1st-January-2026

خبرنامہ نمبر01/2026
کوئٹہ، یکم جنوری ۔ ایس او ایس چلڈرن ولیج کے زیرِ کفالت بچوں نے نئے سال کا آغاز نہایت خوشگوار، پ±رمسرت اور محبت بھری تقریب کے ساتھ کیا۔ اس موقع پر بچوں کی خوشیوں میں اضافہ کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایات پر بچوں کے لیے کیک اور تحائف بھجوائے گئے، جس سے تقریب کی رونقیں دوبالا ہو گئیں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ بچے کسی بھی قوم کا سب سے قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں اور ان کی فلاح، تعلیم، صحت اور خوشیوں کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ ایس او ایس چلڈرن ولیج جیسے فلاحی ادارے معاشرے کے مستحق اور بے سہارا بچوں کے لیے امید کی کرن ہیں اور صوبائی حکومت ان اداروں کے ساتھ تعاون کو مزید موثر اور مضبوط بنائے گی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ نئے سال کا آغاز بچوں کی مسکراہٹوں کے ساتھ کرنا اس عزم کی تجدید ہے کہ بلوچستان حکومت بچوں کی فلاح و بہبود، محفوظ ماحول اور روشن مستقبل کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لاتی رہے گی وزیر اعلیٰ نے دعا کی کہ نیا سال بچوں سمیت پوری قوم کے لیے امن، خوشحالی اور ترقی کا پیامبر ثابت ہو۔ تقریب کے اختتام پر بچوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی خصوصی توجہ اور شفقت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر02/2026
کوئٹہ یکم جنوری ۔ صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد دمڑ نے کہا ہے کہ زیارت میں بجلی کی فراہمی کو بہتر بنانے، نیو کنیکشنز اور نیو فیڈرز کی تنصیب کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے تقریباً ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کیے جا چکے ہیں، جن پر کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو درپیش بجلی کے مسائل کا مستقل حل ممکن بنایا جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف کیسکو انجینئر شاہ سے ملاقات کے دوران کیا ملاقات میں زیارت، ہرنائی اور سنجاوی کے علاقوں میں بجلی کی طویل بندش، غیر فعال کنیکشنز اور گریڈ اسٹیشنز میں فنی خرابیوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی صوبائی وزیر خوراک نے چیف کیسکو کو آگاہ کیا کہ زیارت، ہرنائی اور سنجاوی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی شدید متاثر ہے، جبکہ شاہرگ گریڈ اسٹیشن کئی دنوں سے بند پڑا ہے، جس کے باعث زردالو اور شاہرگ سمیت گرد و نواح کے علاقوں میں مکمل بلیک آوٹ کی صورتحال ہے اور عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں حاجی نور محمد دمڑ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بجلی کی عدم فراہمی سے گھریلو زندگی، کاروباری سرگرمیاں اور زرعی نظام بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، لہٰذا گریڈ اسٹیشن میں موجود خرابیوں کو فوری طور پر دور کر کے بجلی کی بحالی یقینی بنائی جائے اور غیر فعال کنیکشنز کو فوری فعال کیا جائے اس موقع پر چیف کیسکو انجینئر شاہ نے صوبائی وزیر خوراک کو یقین دہانی کرواتے ہوئے فوری احکامات جاری کیے کہ زیارت، ہرنائی اور سنجاوی کے عوام کے تمام غیر فعال کنیکشنز کو بلا تاخیر فعال کیا جائے گا جبکہ شاہرگ گریڈ اسٹیشن سمیت متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد دمڑ نے کیسکو حکام کی جانب سے فوری اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جاری منصوبوں کی تکمیل اور بروقت فیصلوں سے عوام کو درپیش بجلی کے مسائل جلد حل ہوں گے اور متاثرہ علاقوں میں معمولاتِ زندگی بحال ہوں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر03/2026
گوادر۔ یکم جنوری ۔ رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن اور ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی معین الرحمٰن خان کی سربراہی میں آج جی ڈی اے کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق پروگریس ریویو میٹنگ منعقد ہوئی۔ اجلاس میں چیف انجینئر جی ڈی اے , حاجی سید محمد سمیت سینئر انجینئرز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران رکن صوبائی اسمبلی کو جی ڈی اے کے جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تفصیلی آگاہی دی گئی، جن میں بالخصوص اولڈ ٹاون بحالی منصوبے کے تحت جاری ترقیاتی کام شامل تھے۔ اس کے علاوہ شابی مقام پر زیرِ تعمیر کازوے، سربندر لنک روڈ، سربندر فشنگ جیٹی کے مرمتی کاموں سمیت دیگر مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن نے جی ڈی اے کے ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ منصوبوں میں مزید تیزی لا کر عوام کو جلد از جلد سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے ینگ جان فٹسال گراونڈ اور سورگ دل فٹبال گراونڈ کو ماہِ رمضان المبارک سے قبل مکمل کرنے پر بھی زور دیا تاکہ رمضان کے دوران کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد ممکن بنایا جا سکے۔ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی کو گوادر میں پانی کی صورتحال اور جی ڈی اے کی جانب سے پانی کی سپلائی کے نظام، حالیہ بارشوں کے بعد شہر میں بحالی کے اقدامات اور ڈی واٹرنگ کے کاموں سے متعلق بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔مولانا ہدایت الرحمٰن نے اس امر پر بھی اطمینان کا اظہار کیا کہ جی ڈی اے کے ترقیاتی منصوبوں کی بدولت شہر میں نکاسی آب کا نظام اس بار نمایاں طور پر بہتر رہا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں کہیں مسائل موجود ہیں، وہاں نئے ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے تاکہ گوادر شہر میں ڈرینیج اور سیوریج کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر04/2026
دکی یکم جنوری ۔ڈپٹی کمشنر دکی محمد نعیم نے نئے سال 2026 کی خوشیوں کو ماحول دوستی سے جوڑتے ہوئے ضلع دکی میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ اس موقع پر تحصیلدار دکی، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دکی، فاریسٹ آفس کے سٹاف اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر دکی نے عوام الناس سے پرزور اپیل کی کہ نئے سال کے موقع پر ہر فرد کم از کم ایک پودا ضرور لگائے اور اس کی نگہداشت کو بھی اپنی ذمہ داری سمجھے، تاکہ آنے والی نسلوں کو صاف اور سرسبز ماحول فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ شجرکاری سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی بلکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کا مقابلہ کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ عوام کے تعاون سے ہی ایک سرسبز، خوشحال اور صحت مند دکی کا خواب پورا ہو سکتا ہے۔آخر میں ڈپٹی کمشنر دکی نے تمام سرکاری محکموں، تعلیمی اداروں اور شہریوں پر زور دیا کہ وہ شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیں اور اس قومی کاوش کو کامیاب بنائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر05/2026
لورالائی ایکم جنوری ۔ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریو نیو)محمد اسماعیل مینگل اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نورعلی کاکڑ ئنے سال 2026 کی شروعات پر درخت لگایا اورسٹوڈنٹس کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک کتب میلے کا انعقاد کیا جس کا مقصد علم وادب کے فروغ کے ساتھ ساتھ مطا لعے کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا اور دیگر کے ساتھ ہو ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کا ئنے سال کی ا مد پر نوجوانوں کے لیے ایک اہم پیغام نیا سال 2026 ہم سب کے لیے نئی امیدوں، روشن امکانات اور مثبت تبدیلیوں کا پیغام لے کر آیا ہے۔ میری دلی دعا ہے کہ یہ نیا سال ضلع لورالائی، بلوچستان اور پورے پاکستان کے لیے امن، ترقی، خوشحالی اور استحکام کا سال ثابت ہو۔ہمیں چاہیے کہ نئے سال کے آغاز پر اپنی ذمہ داریوں کا ازسرِ نو تعین کریں، قانون کی پاسداری، دیانتداری اور باہمی احترام کو فروغ دیں اور عوامی خدمت کو اپنا اولین فرض سمجھیں۔ ایک صاف، پرامن اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، جس کے لیے باہمی تعاون اور اتحاد ناگزیر ہے۔آئیے اس نئے سال میں عزم کریں کہ ہم خلوصِ نیت، محنت اور قومی جذبے کے ساتھ ضلع لورالائی کی بہتری اور عوام کی فلاح کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔میں ضلع لورالائی کے تمام معزز شہریوں کو نیا سال 2026 دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعاگو ہوں کہ یہ سال سب کے لیے خیر و برکت کا باعث بنے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر06/2026
کوئٹہ یکم جنوری۔علاقائی موسمیاتی مرکز کے مطابق جمعرات کو بلوچستان کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، مستونگ، ژوب اور قلات کے اضلاع میں رات کے درجہ حرارت میں 3 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی متوقع ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔جمعہ کے روز بھی صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے مختلف علاقوں میں درمیانی بارش ریکارڈ کی گئی۔ کوئٹہ میں بریوری کے مقام پر 12.4 ملی میٹر، سمنگلی 7.0 ملی میٹر، سریاب 4.4 ملی میٹر جبکہ کوئٹہ سٹی میں 4.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح زیارت میں 9.25 ملی میٹر، ژوب میں 5.0 ملی میٹر، قلات اور بارکھان میں 1.0 ملی میٹر، مسلم باغ میں 0.75 ملی میٹر جبکہ پشین میں 0.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر07/2026
کوئٹہ یکم جنوری ۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے سوشل ویلفیئر بلوچستان حاجی ولی محمد نورزئی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کا ایک موثر اور انسان دوست مشن پایہ تکمیل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اس مشن کو پورے بلوچستان تک وسعت دی جائے گی تاکہ معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کیا جا سکے منشیات کے عادی افراد کی بحالی میں نجی بحالی مراکز (پرائیویٹ سینٹرز)‘پولیس‘این جی اوز نے جو نمایاں اور مثالی کردار ادا کیا ہے وہ لائقِ تحسین ہے‘ حکومت آئندہ بھی ان اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گی منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے بعد انہیں خود کفیل بنانے کے لیے بحالی مراکز کے ساتھ ٹیکنیکل اور اسکل ڈویلپمنٹ سینٹرز بھی قائم کیے جائیں گے، جہاں انہیں ہنر سکھایا جائے گا تاکہ وہ باعزت روزگار حاصل کر سکیں اور اپنے بچوں کے لیے رزقِ حلال کما سکیں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے حالیہ ملاقات میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام رجسٹرڈ بحالی مراکز کو ایک ایک ایمبولینس فراہم کی جائے گی تاکہ مریضوں کو بروقت ہسپتال منتقل کیا جا سکے‘یہ بات انہوں نے فضل محمد فاو¿نڈیشن اور رائٹ وے ڈرگ سینٹر کے یر اہتمام بہترین کارکردگی ایوارڈ2025کے عنوان سے مقامی ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘تقریب سے ڈائریکٹر محکمہ سماجی بہبود بلوچستان محمد حنیف رند‘ فضل محمد فاو¿نڈیشن کے سربراہ فضل محمد نورزئی‘ ماسٹر نادر‘ علی احمد ابابکی‘حاجی علی احمد بارکزئی‘ عبدالمجید سربازی‘ سردار جمعہ خان بادیزئی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سیاسی‘سماجی قبائلی‘ سول سوسائٹیز ودیگر بھی موجود تھے‘ تقریب کے آخرمیں بہترین کارکردگی پر مختلف شخصیات کو ایوارڈز سے نوازاگیا‘ پارلیمانی سیکرٹری برائے سوشل ویلفیئر حاجی ولی محمد نورزئی نے کہا کہ اس عظیم مشن کے آغاز پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جس سنجیدگی، ہمدردی اور عزم کا مظاہرہ کیا وہ قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب وزیراعلیٰ کو منشیات کے عادی افراد کی ابتر حالت اور اس ناسور کے سماجی اثرات سے آگاہ کیا گیا تو وزیراعلیٰ نے بغیر کسی تاخیر کے فوری اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے واضح الفاظ میں کہا کہ عام لوگوں کی خدمت تو ہر کوئی کرتا ہے، لیکن اصل اور بڑی خدمت منشیات کے عادی افراد کا علاج و معالجہ اور انہیں ایک نئی زندگی دینا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی وزیراعلیٰ بلوچستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لیے درکار تمام وسائل فراہم کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے جو سلسلہ خلوصِ نیت اور انسانیت کی بنیاد پر شروع کیا گیا تھا، وہ آج کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچ گیا ہے‘ انہوں نے اس مشن میں حصہ لینے والے تمام اداروں، افراد اور تنظیموں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خدمتِ خلق وہی خوش نصیب لوگ کر سکتے ہیں جو اس کے اجر اور آخرت کی کامیابی کو سمجھتے ہیں انہوں نے نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی میں نجی بحالی مراکز (پرائیویٹ سینٹرز) نے جو نمایاں اور مثالی کردار ادا کیا ہے وہ لائقِ تحسین ہے حکومت آئندہ بھی ان اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے پولیس فورس کی کارکردگی کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ آئی جی، ڈی آئی جی سے لے کر کانسٹیبل تک تمام افسران و اہلکاروں نے اس کارِ خیر میں جو کردار ادا کیا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں اسی طرح ٹریول اداروں، این جی اوز اور فلاحی تنظیموں نے بھی منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے عمل میں اہم کردار ادا کیا، جس پر وہ خراجِ تحسین کے مستحق ہیں حاجی ولی محمد نورزئی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ مشن کسی ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ انسانیت، معاشرتی بھلائی اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ اگر ایک گھر کا ایک فرد بھی منشیات جیسی لعنت میں مبتلا ہو جائے تو پورا خاندان معاشی، سماجی اور ذہنی طور پر مفلوج ہو جاتا ہے۔ اس لیے اس ناسور کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوشش ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان تمام افراد کے لیے دعاگو ہیں جنہوں نے اس جدوجہد میں حصہ لیا، کیونکہ اصل اجر اللہ تعالیٰ ہی عطا فرمائے گاانہوں نے مزید کہا کہ یہ سلسلہ یہیں نہیں رکے گا بلکہ اسے پورے بلوچستان تک وسعت دی جائے گی۔ منشیات کے خاتمے کے لیے نہ صرف منشیات کے عادی افراد کا علاج ضروری ہے بلکہ منشیات فروشوں اور ان کے نیٹ ورک کے خلاف بھی سخت اور مو¿ثر اقدامات کرنا ہوں گے۔ اگر منشیات کی ترسیل اور فروخت کا راستہ نہ روکا گیا تو یہ ناسور معاشرے کو دیمک کی طرح کھاتا رہے گامپارلیمانی سیکرٹری نے اعلان کیا کہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے بعد انہیں خود کفیل بنانے کے لیے بحالی مراکز کے ساتھ ٹیکنیکل اور اسکل ڈویلپمنٹ سینٹرز بھی قائم کیے جائیں گے، جہاں انہیں ہنر سکھایا جائے گا تاکہ وہ باعزت روزگار حاصل کر سکیں اور اپنے بچوں کے لیے رزقِ حلال کما سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت بحالی کے بعد بھی ان افراد کو تنہا نہیں چھوڑے گی بلکہ ان کی مکمل معاونت جاری رہے گی انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے حالیہ ملاقات میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام رجسٹرڈ بحالی مراکز کو ایک ایک ایمبولینس فراہم کی جائے گی تاکہ مریضوں کو بروقت ہسپتال منتقل کیا جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات سے اپیل کی گئی کہ وہ بھی اس قومی و انسانی مشن میں آگے آئیں اور معاشرے سے اس لعنت کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں‘تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فضل محمد نورزئی نے کہا کہ یہ تقریب بلوچستان کے ان ہیروز کے اعزاز میں منعقد کی گئی ہے جو منشیات کے عادی افراد کی بحالی اور منشیات کے خلاف عملی جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے حاجی ولی محمد نورزئی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے بتایا کہ اس منصوبے میں 18 بحالی مراکز نے باضابطہ طور پر حصہ لیا جبکہ 6 مراکز اپنی مدد آپ کے تحت خدمات انجام دے رہے ہیں ڈائریکٹر سماجی بہبود محمد حنیف رند نے اس موقع پر کہا کہ وہ دن رات منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے کام کر رہے ہیں اور بحالی مراکز میں چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو مزید مو¿ثر بنایا جا رہا ہے۔ اسی طرح سیکرٹری عصمت اللہ قریشی نے بھی اس مہم میں بھرپور کردار ادا کیا ہے جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں منشیات کے خلاف جاری جدوجہد کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا‘آخر میں مقررین نے اس ناسور کے خاتمے کے لیے تمام مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد، اداروں اور تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ متحد ہو کر اپنا کردار ادا کریں تاکہ بلوچستان کو منشیات سے پاک، صحت مند اور خوشحال معاشرہ بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر08/2026
کوئٹہ یکم جنوری ۔ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا کہ گاہی خان فلائی اوور کے مکمل ہونے سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئی ہے اور ٹرانسپورٹرز کو اس فلائی اور کے ثمرات ملنا شروع ہوچکا ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے گاہی خان فلائی اوور کا دورہِ کرنے کے موقع پر کہا اس موقع پر چیف انجینئر کوئیٹہ زون عبدالرحیم بنگلزئی ایس ای کوئٹہ سرکل انجینئر عزیز اللّٰہ کاسی ایگزیکٹو انجینئر روڈز کچلاک ڈویژن قاضی ثناءاللہ ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگ کچلاک ڈویژن انجینئر غفار مندوخیل و دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے اس موقع پر چیف انجینئر کوئٹہ زون عبدالرحیم بنگلزئی نے نئے تعمیر شدہ گائی خان فلائی اوور کے حوالے سے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات کو تفصیلی بریفنگ دی اور ساہیٹ کا وزٹ بھی کرایا صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گاہی خان ایریا میں جو حال ٹریفک کا تھا وہ سب کو معلوم ہے لیکن اس فلائی اوور کے مکمل ہونے کے اب یہی ٹریفک مو¿ثر طریقے سے رواں دواں ہے جو کہ عوام کے لیے ایک بڑی سہولت ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی یہ اولین ترجیح ہے کہ صوبے کے عوام کو زندگی کے ہر شعبے میں بہترین سہولیات فراہم کرے اور ان سہولیات میں روڈ انفراسٹرکچر کا کلیدی کردار ہے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے سیٹلائٹ ٹاون میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا بھی جاہزہ لیا جہاں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے متعلقہ حکام نے جاری منصوبوں کے حوالے سے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی اس موقع پر صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے ہدایات دیں کہ مذکورہ منصوبے کے تکمیل میں مذید تیزی لائی جائے تاکہ علاقے کے لوگوں ان منصوبوں کے ثمرات میسر ہوں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر09/2026
قلات یکم جنوری۔ ڈپٹی کمشنر قلات منیراحمددرانی نےڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی مجیب بلوچ کے ہمراہ ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر نصراللہ لانگو ڈاکٹرمحمدیعقوب زہری نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال کے انتظامی امورسے متعلق بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر منیردرانی نےڈاکٹروں اور دیگر اسٹاف کی حاضریاں چیک کیں ڈپٹی کمشنرنےہسپتال کے مختلف شعبوں ایمرجنسی اوپی ڈی ادویات اسٹور لشمینیاسز سینٹر لیبارٹری ایکسرے روم میل فیمیل وارڈز ڈینٹل سیکشن بینظیر نشونماسینٹر لیبرروم حفاظتی ٹیکہ جات سینٹر آئی سیکشن ڈینٹل سیکشن اور دیگر شعبوں کا دورہ کیا اور ہسپتال میں دستیاب سہولیات اور مسائل کا بغور جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر منیردرانی نے کہاکہ ایک صحت مندمعاشرے کی تشکیل کے لیئے لوگوں کا صحت مند ہونا ضروری ہے ڈاکٹرز لوگوں کے لیئے مسیحاءہیں ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف اپنی حاضریاں یقینی بنائیں لوگوں کو صحت سے متعلق بہتر سہولیات فراہم کریں ڈاکٹرز اپنے مقدس پیشے سے مخلص رہیں اور اپنے علاقے لوگوں کی خدمت کریں صحت کے شعبے کو بہتر بنانے کے لیئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں صحت کے شعبے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی غیر حاضر ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کررہے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10/2026
کوئٹہ: یکم جنوری :۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران انسانی حقوق کا احترام اور شہریوں کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے اور عوام کے محافظ اور معاون بننے کا شعار اپنائیں سیکورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کی بدولت بلوچستان میں امن قائم ہوا ہے۔پولیس کو پیشہ وارانہ تربیت خصوصا انسداد دہشت گردی کی ٹریننگ کے علاوہ دیگر کورسز بھی کروائے جارہے ہیں۔بلوچستان پولیس نے صوبے میں امن و امان کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے جس کے متعرف ہیں اورمیں پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ اے ٹی ایف اسکول میں اب تک 18 بیسک کورسز مکمل کرائے جا چکے ہیں اور4 ہزار سے زائد جوان تربیت مکمل کر کے اپنے اضلاع میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے ٹی ایف ٹریننگ سکول میں 124 اہلکاروں پر مشتمل بیسک کورس اور 118 اہلکاروں پر مشتمل ریفریشر کورس مکمل کرنے والے بیج کی پاسنگ آوٹ پریڈ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ، ایڈیشنل آئی جی پولیس جاوید علی مہر ،ایڈیشنل آئی جی و کمانڈنٹ بی سی اشفاق احمد ،ڈپٹی کمانڈنٹ اے ٹی ایف سمیت دیگر پولیس آفسران بھی موجودتھے۔ آئی جی پولیس نے کہا کہ پولیس کو جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ تربیت سے لیس کیا جا رہا ہے تاکہ درپیش چیلنجز سے مو¿ثر انداز میں نمٹا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان پولیس کے 40 ہزار سے زائد اہلکاروں میں ایک ہزار سے زیادہ اہلکار وطن کی خاطر شہید ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے اور اے ٹی ایف ٹریننگ اسکول سے اب تک 4 ہزار سے زائد جوان تربیت مکمل کر چکے ہیں۔ آئی جی پولیس نے پاس آوٹ ہونے والے جوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ یہ اہلکار عوام کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا ہے کہ چند مفاد پرست عناصر اور بیرونی عناصر صوبے کا امن و امان خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جن کی کارروائیوں میں معصوم شہری جان سے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے امن کو نشانہ بنانے کی سازشیں جاری ہیں تاہم پولیس ان عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کر رہی ہے۔آئی جی پولیس نے کہا کہ ہمیں کسی کے بہکاوے میں آئے بغیر ملک کا دفاع کرنا ہے اور عوام کی جان، مال اور عزت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے پولیس فورس میں نظم و ضبط اور ٹیم ورک کو یقینی بنانے اور عوام کے ساتھ خلوص اور احترام پر مبنی رویہ اپنانے پر زور دیا۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں پولیس کی کوششیں چار سے پانچ گنا بڑھ چکی ہیں جبکہ اے ٹی ایف الاو¿نس میں بہتری لائی گئی ہے اور آئندہ مزید اضافہ بھی کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فرائض کی مو¿ثر انجام دہی کے لیے اے ٹی ایف ٹریننگ ناگزیر ہے جس کا بنیادی مقصد دہشت گردوں کے خلاف مو¿ثر کارروائی ہے۔آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہرنے اے ٹی ایف ٹریننگ کور س کے پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے اہلکاروں میں انعام اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمانڈنٹ اے ٹی ایف سکول رحمت اللہ نے کہا کہ دارہ ہذا کا قیام اسی پہلو کی ایک معمولی مگر مضبوط کڑی ہے۔ صوبہ بلوچستان میں امن کے قیام میں پولیس کا کردار ہمیشہ ہی سے غیر معمولی رہا ہے اور یہ غیر معمولی کردار ان جوانوں کو دی گئی پیشہ وارانہ تربیت کے مرہون منت ہے اور اس ضمن میں TRAINING SCHOOL ATFکی خدمات قابل ستا ئش ہیں اس سکول میں SSG کمانڈوز اور ATF کے ماہر انسٹرکٹر ز کی زیر نگرانی 04 ماہ پر مشتمل انسداد دہشتگردی کی تربیت دی جاتی ہے جس میں دوران ٹریننگ جوانو ں کو جسمانی تربیت ، ہتھیاروں کا استعمال، نشانہ بازی ،دہشت گردوں کے خلاف شہری علاقوں و جنگلوں میں نپٹنے اور بغیر ہتھیاروں کے بھی مسلح مجرموں کو زیر کرنے کی مہارت دی جاتی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Quetta: January 1, 2026:. Inspector General of Police Balochistan Muhammad Tahir said that while performing duties, respect for human rights and the self-respect of citizens should be taken care of and the motto of becoming the protector and helper of the people should be adopted. Peace has been established in Balochistan due to the eternal sacrifices of the security forces. In addition to professional training, especially anti-terrorism training, other courses are also being conducted for the police. Balochistan Police has played an important role in establishing law and order in the province, which is well-known and I pay tribute to the police personnel. So far, 18 basic courses have been completed in the ATF School and more than 4,000 youth have completed their training and are serving in their districts. He expressed these views while addressing the participants of the badge passing out parade of 124 personnel who completed the basic course and 118 personnel who completed the refresher course at the ATF Training School. On this occasion, Additional IG Police Javed Ali Mehar, Additional IG and Commandant BC Ashfaq Ahmed, Deputy Commandant ATF and other police officers were also present. The IG Police said that the police are being equipped with modern technology and professional training so that they can effectively deal with the challenges faced. He said that out of more than 40,000 personnel of the Balochistan Police, more than 1,000 personnel have been martyred for the sake of the homeland. He said that the police is playing a key role in protecting the lives and property of the people and more than 4,000 youth have completed their training from the ATF Training School so far. IG Police congratulated the passing out soldiers and said that he is sure that these officials will not hesitate to make any sacrifice for the protection of the people. IG Police Balochistan Muhammad Tahir has said that some vested interests and external elements are trying to disrupt the peace and order of the province, in whose actions innocent citizens are losing their lives. He said that conspiracies are ongoing to target the peace of Balochistan, but the police is taking strong action against these elements. IG Police said that we have to defend the country without being misled by anyone and play every possible role to protect the lives, property and honor of the people. He stressed on ensuring discipline and teamwork in the police force and adopting a sincere and respectful attitude towards the people. He said that the efforts of the police have increased four to five times compared to last year, while the ATF allowance has been improved and will be increased further in the future. He said that ATF training is indispensable for the effective performance of duties, the main objective of which is effective action against terrorists. IG Police Balochistan Muhammad Tahir distributed prizes and certificates of appreciation to the personnel who demonstrated high performance in the passing out parade ceremony of ATF training course. On this occasion, Deputy Commandant ATF School Rehmatullah said that the establishment of this camp is a small but strong link in this aspect. The role of the police in establishing peace in Balochistan province has always been exceptional and this exceptional role is due to the professional training given to these youths and in this regard, the services of TRAINING SCHOOL ATF are commendable. In this school, anti-terrorism training of 04 months is given under the supervision of SSG commandos and expert instructors of ATF, in which during the training, the youths are given physical training, use of weapons, shooting, dealing with terrorists in urban areas and forests and subduing armed criminals even without weapons.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر11/2026
قلات یکم جنوری۔ڈپٹی کمشنرمنیردرانی نےکہاہیکہ صحت کے شعبے کو بہتر بنانے میں PPHI کا کردار نمایاں ہے ڈسٹرکٹ قلات میں ڈی ایس ایم مجیب بلوچ کی محنت کی بدولت پی پی ایچ آئی قلات بہترین کارکردگی پیش کررہاہےضلعی انتظامیہ اور پی پی ایچ آئی مل کر صحت کے شعبے کو مزید بہتر بنانے کے لیئے کام کریں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹرنصراللہ لانگو اور ڈسٹرکٹ ٹی بی کنٹرول انچارج ڈاکٹر محمدیعقوب زہری کے ہمراہ پی پی ایچ آءدفتر دورے کے موقع پر منیجمنٹ حکام سے گفتگو کرتے ہوئےکیا ڈی ایس ایم PPHIمجیب بلوچ نے ڈپٹی کمشنر کو دفتردورے کے موقع پراسٹاف کا تعارف کرایا اور پی پی ایچ آئی کے ادویات اسٹور میں دستیاب ادویات اور بی ایچ یوز کو فراہم کرنے والے ادویات ایمبولینسسز اور دیگر امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر12/2026
خضدار یکم جنوری ۔ : اسپیشل سیکریٹری محکمہ ہیلتھ بلوچستان شہک جان بلوچ نے ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی کے ہمراہ جھالاوان ٹیچنگ ہسپتال خضدار کا تفصیلی دورہ کیا،ہسپتال کی سہولیات میں بہتری کے لیئے اہم اقدامات کے آغاز کا اعلان محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں مثبت پیش رفت کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اسپیشل سیکریٹری ہیلتھ بلوچستان شہک جان بلوچ نے جمعرات کے روز ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی کے ہمراہ جھالاوان ٹیچنگ ہسپتال خضدار کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔دورے کے دوران اسپیشل سیکریٹری ہیلتھ شہک بلوچ نے ہسپتال کی تعمیر، ترقی اور اصلاحات کے لیئے جاری اقدامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے ہسپتال میں اے آئی فریم حاضری نظام کو مکمل فعال بنانے، میڈیسن سپلائی چین منیجمنٹ سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ رکھنے اور فعال کرنے کے احکامات جاری کیئے ، ہسپتال میں انٹرنیٹ کی بحالی اور او پی ڈی کا ڈیٹا آن لائن کرنے کی ہدایات بھی دیئے۔ اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کی توسط سے گائنی اور آپریشن تھیٹر کے لیئے ضروری مشینری بی ایس ڈی آئی پروگرام کے اگلے فیز میں فراہم کرنے کی یقین دھانی کرادی۔ ہیلتھ کارڈ کو جھالاوون ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں جلد فعال کیا جائے گا اور اس سلسلے میں خصوصی ٹیم بھیجی جائے گی تاکہ شہریوں کو مفت علاج کی سہولت مل سکے۔ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت مل کر ہسپتال کی سہولیات کو عوام دوست بنانے کے لیئے مذید اقدامات عمل میں لائیں گے۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ پر زور دیا کہ عملے میں بہتر رابطہ کاری یقینی بنائی جائے کیونکہ ننانوے فیصد مسائل انتظامی نوعیت کے ہیں اور ان کا حل تعاون سے ممکن ہے۔اسپیشل سیکریٹری ہیلتھ شہک جان بلوچ اور ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی کا کہناتھانے کہ صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور سیکریٹری ہیلتھ مجیب احمد کی قیادت میں ہسپتالوں کی بہتری کے لیئے مسلسل اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے ہسپتال عملے کو سختی سے تاکید کی کہ ہسپتال میں رابطہ کاری یعنی بہتر کوارڈینیشن اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیاجائے تاکہ معاملات مزید بہتر ہو سکیں۔ اسپیشل سیکریٹری ہیلتھ شہک جان بلوچ کا کنہا تھاکہ آج ہسپتال کا میں نے تفصیلی معائنہ کیا ہے ہسپتال میں بہتری کی ضرورت ہے اور اس میں ہسپتال انتظامیہ ڈاکٹرز اور عملے کو یہ دکھانا ہوگا کہ وہ احسن انداز میں کام کررہے ہیں۔اور عوام کو علاج کی مد میں ریلیف پہنچارہے ہیں۔ اس دورے کے موقع پر ڈی ایچ او خضدار ڈاکٹر نسیم لانگو ڈاکٹر سعید احمد شاہوانی ڈاکٹر محمد رفیق ساسولی پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی خضدار کے صدر عبدالرشید غلامانی و دیگر بھی موجود تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر13/2026
کوئٹہ یکم جنوری۔ بولان میڈیکل کالج میں MBBS اور BDS سیشن 2025-26 کے لیے داخلوں کا اعلان بولان میڈیکل کالج کوئٹہ نے تعلیمی سال 2025-26 کے لیے ایم بی بی ایس (MBBS) اور بی ڈی ایس (BDS) پروگرامز میں داخلوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق داخلے صوبہ بلوچستان کے ڈومیسائل رکھنے والے امیدواروں کے لیے اوپن میرٹ، اقلیتی نشستوں، آزاد کشمیر (AJ&K) اور دیگر مختص کوٹہ جات پر کیے جائیں گے۔اعلان کے مطابق داخلہ فارم بولان میڈیکل کالج کی سرکاری ویب سائٹ www.bmc.edu.pk سے آن لائن ڈاو¿ن لوڈ کیے جا سکتے ہیں۔ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فارم مکمل کرکے مقررہ فیس 5000 روپے نیشنل بینک آف پاکستان (NBP) کے اکاو¿نٹ نمبر 0184-4014858565 میں جمع کروائیں اور بینک چالان فارم کے ساتھ درخواست داخلہ برانچ میں جمع کرائیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 02 جنوری 2026 شام 5 بجے مقرر کی گئی ہے۔ مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔انتظامیہ نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ داخلہ فارم بروقت مکمل کرکے تمام ضروری دستاویزات کے ساتھ جمع کروائیں تاکہ کسی قسم کی دشواری سے بچا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر14/2026
چمن یکم جنوری ۔ چمن اے سی چمن امتیاز علی بلوچ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ محکمہ تعلیم کی آفیسران پر مشتمل اے سی چمن کی چیئرمین شپ میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی اور کمیٹی موسم سرما اور دیگر ایام میں سکولوں کی سرپرائز وزٹ کریں گے اور اقراءاور پرائیوٹ سکولوں کی نگرانی کریگی اور تمام پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کرائیں گے اور کسی بھی سرکاری سکول کی اساتذہ کو پرائیویٹ سکولوں میں ڈیوٹی کے دوران پرائیویٹ سکولوں میں پڑھانے کی ممانعت کو یقینی بنائیں گے اور متعلقہ کمیٹی تعطیلات کے دوران موسم سرما اور خاص کر صبح کے وقت پرائیویٹ سکولوں کی مانیٹرنگ کریں گے کہ موسم سرما کی تعطیلات کے دوران کسی بھی اقراء اور پرائیوٹ سکولوں کو کھولنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبر نامہ نمبر15/2026
سبی یکم جنوری ۔ صوبائی وزیر صنعت و حرفت سردار کوہیار خان ڈومکی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت میرٹ پر یقین رکھتی ہے اور ہر شعبے میں نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت میں نئے بھرتی ہونے والے ملازمین میں تعیناتی کے آرڈرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی، چیئرمین میونسپل کمیٹی سردار محمد خان خجک، وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی میر دینار خان ڈومکی، اسسٹنٹ کمشنر سبی میر بہادر خان بنگلزئی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالستار لانگو، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اکبر سولنگی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر قادر ہارون سمیت دیگر متعلقہ افسران و معززین بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام نئی تعیناتیاں مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کابینہ میں شمولیت کے بعد وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مجھ سے کہا تھا کہ ہر سطح پر میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھا جائے اور کسی بھی تقرری میں میرٹ سے ہٹ کر فیصلہ نہ کیا جائے، یہی صوبائی حکومت کی پالیسی اور عزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت صرف روزگار کی فراہمی تک محدود نہیں بلکہ بے روزگار نوجوانوں کو خود کفیل بنانے کے لیے مختلف پروگرامز متعارف کروائے گئے ہیں۔نوجوانوں کو کاروبار کے آغاز کے لیے قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں اور انٹرپرینیورشپ سے متعلق تربیت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے کاروباری منصوبے پیش کریں، حکومت انہیں مالی معاونت فراہم کرے گی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اس کے علاوہ بھی کئی پروگرامز جاری ہیں جن کے ذریعے نوجوانوں کو ہنر مند بنایا جا رہا ہے تاکہ وہ باعزت روزگار حاصل کر سکیں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ٹھیک ہے، پیرا اس انداز میں لکھ دیں واضح رہے کہ تقریب کے دوران محکمہ صحت میں مختلف کیٹیگریز کے تحت 42 تعیناتی آرڈرز جبکہ محکمہ تعلیم میں مختلف کیٹیگریز کے تحت 63 تعیناتی آرڈرز نئے بھرتی ہونے والے ملازمین میں تقسیم کیے گئے۔ انہوں نے نئی تعیناتی پانے والے ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1/2026
کوئٹہ یکم جنوری: بلوچستان ۔ سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلا ل خان کاکڑ نے کہاہے کہ بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر جلد فعال ہوگا جس سے رکاوٹوں کے خاتمے اور تاخیر میں کمی کے ذریعے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو گا، بی ایف سی کا قیام وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کی جانب اہم قدم ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کی جانب سے دی گئی بریفنگ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں سی ای او قائم لاشار ی سمیت دیگر حکام نے شرکت کی، اس موقع پربتایا گیا کہ بزنس سہولت مرکزکو تمام سہولیات سے مزین کیا گیا ہے اور صوبائی محکموں کی جانب سے فوکل پرسزنز مقرر کر دئیے گئے ہیں جو درخواست گزار کی فائلوں کو فوری پراسیس کرنے میں ا[نا کردار ادا کرینگے، وائس چیئرمین بلا ل خان کاکڑنے کہا کہ ماضی میں لائسنسوں اور اجازت ناموں کے حصول کا عمل نہ صرف وقت طلب تھا بلکہ پیچیدہ بھی تھا۔ تمام ضروری خدمات کو ایک جگہ فراہم کرکے BFC نے اس عمل کو تیز، شفاف اور موثر بنا دیا ہے۔ سی ای او قائم لاشاری نے کہا کہ سرکاری محکموں کے ساتھ مربوط رابطہ کاری کے ذریعے یہ مرکز سرمایہ کاروں کو ریگولیٹری منظوریوں، این او سی، محکمانہ اجازت ناموں اور اراضی کی فراہمی، یوٹیلٹیز، ٹیکس اور تجارت سے متعلق معلومات تک رسائی میں معاونت فراہم کرے گا۔ اس مربوط نظام کی بدولت کاروباری سرگرمیوں کے آغاز یا توسیع کے لیے درکار وقت، محنت اور اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Quetta, January 1:Vice Chairman of the Balochistan Board of Investment and Trade, Bilal Khan Kakar, stated that the Business Facilitation Center (BFC) will soon become operational, which will enhance investors’ confidence by removing obstacles and reducing delays. He said that the establishment of the BFC is an important step toward the vision of Chief Minister Balochistan, Mir Sarfaraz Bugti.He expressed these views while speaking at a briefing given by BBoIT officials. The meeting was attended by the Board’s CEO, Qaim Lashari, along with other officials. On this occasion, it was informed that the Business Facilitation Center has been equipped with all necessary facilities, and focal persons have been nominated by provincial departments who will play an active role in the prompt processing of applicants’ files.Bilal Khan Kakar said that in the past, the process of obtaining licenses and permits was not only time-consuming but also complicated. By providing all essential services under one roof, the BFC has made this process faster, more transparent, and more efficient.CEO Qaim Lashari said that through coordinated liaison with government departments, the center will facilitate investors in obtaining regulatory approvals, NOCs, departmental permissions, provision of land, utilities, taxation, and access to trade-related information. He added that due to this integrated system, there will be a significant reduction in the time, effort, and costs required to start or expand business activities.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبرRecast 13/2025
کوئٹہ یکم جنوری۔ بولان میڈیکل کالج میں MBBS اور BDS سیشن 2025-26 کے لیے داخلوں کا اعلان بولان میڈیکل کالج کوئٹہ نے تعلیمی سال 2025-26 کے لیے ایم بی بی ایس (MBBS) اور بی ڈی ایس (BDS) پروگرامز میں داخلوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق داخلے صوبہ بلوچستان کے ڈومیسائل رکھنے والے امیدواروں کے لیے اوپن میرٹ، اقلیتی نشستوں، آزاد کشمیر (AJ&K) اور دیگر مختص کوٹہ جات پر کیے جائیں گے۔اعلان کے مطابق داخلہ فارم بولان میڈیکل کالج کی سرکاری ویب سائٹ www.bmc.edu.pk سے آن لائن ڈاون لوڈ کیے جا سکتے ہیں۔ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فارم مکمل کرکے مقررہ فیس 5000 روپے نیشنل بینک آف پاکستان (NBP) کے اکاونٹ نمبر (Accoun .No:0184-4014858565میں جمع کروائیں اور بینک چالان فارم کے ساتھ درخواست داخلہ برانچ میں جمع کرائیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 02 جنوری 2026 شام 5 بجے مقرر کی گئی ہے۔ مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔انتظامیہ نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ داخلہ فارم بروقت مکمل کرکے تمام ضروری دستاویزات کے ساتھ جمع کروائیں تاکہ کسی قسم کی دشواری سے بچا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر17/2025
کوئٹہ یکم جنوری۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کانفرنس منعقد ہوا جس میں صوبے بھر میں محکمہ تعلیم اور صحت میں عارضی بنیادوں پر تعیناتیاں، عوام کی کھلی کچہریوں میں فوری مسائل کا حل، پرائس کنٹرول کا مکمل نفاذ، پلاسٹک بیگز پر پابندی، جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور سوشل میڈیا کے ذریعے ان کی مثبت پروجیکشن پر اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ محمد حمزہ شفقات، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ذاہد سلیم، سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی سید فیصل احمد، سیکرٹری اطلاعات عمران خان، سیکرٹری تعلیم (سکولز) اسفندیار خان جبکہ ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس میں عوامی فلاح و بہبود اور صوبے کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے جامع حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکریٹری نے کہا کہ مذکورہ محکموں میں عارضی بنیادوں پر تعیناتیاں جلد از جلد پر کی جائیں تاکہ باقی ماندہ غیر فعال سکولز فعال کئے جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کھلی کچہریوں کا باقاعدہ انعقاد کریں، جہاں عوام کے مسائل جیسے پانی، بجلی، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں فوری حل فراہم کیے جائیں۔ عوام کو ریلیف پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے، کھلی کچہریاں اس ذمہ داری کی ادائیگی کا بہترین ذریعہ ہیں۔ انہوں نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر نظر رکھی جائے اور مارکیٹوں میں مصنوعی قیمتیں نہ چلنے دی جائیں۔ متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں فعال بنائی جائیں اور مہنگائی کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں۔ چیف سیکرٹری نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی کا نفاذ یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر خاص زور دیتے ہوئے چیف سیکریٹری نے کہا کہ صوبے بھر کے زیر تعمیر سکول، ہسپتال، سڑکیں اور واٹر سپلائی سمیت تمام سکیمیں مقررہ مدت میں مکمل کی جائیں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان ترقیاتی منصوبوں کی پروجیکشن کا حکم دیا گیا تاکہ عوام تک مثبت تصویریں پہنچائی جائیں اور صوبائی حکومت کی کارکردگی کو اجاگر کیا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر18/2026
سبی یکم جنوری ۔ سبی کے علاقے چینک چوک کے قریب کریکر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی موقع پر پہنچے اور علاقے کی فوری ناکہ بندی کروائی تاکہ مزید خطرات سے بچا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے زخمیوں کی عیادت کے لیے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کی گئی۔ ڈاکٹرز اور طبی عملہ الرٹ رہے جبکہ شدید زخمیوں کو کوئٹہ اور دیگر سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت بھی دی گئی۔ سیکورٹی فورسز کو الرٹ رہنے اور مزید حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر19/2026
تربت یکم جنوری۔ کیچ اسپورٹس اینڈ فٹنس فیسٹیول کی فٹبال ٹرافی کی تقریبِ رونمائی فٹسال گراو¿نڈ، ایئرپورٹ چوک تربت میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا، جبکہ مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ تھے۔تقریب میں فیسٹیول منیجر التاز سخی، فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حاجی فدا احمد، چاکر بلوچ سمیت کھیلوں سے وابستہ شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے کہا کہ کیچ کے نوجوان کھیلوں اور اپنی ثقافت سے گہری محبت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فٹبال سمیت مختلف کھیلوں میں نوجوانوں کا شوق قابلِ تحسین ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فیسٹیول میں لیاری سے لے کر ایران تک کی ٹیمیں شرکت کریں گی، جبکہ اسکول، کالج اور یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کے لیے بھی خصوصی پروگرام شامل کیے گئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ فیسٹیول میں فٹبال، کرکٹ، میراتھن ریس کے ساتھ ساتھ بلوچی ثقافت کے روایتی کھیل بھی شامل کیے گئے ہیں تاکہ جدید کھیلوں کے ساتھ مقامی کھیلوں کو بھی فروغ دیا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میراتھن ریس کو فیسٹیول کا خصوصی حصہ بنایا گیا ہے، جس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑی کو ایک لاکھ روپے، دوسری پوزیشن پر پچاس ہزار روپے اور تیسری پوزیشن پر پچیس ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے امید ظاہر کی کہ کیچ کے عوام اس فیسٹیول کو کامیاب بنانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 5 جنوری کو کیچ اسپورٹس اینڈ فٹنس فیسٹیول کا شاندار افتتاح ہوگا، جس میں سیاسی قیادت، سرکاری افسران اور عوام الناس کی بڑی تعداد شرکت کرے گی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرے گی۔اس موقع پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ فیسٹیول میں مجموعی طور پر 16 فٹبال ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں لیاری، چمن، مچھ بولان، گوادر اور دیگر علاقوں کی ٹیموں کے علاوہ ایران سے ایک بین الاقوامی ٹیم بھی شامل ہے۔ فٹبال میچز کا آغاز 5 جنوری کو گوادر اور کراچی کی ٹیموں کے مابین مقابلے سے ہوگا۔آخر میں ڈپٹی کمشنر بشیر احمد بڑیچ، فیسٹیول سیکرٹری التاز سخی، عمر ہوت اور دیگر معززین نے فٹبال ٹرافی فٹبال کمیٹی کے حوالے کی۔ تقریب میں فٹبال کھلاڑیوں اور معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر20/2026
زیارت یکم جنوری ۔ ڈپٹی کمشنر زیارت محمد ریاض خان داوڑ کی خصوصی ہدایت پر، اسسٹنٹ کمشنر زیارت ساجدالرحمان کوڑو اور تحصیلدار زیارت نور احمد پانیزئی کی نگرانی میں، بارش اور برفباری میں ضلعی انتظامیہ، C&W, اور لیویز فورس کے مسلسل دو دن محنت اور کوششوں سے مین کوئٹہ ٹو لوڑی ٹاپ زیارت روڈ،کوتل سڑی ٹو چوتیر روڈ،ایف سی میس ٹو قائداعظم ریذیڈنسی روڈ اور ریزیڈنسی ٹو پروسپیکٹ پوائینٹ روڈ، کو بارش اوربرف باری کے وقت ہیوی مشینری لگا کر ٹریفک کیلئے کھولا رکھا گیا اور ہر قسم کے ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بحال کردیا۔ ڈپٹی کمشنر زیارت محمد ریاض خان داوڑ نے کہا کہ زیارت میں برف باری کے وقت ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے الرٹ ہوتے ہوئے تمام سڑکوں کو کھولا رکھا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی مشکلات کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمب21/2026
کوئٹہ یکم جنوری ۔ ڈپٹی کمشنر کو قانون کے تحت ایکس آفیشو جسٹس آف دی پیس کے اختیارات حاصل ہیں، جن کا مقصد عوام کو فوری اور مو¿ثر انصاف تک رسائی فراہم کرنا ہے۔ضابطہ فوجداری (CrPC) کی دفعات 22-A اور 22-B کے تحت ڈپٹی کمشنر پولیس کے انتظامی امور میں نگرانی کا کردار ادا کرتے ہیں تاکہ قانون پر درست اور منصفانہ عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔ان اختیارات کے تحت ڈپٹی کمشنر:قابلِ دست اندازی جرم کی صورت میں ایف آئی آر کے اندراج کے احکامات جاری کر سکتے ہیںپولیس کی جانب سے غیر ضروری تاخیر یا انکار کی صورت میں قانونی ہدایات دے سکتے ہیںشہریوں کو پولیس کے غیر قانونی اقدامات یا ہراسانی سے تحفظ فراہم کرتے ہیںاس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ شکایات پر قانون کے مطابق کارروائی ہوواضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر:خود تفتیش نہیں کرتےکسی ملزم کے جرم یا بے گناہی کا فیصلہ نہیں کرتےعدالتی اختیارات میں مداخلت نہیں کرتے یکس آفیشو جسٹس آف دی پیس کا کردار پولیس اور عدالتی نظام کے درمیان ایک سہولت کار کا ہے، جس کا بنیادی مقصد عوامی شکایات کا بروقت ازالہ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video