September 19, 2024
File 1 News

19-9-2024

خبرنامہ نمبر5526/2024
چمن۔ 19 ستمبر ۔وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ چمن کا احسن اقدام ، اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کی خصوصی دلچسپی اور معاونت سے بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار چمن ایجوکیٹیڈ یوتھ ڈیٹا بیس قائم کردیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر چمن اطہر عباس راجہ کے مطابق ڈیٹا بیس میں چمن کے تمام پڑھے لکھے نوجوانوں کے تفصیلی کوائف دستیاب ہوں گے یہ ڈیٹا بنک سرکاری اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں کو درکار افرادی قوت کے لئے معاون ثابت ہوگا ڈپٹی کمشنر چمن نے علاقے کے جوانوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے کوائف اس ڈیٹا بیس میں رجسٹر کرکے مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5527/2024
نصیرآباد19ستمبر۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ ضلع نصیر آباد کے نان فنکشنل اسکولوں میں تعلیمی عمل کو جاری رکھنا ہمارے لیے کسی کڑے چیلنج سے کم نہیں ہے تعلیم کے افسران نان فنکشنل اسکولوں کو فعال بنانے اور اس میں وہاں کے قریبی علاقوں کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کریں جب تک ہم سنجیدہ اقدام نہیں کریں گے تب تک تعلیمی معیار اور شرح خانگی میں اضافہ نہیں ہو سکتا محکمہ تعلیم کے افسران پر لازم ہے کہ وہ جہالت کی خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں تاکہ نصیرآباد میں تعلیمی سرگرمیوں میں غیر معمولی اضافہ کیا جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر عبدالحمید ابڑو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے بشیر احمد لہڑی رسول بخش نوید شریف خانزادی بلوچ نذر محمد علی احمد جہانزیب ارشاد علی ڈومکی سمیت دیگر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران میل فیمیل شریک تھے اجلاس کے موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر عبدالحمید ابڑو نے ضلع نصیرآباد میں تعلیمی عمل اور درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہی فراہم کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد کاکڑ نے کہا کہ آئندہ اجلاس پیرول چلنے سے قبل ہی منعقد کیا جائے گا تمام ڈی او ای اور ڈی ڈی اوز اپنی جامع رپورٹ جمع کروائیں گے تاکہ غیر حاضر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے جن افسران کی مانیٹر پر ذمہ داری عائد کی گئی ہے وہ تمام اسکولوں میں سرپرائز وزٹ کر کے تمام تر صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیں ٹرانسفر پوسٹنگ ڈی ای جی میٹنگ کے بعد ہی ممکن ہو سکے گا انہوں نے کہا کہ گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اب کسی صورت اساتذہ کی غیر حاضری قبول نہیں کی جائے گی تنخواہوں کی کٹوتی کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف محکمانہ کاروائی بھی عمل میں لائی جائے مفت میں کسی کو تنخواہیں کھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی تمام افیسران اپنے ماتحت عملے کو پابند کریں کہ وہ بھی متعلقہ اسکولوں کا جائزہ لیں اور تصاویر کے ساتھ اپنی رپورٹ مرتب کر کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر کے پاس جمع کروائیں انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ اسکولوں کی تعمیر و مرمت کے لیے حکام بالا کو تحریری طور پر آگاہ کیا جائے تاکہ متاثرہ اسکولوں میں تعلیمی عمل کو مزید بہتر انداز میں جاری رکھا جا سکے اس حوالے سے یونیسیف کو بھی چاہیے کہ وہ اپنا مثبت کردار ادا کرے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5528/2024
کچھی19ستمبر۔ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کی زیر صدارت امن وامان کو برقرار رکھنے کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر مچھ ارسلان خان، ، اسسٹنٹ کمشنر سنی افتخار ظہیر، اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر قاضی پرویز احمد کے علاوہ میجر رسالدار حفیظ احمد ،میجر رسالدار منظور احمد سمیت ضلع بھر کے ایس ایچ او، اور لیویز آفیسران نے شرکت کی اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنے اپنے ایریاز کے متعلق امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے کئے گئے اقدامات و درپیش مسائل کے متعلق تفصیل کے ساتھ آگاہی فراہم کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ نے کہا کہ امن وامان کو قائم رکھنے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں امن وامان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے انہوں نے کہا کہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز نہ برتیں آپ کی بہتر انداز میں اپنے فرائض کی ادائیگی سے ہی علاقے میں امن قائم رکھا جا سکتا ہے اس لیے ہمہ وقت چاک و چوبند اور الرٹ رہیں تاکہ عوام بغیر کسی پریشانی کے اپنی روز مرہ کی زندگی کو گزار سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5529/2024
کچھی19ستمبر۔ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر قاضی پرویز احمد، اسسٹنٹ کمشنر مچھ ارسلان خان ،اسسٹنٹ کمشنر سنی افتخار ظہیر ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کچھی ڈاکٹر ایاز احمدقریشی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈھاڈر ڈاکٹر زاہد علی سرکی،پولیو ہیڈ عبدالرحیم زرکون، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی عمران خان خجک یونیسیف سے عمران احمد bisp سے پرویز احمد لہڑی و دیگر متعلقہ آفیسران نے شرکت کی اجلاس میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی کارکردگی و جائے تعیناتی پر موجودگی، ادویات کی دستیابی دور دراز علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی ،اور عادی غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کرنے کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اس لیے شعبہ صحت سے منسلک ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی نہایت ایمانداری اور خلوص دل سے ادا کریں اور ہسپتالوں و بنیادی مراکز صحت میں آنے والے مریضوں کے ساتھ خوش اسلوبی و حسن اخلاق سے پیش آئیں اور انہیں مفت ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنائیں انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ماتحت ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف کی ہسپتالوں و بنیادی مراکز صحت میں موجودگی کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو علاج و معالجہ کے سلسلے میں کوئی دقت پیش نہ آئے ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ نے کہا کہ ڈاکٹرز اہم ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ھوتے ہیں اور لوگوں کے مسیحا ہوتے ہیں اس لئے اپنے پیشے کا لحاظ کرتے ہوئے اپنے فرائض کی بجا آوری میں کوئی کوتاہی ہرگز نہ کریں بصورت دیگر غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائےگی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5530/2024
ڈیرہ بگٹی 19ستمبر- ہیلتھ آن وہیلز کے ذریعے ضلع ڈیرہ بگٹی میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کے لیے محکمہ صحت حکومت بلوچستان ، انڈس ہسپتال اور ہیلتھ نیٹ ورک کا مشترکہ اقدام اور مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوی سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد بلوچ اور ایگزیکٹو ڈاریکٹر انڈس ہسپتال ہیلتھ نیٹ ورک ڈاکٹر ماہ طلعت نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے اس موقع پر ڈاریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر امین خان مندوخیل ، ایڈیشنل سیکرٹری صحت عارف اچکزی ، ایڈیشنل سیکرٹری صحت توفیقہ دانیال اور صوبائی منیجر انڈس ہسپتال ڈاکٹر جہانداد کاسی موجود تھے سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد بلوچ نے اس موقع پر کہا کہ حکومت بلوچستان نے صوبے کے دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے چیف منسٹر انیشیٹو آف ہیلتھ آن وہیلز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبے میں اب بھی بہت سے لوگ خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں اور ان لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا بہت ضروری ہے ڈیرہ بگٹی کے علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی اور ان میں بہتری لانے کے لیے انڈس ہسپتال کے تجربات اور مہارت سے استفادہ کیا جائے گا صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے یونیورسل ہیلتھ کوریج کا فیصلے دورس نتائج کے حامل ثابت ہونگے ہیلتھ کوریج پروگرام سے ڈیرہ بگٹی کے ہر غریب فردکو بلا امتیاز علاج معالجے کے لئے غیر معمولی مالی معاونت حاصل ہوگی۔محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے اقدامات کے ثمرات براہ راست عام آدمی تک پہنچیں گے محکمہ صحت بلوچستان کا وڑن بلوچستان بھر میں صحت کی سہولیات کی فراہمی اور پرائمری کیئر کو فروغ دینا ہے ایک موثر بنیادی صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی تعمیر سے، بہت سے صحت کے مسائل کو حل اور جلد ہی ان کا علاج کیا جا سکتا ہے، جس سے مستقبل میں پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5531/2024
صحبت پور19ستمبر۔ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین نے کہا ہے کہ تعلیمی درسگاہوں کے مسائل حل کیے بغیر علم کی شمع کو روشن رکھنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ضلع انتظامیہ تعلیمی اداروں میں بہتری لانے اور طالبات کی مشکلات کے تدارک کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے تاکہ صحیح معنوں میں بچوں اور بچیوں کو علم کے زیور سے آراستہ کیا جا سکے ہمارا مقصد ضلع بھر میں تعلیم کے عمل کو مزید فروغ دینا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع صحبت پور کے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول غلام رسول کھوسہ کو ایجوکیشن سپورٹ پروگرام (ESP) محکمہ تعلیم صحبت پور اور یونیسیف کے تعاون سے سکول میں بحالی کے کام کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین نے بچیوں میں اسکول کی کتابیں بیگز و دیگر سامان بھی تقسیم کیا یوسی کے چیئرمین نے بھی سکول کو سولر پینل فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔سکول کی عمارت بالکل خستہ حال تھی اور اس کی چھت کو کسی بھی وقت نقصان ہونے کا اندیشہ تھامگر ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین کی کوششوں سے سکول کی بحالی کا کام مکمل کروایا گیا نئی بہتر سہولیات کی فراہمی کے بعد ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین سمیت دیگر علاقہ مکینوں نے افتتاح کیا اس موقع پر کمیونٹی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین کے اس اقدام کو تعلیم دوست اقدام قرار دیا گیا اور اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ ائندہ بھی ضلع میں تعلیم کے فروغ کے لیے ضلعی انتظامیہ موثر اقدامات کر کے جہالت کی تاریکی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی یہ اقدام ضلع کے تعلیمی نظام کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5532/2024
کوئٹہ19 ستمبر۔علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق جمعرات کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ جمعہ کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5533/2024
دکی:19, اگست۔ڈپٹی کمشنر دکی کلیم اللہ کاکڑ کی صدارت میں ڈسٹرکٹ نارکوٹکس کنٹرول سیل کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں علاقے میں منشیات کے خاتمے کے حوالے سے تفصیلی بحث کی۔ میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر لونی بیبرگ لہڑی، ڈی ایس پی محمد اکبر، اے این ایف کے نمائندے، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افیسر، ڈسٹرکٹ زکوٰ? آفیسر، سوشل ویلفیئر آفیسر، سپورٹس آفیسر اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں علاقے میں منشیات کی روک تھام کے لیے حکمت عملی وضع کی گئی۔شرکاءنے اس بات پر زور دیا کہ منشیات کا مسئلہ ایک سنگین سماجی چیلنج ہے جو نہ صرف افراد کی صحت کو متاثر کرتا ہے بلکہ پورے معاشرے کی ساخت کو بھی کمزور کرتا ہے۔ اس دوران منشیات کے استعمال کے نقصانات، جیسے صحت کے مسائل، معاشرتی اثرات، اور معاشی نقصان پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔شرکائ نے منشیات کی روک تھام کے لیے چند اہم تجاویز بھی پیش کیں۔ جس میں سکولوں میں منشیات کے خطرات کے حوالے سے آگاہی پروگرامز منعقد کرنے کی تجویز دی گئی تاکہ نوجوانوں کو اس لعنت سے بچایا جا سکے۔ اس کے علاوہ، سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے ذریعے منشیات کے عادی افراد کے علاج معالجے کے نظام کی تشکیل کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ یہ اقدامات ان افراد کی بحالی میں مددگار ثابت ہوں گے، جو منشیات کے عادی ہو چکے ہیں۔شرکاء نے اس بات پر بھی زور دیا کہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ اس کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، جو منشیات کی پیداوار اور فروخت کی نشاندہی کریں گی اور ان کے خلاف مو¿ثر اقدامات کریں گی۔ کمیونٹی کے افراد کو بھی اس مسئلے کے حل میں شامل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ خود بھی منشیات کی روک تھام کے لیے شعور بیدار کریں۔ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ ان اقدامات کو جلد از جلد عملی شکل دینا ضروری ہے۔ انہوں نے تمام محکموں کے تعاون سے ایک تفصیلی منصوبہ تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ منشیات کے خلاف جنگ کو مو¿ثر بنایا جا سکے۔ انہوں نےکہاکہ منشیات کے خلاف سنجیدہ اور موثر کاروائی کی ضرورت ہے اور اس لعنت کے خاتمے کے لیے متحد ہونا ہے ان اقدامات کے ذریعے نہ صرف ایک بہتر معاشرتی ماحول کی تشکیل ہوگی، بلکہ ایک صحت مند مستقبل کی ضمانت بھی فراہم کی جائے گی۔ اس کے خلاف اقدامات نہ صرف معلوماتی ہیں بلکہ ایک عزم کا بھی مظہر ہیں کہ ہم اپنے معاشرے کو اس خطرے سے محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5534/2024
ژوب 18 ستمبر۔ ڈپٹی کمشنر ژوب کے زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس ڈپٹی کمشنر ژوب محبوب احمد کے زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر ژوب، دیگر امور کے ساتھ ساتھ درج ذیل اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مناسب فیصلے لیے گئے:غیر فعال اسکولوں کی فنکشنلائزیشن، شفٹنگ کے ذریعے، اساتذہ کی ریشنلائزیشن۔ اگست اور ستمبر کے مہینے میں 07 غیر فعال سنگل ٹیچر سکولوں کو NCHD ٹرینڈ اساتذہ کو تعینات کر کے فعال کیا گیا۔ >RTSM رپورٹ دائمی غیر حاضر اساتذہڈی ای او نے فورم کو 38 پرانی اساتذہ کے خلاف کارروائی کے ڈی ای جی کے اگست کے فیصلے پر کی گئی کارروائی سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ دیرینہ غیر حاضر اساتذہ کو اپنی ڈیوٹیوں پر جوائن کیا گیا ہے۔ باقی چند دنوں میں اس کے مطابق نمٹا جائے گا۔آر ٹی ایس ایم نے 13 غیر حاضر اساتذہ کی تازہ رپورٹ پیش کی۔ فورم نے فیصلہ کیا کہ اگر ڈیوٹی نہیں کی تو وجہ بتائی جائے۔ ورنہ ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5535/2024
گوادر19ستمبر۔ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل شفقت انور شاہوانی کی خصوصی ہدایت پر شہر کو صاف، سرسبز اور خوبصورت بنانے کی مہم کا شاندار آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس اہم مہم کے تحت شہر کے مختلف اہم مقامات جیسے میرین ڈرائیو، ایئرپورٹ روڈ، جناح ایونیو، کمرشل ایسٹ اور پشکان ایونیو سمیت دیگر علاقوں میں بڑے پیمانے پر درختوں کی شجرکاری کا عمل تیز رفتاری سے جاری ہے۔گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ باغبانی کے ماہرین نہ صرف اہم شاہراہوں بلکہ شہر کے پارکوں، کھیل کے میدانوں اور عوامی مقامات پر سرسبز و شاداب گھاس اور درختوں کے قطعات تیار کر رہے ہیں۔ ان سبز مقامات کی روزانہ کی بنیاد پر خصوصی دیکھ بھال کی جا رہی ہے تاکہ شہر کی فضاءکو بہتر بنایا جا سکے اور قدرتی حسن کو نکھارا جا سکے۔ یہ درخت نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کو کم کریں گے بلکہ گوادر کے قدرتی مناظر میں بھی ایک نئی روح پھونکیں گے۔اس منصوبے کے تحت لگائے گئے درخت اور سرسبز علاقے نہ صرف گوادر کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بنیں گے بلکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجوں سے نمٹنے میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔ مہم کا بنیادی مقصد شہر کی فضائ کو مزید خوشگوار بنانا اور ایک پائیدار، ماحول دوست شہری نظام کی تشکیل ہے جس سے مستقبل کی نسلیں بھی مستفید ہو سکیں گی۔البتہ، شہر میں موجود آوارہ جانور نئے لگائے گئے درختوں اور سبزہ زاروں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، جو مہم کی کامیابی میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔ اس لیے شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پالتو جانوروں کو کنٹرول میں رکھیں اور ان کی مناسب دیکھ بھال کریں تاکہ شہر کو سرسبز و شاداب بنانے کی یہ مہم کامیابی سے ہمکنار ہو اور گوادر کا مستقبل زیادہ روشن، صحت مند اور خوبصورت ہو۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5536/2024
لورالائی 19 ستمبر۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لورالائی عبداللہ زہری کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالحمید لہڑی ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر محمد فہیم اوتما نخیل۔پی پی ایچ ?ئی عبدالسلام۔محکمہ خزانہ کا کامران۔سوشل ویلیفر کے عبداللہ جان اور محکمہ صحت کے افیسران ڈاکٹرز شریک تھے اجلاس کے موقع پر ضلع بھر میں عوام کو دی جانے والی طبی سہولیات اور دیگر درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبداللہ زہزی نے کہا کہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے عادی غیر حاضر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے خلاف سخت کاروائی کرنا انتہائی ضروری ہے ہماری بھرپور کوشش رہے کہ لوگوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ضلع انتظامیہ اس بابت ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے گی اور مانیٹرنگ کے عمل کو بھی مزید تیز کرے گی تاکہ عوام حکومتی اقدامات سے براہ راست مستفید ہو سکیں انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر کو ہدایات دی کہ غیر حاضر ملازمین کے ساتھ کوئی نرمی نہ برتی جائے سخت ایکشن لینا عوام کے وسیع تر مفاد میں ہے تنخواہوں کی بندش کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کرنا بھی انتہائی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ ضلع لورالائی کے RHCاور BHU سمیت دیگر دور افتادہ علاقوں میں طبی مراکز پر ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ آنے والے مریضوں کو علاج و معالجہ کی سہولیات کے ساتھ ساتھ انہیں مفت میں ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Pictorial News

19-9-2024

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

News

18-9-2024(F2)

Pictorial News

18-9-2024(F2)

Pictorial News

18-9-2024

File 1, News

18-9-2024