خبرنامہ نمبر 7913/2024
اسلام آباد ۔بلوچستان کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ سردار عبدالرحمن کھتیران اور جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے درمیان اسلام اباد میں ملاقات ہوئی ۔جس میں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال اور صوبہ کے متعدد دیگر مسائل و حقوق کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عطا رؤف بھی موجود تھے ملاقات میں سربراہ جمعیت علما اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان اور بلوچستان کے وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے اس بات پر اتفاق کیا کہ صوبہ کی معاشی ترقی کے لیے قیام امن ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ وفاق سے قیام امن کے حوالہ سے مسائل کے حل کے لیے دستیاب وسائل کے حصول کے لیے دونوں رہنما متحد ہوکر کوشش کریں گے ملاقات میں صوبے میں انڈسٹریز کے فروغ اور عوامی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا