December 26, 2024
News

21-11-2024(F-2)

خبرنامہ نمبر7159/2024
کوئٹہ 21 نومبر۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے منعقدہ اجلاس میں میں بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ کو بھر پور طریقے سے فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں سرمایہ کاری بورڈ کے سربراہ کی تقرری کی منظوری بھی دے دی گئی اوربلوچستان میں سرمایہ کاری کے لئے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے فیسلٹی ٹیشن مراکز قائم کئے جائینگے اور ان اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے چیف سیکرٹری بلوچستان کی سربراہی میں کمیٹی کے قیام کے احکامات بھی دئیے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے لئے “بلوچستان بزنس سمٹ” کا انعقاد بھی کیا جائے گا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان معدنی وسائل کے ساتھ ساتھ ایک طویل ساحلی پٹی بھی رکھتا ہے اور یہ خطہ سرمایہ کاری کے لئے موزوں ترین خطہ ہے انہوں نے کہا کہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے صوبائی حکومت مناسب ماحول فراہم کرے گی اور سرمایہ کاروں کو کارخانے قائم کرنے کے لئے تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی انہوں نے کہا کہ سرمایہ کار بلا خوف و خطر بلوچستان آئیں مکمل سیکیورٹی فراہم کریں گے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں مزید انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام کے لئےنجی سرمایہ کار گہری دلچسپی رکھتے ہیں صوبائی حکومت گیس, پانی، انفراسٹرکچر اور بنیادی سہولیات فراہم کرکے سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کرے گی انہوں نے بی بی او آئی ٹی کو ہدایت کی کہ ایسے منصوبے تشکیل دئیے جائیں جس سے صوبے کے وسائل میں اضافہ ہو اور سرمایہ کاروں کا رجحان صوبے میں سرمایہ کاری کی جانب مبذول ہو انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے لئے ضروری ہے کہ ایسے اقدامات کو عملی شکل دی جائے جو سرمایہ کاروں ایک محفوظ فضا فراہم کرنے میں معاون ثابت ہو سکے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں سرمایہ کاروں کے آنے سے صوبہ معاشی خود کفالت کی جانب گامزن ہوگا جو مجموعی طور پر بلوچستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کا باعث بنے گا اجلاس میں چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان ، وائس چیئرمین بی بی او ٹی بلال خان کاکڑ ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر بی بی او آئی ٹی میجر ریٹائرڈ کبیر زرکون اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7160/2024
چمن 21نومبر ۔چمن ایجوکیشنل فیسٹول کے تیسرے روز گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج چمن میں اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا چمن ایجوکیشنل فیسٹول کی اختتامی تقریب کا مہمان خصوصی ا سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق خان اچکزئی تھے تقریب میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم سید شہاب علی شاہ کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات سی او گیارہ پنجاب 79 ونگ کمانڈنٹ لیفٹیننٹ کرنل عرفان ماگرے ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی ڈی پی او چمن شہر یار خان آفریدی اے سی چمن امتیاز علی بلوچ گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز ڈگری کالجز چمن کی پرنسپلز اور دیگر اعلی افسران اساتذہ صوبے اور چمن کے طلباءو طالبات اساتذہ قبائلی عمائدین میڈیا والوں اور صحافی حضرات شریک تھے سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن کیپٹن عبدالخالق اچکزئی نے ایجوکیشنل فیسٹول میں لگائے مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا جس میں پشتون ثقافتی سٹالز سائنس ایگزیبیشن سٹالز پینٹنگ اینڈ کیلی گرافی ایگزیبیشن سٹالز اور کتابی میلہ کا تفصیلی معائنہ کیا اور طلباء وطالبات کی طرف سے بنائے گئے اور لکھے گئے پینٹنگز اور سکیچنگز خوشخطی اور دیگر چیزوں اور سٹالز میں لگائے گئے پشتون ثقافتی سامان اور کتب میلہ وغیرہ کی خوب تعریف کی اور انھیں بے حد پسندیدہ فیسٹیول قرار دیا اور فیسٹیول کو خوب انجوائے کیا اج کی اختتامی تقریب میں گزشتہ دو دنوں میں طلباء اور طالبات نے مختلف فیلڈز میں تقریری اور نمائشی میلے کھیل کھود مضمون نویسی پینٹنگ اینڈ س کی چنگز کیلی گرافی اور دیگر میدانوں میں مقابلے کئے تھے جس میں آج مختلف فیلڈز میں نمایاں اور بہترین پرفارمینس کا مظاہرہ کرنے والے طلباءو طالبات کو انعامات اور اعزازی شیلڈ اور سرٹیفکیٹ دئیے گئے اس دوران سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ریٹائر عبدالخالق خان اچکزئی نے چمن ایجوکیشنل فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اج کے جدید سائنسی اور ٹیکنالوجی کی دور میں طلباء اور طالبات کو چاہیے کہ نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں انہوں نے کہا کہ جن اقوام نے جدید تعلیم سائنس اور ٹیکنالوجی کو حاصل کرنے پر خصوصی توجہ دی اور جدید تعلیم حاصل کیا اج وہ ممالک دنیا پر راج کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا احادیث مبارکہ کا مفہوم ہے کہ عقل میرے دین کی بنیاد اور علم میرا ہتھیار ہے لہذا اج کے جدید دنیا میں سائنس اور ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کیے بغیر کوئی بھی قوم ترقی حاصل نہیں کر سکتا اور اپنے اہداف سے پیچھے رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ طالب علموں کے پاس وقت اور مواقع دونوں موجود ہیں لہذا طالب علموں کو چاہیے کہ وہ وقت اور مواقع کو ضائع کیے بغیر محنت اور مستقل مزاجی سے اپنی پڑھائی پر توجہ دے تاکہ اپ کی مستقبل روشن اور خوشحال ہو انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور چمن کا مستقبل ، آج کی طلباء اور طالبات کے ہاتھوں میں ہے انہوں نے کہا کہ مستقبل کی باگ ڈور سنبھالنا کل انھیں طلباء و طالبات میں سے ہی کسی کے ہاتھوں میں ہوگا انہوں نے گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز ڈگری کالجز چمن میں ایجوکیشنل فیسٹیول کی انعقاد کے دوران طلباء اور طالبات کی دلچسپی اور شوق کو مثالی اور بہت اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے مستقبل کے معماروں سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ ہمارا مستقبل آپ جیسے باصلاحیت اور محنتی نوجوانوں کی وجہ سے محفوظ اور باصلاحیت ہاتھوں میں ہے پورے ملک، بلوچستان اور چمن کے طلباءنے تعلیم اور کھیل کے میدانوں میں نہ صرف قومی بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور ہمیں اپنے طالب علموں پر فخر ہے اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم سید شہاب علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تعلیم کی حصول بھی لازمی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت چمن کو انتہائی اہمیت اور انھیں ملک و صوبے کے دیگر علاقوں کی طرح تمام حوالوں سے اور خاص کر تعلیم کے میدان میں برابری کی سطح پر لانے کے لیے تمام اقدامات اٹھا رہی ہے جسکا ایک زندہ مثال چمن میں چمن ایجوکیشنل فیسٹیول کی انعقاد ہے انہوں نے کہا کہ طالب علموں کو مثبت مائنڈ سیٹ کو لیکر آگے بڑھنا چاہیے اور اپنے خاندان علاقے صوبے اور ملک سے وفا کی خاطر اپنا وقت ضائع کیے بغیر علم حاصل کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ جو طالب علم محنت اور مستقل مزاجی سے اپنا پڑھائی کرتا ہے انکی عزت گھر سے لیکر ملک اور پوری دنیا میں کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ آج جدید سائنسی و تکنیکی تعلیم حاصل کرنے والے ممالک اور اقوام دنیا کو لیڈ کر رہے ہیں اورعزت و سکون کی زندگی گزار رہے ہیں اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور چمن ایجوکیشنل فیسٹیول کی انعقاد کو چمن کی ترقی کے لیے خوش ائند قرار دیامقررین نے کہا کہ ایجوکیشنل فیسٹیول منانے کا مقصد طالب علموں کے مثبت مقابلہ جاتی رجحان کو بڑھانا اور انکی تعمیری اذہان سازی ہوتا ہےجو طلباءکو مستقبل میں جدید عصری تقاضوں کو ہدف بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔اخر میں کالج انتظامیہ چمن نے اور ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے ملک اور صوبے سے آئے ہوئے تمام مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7161/2024
کوئٹہ 21نومبر۔صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران نے بنوں میں فورسز چیک پوسٹ پر خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملے میں اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر سردار کھیتران نے شہداء فورسز کے حوصلے پست نہیں ہونگے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنے فورسز کے ساتھ ہے اور وہ دن دور نہیں جب ہم دہشت گردی کو شکست دے کر ملک میں مکمل امن قائم کریں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7162/2024
کوئٹہ 21نومبر۔صوبائی وزیر سردار کھیتران نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی وڑنری قیادت میں عوامی خوشحالی اور صوبے کی دیر پا ترقی کیلئے کوشاں ہے۔ صوبے میں امن و امان کا قیام، عوام کو ریلیف کی فراہمی، روزگار کا فروغ، بہتر سماجی خدمات اور معاشی استحکام کیلئے پیداواری شعبوں کی دیر پا ترقی صوبائی حکومت کی ترجیحات ہیں۔ اس مقصد کےلئے صوبے میں پہلے سے جاری اصلاحاتی و ترقیاتی اقدامات کو اولین فرصت میں مکمل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے اورکثیر الجہتی اقدامات پر مشتمل ” عوامی ایجنڈے” کا کامیاب اجراءکیا گیا جس کے تحت مختلف شعبوں میں عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جن کے مثبت اثرات سے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔ جن کا مقصد شہریوں کے سماجی تحفظ کو یقینی بنانا، صنعتی و تجارتی سرگرمیوں اور سیاحت کو فروغ دیکر صوبے کی مالی خودکفالت کا راستہ ہموار کرنا اور بہتر فنڈ منیجمنٹ کے ذریعے دستیاب وسائل کا نتیجہ خیز اور دانشمندانہ استعمال یقینی بنانا ہے تاکہ ایک خوشحال، ترقیافتہ اور با اختیار معاشرے کا قیام ممکن ہو سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7163/2024
استامحمد21نومبر۔ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی کی زیر صدارت آج ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اختیار بابر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر سمیت ضلع بھر کے ہیڈ ماسٹرز میل فیمیل نے شرکت کی اجلاس میں غیر حاضر اساتذہ کرام بند اسکولوں کو کھولنے و اسکولوں میں درس و تدریس کے علاوہ درپیش مسائل کے متعلق تفصیل کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتی اس لیے اساتذہ کرام کو چاہیے کہ وہ بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے اپنے سینے میں چھپے ہوئے علم کے خزانے کو بچوں پر نچھاور کریں تاکہ یہی بچے جن سے ہمارا مستقبل وابستہ ہے اور آگے چل کر انہیںہی ملک کی بھاگ ڈور سنبھالنی ہے اس لیے اساتذہ کرام کو چاہیے کہ وہ اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز نہ کریں اور خلوص دل حب الوطنی کے ساتھ ہماری آنے والی نئی نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں ڈپٹی کمشنر نے ایجوکیشن افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے ماتحت عملے کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے گائے بھگائے دورہ کرتے رہیں اور اگر کوئی بھی ملازم اپنی جائے تعیناتی پر غیر حاضر پایا جائے تو نہ صرف ان کی تنخواہ کی کٹوتی کی جائے بلکہ ان کے خلاف محکمانہ کاروائی بھی عمل میں لائی جائے تاکہ وہ غیر حاضری کے عمل سے گریز کریں اور ہمارے مستقبل کے معماروں کو علم کے زیور سے منور کریں تاکہ ہم ترقی یافتہ قوموں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7164/2024
استامحمد21نومبر۔ڈپٹی کمشنر استا محمد ارشد حسین جمال کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اقرار حسین جمالی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہاسپٹل استا محمد عبدالجبار سومرو سشیل کمل، عبدالرحمن بلوچ و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری بی ایچ یوز و سی ڈیز اور ہسپتالوں میں عوام کو دی جانے والی طبی سہولیات کے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی نے کہا حکومت بلوچستان لوگوں کو طبی سہولیات کی فراہمی ان کی دہلیز تک فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کالا رہی ہے انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں قائم کردہ بی ایچ اوز اور سی ڈیز سنٹروں کو فعال کرنے کے علاوہ ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل میڈیکل سٹاف کی حاضری کو یقینی بنایا جائے تاکہ ان علاقوں میں بسنے والے لوگوں کو ان کے گھروں کے نزدیک ہی طبی سہولیات میسر ہوں اور وہ لوگ شہروں کی طرف علاج معالجہ کی غرض سے نہ آئیں انہوں نے ڈسٹرکٹ میڈیکل افیسر اور ڈپٹی ڈی ایچ او کو ہدایت کی کہ بی ایچ اوز اور سی ڈیز اور ہاسپٹل میں ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے گائے بگائے دورہ کرتے رہیں تاکہ وہ اپنی جائی تعیناتی پر موجود رہیں اور لوگوں کو طبی امداد میں کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میں خود بھی وقتآ فوقتآ ہاسپٹل بنیادی مراکز صحت کا دورہ کرتا رہوں گا میرے دورے کے دوران کوئی بھی ڈاکٹرز یا پھر پیرامیڈیکل سٹاف غیر حاضر پایا گیا تو نہ صرف ان کی تنخواہ کی کٹوتی کی جائے گی بلکہ ان کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی اس لیے ڈاکٹر حضرات کو چاہیے کہ وہ نہ صرف اپنی حاضری کو یقینی بنائیں بلکہ اپنے ماتحت عملے کو بھی پابند کریں اور انہیں ہدایت دیں کہ وہ لوگوں کی خدمت کرنا اپنا نصب العین سمجھیں جو ذمہ داریاں حکومت بلوچستان کی جانب سے عائد کی گئی ہیں ان کو ایمانداری اور خلوص دل سے ادائیگی کریں اور غیر حاضر رہنے سے اجتناب کریں غیر حاضری کے عمل سے گریز کریں بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7165/2024
نصیرآباد21نومبر۔ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا ہے کہ اساتذہ کی خدمات سے انکار ناممکن عمل ہے ملک کے روشن مستقبل میں اساتذہ اپنا مثبت کردار ادا کر رہے ہیں کیونکہ انہی کی بدولت جہالت کی تاریکی کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے مگر کچھ اساتذہ کی جانب سے اپنے فرائض منصبی میں غفلت بڑھتی جا رہی ہے جو کہ ہمارے بچوں کے بہتر مستقبل کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کا موجب بن رہے ہیں جنہیں کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا عادی غیر حاضر ملازمین کے حوالے سے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے کمیٹی کے تمام ممبران پر لازم ہے کہ وہ عادی غیر حاضر ملازمین کے خلاف بیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کے حوالے سے سفارشات ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ میں جمع کروائیں تاکہ ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانے کے لیے حکام بالا کو تحریری طور پر آگاہی فراہم کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمیٹی کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر عبدالحمید ابڑو خزانہ آفس کے امجد بہرانی ایجوکیشن افسران میل فیمیل اساتذہ تنظیموں کے نمائندگان یونیسیف سمیت مختلف این جی کے نمائندگان شریک تھے اجلاس میں غیر حاضر ملازمین کے خلاف کاروائی اور ضلع بھر میں تعلیمی امور میں بہتری لانے کے حوالے سے جائزہ لیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا کہ ضلع نصیر آباد میں بند اسکولوں کو کھولنے کے لیے ضلع انتظامیہ محکمہ ایجوکیشن کے ساتھ مل کر ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے تاکہ ضلع بھر میں تعلیمی عمل میں مزید بہتری لائی جا سکے انہوں نے کہا کہ بچوں کو معیاری تعلیم دینے والے اساتذہ کی ہر پلیٹ فارم پر حوصلہ افزائی کی جائے گی کیونکہ اساتذہ کرام بچوں کے بہتر مستقبل کو سنوارنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں جو کہ خوش ائند اقدام ہے ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ ضلع نصیر آباد میں تعلیمی اصلاحات میں بہتری لائی جائے جس کے فوائد یہاں کے بچوں کو مل سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7166/2024
لورالائی21نومبر۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے گزشتہ شب تنگ چین لیویز تھانہ اسی دوران ایڈشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبداللہ زہری۔ایس ایس پی لورالائی محمد ظفر۔اسسٹنٹ کمشنر میختر یحیی خان کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر لورالائی اجمل خان مندوخیل نے ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی نگرانی میں تحصیل میختر کے مختلف تھانوں اور لورالائی کے آس پاس کے لیویز تھانوں کا تفصیلی دورہ کیا ایس ایچ او لیویز نے تھانہ کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کروایا درپیش مسائل اور امن وامان کی صورتحال کے متعلق تفصیل کے ساتھ آگاہی فراہم کی ڈپٹی کمشنر نے دورے کے دوران انہوں نے تھانے میں تعینات آفیسران و اہلکاران کی حاضری رجسٹر کو چیک کیا اور درپیش مسائل سے بھی آگاہی حاصل کی اس موقع پر جوانوں سے بات چیت کرتے ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے جو ذمہ داریاں آپ پرعائد کی گئی ہیں اس پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ علاقے میں رہنے والے لوگوں کو پرسکون ماحول فراہم کیا جا سکے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لورالائی میں امن و امان کو قائم رکھنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے جائیں گے یاد رہے کے اس چار ماہ سےلورالائی میں لیویز تھانےاور لیویز فورس الارٹ ہو ہیں اس وقت سے لورالائی امن وامان بہت بہتر ہے اس دوران چور اور ڈکیتی کی وردتوں میں بہت کمی آئی ہے اس حوالے سے جو ذمہ داریاں آپ پر عائد کی گئی ہیں ان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر توانائیاں صرف کریں اور قانون کی بالادستی کو قائم رکھنے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں اپنے فرائض کی ادائیگی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ڈپٹی کمشنر نے لیویز فورس پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض منصبی نہایت خلوص دل اور ایمانداری کے ساتھ سرانجام دیں اور مشکوک و جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھیں قانون سب کےلئے برابر ھے قانون سے کوئی بھی بالاتر نہیں ہے لیویز فورس کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ ہرممکن اقدامات اٹھائے گی۔

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

Pictorial News

25-12-2024

News

25-12-2024