December 22, 2024
News

21-12-2024

خبرنامہ نمبر 7903/2024
کوئٹہ 21 دسمبر۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کرسمَس کے موقع پر مسیحی برادری کے لئے مالی معاونت کے پیکج کا اعلان کیا ہے جس کا باقاعدہ طور پر محکمہ اقلیتی امور بلوچستان نے اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے اعلامیہ کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور سنجے کمار کی درخواست پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مسیحی کمیونٹی کے ایک ہزار غریب خاندانوں کو مالی امداد کے لئے سمری کی منظوری دے دی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا یہ اقدام بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور غریب اقلیتی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے عزم کو ظاہر کرتا ہے اورکرسمَس کے موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کا یہ اقدام مساوی معاشرے کے وژن کا ثبوت ہے وزیراعلیٰ کا وژن ہے کہ صوبائی حکومت اقلیتوں کی بہبود اور انہیں درپیش مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریں۔

خبرنامہ نمبر 7904/2024
کوئٹہ 21 دسمبر۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سربراہی میں صوبائی حکومت عوامی خدمت کو اپنی ترجیح اور عوام کی فلاح و بہبود کو ہی اپنا نصب العین سمجھتی ہے اور اس نظریہ پر پوری طرح سے عمل پیرا ہے عوامی اقدامات کا عملی مظاہرہ حکومت کا طب کا شعبہ میں بہتری کا مظہر ہے۔کینسر کے مریضوں کے لئے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں امراض کینسر وارڈ فعال کردیا گیا ہے اور کینسر کے مریضوں کو تیرہ لاکھ روپے مالیت تک کے انجیکشن مفت فراہم کئے جانے لگے ہیں مریضوں اور ان کے ورثاء نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلا صوبہ بلوچستان اور پہلا وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی ہے جن کی حکومت میں کینسر کی مہنگی ادویات مفت دی گئی ہیں حکومت کے ان اقدامات سے متعلق ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کینسر کے مریضوں کی بہتر دیکھ بھال اور علاج معالجے کے لئے کوشاں ہیں کینسر کے مریضوں کے علاج معالجے کے لئے علیحدہ سے کینسراسپتال کی تعمیر بھی جاری ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی محکمہ صحت میں اصلاحات لاکر ہر غریب و امیر تک معیاری علاج معالجے کی سہولیات پہنچانے کے لئے پرعزم ہیں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومتی اصلاحات کے فوائد عام آدمی تک پہنچائیں گے۔

خبرنامہ نمبر 7905/2024
کوئٹہ 21دسمبر:علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق ہفتہ کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں جزوی طور پر ابر آلود سرد اور خشک موسم متوقع ہے جبکہ وسطی، شمالی اور شمال مغربی حصوں اور پہاڑی علاقوں میں بہت سردی متوقع ہے۔ اتوار کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں جزوی طور پر ابر آلود موسم کے ساتھ بنیادی طور پر سرد خشک موسم جبکہ وسطی، شمالی اور شمال مغربی حصوں پہاڑی علاقوں میں بہت سرد رہنے کی توقع ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے کم درجہ حرارت قلات میں -06.0 ریکارڈ کیا گیا

خبرنامہ نمبر 7906/2024
لورالائی21دسمبر۔صوبائی مشیرا سپورٹس محترمہ مینا مجیدبلوچ،سیکرٹری ا سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز طارق قمر بلوچ، اور ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس یاسر خان بازئی کی خصوصی ہدایات پر اور پراجیکٹ پاکستان اور ڈسٹرکٹ آفیسر لورالائی سجاد حیدر خجک کی کوشش اور تعاون، اورکمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن اور ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی زیر نگرانی و سرپرستی میں قائداعظم محمد علی جناح لورالائی جونیر کرکٹ ٹونامنٹ 2024 کے سلسلے میں آج ایک افتتاحی میچ ینگ مسلم کرکٹ کلب vs پٹھان کوٹ سٹار کرکٹ کلب کھیلا گیا،جس میں پٹھان کوٹ سٹار پہلے کھیلتے ہوئے، 168 کا ٹارگٹ دیا، جوکہ ینگ مسلم نے 6 وکٹ کے نقصان پر آج کا پہلا میچ اپنے نام کر لیا،افتتاہی میچ کے مہمان خاص ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر لورالائی سجاد حیدر خجک تھے.دوسرا میچ باور اسپورٹس اور شاید 11 کے درمیان کھیلا گیا باور سپورٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے 180 رنز کا ٹارگٹ دیا مقررہ 14 میں شاید شاہد 11 نے دوسری بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 14 اوور میں 138 رنز بنائے اور پوری ٹیم اؤٹ ہو گئی اس طرح یہ میچ باور اسپورٹس نے با آسانی جیت لیا۔ تیسرا میچ محبوب شہید کرکٹ کلب اور وہاب لالا کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا وہاب لالا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 12 اوور میں 88 رنز بنائے اور محبوب شہید نے دوسری بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 8 اورز میں یہ ہدف حاصل کر لیا اور آج کے ونر قرار پائی۔یہ ٹورنامنٹ 18 دسمبر تا 25 دسمبر تک جاری رہے گا۔

خبرنامہ نمبر 7907/2024
لورالائی۔21دسمبر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبداللہ زہری کے زیرصدارت 25دسمبر کرسمس ڈے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر لورالائی اجمل خان مندوخیل،ڈی ایس پی صدر تھانہ عبدالکریم مندوخیل مسیحی برادری کے فادار کی قیادت میں مسیحی برادری کاوفداور دیگر سیکورٹی فورسز کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں 25دسمبر کرسمس ڈے پر ضلع میں تمام اقلیتی برادری کے عبادت گاہوں میں سیکورٹی انتظامات کئے جائیں گے کیونکہ اکثریت ہو یا اقلیت ان تمام کی حفاظت ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری میں شامل ہے اجلاس سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبداللہ زہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات باعث افتخار ہے کہ یہاں صدیوں سے مختلف اقوام اور مذاہب کے لوگوں درمیان بقائے باہمی احترام کی شاندار اقدار و روایات موجود ہے اور یہاں أباد تمام شہریوں کو شہریت کی مساوی حیثیت کی ضمانت دیتاہے چا ہے ان کا مذہب ذات یا عقیدہ کچھ بھی ہو ہم ایک دوسرے کے تہواروں کو برابری کے ساتھ مناتے ہیں بلاشبہ بین المذاہب ہم أہنگی اور رواداری کا یہ جذبہ اس نفسا نفسی کے دور میں امید کے کرن ہے مسیحی بھائیوں اور بہنوں کی گراں قدر خدمت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ضروری ہے ہم مذایب افہام وتفہم اختلاف رائے کا احترام اور پرامن بقائیباہمی کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کریں اور أخر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبداللہ زہری،اسسٹنٹ کمشنر اجمل خان مندوخیل ڈی ایس پی عبدالکریم مندوخیل اور مسیحی برادری کے فادار نے کرسمس ڈے کے حوالے سے کرسمس کا کیک کاٹ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کرسمس کی تہوار کے دوران ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام ترتعاون مہیا کرنے کی یقین دہائی کرائی۔

خبرنامہ نمبر 7908/2024
ترجمان صدر مملکت آصف علی زرداری برائے بلوچستان ایڈوائزرانڈسٹریز میر علی حسن زہری اور ان کی اہلیہ، سینیٹر محترمہ ثمینہ ممتاز زہری چیئرپرسن ہیومن رائٹس) نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات کی الیکشن کمیشن کی جانب سے صوباء اسمبلی کی۔ نشست حلقہ پی بی 21 پر کامیابی کی نوٹیفکیشن اجراء ہونے پر میر علی حسن زہری کو حالیہ کا میابی کی مبارکباد پیش کی صدر زرداری نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ان کی خدمات انتہائی اہمیت کی حامل ہیں انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں میں تعاون جاری رکھے گی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے نئے ترقیاتی پیکیج منظوراوراس ضمن میں فوری اقدامات کرے گی۔ ملاقات کے اختتام پر بلوچستان کی ترقی کے لئے مشترکہ کوششوں کے عزم کا اعادہ کیا۔ صدر زرداری نے یہ ہدایت بھی دی کہ میر علی حسن زہری اورمحترمہ ثمینہ ممتاز زہری اپنی حیثیت کو استعمال کرتے ہوئے انسانی حقوق کے مسائل پر توجہ دیں اور عوام کی حقیقی خدمت کریں۔ضلع حب کے عوامی حلقوں نے اس توقع کا اظہار کیا ہیکہ یہ ملاقات بلوچستان میں سیاسی استحکام اور ترقی کی راہ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی اور اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ موجودہ حکومت عوام کی بھلائی کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

خبرنامہ نمبر 7909/2024
چمن 21دسمبر:ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی خصوصی ہدایات پر اے سی چمن محمد افضل نے لیویز فورس کے ہمراہ آج شہر کی مختلف بازاروں میں اشیاء خوردونوش نانوائیوں اٹا گھی سبزیوں پھلوں اور دیگر مختلف اشیاء کی دکانوں کا دورہِ کیا۔اس موقع پر انہوں نے قیمتوں کا جائزہ لیا اے سی چمن نے نانوائیوں کی دکانوں میں روٹی کے پیڑوں کی وزن اور دیگر اشیاء خوردونوش کی مقررہ تاریخ میعاد قیمتیں معیار اور صفائی ستھرائی چیک کیے انہوں نے تمام دکانداروں کو سرکاری نرخ نامے اور ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی سختی سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز، سیفٹی پریکاشنز اور سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی انہوں نے کہا کہ شہر میں روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کا سلسلہ جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ جائز منافع دکانداروں کا حق ہے لیکن من مانی اور اور سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا عوام کی تمام ضروریات کا خیال رکھنا اور انھیں صاف شفاف غذائی اجناس مناسب قیمتوں پر پہنچانا اور مہیا کرنا انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے اور اس حوالیسے ہم کسی بھی مصلحت پسندی اور نرمی کا مظاہرہ ہر گز نہیں کریں گے۔

خبرنامہ نمبر 7910/2024
گوادر21دسمبر: یونیورسٹی آف گوادر کی چوتھی سنڈیکیٹ میٹنگ ایچ ای سی ریجنل سینٹر، کوئٹہ میں منعقد ہوئی۔ اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کی، جبکہ اس میں سنڈیکیٹ کے معزز اراکین نے شرکت کی، جن میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور احمد، سیکرٹری کالجز، ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن بلوچستان حافظ محمد طاہر، نمائندہ محکمہ مالیات بلوچستان بشیر احمد، رجسٹرار پروفیسر دولت خان، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رحیم بخش مہر، ڈائریکٹر فنانس رحمت اللہ، فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز، کامرس، اینڈ سوشل سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر جان محمد، اور فیکلٹی آف سائنس، انجینئرنگ، اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈین ڈاکٹر محب اللہ شامل تھے۔رجسٹرار پروفیسر دولت خان نے فورم کے سامنے ایجنڈا آئٹمز پیش کیے تاکہ ان پر غور و خوض اور فیصلے کیے جا سکیں۔ اجلاس میں جن اہم ایجنڈا آئٹمز پر تفصیل سے غور کیا گیا، ان میں یونیورسٹی سے متعلق اہم انتظامی، مالی، تعلیمی، تدریسی، اور تحقیقی امور شامل تھے۔سنڈیکیٹ نے یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل، فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی، اور سلیکشن بورڈ کی میٹنگز کے منٹس کی منظوری دی۔ مزید برآں، اراکین نے یونیورسٹی کے تعلیمی، انتظامی، اور مالیاتی امور سے متعلق فوری مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور ان کے حل کے لیے اہم فیصلے کیے۔اجلاس کے اختتام پر وائس چانسلر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور ان کی فعال شمولیت اور قیمتی تجاویز کو سراہا، جو یونیورسٹی آف گوادر کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کریں گی۔