خبرنامہ نمبر458/2025گوادر 20 جنوری۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح بلوچستان کی ترقی کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جو صوبے کو خوشحالی اور معاشی استحکام کی نئی راہوں پر گامزن کرے گا یہ ایئرپورٹ نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کے لیے ایک تاریخی منصوبہ ہے جو قومی اور بین الاقوامی سطح پر تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔ گودار انٹر نیشنل ائیر پورٹ کی افتتاحی تقریب کی مناسبت سے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ یہ ایئرپورٹ جدید ٹیکنالوجی اور عالمی معیار کی سہولیات سے آراستہ ہے جو بڑے ہوائی جہازوں کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے یہ جدید ہوائی اڈہ خطے کو دنیا کے بڑے شہروں سے جوڑے گا گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل سے بلوچستان میں سرمایہ کاری، تجارت اور سیاحت کے شعبے میں بے پناہ ترقی ہوگی جس کا براہ راست فائدہ یہاں کے عوام کو پہنچے گا میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اس منصوبے سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور نوجوانوں کے لیے تربیت اور ملازمت کے امکانات میں اضافہ ہوگا گوادر کے عوام نے ہمیشہ بلوچستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور ان کا تعاون ہماری کامیابیوں کی بنیاد ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ منصوبہ سی پیک کے تحت ایک اہم اقدام ہے جو نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر مزید مستحکم اور پرکشش بنائے گا انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں مزید ایسے ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے جو بلوچستان کے عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لائیں انہوں نے تقریب میں موجود حکومتی نمائندوں، مقامی افراد اور ماہرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا یہ کامیاب آغاز اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی ان کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر459/2025گوادر20 جنوری۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت صوبے کے قبائلی عمائدین اور عوام کے تعاون سے گوادر سمیت تمام علاقوں کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے یہ بات انہوں نے گوادر میں قبائلی رہنماء میر ساجد دشتی کے گھر پر علاقے کے عمائدین اور عوامی وفود سے ملاقات کے دوران کہی اس موقع پر مقامی افراد نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گوادر کے عوام کو درپیش مسائل، خصوصاً پانی، بجلی، صحت اور تعلیم کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ساحلی علاقے ملکی معیشت کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور حکومت ان کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے وزیر اعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ مقامی لوگوں کی شمولیت کے بغیر کوئی منصوبہ کامیاب نہیں ہوسکتا، اس لیے حکومت ہر منصوبے میں مقامی قیادت کے مشوروں کو اہمیت دے رہی ہےاس موقع پر قبائلی رہنماءمیر ساجد دشتی نے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں گوادر میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے اور عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے موثر حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے عمائدین نے وزیر اعلیٰ کو اپنے مسائل اور تجاویز سے آگاہ کیا، جن پر انہوں نے فوری طور پر متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قبائلی رہنماوں کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کی خدمت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ ﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر460/2025 کوئٹہ 20جنوری ۔ صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی ظہور بازئی کو قومی سطح پر 159 وائس چانسلرز میں سے ایچ ای سی ایپکس باڈی کا ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ یونیورسٹی کے اکیڈمک ماحول اور طلبا ءکو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ جدید ٹیکنالوجی وسائنسی علوم سے روشناس کرانے کے لیے اپنے قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر اپنے فرائض منصبی کو خوش اسلوبی سے سر انجام دینگے۔ اس کے علاوہ صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی نے یونیورسٹی کے سالانہ بہترین کارکردگی رپورٹ پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلوچستان اور تمام فیکلٹی سٹاف کو ان کی احسن کاکردگی اور انتھک کوششوں پر دلی مبارکباد دی اور امید کا اظہار کیا کہ آیندہ بھی طلبائ کی صحیح رہنمائی اور علمی میدان میں ہمارے صوبے کا نام ملکی سطح پر روشن کریں گے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر461/2025کوئٹہ 20 جنوری ۔ بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے افتتاح پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس اہم منصوبے کو بلوچستان کی ترقی میں ایک سنگ میل قرار دیا ہے، اپنے ایک تہنیتی پیغام میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ گوادر ائیر پورٹ کی فعالیت سے صوبے میں خوشحالی اور معاشی استحکام کی نئی راہیں کھلیں گی، میر صادق عمرانی نے کہا کہ موجودہ حکومت وفاقی حکومت کے تعاون سے بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے جو سنجیدہ کوششیں کررہی ہے اس کے ثمرات جلد صوبے کے عوام تک پہنچانا شروع ہو جائیں گے، انہوں نے کہا کہ گوادر ائیر پورٹ جیسے اہم منصوبے سے نہ صرف ملکی اور بین الاقوامی سطح تجارت، سیاحت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا بلکہ اس منصوبے سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے، میر صادق عمرانی نے کہا کہ سی پیک سے متعلقہ منصوبوں کی مرحلہ وار تکمیل سے بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں اضافے کے ساتھ ساتھ معاشی سرگرمیوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا، اس موقع پر صوبائی وزیر نے امید کا اظہار کیا کہ سی پیک کے مغربی روٹ پر کام کے رفتار کو تیز کرنے کیلئے وفاقی حکومت ضروری اقدامات کرے گی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر462/2025کوئٹہ20 جنوری ۔ عدالت عالیہ بلوچستان میں نئے تعینات ہونے والے تین ایڈیشنل ججز کی حلف برداری کی ایک سادہ اور پروقار تقریب بلوچستان ہائی کورٹ کے ایڈیٹوریم ہال میں منعقد ہوئی۔ جس میں عدالت عالیہ بلوچستان کے ججز، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن روف عطا ایڈوکیٹ، اعلیٰ حکام اور وکلاء تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ نے نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا۔ نئے تعینات ہونے والے تین ایڈیشنل ججز میں محمد اصف ریکی، محمد ایوب خان ترین اور نجم الدین مینگل شامل ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر463/2025تربت 20 جنوری ۔ : ڈویژنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک مکران بمقام تربت ڈاکٹر سخی بخش بلوچ کے زیر صدارت لائیوسٹاک کے ضلعی افسران کا ماہانہ کارکردگی،منصوبوں کی تکمیل اور دیگر امور کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں لائیوسٹاک کے ضلعی افسران نے اضلاع کے اندر اپنی کارکردگی کے بارے میں ڈائریکٹر محکمہ لائیوسٹاک کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے لائیوسٹاک کی سرگرمیوں اورمویشی پال کسانوں کی بہتری کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ ا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے تمام ضلعی افسران کو ہدایت کی کہ ڈویژن میں دودھ کی پیداوار کے مکمل ریکارڈ پر توجہ دیں اور تمام افسران جانوروں کو لمپی سکن بیماری سے بچانے اور محفوظ رکھنے کے لیے ان کی بروقت ویکسینیشن کریں اسی طرح تمام افسران اپنے اپنے ضلع میں فیلڈ کے دنوں کا جلد سے جلد انعقادکرکے ڈی وارمنگ اور ویکسینیشن آگاہی مہم چلانے کیلیے بینرز اور دیگر اقدامات کو یقینی بنائی تاکہ لوگوں میں اس حوالے سے شعور بیدار ہو۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر464/2025لورالائی 20جنورری ۔ لیویز پولیس کو مطلوب خطرناک ملزم جاور خان ہلاک ہو گیا جبکہ دیگر گرفتار ملزمان لورالائی۔دکی۔اور سنجاوی پولیس اور لیویز کو مختلف کیسز میں مطلوب تھے ڈپٹی کمشنر لورالائی کو اطلاع ملی کہ میختر کے علاو¿ہ چمازہ میں انڈس کار میں سوار ڈاکوں نے پک اپ اور ٹرک ڈرائیوروں کو لوٹ لیا ہے ٹرک ڈرائیور کی اطلاع پر ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے فورا اسٹنٹ کمشنر میختر اور لیویز فورس کے تمام لیویز تھانوں کو واقع کی اطلاع دیکر ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی اسٹنٹ کمشنر میختر یحیی خان کاکڑ نے میڈیا کو پریس بریفنگ میں تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ میختر لیویز نے چمازہ کے مقام پر ایک کار کو رکنے کا اشارہ کیا اس کار سے اچانک لیویز فورس پر فائرنگ کی گئی لیویز نے بھی جوابی فائرنگ کی اس دوران کار میں سوار ڈاکو موقع واردات سے دکی کی جانب ہوگئے اور راستے میں گاڑی چینج کر کے دکی ہسپتال پہنچ گئے دکی پولیس نے دکی ہسپتال میں موجود ایک ڈاکو کی نعش اور زخمی ڈاکو سمیت تین ڈاکوجنکے نام زیل ہیں ایک نعش جسکی شناخت جاور خان ولد نور محمد قوم زرکون سے ہوئی دیگر میں جان محمد ولد خانئی۔گل محمد ولد صاحب جان۔عبدالواحد ولد سید محمد۔ اقوام ونیچی شامل ہیں کوگرفتار کر لیا گرفتار ملزمان چار اضلاع کی پولیس اور لیویز کو مختلف وارداتوں میں مطلوب تھے اور جاں بحق ہونے والا ڈاکو مختلف وارداتوں سمیت قتل جیسے سنگین کیسوں میں بھی مطلوب تھا اسٹنٹ کمشنر یحیی خان کاکڑ نے بتایا کہ مزید تفتیش لورالائی میختر لیویز کر رہی ہے مزید انکشافات کی توقع ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر465/2025لورالائی 20جنوری ۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ ناگزیر بن چکا ہے ضلع انتظامیہ حکومت کے احکامات کی روشنی میں ہر ممکن دستیاب وسائل کو برو کار لا رہی ہے محکمہ صحت اور ڈبلیو ایچ او کے ساتھ ہر قسم کی معاونت کو یقینی بنا رہی ہے تاکہ بچوں کو اس خطرناک مرض سے محفوظ رکھا جا سکے پولیو ورکرز مہم کے دوران اپنی ذمہ داریاں صحیح معنوں میں سرانجام دیں جبکہ تمام افسران جن پر مانیٹرنگ کی ذمہ داریاں عائد کر دی گئی ہیں وہ بھی مہم کی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں منعقدہ محکمہ صحت کے میل وفیمیل اہلکاروں اور افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں محکمہ صحت کے میل وفیمیل اہلکاروں اور آفیسران سمیت ڈبلیو ایچ او و لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران موجود تھے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالحمید لہڑی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آنے والی مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کےلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جن میں موبائل ٹیمیں۔ایریا انچارج اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے،اس کے علاوہ فکسڈ سینٹرز اور ٹرانزٹ پوائنٹس مقرر کئے گئے ہیں ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ایچ او اور محکمہ صحت و دیگر ورکرز مہم کی کامیابی میں بڑھ چڑھ کر کام کریں تاکہ ضلع بھر سے پولیو کے مرض کا خاتمہ کیا جا سکے جب تک ہم بہتر معنوں میں اپنی ذمہ داریوں کا احساس نہیں کریں گے تب تک ہمیں پولیو کے خلاف کامیابی حاصل نہیں ہو سکے گی اس کے لیے عملی جدوجہد کرنا ناگزیر بن چکا ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿پریس ریلیزکوئٹہ20 جنوری ۔ صوبائی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں بلوچستان، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی فعال حیثیت پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ یہ عظیم الشان منصوبہ نہ صرف اقتصادی ترقی کے دروازے کھولے گا بلکہ بلوچستان کے سیاحتی شعبے کو بھی تقویت بخشے گا اور ملک کو بین الاقوامی سطح پر مزید مربوط کرے گا۔انہوں نے کہا کہ جدید سہولیات اور عالمی معیار کے مطابق تعمیر کیا گیا نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ بلوچستان کے عوام کے لیے خوشحالی اور روزگار کے بے شمار مواقع لے کر آئے گا۔ یہ منصوبہ خطے کو دنیا کے بڑے شہروں سے منسلک کرے گا، جس سے تجارتی روابط کو وسعت ملے گی اور سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوگا۔ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے اس بات پر زور دیا کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے تربیت اور ملازمت کے بے پناہ مواقع پیدا کرے گا، جبکہ مقامی معیشت کو مستحکم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت سے نہ صرف صوبے میں سیاحت کو تقویت ملے گی بلکہ یہ پورے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں بھی سنگِ میل ثابت ہوگا۔ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے تمام متعلقہ اداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی کامیاب تکمیل کرکے اسے آپریشنل کرنے کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ منصوبہ مستقبل میں بلوچستان کی خوشحالی کا ضامن بنے گا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿Press ReleaseQuetta, January 20, Provincial Advisor for the Department of Women Development Balochistan, Dr. Rubaba Khan Buledi, stated that the operational status of the New Gwadar International Airport guarantees a bright future for Pakistan. This grand project will not only open doors to economic growth but also strengthen Balochistan’s tourism sector and further integrate the country on an international level.She emphasized that the New Gwadar International Airport, built with modern facilities and in accordance with global standards, will bring prosperity and countless employment opportunities for the people of Balochistan. This project will connect the region to major cities worldwide, expanding trade networks and fostering investment.Dr. Rubaba Buledi highlighted that the Gwadar International Airport will create extensive training and employment opportunities for the youth of Balochistan, while playing a pivotal role in stabilizing the local economy. She further stated that the commencement of flights at this airport will not only boost tourism in the province but also serve as a milestone for Pakistan’s overall economic progress.Congratulating all the relevant authorities, Dr. Rubaba Khan Buledi lauded the successful completion and operationalization of the New Gwadar International Airport and expressed her hope that this project will pave the way for Balochistan’s prosperity in the future.﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر466/2025Recastکوئٹہ، 20 جنوری ۔صوبائی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں بلوچستان، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی فعال حیثیت پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ یہ عظیم الشان منصوبہ نہ صرف اقتصادی ترقی کے دروازے کھولے گا بلکہ بلوچستان کے سیاحتی شعبے کو بھی تقویت بخشے گا اور ملک کو بین الاقوامی سطح پر مزید مربوط کرے گا۔نہوں نے کہا کہ جدید سہولیات اور عالمی معیار کے مطابق تعمیر کیا گیا نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ بلوچستان کے عوام کے لیے خوشحالی اور روزگار کے بے شمار مواقع لے کر آئے گا۔ یہ منصوبہ خطے کو دنیا کے بڑے شہروں سے منسلک کرے گا، جس سے تجارتی روابط کو وسعت ملے گی اور سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوگا۔سڈاکٹر ربابہ بلیدی نے اس بات پر زور دیا کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے تربیت اور ملازمت کے بے پناہ مواقع پیدا کرے گا، جبکہ مقامی معیشت کو مستحکم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت سے نہ صرف صوبے میں سیاحت کو تقویت ملے گی بلکہ یہ پورے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں بھی سنگِ میل ثابت ہوگا۔ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے تمام متعلقہ اداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی کامیاب تکمیل کرکے اسے آپریشنل کرنے کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ منصوبہ مستقبل میں بلوچستان کی خوشحالی کا ضامن بنے گا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿RecastQuetta, January 20, 2025:Provincial Advisor for the Department of Women Development Balochistan, Dr. Rubaba Khan Buledi, stated that the operational status of the New Gwadar International Airport guarantees a bright future for Pakistan. This grand project will not only open doors to economic growth but also strengthen Balochistan’s tourism sector and further integrate the country on an international level.She emphasized that the New Gwadar International Airport, built with modern facilities and in accordance with global standards, will bring prosperity and countless employment opportunities for the people of Balochistan. This project will connect the region to major cities worldwide, expanding trade networks and fostering investment.Dr. Rubaba Buledi highlighted that the Gwadar International Airport will create extensive training and employment opportunities for the youth of Balochistan, while playing a pivotal role in stabilizing the local economy. She further stated that the commencement of flights at this airport will not only boost tourism in the province but also serve as a milestone for Pakistan’s overall economic progress.Congratulating all the relevant authorities, Dr. Rubaba Khan Buledi lauded the successful completion and operationalization of the New Gwadar International Airport and expressed her hope that this project will pave the way for Balochistan’s prosperity in the future.﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر467/2025نصیرآباد20جنوری ۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور سنجے کمار پنجوانی نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نصیرآباد آفس کا دورہ کیا دورے کے موقع پر انہوں نے پی ایچ ای کے تالابوں فلٹریشن پلانٹ اور پانی کے تقسیم کار کے عمل کے متعلق آگاہی حاصل کی ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نصیرآباد حفیظ الرحمن ہاشمی نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈیرہ مراد جمالی میں چھ واٹر سپلائی اسکیم ہیں جہاں سے روزانہ سینکڑوں گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے پرانی پائپ لائنیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہیں جبکہ بجلی کی فراہمی میں تعطل ہمارے لئے مسائل میں مزید اضافہ ہو رہا ہے اس موقع پر روشن راج۔ سب انجینئر محمد ایوب بھٹو وجے کمار۔نانک کمار۔راہل کمار سمیت دیگر موجود تھے اس موقع صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور سنجے کمار پنجوانی نے کہاکہ ڈیرا مراد جمالی میں آبنوشی کی بہتر معنوں میں فراہمی کے لیے میگا پروجیکٹس کی اشد ضرورت ہے بوسیدہ پائپ لائنوں کی وجہ سے بدبودار پانی سے مسائل جنم لے رہے ہیں ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ کے لیے خطیر رقم کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہر بھر میں نئی پائپ لائنیں بچھائی جائیں جو کہ سیوریج کی لائنوں سے دور رہیں انہوں نے کہا کہ تمام واٹس سپلائی سکیمز کی سولر سسٹم کی منتقلی وقت کی ضرورت بن چکا ہے جس سے لوگوں کو دن بھر آبنوشی کی فراہمی جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ ہندو کمیونٹی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ کمیونٹی کو آبنوشی کی فراہمی میں جو مشکلات درپیش آ رہی ہیں ان کا تدارک کیا جا سکے اس حوالے سے پی سی ون تیار کر کے ہمیں بھیجا جائے تاکہ اس پر فوری طور پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر468/2025گوادر20جنوری ۔ ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ڈاکٹر مرشد دشتی نے ایم اینڈ ای آفیسر پی پی ایچ آئی صابر حیاتان کے ہمراہ بنیادی صحت کے مراکز شادوبند اور گھٹی ڈور کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد ان مراکز کی کارکردگی اور سہولیات کا جائزہ لینا تھا تاکہ عوام کو معیاری صحت کی خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔دورے کے دوران ڈاکٹر مرشد دشتی اور ان کی ٹیم نے مراکز کے تمام متعلقہ ریکارڈز کی جانچ پڑتال کی، جن میں عملے کی حاضری، او پی ڈی ریکارڈز، ای پی آئی (Expanded Program on Immunization) سائٹس اور ایم سی ایچ (Maternal and Child Health) سینٹرز شامل تھے۔ انہوں نے صحت کے مراکز کی کارکردگی اور خدمات کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا اور عملے کو مزید بہتر کارکردگی کے لیے ہدایات دیں۔ڈاکٹر مرشد دشتی نے عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ پی پی ایچ آئی عوامی صحت کے مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے صحت کے عملے کو تاکید کی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو مزید محنت اور لگن سے ادا کریں تاکہ دور دراز علاقوں میں بسنے والے عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر469/2025تربت20 جنوری۔ڈپٹی کمشنر کیچ اسماعیل ابراہیم سے پاک ایران بارڈر رابطہ کمیٹی کیچ کے وفد نے ملاقات کی ملاقات میں بارڈر کمیٹی کے وفد نے مطالبہ کیا کہ بارڈر نوبت لسٹ کو شیڈول کے مطابق شائع کیا جائے گزشتہ روز 19 جنوری کو بلیدہ کے نوبت لسٹ کے روز موسم کی خرابی کی وجہ سے لسٹ شائع نہیں کیا گیا تھا لہذا گزارش ہے کہ بلیدہ کے نوبت کو کسی دوسرے دن شائع کیا جائے ڈپٹی کمشنر کیچ نے بارڈر کمیٹی کے مطالبات کو منظور کرتے ہوئے کہا کہ آج شیڈول کے مطابق تربت کے نوبت لسٹ کو شائع کیا جائے گا اور بلیدہ کے نوبت کو چھٹی کے دن شائع کیا جائے بعدازاں وفد نے مطالبہ ماننے پر ڈپٹی کمشنر کاشکریہ ادا کیا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر470/2025نصیرآباد20جنوری س۔ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ نے یونیورسٹی کیمپس نصیر آباد کا دورہ کیا دورے کے موقع پر انہوں نے کلاس رومز لائبریری کمپیوٹر لیب سمیت دیگر شعبوں میں زیر تعلیم بچوں سے ملاقات کی اس موقع پر یونیورسٹی کیمپس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر واجد فرحاد بلوچ نے انہیں آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ یہاں پر 800 سے زائد طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں جنہیں مختلف شعبوں میں علم کے زیور سے آراستہ کیا جا رہا ہے دوسو 49 بچے اور بچیاں اسکالرشپ لے رہے ہیں اسٹاف اور اسٹوڈنٹس کی حاضری بائیومیٹرک کے ذریعے کی جاتی ہے ایک کروڑ 24 لاکھ سے زائد اسکالرشپس کی رقم بچوں کے اکاو¿نٹس میں منتقل کی جاتی ہے تمام امور میرٹ کی بنیاد پر جاری ہیں ہمیں سیکیورٹی ٹرانسپورٹ کی سہولیات سمیت دیگر مشکلات درپیش آرہی ہیں ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ نے کلاس رومز میں جائزے کے موقع پر طلبہ و طالبات سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک ستون کی مانند ہیں جس پر مستقبل میں ملک کی بھاگ دوڑ اور تعمیر و ترقی کا وزن ڈالا جائے گا سوسائٹی ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا طلبہ و طالبات تعلیم کے ذریعے ہی ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں تاریخ پر نظر دوڑائی جائے تو ظاہر ہوتا ہے کہ تعلیم ہی کی بدولت دنیا نے ترقی کا سفر طے کیا ہے دین اسلام بھی ہمیں پڑھنے کا حکم دیتا ہے بہتر معاشرے کی تشکیل اور ترقی کا سفر آپ نے تعلیم ہی کے ذریعے انجام دینا ہوگا آپ اپنا فوکس صرف تعلیمی سرگرمیوں پر ہی مرکوز رکھیں منفی سرگرمیاں آپ کے مستقبل کو تاریک کر سکتی ہیں اساتذہ کرام آپ کے مستقبل کو سنوار رہے ہیں اس لیے اپنی تمام تر توجہ تعلیم کے حصول پر مرکوز کریں انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کو اپنے پاوں پر صحیح معنوں میں کھڑا ہونا ہوگا جو کہ وقت کا تقاضا بھی یہی کہتا ہے دور جدت کو خاطر ملحوظ رکھ کر ہمیں اقدامات کرنے ہوں گے طلبہ و طالبات کی محنت نہ صرف ان کے مفاد میں ہے بلکہ یہ ملک کے مستقبل کے لیے بھی سود مند ثابت ہوگی اس لیے اعلی سے اعلی تعلیم کے حصول کو یقینی بنائیں آپ کے مسائل حل کرنے اور بہتر مستقبل کو روشن کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اپنی تمام تر توانائیاں آپ پر صرف کرے گی انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر کی جانب سے جن مشکلات کے متعلق مجھے آگاہی فراہم کی گئی ہے میری بھرپور کوشش رہے گی کہ حکام بالا تک آپ کے مسائل کو پہنچاوں یہاں پر اساتذہ جو کہ عارضی بنیادوں پر بچوں کا مستقبل سنوار رہے ہیں ان کا مستقل ہونا انتہائی ضروری عمل ہے کیونکہ یہ اساتذہ اب اوور ایج ہو رہے ہیں اس مسئلے کا حل ناگزیر بن چکا ہے جس کے حوالے سے جلد حکام بالا سے رابطہ کیا جائے گا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر471/2025نصیرآباد20جنوری ۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے عوام کی شکایات پر نادرا آفس ڈیرہ مراد جمالی کا دورہ کیا دورے کے موقع پر انہوں نے متعلقہ افیسران اور لوگوں سے ملاقات کی عوام کی جانب سے ٹوکن کی اجرا سمیت دیگر درپیش مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ نے انہیں یقین دہانی کروائی کے عوام کی جائز مسائل کے حل کے لیے ترجیح بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے جبکہ افسران کو سختی کے ساتھ ہدایت دی کہ وہ نادرہ کے قوانین کو مدنظر رکھ کر عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں انہوں نے کہا کہ جو ٹوکن اجرا کیے جاتے ہیں انہیں ہر صورت مراحل سے مکمل کیا جائے تاکہ عوام کی مشکلات میں اضافے کے بجائے کمی واقع ہو عوام کے ساتھ نامناسب رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا دور دراز علاقوں میں سے آنے والے لوگوں کو قومی شناختی کارڈ کی فراہمی میں نادرہ کا عملہ اپنی ذمہ داریوں کا مظاہرہ کریں عوام کی جانب سے کئی شکایات ہمیں موصول ہوتی ہیں اس لیے نادر آفیسران پر لازم ہے کہ وہ ان شکایت کے تدارک کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ آئندہ بھی سرپرائز وزٹ کیے جائیں تاکہ تمام تر صورتحال کے متعلق آگاہی حاصل کی جائے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر472/2025 چمن 20جنوری ۔چمن کے اطراف میں پہاڑوں اور درہ کوڑک ٹاپ قومی شاہراہ پر رات بھر برفباری کا سلسلہ جاری رہا۔گزشتہ رات ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی نگرانی میں ضلعی انتظامیہ این ایچ اے اور پی ڈی ایم اے نے بھاری مشینری اور نمک چھڑکاو کے ذریعے درہ کوڑک کے دونوں اطراف میں برفباری کے دوران قومی شاہراہ سے برف ہٹانے کا روڈ کلئیرنس آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا اور اس طرح چمن کویٹہ قومی شاہراہ پر ٹریفک بغیر کسی انتظارِ کے رواں دواں رہی اس موقع پر ڈی سی چمن نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی فضل وکرم سے اور روڈ کلئیرنس آپریشن ٹیم کی انتھک کوششوں اور محنت سے روڈ پر تمام ہیوی و چھوٹی گاڑیوں اور مسافر حضرات اپنے منزل مقصود تک بغیر کسی انتظارِ اور تکلیف کے بخیر و عافیت پہنچ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و اہلکاروں نےبارش اور برفباری کے دوران پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے فرائض کی ادائیگی ایمانداری سے سرانجام دیتے رہیں اور مسافروں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے میں کامیاب اور سرخرو ہوئے ڈی سی چمن نے روڈ کلئیرنس آپریشن ٹیم کی کام کو سراہا اور انکی تعریف کی اور انھیں شاباشی دی۔ ﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر473/2025سوراب 20 جنوری۔ : شہر میں حالیہ امن و امان کی صورتحال اور ٹریفک مسائل کے حل کے لیے ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی کرار کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں انجمن تاجران اور ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی کرار نے کہا کہ حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتی ہے اور شہریوں کو درپیش مشکلات کا مکمل ادراک رکھتی ہے۔ انہوں نے شرکاءکو یقین دلایا کہ کاروباری برادری اور ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل کو حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔انجمن تاجران کے صدر نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وہ بھی انتظامیہ کے ساتھ مل کر عوامی مسائل کے حل میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ احتجاج کے دوران عوام کو درپیش مشکلات کے تدارک کے لیے حکمت عملی تیار کی جائے گی تاکہ ٹریفک کے بہاوکو برقرار رکھا جا سکے اور شہریوں کی زندگی معمول کے مطابق چلتی رہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ احتجاج ہر شہری کا حق ہے، لیکن اس حق کو استعمال کرتے ہوئے دوسروں کی زندگی میں خلل نہیں ڈالنا چاہیے۔ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو عوامی حلقوں میں سراہا جا رہا ہے، جو اسے ایک خوش آئند قدم قرار دے رہے ہیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 474/2025 گوادر 20 جنوری:
گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل گوادر پہنچ چکے ہیں. گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا آج افتتاح ہوگا جہاں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کا جہاز نئے ہوائی اڈے پر پہنچنے والا پہلا طیارہ بن جائیگا. نئے ایئرپورٹ پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل اور وزیر دفاع و ہوابازی خواجہ آصف کی جانب سے مسافروں کا استقبال متوقع ہے، جہاں افتتاحی پرواز کی خوشی میں ایک مختصر تقریب منعقد کی جائیگی۔
خبرنامہ نمبر 475/2025
خبرنامہ نمبر 476/2025 کوئٹہ 20جنوری:
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے ملاقات کی ملاقات کے دوران صوبے میں تعلیمی ترقی اور اساتذہ کی بھرتی کے حوالے سے اہم امور زیر بحث آئے وزیر تعلیم نے وزیر اعلیٰ کو ”ایس بی کے” ٹیسٹنگ کے تحت اساتذہ کی بھرتی کے عمل میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بھرتی کا عمل آخری مراحل میں ہے اور یہ 2019 کی پالیسی کے مطابق مکمل طور پر میرٹ پر کیا جا رہا ہے متوقع طور پر آئندہ ڈیڑھ سے دو ہفتوں میں یہ پراسیس مکمل کرلیا جائے گا تاکہ اساتذہ کی بھرتی کرکیتعلیمی اداروں میں ٹیچنگ اسٹاف کی کمی کو دور کیا جا سکے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وزیر تعلیم کو ہدایت کی کہ تمام بھرتیاں شفافیت اور میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جائیں انہوں نے تاکید کی کہ حق دار کو اس کا حق دیا جانا چاہیے اور اساتذہ کی کمی کو جلد از جلد پورا کیا جائے تاکہ تعلیمی ادارے مکمل طور پر فعال ہو سکیں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام تعلیمی ادارے فعال ہوں اور معیاری تعلیم کو یقینی بنایا جائے تمام بچے اسکول جائیں اور صوبے میں شرح خواندگی میں اضافے کے ساتھ ساتھ معیاری تعلیم ہر فرد کی دسترس میں ہو۔
خبرنامہ نمبر 477/2025
خبرنامہ نمبر 478/2025 کوئٹہ20جنوری:
بلوچستان کے وزیر خزانہ ومائنز اینڈ منرلز میر شعیب نوشیروانی نے کہاہے کہ گوادر ائیرپورٹ بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کے حوالے سے اہمیت کا حامل منصوبہ ہے ساحلی شہر گوادر میں دنیا کامنفرد ائیرپورٹ سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ روزگار کے مواقع بھی بڑینگے،پاکستان مسلم لیگ(ن) ملک کے چاروں اکائیوں کی ترقی پر یقین رکھتی ہے،گوادر ائیرپورٹ کے منصوبے سے ملکی وصوبائی سطح پرتجارتی،معاشی،سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ منصوبے سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ میر شعیب نوشیروانی نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نوازشریف اور وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں پارٹی نے ہمیشہ اجتماعی ترقی پر توجہ دی ہے سی پیک منصوبے کے تحت نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کاافتتاح ہوگیا یہ منصوبے نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی میں اہمیت کا حامل ہوگا اس منصوبے سے ملک میں تجارتی،معاشی،سیاحتی سرگرمیاں بڑیگی دنیا کی نظریں گوادر ائیرپورٹ پر تھی اور آج یہ ائیرپورٹ آپریشنلائز ہوگیا جس کے ثمرات سے پورا بلوچستان مستفید ہوگا، انہوں نے کہاکہ یہ منصوبہ صوبے کی تاریخ میں منفرد منصوبہ ہے گوادر کا شہر ساحل سمندر پر واقع ہونے سے ائیرپورٹ کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے،دنیا گوادر تک سمندری اور ہوائی دونوں کے ذریعے سفر کرسکتے ہیں،انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کے ایسے منصوبوں سے بلوچستان ترقی کی راہ پرگامزن ہوگا۔
خبرنامہ نمبر 479/2025 خضدار20جنوری:
ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن اعجاز احمد جعفر کی زیر صدارت بین المذاہب ہم آہنگی سے متعلق میٹنگ منعقد ہوئی۔ اجلاس میں کونسلر سنیل کمار جواہر لال کیتھولک مائیکل مشتاق اے ڈی آئی جی پولیس اور ریجینل کمپلینٹ آفیسر نور مصطفیٰ مگسی اور یاسین محمد شہی نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف بین المذاہب ہم آہنگی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور تجاویز پیش کیئے گئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن اعجاز احمد جعفر نے کہا کہ بین المذاہب روداداری ایک ایسا عمل ہے جس کا مقصد مختلف مذاہب کے مابین ہم آہنگی، سمجھ، اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔ اس میں مختلف مذہبی برادریوں کے رہنماؤں، ماہرین، اور نمائندوں کے درمیان میں بات چیت اور تعاون شامل ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ مختلف مذاہب کے درمیان سمجھ اور ہم آہنگی کو فروغ دینا مذہبی تعصب اور فرقہ واریت کو کم کرنا، مختلف مذہبی برادریوں کے درمیان میں تعاون اور شراکت داری کو فروغ دینا۔ مذہبی رہنماؤں اور ماہرین کے درمیان میں بات چیت کو فروغ دیناہے
خبرنامہ نمبر 480/2025 چمن 20جنوری:
ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی منعقدہ اجلاس میں شجر کاری مہم کے دوران ٹری پلانٹیشن کلاسوں میں مطالعہ پاکستان کی سبجیکٹ پڑھانے اور سکولوں میں قومی ترانے پڑھنے کے حوالیسے تفصیلی فیصلے کئے گئے اجلاس میں اے ڈی سی فدا بلوچ ڈی ای او عبدالقدوس ڈپٹی ڈی ای او عبداللہ اور دیگر آفیسرز نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چمن نے کہا آج کے بعد تمام سکولوں میں قومی ترانہ پڑھنا اور مطالعہ پاکستان کی سبجیکٹ تمام کلاسوں میں لازمی قرار دیا گیا اور شجر کاری مہم میں درختوں کے پودے لگانے کے حوالے سے ہدایات جاری کیے گئے انہوں نے کہا کہ تعلیم اور سکولوں میں اساتذہ کی حاضری اور پرفارمینس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور تمام سکولوں کو موسم سرما کی تعطیلات ختم ہوتے ہی کھول دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ طلباء کی پڑھائی کے ساتھ ساتھ انکی تربیت اور کھیل کھود پر بھی خصوصی توجہ دی جائے کیونکہ پڑھائی تربیت اور تندرستی کیلئے کھیل کھود سب لازم و ملزوم ہیں اساتذہ اپنی حاضریوں کو یقینی بنائیں اور وقت کی پابندی کریں انہوں نے کہا کہ اساتذہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے طلباء کی پڑھائی کے دوران انھیں ملک وقوم سے محبت اور وفاداری کا درس وتدریس دیں تاکہ وہ بڑھے ہو کر اپنے ملک سے پیار ومحبت کرتے ہوئے ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنے بھرپور کردار ادا کریں۔
خبرنامہ نمبر 481/2025 کوئٹہ 20جنوری:صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات و پارلیمانی سیکرٹری مسلم لیگ(ن) بلوچستان میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ گوادر ائیرپورٹ کاپاکستان کی اقتصادی ترقی،علاقائی سیاحت کے فروغ میں کلیدی کردار ہوگا انہوں نے گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو ملکی ترقی کیلئے اہم سنگ میل قراردیتے ہوئے کہاہے کہ گوادر ائیرپورٹ کاپاکستان کی اقتصادی ترقی،علاقائی سیاحت کے فروغ میں کلیدی کردار ہوگا،گوادر ائیرپورٹ کااقتصادی ترقی کے حوالے سے عالمی مارکیٹ بلخصوص سیاحت اور تجارت کے فروغ میں کلیدی کردار ہوگا،ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ پیر کے روز پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کاپی کے 503کی گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کامیاب لینڈنگ سے ائیرپورٹ مکمل طور پر آپریشنلائز ہوگیا،گوادر ائیرپورٹ کااقتصادی ترقی کے حوالے سے عالمی مارکیٹ بلخصوص سیاحت اور تجارت کے فروغ میں کلیدی کردار ہوگا،انہوں نے کہاکہ پاکستان کا جغرافیائی حوالے سے ایک الگ مقام ہے بلخصوص ساحلی پٹی جو ملک کی ترقی میں اہم کردارادا کرسکتاہے،پاکستان اور چین کے درمیان شروع ہونے والا سی پیک منصوبہ ملک کی تقدیر بدلنے کا ضامن منصوبہ ہے اور سی پیک کے تحت گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا تعمیراتی کام تکمیل تک پہنچ گیا اب اس ائیرپورٹ سے ملک بھر میں فلائٹ آپریشن جاری رہے گی جس سے گوادر ہوائی راستے کے ذریعے ملک کے دیگر علاقوں سے کنکٹ رہے گا۔انہوں نے کہاکہ جہاں جغرافیائی طورپر پاکستان کا کردار ہے وہی سیاحت اور تجارت کے حوالے سے بھی پاکستان کا کلیدی کردار ہے دنیا کی نظریں گوادر پر ہے اس اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا،انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے گوادر ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے،وزیراعظم شہبازشریف ملک کی ترقی کیلئے ایسے منصوبوں کو پروان چڑھارہے ہیں جس کے مثبت نتائج برآمدہونگے۔
خبرنامہ نمبر 482/2025 گوادر20جنوری:
میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر مکتوم موسیٰ کی ہدایت پر صفائی انسپکٹر نصیر محمد اپنی ٹیم کے ہمراہ رات کے وقت جنت بازار میں صفائی کے کام میں مصروف ہیں۔ ٹیم کی جانب سے بازار کی گلیوں اور اطراف میں جمع ہونے والے کیچڑ اور بارش کے پانی کو صاف کیا جا رہا ہے۔ یہ اقدام اس لیے کیا گیا ہے کہ دن کے اوقات میں مارکیٹ میں بے پناہ رش کے باعث صفائی کا کام مؤثر انداز میں انجام دینا ممکن نہیں ہوتا۔ شہریوں نے رات کے وقت صفائی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے بازار کی بہتری کے لیے ایک مثبت پیشرفت قرار دیا۔ میونسپل کمیٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ شہر کی صفائی اور بہتر ماحول کے لیے ایسے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔
خبرنامہ نمبر 483/2025 لسبیلہ 20 جنوری:
مکران کوسٹل ہائی وے پر گزشتہ سال جنوری تا دسمبر 2024 میں 532 حادثات کو پی پی ایچ آئی ریسکیو 1122 ایمرجنسی ریسپانس سینٹرز مکران کوسٹل ہائی وے کی ٹیموں نے ریسپونڈ کیااس حوالے سے پروجیکٹ کوآرڈینیٹر ایمرجنسی ریسپانس سینٹرز لسبیلہ و گوادر حاجی خان بلوچ نے اپنے دفتر میں میڈیابریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ سال جنوری تا دسمبر 2024 میں مکران کوسٹل ہائی وے لسبیلہ و گوادر کے مختلف مقامات پر 532 ٹریفک حادثات ہوئے جن میں 855 افراد زخمی اور 43 افراد جان کی بازی ہار گئے انہوں نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو مکران کوسٹل ہائی وے پر ای آر سی ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بروقت طبی امداد دے کر اوتھل / گوادر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اور اورماڑہ مزید علاج کے لیئے منتقل کیا۔پراجیکٹ کوآرڈینیٹر ایمرجنسی ریسپانس سینٹر حاجی خان نے بتایا کہ گزشتہ سال کے دوران سب سے زیادہ حادثات بوزی ٹاہ کے ایریا میں ہوئے جن کی تعداد 133 تھی اور ان حادثات میں 230 افراد زخمی ہوئے مزید انہوں نے کہا کہ مکران کوسٹل ہائی وے لسبیلہ و گوادر ای آر سی سینٹرز لیاری، پھور، رسملان، نلینٹ، پسنی اور بسول میں گزشتہ سال کے دوران 4215 جنرل او پی ڈی ریکارڈ کی گئی جن کو علاج و معالجہ کی سہولت اور مفت ادویات فراہم کی گئیں انہوں نے سوال کے جواب میں بتایا کہ گزشتہ سال ہندوکمیونٹی کے سب سے بڑے ہنگلاج ماتا میلے کے موقع پر منعقدہ میڈیکل کیمپ اورای آرسی مراکز میں ہندویاتریوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی گئیں جس سے دنیا بھر میں بلوچستان کے حوالے سے مثبت امیج اجاگر ہوا جو کوسٹل ہائی وے میں ریسکیوسہولیات فراہمی کے حکومت بلوچستان کے عزم کی عکاسی اورپراجیکٹ کی افادیت کو اجاگر کرتاہے۔
خبرنامہ نمبر 484/2025کوئٹہ/20جنوری، :
بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے ناقص اور غیر معیاری نمکو، پاپڑ اور دیگر خوردنی اشیاء کی تیاری کرنے والے کارخانے کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسے سیل کر دیا۔ جان محمد روڈ پر کارروائی کے دوران انکشاف ہوا کہ کارخانہ میں نمکو کی تیاری کے لیے مضر صحت کوکنگ آئل، غیر معیاری رنگ، آلودہ پانی اور ناقص بیسن کا استعمال کیا جا رہا تھا۔ مزید براں، نمکو اور خام اشیاء کی اسٹوریج کے انتظامات بھی انتہائی غیر صحت بخش پائے گئے۔ مذکورہ کارخانے میں صفائی ستھرائی کی صورتحال نہایت ابتر تھی، جبکہ ورکرز ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے نظر آئے۔ اتھارٹی حکام کے مطابق کارخانہ کی مشینری اور برتن زنگ آلود اور جراثیم زدہ تھے، جس پر تیار کردہ مصنوعات انسانی صحت کے لیے شدید خطرہ بن سکتی ہیں۔کارخانے میں تیار کردہ نمکو اور پاپڑ کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں سپلائی کیے جا رہے تھے۔ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی عتیق اللہ خان نے واضح کیا کہ معصوم لوگوں کی صحت سے کھیلنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔ناقص اجزاء سے تیار کردہ نمکو ، پاپڑ و غیر معیاری اشیاء کھانے سے بچے اور بڑے پیٹ اور معدے کی بیماریوں سمیت متعدد موذی امراض میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خوردنی اشیاء میں جعل سازی اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں کی جائیں گی تاکہ عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک فراہم کی جا سکے۔