خبرنامہ نمبر 2654/2025
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کے احکامات اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں کے نتیجے میں پٹ فیڈر کینال کی مختلف حصوں پر بھل صفائی کا کام تیزی سے شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ کام ان مقامات پر بھرپور طریقے سے جاری ہے جہاں پانی کی روانی میں طویل عرصے سے مشکلات کا سامنا تھا، خاص طور پر آر ڈی 238 سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں بھاری مشینری کے ذریعے مٹی نکالنے کا عمل زور و شور سے جاری ہے۔بھل صفائی کا یہ عمل صوبائی سیکریٹری آبپاشی حافظ عبدالماجد بلوچ، چیف انجینیئر ایریگیشن کنالز ناصر مجید اور سپرنٹنڈنگ انجینیئر ایریگیشن سرکل غلام سرور بنگلزئی کی ہدایت پر انجام دیا جا رہا ہے۔ ان احکامات کی روشنی میں ایگزیکٹو انجینیئر پٹ فیڈر کینال حاجی محمد ابراہیم مینگل، سب ڈویژنل آفیسران امان اللہ گاجانی، عبدالظاہر مینگل اور حاجی ممتاز سومرو کی نگرانی میں کینال کے مختلف حصوں پر کام جاری ہے۔انجینیئرز اور فیلڈ عملے کی جانب سے نہ صرف دن رات کام کیا جا رہا ہے بلکہ بھاری مشینری کے ذریعے کینال میں جمی ہوئی مٹی کو نکالنے کا عمل تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ پانی کی ترسیل میں رکاوٹیں دور کی جا سکیں۔محکمے کی جانب سے گورنمنٹ کنٹریکٹر لیاقت خان پٹھان کو مزید بھاری مشینری کے ذریعے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ بروقت ذرعی پانی کی ترسیل کو جاری رکھا جاسکے مقامی کسانوں اور کمانڈ ایریا میں موجود زرعی زمینوں کے مالکان نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ بھل صفائی مکمل ہونے کے بعد پانی کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئے گی، جس سے زراعت کو فروغ ملے گا اور کمانڈ ایریا کی زمینیں ایک بار پھر زرخیز ہو سکیں گی۔حکام کی جانب سے بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ یہ عمل جلد از جلد مکمل کر کے کسانوں کو بہتر آبپاشی سہولیات فراہم کی جائیں گی، تاکہ زرعی پیداوار میں اضافہ ممکن ہو اور علاقہ خوشحالی کی طرف گامزن ہو۔صوبائی حکومت کا یہی ویژن رہا ہے کہ جب تک کاشتکاروں کے مسائل حل کر کے انہیں مالی طور پر مستحکم نہیں کیا جا سکے گا تب تک خوشحال اور ترقی کا سفر کسی صورت شروع نہیں ہوگا موجودہ حکومت کاشتکاروں کے وسیع تر مفاد میں اقدامات کرنے میں مصروف عمل ہے بھل صفائی کے کاموں کے بعد کاشتکاروں کی مشکلات میں واضح طور پر کمی واقع ہوگی۔
خبرنامہ نمبر 2655/2025
کوئٹہ، 10 اپریل: محکمہ آبپاشی بلوچستان نے 2022 کے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ کچھی کینال کو مکمل طور پر بحال کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں ڈیرہ بگٹی کی 50 ہزار ایکڑ زرعی اراضی کو سیرابی کی فراہمی بحال ہو گئی ہے۔ اس اہم پیش رفت کے ساتھ ہی صوبے بھر میں نہری نظام کی بھل صفائی کے لیے بھی ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے سیکرٹری آبپاشی بلوچستان حافظ عبدالماجد کے مطابق صوبے کی اکثر نہریں کچی نوعیت کی ہیں، جن میں سال بھر پانی کی روانی جاری رہتی ہے۔ اس مستقل بہاؤ کی وجہ سے دریائی مٹی اور ریت نہروں میں جمع ہو کر پانی کی روانی میں رکاوٹ پیدا کرتی ہے۔ ان رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے سالانہ بنیادوں پر پانی کی بندش کے دوران نہروں کی صفائی کی جاتی ہے، جو اس سال 15 اپریل سے 30 اپریل تک جاری رہے گی محکمہ آبپاشی کو اس مقصد کے لیے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر 10 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں تاکہ بھل صفائی کا عمل مؤثر انداز میں مکمل کیا جا سکے مین پٹ فیڈر کینال کی صفائی کا کام کامیابی کے ساتھ آر ڈی 245 پر شروع کر دیا گیا ہے، جہاں دو ڈوزر اور نو ایکسکیویٹرز مٹی کی رکاوٹیں دور کرنے میں مصروف ہیں۔ مزید ایک ڈوزر اور تین ایکسکیویٹرز 20 اپریل کو وہاں پہنچا دیے جائیں گے۔ صفائی کا عمل دو نو گھنٹے کی شفٹوں میں جاری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ کام تیزی سے مکمل کیا جا سکے محکمہ نے ہدف مقرر کیا ہے کہ یہ تمام بھل صفائی کا کام 5 مئی تک مکمل کر لیا جائے گا۔ فیلڈ ٹیموں کو سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، اور تمام وسائل کو بروئے کار لا کر یہ ہدف حاصل کیا جائے گا وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کی قیادت میں صوبے میں آبپاشی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اور مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ نہری ڈھانچے کی بحالی، صفائی کے مربوط منصوبے اور جدید مشینری کے استعمال سے زرعی ترقی کی راہ ہموار ہو رہی ہے، جو بلوچستان کی معیشت اور کسانوں کی خوشحالی کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔
خبرنامہ نمبر 2656/2025
حب 20اپریل: وزیراعظم پاکستان کے لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت حب کے 200 پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خاص محسن حب صوبائی وزیر زراعت و ترجمان آصف علی زرداری برائے بلوچستان میرعلی حسن زہری تھے تقریب میں ڈی سی نثار لانگو، ایس ایس پی سید فاضل بخاری،چیئرمین ضلع کونسل جاوید جمالی ڈپٹی میئر عظیم سنیاں چیئرمین بلوچستان فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میرعلی اکبر زہری ضلعی ایجوکیشن افسرمحمد رحیم ودیگرافسران شریک ہوئے لیپ ٹاپ تقسیم کے تقریب سے صوبائی وزیر زراعت و ترجمان آصف علی زرداری برائے بلوچستان میر علی حسن زہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا ک نوجوان ہمارامستقبل ہیں باصلاحیت طلباء و طالبات کی حوصلہ افزاء اورایجوکیشن سیکٹر میں بہتری لانیکیلئیہرممکن کوشش کرینگے صدرمملکت آصف علی زرداری صنعتی شہر حب میں ایجوکیشن سٹی قیام کیلئے کوششیں کررہے ہیں حب کے عوام کے لئے کیڈٹ کالج و دانش اسکول کی منظوری ہوچکی ہیمیر علی حسن زہری نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کی بہتری کے لئے مزید اقدامات اٹھاتے رہیں گیلیپ ٹاپ کی تقسیم اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیانہوں نے کہا کہ وفاق سے بلوچستان کیلئے ایجوکیشن کی ترقی وفروغ کیلئینئے پراجیکٹس لائیں گے میر علی حسن زہری نیضلعی انتظامیہ سمیت دیگر اداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایجوکیشن کی بہتری کیلئے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں ضلعی انتظامیہ و دیگر اداروں کو میرا ہر ممکن تعاون رہے گاتقریب میں صوباء وزیر علی حسن زہری اورضلع کونسل حب کے چیئرمین جاوید جمالی نے ضلع حب کے پوزیشن ہولڈر200طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیں اس موقع پر ضلع کونسل چیئرمین جاوید جمالی نے طلبہ وطالبات کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تمام ترتوجہ تعلیم پر دیں حقوق کے حصول کا راستہ تعلیم میں مضمرہے دنیا میں جن قوموں نے تعلیم پر توجہ دی وہ آج ترقی کی منزلیں طے کررہی ہیں
خبرنامہ نمبر 2657/2025
کوئٹہ۔ 20 اپریل:علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق اتوار اور پیر کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ سبی، آواران، لسبیلہ، کیچ، پسنی، چاغی، نصیر آباد اور گرد و نواح کے میدانی و نشیبی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ وسطی اور شمالی بالائی پہاڑی علاقوں میں راتیں ٹھنڈی جبکہ دن گرم رہنے کا امکان ہے۔ دوپہر کے دوران وسطی اور شمالی اضلاع کے پہاڑی علاقوں میں بھی تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت لسبیلہ میں 41.0 جبکہ سبی میں 40.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
خبرنامہ نمبر 2658/2025
زیارت20اپریل:الہجرہ ریزیڈنشل سکول و کالج زیارت کے 21ویں یومِ تاسیس کے موقع پر جناح کیمپس میں ایک شایانِ شان اور پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد دمڑ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر زیارت ذکا اللہ درانی، الہجرہ سکولز ٹرسٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عبدالرحمن عثمانی، قبائلی رہنماء سردار قاسم خان سارنگزئی، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور قومی ترانے سے ہوا، جس کے بعد طلبہ نے ملی نغمے، تقاریر، خاکے اور دیگر تعلیمی و ثقافتی مظاہرے پیش کیے۔مہمانِ خصوصی حاجی نور محمد دمڑ نے ادارے کی تعلیمی و تربیتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ الہجرہ ریزیڈنشل سکول زیارت نہ صرف زیارت بلکہ پورے صوبے کے لیے فخر کا باعث ہے۔ انہوں نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کیے۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر زیارت ذکا اللہ درانی نے بھی ادارے کی تعلیمی کاوشوں کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد دمڑ نے کالج انتظامیہ کی جانب سے درپیش مسائل اور حل طلب امور کو توجہ سے سنا اور وعدہ کیا کہ انہیں پی ایس ڈی پی (PSDP) میں شامل کرنے کے لیے متعلقہ فورمز پر اُٹھایا جائے گا۔ انہوں نے اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا تاکہ ادارہ مزید ترقی کر سکے۔ آخر میں پرنسپل الہجرہ سکول و کالج، پروفیسر شبیراحمد بڑیچ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ آئندہ بھی تعلیمی خدمات کے مشن کو جاری رکھے گا۔
خبرنامہ نمبر 2659/2025
تربت 20 اپریل: رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے آل پارٹیز، انجمن تاجران اور بارڈر ٹریڈ کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے عبدوئی بارڈر کی ایک ماہ سے جاری بندش پر شدید تحفظات کا اظہار کیا، جس سے لاکھوں افراد کا روزگار متاثر ہوا ہے اور لوگ فاقہ کشی کا شکار ہو رہے ہیں رکن صوبائی اسمبلی نے بارڈر بندش کو عوامی معاشی بدحالی کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ آئی جی ایف سی ساؤتھ سے ملاقات کرکے مسئلہ کے حل کی کوشش کریں گے۔
خبرنامہ نمبر 2660/2025
پنجگور 20 اپریل:ڈپٹی کمشنر پنجگور کی جانب سے عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کے ساتھ سیکیورٹی فورسز کے حکام، ضلعی افسران، بلدیاتی نمائندے، تاجر برادری، سیاسی رہنماؤں سمیت دیگر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے افراد نے شرکت کی کھلی کچہری کا مقصد عوام کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا جہاں وہ براہ راست اپنی شکایات و مسائل متعلقہ حکام تک پہنچا سکیں ڈپٹی کمشنر نے عوامی شکایات غور سے سنیں اور متعلقہ محکموں کو ان کے فوری حل کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ شکایات کا ازسرنو جائزہ لیا جائے اور درخواست گزاروں سے رابطہ کر کے پیش رفت سے آگاہ کیا جائے لوگوں نے تعلیمی اداروں کی بندش، اساتذہ کی غیر حاضری، صحت سہولیات کی کمی، صفائیستھرائی، سڑکوں کی خرابی، پینے کے پانی کی قلت اور سرحدی تجارت سے متعلق مسائل اٹھائے، جن پر افسران نے عملی اقدامات کی یقین دہانی کرائی ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی ہوگی اور ناقص کارکردگی کے حامل محکموں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا، جن کی رپورٹ آئندہ کھلی کچہری میں پیش کی جائے گی۔ انہوں نے تمام محکموں پر زور دیا کہ وہ عوام سے رابطہ مضبوط رکھیں اور ان کے مسائل کے حل میں فعال کردار ادا کریں شہریوں نے کھلی کچہری کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس سلسلے کو جاری رکھنے کی امید ظاہر کی۔
خبرنامہ نمبر 2661/2025
پنجگور، 20 اپریل 2025: ڈپٹی کمشنر پنجگور زاہد لانگو سے آل پارٹیز پنجگور کے ایک نمائندہ وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت ممتاز سیاسی رہنما چیرمین علاؤالدین بلوچ ایڈووکیٹ نے کی۔ ملاقات کا مقصد ضلع پنجگور کو درپیش اہم عوامی مسائل پر بات چیت کرنا اور ان کے حل کے لیے انتظامیہ کی توجہ مبذول کرانا تھا۔ وفد میں مختلف سیاسی، سماجی اور عوامی نمائندوں نے شرکت کی، جنہوں نے امن و امان کی مجموعی صورتحال، پنجگور گرڈ سے بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل بندش، بازار ایریا مین ایف سی کیمپ کے سامنے مرکزی سڑک کی خستہ حالی اور طویل عرصہ سے اسکے تعمیراتی کام میں اسے روی اور سفر میں شدید مشکلات سمیت بارڈر ایریا پر تجارتی گاڑیوں کو درپیش رکاوٹوں پر پنجگور کے عوام کے دیگر جملہ مسائل انکے سامنے رکھے۔ شرکاء نے لیویز اور پولیس کی مشترکہ گشت کو مؤثر بنانے، بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام، اور واپڈا حکام کے ساتھ ہنگامی اجلاس کے انعقاد کا مطالبہ کیا تاکہ موسم گرما میں بجلی کی فراہمی کو بہتر بنایا جا سکے۔ ایران بارڈر ایریا میں پروم سے آنے والی گاڑیوں کو دیر سے روکے جانے کے مسئلے کو اجاگر کرتے ہوئے وفد نے اسے عوامی روزگار اور نقل و حمل کے لیے نقصان دہ قرار دیا اور اس پر فوری کارروائی کی بھی اپیل کی۔ ڈپٹی کمشنر زاہد لانگو نے وفد کو یقین دلایا کہ عوامی مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع پنجگور کے عوام کو درپیش مشکلات کا بخوبی ادراک ہے اور ان کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔ انہوں نے مزید کہاعوامی فلاح و بہبود اور قانون کی بالادستی کے قیام کے لیے ہم ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ سیکیورٹی کے معاملات سے لے کر بنیادی سہولیات کی فراہمی تک، ہر شعبے میں بہتری لانا ہمارا عزم ہے۔ عوام کی آواز کو سننا اور ان کے مسائل کو حل کرنا ہمارا فرض ہے، اور ہم اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔ آخر میں، ڈپٹی کمشنر نے تمام جائز مطالبات پر سنجیدہ غور کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ضلعی سطح پر ایک مربوط لائحہ عمل کے ذریعے تمام مسائل کے مستقل حل کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
خبرنامہ نمبر 2662/2025
کوئٹہ 19 اپریل۔صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان ملاخیل نے محکمہ ماحولیات کیچ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر امان کریم دشتی کی ناگہانی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی بیان میں صوبائی مشیر نیکہا کہ مرحوم ایک فرض شناس افسر تھے جنہوں نے دوران سروس محکمہ کی ترقی کے لئے اپنا کردار احسن طریقے سے نبھایا مرحوم کی محکمہ کے لئے کی گئی خدمات کو ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گیا انہوں نے پسماندگان سے ہمدردی کااظہار کرتے دعا کی کہ اللہ تعالی انہیں یہ صدمہ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائیں اور مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائیں انہوں نے کہا کہ آج بروز پیر کو محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹریٹ میں مرحوم کے ایصال و ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی جائے گی اس موقع پر انہوں نے تمام افسران و اہلکاران کو ہدایت کی کی وہ فاتحہ خوانی میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں