خبرنامہ نمبر 442/2025
کوئٹہ 19جنوری: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ژوب کے علاقے سمبازی میں خوارج کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے پر پاکستان کی بہادر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے ایک بار پھر اپنی قربانیوں اور پیشہ ورانہ مہارت سے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا اور خوارج کو واصل جہنم کر کے ثابت کر دیا کہ پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کی حکومت اور عوام اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔ پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں اور ہماری افواج ہر قسم کے چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
خبرنامہ نمبر 443/2025
کوئٹہ 19جنوری:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی دعوت پر سوئٹ ہوم اسلام آباد کے بچوں نے کوئٹہ کا دورہ کیا اور چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی، بچوں نے وزیر اعلٰی کے ساتھ کھانا کھایا اور بلوچستان سے متعلق مختلف امور پر سوالات کئے میر سرفراز بگٹی نے سوئٹ ہوم اسلام آباد کے بچوں کے وفد کو کوئٹہ آمد پر خوش آمدید کہا اور انہیں بلوچستان سے متعلق تاریخی و حالات حاضرہ کی معلومات دیں اور صوبائی حکومت کی ترجیحات سے آگاہی دیتے ہوئے طالب علموں کے لئے تعلیمی وظائف، بچیوں کے لئے پنک اسکوٹی اسکیم، نوجوانوں کے لئے اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام سمیت دیگر فلاحی منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا ملاقات میں چئیرمین سوئٹ ہوم اسلام آباد زمرد خان، سینیٹر دنیش کمار اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان بھی موجود تھے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بچوں کی خداداد صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ان کے حوصلے اور عزم کی تعریف کی انہوں نے کہا کہ سوئٹ ہوم جیسے ادارے معاشرتی بہبود کے لیے روشن مثال ہیں اور یہ ہمارے معاشرے کی امید ہیں ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے بچوں کو تحائف پیش کئے اور ان کے بہتر و روشن مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، سوئٹ ہوم کے بچوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنی خوشی اور دلی مسرت کا اظہار کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ تمام بچے ہمارے روشن مستقبل کی نوید ہیں ان کی اچھی تعلیم و تربیت ہماری ذمہ داری ہے بلوچستان حکومت یتیم بچوں کی کفالت اور ان کی بہتر نشوونما کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی انہوں نے کہا کہ سوئٹ ہوم اسلام آباد کی طرز پر بلوچستان میں بھی ایک مثالی ادارہ قائم کیا جائے گا جہاں جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ یتیم بچوں کو بہتر مستقبل کی ضمانت دی جا سکے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بچوں کی فلاح و بہبود کے منصوبے پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں اور ان پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ایسے فلاحی ادارے معاشرتی ترقی کے لیے ناگزیر ہیں اور حکومت ان کی ہر ممکن معاونت کرے گی سوئٹ ہوم اسلام آباد کے سربراہ زمرد خان نے کہا کہ یہ ملاقات محبت، شفقت اور معاشرتی خدمت کے جذبے کی عکاس تھی جس نے بچوں کو نہ صرف خوشی دی بلکہ ان کے مستقبل کے لیے امید کی کرن بھی روشن کی۔
خبرنامہ نمبر 444/2025
کوئٹہ 19جنوری:بلوچستان میں برف باری کے باعث بند راستوں کی بحالی کے لیے حکومت نے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بتایا کہ سرد علاقوں میں پی ڈی ایم اے کی ٹیمیں متحرک ہیں اور بند راستے کھولنے کے لیے مشینری روانہ کر دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ موسم سرما کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پی ڈی ایم اے پوری طرح تیار ہے۔ برف باری والے علاقوں میں لوگوں کو مشکلات سے بچانے کے لیے ہنگامی اقدامات جاری ہیں جبکہ امدادی کاموں کی نگرانی مسلسل کی جا رہی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ان اقدامات کی نگرانی میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے عوام کے مسائل جلد حل کرنے کی ہدایات دی ہیں ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ برفانی علاقوں میں موسمی حالات کے مطابق تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں متاثرہ افراد کو فوری مدد فراہم کرنے کے لیے پی ڈی ایم اے کا عملہ 24 گھنٹے خدمات انجام دے رہا ہے شاہد رند نے عوام سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ برف باری کے متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔
خبرنامہ نمبر 445/2025
دکی19جنوری:دکی پولیس کی کاروائی. لورالائی لیویز پر فائرنگ کر کے دکی فرار ہونے والے تین ڈاکووں کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق ایس ایچ او دکی ہمایوں خان ناصر کی نگرانی میں پولیس نے کاروائی کرکے لورالائی نیشنل ہائی وے ڈیرہ روڈ کلی چمازہ کے مقام پر ڈاکوؤں اور لیویز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد دکی فرار ہونے والے تین ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایچ او دکی ہمایوں خان ناصرنیمیڈیاسیبات چیت کرتیہوئیکہاکہ گرفتار ہونے والے ڈاکوؤں میں ایک ڈاکو عبدالواحد ونیچی کو زخمی حالت میں دیگر دو ڈاکوؤں کے ہمراہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ڈاکووں نے چمازہ کے مقام پر پک اپ چھینا تھا جسکے بعد لورالائی لیویز نے انکا پیچھا کیا۔ لورالائی لیویز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ڈاکوؤں کی اپنی فائرنگ سے انکا ساتھی جاور خان زرکون موقع پر جانبحق ہوگیا تھا۔ ڈاکو جانبحق اور زخمی ڈاکوؤں کو لیکر دکی آرہے تھے۔ اطلاع ملنے پر دکی پولیس نے کاروائی کرکے ایک کو زخمی حالت میں دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ گرفتار کرلیا۔ گرفتار ڈاکوؤں میں جان محمد ولد خانء قوم ونیچی،گل محمد ولد صاحب جان قوم ونیچی اور عبدالواحد ولد سید محمد قوم ونیچی شامل ہے۔ہلاک ڈاکو جاور زرکون دکی پولیس کو کیس میں مطلوب تھاجبکہ زخمی ڈاکو عبدالوحد ونیچی دکی کے تین کیسوں میں عدالت سے ضمانت پر ہے۔
خبرنامہ نمبر 446/2025
پشین 19جنوری: ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس عبدالغفار مگسی نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب شدید برفباری میں ضلع پشین کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یارو، سرانان، ہیکلزئی، بٹے زئی اور ڈب کراس لیویز چیک پوسٹوں کا وزٹ کرکے تھانوں اور چوکیوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور تھانہ انچارج سمیت لیویز اہلکاروں سے مسائل اور مشکلات دریافت کیں۔ اس موقع پر محب ترین اور رسالدار گوہر خان بھی ان کے ہمراء تھے۔ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس عبدالغفار مگسی نے کہا کہ بلوچستان لیویز ایک مثالی فورس ہے جن پر فخر کرتا ہوں لیویز فورس کو مزید جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے بہترین کارکردگی کی بدولت بلوچستان کا 80 فیصد ایریا لیویز کے زیر کنٹرول ہے لیویز فورس تمام چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ ملازمین کے تمام مسائل حل ہوں گے، لیویز فورس میں بھرتیاں میرٹ پر ہوں گی اہلکاروں کو سردی سے بچاو کیلئے جیکٹس اور دیگر سامان فراہم کیا جائیگا، ڈائریکٹر جنرل بلوچستان۔لیویز فورس عبدالغفار مگسی نے ڈیوٹی پر حاضر تمام ملازمین کو گلے لگاکر داد دی۔
خبرنامہ نمبر 447/2025
کوئٹہ 19 جنوری۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئٹہ میں تجاوزات کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلیمیں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایت پر اسپیشل مجسٹریٹ سب ڈویژن(سٹی)، میونسپل کارپوریشن عملے اور پولیس کے ہمراہ کوئلہ پھاٹک میں غیر قانونی ڈیولرز کے خلاف آپریشن کیا گیا اس موقع پر تمام خیموں اور ٹینٹوں کو ہٹا دیا گیا اس دوران 8 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا گیا ہے جبکہ اسپیشل مجسٹریٹ سٹی نے تمام آس پاس کے علاقوں کو جلد از جلد خالی کرانے کی وارننگ بھی جاری کیے اور مقررہ مدت تک علاقے خالی نہیں کی گئی تو ضلعی انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن اور پولیس مشترکہ گرینڈ آپریشن کریگی۔ جس کی تمام تر ذمہ داری قبضہ ما فیا پر ہوگی اس دوران خلاف ورزی کرنے والے افراد کو گرفتار کیا جائیگا۔
خبرنامہ نمبر 448/2025
کوہلو19جنوری: ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس عبدالغفار مگسی نے کوہلو میں پوست کی 200 ایکڑ فصل تباہ کرنے پر اہلکاروں کیلئے تعریفی اسناد دینے اور کامیاب کاروائی پر حصہ لینے والے آفیسروں اور اہلکاروں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ لیویز فورس کی صوبے میں قیام امن اور منشیات و جرائم کے خلاف کاروائیاں قابل ستائش ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر کوہلو عقیل بلوچ نے لیویز فورس کی کامیاب کاروائی پر اہلکاروں کیلئے دو لاکھ روپے نقد انعام و تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔
خبرنامہ نمبر 449/2025
زیارت 19جنوری:ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی کی خصوصی ہدایات اور کوششوں سے ڈسٹرکٹ انتظامیہ اورلیویز فورس زیارت نے مسلسل محنت اور کوششوں سے زیارت لوڑی ٹاپ روڈ،کوتل سڑی روڈ،ایف سی میس ٹو قائداعظم ریذیڈنسی روڈ اور ریزیڈنسی ٹو پروسپیکٹ پوائینٹ روڈ کو برف باری کے بعد ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بحال کردیا۔ ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی نے کہا کہ زیارت میں برف باری کے بعد ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے الرٹ ہوتے ہوئے تمام سڑکوں کو بحال کردیا انہوں نے کہا کہ عوام کی مشکلات کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے اہلیان زیارت اور سیاحوں نے ڈپٹی کمشنر زیارت کی خصوصی دلچسپی اور کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ زیارت کے سڑکوں کی بحالی سے عوام کی مشکلات کا خاتمہ ہوا۔
خبرنامہ نمبر 450/2025
کوہلو19جنوری:ڈپٹی کمشنر کوہلو عقیل بلوچ کی خصوصی ہدایت پر لیویز فورس نے رسالدار میجر شیر محمد مری کی سربراہی میں کوہلو کے علاقے پژہ میں پوست کی فصل کاشت کرنے والوں کے خلاف کریک ٹاؤن کرتے ہوئے 200 ایکڑ پر محیط پوست کی فصل کو تلف کرکے 55 افغان پاشندوں کو گرفتار کرکے ان کے زیر استعمال 75 سولر پلیٹ،12 موٹر سائیکل،13 واٹر پمپ لاکھوں روپے پاکستانی و افغان کرنسی، 24سمارٹ فونز سمیت دیگر اشیا برآمد کرلئے ہیں رسالدار میجر لیویز فورس کوہلو شیر محمد مری نے گزشتہ روز لیویز لائن کوہلو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ کوہلو کے یونین کونسل پژہ و ملحقہ علاقوں میں پوست کی فصل کاشت کرنے کی اطلاع تھی جس پر لیویز نے گزشتہ روز 136 اہلکاروں کے ہمراہ 36 گھنٹے کی طویل آپریشن کرکے دور دراز علاقے میں پوست کی کاشت کے منصوبے کو ناکام بنایا ہے۔ ضلعی انتظامیہ منشیات کے خلاف زیرو ٹالرینس کے پالیسی پر عمل پیرا ہے اور اس کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں گرفتار پاشندے ناصرف پوست کی فصل کاشت کرنے میں مصروف عمل تھے بلکہ ضلع میں امن امان کیلئے بھی سنگین خطرات تھے جن کے خلاف لیویز نے موثر کاروائی کو یقینی بنایا ہے لیویز فورس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کا تسلسل جاری رہے گا۔
خبرنامہ نمبر 451/2025
نصیرآباد19جنوری:ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمدخان کاکڑ کے احکامات پر تحصیلدار ڈیرہ مراد جمالی معظم علی جتوئی کی نگرانی میں میونسپل کمیٹی کی مشینری سے ڈیرہ مراد جمالی پٹ فیڈر کینال کے قریب قبرستان کو جانے والے راستے پر زیر تعمیر دکان کو زمین بوس کردیا گیا اس موقع پر سٹی پولیس پٹواری محکمہ ریونیو اور میونسپل کمیٹی کا عملہ موجود تھا تحصیلدار ڈیرہ مراد جمالی معظم علی جتوئی نے کہا کہ سرکاری اراضی اور سفید پلاٹ پر ہر قسم کی تعمیرات کے خلاف کارروائی کے لیے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی جانب سے سخت ہدایات دی گئی ہیں جس پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہیضلعی انتظامیہ سرکاری اراضی پر کسی کو قبضہ کرنے نہیں دے گی سرکاری اراضی کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا غیر قانونی طریقے سے تعمیرات کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس عمل میں ملوث عناصر کے لیے کوئی نرم گوشہ نہیں رکھا جائے گا ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی ہدایت پر فوری طور پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے محکمہ ریونیو کا عملہ چوکس ہے جو ہر قسم کی غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کے لیے اقدامات کررہا ہے۔
خبرنامہ نمبر 452/2025
اوستہ محمد19جنوری:سپرنٹنڈنگ انجینیئر ایریگیشن سرکل نصیرآباد غلام سرور بنگلزئی نے کیرتھر کینال کا دورہ کیا دورے کے موقع پر انہوں نے سندھ سے کینال میں بلوچستان کے حصے کے زرعی پانی کی فراہمی اور پانی کے تقسیم کار کے امور کے متعلق آگاہی حاصل کی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیرتھرکینال کی مکمل بحالی کے لیے متعلقہ افیسران اپنی ذمہ داریوں کا بہتر معنوں میں احساس کرتے ہوئے فوری طور پر کاشتکاروں کے مفاد میں اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ کاشتکاروں کو جو مسائل درپیش آرہے ہیں ان کا فوری تدارک کیا جا سکے پہلے مرحلے میں تمام ریگولرز کو اپ ڈیٹ کیا جائے تاکہ پانی کو کنٹرول کرکے منصفانہ طریقے سے پانی کی تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے اس ضمن میں تمام اسٹاف کو سختی سے ہدایت دی جائیں کہ وہ کینال سسٹم میں غیر ضروری طور پر مداخلت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے میرے آج کے تفصیلی دورے کا بھی یہی مقصد ہے کہ تمام امور کا جائزہ لیا جائے اور مسائل کے تدارک کے لیے بہتر معنوں میں حکمت عملی طے کی جائے انہوں نے کہا کہ انجینئرز پر لازم ہے کہ وہ نئے پروجیکٹس کے متعلق اقدامات اٹھائیں جو منصوبے زیر تعمیر ہیں ان کی پی سی ون کے مطابق تکمیل انتہائی ضروری عمل ہے صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی اور صوبائی سیکرٹری ایریگیشن حافظ عبدالماجد کی جانب سے کینالز سسٹم کی مکمل بحالی کے لیے خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے اس لیے انجنیئرز اپنی قابلیت کو بروئے کار لاتے ہوئے محکمے کے بہتر مفاد میں اقدامات کریں انہوں نے کہا کہ کیرتھر کینال میں جو بلوچستان کا 24 سو کیوسک پانی کا حصہ ہے اس کو صحیح معنوں میں استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ آنے والے خریف سیزن میں پانی کی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے احکامات دیے کہ جو ریگولیٹرز خستہ حال ہیں ان کے لئے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں اور جو نئے منصوبے متعارف کروائے گئے ہیں ان پر جانفشانی اور تندہی کے ساتھ کام کیا جائے اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی محکمہ آبپاشی پٹ فیڈر کینال میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اب کیرتھر کینال کے کمانڈ ایریا پر فوری طور پر فوکس کررہاہے انہوں نے مقامی کاشتکاروں اور علاقہ معتبرین سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ ایریگیشن کے انجینیئرز اور عملے کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ ایک بہتر معنوں میں ملکر کام کیا جائے اور خریف سیزن میں بیج بوائی کے وقت پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جو ماضی میں کاشتکاروں کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑا انہیں کم یا ختم کیا جاسکے یہ تب ممکن ہوگا جب محکمہ ایریگیشن کے انجینیئرز اور زمیندار ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونگے ایس ای ایریگیشن غلام سرور بنگلزئی نے عملے اور آفیسران پر زور دیا کہ وہ زمینداروں سے باہمی مشاورت اور قریبی روابط رکھیں ان کے مسائل کو ٹیکنیکل طریقے سے حل کریں بعد ازاں ایس ای ایریگیشن غلام سرور بنگلزئی نے کیرتھر کینال کی مختلف برانچز نورپور،مٹھڑی سمیت دیگر کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر ایکسین مہر اللہ سب ڈویژنل افسران محمد عابد۔ کریم بخش جویہ سمیت دیگر موجود تھے انہوں نے احکامات دیے کہ صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی کے ویژن کے مطابق پورے کینال سسٹم میں بہتری کے لیے وسعت دیں اور تمام مسائل کے متعلق اگاہی فراہم کی جائے کیونکہ صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کاشتکاروں کے مسائل حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ان کی ہدایات اور ویژن کو عملی جامع پہنایا جائے انہوں نے کہا کہ محکمہ ایریگیشن کے سیکرٹری حافظ عبدالماجد اور چیف انجینئر کینالز ناصر مجید بھی کینالز کی مکمل بحالی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ان شائاللہ وہ دن دور نہیں جب کینالز سسٹم کی مکمل رونقیں بحال ہو جائیں گی۔
خبرنامہ نمبر 453/2025
چمن 19جنوری:اسسٹنٹ کمشنر چمن محمد افضل نے لیویز فورس کے ہمراہ شہر کے مختلف بازاروں میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں، صفائی ستھرائی اور زائد المیعاد اشیاء کا معائنہ کیا۔ انہوں نے شہر کے 15 دکانوں جس میں نانبائی کی دکانوں پر پیڑوں کا وزن، جنرل سٹوروں میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں، معیار اور میعادچیک کیں اور کاروباری مقامات پر صفائی کے انتظامات پر وارننگز جاری کی۔ سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی اور گراں فروشی میں ملوث دکانداروں کو سخت تنبیہ کی گئی اس موقع پر اے سی نے کہا کہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ معائنہ مہم عوام کو محفوظ اور معیاری اشیاء فراہم کرنے کے لیے ہے انہوں نے کہا کہ ایس او پیز اور سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور ہم اس حوالیسے کسی قسم کی مصلحت پسندی اور نرمی کا شکار نہیں ہوں گے۔ شہر میں روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔