خبرنامہ نمبر1461/2026
کوئٹہ 19فروری ۔ صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان سے سیکرٹری پی ایچ ای ہاشم علزئی نے ایک اہم ملاقات کی جس میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای) سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران سیکرٹری پی ایچ ای نے صوبائی وزیر کو محکمہ کی مجموعی کارکردگی، جاری ترقیاتی منصوبوں اور انتظامی معاملات پر جامع بریفنگ دی۔سیکرٹری پی ایچ ای کی جانب سے صوبے بھر میں جاری اسکیموں، بالخصوص دیہی و شہری علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے منصوبوں پر پیش رفت رپورٹ پیش کی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ متعدد منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں جبکہ بعض نئے منصوبوں پر بھی کام کا آغاز کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ملاقات میں عوامی سہولیات کی بہتری، شفافیت کے فروغ اور محکمانہ کارکردگی میں مزید اضافے سے متعلق مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر ہدایت کی کہ جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور فنڈز کے موثر استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔صوبائی وزیر سردارعبدالرحمان نے محکمہ پی ایچ ای کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ مانیٹرنگ کے نظام کو مزید موثر بنائیں اور عوامی شکایات کے ازالے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنائیں۔ انہوں نے کہا کہ بہتر کارکردگی کے ذریعے ہی عوام کا اعتماد بحال رکھا جا سکتا ہے۔ ملاقات میں چیف انجینئر نارتھ اعظم زرکون اور چیف انجینئر ساوتھ عبدالمطلب بلوچ بھی موجود تھے، جنہوں نے اپنے اپنے ریجنز میں جاری منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1462/2026
کوئٹہ19فروری ۔ بلوچستان ریونیو اتھارٹی (بی آر اے) نے بیرونِ ملک روزگار کیلئے افراد اور گروپس کی بھرتی میں مصروف اسٹینڈ الون ریکروٹنگ ایجنٹس کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ فوری طور پر بی آر اے کے ساتھ اپنی رجسٹریشن مکمل کریں اور ہر ٹیکس پیریڈ کی ریٹرن بروقت جمع کرائیں تاکہ قانونی تقاضوں کی مکمل پاسداری یقینی بنائی جا سکے۔بی آر اے کے مطابق بلوچستان سیلز ٹیکس آن سروسز (BSTS) ایکٹ 2015 کے شیڈول-III، ترمیم شدہ فنانس ایکٹ 2025 کے تحت ریکروٹنگ ایجنٹس کی جانب سے بیرونِ ملک روزگار کیلئے بھرتی کی خدمات پر 5 فیصد ٹیکس مقرر ہے۔ تمام متعلقہ سروس پرووائیڈرز پر لازم ہے کہ وہ مقررہ شرح کے مطابق ٹیکس کی ادائیگی یقینی بنائیں اور مقررہ وقت کے اندر اپنی ٹیکس ریٹرنز جمع کرائیں۔اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ رہنے، ٹیکس واجبات ادا نہ کرنے یا بروقت ریٹرن جمع نہ کرانے کی صورت میں بی ایس ٹی ایس ایکٹ 2015 کے تحت جرمانے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ بی آر اے نے ریکروٹنگ ایجنٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹیکس قوانین کی مکمل پیروی کریں تاکہ جرمانوں اور قانونی پیچیدگیوں سے بچا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1463/2026
اسلام آباد19فروری ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و منصوبہ بندی بلوچستان زاہد سلیم نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جامع اور پائیدار سماجی خدمات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے مربوط حکمتِ عملی، شراکت داری اور موثر پالیسی سازی ناگزیر ہے وہ اسلام آباد میں منعقدہ پالیسی مشاورتی اجلاس بعنوان “بلوچستان میں جامع اور موسمیاتی و سماجی چیلنجز سے ہم آہنگ سماجی خدمات کی جانب پیش رفت” سے افتتاحی خطاب کر رہے تھے۔ یہ مشاورتی اجلاس محکمہ ترقیات و منصوبہ بندی حکومتِ بلوچستان کے زیرِ اہتمام سرینا ہوٹل اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسیف) نے تکنیکی معاونت فراہم کی زاہد سلیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلوچستان کو جغرافیائی وسعت، موسمیاتی تبدیلیوں، قدرتی آفات اور سماجی و معاشی چیلنجز جیسے مسائل کا سامنا ہے، جن سے نمٹنے کے لیے صحت، تعلیم، پینے کے صاف پانی، غذائیت اور سماجی تحفظ کے شعبوں میں جامع اور دیرپا اصلاحات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ سماجی خدمات کو زیادہ شمولیتی، مساوی اور بحرانوں سے نمٹنے کے قابل بنایا جائے تاکہ صوبے کے ہر شہری، بالخصوص خواتین، بچوں اور کمزور طبقات کو معیاری سہولیات میسر آسکیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتِ بلوچستان پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے پرعزم ہے اور اس ضمن میں شواہد پر مبنی پالیسی سازی، بین الصوبائی و بین الاقوامی تعاون، اور ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ مو¿ثر اشتراکِ عمل کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مشاورتی اجلاس کا مقصد متعلقہ ماہرین، پالیسی سازوں اور ترقیاتی شراکت داروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے ایسی قابلِ عمل سفارشات مرتب کرنا ہے جو بلوچستان میں سماجی خدمات کے نظام کو مزید مضبوط اور موثر بنا سکیں ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے یونیسیف کی تکنیکی معاونت کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی اداروں کے تجربات اور مہارت سے استفادہ کرتے ہوئے بلوچستان میں بچوں اور کمزور طبقات کے لیے بہتر مواقع اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا مشاورتی اجلاس میں وفاقی و صوبائی حکام، ترقیاتی شراکت داروں، ماہرین تعلیم و صحت، اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی اور بلوچستان میں سماجی خدمات کی بہتری کے لیے مختلف تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1464/2026
قلات 19فروری۔ ڈپٹی کمشنر منیراحمددرانی کے زیرصدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ مینیجمنٹ کمیٹی کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ ڈی ایچ او ڈاکٹرانجم بلوچ ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹرنصراللہ لانگو DSM پی پی ایچ آئی مجیب بلوچ ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹرمحمداقبال نورزئی انچارج آرایچ سی مندے حاجی ڈاکٹر فدا بلوچ ڈاکٹرمنور ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹرمحمدطاہر ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس کے آفتاب دہوار ڈسٹرکٹ میڈیسن اسٹور انچارج ڈاکٹر وسیم لانگو سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ او آفس رضوان حیدر نے شرکت کی اجلاس میں صحت کے شعبے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور دیگر ٹیکنیکل اسٹاف کی حاضریاں ڈاکٹروں اور دیگر اسٹاف کی کمی ڈاکٹروں کی ٹرانسفرپوسٹنگ ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی بی ایچ یوز میں ایمبو لینسز اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی اور دیگر امور سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا ڈپٹی کمشنرمنیراحمددرانی نے کہاکہ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیئے لوگوں کا صحت مندہونا ضروری ہےڈاکٹرز اور دیگر ٹیکنیکل اسٹاف اپنے جائے تعیناتیوں پر حاضری یقینی بنائیں غفلت اور لاپروائی قابل قبول نہیں عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی ہم سب کی زمداری ہے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ قلات محکمہ صحت قلات سے ہرممکن تعاون جاری رکھے گا صحت کے شعبے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1465/2026
لورالائی، 19 فروری ۔ کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے متحرک ہوگئی ہے۔ اسی سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لورالائی اسماعیل مینگل اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی لورالائی محب اللہ خان بلوچ نے رمضان سستہ بازار کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے انتظامی امور، اشیائے خوردونوش کے معیار، قیمتوں اور فراہمی کے نظام کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ دورے کے دوران افسران نے مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا، سرکاری نرخناموں کا موازنہ کیا اور دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے معیاری اشیاء مناسب نرخوں پر دستیاب رکھی جائیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسماعیل مینگل نے واضح کیا کہ ماہِ مقدس رمضان میں عوام کو سستی اور معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اور کسی بھی صورت ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی یا نرخوں میں خودساختہ اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت دی کہ سستہ بازار میں اشیائ کی مسلسل دستیابی، شفاف نگرانی اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہری حقیقی معنوں میں حکومتی ریلیف سے مستفید ہو سکیں۔چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محب اللہ خان بلوچ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ رمضان سستہ بازار میں صفائی، سیکیورٹی، پارکنگ اور دیگر بنیادی سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے گا تاکہ شہریوں کو پرامن اور سہل ماحول میسر آسکے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت ہر ممکن اقدامات بروئے کار لا رہی ہے اور رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مانیٹرنگ کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔ضلعی انتظامیہ کے اس فعال اقدام کو شہری حلقوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ رمضان سستہ بازار کے موثر انتظامات سے مہنگائی کے اثرات کم ہوں گے اور عوام کو معیاری اشیاء مناسب قیمتوں پر میسر آئیں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1466/2026
نصیرآباد19فروری ۔ نصیر آباد میں محکمہ ایجوکیشن تعیناتیوں پر اعتراضات کی سماعت جاری ڈپٹی کمشنر نصیر آباد ذوالفقار علی کرار کی زیر صدارت محکمہ ایجوکیشن میں تعیناتیوں کے حوالے سے اعتراضات کی سماعت کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا، جس میں دیگر خواتین امیدواروں نے کمیٹی کے سامنے اپنے اعتراضات پیش کیے۔ اعتراضات سننے والی کمیٹی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالحفیظ کھوسہ، عبدالواحد سومرو اور عمرانہ انجم سمیت دیگر افسران شامل تھے۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کیپٹن ریٹائرڈ ذوالفقار علی کرار نے فرداً فرداً تمام خواتین امیدواروں کے اعتراضات سنے اور ہر معاملے کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کسی بھی امیدوار کے ساتھ حق تلفی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام کارروائی حکومت بلوچستان کی ہدایات کے مطابق شفاف انداز میں مکمل کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اعتراضات سننے کا عمل اس لیے جاری ہے تاکہ ہر حقدار امیدوار کو اس کا جائز حق مل سکے۔ جعلی ڈگری رکھنے والے امیدواروں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی کیونکہ اس عمل سے نہ صرف سرکاری وقت ضائع ہوتا ہے بلکہ مستحق امیدواروں کے ساتھ ناانصافی بھی ہوتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اس سے قبل بھی ضلع انتظامیہ کی جانب سے جعلی ڈگری ہولڈرز کے خلاف مقدمات درج کیے جا چکے ہیں تاکہ آئندہ کوئی بھی اس قسم کے غیر قانونی عمل سے باز رہے، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ میرٹ کو یقینی بناتے ہوئے ایسے امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا جو بچوں کے بہتر مستقبل کی تعمیر میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1467/2026
جعفرآباد19فروری ۔ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (DCC)، ڈسٹرکٹ امپلیمنٹیشن کمیٹی (DIC) اور ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کوآرڈینیشن کمیٹی (DICC) کے اہم اجلاسز منعقد ہوئے جن میں ضلعی سطح پر ترقیاتی امور، امن و امان کی صورتحال اور محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں بی ایس ڈی آئی فیز ٹو کے تحت مختلف ترقیاتی اسکیموں کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خالد خان نے کہا کہ ایسے ترقیاتی منصوبوں کو اولین ترجیح دی جائے گی جو کھلی کچہریوں میں عوام کی جانب سے براہِ راست پیش کیے گئے مسائل کے حل سے متعلق ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کا بنیادی مقصد عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے اقدامات کرنا ہے جن کے ثمرات فوری اور دیرپا طور پر عوام تک پہنچ سکیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تعلیم، صحت، پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ، لوکل گورنمنٹ اور دیگر محکموں کی اسکیمات خالصتاً عوامی ضرورت اور فلاح کو مدنظر رکھ کر تیار کی جائیں تاکہ شکایات کا موثر تدارک ممکن ہو سکے۔ بعدازاں ڈسٹرکٹ امپلیمنٹیشن کمیٹی (DIC) اور ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کوآرڈینیشن کمیٹی (DICC) کے اجلاس بھی ڈپٹی کمشنر خالد خان کی زیر صدارت منعقد ہوئے جن میں ضلعی محکموں کے سربراہان اور انٹیلیجنس اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع بھر کی امن و امان کی مجموعی صورتحال، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں، سیکیورٹی چیلنجز اور law & order سے متعلق دیگر معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ مختلف محکموں اور اداروں نے اپنے اپنے شعبہ جات سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے ضلع میں امن و امان کو درپیش مسائل، حالیہ کیسز اور جرائم کے انسداد کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ امن و امان کی بہتری، مجرمانہ سرگرمیوں کی روک تھام اور عوامی تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ادارے مربوط رابطہ کاری کے ساتھ ذمہ دارانہ کردار ادا کریں تاکہ ضلع میں پائیدار امن اور ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1469/2026
لورالائی 19فروری۔ ڈپٹی کمشنرلورالائی میران بلوچ کے زیر صدارت ضلعی انتظامیہ کی جانب سے میونسپل کمیٹی لورالائی کے حال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، کھلی کچہری میں قبائلی عمائدین، سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی انجمن تاجران,ہندو برادری ناصر آباد،باور ناصران،صحافیوں اور عوام نےبڑی تعداد نے شرکت کرکے اپنے مسائل اور تجاویز پیش کیں۔جہاں ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے انتظامی امور، تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی، سڑکوں کی حالت، بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق درپیش مسائل تفصیل سے دریافت کیے۔ شرکائ نے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی، مراکز صحت میں ادویات کی دستیابی، عملے کی حاضری اور دیگر انتظامی امور سے متعلق اپنی آراء اور تجاویز پیش کیے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد عوامی مسائل کو براہِ راست سننا، ان کی نشاندہی کرنا اور ان کے فوری حل کے لیے موثر اقدامات اٹھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تعلیم و صحت کے شعبوں میں بہتری کے لیے متحرک ہے اور متعدد عملی اقدامات کیے جاچکے ہیں، جبکہ مزید اصلاحات بھی عمل میں لائی جارہی ہیں۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے بروقت کارروائی کو یقینی بنایا جائے اور پیش کردہ تجاویز پر سنجیدگی سے عملدرآمد کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے علاقائی عمائدین اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ تعلیمی اداروں اور مراکز صحت میں سہولیات کی فراہمی اور عملے کی حاضری کی باقاعدہ نگرانی کریں اور کسی بھی کوتاہی کی صورت میں فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کریں۔ کھلی کچہری کے اختتام پر شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا۔ کھلی کچہری میں ایف سی کرنل حسن،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اسماعیل مینگل اسسٹنٹ کمشنرمیختر یحییٰ خان کاکڑ، ایس ڈی پی او کریم مندو خیل ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہ زمان حمزہ زئی،ایکسین پی ایچ آءاختر مندو خیل ایکسین بی انیڈ آر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جعفر خان زرکون ،ڈسٹرکٹ آفیسرلاہوسٹاک،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر،چیف آفیسر محیب بلوچ سمیت مختلف سرکاری محکموں کے سربراہان نے شرکت کی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 1470/2026
لورالائی 19فروری۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( ریونیو) محمد اسماعیل مینگل کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کاایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبد الحمید ابڑو, ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر/فیمیل فوزیہ درانی ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر اور متعلقہ ڈی ڈی اوز نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع بھر میں تعلیمی امور، اسکولوں کی کارکردگی، اساتذہ کی حاضری اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل کو مزید موثر بنایا جائے اور طلبہ کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔اجلاس میں نان فنکشنل اسکولوں کو فعال (فنکشنل) بنانے کے حوالے سے بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ایڈشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل مینگل نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ غیر فعال اسکولوں کی وجوہات کا فوری تعین کرکے مرحلہ وار انہیں فعال بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو معیاری تعلیم کی سہولت میسر آسکے۔ایڈشنل ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ تعلیم کے شعبے میں بہتری ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس کے اختتام پر متعلقہ افسران کو مقررہ اہداف کے حصول کے لیے مربوط حکمت عملی اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1471/2026
استامحمد19فروری ۔ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد رمضان پلال کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد اسماعیل لاشاری نے تحصیل گنداخہ میں مکمل ہونے والے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی اور جامع دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ٹف ٹائلوں سے تعمیر شدہ گلیوں اور سڑکوں کا باریک بینی سے معائنہ کرتے ہوئے کام کے مجموعی معیار، مضبوطی اور پائیداری کا جائزہ لیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود متعلقہ افسران اور ٹھیکیداروں سے منصوبوں کی تکمیل کے مختلف مراحل، استعمال شدہ میٹریل کے معیار، گلیوں اور سڑکوں کی لمبائی و چوڑائی سمیت دیگر تکنیکی پہلوو¿ں پر تفصیلی بریفنگ لی انہوں نے واضح ہدایات جاری کیں کہ تمام ترقیاتی کام منظور شدہ نقشوں اور طے شدہ معیار کے عین مطابق مکمل کیے جائیں اور کسی قسم کی غفلت، کوتاہی یا ناقص میٹریل کے استعمال کی ہرگز گنجائش نہ ہواس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد رمضان پلال کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے سخت احکامات جاری کیے گئے ہیں، جن پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں کسی بھی قسم کی بدانتظامی یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ داران کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی مسلسل نگرانی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو دیرپا اور معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں اور وہ حکومتی اقدامات کے ثمرات سے بھرپور طور پر مستفید ہو سکیں۔بعد ازاں انہوں نے میٹرک کے جاری سالانہ امتحانات کے عمل کا جائزہ لینے کے لیے امتحانی مرکز کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے طلبہ کے رول نمبر سلپس چیک کیے، امتحانی ماحول اور انتظامات کا معائنہ کیا اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ نقل کی روک تھام کے لیے مور اور سخت اقدامات کیے جائیں تاکہ شفاف اور منصفانہ امتحانی عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1472/2026
کوئٹہ، 19 فروری ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ماہِ صیام کے دوران اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اپنے ایک پیغام میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مصنوعی مہنگائی، گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گراں فروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ مارکیٹوں کی مسلسل نگرانی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی ممکن ہو انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں تین لاکھ اٹھائیس ہزار مستحق خاندانوں کو خصوصی رمضان پیکج فراہم کیا جارہا ہے جس کا مقصد غریب اور کمزور طبقات کو مہنگائی کے اثرات سے محفوظ رکھنا اور انہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس پیکج کی شفاف تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے آٹھ رکنی ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹیوں کے ذریعے مستحقین تک امداد پہنچائی جارہی ہے تاکہ حق دار افراد کو بروقت اور منصفانہ طریقے سے سہولت میسر آئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت رمضان المبارک کے دوران عوامی ریلیف کے اقدامات کو مزید موثر بنائے گی اور کسی بھی سطح پر غفلت یا بدانتظامی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر انہیں قیمتوں میں اضافے یا رمضان پیکج کی تقسیم سے متعلق کوئی شکایت ہو تو وہ وزیر اعلیٰ شکایت سیل سے فوری طور پر رابطہ کریں تاکہ شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جاسکے وزیراعلیٰ نے یقین دہانی کرائی کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1473/2026
کوئٹہ، 19 فروری ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت افراد باہم معذور کی معاونت سے متعلق ”کمک سپورٹ فنڈ“ کی صوبائی کونسل کا دوسرا اجلاس جمعرات کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری سماجی بہبود حاجی ولی محمد نورزئی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان سمیت متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی جبکہ افراد باہم معذور کی نمائندہ تنظیموں کے عہدیداران بھی خصوصی طور پر مدعو تھے اجلاس میں بلوچستان میں افراد باہم معذور کی فلاح و بہبود کے جاری پروگرام کو مزید وسعت دینے اور اس کے مو¿ثر و شفاف عملدرآمد کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا وزیر اعلیٰ نے ہدایت جاری کی کہ افراد باہم معذور کی ماہانہ مالی معاونت میں نمایاں اضافہ کیا جائے تاکہ وہ باعزت اور باوقار زندگی گزار سکیں اجلاس میں خصوصی آلات، الیکٹرک وہیل چیئرز اور دیگر معاونتی اشیاءکی فوری خریداری کی منظوری بھی دی گئی تاکہ ضرورت مند افراد کو بروقت سہولت فراہم کی جاسکے وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ پروگرام کو مرحلہ وار توسیع دیتے ہوئے صوبے کے ہر رجسٹرڈ فرد باہم معذور تک اس کے ثمرات پہنچائے جائیں گے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ “کمک انڈومنٹ فنڈ “کے تحت معذوری سے خود انحصاری کے سفر کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جائے گا اور اس پروگرام کو محض امدادی اسکیم کے بجائے بااختیار بنانے کے جامع ماڈل میں تبدیل کیا جائے گا انہوں نے اعلان کیا کہ میٹرک سے پی ایچ ڈی تک معذور طلبہ کی تعلیمی معاونت اور وظائف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی تاکہ اعلیٰ تعلیم کے مواقع سب کے لیے یکساں ہوں انہوں نے ہدایت کی کہ افراد باہم معذوران کے فنی و تکنیکی تربیت کے پروگراموں کو فروغ دیا جائے ہنرمندی کی تربیت فراہم کی جائے اور با?سانی نقل و حمل کے لیے معاون آلات مہیا کیے جائیں تاکہ افراد باہم معذور عملی زندگی میں بھرپور کردار ادا کرسکیں وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ افراد باہم معذور کو باعزت روزگار کی فراہمی کے لیے بلا سود قرضوں کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے جس سے وہ خود روزگار کے مواقع پیدا کرسکیں گے اور معاشی طور پر خود کفیل بن سکیں گے اجلاس کے اختتام پر وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ طے شدہ فیصلوں پر فوری اور موثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ صوبے میں افراد باہم معذور کی فلاح و بہبود کے اقدامات کے عملی نتائج جلد از جلد سامنے آ سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1474/2026
کوئٹہ 19فروری ۔ صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی کے زیر صدارت این ایف سی ایوارڈ کی حوالے سے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ممبر این ایف سی بلوچستان محفوظ علی خان ، سکریٹری خزانہ لعل جان جعفر اور دیگر حکام قومی مالیاتی کمیشن کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں بزریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ صوبے کی پسماندگی اور مالی ضروریات کو مدِنظر رکھ کر این ایف سی ایوارڈ میں حقدارانہ حصہ ملنے کے لئے جامع حکمت عملی تیار ہونی چاہیے جس میں صوبے کے مختلف پہلو کا احاطہ ہو۔ اجلاس میں این ایف سی ایوارڈ کے ذیلی کمیٹی میں ملک کی مجموعی طور پر اندرونی اور بیرونی قرضوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ آ ئی ایم ایف اور دیگر زرائع سے جو قرضے ہم لیتے ہیں ان کی ادائیگی کے لیے ایک جامع پالیسی وضع کرنے پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اور آنے والے مالی سال میں غیر ضروری اخراجات کو کم کرنے پر زور دیا تاکہ صوبے کا پیسہ بے جائ ضائع نہ ہو۔ اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت بلوچستان متوازن ترقی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1475/2026
کوئٹہ 19 فروری۔ صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان کی زیر صدارت صوبے بھر میں جاری سپورٹس کمپلیکس منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوااجلاس میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے تمام چھ زونز کے چیف انجینئرز، سپرنٹنڈنگ انجینئرز (ایس ایز) اور ضلعی ایگزیکٹو انجینئرز سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس کے دوران شرکاء کو صوبے میں جاری سپورٹس کمپلیکس منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی بریفنگ میں منصوبوں کی مجموعی پیش رفت تکمیل کی متوقع مدت درپیش تکنیکی مسائل فنڈز کے اجراءتعمیراتی معیار اور دیگر انتظامی امور پر روشنی ڈالی گئی افسران نے ہر زون میں جاری کام کی رفتار رکاوٹوں اور ان کے حل کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیاسیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں جاری سپورٹس کمپلیکس اہم نوعیت کے حامل منصوبے ہیں جو نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کریں گے انہوں نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر ہر صورت مکمل کیا جائے تاکہ صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ ملے اور نوجوان نسل کو مثبت مواقع میسر آئیں انہوں نے متعلقہ حکام کو تاکید کی کہ جاری منصوبوں میں درپیش تمام تکنیکی مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے اور کام کی رفتار میں مزید تیزی لائی جائے سیکرٹری نے واضح کیا کہ تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے مذید کہا کہ تمام سپورٹس کمپلیکس منصوبوں کو بروقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ صوبے کے نوجوانوں کو جدید اور معیاری کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جاسکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1476/2026
کوئٹہ، 19 فروری۔ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر (BFC) کے قیام سے صوبہ بلوچستان میں صنعتی، تجارتی اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کو نمایاں فروغ حاصل ہوگا اور کاروبارمیں خاطر خواہ آسانی پیدا ہوگی۔یہ بات انہوں نے بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر کی افتتاحی تقریب کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے سینئر حکام اوربی ایف سی ٹیم نے شرکت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہبزنس فیسیلیٹیشن سینٹر کا باقاعدہ افتتاح جلد وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کریں گے، جو صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری ماحول کی بہتری کے لیے حکومت کے عزم کا واضح مظہر ہے۔بلال خان کاکڑ نیکہا کہ بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر دراصل وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ڈیجیٹلائزیشن پروگرام کا ایک اہم جزو ہے، جس کے ذریعے سرکاری خدمات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے آن لائن اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر منتقل کیا جا رہا ہے، یہ سینٹر ایک ”ون ونڈو آپریشن” کے تحت سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کو مختلف سرکاری محکموں سے متعلقہ خدمات ایک ہی جگہ فراہم کرے گا، جس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ شفافیت اور کارکردگی میں بھی اضافہ ہوگا،روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور صوبے کی معیشت مستحکم ہوگی۔اجلاس کے دوران افتتاحی تقریب کے انتظامات، ادارہ جاتی ہم آہنگی، سہولیات کی فراہمی اور دیگر اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وائس چیئرمین نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ تمام تیاریاں بروقت اور موثر انداز میں مکمل کی جائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Quetta, February 19:The Vice Chairman of the Balochistan Board of Investment and Trade, Bilal Khan Kakar, stated that the establishment of the Business Facilitation Center (BFC) will significantly promote industrial, commercial, and investment activities in the province of Balochistan and will greatly ease the process of doing business.He expressed these views while presiding over a high-level meeting held to review preparations for the inauguration ceremony of the Business Facilitation Center. The meeting was attended by senior officials of the BBoIT and members of the BFC team.The meeting was informed that the Business Facilitation Center will soon be formally inaugurated by the Chief Minister of Balochistan, Mir Sarfraz Bugti, which reflects the government’s strong commitment to promoting investment and improving the business environment in the province.Bilal Khan Kakar said that the Business Facilitation Center is an important component of the Chief Minister’s digitalization program, aimed at aligning government services with modern requirements by shifting them to online and digital platforms. He added that the BFC will operate under a “one-window operation,” providing investors and businesspersons with services from various government departments at a single location, thereby saving time and enhancing transparency and efficiency.He further noted that this initiative will create new employment opportunities and contribute to strengthening the provincial economy.During the meeting, detailed discussions were held on arrangements for the inauguration ceremony, institutional coordination, provision of facilities, and other key matters. The Vice Chairman directed the concerned officials to ensure that all preparations are completed in a timely and effective manner to guarantee a successful inauguration.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1477/2026
قلات 19فروری۔ڈپٹی کمشنرقلات منیراحمددرانی کے زیر صدارت پی پی ایچ آئی کا ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔جلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ ڈسٹرکٹ سپورٹ مینیجر پی پی ایچ آئی مجیب بلوچ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرانجم بلوچ سمیت قلات کے تمام بیسک ہیلتھ یونٹس کے انچارج شریک ہوئےڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی مجیب بلوچ نے ڈپٹی کمشنر کو پی پی ایچ آئی قلات کی کارکردگی بی ایچ یوز کی تعداد لیبررومز بی ایچ یوز میں اسٹاف کی تعداد انکی حاضریوں اور غیرحاضر اسٹاف کے خلاف کاروائیموبائل ایپلیکیشن کے زریعے حاضریوں کو یقینی بنانے ایمبولینسزکی تعداد بی ایچ یوز میں دستیاب ادویات اور دیگر سہولیات بی ایچ یوز میں مرمت کےکام سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنرمنیراحمددرانی نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا آپ لوگوں کی ذمہ داری ہے ہمارا بنیادی مقصد یہی ہے کہ ہم اپنے لوگوں کی خدمت کریں اور لوگوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کریں ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف اپنی حاضریاں یقینی بنائیں اپنے پیشے سے مخلص رہیں اور اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں اپنے تمام تر رپورٹس بروقت اپنے دفتر میں جمع کرائیں لوگوں کی امیدیں آپ لوگوں سے وابسطہ ہیں بلاتفریق لوگوں کی خدمت کریں صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ضلعی انتظامیہ قلات پی پی ایچ آئی سے ہرممکن تعاون جاری رکھے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1478/2026
قلات19فروری ۔عوامی مسائل سننے اور انکے حل سے متعلق ضلعی انتظامیہ قلات کی جانب سے کل مورخہ 20فروری 2026 بروز جمعہ بوقت 11:30بجے دن کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیاہے کھلی کچہری اسسٹنٹ کمشنر قلات کے دفتر میں منعقد ہوگا متعلقہ افراد علاقہ معززین کے نام پیغام میں ڈہٹی کمشنر قلات نے کہا ہیکہ وہ 20 فروری کو ہونے والے کھلی کچہری میں شرکت کریں اور اپنے جائزمسائل بیان کریں تاکہ انکے حل کے لیئے ضلعی انتظامیہ بروقت اقدامات اٹھائے سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر 1479/2026
لورالائی: 19فروری ۔ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا جس میں ایف سی کرنل حسن،ایس ڈی پی او عبد الکریم مندو خیل،ایکسین بی انیڈ آر احمد دین ،ایکسین پی ایچ آءاختر مندو خیل سمیت ضلع بھر کے تمام محکموں کے سربراہان اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں جاری ترقیاتی منصوبوں، حکومتی اسکیموں اور عوامی ریلیف اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت دی کہ بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹو فیز ون، فیز ٹو کے تحت مکمل ہونے والی تمام اسکیموں کو فوری طور پر آن لائن پورٹل پر اپ لوڈ کیا جائے اور ان کے متعلقہ ریکارڈ، اور ضروری دستاویزات جمع کرانے کے عمل کو مزید تیز کیا جائے تاکہ کام کے معیار اور کوالٹی کی جانچ پڑتال کے بعد شفاف انداز میں ادائیگی کے عمل کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ مکمل شدہ اسکیموں کی جامع فہرستیں مرتب کرکے پیش کی جائیں تاکہ پیش رفت کا واضح ریکارڈ موجود ہو اور کسی بھی قسم کی کوتاہی کی گنجائش باقی نہ رہے۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور عوامی مفاد کے منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے۔ اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے ضلع میں امن و امان کے حوالے سے کہا کہ ضلع بھر کی امن و امان کی مجموعی صورتحال، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں، سیکیورٹی چیلنجز اور امن و امان سے متعلق دیگر معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ مختلف محکموں اور اداروں نے اپنے اپنے شعبہ جات سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے ضلع میں امن و امان کو درپیش مسائل، حالیہ کیسز اور جرائم کے انسداد کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ امن و امان کی بہتری، مجرمانہ سرگرمیوں کی روک تھام اور عوامی تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ادارے مربوط رابطہ کاری کے ساتھ ذمہ دارانہ کردار ادا کریں تاکہ ضلع میں پائیدار امن اور ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1480/2026
چمن 19فروری ۔ اے سی سٹی چمن عزیز اللہ کاکڑ نے آج رمضان المبارک کے پہلے روز عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے مہنگائی اور خودساختہ گرانفروشی شہر کے مختلف بازاروں اور مارکیٹوں کا دورہ کیا اے سی چمن نے دورے کے دوران مختلف دکانوں میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں معیار صفائی ستھرائی سیفٹی پریکاشنز اور ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا انہوں نے عوامی صحت عامہ کے تحفظ کے پیش نظر شہر میں اچانک کارروائی کرتے ہوئے مختلف مارکیٹوں میں واقع قصائیوں، نانبائیوں اور جنرل سٹورز کا تفصیلی معائنہ کیا اس موقع پر اے سی چمن نے دکانوں میں موجود گوشت کی تازگی، قیمتیں اس کے ذخیرہ کرنے کے طریقوں، دکانوں کی صفائی ستھرائی، کیڑے مکوڑوں سے تحفظ کے انتظامات، اور فروخت کے عمومی ماحول کا جائزہ لیا انہوں نے دکانداروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ماہِ صیام میں عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تاجر برادری، انجمن تاجران اور ٹریڈ یونینز کو بھی بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سبزیوں، گوشت، دالوں، چاول اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام اور کمی کے لیے باہمی تعاون ناگزیر ہے تاکہ عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے بچایا جا سکے انہوں نے دکانداروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کہ ماہ رمضان میں سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے وہ روزانہ کی بنیاد پر شہر کا دورہ کریں گے اور خودساختہ مہنگائی اور گرانفروشی کرنے والے دکانداروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1481/2026
چمن 19فروی ۔ اسسٹنٹ کمشنر چمن امتیاز علی بلوچ نے آج شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں معیار اور صفائی ستھرائی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے گوشت، گھی، دالیں، چینی، آٹا اور دیگر اشیاء کی مقرر کردہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق فروخت کو یقینی بنانے کے لیے دکانوں پر آویزاں ریٹ لسٹ کا معائنہ کیا اور وہاں موجود گاہکوں سے بھی معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے دکانداروں کو خبردار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سرکاری نرخ نامے، ایس او پیز اور سیفٹی پریکاشنز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ اے سی چمن نے مختلف ٹیلر ماسٹروں کی دکانوں کا بھی دورہ کیا اور نرخ نامے پر عملدرآمد نہ کرنے والوں پر جرمانے عائد کیے گئے انہوں نے تمام قصائیوں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ آج سے شہر میں گوشت کی خرید و فروخت سرکاری نرخ نامے کے عین مطابق یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ آج کے بعد اگر کسی قصائی نے مقررہ نرخ نامے سے زائد قیمت وصول کی تو اس کے خلاف فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ماہِ مقدس میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک اور چوکنا ہے اور کہا کہ ماہِ صیام میں عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تاجر برادری، انجمن تاجران اور ٹریڈ یونینز کو بھی بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سبزیوں، گوشت، دالوں، چاول اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام اور کمی کے لیے باہمی تعاون ناگزیر ہے انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کے احکامات پر یہ کاروائیاں آئندہ روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گی، انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے تقدس کو مدنظر رکھتے ہوئے ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ گراں فروشی اور مصنوعی مہنگائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گراں فروش عناصر کی نشاندہی کریں اور اپنی شکایات ضلعی انتظامیہ کو فراہم کروائیں تاکہ فوری اور موثر کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1482/2026
کوئٹہ 19فروری۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے نظام کی بہتری اور سرینا چوک پر ٹریفک جام کے حل کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی، ڈویژنل ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کوئٹہ ظہور احمد،ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ مرزا بلال، ڈائریکٹر بلوچستان ٹریفک انجینئرنگ بیورو شکیل احمد ،ڈپٹی پی ڈی کیو ڈی پی عابد علی، ڈی ایس پی ٹریفک پولیس سیف اللہ، میٹروپولیٹن کارپوریشن اور آر ٹی اے کوئٹہ کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک، خصوصاً سرینا چوک پر رش اور شہریوں کو درپیش مشکلات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کیے جائیں گے۔ اسکولوں کے اوقات اور دفاتر کے رش کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو غیر ضروری تاخیر اور مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔جبکہ سرینا چوک پر ٹریفک جام کے مسائل سے نمٹنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی جوکہ چوک کا معائنہ کرکے اپنی تجاویز اور رپورٹ پیش کرے گی۔کمشنر کوئٹہ ڈویڑن نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ باہمی رابطے کو مضبوط بناتے ہوئے ٹریفک مینجمنٹ کو جدید خطوط پر استوار کریں، اہم چوراہوں پر عملے کی تعیناتی بڑھائیں، اور شہریوں کی سہولت کو اولین ترجیح دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی بہتر روانی نہ صرف شہری زندگی کو آسان بنائے گی بلکہ شہر کی مجموعی خوبصورتی اور نظم و ضبط میں بھی بہتری لائے گی۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں ٹریفک مسائل کے مستقل حل کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے گی اور اس پر مرحلہ وار عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1483/2026
سبی 19 فروری۔ ضلع انتظامیہ سبی کی جانب سے ماہِ رمضان المبارک کے سلسلے میں سبی میں سستا بازار کا انعقاد کیا گیا، جس میں فروٹ، سبزی، آلو، پیاز، ٹماٹر، دودھ، دہی، کھجور، مرغی کا گوشت، بیف، کریانہ کی اشیاءاور دیگر اشیائے خوردونوش کے دکانداروں نے شرکت کی۔ سستا بازار میں اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں نمایاں کمی کی گئی تھی تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے اور وہ رمضان المبارک کے دوران مناسب اور مقررہ قیمتوں پر معیاری اشیائ خرید سکیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بازار کی مسلسل نگرانی کی گئی اور دکانداروں کو ہدایت دی گئی کہ مقررہ نرخنامے کی پابندی یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی شکایت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1484/2026
گوادر19فروری ۔ اسسٹنٹ کمشنر گوادر سعد کلیم ظفر کی ہدایت پر تحصیلدار جیوانی اعظم خان گچکی نے سب ڈویژن جیوانی میں ماہِ رمضان المبارک کے سلسلے میں اشیائے خوردونوش کے سرکاری نرخ نامے مقرر کر دیے، تاکہ کوئی دکاندار یا تاجر گرانفروشی کا مرتکب نہ ہو سکے۔سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے تحصیلدار جیوانی نے شہر کے مختلف بازاروں اور مارکیٹوں کا دورہ کیا اور دکانوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ سرکاری نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور مقررہ قیمتوں کی مکمل پابندی کریں۔تحصیلدار جیوانی اعظم خان گچکی نے خبردار کیا کہ سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی، گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ گرانفروشی کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں تاکہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1485/2026
زیارت 19فروری ۔ ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی کی خصوصی زیر صدارت پرائس کنٹرول اور رمضان کنٹینجنسی پلان کے حوالے سے انجمن تاجران کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی تحصیلدار سنجاوی پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی وہ سنجاوی میں پرائس کوکنٹرول اور رمضان سستا بازار لگائیں گے جبکہ تحصیلدار زیارت زیارت میں رمضان سستا بازار لگائیں گے ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دکاندار سرکاری نرجنامے پر عمل کریں عوام کو معیاری اشیا ء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے غیر معیاری اور ایکسپائری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے عوام کا خاص خیال رکھے احترام رمضان کا خیال رکھے عوام کو اس مقدس مہینے میں معیاری اشیاء فروخت کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1486/2026
کچھی 19فروری ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بیگ محمد رئیسانی سمیت ضلعی تعلیمی آفیسران اور مختلف کلسٹر ہیڈز نے شرکت کی اجلاس کے دوران ضلع بھر میں تعلیمی صورتحال، اسکولوں میں اساتذہ و طلباءکی حاضری، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل نے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی کہ سرکاری اسکولوں میں نظم و ضبط، صفائی ستھرائی اور تدریسی معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے انکا کہنا تھا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہے لہٰذا اس شعبے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے آفیسران پر زور دیا کہ وہ باقاعدگی سے اسکولوں کے دورے کریں اور مسائل کی نشاندہی کے ساتھ فوری حل کو یقینی بنائیں اخر میں ڈپٹی کمشنر کچھی نے تمام متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی کہ وہ باہمی رابطے اور ٹیم ورک کے ذریعے ضلع کچھی میں تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1487/2026
ہرنائی 19فروری ۔ حکام بالا کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ہرنائی ارشد حسین جمالی نے جاری میٹرک سالانہ امتحانات کے دوران گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہرنائی میں قائم امتحانی مرکز کا اچانک دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے امتحانی عمل کا تفصیلی جائزہ لیا اور امیدواروں کی امتحانی سلپس چیک کیں تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس موقع پر انہوں نے امتحانی ہال میں موجود سہولیات کا معائنہ بھی کیا، جن میں پینے کے صاف پانی کی دستیابی، سکیورٹی انتظامات، روشنی، صفائی اور دیگر بنیادی سہولیات شامل تھیں۔ انہوں نے امتحانی مرکز کے انچارج اور متعلقہ عملے کو ہدایت جاری کی کہ امتحانی ماحول کو مکمل طور پر پرامن، شفاف اور نقل سے پاک رکھا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی قسم کی غفلت یا بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام انتظامات حکومتی پالیسی کے مطابق ہونے چاہئیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1488/2026
ہرنائی 19فروری ۔ڈپٹی کمشنر ہرنائی ارشد حسین جمالی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہرنائی کا بھی تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے حاضری رجسٹر اور ڈیوٹی روسٹر چیک کیا۔ انہوں نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔خاص طور پر میڈیسن اسٹور کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے دستیاب ادویات کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ دوائیوں کے کوٹے میں اضافہ کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں تاکہ مریضوں کو بروقت اور مکمل علاج کی سہولت فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کی جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1489/2026
ہرنائی 19فروری ۔حکام بالا کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد سلیم ترین نے ہرنائی بازار کا دورہ کیا۔انہوں نے بازار میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور مختلف دکانداروں سے سرکاری نرخ نامہ کے مطابق اشیائ فروخت کرنے کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے سختی سے ہدایت جاری کی کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے پیش نظر گراں فروشی سے مکمل اجتناب کیا جائے اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ نرخ نامہ پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔انہوں نے خبردار کیا کہ جو بھی دکاندار گراں فروشی میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے اور مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 1490/2026
کوئٹہ19 فروری ۔ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز عسکر خان کی زیرِ صدارت محکمہ اطلاعات کے افسران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر پریس تنویر اختر، ڈائریکٹر پبلسٹی سعید شاہوانی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن نجیب اللہ سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈائریکٹوریٹ اور ضلعی افسران کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ محکمہ کی مجموعی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ اس موقع پر حکومت بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کی موثر اور بھرپور تشہیر کو یقینی بنانے سمیت دیگر امور پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی پی آر عسکر خان نے کہا کہ جو افسران نیک نیتی، ایمانداری اور اخلاص کے ساتھ فرائض انجام دیں گے ان کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی، جبکہ فرائض میں کوتاہی اور غفلت برتنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ضلعی افسران اپنی کارکردگی رپورٹس ہر ہفتے باقاعدگی سے ڈائریکٹوریٹ میں جمع کرائیں اور غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس کا بنیادی مقصد صرف کوئٹہ ہی نہیں بلکہ پورے بلوچستان میں حکومت کے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی اقدامات کی بھرپور اور موثر تشہیر کو یقینی بنانا ہے تاکہ عوام تک درست اور بروقت معلومات پہنچ سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1491/2026
کوئٹہ 19فروری ۔ فروی وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی واضح اور خصوصی ہدایات کی روشنی میں محکمہ زراعت حکومتِ بلوچستان کے زیرِ اہتمام مارکیٹ کمیٹی کوئٹہ کی جانب سے اہلِ کویٹہ شہر کے لیے ایوب اسٹیڈیم میں پورے ماہِ رمضان المبارک کے دوران “رمضان سستا بازار” کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا مقصد عوام کو معیاری اور ارزاں نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت مارکیٹ کمیٹی کوئٹہ کی مشاورت سے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ رمضان سستا بازار میں صوبے اور صوبے سے باہر کی مختلف اقسام کی سبزیاں ، اور پھلوں کی مختلف اقسام اور وارنٹی شامل رہتی جو محکمہ زراعت حکومت بلوچستان مارکیٹ کمیٹی کوئٹہ کے نرخنامے کے مطابق عام مارکیٹ سے کم قیمت پر دستیاب ہوں گی۔ قیمتوں کی نگرانی کے لیے محکمہ زراعت مارکیٹ کمیٹی کوئٹہ کی پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ معیار کو یقینی بنانے کے لیے فوڈ انسپکشن ٹیمیں بھی متحرک رہیں گی۔اس اقدام کا بنیادی مقصد ماہِ مقدس میں مہنگائی کے اثرات کو کم کرنا اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہدایت کی ہے کہ سستا بازار کے انعقاد میں شفافیت، معیار اور عوامی سہولت کو اولین ترجیح دی جائے گئی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1492/2026
گوادر: 19فروری ۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن (فیمیل) زراتون بلوچ نے ضلع کے مختلف تعلیمی اداروں کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری میٹرک کے سالانہ امتحانات کے انتظامات کا معائنہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول شینکانی در، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول گوادر، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ملا بند سمیت دیگر تعلیمی اداروں کا جائزہ لیا۔ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن نے امتحانی مراکز میں انتظامات، شفافیت اور نظم و ضبط کا بغور مشاہدہ کیا اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ امتحانی عمل کو مکمل طور پر شفاف، منظم اور میرٹ کے مطابق یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ امتحانات کے دوران طلبہ کو پرسکون اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے تاکہ وہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔دورے کے موقع پر انہوں نے سینیٹر اسحاق اسکول میں قائم لائبریری کا بھی معائنہ کیا اور اس کے قیام و انتظامات کو سراہتے ہوئے اسے قابلِ تحسین قرار دیا۔ انہوں نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان کی پوشیدہ استعداد کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی توجہ دی جائے، تاکہ وہ تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر سکیں۔مزید برآں، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن (فیمیل) نے اسکولوں کے سبزہ زار اور تعلیمی ماحول کی بہتری پر بھی زور دیا اور ہدایت کی کہ شجرکاری مہم کے ذریعے اسکولوں کے باغیچوں کو مزید سرسبز اور خوبصورت بنایا جائے۔ اس سلسلے میں انہوں نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اور محکمہ جنگلات کے افسران سے رابطہ کر کے پودوں کی فراہمی اور صفائی و ستھرائی کے حوالے سے تعاون کی درخواست کی، تاکہ طلبہ کو صحت مند اور خوشگوار تعلیمی ماحول میسر آ سکے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع بھر میں معیارِ تعلیم کی بہتری، نظم و ضبط کے فروغ اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، تاکہ تعلیمی نظام کو مزید موثر اور فعال بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1493/2026
قلات 19فروری ۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کا غیرقانونی زچگی سینٹرکلینکس اور بغیر لائینس میڈیکل اسٹورز کے خلاف کریک ڈاون۔شروع کردہا گیاہےڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی معائنہ ٹیم نے معیار پر پورانہ اترنے والے زچگی سینٹر سمیت متعدد کلینکس اور میڈیکل اسٹورز بھی سیل کردیے ہیں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن قلات کے جاری کردہ ہینڈآﺅٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر منیراحمددرانی کے خصوصی احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر طاہر سنجرانی ڈی ایچ او ڈاکٹر انجم بلوچ ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر محمدطاہر ایڈیشنل ایس ایچ او سٹی پولیس جمیل عالیزئی نے قلات میں قائم کلینکس اور میڈیکل اسٹورز کاتفصیلی دورہ کیا ؛دورے کے دوران کلینکس کی صفائی ستھرائی لیبررومز کے سہولیات مشینری اور ڈاکٹروں کے لائسنس چیک کیے گئے۔صحت کے اصولوں پر پورا نہ اترنے اور لائسنس نہ ہونے پر متعدد کلینکس اور میڈیکل اسٹورز سیل کردیئے گئے ہیں.اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر طاہرسنجرانی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر انجم بلوچ نے کہا کہ لوگوں کے صحت اور زندگیوں کے ساتھ کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔غیر قانونی کلینکس کو بند کرکے انہیں تنبیہ کردیاگیاہیکہ کلینکس کے تمام تر ضرویات پورا اور لائسنس حاصل کیئے بغیر انہیں کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿






