاب کارروائی پر لیویز فورس کو سراہا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں تک بھی رسائی حاصل کی جا سکے۔ یہ گرفتاری قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مستعدی اور مجرمانہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا واضح ثبوت ہے۔

خبرنامہ نمبر 8807/2025
لورالائی(خبر نامہ 21نومبر 2025) لورالائی پولیس اور سی آئی اے کی کریک ڈاؤن جاری ہے۔اس دوران 5 منشیات فروش گرفتار، پسٹل برآمد ایک اور کاروائی میں ایک شخص گرفتارقبضے سے مشین گن برآمد،ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لورالائی رینج جنید احمد شیخ کے احکامات پر ایس ایس پی لورالائی ملک محمد اصغر عثمان کے ہدایات پر زیرنگرانی ایس ڈی پی او کریم مندوخیل ایس ایچ او تھانہ شہید محمداشرف ترین سٹی لورالائی انسپکٹر ہمایوں ناصر، سی آئی اے انچارج سب انسپکٹر ممتاز احمد کے سربراہی میں ایڈیشنل ایس ایچ او محمد خان باتوزئی ہمراہ پولیس اور سی آئی اے لورالائی نے منشیات فروشان کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوے 5منشیات فروشان کو گرفتار کرلیا اورانکے قبضے سے منشیات اور مشین گن اور پسٹل برآمد تفصیل
1 نیاز محمد عرف نیازو قوم کدیذئی ساکن مرغی خانہ محلہ لورالائی کے قبضے سے 1600 گرام چرس برآمد،
2 نصیب اللہ ولد عصمت اللہ جان قوم موسیٰ خیل، ساکن ہزارہ محلہ لورالائی قبضے سے 1200 گرام چرس برآمد،
3 ظاہر خان ولد روز محمد
قوم حمزازئی، ساکن لورالائی کے قبضے سے 520 گرام چرس برآمد، 4 اصغر خان ولد عبداللہ جان قوم ملازئی، رہائش مرغی خانہ محلہ لورالائی کے قبضے سے 800 گرام چرس برآمد،
5۔ حسن خان ولد سپین
قوم جلالزئی، ساکن نواں کلی زنگیوال لورالائی کے قبضے سے 1050 گرام چرس برآمد اور ایک پسٹل برآمد، 6 داود خان ولد حضرت گل قوم مروت، ساکن کھڈی محلہ لورالائی کے قبضے سے ایک مشین گن برآمد کیا گیا۔گرفتار افراد کیخلاف مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔

خبرنامہ نمبر 8808/2025
تربت(21نومبر2025) یونیورسٹی آف تربت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق گورنر بلوچستان و چانسلر یونیورسٹی آف تربت نے تربت یونیورسٹی کے پروجیکٹ کوارڈینیٹر ڈاکٹر کمال احمد کو یونیورسٹی کانیا پرو وائس چانسلر مقرر کیا ہے۔ڈاکٹر کمال احمد مختلف اہم تعلیمی اور انتظامی عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ وہ اس سے قبل لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل میں فیکلٹی آف انجینئرنگ کے ڈین کے عہدے پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں، جہاں انہوں نے انجینئرنگ کی تعلیم کو فروغ دینے میں مثالی کرداراداکیا ہے۔ یونیورسٹی آف تربت کے ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے پروجیکٹ کوآرڈینیٹر کے طور پر بھی ان کی خدمات قابل ستائش رہی ہیں جن کا ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پلاننگ کمیشن سمیت دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز نے بھی باقاعدہ اعتراف کیاہے۔ بطورنئے پرووائس چانسلر انکی تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہوئے تربت یونیورسٹی کی انتظامیہ اور فیکلٹی ممبران نے اس امید کا اظہار کیا ہیکہ ڈاکٹر کمال احمد اپنی بصیرت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا تے ہوئے تربت یونیورسٹی کی ترقی میں بھرپور کردار اداکریں گے۔دریں اثناء یونیورسٹی آف تربت کی انتظامیہ اور تدریسی عملے نے عہدہ برآ ہونے والے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر منصور احمد کی تعلیمی اور انتظامی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے بطور پرووائس چانسلر تربت یونیورسٹی میں اپنی چار سالہ مدت کامیابی سے مکمل کی ہے اور اب محکمہ ہائر ایجوکیشن حکومت بلوچستان میں بطور ڈائریکٹر اکیڈمک مینجمنٹ تعینات ہوئے ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن،یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اور انتظامی عملے نے ڈاکٹر منصور احمد کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے اور تربت یونیورسٹی کی ترقی کے لئے ان کی مخلصانہ خدمات پر تہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہوئے ان کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔

خبرنامہ نمبر 8809/2025
کوئٹہ21نومبر: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ سے ڈائریکٹر جنرل فشریز، ڈاکٹر عتیق اللہ نے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جس میں صوبے میں ماہی پروری اور آبی وسائل کی ترقی سے متعلق جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ملاقات کے دوران خاص طور پرڈام میں جاری جھینگا فارمنگ (Shrimp Farming) منصوبے کی پیش رفت پر گفتگو ہوئی، جو بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں معاشی ترقی اور روزگار کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔اس موقع پر بلال خان کاکڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کا ساحلی خطہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ڈام میں ارب روپے کے جھینگا فارمنگ منصوبے سے نہ صرف سرمایہ کاری کے نئیدروازے کھلیں گے بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے، ایکوا کلچر کو فروغ ملے گا اور برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا، ہماری کوشش ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور مضبوط پالیسیوں کے ذریعے ماہی پروری کو صنعت کے طور پر فروغ دیا جائے تاکہ مقامی لوگوں کے لیے زیادہ معاشی مواقع پیدا ہوں۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں فراہم کر رہا ہے اور ہماری بھرپور کوشش ہے کہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بلوچستان کے ماہی پروری کے شعبے میں پرکشش مواقع فراہم کیے جائیں۔ڈائریکٹر جنرل فشریز ڈاکٹر عتیق اللہ نے بتایا کہ محکمہ فشریز سائنسی بنیادوں پر آبی وسائل کی ترقی کے لیے کام کر رہا ہے اور ماہی پروری کے جدید طریقوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ماہی گیروں کی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

خبرنامہ نمبر 8810/2025
جامعہ بلوچستان کا 96 واں اکیڈمک کونسل اجلاس جامعہ کے سینیڈیکیٹ ہال میں منعقد ہوا، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد باذئی نے کی۔ اجلاس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غلام رزاق شاہوانی، ایڈیشنل سیکریٹری کالجز و ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن حکومتِ بلوچستان جناب جہانزیب مندوخیل، رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی، کنٹرولر امتحانات، پرنسپل یونیورسٹی لا کالج، ڈینز، ڈائریکٹرز، سربراہانِ شعبہ جات اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد باذئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جامعہ بلوچستان کی ترقی اور ادارہ جاتی بہتری مؤثر گورننس، شفاف فیصلوں اور معیاری تدریسی عمل سے مشروط ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ میں تعلیمی و انتظامی عمل کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنا وقت کی ضرورت ہے، اور اس سلسلے میں تمام شعبہ جات اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ کی سہولت، ان کی علمی ترقی اور بروقت ڈگریوں کا اجرا جامعہ کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔ فیکلٹی اور انتظامی عملہ باہمی تعاون کو مضبوط بناتے ہوئے ایک مثبت اور تحقیقی ماحول قائم کریں تاکہ جامعہ کا تعلیمی معیار مزید بہتر ہو۔اجلاس کے دوران جامعہ کے تعلیمی و انتظامی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور ادارے کی بہتری، طلبہ کی فلاح اور شفافیت کے فروغ کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

خبرنامہ نمبر 8811/2025
ڈپٹی کمشنر زیارت محمد ریاض خان داوڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کے تمام اسکولوں کے کلسٹر ہیڈز کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر لطیف اللہ غرشین، ڈسٹرکٹ افسر ایجوکیشن عبدالمالک تاج اکاونٹس افسر عبدالغنی پانیزئی،ڈی ڈی او فیمیل سنجاوی فرزانہ ارباب،ڈی ڈی او نقیب اللہ کاکڑ اور تمام کلسٹر ہیڈز نیشرکت کی اجلاس میں تمام کلسٹر ہیڈز نے کلسٹر کے بارے میں الگ الگ رپورٹ پیش کیں اور کلسٹربجٹ پر ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی گئی اجلاس میں کلسٹر ہیڈز نے اپنے اسکولوں کی خالی اسامیوں،دیگر مسائل اور اسکولوں کی کارکردگی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا، جو مسائل ڈسٹرکٹ انتظامیہ سے تعلق رکھتے تھے ان کو ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ہی احکامات جاری کیے اور باقی مسائل کو ہائر اتھارٹیز کو لکھنے کے یقین دہانی کرائی اجلاس میں ڈپٹی کمشنرمحمد ریاض خان نے کہاکہ تعلیم کے افسران ڈیلی بنیادوں پر اسکولوں کی وزٹ کریں غیر حاضر اساتذہ کی نشاندہی کریں غیر حاضراساتذہ کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جائے گی اور ان کی جواب طلبی کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ تعلیم ایک اہم شعبہ ہے اس پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کیا جائے گا اور میرٹ پر فیصلے کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ پورے ڈسٹرکٹ میں تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات کئے جائیں گے اور اس سلسلے کوئی غفلت برداشت نہیں کریں گے۔

خبرنامہ نمبر 8812/2025
کوئٹہ/21 نومبر:بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے صوبہ کے مختلف اضلاع میں کریک ڈاؤن کے دوران غیر معیاری، مضر صحت اور ایکسپائرڈ اشیاء خوردونوش کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 36 فوڈ بزنس مراکز اور یونٹس پرجرمانے عائد کردئیے گئے۔ کارروائیاں کوئٹہ، خاران، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، تربت اور سوراب سمیت مختلف شہروں میں فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر کی گئیں ۔ترجمان بی ایف اے کے مطابق نواں کلی کوئٹہ میں 4 مراکز کے خلاف قوانین کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا گیا جبکہ ایک جنرل اسٹور سے زائد المعیاد کولڈ ڈرنکس، جوس، بسکٹ، مصالحے اور ممنوعہ پان پراگ، گٹکا و ماوا ضبط کیے گئے۔ کاسی روڈ اور پشتون آباد میں 3 مصالحہ شاپس اور ایک جنرل اسٹور کو ایکسپائرڈ مصالحوں، ناقص رنگ اور پابندی شدہ چائنیز نمک رکھنے پر جرمانے عائد کیے گئے۔ تربت میں چیکنگ کے دوران زائد المعیاد کولڈ ڈرنکس، کیک و بسکٹ برآمد ہوئے جبکہ پکوڑا شاپ میں خراب آئل اور ممنوعہ رنگ استعمال کرنے پر جرمانہ کیا گیا۔ ارباب کرم خان روڈ پر دودھ کے 14 نمونوں کی ٹیسٹنگ میں تین دکانوں کا دودھ ملاوٹ شدہ ثابت ہوا جس پر ایکشن لیا گیا۔ اسپنی روڈ پر صفائی کی خرابی اور کم وزن پیڑے تیار کرنے پر نان شاپ کے خلاف کارروائی جبکہ فاسٹ فوڈ کارنرز اور جنرل اسٹورز سے مضر صحت اشیاء پکڑ کر جرمانے کیے گئے۔ لورالائی میں بیکری میں زائد المعیاد مصنوعات اور صفائی کی خرابی پر سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ سوراب میں 6 مراکز سے ایکسپائرڈ کیک، بسکٹ، کولڈ ڈرنکس اور ناقص کلرز برآمد کر کے کارروائی کی گئی۔ خاران میں 6 مراکز کے خلاف کم وزن پیڑے، ناقص صفائی اور غیر معیاری اشیاء رکھنے پر جرمانے کیے گئے۔ قلعہ سیف اللہ میں دو بیکنگ یونٹس میں انتہائی خراب صفائی، غیر محفوظ اسٹوریج اور زنگ آلود مشینری پائے جانے پر ایکشن لیا گیا جبکہ ایک جنرل اسٹور پر ایکسپائرڈ مصالحے رکھنے اور بغیر لائسنس کاروبار کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق بی ایف اے محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے صوبے بھر میں کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھے گی، کیونکہ عوام کی صحت پر سمجھوتہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔

خبرنامہ نمبر 8813/2025
کوئٹہ21 نومبر: گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہم اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں اور دیگر تمام بین الاقوامی اداروں کی ایک شاندار ”ڈونر کانفرنس” کا انعقاد کر رہے ہیں جسکا مقصد بلوچستان کے پسماندہ ترین اضلاع اور شہری علاقوں کے درمیان فرق کو ختم کرنا ہے۔ ہم انتہائی پسماندہ لوگوں کو انکی دہلیز پر بنیادی سہولیات فراہم کرکے انہیں بااختیار بنائیں گے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کے تمام شہری مساوی حقوق اور سہولیات کے مستحق ہیں اور ہم اس وژن کو حقیقت بنانے کیلئے میدان میں اتر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ہم تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مکمل تعاون و رہنمائی کی توقع رکھتے ہیں جن کی مشترکہ کاوششیں بلاشبہ ہمیں روشن مستقبل کی جانب لے جائیگی۔ یہ بات انہوں نے متحدہ عرب امارات دوبئی کے الزہرہ ہسپتال کی ڈاکٹر سمینہ نعمان اور یونیسف کے نمائندوں سے علیحدہ علیحدہ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ یہ کہنا مبالغہ آرائی نہیں ہوگا کہ میں صوبے میں تمام انٹرنیشنل آرگنائزیشنز کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھنے، تعاون فراہم کرنے اور ان کے تمام چھوٹے بڑے پروگراموں میں شرکت کرنے کے حوالے سے سب سے زیادہ سرگرم ہوں۔ اقوام متحدہ اور دیگر انٹرنیشنل ادارے بلوچستان کے ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن سیکٹرز کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں جو صوبے کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے انتہائی اہم ہیں۔ گورنر مندوخیل کہا کہ یہ بات بہت واضح ہے کہ پاکستان سمیت دیگر ترقی پذیر ممالک موسمیاتی تبدیلیوں میں کم سے کم شراکت دار ہونے کے باوجود بدقسمتی سے اس کے تباہ کن اثرات کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اہم مسئلے سے نمٹنے کیلئے کلائمنٹ چینج کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنانا لازمی ہو چکا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ماحول دوست شعور بیدار کرنا اور عوام کے رویوں کو تبدیل کرنا بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ ان مقاصد کو حاصل کرنے کیلئے موجودہ حکومت، اقوام متحدہ کے اداروں اور دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان باہمی تعاون کی کوششیں ضروری ہیں۔ بلوچستان کے باشندوں کی ضرورتوں کا مناسب جائزہ لیکر اور بلوچستان کے پسماندہ اضلاع کو ترجیح دیکر ہم ایسے اہدافی اقدامات تیار اور لاگو کر سکتے ہیں جو ان کو درپیش تمام چیلنجوں سے بہتر طور پر نمٹ سکیں۔

خبرنامہ نمبر 8814/2025
مستونگ: صحت کے شعبے میں اہم پیش رفت کے سلسلے میں، ڈبلیو ایچ او کے ٹیکنیکل آفیسر سرویلنس ڈاکٹر جواد احمد اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مستونگ ڈاکٹر سلیم رئیسانی نے شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عامر اقبال رئیسانی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ یہ ملاقات ڈسٹرکٹ مستونگ میں جاری میزلس اور روبیلا ویکسینیشن مہم کی نگرانی اور مہم کی کامیابی کے لیے منعقد ہوئی۔اس موقع پر پریوینٹو ہیلتھ کیئر کے بارے میں گفتگو ہوئی، جس میں بیماریوں کی روک تھام اور عوامی صحت کی بہتری کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ڈبلیو ایچ او کی معاونت سے ہسپتال میں نیوٹریشن سٹیبلائزیشن سینٹر کا کام تیزی سے جاری ہے، جو بہت جلد انشاء اللہ فعال ہو جائے گا۔ یہ سینٹر غذائی مسائل کا شکار بچوں اور مریضوں کے لیے جدید سہولیات فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ ڈی ایچ او مستونگ ڈاکٹر سلیم رئیسانی نے میزلس اور روبیلا مہم کے حوالے سے کہا کہ ہسپتال جیسے اداروں کے تعاون سے 100 فیصد کوریج کا ہدف حاصل کیا جاسکے گا۔آخر میں شرکاء نے عوام کو یہ پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو میزلس اور روبیلا ویکسین ضرور لگوائیں، اور غذائی صحت پر توجہ دیں۔ یہ اقدامات علاقے میں وبائی امراض کی روک تھام میں مددگار ثابت ہونگے۔

خبرنامہ نمبر 8815/2025
خضدار 21 نومبر: ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے جمعے کو سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی خضدار سب کیمپس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے ڈائریکٹر مظفر احمد لانگو موجود تھے۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر خضدار نے ٹیچنگ اور اکیڈمک اسٹاف سے ملاقاتیں کیں اور تعلیمی ادارے کو درپیش بنیادی مسائل سنے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے یونیورسٹی کیمپس کو جلد سولرائزیشن کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا تاکہ لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر مستقل قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی اعلیٰ تعلیم ضلع کی ترقی کے لیئے ناگزیر ہے اور ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ اس موقع انہوں نے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طالبات کو معیاری تعلیم حاصل کرنے اور قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔ڈائریکٹر مظفر لانگو نے ڈپٹی کمشنر خضدار کا دورہ اور سولرائزیشن کے اعلان پر شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیئے کوشاں رہے گی۔

خبرنامہ نمبر 8816/2025
خضدار 21 نومبر ڈپٹی کمشنر خضدار کی زیر صدارت بلوچستان سپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹو کے منصوبوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہواضلع خضدار میں بلوچستان سپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹو (BSDI) کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کے پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیئے ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے ایگزیکٹو انجینئرز، ایکسینز اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی جبکہ پراجیکٹ ڈائریکٹر BSDI انجینئر فیاض احمد بھی خصوصی طور پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے تمام محکموں سے منصوبوں کی جسمانی اور مالی پیش رفت رپورٹس طلب کیں اور ہدف کے مطابق کام مکمل کرنے کے سخت احکامات جاری کیئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت ہے کہ ضلع خضدار میں ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیئے جائیں تاکہ عوام کو بروقت سہولیات فراہم ہوں۔انجینئر فیاض احمد نے اجلاس کو بتایا کہ بی ایس ڈی آئی کے تحت خضدار میں سڑکوں، پانی کی فراہمی، تعلیم اور صحت کے شعبے میں کئی بڑے منصوبے زیر تکمیل ہیں جن پر تیزی سے کام جاری ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ تمام منصوبے معیار کے مطابق اور مقررہ ٹائم لائن میں مکمل کر لیئے جائیں گے۔اجلاس میں طے پایا کہ فوری طور پر فیلڈ وزٹس کا سلسلہ شروع کیا جائے گا تاکہ زمینی صورتحال کا خود جائزہ لیا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر خضدار نے آخر میں تمام افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں میں کوئی سستی برتی نہ جائے اور عوام کے مفاد کو ترجیح دی جائے معیار و میرٹ کا خاص خیال رکھاجائے۔

خبرنامہ نمبر 8817/2025
لورالائی 21نومبر:حکومتِ پاکستان کی جانب سے مرتب کردہ پوسٹ ڈزاسٹر نیڈ اسیسمنٹ (PDNA) کی فہرست میں شامل نہ ہونے والے متاثرین جنھوں نے حالیہ دنوں میں اپنے کوائف بذرbیعہ ڈاک یا ویب سائٹ جمع کروائے ہیں، اُنہیں مطلع کیا جاتا ہے کہ تمام کیسز کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ یہ ایک مرحلہ وار عمل ہے، جس کے بعد کیسز حکومتِ پاکستان اور متعلقہ فورمز کو بھیجے جائیں گے۔فی الوقت مالی امداد اور گھروں کی تعمیر کی سہولت صرف اُن متاثرین کو دی جا رہی ہے جو پہلے مرحلے میں فہرست کا حصہ تھے۔ یہ قسط وار امداد بلوچستان کے ان 12 اضلاع میں جاری ہے:نصیرآباد، جعفرآباد، صحبت پور، جھل مگسی، کچھی، اوستہ محمد، ڈیرہ بگٹی، لسبیلہ، بارکھان، کوہلو، ہرنائی اور موسیٰ خیل۔دیگر اضلاع کے متاثرین، جن کے نام فہرست میں شامل ہیں، کے گھروں کی تعمیر بھی جلد شروع کی جائے گی اور انہیں بروقت اطلاع دی جائے گی۔یاد رہے کہ کسی بھی فرد یا ادارے کو متاثرین کا نام شامل کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ اگر کوئی شخص اس مقصد کے لیے رقم مانگے تو براہِ کرم انکار کریں اور اطلاع دیں۔یہ منصوبہ ہاؤسنگ ریکنسٹرکشن یونٹ بلوچستان، حکومتِ پاکستان کے تحت مکمل شفافیت اور کمیونٹی کی شمولیت کے ساتھ جاری ہے۔

خبرنامہ نمبر 8818/2025
گوادر: کمشنر بلوچستان ایمپلائیز سوشل سیکیورٹی انسٹیٹیوشن (لیبر ڈیپارٹمنٹ) عمران بنگلزئی نے بلوچستان ایمپلائیز سوشل سیکیورٹی گوادر ہسپتال کے لیے لیڈی میڈیکل آفیسرز کے انٹرویوز کیے۔ انٹرویو کے اس عمل میں ڈاکٹر محمد عارف، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ 50 بیڈڈ بلوچستان ایمپلائیز سوشل سیکیورٹی ہسپتال حب، بھی شریک تھے۔اس اقدام کا مقصد گوادر کے لیبر طبقے کو لیبر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بہترین اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ مزدوروں اور ان کے بچوں کو علاج معالجے کے حوالے سے کسی قسم کی دشواری یا پیچیدگی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انٹرویو کے دوران منصر احمد، سوشل سیکیورٹی آفیسر لیبر ڈیپارٹمنٹ گوادر، بھی موجود تھے۔

خبرنامہ نمبر 8819/2025
گوادر20 نومبر:یونیورسٹی آف گوادر مسرت کے ساتھ اعلان کرتی ہے کہ یونیورسٹی کے شعبہ ایجوکیشن کے طالبعلم مقصود اکرم نے انٹر یونیورسٹی شارٹ فلم مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ یہ مقابلے NAB (Awareness & Prevention Wing) بلوچستان کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے انٹر یونیورسٹی ڈیکلیمیشن، مضمون نویسی، پوسٹر، کیلیگرافی اور شارٹ فلم مقابلے 2025 کا حصہ تھے۔اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے ہونہار طالبعلم مقصود اکرم کو اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے طالبعلم کی تخلیقی صلاحیت، محنت اور صوبائی سطح کے اس مقابلے مین اس کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔وائس چانسلر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ گوادر یونیورسٹی ٹیلنٹ، تخلیقی صلاحیتوں اور مثبت علمی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ ایسی کامیابیاں ہمارے طلبہ کی ابھرتی ہوئی صلاحیتوں اور یونیورسٹی کے معیاری تعلیم و تربیت کے وژن کی عکاس ہیں۔ ہم مستقبل میں بھی ایسی صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے۔گوادر یونیورسٹی مقابلوں میں شامل صوبے کی دیگر یونیورسٹیوں کے کامیاب شرکاء کو بھی مبارکباد پیش کرتی ہے اور طلبہ کو مختلف شعبوں میں صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنے پر نیب بلوچستان کا شکریہ ادا خبرنامہ نمبر 8820/2025
جعفرآباد:کمشنر جعفرآباد خالد خان نے ضلع جعفرآباد میں پبلک لائبریری کا قیام عمل میں لا دیا۔ ڈپٹی کمشنر خالد خان نے دیگر ضلعی افسران کے ہمراہ ربن کاٹ کر لائبریری کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے کہا کہ جعفرآباد میں لائبریری کا قیام وقت کی اہم ضرورت تھا اور اسی مقصد کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی پوری کوشش ہو گی کہ اس لائبریری کو مزید وسعت دی جائے اور مطالعے کے شوقین طالب علموں کے لیے اعلیٰ معیار کی کتب فراہم کی جائیں تاکہ نوجوان علم کے ذخائر سے استفادہ حاصل کر سکیں۔ لائبریری کے قیام سے کتب بینی کے شوق رکھنے والوں کو ایک بہترین اور پرسکون ماحول میسر آئے گا جہاں وہ یکسوئی کے ساتھ مطالعہ کرسکیں گے۔ مطالعہ انسان کی سوچ کو وسیع کرتا ہے اور نوجوان نسل کو مثبت سمت فراہم کرتا ہے۔ کتابیں انسان کی شخصیت نکھارنے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں اور معاشرے کو علمی بنیادوں پر مضبوط بناتی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لائبریری میں جدید سہولیات، معیاری کتابیں اور مطالعہ دوست ماحول فراہم کیا جائے گا تاکہ طالب علم اور اہلِ قلم ایک ہی چھت تلے علمی سرگرمیوں کو فروغ دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نوجوانوں کو کتاب سے جوڑنے کے لیے مزید اقدامات بھی جاری رکھے گی۔

خبرنامہ نمبر 8821/2025 تربت 21 نومبر 2025:ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی مکران کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مکران ڈویژن کے اندر چلنے والی بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے لیے اوپن ٹرانسپورٹ اکانٹس کی تجدید کا عمل یکم اکتوبر 2025 سے شروع ہوچکا ہے، جو 1 دسمبر 2025 تک جاری رہے گا۔ اس سلسلے میں تمام متعلقہ مالکان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ کے اندر اندر اپنے اکاؤنٹس کی تجدید یقینی بنائیں ترجمان ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق 1 دسمبر 2025 کے بعد مکران ڈویژن میں (تربت، گوادر اور پنجگور) بغیر تجدید شدہ اکاؤنٹس کے گاڑی چلانا مکمل طور پر ممنوع ہوگا۔ مقررہ وقت میں تجدید نہ کرنے کی صورت میں خلاف ورزی کرنے والے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جب کہ متعلقہ اوپن ٹرانسپورٹ اکاؤنٹ بھی منسوخ کردیا جائے گا۔ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ڈویژن بھر کے تمام ٹرانسپورٹرز سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکل یا قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے اپنی تجدید بروقت مکمل کریں ,کرتی ہے۔

خبرنامہ نمبر 8822/2025
سبی 21 نومبر:ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ اسپتال سبی میں منعقدہ 5 روزہ کاسکیڈ ٹریننگ کی اختتامی تقریب میں شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال ڈاکٹر عمیر حسین، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالستار لانگو اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ یہ ٹریننگ انفیکشن پریوینشن اینڈ کنٹرول (IPC) اور ہیلتھ کیئر ایسوسی ایٹڈ انفیکشنز (HAI) کی نگرانی و تدارک سے متعلق تھی، جو 17 سے 21 نومبر تک جاری رہی۔ تربیتی پروگرام میں طبی عملے کو انفیکشن کنٹرول کے جدید طریقہ کار، حفاظتی اقدامات اور ہسپتالوں میں انفیکشن کے پھیلاؤ کی روک تھام سے متعلق جامع رہنمائی فراہم کی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی نے کہا کہ انفیکشن کنٹرول صحت عامہ کا نہایت اہم حصہ ہے۔ اس قسم کی تربیتیں عملے کی صلاحیتوں میں اضافہ کرتی ہیں اور ہسپتالوں میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے معیار کو مزید بہتر بناتی ہیں۔ تربیت یافتہ عملہ صحت کے نظام کو مضبوط بنانے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے شرکاء کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ تربیت عملی خدمات میں مثبت بہتری لائے گی۔

خبرنامہ نمبر 8823/2025
سبی 21 نومبر:ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی نے بی ایس ڈی آئی کے تحت ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ اسپتال سبی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال ڈاکٹر عمیر حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کی مرمت، وائٹ واش، ٹف ٹائلز، واش رومز کی مرمت، ائیر کنڈیشنز کی تنصیب اور دیگر جاری تعمیراتی و بحالی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ تمام کام معیار اور مقررہ معیارِ صحت کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی نے ہسپتال کے جاری کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے شعبے میں بہتری ہماری اولین ترجیح ہے۔ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہسپتالوں کی ترقی و بحالی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس ڈی آئی کے تحت جاری منصوبوں سے نہ صرف مریضوں کو بہتر ماحول میسر آئے گا بلکہ طبی عملے کی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوگا۔ تمام محکمے اپنے اپنے حصے کا کام بروقت اور معیاری طریقے سے مکمل کریں تاکہ یہ سہولیات جلد عوام کو فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ جاری کاموں کی رفتار مزید تیز کی جائے اور روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت رپورٹ جمع کرائی جائے۔

خبرنامہ نمبر8824/2025
تربت۔ اسپیشل سیکریٹری صحت شیہک شہداد بلوچ نے جمعے کے روز ٹیچنگ اسپتال تربت کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف بلوچ اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹیچنگ اسپتال ڈاکٹر عبد الوحید بلیدی نے اسپیشل سیکریٹری صحت کا استقبال کیا اور انہیں مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا، جن میں امراض نسواں، امراض چشم، ایمرجنسی، آئی سی یو، ریڈیالوجی، فارمیسی اور آکسیجن پلانٹ شامل تھے۔دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اسپیشل سیکریٹری صحت نے کہا کہ وزیر صحت کی ہدایات کے مطابق مکران ڈویژن کے سرکاری اسپتالوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ تربت، گوادر اور پنجگور میں صحت کی موجودہ صورتحال اور سہولیات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیچنگ اسپتال تربت کی مجموعی کارکردگی اطمینان بخش ہے، تاہم مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔انہوں نے بتایا کہ کراچی کے پرائیویٹ اسپتالوں میں دل کے مریضوں کے ٹیسٹ 60 سے 80 ہزار روپے میں جبکہ سرکاری اسپتالوں میں وہی ٹیسٹ نہایت کم قیمت پر دستیاب ہیں، لہٰذا عوام کو سرکاری سہولیات سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اسپتال میں کچھ مسائل ضلعی سطح اور کچھ صوبائی سطح پر حل کیے جائیں گے، جن میں دوائیوں کی فراہمی کا نیا نظام اور ٹیکنیکل اسٹاف کی بھرتیاں شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دوائیوں کی فراہمی کے لیے ایک سافٹ ویئر تیار کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے مریضوں کو شناختی کارڈ اور موبائل نمبر کے ذریعے رجسٹر کیا جائے گا تاکہ دوائیوں کی شفاف فراہمی ممکن ہو سکے۔ مزید کہا گیا کہ فارمیسی سسٹم کو مرکزی یونٹ سے سیٹلائٹ فارمیسی میں منتقل کیا جائے گا تاکہ آؤٹ ڈور اور انڈور مریضوں کو ادویات بہتر انداز میں فراہم کی جاسکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی سطح پر انتظامی اور مالی مسائل کے حل کیلئے ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی فعال کی جائے گی، جس میں محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز شامل ہوں گے۔اس دوران انہوں نے اعلان کیا کہ ٹیچنگ اسپتال تربت میں چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے تعاون سے جدید بچوں کا وارڈ قائم کیا جائے گا جبکہ سرجیکل آلات اور ضروری مشینری کی فراہمی کیلئے ایک بین الاقوامی فرم سے معاہدہ بھی کیا گیا ہے۔
میڈیا کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مستحق مریضوں کو ہیلتھ کارڈ کے تحت علاج اور دوائیوں کی مفت فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کیچ میں ٹیچنگ اسپتال تربت سمیت چھ پرائیویٹ اسپتال بھی ہیلتھ کارڈ پروگرام میں شامل ہیں اور اب تک ایک ہزار سے زائد مریضوں کے اخراجات ادا کیے جاچکے ہیں۔آخر میں انہوں نے اسپتال کے ایمرجنسی اور آئی سی یو سیکشن میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت جاری کی۔

خبرنامہ نمبر8825/2025
چمن21 نومبر 2025:
اسسٹنٹ کمشنر امتیاز علی بلوچ کی زیر نگرانی لیویز فورس نے چمن میں امن و امان کی قیام کیلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات اٹھائے گئے آج نماز جمعہ کے دوران شہر کی مختلف مسجدوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات اٹھائے گئے اس موقع پر لیویز فورس نے شہر کی بیرونی و اندرونی سڑکوں پر ناکے لگا کر مشتبہ موٹر سائیکل سواروں گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کی جامع تلاشی اور تفتیش کا سلسلہ جاری رکھا اے سی چمن نے کہا کہ یہ اقدامات شہر کو پرامن بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے اور سماج دشمن عناصر پر نظر رکھنے کے لیے اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ اچانک سیکیورٹی اقدامات کسی بھی شہر یا علاقے میں امن و امان کی قیام میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہیں خاص طور پر ایسے مواقع پر جب بڑی تعداد میں لوگ ایک جگہ پر جمع ہوں انہوں نے کہاکہ عوام کو تحفظ فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ھے اور انتظامیہ اپنی ذمہدار یوں کو احسن انداز سے نبھا رہی ہیں

خبرنامہ نمبر8826/2025
لورالائی 21نومبر 2025: ضلعی انتظامیہ نےکینابس (چرس) کی کاشت میں ملوث شخص غلام محمد ولد گلا جان کو گرفتار کر کے سخت کارروائی کرتے ہوئے اسے 3 ایم پی او کے تحت جیل بھیج دیا ۔ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے واضح کیا ہے کہ چرس اور دیگر منشیات کی کاشت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ضلع بھر میں امن و امان کے قیام اور نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے بچانے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہےضلعی انتظامیہ نے منشیات کی کاشت میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں، اور 100سے زیادہ افراد کے نام لسٹ جاری ہوچکا ہےاور جلد ہی اُن تمام افراد کی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی جن کے نام اس سلسلے میں شائع ہو چکے ہیں۔ تمام ملزمان کو 3 ایم پی او کے تحت جیل بھیجا جائے گا اور کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں بھرتی جائے گی ڈپٹی کمشنر لورالائی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ علاقے کو منشیات سے مکمل طور پر پاک کر کے ہی دم لے گی، اور اس مقصد کے لیے قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔

خبرنامہ نمبر8827/2025
گوادر: ضلعی ایجوکیشن آفیسر (فیمیل) زراتون بی بی نے جیوانی، گنز اور پانوان کے مختلف اسکولوں کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے اسکولوں کی عمارتوں کا جائزہ لیا جن کی تعمیر کوسٹ گارڈ اور دیگر اداروں کی تعاون سے بہترین اور منظم انداز میں کی گئی تھی۔ خاص طور پر ای سی ای کلاسز، عمارتوں کی رنگ و روغن، وائیٹ واش اور بچوں کے لیے تعلیمی ماحول کی بہتری کو سراہا گیا۔زراتون بی بی نے طلبہ اور اساتذہ کو ہدایت کی کہ اسکول کی صفائی، تدریسی مواد کی درست نگرانی اور بہتر تعلیمی ماحول کو یقینی بنایا جائے۔ تاہم، انہوں نے متعدد مسائل کی نشاندہی بھی کی جن میں چپراسی کی کمی، تدریسی و غیر تدریسی مواد کی قلت، کلاس رومز کی کمی، فرنیچر کی عدم فراہمی اور پانی کی سہولت کا فقدان شامل ہیں۔ اسکولوں میں پانی کے ٹینک تو موجود ہیں مگر پانی دستیاب نہیں، جس کے باعث پودے لگانے کی سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے بتایا کہ محدود کلاس رومز کے باعث ڈسپلن شدید متاثر ہو رہا ہے اور طلبہ کھلے میں بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ اگر نئے کلاس رومز کی تعمیر میں وقت لگتا ہے تو فوری طور پر شیڈ یا گرین شیڈ فراہم کیے جائیں تاکہ طلبہ شدید مسائل کا شکار نہ ہوں۔کچھ اسکولوں میں فرنیچر بالکل موجود نہیں جبکہ کئی اسکول اوور کراؤڈڈ ہیں اور ان کی اپ گریڈیشن ناگزیر ہوچکی ہے۔انہوں نے اساتذہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اساتذہ منظم، باصلاحیت اور پُرجوش ہیں اور اگر انہیں مناسب سہولیات میسر ہوں تو یہ ان اسکولوں کے تعلیمی معیار کو مزید بلند کر سکتے ہیں۔زراتون بی بی نے حکام بالا سے اپیل کی کہ اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فوری فراہمی اور زیرِ التواء مسائل کے حل کے لیے جلد از جلد اقدامات کیے جائیں تاکہ بچوں کی تعلیم متاثر نہ ہو۔

خبرنامہ نمبر8828/2025
قلعہ سیف اللہ: ڈپٹی کمشنر ساگر کمار کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں تجاوزات کے خاتمے اور بازاروں کی صفائی و کشادگی کو یقینی بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن کیا گیا۔ یہ کارروائی اسسٹنٹ کمشنر عمران مندوخیل کی سربراہی میں مرکزی بازار کے مختلف حصوں میں کی گئی جس میں میونسپل کمیٹی کے افسران، انجمنِ تاجران کے نمائندے، پولیس کے ڈی ایس پی عاشق خٹک اور دیگر متعلقہ عملہ بڑی تعداد میں موجود تھا۔کارروائی کے دوران بازار میں فُٹ پاتھوں اور سڑکوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات، تھڑے، اضافی شیڈز، غیر قانونی اسٹالز، اور راستوں میں رکاوٹ بننے والی اشیاء کا بھرپور طریقے سے خاتمہ کیا گیا۔
انتظامیہ نے متعدد دکانوں، کھوکھوں اور ٹھیلوں کا معائنہ کیا اور جو دکاندار بارہا تنبیہ کے باوجود تجاوزات ختم نہیں کر رہے تھے، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔متعدد دکانداروں کو موقع پر جرمانہ عائد کیا گیا۔کئی دکانوں کو سرکاری احکامات کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا۔غیر قانونی تعمیرات اور اضافی ڈھانچوں کو مشینری کے ذریعے ہٹا دیا گیا۔فٹ پاتھوں، پیدل چلنے والوں کے راستوں اور بازار کی گزرگاہوں کو مکمل طور پر صاف اور کشادہ کیا گیا
اسسٹنٹ کمشنر عمران مندوخیل نے کہا کہ عوام کی سہولت، بازار میں ٹریفک کی روانی اور صفائی کی بہتری کے لیے انسدادِ تجاوزات مہم جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ نے پہلے بھی دکانداروں کو نوٹسز اور انتباہات جاری کیے تھے مگر عدم تعاون کے باعث سخت کارروائی ناگزیر ہوگئی۔ڈی ایس پی عاشق خٹک کا کہنا تھا کہ پولیس، انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گی تاکہ قانون کی عمل داری یقینی بنائی جا سکے اور بازاروں میں امن و امان کی صورتحال بہتر رہے۔انجمنِ تاجران کے نمائندوں نے بھی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی بہتری اور خریداروں کی سہولت کے لیے تجاوزات کا خاتمہ ضروری ہے۔ضلعی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف مزید سخت کارروائی ہوگی۔ جرمانوں کی رقم کو بڑھایا جائے گا۔عوامی شکایات کے لیے خصوصی ٹیم تعینات کی جا رہی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں اور تاجروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تجاوزات ختم کرنے میں حکومتی اداروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ قلعہ سیف اللہ کو صاف، منظم اور بہتر شہر بنایا جا سکے۔

خبر نامہ نمبر8829/2025
مسلم باغ: اسسٹنٹ کمشنر دُہرج کالرا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے علاقے نسائی میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں مقامی آبادی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کھلی کچہری کا مقصد عوامی مسائل براہِ راست سننا، فوری نوعیت کے معاملات موقع پر حل کرنا اور سرکاری محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔اسسٹنٹ کمشنر دُہرج کالراو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق عوام کو اُن کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد سے نہ صرف عوام کا سرکاری اداروں پر اعتماد بڑھتا ہے بلکہ مسائل کے حل میں شفافیت اور تیزی بھی آتی ہے۔کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے پینے کے پانی کی قلت، سڑکوں کی مرمت، بجلی کے مسائل، تعلیمی اداروں میں سہولیات کی کمی اور صحت کے مراکز میں عملے کی عدم دستیابی جیسے کئی اہم مسائل پیش کیے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کرتے ہوئے متعدد شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کے تعاون سے علاقے کے بنیادی مسائل حل کرنے کے لیے پرعزم ہے اور آئندہ بھی کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ عوامی مشکلات سنی اور حل کی جاسکیں۔میٹنگ کے اختتام پر معززینِ علاقہ نے انتظامیہ کی کاوش کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسی طرح عوامی مسائل کے حل کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔

خبرنامہ نمبر8830/2025
قلعہ سیف اللہ: خسرہ و روبیلا مہم کے حوالے سے اہم اجلاس—ڈپٹی کمشنر ساگر کمار کی زیر صدارت محکمہ صحت کی کارکردگی کا جائزہ.قلعہ سیف اللہ میں خسرہ اور روبیلا کے خلاف جاری قومی مہم کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر ساگر کمار کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کا مقصد ضلع بھر میں جاری ویکسی نیشن سرگرمیوں، ٹیموں کی کارکردگی، عوامی آگاہی اور مہم کے انتظامی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لینا تھا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر وحید کاکڑ، ای پی آئی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ وسیم کاکڑ، پروگرام کے ضلعی انچارج، میڈیکل سپرنٹنڈنٹس، فیلڈ سپروائزرز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر ساگر کمار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خسرہ اور روبیلا خطرناک امراض ہیں، جن سے بچاؤ کا واحد مؤثر طریقہ بروقت ویکسی نیشن ہے۔ انہوں نے محکمہ صحت کی ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ مہم کے دوران دور دراز علاقوں، دیہی بستیوں، تعلیم سے دور رہنے والے بچوں اور خانہ بدوش آبادیوں تک رسائی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے تمام اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔ڈی ایچ او ڈاکٹر وحید کاکڑ نے اجلاس کو مہم کی روزانہ کی پیش رفت، ویکسی نیشن کوریج، ٹیموں کی تعداد، فیلڈ میں درپیش مشکلات اور ممکنہ حل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت پوری جانفشانی سے کام کر رہا ہے اور بڑی تعداد میں بچوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ای پی آئی کے ہیڈ وسیم کاکڑ نے ویکسی نیشن ٹیموں کی تکنیکی ضروریات، ویکسین کی فراہمی، کولڈ چین مینجمنٹ اور نگرانی کے نظام بارے میں رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام فیلڈ ٹیمیں فعال ہیں اور مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مربوط حکمتِ عملی اختیار کی گئی ہے۔اجلاس میں شریک دیگر افسران نے بھی اپنی کارکردگی اور متعلقہ شعبوں کی صورتحال پر روشنی ڈالی۔ اختلافی علاقوں، دشوار گزار راستوں اور عوامی آگاہی کی کمی جیسے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جبکہ ان کے حل کے لیے عملی تجاویز سامنے لائی گئیں۔آخر میں ڈپٹی کمشنر ساگر کمار نے محکمہ صحت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ خسرہ و روبیلا کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ مکمل تعاون فراہم کرتی رہے گی۔ انہوں نے تمام ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ مہم کو سو فیصد کامیابی تک پہنچانے کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کریں۔

خبرنامہ نمبر8831/2025
ضلعی انتظامیہ قلعہ سیف اللہ کی جانب سے منشیات کے خاتمے اور قانون کی عمل داری کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم اور قابلِ ستائش اقدام سامنے آیا ہے۔ انتظامیہ نے بھنگ کی کاشت میں ملوث زمینداروں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کی ایک مکمل فہرست تیار کر لی ہے۔ اس اقدام کا مقصد غیر قانونی کاشت کو روکنا، منشیات کے پھیلاؤ کو کم کرنا اور ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانا ہے۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ساگر کمار نے بتایا کہ بھنگ کی کاشت کرنے والے تمام زمینداروں کے نام ضابطے کے مطابق محکمہ داخلہ کو ارسال کیے جا رہے ہیں تاکہ انہیں فورتھ شیڈول میں شامل کیا جا سکے۔ فورتھ شیڈول میں نام شامل ہونے کا مطلب یہ ہے کہ متعلقہ افراد کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی اور قانون کے تحت ان کے خلاف مزید کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکے گی۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ یہ اقدام ضلع میں منشیات کے خاتمے اور نوجوان نسل کو اس کے مضر اثرات سے بچانے کے لیے نہایت ضروری تھا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھیں، مشکوک سرگرمیوں کی نشاندہی کریں، اور منشیات کے خلاف اس مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ضلعی انتظامیہ آئندہ بھی اسی طرح قانون شکنی کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی تاکہ قلعہ سیف اللہ کو ایک پرامن، محفوظ اور صحت مند معاشرہ بنایا جا سکے۔

خبرنامہ نمبر8832/2025
کوئٹہ، 21 نومبر2025: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ، ڈی ایچ او کوئٹہ، ڈی ایس ایم، ایم ایس مفتی محمود ہسپتال سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ڈی ایچ او نے پیرامیڈک اور دیگر اسٹاف کی حاضری سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ڈی ایس ایم نے تمام بی ایچ یوز میں میڈیسن کی فراہمی، اسٹاک کی صورتحال اور عملے کی حاضری پر بریفنگ دی۔ایم ایس مفتی محمود ہسپتال نے ہسپتال میں سہولیات، بجلی، سڑک اور دیگر انتظامی مسائل سے متعلق رپورٹ پیش کی۔ڈپٹی کمشنر نے صحت کے شعبے میں بہتری کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے تمام افسران کو ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے کہا کہ بی ایچ یوز میں میڈیسن کی فراہمی، ڈاکٹرز و اسٹاف کی حاضری اور سروس ڈیلیوری ہر صورت بہتر بنائی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کو معیاری علاج کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مانیٹرنگ مزید سخت کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے تمام اداروں کے درمیان مربوط رابطہ اور بروقت رپورٹنگ کو ضروری قرار دیا۔

خبرنامہ نمبر8833/2025
گوادر: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور کی زیرِ صدارت روبیلا (ایم آر) ویکسینیشن مہم کے جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں مختلف اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی، جن میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر یاسر طاہر، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہنواز بلوچ، ڈبلیو ایچ او کے ڈی ایس او ڈاکٹر ظفر اقبال، شیخ صغیر سمیت متعلقہ ٹیموں کے نمائندگان شامل تھے۔
اجلاس میں انکاری کیسز، ناٹ اویلیبل کیسز، ٹیموں کی کارکردگی اور ٹارگٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ انکاری کیسز کی وجوہات پر بھی غور کیا گیا اور یہ سوال اٹھایا گیا کہ آخر کن عوامل کی وجہ سے انکاری کیسز سامنے آرہے ہیں۔
اجلاس کے دوران ٹیموں کی جانب سے یہ تشویش بھی ظاہر کی گئی کہ پراائیویٹ اسکول مالکان مطلوبہ تعاون فراہم نہیں کر رہے، جس کے باعث مہم کی رفتار متاثر ہو رہی ہے۔ اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور نے ہدایت کی کہ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی صدر کو طلب کیا جائے تاکہ انہیں ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون یقینی بنانے کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔ڈاکٹر عبدالشکور نے کہا کہ روبیلا ویکسینیشن مہم بچوں کی صحت کے تحفظ کے لیے نہایت اہم ہے، اس لیے تمام اداروں اور متعلقہ فریقین کو مکمل تعاون یقینی بنانا چاہیے۔

خبرنامہ نمبر8834/2025
استا محمد — ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد رمضان پلال سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے ڈائریکٹر عبدالرحیم بلوچ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈائریکٹر نے دسمبر سے مستحق خواتین میں مفت سم کارڈز کی تقسیم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ سم کارڈز کی فراہمی کا مقصد یہ ہے کہ مستحق خواتین بغیر کسی رکاوٹ، رش یا پریشانی کے اپنی مالی امداد ایزی پیسہ اکاؤنٹس کے ذریعے بآسانی نکال سکیں۔ اس پروگرام کا آغاز استامحمد اور تحصیل گنداخہ میں کیا جائے گا۔
ڈائریکٹر BISP نے اس عمل کی شفاف اور محفوظ تکمیل کے لیے ضلعی انتظامیہ سے سیکیورٹی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد رمضان پلال نے یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ عوام کی سہولت اور مشکلات کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے مستحق خواتین کے لیے مالی امداد کے حصول میں نمایاں آسانی پیدا ہوگی، جو کہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کی عکاسی ہے

خبرنامہ نمبر 8835/2025
ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کا بجٹ اجلاس آج ڈسٹرکٹ کونسل ہال خضدار میں زیر صدارت میر عبدالرحمن زہری منعقد ہوا ۔اسپیکر کے فرائض میر عبدالرحمن زہری نے انجام دی اجلاس کا اغاز عبدالجلیل جلالی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا میر عبدالرحمن زہری نے ڈسٹرکٹ کونسل کا بجٹ برائے 2025 اور 26 پیش کی
ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے حکومتی اور اپوزیشن ممبران نے پیش کردہ ترقیاتی بجٹ بھاری اکثریت سے منظور کر لیا
بجٹ اجلاس سے ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ کونسل کے تمام ممبران نے جس خوش اسلوبی اور اتفاق رائے سے بجٹ کو منظور کیا وہ قابل تحسین ہے انہوں نے کہا کہ تمام یونین کونسل کے چیئرمینز اور ممبران محدود وسائل کے باوجود اپنے عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے۔ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ میں اپنے قائد چیف اف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری کی ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ کونسل کا یہ تیسرا بجٹ میں بھی پہلے کی طرح تمام ممبروں کو برابری کی بنیاد پر فنڈز فراہم کیے جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ میں وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے بلوچستان کے تمام ڈسٹرکٹ کونسلز کے ترقیاتی فنڈز میں اضافہ کیا ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار بجٹ اجلاس میں کونسل کے ممبران نے صحت اور تعلیمی بہتری کے لیے مختلف تجاویز پیش کی ۔ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے سینیئر ممبر میر جمعہ خان شکرانی نے جاندار خطاب کیا انہوں نے کہا کہ حاجی صلاح الدین زہری وہ واحد چیئرمین ہیں جس نے حکومتی اور اپوزیشن ممبران کو برابری کی بنیاد پر ہر بجٹ مین فنڈز فراہم کیا ہے جو نواب ثناء اللہ خان زہری کی سیاسی ویژن کی عکاس ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر خضدار کی بجٹ اجلاس میں شرکت کو خوش ائند قرار دیتے ہو کہا کہ یہ وہ واحد ڈپٹی کمشنر ہے جو عوامی نمائندوں کو سننے کے لیے ایا ہے ہم انکی اس عمل کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں
میر جمعہ خان شکرانی نے خضدار میں انٹرنیٹ کی بحالی کے حوالے سے قرارداد پیش کی جسے کونسل نے بھاری اکثریت سے منظور کیا ۔چیئرمین اور ناچ میر رفیق بزنجو نے ایک قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا کی ہیڈ ماسٹر ہائی سکول اور ناچ ایک سال سے غیر حاضر ہیں اسے برطرف کیا جائے پورا کونسل بیک زبان ہو کر اس قرارداد کی حمایت کی اور مطالبہ کیا کہ ہیڈ ماسٹر ہائی سکول اور ناچ کو فی الفور برطرف کیا جائے ۔بجٹ اجلاس سے میر جمعہ خان شکرانی چیئرمین بابو الہی بخش زہری چیئرمین میر سیف اللہ عمرانی چیئرمین میر فدا احمد قلندرانی چیئرمین محمد رفیق بزنجو میر شہزاد ساسولی حاجی یاسین جتک مولوی عبدالجلیل جلالی نے بھی خطاب کیا۔ بجٹ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق سا سولی نے کونسل کے ممبران کو ہیلتھ کارڈ بے نظیر کسان کارڈ بی فارم افادیت سمیت دیگر مختلف موضوعات پر خصوصی بریفنگ دی اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈائریکٹر منیر احمد ساسولی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور بے نظیر نشونما پروگرام کے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی اور اس پروگرام کی اہمیت بیان کی عوامی نمائندوں کے سوالوں کا جواب دیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نادر مسیح نے اجلاس کے شرکاء کو بے نظیر کسان کارڈ اور زراعت کی شعبے سے وابستہ دیگر پروگراموں کے حوالے سے بریفنگ دی اور سوالوں کا جواب دیا
بجٹ اجلاس میں ڈی او خضدار عابد حسین بلوچ نے بھی خصوصی شرکت کی
ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری نے ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی و دیگر سینیئر افسران کی بجٹ اجلاس میں شرکت کو خوش ائند قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video