September 3, 2025
News

1st-September-2025

خبرنامہ نمبر5942/2025
استامحمد: 1یکم ستمبر۔ : ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ شکراللہ بلوچ نے کہا ہے کہ استامحمد کی عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں درپیش مشکلات کے تدارک کے لیے صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردار زادہ فیصل خان جمالی کی خصوصی ہدایات اور کاوشوں سے بہتر اور دیرپا اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔شہر کے مختلف وارڈز اور محلوں میں نئی پائپ لائنیں بچھائی جا رہی ہیں جن کی تنصیب کے بعد عوام کو ان کی دہلیز پر صاف پانی میسر آئے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے استامحمد کے مختلف محلوں میں جاری ترقیاتی کاموں کے معائنے کے دوران عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے بتایا کہ صوبائی وزیر سردار زادہ فیصل خان جمالی کی ہدایت پر واٹر سپلائی فیز ون کی لائنوں کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، جس کی نگرانی وہ خود اور انجینئر ریاض احمد جمالی کر رہے ہیں۔ اس موقع پر عبدالکریم پلال، کونسلر ڈاکٹر عطا اللہ جمالی، الطاف حسین پلال، اسرار احمد پلال، استاد خان محمد عمرانی اور سرفراز پلال بھی موجود تھے۔ایکسئین پی ایچ ای شکراللہ بلوچ نے مزید کہا کہ استامحمد کے مختلف علاقوں جن میں پلال گلی، چانڈیہ محلہ، شہید مراد کالونی، تنیہ محلہ اور دیگر شامل ہیں، ریاض احمد جمالی کی دن رات محنت کے نتیجے میں پانی کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ شہر کے تمام بوسیدہ پائپ لائنوں کی مرمت اور نئی لائنوں کی تنصیب کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے گا تاکہ عوام کو بنیادی سہولت کی فراہمی میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی عمل کی میں خود و انجینیئر ریاض احمد جمالی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5943/2025
قلات 1یکم ستمبر۔ ضلعی انتظامیہ قلات کی جانب سے سب ڈویڑن منگچر کے علاقے زردغلام جان زردعبداللہ سمیت دیگر علاقوں میں بھنگ کے کاشت کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا 32سے زائد ایکڑ بھنگ کی کاشت مکمل طور پر تلف کردی گءڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن قلات کے جاری کردہ ہینڈآﺅٹ میں کہا گیا ہے کمشنر قلات ڈویڑن طفیل بلوچ اور ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ کے خصوصی احکامات پراسسٹنٹ کمشنر منگچر ڈاکٹرعلی گل عمرانی کے زیر نگرانی منگچر کے علاقے زرد عبداللہ زردغلام جان سمیت دیگر علاقوں میں بھنگ کی کھڑی فصلوں کو ہیوی مشینری کے ذریعے مکمل طورپر تلف کردیاگیامنشیات کے خلاف اس آپریشن میں ایف سی 64ونگ کے میجر معاذ329 بریگیڈ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن آفیسر آصف قلندارانی ایکسائز انسپکٹر محمود لانگو ANF کےعامر شہزاد SHO لیویز تھانہ منگچر حاجی خان لہڑی دفعدار امام بخش اور دیگر نے انسدادمنشیات کے خلاف مہم میں ضلعی انتظامیہ کی معاونت کی سرکاری ذرائع کے مطابق بھنگ کے کاشت کا خلاف مکینکل کیمیکل اسپرے اور دستی طریقے کا استعمال کرکے 32 ایکڑ سے زائد بھنگ کے فصلوں کو مکمل تباہ کردیاگیا۔ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ نے کہا کہ منشیات ایک ناسور ہے جو نسلیں تباہ کردیتاہے نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے اور پورے ضلع کو منشیات جیسے لعنت سے پاک کرنا اشد ضروری ہے اس سلسلے میں منشیات کے کاشت اور منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری رہینگی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5944/2025
نصیرآباد 1یکم ستمبر۔کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی سے ممکنہ سیلابی صورتحال اور پیشگی اقدامات کے حوالے سے محکمہ آبپاشی کے آفیسران نے چیف انجینئر کینالز ناصر مجید کی قیادت میں ملاقات کی اس موقع پر سپرنٹنڈننگ انجینئر ایریگیشن سرکل غلام سرور بنگلزئی ایگزیکٹو انجینئر پٹ فیڈر کینال فرید احمد پندرانی ایگزیکٹو انجینئر کیرتھرکینال غلام مصطفیٰ چانڈیو ایگزیکٹو انجینئر ایریگیشن ڈرینیج سسٹم گل حسن کھوسہ ایگزیکٹو انجینئر کچھی کینال غلام محمد بادینی پروجیکٹ ڈائریکٹر پٹ فیڈر کینال عتیق الرحمن سب ڈویژنل آفیسران امان اللہ گاجانی عابد علی کھوسہ فرخ شہزاد اور رسول بخش پندرانی سمیت دیگر آفیسران موجود تھے اس موقع پر چیف انجینئر کینالز ناصر مجید نے پنجاب اور سندھ میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان کی کینالز اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے آگاہی فراہم کی کمشنر نصیرآباد ڈویژن نے کہا کہ ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ڈویژنل انتظامیہ بھی مفاد عامہ کے لیے اقدامات کر رہی ہے تمام اضلاع میں مشینری آب کلانی میٹریل سمیت دیگر ضروری سامان فراہم کر دیا گیا ہے جبکہ ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر سیلابی گزرگاہوں کی بھی صفائی کروائی گئی ہے تاکہ سیلابی ریلوں کو رکاوٹ نہ آئے تمام اضلاع میں متاثرین کے لیے محفوظ مقامات کی بھی نشاہدہی کی گئی ہے جبکہ ایریگیشن حکام سندھ ایریگیشن حکام سے قریبی روابط میں رہیں تمام تر صورتحال کو مدنظر رکھ کر فوری اقدامات کیے جائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5945/2025
نصیرآباد1یکم ستمبر۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کا باضابطہ آغاز کردیا۔ اس حوالے سے ایک پروقار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی، این سٹاف ڈاکٹر غلام یاسین داجلی، کامنیٹ کے نمائندہ صدام حسین، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈاکٹر ممتاز احمد تنیہ، ڈی ایس وی ثناء اللہ چکھڑا، معروف مذہبی شخصیات مولانا نواب الدین ڈومکی، مولانا عاشق علی، بابو منظور شیرازی سمیت مختلف محکموں کے افسران اور معززین علاقہ نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر منیر احمد خان کاکڑ نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے جو بچوں کو زندگی بھر کے لیے معذور کر سکتا ہے، اس لیے والدین، علما کرام، اساتذہ، میڈیا اور تمام طبقات کو چاہیے کہ وہ انسداد پولیو مہم میں حکومت کا ساتھ دیں اور معاشرے میں شعور اجاگر کریں۔ انہوں نے محکمہ صحت اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ مہم کے دوران نہ صرف ہدف کو مکمل کیا جائے بلکہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں بھی ٹیموں کی رسائی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی کے لیے مانیٹرنگ کے عمل کو مزید موثر بنایا جائے گا اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے علماء کرام سے اپیل کی کہ وہ اپنے خطبات اور عوامی اجتماعات میں پولیو کے قطروں کی اہمیت کو اجاگر کریں تاکہ کسی قسم کی غلط فہمی یا جھجک والدین کو بچوں کو قطرے پلانے سے نہ روکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو اس مہلک بیماری سے بچانے کے لیے سنجیدگی اور جذبے سے کام لیں تاکہ ہمارا ضلع اور ملک پولیو سے مکمل پاک ہو سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5946/2025
تربت یکم 1 ستمبر :ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ تابش علی بلوچ کی زیر صدارت ضلعی ترقیاتی منصوبوں (DSDI پروگرام) کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں محکمہ مواصلات و تعمیرات، لوکل گورنمنٹ، ایریگیشن، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، اربن پلاننگ، اسپورٹس سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی جلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ڈی ایس ڈی آئی پروگرام کے تحت ضلع کیچ کے لیے 92 ترقیاتی اسکیمیں صوبائی حکومت کو ارسال کی گئیں، جن میں سے 50 اسکیموں کی منظوری دی جاچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کے پی سی ون متعلقہ محکموں کی جانب سے مکمل کیے جاچکے ہیں اور صوبائی حکومت کی منظوری کے بعد اسکیموں کی باضابطہ فہرست جاری کردی گئی ہے ان کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں کے ٹینڈرز کا عمل جلد شروع کیا جائے گا اور یہ کام سرکاری قوانین کے مطابق صرف اہل اور دیانتدار ٹھیکیداروں کو دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہر محکمہ جاتی سربراہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ منصوبوں کو پی سی ون کے مطابق بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کریں انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کیچ ان منصوبوں کی براہ راست نگرانی کریں گے اور کسی بھی اسکیم کے غیر معیاری یا تاخیر پر متعلقہ محکمے کے سربراہ کو جواب دہ ھو
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5947/2025
چمن1یکم ستمبر۔ ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے ساتھ روزہ پولیو مہم کا افتتاح بچوں کو پولیو ویکسین کی پلانے سے کیا ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے ساتھ روزہ پولیو مہم کے پہلے دن فیلڈ میں جا کر پولیو ورکرز کی کارکردگی سیکیورٹی کا جائزہ لیا اس دوران انہوں نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں اور انکی فنگر مارکنگ کا جائزہ لیا ڈی سی چمن نے وہاں موجود والدین اور سرپرستوں سے ملاقات کی ڈی سی چمن نے انھیں پولیو ویکسین کی افادیت اور اہمیت سمجھاتے ہوئے کہا کہ والدین اپنے پانچ سال تک کی بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کی خاطر ہر بار پولیو کی ویکسین ضرور پلائیں تاکہ ہمارے مستقبل کے یہ ہونہار بچے ایک خوشحال اور صحت مند زندگی گزار قابل رہیں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کی مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے پولیو ویکسین اور تمام حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کرانے کیلئے تمام حفاظتی انتظامات اور اقدامات اٹھا رہے ہیں اسلئے والدین سرپرست پڑھے لکھے باشعور افراد علماءکرام اساتذہ میڈیا اور علاقے کے مشران و معتبرین پولیو کی مکمل خاتمے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اس موقع پر ڈی سی چمن نے پولیو افیسران اور ورکروں کو سختی سے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہیں انہوں نے پولیو ٹیموں کی سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پولیو آفیسران اور ورکروں کو اکیلا نہ چھوڑا جائے اور آخری وقت تک ڈیوٹی کی انجام دہی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے ہوئے سر انجام دیں مزید برآں اے سی چمن امتیاز علی بلوچ اور اے سی چمن سیٹی عزیز اللہ کاکڑ نے بھی فیلڈ میں جا کر پولیو ٹیموں کی کارکردگی سیکیورٹی اور بچوں کی فنگر مارکنگ وال مارکنگ کا جائزہ لیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5948/2025
تربت1 یکم ستمبر۔ : کیچ کلچرل، آرٹس اینڈ انٹرٹینمنٹ فیسٹیول کمیٹی کے وفد نے چیئرمین میونسپل کارپوریشن تربت کے بلخ شیر قاضی سے ملاقات کی وفد کی قیادت فیسٹیول منیجر التاز سخی نے کی، جبکہ وفد میں قدیر لقمان، مقبول ناصر، غلام اعظم دشتی، میڈیا کمیٹی کے سربراہ حافظ صلاح الدین سلفی، ماجد صمد، پھلان خان، مبارک بلوچ سمیت دیگر اراکین شامل تھے ملاقات میں فیسٹیول منیجر التاز سخی نے چیرمین کو فیسٹیول کے اغراض و مقاصد، شیڈول اور انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کیچ کلچر سینٹر میں صفائی، نظم و نسق اور سہولیات کی فراہمی پر میونسپل کارپوریشن کا شکریہ ادا کیا وفد نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ فیسٹیول کی نگرانی کر رہے ہیں۔ تین روزہ فیسٹیول میں ادبی، ثقافتی اور فنی سرگرمیوں کے ساتھ نمائشی اسٹالز بھی لگائے جائیں گے، جبکہ مقامی فنونِ لطیفہ کو نمایاں طور پر پیش کیا جائے گا۔ التاز سخی نے کہا کہ چیرمین کی خصوصی شرکت فیسٹیول کی کامیابی اور اس کی اہمیت کو مزید بڑھا دے گی چیرمین میونسپل کارپوریشن بلخ شیر قاضی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے فیسٹیول کو خوش آئند اور وقت کی ضرورت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کا کامیاب ایونٹ کیچ کے مثبت تشخص کو اجاگر کر گیا تھا اور اس روایت کو آگے بڑھانا معاشرتی ترقی کے لیے ضروری ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ فیسٹیول صرف تفریح تک محدود نہیں بلکہ کیچ کی ثقافتی پہچان ہے، جس میں معاشرے کے ہر طبقے کو بھرپور حصہ لینا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیسٹیول کی کامیابی سے مقامی ادب و ثقافت کے ساتھ ساتھ سیاحت اور معیشت کو بھی فروغ ملے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5949/2025
تر بت 1یکم ستمبر۔ :یونیورسٹی آف تربت کے شعبہ انگلش کے بورڈ آف اسٹڈیز کا ساتواں اجلاس شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر شاہ میر بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں پی ایچ ڈی ان انگلش لٹریچر، بی ایس انگلش لسانیات اور بی ایس انگلش لٹریچر کے نصاب پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ ان تعلیمی و تحقیقی پروگراموں کو جدید دورکےعلمی و تحقیقی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے مجوزہ حکمت عملی پر جامع بحث ہوا۔ معروف ماہرین تعلیم پروفیسر ڈاکٹر مہوش ملغانی اور پروفیسر ڈاکٹر لیاقت چنا نے ویڈیو لنک کے ذریعے بطور ایکسٹرنل ممبرز اجلاس میں شرکت کی اور نصاب کوجدیدخطوط پراستوارکرنے کے لئےمفید علمی رہنمائی فراہم کی۔ دیگر اراکین میں تربت یونیورسٹی کے شعبہ انگلش کے فیکلٹی ممبران مظہر گچکی ، امجد حبیب اور ڈاکٹر ہانی ابو الحسن کے علاوہ نرگس نثار اورجمال منظور شامل تھے۔ماہرین نے نئے پروگراموں کے نصاب کو ہائرایجوکیشن کمیشن کے گائیڈ لائنز کے مطابق ترتیب دینے اور نصاب میں علمی و تحقیقی معیار کو یقینی بنانے کے لیے اپنی سفارشات پیش کیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5950/2025
نصیرآباد 1یکم ستمبر۔ملک بھر میں سیلابی صورتحال کو مدنظر رکھ کر کمشنر نصیرآباد ڈویڑن صلاح الدین نورزئی اور ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہانزیب خان کی زیر صدارت آفیسران اور مختلف فلاحی ادارے کے نمائندگان کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈی آئی جی پولیس رینج کیپٹن ریٹائرڈ عاصم خان ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان ڈپٹی کمشنر استامحمد رزاق خان خجک ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین لیفٹننٹ کرنل رضوان طیب چیف انجینئر کینالز ناصر مجید سپرنٹنڈنگ انجینیئر ایریگیشن غلام سرور بنگلزئی چیف آفیسرز پبلک ہیلتھ انجینئرنگ۔ صحت روڈز کے افیسران شریک تھےاجلاس کے موقع پر چیف انجینیئر کینالز ناصر مجید نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب سے دریائے سندھ میں آنے والے سیلاب کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے محکمہ ایریگیشن سال 2010 کے سیلاب کے نقصانات کو مدنظر رکھ کر کام کر رہی ہے اس سلسلے میں 14 مقامات پر پوائنٹس بنائے گئے ہیں اس حوالے سے ہمیں مزید مشینری کی ضرورت ہے اجلاس میں محکمہ صحت محکمہ مواصلات و تعمیرات پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سمیت دیگر نے ہنگامی صورتحال کے حوالے سے قبل ضروریاتِ زندگی کی فراہمی کے حوالے سے آگاہی فراہم کی ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہانزیب خان اور کمشنر نصیر آباد ڈویڑن صلاح الدین نورزئی نے کہا کہ حکومت ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے سیلابی صورتحال کے حوالے سے تمام افسران اپنا مثبت کردار ادا کریں گے لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی جن محکموں کی جانب سے شکایات سامنے آئیں تو متعلقہ افیسران ذمہ دار ہونگے انہوں نے کہا کہ تمام آرگنائزیشن سیلابی صورتحال میں اپنا کردار ادا کریں اور ضلعی انتظامیہ کی مشاورت سے کام کریں گے ایمرجنسی کی صورت میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا جس میں سانپ ملیریا ڈائریا سمیت دیگر امراض کی ادویات فراہم کی جائیں تاکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے سخت اقدامات کرنے میں مصروف عمل ہیں پی ڈی ایم اے کو ہدایت دی گئی ہے کہ مشکل حالات سے قبل تمام اقدامات کیے جائیں۔آج کے اجلاس کا مقصد بھی یہی ہے کہ تمام امور کا جائزہ لیا جائے تاکہ بروقت اقدامات کیے جائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر5951/2025
کوئٹہ 1یکم ستمبر ۔(اے پی پی )ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ریسرچ بلوچستان عبدالرو¿ف کاکڑ نے چائنا ایڈ کی جانب سے عطیہ کیے گئے ایک جدید اور مکمل سولر پمپنگ سسٹم کی تنصیب کا باضابطہ افتتاح زرعی تحقیقاتی ادارہ (ARI) سریاب کوئٹہ میں کردیا،افتتاحی تقریب میں کوئٹہ میں تعینات تمام ڈائریکٹرز نے شرکت کی اور اس اہم تعاون پر چینی حکومت اور عوام کا دلی شکریہ ادا کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی ایگریکلچر ریسرچ عبدالروف کاکڑ نے کہا کہ چینی حکومت کی یہ قیمتی تحفہ بلوچستان میں زرعی تحقیق اورعملی ترقی کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سولر پمپنگ سسٹم کی تنصیب سے تحقیقاتی ادارے کی پانی کی ضروریات پوری ہوں گی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے زرعی پیداوار میں اضافہ ممکن ہوگا۔ ڈی جی نے مزید کہا کہ بلوچستان کی زرعی ترقی کے لیے چین کی جانب سے دیا جانے والا یہ تحفہ دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کا عملی ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی تحقیق میں توانائی کے مسائل ایک بڑی رکاوٹ تھے جس کا مستقل حل سولر سسٹم کے ذریعے فراہم ہوا ہے۔ تقریب کے اختتام پر تمام ڈائریکٹرز اور عملے نے چینی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ زرعی تحقیق اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے اس سہولت کو بہترین انداز میں استعمال کیا جائے گا ۔تاکہ صوبے میں زراعت کا شعبہ مزید ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5952/2025
کچھی1یکم ستمبر ۔ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمعداد خان مندوخیل کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر قاضی پرویز احمد نے رند علی بازار کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اشیاء خوردونوش کی کوالٹی اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ نرخ نامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے سخت احکامات جاری کیے اور نرخ نامہ آویزاں نہ کرنے یا اس پر عمل نہ کرنے والے دکانداروں کو تنبیہ جاری کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو مقررہ نرخوں پر معیاری اشیاء کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے چیف سیکرٹری بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر ممنوعہ پلاسٹک بیگز پر عائد پابندی کے حوالے سے بھی تاجروں اور دکانداروں کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ وہ فوری طور پر پلاسٹک بیگز کا استعمال بند کریں اور متبادل ماحول دوست بیگز کو اپنائیں،بصورت دیگر خلاف ورزی پر سخت کارروائی،وارننگ اور جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پلاسٹک بیگز ماحولیاتی آلودگی کا بڑا سبب ہیں اور ان کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ بھرپور اقدامات کر رہی ہے، عوام اور تاجروں کو بھی اس مہم میں انتظامیہ کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ ایک صاف ستھرا اور محفوظ ماحول یقینی بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5953/2025
نصیرآباد1یکم ستمبر۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چھتر بہادر خان کھوسہ نے گورنمنٹ ہائی بوائز سکول گوٹھ عبدالحمید خان کھوسہ اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میر حسن کھوسہ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے تعلیمی اداروں میں جاری تدریسی سرگرمیوں، طلبا کو فراہم کی جانے والی سہولیات، اساتذہ کی حاضری، کلاس رومز کی حالت اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے اساتذہ سے بات چیت کرتے ہوئے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور طلبا پر خصوصی توجہ دینے پر زور دیا تاکہ تعلیمی میدان میں مثبت نتائج حاصل کیے جا سکیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ نے بیسک ہیلتھ یونٹ گوٹھ حمید اور میر حسن کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، عملے کی موجودگی، ادویات کی دستیابی اور مریضوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے طبی عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور دستیاب وسائل کے تحت انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے ضلع بھر میں جاری انسداد پولیو مہم کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے پولیو ٹیموں سے ملاقات کی، مہم کے دوران درپیش مسائل اور پیش رفت کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر انہوں نے ٹیموں کو ہدایت کی کہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانتداری اور محنت سے انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ انکاری والدین کے حوالے سے فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دی جائے تاکہ ان کے بارے میں بروقت اور موثر اقدامات کیے جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ پولیو ایک مہلک مرض ہے جو بچوں کو عمر بھر کے لیے معذور بنا سکتا ہے، اس لیے والدین اور کمیونٹی پر لازم ہے کہ وہ اپنے بچوں کی صحت اور مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں پولیو سے بچاوکے قطرے ضرور پلوائیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جب تک معاشرہ اور تمام ادارے مل کر انسداد پولیو مہم میں بھرپور کردار ادا نہیں کریں گے تب تک اس مہم کی مکمل کامیابی ممکن نہیں۔ پولیو کے خاتمے کے لیے ہم سب کو اپنی قومی ذمہ داری نبھاتے ہوئے یکجہتی، سنجیدگی اور عملی اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ ہم اپنے بچوں کو ایک صحت مند اور محفوظ مستقبل دے سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5954/2025
گوادر1یکم ستمبر ۔ ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے جاری ایک اہم نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع بھر میں پلاسٹک بیگز (تمام اقسام) کی تیاری، خرید و فروخت، ترسیل اور استعمال پر فوری طور پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ماحولیات کے تحفظ، صفائی ستھرائی اور عوامی صحت کو مدِنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں تمام دکاندار، ہول سیلرز، ریٹیلرز اور عوام الناس کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس حکم کی پابندی کریں۔ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں اچانک معائنہ کریں گی اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عوام کو یہ بھی تلقین کی گئی ہے کہ وہ ماحول دوست متبادل جیسے کپڑے یا کاغذ کے تھیلے استعمال کریں تاکہ ضلع کو صاف، سرسبز اور صحت مند بنایا جا سکے۔یہ پابندی فوری طور پر نافذالعمل ہوگی اور آئندہ احکامات تک برقرار رہے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5955/2025
چمن1یکم ستمبر ۔ ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے عوامی شکایات کے پیش نظر حسب وعدہ پاسپورٹ آفس چمن کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے وہاں موجود سائلین کے مسلے مسائل سننے کے بعد اکثر لوگوں کی حل طلب مسائل حل کرنے کی فوری احکامات جاری کیے گئے اور پاسپورٹ آفس میں پڑے تیار پاسپورٹس کو وہاں موجود درخواست گزاروں کے حوالے کیے گئے انہوں نے پاسپورٹ آفیسر اور سٹاف کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پاسپورٹ آفس کی قواعد و ضوابط اور شرائط پر پورا اترنے والے لوگوں کی پاسپورٹ جلد سے جلد جمع کروائی جائیں اور لوگوں کو تکلیف پہنچانے پر تمام سٹاف کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری آفیسرز اور ملازمین بشمول پاسپورٹ آفس اپنے آپ کو عوام کی خادم سمجھیں نہ کہ بادار کیونکہ ہمیں تنخواہیں اور دیگر مراعات عوام کی خدمت کی مد میں مل رہے ہیں لہٰذا عوام کی داد رسی کیجائے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح اور ذمہ واری بنتی ہے کہ عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات کی فوری ازالے کو یقینی بنایا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5956/2025
کچھی1یکم ستمبر ۔ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمعداد خان مندوخیل کی صدارت میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع کچھی، کمانڈنگ آفیسر 152 ونگ سبی سکاوٹس، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی ڈائریکٹر سول ڈیفینس نصیرآباد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کچھی، چیف آفیسرز میونسپل کمیٹی بھاگ، ڈھاڈر، مچھ اور مختلف مکاتب فکر کے علماءکرام نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جمعداد خان مندوخیل نے کہا کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی اور فول پروف انتظامات کو جلد حتمی شکل دی جائے تاکہ تمام تقریبات پرامن اور خوش اسلوبی سے منعقد ہو سکیں۔ انہوں نے علمائ کرام پر زور دیا کہ وہ اپنے خطبات میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کو موثر انداز میں اجاگر کریں اور حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو عوام تک پہنچائیں تاکہ دین اسلام کو تقویت ملے اور معاشرے میں اخوت، بھائی چارہ اور امن کا پیغام عام ہو۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جشن عید میلاد النبی کے موقع پر ضلع بھر میں مختلف علاقوں سے نکالی جانے والی ریلیوں، جلسوں اور محافل میلاد کے لیے بھرپور انتظامات کیے جائیں گے، جن میں سیکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، صفائی ستھرائی، طبی امداد اور دیگر تمام سہولیات کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ باہمی رابطے اور ہم آہنگی کے تحت فرائض انجام دیں تاکہ ضلع کچھی میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تقریبات نہایت عقیدت و احترام، امن و امان اور مذہبی ہم آہنگی کے ساتھ منعقد ہو سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5957/2025
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میراللہ بادینی کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ کے افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پرائس کنٹرول، تجاوزات، افغان مہاجرین اور ممنوعہ پلاسٹک بیگز کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے امور پر غور کیا گیا۔اجلاس میں تمام ضلعی افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ممنوعہ پلاسٹک بیگز کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ افغان مہاجرین کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف بھی موثر اقدامات کیے جائیں اور پرائس کنٹرول کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو گرفتار کیا جائے گا، ان کی دکانیں سیل کی جائیں گی اور ہر صورت میں سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر5957/2025 Recast
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ کے افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پرائس کنٹرول، تجاوزات، افغان مہاجرین اور ممنوعہ پلاسٹک بیگز کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے امور پر غور کیا گیا۔اجلاس میں تمام ضلعی افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ممنوعہ پلاسٹک بیگز کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ افغان مہاجرین کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف بھی موثر اقدامات کیے جائیں اور پرائس کنٹرول کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو گرفتار کیا جائے گا، ان کی دکانیں سیل کی جائیں گی اور ہر صورت میں سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنا مہ نمبر5951/2025
کوئٹہ 01ستمبر :۔عدالت عالیہ بلوچستان نے گرین بس سروس کا روٹ بلیلی سے بلوچستان یونیورسٹی سے آگے کسٹمز چیک پوسٹ سریاب تک بڑھانے کے معاملے پر صوبائی و ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو نوٹس جاری کردیا۔ چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ایڈوکیٹ سید نذیر اغا کا گرین بس سروس کی سہولت کو سریاب کسٹم تک بڑھانے سے متعلق ائینی درخواست کی سماعت کی۔سماعت کے دوران ماہر ایڈوکیٹ نے عدالت میں دائر درخواست میں مو¿قف اختیار کیا کہ موجودہ وقت میں گرین بس سروس کا روٹ صرف بلیلی کسٹم چیک پوسٹ کوئٹہ سے بلوچستان یونیورسٹی تک ہے، جب کہ یونیورسٹی سے آگے کسٹم چیک پوسٹ سریاب تک بڑی تعداد میں غریب اور مستحق عوام رہائش پذیر ہیں جو اس سہولت سے محروم ہیں۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عوام کا یہ بنیادی حق ہے کہ انہیں پبلک ٹرانسپورٹ اور گرین بسوں کی سہولت فراہم کی جائے۔عدالت نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو 4 ستمبر 2025 کو طلب کرلیا ہے تاکہ یہ وضاحت کی جاسکے کہ گرین بس سروس کا روٹ سریاب کسٹم چیک پوسٹ تک کیوں نہیں بڑھایا گیا۔کیس کی مزید سماعت 4 ستمبر 2025 کو ہوگی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5952/2025
کوئٹہ01ستمبر:۔: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ اور سیکریٹری توانائی حکومت بلوچستان محمد داو¿دبازئی کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں لیڈا میں سولر پلانٹس کے قیام اور سوئی و قلات میں لو بی ٹی یو گیس کے استعمال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر بلال خان کاکڑ نے کہا کہ حکومت بلوچستان سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کے تحت پائیدار توانائی منصوبوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیڈا کے 250 سے زائد فعال صنعتی یونٹس سرمایہ کاروں کے لیے ایک نمایاں مسابقتی برتری فراہم کرتے ہیں، جسے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) ماڈل کے تحت مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قابلِ تجدید توانائی منصوبے، خصوصاً سولر، صنعتی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں توانائی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بھی ناگزیر ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارا وڑن بلوچستان کو توانائی اور صنعتی سرگرمیوں کا مرکز بنانا ہے۔ ہم اپنے مقامی وسائل جیسے سورج کی توانائی اور لو بی ٹی یو گیس کو بروئے کار لا کر پائیدار ترقی حاصل کریں گے اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے نئے دروازے کھولیں گے۔اجلاس میں صوبائی ڈائریکٹر محکمہ توانائی نواز بگٹی، (ہاو¿س آف کاسب)کے محمد وسیم اصغر اور حیدر، سولر ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ کے زبیراور متحدہ عرب امارات (دبئی) سے رابطہ افسر مظفر نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے بلوچستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے امکانات میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر5953/2025
کوئٹہ 01ستمبر :۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پیر کو یہاں پاکستان میں یونیسف کی کنٹری ریپریزنٹیٹو پرنیلے آئرن سائیڈ نے وزیر اعلیٰ ہاوس کوئٹہ میں ملاقات کی، ملاقات میں بلوچستان میں پولیو کے خاتمے، روٹین ایمونائزیشن، تعلیم اور صحت کے شعبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ موثر باہمی رابطہ کاری اور مربوط حکمت عملی کے ذریعے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کو مزید بار آور بنایا جائے گا یونیسف نے اس موقع پر محکمہ صحت بلوچستان کے اسٹاف کی تکنیکی معاونت اور استعداد کار بڑھانے کے لیے خصوصی تربیت فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر اصلاحات متعارف کروا رہی ہے انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے اور روٹین ایمونائزیشن کی مہم کو مزید موثر بنانے کے لیے مربوط حکمت عملی پر عمل کیا جا رہا ہے اور پرائمری ہیلتھ کیئر کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے غیر معمولی وسائل مختص کیے گئے ہیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صحت و تعلیم کے شعبوں میں افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے کے لیے کنٹریکٹ بھرتیوں کا عمل تیز رفتاری سے جاری ہے تاکہ عوام کو مقامی سطح پر سہولیات فراہم کی جا سکیں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران صوبے میں 3200 بند اسکولوں کو دوبارہ فعال کیا گیا جبکہ رواں برس مزید 1200 نئے کمیونٹی اسکول قائم کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے وزیر اعلیٰ نے عزم ظاہر کیا کہ سال کے اختتام تک بلوچستان میں کوئی بھی اسکول بند نہیں رہے گا وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبائی حکومت سندھ سے ملحقہ اضلاع میں ممکنہ سیلابی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور بارڈر ایریاز میں پیشگی اقدامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے تاکہ عوام کو قدرتی آفات کے نقصانات سے محفوظ رکھا جا سکے انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت صوبے میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور اس سلسلے میں پہلا ویمن اکنامک امپاورمنٹ انڈومنٹ فنڈ قائم کیا جا چکا ہے جو خواتین کی معاشی شمولیت اور خود انحصاری کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے یونیسف کی جانب سے صحت و تعلیم سمیت بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے جاری تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی اداروں کی شراکت داری سے بلوچستان میں عوامی سہولیات کے منصوبے زیادہ مستحکم اور نتیجہ خیز بنائے جا رہے ہیں اس موقع پر یونیسف کی کنٹری ریپریزنٹیٹو پرنیلے آئرن سائیڈ نے کہا کہ یونیسف بلوچستان حکومت کے ساتھ مل کر صحت، تعلیم اور بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے تعاون جاری رکھے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بچوں کی تعلیم، صحت اور تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے یونیسف ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5954/2025
کوئٹہ 01ستمبر :۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے راولپنڈی کے قریب پیش آنے والے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس افسوسناک واقعے میں شہید ہونے والے میجر عاطف (پائلٹ اِن کمانڈ)، میجر فیصل (کو پائلٹ)، نائب صوبیدار مقبول (فلائٹ انجینئر)، حوالدار جہانگیر (کریو چیف) اور نائیک عامر (کریو چیف) کے درجات کی بلندی کی دعا کی وزیر اعلیٰ بلوچستان نے شہداءکے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی پاک فوج کے جوانوں کی عظیم قربانیاں تاریخ کا درخشاں باب ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ شہداء کی بدولت آج پاکستان کے عوام محفوظ اور مطمئن ہیں جبکہ ان کی لازوال قربانیاں آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت بلوچستان شہداءکے خاندانوں کے ساتھ ہے اور ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر5956/2025
کوئٹہ 01ستمبر :۔وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے محکمہ لیبر اینڈ مین پاور سردار بابا غلام رسول خان عمرانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی میں اقلیتی برادری دیگر اقوام کیساتھ شانہ بشانہ اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے صوبائی حکومت بلا رنگ و نسل مزدور طبقہ کے مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مشیر برائے محکمہ لیبر اینڈ مین پاور سردار بابا غلام رسول خان عمرانی نے پارلیمانی سیکرٹری سنجے کمار پنجوانی، سابق ڈی جی لیویز نصیب اللہ کاکڑ اور فرید رئیسانی سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ محنت کش طبقہ ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، اسی لیے حکومت روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے، فنی تربیت کے اداروں کو فعال بنانے اور مزدوروں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔سردار بابا غلام رسول خان عمرانی نے مزید کہا کہ لیبر قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ مزدوروں کو ان کے جائز حقوق میسر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمے کے تمام افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مزدوروں کی شکایات کے فوری حل اور فلاحی اسکیموں کے شفاف نفاذ کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔ سردار بابا غلام رسول خان عمرانی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹرز کی استعداد کار بڑھائی جا ئے گی، تاکہ وہ بھی ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں بہتر مواقع حاصل کر سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر5957/2025
کوئٹہ 01 ستمبر:۔چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے کہا ہے کہ سرکاری آفیسران عوام کی خدمت اور ان کے لئے آسانیاں پیدا کرے، آفیسران اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور عوام کی خدمت سمجھ کر سرانجام دیں تاکہ لوگوں کے مسائل بروقت حل ہوسکیں اور انہیں ریلیف مل سکے، عوامی خدمت میں دیانت داری، جذبے کے ساتھ کام کرنا، اور عوام کے ساتھ حسن سلوک کو بہت اہمیت حاصل ہے تاکہ عوام کا حکومت پر اعتماد مستحکم رہے اور عوامی خدمت کا جذبہ ہمیشہ مقدم رہنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ضلعی سطح پر ترقیاتی منصوبے، کھلی کچہریوں کا انعقاد، آرکائیولوجیکل سائٹس کی حفاظت، غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی سمیت دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ آثار قدیمہ کے مقامات ماضی کی تاریخ کی عکاسی کرتے ہیں، جہاں قدیم اقوام اور ثقافتوں کے نظام زندگی، فن تعمیر، مذہب، اور سماجی ڈھانچے کے متعلق معلومات حاصل ہوتی ہیں ان کی حفاظت، تحقیق اور فروغ ہر ایک کی ذمہ داری ہے تاکہ ماضی کا علمی خزانہ محفوظ رہے اور آئندہ نسلوں کے علم و آگاہی کا ذریعہ بنے. انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز عوام کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریاں منعقد کرے جہاں شہری اپنی شکایات اور مسائل براہ راست پیش کرے۔ عوامی مسائل کا فوری اور موثر حل فراہم کرنا حکومت کی اہم زمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشیاءخوردونوش کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کے لیے حکومت اور متعلقہ اداروں نے مختلف اقدامات کیے ہیں تاکہ اشیائے کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھا جا سکے۔ سرکاری نرخوں پر اشیاءکی فروخت مضبوط اقدامات اور نگرانی کی ضرورت ہے تاکہ سرکاری نرخوں پر واقعی اشیاءدستیاب ہوں اور صارفین کو مارکیٹ کی تجاوزات سے بچایا جا سکے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبے بھر میں ہر قسم کے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اس فیصلہ کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کم کرنا اور مستقبل کی نسلوں کے لیے صاف اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے محکمہ تعلیم اور صحت میں عارضی بنیادوں پر تعینات اساتذہ اور ڈاکٹرز کو فوری طور تنخواہیں ادا کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پی او آر کارڈ ہولڈرز کی وطن واپسی کے لیے اقدامات تیز کئے جائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ 01 ستمبر:۔پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن و رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک سے ان کی رہائش گاہ پر قبائلی عمائدین، معتبرین اور علاقے کے عوام کی ایک بڑی تعداد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران شرکاءنے حاجی علی مدد جتک کو علاقے کے مسائل، عوامی مشکلات اور بنیادی سہولیات کی کمی سے آگاہ کیا۔اس موقع پر قبائلی معتبرین نے کہا کہ عوامی نمائندوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی بھرپور جدوجہد جاری رکھیں۔ انہوں نے حاجی علی مدد جتک کی عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ علاقے کی تعمیر و ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔حاجی علی مدد جتک نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے اور وہ ہر فورم پر عوام کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت، روزگار اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور انشاء اللہ علاقے میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عوام نے انہیں جو اعتماد دیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ حاجی علی مدد جتک نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے اقدامات کریں تاکہ لوگوں کو ریلیف فراہم ہو سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر5958/2025
کوئٹہ 01ستمبر :۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو ایک منظم سازش کے تحت ریاست سے دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ نوجوان نسل کو حب الوطنی کے جذبے سے سرشار کریں اور انہیں ہر قسم کی بے راہ روی سے محفوظ رکھیں پیر کو یہاں تعمیر نو پبلک کالج کوئٹہ میں اساتذہ اور طلباءسے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اس ادارے سے اسلام اور پاکستانیت کی خوشبو آتی ہے اور یہاں خاتم النبیین حضرت محمدﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں طلباءکی بہترین ذہن سازی کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ اساتذہ اللہ تعالیٰ کے منتخب لوگ ہیں جو معاشرے کو علم کے زیور سے آراستہ کرتے ہیں اور نوجوانوں کی کردار سازی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے پروپیگنڈے کے تحت بلوچستان کے نوجوانوں کو ریاست مخالف جذبات ابھار کر ملک کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن تاریخ گواہ ہے کہ جس نے اس ملک سے وفا کی اللہ تعالیٰ نے اسے عزت بخشی اور جس نے پاکستان سے بے وفائی کی وہ رسوا ہوا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سوشل میڈیا کا استعمال اکثر منفی انداز میں کیا جاتا ہے اور بغیر تصدیق کے خبریں آگے بڑھا دی جاتی ہیں، جبکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں سوشل میڈیا سے قبل تعلیم، معیشت اور انفراسٹرکچر پر بھرپور سرمایہ کاری کی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ منفی پروپیگنڈے سے متاثر ہونے کے بجائے علم و تحقیق پر توجہ دیں اور پاکستان کی خدمت کو اپنا مقصد بنائیں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ تشدد کے ذریعے بلوچستان کو آزاد کرنے کا خواب دیکھنے والے خام خیالی میں مبتلا ہیں، بلوچ نوجوانوں کو لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو دنیا کے بہترین تعلیمی اداروں میں اسکالرشپس فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں، جبکہ ریاست مخالف عناصر انہی نوجوانوں کو خودکش حملوں کے لیے تیار کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ غیر متوازن ترقی دنیا کے ہر خطے میں پائی جاتی ہے لیکن اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ ریاست مخالف جذبات کو ہوا دی جائے۔ حکومت کی پالیسیوں پر تنقید ضرور کی جا سکتی ہے مگر ریاست سے غداری کا کوئی جواز نہیں کیونکہ آئین پاکستان کا آرٹیکل 5 ہر شہری پر ریاست سے غیر مشروط وفاداری لازم قرار دیتا ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور صوبائی حکومت نے بارہ ہزار نوکریاں مکمل شفافیت اور میرٹ پر فراہم کی ہیں انہوں نے اس موقع پر پروفیسر فضل باری شہید بی ایس بلاک کے لیے فنڈز کی بلا تعطل فراہمی اور تعمیر نو کالج کی جانب سے کوئٹہ میں علامہ اقبال انٹرنیشنل کانفرنس کے انعقاد کی تجویز کو بھرپور تعاون فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمیں اپنے دلوں میں پاکستان سے محبت کو پیوست کرنا ہے کیونکہ یہی ہماری اصل طاقت اور کامیابی کی ضمانت ہے اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی زرک خان مندوخیل، حاجی محمد خان لہڑی، حاجی علی مدد جتک، چیئرمین تعمیر نو ٹرسٹ بریگیڈیئر (ر) عبدالجلیل خان، سیکریٹری تعمیر نو ٹرسٹ محمد نسیم خان لہڑی اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں تقریب کے آخر میں چیئرمین تعمیر نو ٹرسٹ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو یادگاری سووینئر بھی پیش کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر5959/2025
کوئٹہ 01ستمبر:۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بیوٹمز یونیورسٹی کیمپس کے قیام کا مقصد ایک اعلیٰ معیار کا تعلیمی ادارہ قائم کرنا ہے جو طلباء کو اعلیٰ درجے کی سہولیات اور وسائل مہیا کرے۔ گورنر مندوخیل نے ژوب کے تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کیلئے تمام متعلقہ ذمہ داران پر زور دیا کہ وہ زیرتعمیر اکیڈمک بلاکس، اسپورٹس کمپلیکس، ہاسٹلز اور گیسٹ ہاؤسز وغیرہ کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا اور طلباء کو فائدہ ہوگا۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ ژوب کے تعلیمی اداروں میں طلباء کی تعداد کے پیش نظر ہماری منصوبہ بندی کو مستقبل کی ضروریات کے مطابق ہونی چاہیے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ہم آنے والی نسلوں کیلئے ایک مضبوط بنیاد بنائیں۔ یہ بات انہوں نے بیوٹمز یونیورسٹی ژوب کیمپس سے متعلق بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی. بریفنگ میں پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان کلیم اللہ بابر، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر میروائس کاسی، کیمپس ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالسلام لودھی اور رجسٹرار ڈاکٹر احسن اچکزئی بھی موجود تھے. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ژوب ڈویژن کو ایک ممتاز تعلیمی مرکز میں تبدیل کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ اس وژن کے حصول کیلئے ہر ذی شعور شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ یہ بات طے ہے کہ ہمارے خطے کا مستقبل ہمارے آج کے اعمال پر منحصر ہے۔
()()()

خبرنامہ نمبر5960/2025
کوئٹہ 01 ستمبر:۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل ڈسٹرکٹ پشین میں عوامی جرگہ کے ساتھ کیے گئے ترقیاتی کاموں کے وعدوں پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے جن کے بہت مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ گذشتہ مہینے میرے دورہ پشین کا مقصد اس کے عوام کو درپیش مشکلات خاص طور سے صحت، تعلیم اور امن و امان سے متعلق حقائق کا براہ راست جائزہ لینا اور عوامی مشکلات کا دیرپا حل پیش کرنا تھا. ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سعداللہ ترین کی قیادت میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ تمام مسائل کا فوری حل ممکن تو نہیں ہے تاہم جس حد تک ممکن ہے ہم بعض مسائل کو حل کر رہے ہیں اور بقیہ بھی مستقبل قریب تدریجی انداز میں حل کرینگے. انہوں نے کہ پشین دورے کے دوران ہمارے ساتھ صوبائی وزراء میر سلیم کھوسہ، شعیب نوشیروانی، راحیلہ حمید خان درانی، میر عاصم کرد گیلو، اور محمد خان لہڑی بھی تھے اور عوامی مسائل اور مشکلات حل کرنے تعاون فراہم کیے. گورنر مندوخیل نے کہا کہ پشین میں موجودہ یونیورسٹی کیمپس فل فلج یونیورسٹی کی اراضی دینگے۔ انہوں نے کہا کہ پشین ہسپتال کی سڑکوں کی فوری طور تعمیر کرینگے، فل وولٹیج بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائیں گے. ٹیوب ویل کو سولر سسٹم پر منتقل کر کے ہسپتال کو ضرورت کے مطابق پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔
()()()

خبرنامہ نمبر5961/2025
کوئٹہ 01ستمبر:۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے ایک بار پھر عالمی سطح پر بلوچستان میں بیرونی پشت پناہی سے جاری دہشت گردی کا مقدمہ بھرپور انداز میں اٹھایا ہے جو نہایت قابل تحسین اقدام ہے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک دہشت گردی کے حوالے سے دوغلے معیار ترک نہیں کیے جاتے، اس وقت تک دنیا میں امن اور ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر نہیں کیا جا سکتا۔ بلوچستان میں امن دشمن عناصر کو مسلسل بیرونی مدد حاصل رہی ہے اور پاکستان نے ہمیشہ اس سنگین مسئلے کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کیا ہے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام امن اور خوشحالی چاہتے ہیں لیکن بدقسمتی سے چند عناصر بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ دہشت گردی کے مسئلے پر دوہرا معیار اختیار کرنے کے بجائے اس کے تدارک کے لیے عملی اقدامات کرے تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت امن و استحکام کے لیے پرعزم ہے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
()()()
خبرنامہ نمبر5962/2025
کوئٹہ 01 ستمبر:۔ عدالت عالیہ بلوچستان کے چیف جسٹس روزی خان بڑیچ نے عوامی مفاد اور سروس کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے چار جوڈیشل افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کر دیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرریاں فوری طور پر نافذالعمل ہوں گی اور اگلے احکامات تک برقرار رہیں گی۔تفصیلات کے مطابقطارق علی لاشاری کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھل مکسی سے تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ XI تعینات کیا گیا۔ ترقّی پانے والے جوڈیشل افسر اللہ محمد کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج III سریاب تعینات کیا گیا۔عزیز احمد کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سبی مقرر کیا گیا۔ جبکہ امجد خان کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھاگ تعینات کیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کچھی بمقام ڈھاڈر کو مچ میں متعلقہ مقدمات نمٹانے کے لیے روسٹر کا انتظام کریں، جبکہ سینیئر سول جج ون لورلائی کا اضافی چارج سینیئر سول جج ٹو لورلائی کو تفویض کیا گیا ہے۔ اسی طرح سینیر سول جج ون گوادر کا اضافی چارج جوڈیشل مجسٹریٹ جیونی بمقام گوادر کو تفویض کیا گیا ہے۔
()()()

خبرنامہ نمبر5963/2025
گوادر01ستمبر چیئرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ (PCTVI) کے دورے پر پہنچے، جہاں جامعہ گوادر کے پرو وائس چانسلر و ایکزیکٹیو ڈائریکٹر پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ (پی سی ٹی وی آئی) ڈاکٹر سید منظور احمد بلوچ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مکران خاص گوادر کے نوجوانوں کے لیے آئی ٹی، مصنوعی ذہانت (AI) اور ڈیٹا سائنس سے متعلق شارٹ کورسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ چیرمین گوادر پورٹ نے اس موقع پر انسٹیٹیوٹ میں نرسنگ کورسز کے آغاز پر بھی زور دیا۔ چیرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں گوادر پورٹ کے لیے ہنرمند اور تجربہ کار نوجوان تیار کیئے جائیں گے تاکہ وہ مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ کے تقاضوں پر پورا اتر سکیں۔
()()()
خبرنامہ نمبر5964/2025
گواد ر01ستمبر:۔ چیئرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ نے گوادر پورٹ اتھارٹی کے عملے کے لیے پندرہ روزہ ڈیٹا سائنس اینڈ اے آئی تربیتی سیشن کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب گوادر پورٹ اتھارٹی کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس میں افسران اور عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ نے کہا کہ دنیا اس وقت روایتی ڈگریوں سے زیادہ عملی مہارتوں (Skills) کی متقاضی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ نوجوانوں کو صرف ڈگریوں پر انحصار کرنے کے بجائے جدید اسکلز خصوصاً مصنوعی ذہانت (AI)، ڈیٹا سائنس، پاؤر BI اور آئی ٹی ٹولز سیکھنے چاہئیں تاکہ وہ بدلتی ہوئی دنیا کے تقاضوں کے مطابق اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں۔چیئرمین گوادر پورٹ نے کہا کہ اگر ہمارے نوجوان اسکل ڈیولپمنٹ پر توجہ دیں تو وہ صرف مقامی ہی نہیں بلکہ عالمی مارکیٹ میں بھی اپنی جگہ بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ تربیتی سیشن سے گوادر پورٹ اتھارٹی کے عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔اس موقع پر ماہر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ڈیٹا سائنس، عبدالحفیظ بلوچ نے لیکچر دیا جس میں انہوں نے جدید آئی ٹی ٹولز، مصنوعی ذہانت، چیٹ جی پی ٹی، ڈیٹا سائنس اور دیگر ٹیکنالوجیز کے عملی استعمال پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے شرکاء کے سوالات کے جوابات دیئے اور انہیں عملی مثالوں کے ذریعے مختلف آئی ٹی ٹولز کے فوائد سے آگاہ کیا۔واضح رہے کہ پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ میں پہلی مرتبہ کسی بڑے ادارے کے اسٹاف کے لیے تربیتی پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔ مکران میں اس نوعیت کا یہ پہلا پروگرام ہے جو چیرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ کی سربراہی میں ممکن ہوا ہے۔
()()()
خبرنامہ نمبر5965/2025
گواد01ستمبر:۔: ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر پی پی ایچ آئی مرشد دشتی نے بی ایچ یوز ڈگارو، نوگوڈو اور چب ریکانی کا مانیٹرنگ دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے عملے کی حاضری رجسٹر، او پی ڈی ریکارڈز اور دیگر متعلقہ دستاویزات کا تفصیلی جائزہ لیا۔مرشد دشتی نے طبی سہولیات کی فراہمی کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور عملے کو اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے نبھانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنا پی پی ایچ آئی کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
()()()
خبرنامہ نمبر5966/2025
چمن 01ستمبر:۔ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت ضلع میں جاری انسداد پولیو مہم کے پہلے روز ایوننگ جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چمن ڈاکٹر نوید بادینی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر عبدالرشید ڈسٹرکٹ کمیونیکشن آفیسر اشرف خان اچکزئی اور دیگر آفیسرز شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چمن نے کہا کہ پولیو وائرس کی مکمل خاتمے تک تمام ٹیمیں محنت لگن دیانتداری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے خدمات انجام دیں انہوں نے کہا کہ ہر فیلڈ اور کام میں مشکلات اور چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم اچھے محنتی اور پروفیشنل افسران اور سٹاف اپنے ہدف کو حاصل کرنے کو آرام اور سلیقے سے پایہ تکمیل کو پہنچا دیتے ہیں اجلاس میں ڈی سی چمن کو انسداد پولیو مہم کی پہلے روز کی پیش رفت اور انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چمن نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
()()()

خبرنامہ نمبر5967/2025
نصیرآباد01ستمبر :۔چیف انجینئر کینالز ناصر مجید سپرنٹنڈنگ انجینئر ایریگیشن غلام سرور بنگلزئی اور ایگزیکٹو انجینئر پٹ فیڈر کینال فرید احمد پندرانی کے احکامات کی روشنی میں سب ڈویڑنل آفیسر حاجی ممتاز علی سومرو نے گڈو بیراج اور پٹ فیڈر کینال میں پانی کی صورتحال کی جانچ پڑتال کے حوالے سے سپرنٹنڈنٹنگ انجینئر گڈو بیراج دھنیش کمار ایگزیکٹو انجینیئر گڈو بیراج جاوید احمد چاچڑ ایس ڈی او مکینیکل نثار احمد باجکانی کے ساتھ سیلابی صورتحال کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں شرکت کی بعد ازاں سب ڈویژنل آفیسر حاجی ممتاز علی سومرو نے گڈو بیراج میں سیلابی صورتحال کا بھی جائزہ لیا سپرنٹنڈنٹنگ انجینئر گڈو بیراج دھنیش کے مطابق صبح کے وقت گڈو بیراج میں پانی کی سطح 3 لاکھ اٹھارہ ہزار کیوسک تھا اور شام کے وقت تک 3 لاکھ پچاس ہزار کیوسک تک اضافہ ہوگیا گڈو بیراج میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے سب ڈویڑنل افیسر حاجی ممتاز علی سومرو کے مطابق بلوچستان کی جانب سے گڈو بیراج پر پانی کی صورتحال کا بطور نمائندہ جائزہ لے رہا ہوں اس کے ساتھ ساتھ پٹ فیڈر کینال کی بھی مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور تمام تر صورتحال کے حوالے سے حکام بالا کو آگاہی فراہم کی جا رہی ہے اس وقت گڈو بیراج پر بلوچستان کا فلڈ ایمرجنسی کنٹرول روم قائم ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر5968/2025
کوئٹہ 01ستمبر :۔صوبائی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ بیوٹمز یونیورسٹی میں خواتین اساتذہ اور عملے کی سہولت کے پیش نظر ڈے کئیر سینٹر کے قیام کے لیے اقدامات کیے جائیں گے تاکہ خواتین اساتذہ بہتر انداز میں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دے سکیں یہ بات انہوں نے بیوٹمز یونیورسٹی کی خواتین اساتذہ سے ملاقات کے دوران کہی ملاقات میں خواتین کے مسائل، ان کی سہولیات اور تعلیمی اداروں میں خواتین دوست ماحول کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے کہا کہ خواتین اساتذہ اور طالبات کی حوصلہ افزائی اور سہولت کاری حکومت بلوچستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے لیے سازگار تعلیمی اور پیشہ ورانہ ماحول کی فراہمی سے معاشرے کی ترقی میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے انہوں نے کہا کہ بریسٹ کینسر جیسے مہلک مرض سے متعلق معاشرے میں بروقت آگاہی پیدا کرنا نہایت ضروری ہے تاکہ خواتین اپنی صحت کے حوالے سے باخبر رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کر سکیں۔ اس مقصد کے لیے آگاہی مہمات، لیکچرز اور سیمینارز کے انعقاد کو تیز کیا جائے گا ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خواتین کی ترقی اور بہبود کے لیے عملی اقدامات جاری رہیں گے تاکہ وہ زندگی کے ہر شعبے میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کے ساتھ آگے بڑھ سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2025 /5969
کوئٹہ ستمبر:- ستمبر۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت پولیو کمپین کے پہلے دن کی کارکردگی کا ریویو اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نیشنل ای او سی، ڈویژنل ای او سی، ضلعی افسران، ڈی ایچ او کوئٹہ، ڈپٹی ڈی ایچ او، مانیٹرنگ افسران اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں پہلے دن کی کوریج رپورٹ پیش کی گئی، جس میں کوئٹہ کی تمام یونین کونسلز اور سب ڈویژنز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ رفیوزل، این اے اسٹیل، رفیوزل کلسٹرز، این ٹی چائلڈ اور ٹیموں کی مجموعی کارکردگی پر نظر ڈالی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے واضح ہدایت کی کہ جو ٹیمیں کام نہیں کر رہیں انہیں فوری طور پر شفل کیا جائے، اور مسلسل کمزور کارکردگی دکھانے والی ٹیموں کو فارغ کر دیا جائے۔کمزور کوریج والے علاقوں کے حوالے سے بھی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی، جن کے لیے کل سے رفیوزل کوریج پلان مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کچھ علاقوں میں کوریج تسلی بخش رہی جبکہ گیسٹ کوریج بھی بہتر پائی گئی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ بہترین ٹیم ورک ہی ایک کامیاب کمپین کی ضمانت ہے۔ انہوں نے تمام ٹیموں پر زور دیا کہ وہ لگن اور جذبے کے ساتھ مل جل کر کام کریں۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران کو خصوصی ہدایات جاری کی گئیں کہ رفیوزل کوریج میں بھرپور معاونت فراہم کریں اور والدین و کمیونٹی سے گھر گھر جا کر بات چیت کے ذریعے کوریج کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمپین کے دوران روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ کمزوریوں کو فوری طور پر دور کر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مکمل کیا جاسکے۔
°°°

خبرنامہ نمبر2025 /5970
کوئٹہ1ستمبر:- اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق خان اچکزئی نے گلگت بلتستان میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرا دکھ و افسوس کیا ہے۔ اپنے جاری کردہ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ حادثے میں پاک فوج کے دو میجرز اور دیگر جوانوں کی شہادت قومی سانحہ ہے، یہ پوری قوم کے لیے باعث صدمہ ہے۔ اسپیکر نے کہا کہ ملک سیلابی صورتحال سے نبرد آزما، پاک فوج ہر محاذ پر امدادی کاموں میں سرگرم ہے۔ پاک فوج کے شہداء کی قربانیاں قوم کے لیے مشعل راہ، ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی روحوں کی بلندی اور مرحومین کے لواحقین کے لیے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔
°°°
خبرنامہ نمبر2025 /5971
کوئٹہ01ستمبر:-دوسرے آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان کرکٹ گولڈ کپ 2025کی افتتاحی تقریب بڑے جوش و خروش اور دھوم دھام سے منعقد ہوئی۔ یہ تقریب ملک بھر میں کرکٹ اور اسپورٹس مین شپ کو فروغ دینے میں ایک اہم قدم ہے۔وزیر کھیل اور امور نوجوانان، مینا مجید نے اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی، جس نے نوجوان ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے اور خطے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومت کے مسلسل عزم کو اجاگر کیا۔ تقریب میں سیکرٹری اسپورٹس درا بلوچ اور ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز یاسر بازئی کی موجودگی بھی دیکھی گئی جنہوں نے بلوچستان میں قومی سطح کے کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی کے مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مینا مجید نے آرگنائزنگ کمیٹی کی کاوشوں کی تعریف کی اور پاکستان بھر کے نوجوانوں کو متحد کرنے کے لیے ایسے ٹورنامنٹس کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے بلوچستان میں کرکٹ کے لیے بڑھتے ہوئے جوش و جذبے کو بھی تسلیم کیا اور امید ظاہر کی کہ ٹورنامنٹ صوبے سے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لائے گا۔ گولڈ کپ میں ملک بھر سے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جو اسے قومی کیلنڈر کے اہم کرکٹ مقابلوں میں سے ایک بنا رہی ہے۔ توقع ہے کہ ٹورنامنٹ سے صحت مند مسابقت اور قومی یکجہتی کے جذبے کو فروغ ملے گا۔چیف منسٹر گولڈ کپ قومی کھیلوں کے میدان میں بلوچستان کے بڑھتے ہوئے ٹیلنٹ کا ثبوت ہے اور اس سے صوبے میں کرکٹ کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کی امید ہے۔
°°°