News

19-05-2025

خبرنامہ نمبر3777/2025
کوئٹہ 19 مئی ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت فیڈرل پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) پر غور کے لیے ایک اہم جائزہ اجلاس پیر کے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات حافظ عبدالباسط، پرنسپل سیکرٹری بابر خان، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون، ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند سمیت متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی اجلاس میں آئندہ مالی سال کے وفاقی ترقیاتی پروگرام میں بلوچستان کی ترقیاتی ضروریات اور ترجیحات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیڈرل پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے عوامی مفاد کے حامل اجتماعی ترقیاتی منصوبوں کو اولیت دی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہم ایسے منصوبے تجویز کر رہے ہیں جو نہ صرف دیرپا ہوں بلکہ ان کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچیں انہوں نے مواصلات، توانائی، تعلیم، صحت، آبپاشی، اور پینے کے صاف پانی کے منصوبوں کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی جغرافیائی وسعت اور زمینی حقائق کے پیش نظر وفاقی حکومت کو ترقیاتی فنڈز کی فراہمی میں خاص ترجیح دینی چاہیے انہوں نے کہا کہ مواصلات کے شعبے میں جاری اور نئے منصوبوں کے لیے مناسب فنڈز کی مختصن کرنا ناگزیر ہے اور اس حوالے سے بلوچستان کا موقف بھرپور انداز میں وفاقی حکومت کے سامنے رکھا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ فیڈرل پی ایس ڈی پی میں شامل کئے جانے والے منصوبے نہ صرف فنڈز کے لحاظ سے موزوں ہوں بلکہ ان کی تکنیکی، مالی اور سماجی سطح پر اطلاق بھی واضح ہو تاکہ منظوری کے بعد ان پر بروقت عمل درآمد ممکن ہو سکے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ہمیں اپنے وسائل کے ساتھ ساتھ وفاقی وسائل سے بھی بھر پور استفادہ کرنا ہوگا انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ وقت کے کے بغیر منصوبہ بندی کو حتمی شکل دے کر سفارشات مرتب کریں تاکہ انہیں وفاق کے سامنے پیش کیا جا سکے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت عوامی مفاد میں ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ وفاقی ترقیاتی پروگرام بھی اسی وژن کے مطابق بلوچستان کی ترقی میں معاون ثابت ہو ، وزیر اعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ بہتر تیاری اور مربوط حکمت عملی کے تحت آئندہ مالی سال کے فیڈرل پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے لیے زیادہ سے زیادہ وسائل کا حصول ممکن بنایا جا سکے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3778/2025
کوئٹہ 19 مئی ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کوئٹہ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کی پیش رفت سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس پیر کو یہاں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے اجلاس میں صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ، پرنسپل سیکرٹری بابر خان، کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات، پروجیکٹ ڈائریکٹر رفیق بلوچ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ حیات خان، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی، سی ای او پی پی پی ڈاکٹر فیصل خان، ڈویلپمنٹ اسپیشلسٹ محمد فیض کاکڑ اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے اجلاس میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ٹریفک مینجمنٹ کے لیے متعدد انقلابی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا وزیر اعلیٰ نے مرکزی شہر کو “ڈاون ٹاون” قرار دینے کی منظوری دی جہاں رکشوں کی جگہ محدود تعداد میں جدید اور ماحول دوست الیکٹرک کاریں متعارف کرائی جائیں گی ان میں خواتین کے لیے خصوصی “پنک کاریں” بھی شامل ہوں گی وزیر اعلیٰ نے اجلاس میں وال چاکنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں اور اشتہاری کمپنیوں کو قانونی نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ حکمراں جماعتوں سمیت کوئی بھی سیاسی تنظیم اگر خلاف ورزی کی مرتکب پائی گئی تو اس کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے ہدایت کی کہ جلسوں اور سیاسی سرگرمیوں کے بعد تمام پینا فلیکس اور دیگر تشہیری مواد فوری طور پر ہٹا دیا جائے تعلیم کے شعبے میں پیش رفت کے لیے وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ غیر فعال سرکاری اسکولوں کو بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے تحت فعال بنایا جائے شجر کاری کے فروغ کے لیے محکمہ جنگلات کو ایک جامع منصوبہ تیار کرنے کا حکم بھی دیا گیا کیف بلدیہ کی تنظیم نو کے لیے سمری میں تاخیر پر وزیر اعلیٰ نے سیکرٹری بلدیات پر اظہار برہمی کیا اور سست روی پر جواب طلبی کرلی انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مفاد کے منصوبوں میں کسی قسم کی تاخیر یا رکاوٹ ناقابل قبول ہے کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف جاری مہم کے تحت گزشتہ ایک ہفتے میں 1500 سے زائد بھکاریوں کو حراست میں لے کر بحالی مراکز منتقل کیا گیا۔ل انہوں نے کہا کہ شہر کی شاہراہوں پر گائے اور بیل جیسے مویشی ٹریفک میں خلل اور عوامی مشکلات کا باعث بن رہے ہیں اس مسئلے پر کارروائی کرتے ہوئے میٹروپولیٹن کارپوریشن نے گزشتہ سات دنوں کے دوران سات بیل پکڑ کر فلاحی اداروں کے حوالے کیے ہیں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے عالمو چوک میں ٹریفک کو منظم کرنے اور مٹن مارکیٹ کی واگزار کرائی گئی زمین پر زیر زمین پارکنگ اور بالائی سطح پر پبلک پارک کی جلد تکمیل کی ہدایات جاری کیں وزیر اعلیٰ نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ عوامی فلاح سے متعلق منصوبوں میں سنجیدگی، تیزی اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے تاکہ کوئٹہ کو جدید، صاف اور منظم شہر بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3779/2025
کوئٹہ 19مئی۔صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے قلعہ عبداللہ میں جبار مارکیٹ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عوام کے حوصلے پست کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتیں ہیں۔ میر شعیب نوشیروانی نے اس واقعے میں 4 افراد کے شہید ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ہ بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ جرات اور قربانی کی مثالیں قائم کی ہیں اور سیکیورٹی فورسز بھی امن و امان قائم رکھنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دے رہی ہیں وزیر خزانہ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعائیں کرتے ہوئے کہا کہ حکومت زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرے گی تاکہ وہ جلد از جلد صحت یاب ہو سکیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایک مضبوط اور متحد محاذ قائم کریں اور دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کے سامنے گھبرانے کی بجائے حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑے رہیں تاکہ بلوچستان کو پرامن اور خوشحال بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3780/2025
کوئٹہ19مئی ۔ صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (PHE) سردار عبدالرحمن کھتیران سے ایم ڈی واسا گل خان نے پیر کے روز منسٹر پی ایچ ای آفس میں ملاقات کی، جس میں ادارے کی تکنیکی، مالیاتی اور آپریشنل کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمن اور ڈائریکٹر فنانس واسا بھی شریک تھے۔ اجلاس کے دوران محکمہ واسا کی جاری اور مجوزہ اسکیموں، ریونیو کلیکشن ، پانی کی فراہمی و نکاسی آب کے نظام، اور موجودہ انفراسٹرکچر کی استعدادِ کار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیر پی ایچ ای نے منصوبہ بندی، عمل درآمد اور مانیٹرنگ کے طریقہ کار پر سوالات اٹھائے اور ڈیلیوری کو ٹائم فریم کے اندر مکمل کرنے پر زور دیا۔صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران نے اس بات پر بھی توجہ دلائی کہ ادارے کی کارکردگی کو ڈیٹا ڈرِوِن ماڈل کے تحت جانچا جائے، اور تمام شعبہ جات میں(Key Performance Indicators) متعارف کروائے جائیں تاکہ نتائج کو ناپا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کا استعمال کارکردگی سے مشروط ہونا چاہیے، اور ہر سطح پر شفافیت اور ذمہ داری کا تعین ضروری ہے۔ایم ڈی واسا گل خان نے تفصیل سے آگاہ کیا کہ ادارہ موجودہ انفراسٹرکچر کو اپگریڈ کرنے، پانی کے ضیاع کی روک تھام، اور سسٹم کی آٹومیشن کے لیے متعدد اقدامات پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے ریونیو کلیکشن اور آپریشنز کی ڈیجیٹائزیشن سے متعلق جاری پائلٹ پراجیکٹس پر بھی روشنی ڈالی۔صوبائی وزیر نے مزید ہدایات دی کہ آئندہ اجلاس میں ہر شعبہ کی کارکردگی کا ماہانہ بنیاد پر تکنیکی جائزہ لیا جائے گا، اور نتائج کی بنیاد پر مزید اقدامات کا تعین کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3781/2025
کوئٹہ 19 مئی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی نے گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) کے ہمراہ ایس او ایس ویلیج کوئٹہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے یتیم بچوں کے ساتھ وقت گزارا، ان کی خیریت دریافت کی، اور تحائف تقسیم کیں۔ڈپٹی کمشنر نے ادارے کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ایس او ایس کے نمائندوں سے ادارے کے انتظامی اور تعلیمی امور پر بریفنگ لی۔ انہوں نے تمام شعبہ جات کا دورہ کیا اور فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے بچوں کی دلجوئی کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں معاشرے کا قیمتی اثاثہ قرار دیا۔ انہوں نے ادارے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ ایسے اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔یہ دورہ بچوں کے چہروں پر خوشی لانے کا باعث بنا اور اپنے اس عمل سے معاشرے میں یتیم بچوں کے ساتھ ہمدردی اور محبت کا پیغام دیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3782/2025
کوئٹہ19 مئی۔ علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق پیر اور منگل کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ دن کے وقت زیادہ درجہ حرارت رہنے اور ہیٹ ویو کا امکان ہے۔ جنوبی اور مشرقی اضلاع بشمول چاغی، سبی، نصیر آباد، جھل مگسی، کچھی، صحبت پور، ڈیرہ بگٹی، جعفر آباد، اوستہ محمد، کیچ، لسبیلہ اور خضدار میں جاری رہنے کی توقع ہے۔ جبکہ نوکنڈی، خاران، دالبندین، نوشکی اور تربت میں گردو غبار چلنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سبی میں سب سے زیادہ درجہ حرارت (46.0/29.0) ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر3783/2025
کوئٹہ 19 مئی ۔گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ نوجوانوں کے ذہنی صلاحتوں کا درست ادراک حاصل کرنے اور تعمیری سرگرمیوں کی جانب فکری رہنمائی کیلئے ایک گہرے وژن اور جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے. قومی مفادات اور نوجوانوں کی ضروریات کو مدنظر رکھ ہم ذمہ دار شہریوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ملکی یکجہتی، تعمیری سوچ، حب الوطنی اور تخلیقی صلاحیتوں کو مثبت سرگرمیوں میں استعمال کر سکتے ہیں۔ اس مقصد کے حصول کی خاطر اور نوجوانوں کے ذہنوں سے پھیلائے گئے بیرونی پروپیگنڈہ کو زائل کرنے کیلئے ہم یونیورسٹی کی سطح پر سیمینارز، کانفرنسوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں جو ہمارے نوجوانوں کو مثبت اثرات ڈالنے کیلئے بااختیار بنائینگے۔ گورنر مندوخیل نے تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں “یوم تشکر” کے حوالے سے مختلف پروگراموں اور ریلیوں کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا. ان خیالات کا اظہار انہوں گورنر ہاو¿س کوئٹہ میں بلوچستان کی تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز اور پرو-وائس چانسلرز کے ساتھ اجلاس میں گفتگو کرتے ہیں کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ حالیہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں افواج پاکستان نے عددی برتری کو ٹھکراتے ہوئے اپنی دلیری اور جرئت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخ میں ایک یادگار فتح رقم کی ہے۔ یہ شاندار جیت افواج پاکستان کی طاقت کا منہ بولتا ثبوت ہونے کے ساتھ ساتھ مسلم ممالک کیلئے امید کی کرن بھی ہے۔ اس ضمن میں ضروری ہے کہ اپنی نئی نسل میں احساس ذمہ داری اور حب الوطنی کو پروان چڑھائیں۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے درمیان موثر روابط بڑھانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ وہ ایک دوسرے کے علم و تجربہ سے بھرپور استفادہ کریں. انہوں وائس چانسلرز صاحبان پر زور دیا کہ نوجوانوں کی مثبت ذہین سازی کرنے اور انھیں اپنے ملک و صوبے کے مفید شہری بنانے کے حوالے اپنی تجاویز اور سفارشات پیش کریں تاکہ قومی اہداف اور مقاصد کی پاسداری ممکن ہو سکے. گورنر بلوچستان نے کہا کہ یونیورسٹی کو ترقی و کامیابی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ہمیں اپنے رویوں میں بھی تبدیلی لانی ہوگی. آپ نوجوانوں کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ نئے تقاضوں سے ہم آہنگ جدید مہارتیں بھی سکھائیں. فیلڈ ریسرچ اور ہم نصابی سرگرمیوں کو اپنے شیڈول مناسب جگہ دیں اور مارکیٹ پر مبنی مضامین کو ترجیح دیں. ایک سوال کے جواب میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ بڑی عید کے فورا بعد دوسری وائس چانسلرز کانفرنس گورنر ہاوس میں منعقد کی جا رہی ہے جس میں تمام یونیورسٹیوں کو درپیش مشکلات، تعلیمی اور مالی امور پر سیر حاصل گفتگو ہوگی اور ایک نیا فیوچر روڈ میپ تیار کرینگے.۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3784/2025
کوئٹہ 19 مئی ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہزارہ کلچر ڈے کے موقع پر ہزارہ برادری کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہزارہ کمیونٹی بلوچستان کی ایک خوبصورت اور باوقار ثقافتی پہچان ہے، جو اپنی تہذیب، طرز زندگی اور لازوال روایات کے ذریعے ہماری معاشرتی ہم آہنگی کو تقویت دیتی ہے اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہزارہ قوم کا تمدن وسط ایشیائی اثرات اور مقامی ثقافت کے امتزاج کا حسین عکس ہے، جو کوئٹہ کی پہچان اور تنوع کا اہم جزو ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ برادری نے ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، چاہے وہ تعلیم ہو، دفاع، صحت یا سرکاری خدمات، انہوں نے ہر مقام پر ملک و قوم کی خدمت کو اپنا شعار بنایا وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہزارگی کلچر میں موجود روایتی کھانے، لباس، زبان اور ادب معاشرتی یگانگت اور قومی یکجہتی کی علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ کلچر ڈے نہ صرف ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے بلکہ پوری دنیا کو یہ پیغام دیتا ہے کہ بلوچستان مختلف قومیتوں اور تہذیبوں کا گلدستہ ہے، جہاں ہر رنگ قابلِ قدر اور قابلِ فخر ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3785/2025
کوئٹہ19 مئی ۔ : صوبائی وزیر خزانہ بلوچستان میر شعیب نوشیروانی نے ہزارہ برادری کو ان کے ثقافتی دن کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہزارہ کلچر ڈے نہ صرف ایک برادری کی تہذیبی پہچان کا دن ہے بلکہ یہ پورے بلوچستان کی ثقافتی رنگا رنگی اور ہم آہنگی کا مظہر بھی ہے۔اپنے بیان میں وزیر خزانہ نے کہا کہ ہزارہ برادری کی روایات، طرز زندگی، زبان، لباس، دستکاری اور خوراک کا انداز نہایت منفرد ہے، جو بلوچستان کے کثیرالثقافتی خدوخال کو مزید شائستگی بخشتا ہے۔ ایسے ثقافتی ایام کا انعقاد نئی نسل کو اپنی اصل سے جوڑنے کا ذریعہ بنتا ہے، جو وقت گزرنے کے ساتھ ماند پڑتی روایات کو تازگی بخشتے ہیں۔صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ کسی بھی قوم کی پہچان اس کی ثقافت سے ہوتی ہے، اور ہزارہ برادری نے ہمیشہ اپنی تہذیبی وراثت کو زندہ رکھنے میں مثالی کردار ادا کیا ہے۔ یہ دن نوجوان نسل کو نہ صرف اپنی تہذیب و تمدن سے جوڑتا ہے بلکہ سماجی ہم آہنگی، رواداری اور اتحاد کا پیغام بھی دیتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان ہر قوم، برادری اور قبیلے کی ثقافتی شناخت کے تحفظ اور فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ بلوچستان کا ہر نوجوان اپنی صلاحیتوں کے ذریعے نہ صرف صوبے بلکہ ملک و بین الاقوامی سطح پر مثبت پہچان بنائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3786/2025
کوئٹہ19 مئی ۔وزیر خزانہ بلوچستان میر شعیب نوشیروانی نے بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عبد الکبیر زرکون سے ایک اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے آئندہ کے منصوبوں باالخصوص پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈلز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے اور منصوبوں کی شفاف اور موثر تکمیل کو یقینی بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مختلف شعبوں میں بے پناہ مواقع موجود ہی، ہماری ترجیح ہے کہ سرمایہ کار دوست ماحول کو فروغ دیا جائے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اقتصادی ترقی، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے سرمایہ کاری کے مواقع کو صوبائی ترقیاتی اہداف کے ساتھ ہم آہنگ کرنے میں بلوچستان سرمایہ بورڈ کے کردار کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم سرمایہ کاروں کے لیے سہولیات کے عمل کو مزید آسان بنا رہے ہیں اور معدنیات، زراعت، توانائی اور سیاحت جیسے کلیدی شعبوں کو ترجیح دے رہے ہیں۔ ہمارا مقصد بلوچستان کوسرمایہ کاری کیلئے ایک پرکشش سرمایہ کاری مقام کے طور پر پیش کرنا ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر عبد الکبیر زرکون نے جاری منصوبوں کی تفصیلات فراہم کیں اور نجی و سرکاری شعبوں کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔انہں نے کہا کہ ہم کئی اہم منصوبے PPP ماڈل کے تحت شروع کرنے جا رہے ہیں، جس کے لیے محکمہ خزانہ کی حمایت نہایت ضروری ہے ہم قوانین اور پالیسیوں میں بہتری کے ذریعے سرمایہ کاری کے عمل کو آسان بنانے پر بھی کام کر رہے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Quetta, May 19– Finance Minister Balochistan Mir Shoaib Nosherwani visited the Balochistan Board of Investment and Trade (BBoIT) office today, where he held an important meeting with BBoIT Vice Chairman Bilal Khan Kakar and CEO Abdul Kabeer Zarkoon. The discussions focused on accelerating investment in Balochistan through upcoming projects, with a special emphasis on Public-Private Partnership (PPP) frameworks.During the meeting, the Finance Minister reiterated the provincial government’s commitment to facilitating investors and ensuring transparency and efficiency in project execution.“Balochistan holds untapped potential across various sectors, and our priority is to foster an investor-friendly environment. Public-private partnerships will be pivotal in driving economic growth, infrastructure development, and job creation,” said Finance Minister Mir Shoaib Nosherwani.Vice Chairman Bilal Khan Kakar highlighted the strategic role of BBoIT in aligning investment opportunities with provincial development goals.“We are actively working to streamline investor facilitation and ensure that key sectors like mining, agriculture, energy, and tourism receive the attention they deserve. Our goal is to present Balochistan as a prime investment destination,” stated VC Bilal Khan Kakar.CEO Abdul Kabeer Zarkoon shared updates on ongoing initiatives and stressed the importance of collaboration between government bodies and the private sector.“We are in the process of launching several high-impact projects under the PPP model, and the support of the Finance Department is crucial in this journey. We’re also focusing on regulatory reforms and policy enhancements to ease the investment process,” said CEO Zarkoon.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3787/2025
کوئٹہ 19مئی ۔صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم خان کھوسہ اور سیکریٹری مواصلات لعل جان جعفر کی کاوشوں سے محکمہ مواصلات و تعمیرات کا ایک اور مستحسن اقدام۔ عرصہ دراز سے پروموشن کے منتظر سبی زون (روڈز)میں درجہ چہارم کے مختلف کیٹیگریز اور اپر گریڈ کے کل 43 ملازمین کے پروموشن کیے گئے اس سلسلے میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا اہتمام چیف انجینئر روڈز سبی زون کے آفس میں ہوا تقریب میں چیف انجینئر روڈز سبی زون محمد بشیر ناصر ایس ای روڈذ نصیر آباد سرکل عصمت اللہ صابر اور زیارت، جھل مگسی اور جعفر آباد کے ضلعی انجینئر آفیسران کے علاو¿ہ ترقی پانے والے ملازمین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی تقریب میں چیف انجینئر روڈذ سبی زون محمد بشیر ناصر نے فرداً فرداً ترقی پانے والے ملازمین میں ان کے پروموشن آرڈرز تقسیم کیے اور درجہ چہارم کے ملازمین کے پروموشن آرڈرز ان کے ضلعی انجینئر آفیسران کے حوالے کیے گئے واضح رہے کہ حالیہ پروموشنز سے محکمے کے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ درجہ چہارم کے ملازمین ایسوسی ایشنز اور رہنماو¿ں نے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ اور سیکریٹری مواصلات لعل جان جعفر کا شکریہ ادا کیا ہے کہ جن کی زاتی کاوشوں سے ملازمین کی دیرینہ خواہش پایہ تکمیل کو پہنچا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3788/2025
کوئٹہ 19مئی ۔ ادارہ برائے امراض گردہ و مثانہ بلوچستان ، کوئٹہ۔ (بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نیفرو یورولوجی کوئٹہ۔ بنیق) کے جاری کردہ ایک اطلاع کے مطابق بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نفرو یورالوجی میں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور سیکرٹری صحت مجیب الرحمٰن کی رہنمائی میں ادارہ ہذا نے گردوں کی پیوند کاری کے آپریشن ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ ایکٹ کے مطابق شروع کر دیا ہے اس سے قبل صوبہ بھر کے مریض گردوں کی پیوند کاری کے لیے لاکھوں روپے کے اخراجات کر کے دوسرے صوبوں سے علاج کروانے پر مجبور تھے جبکہ اب یہی سہولت ان کے اپنے صوبہ بلوچستان میں مفت فراہم کی جارہی ہے۔ بنیق انتظامیہ بلوچستان میں تمام گردوں کے مریضوں کو اطلاع دیتی ہے کہ وہ اپنی رجسٹریشن برائے انتقال گردہ ٹرانسپلانٹ ڈیسک بنیق میں جلد از جلد کروالیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3789/2025
کوئٹہ 19مئی ۔پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی (PAC) کا اجلاس چیئرمین اصغر علی ترین کی زیر صدارت محکمہ محنت و افرادی قوت اور بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے ساتھ منعقد ہوا۔ اجلاس میں پی اے سی کے ممبرز سردار عبدالرحمٰن کھیتران، زابد علی ریکی، غلام دستگیر بادینی، فضل قادر مندوخیل اور عبید گورگیج، اکاﺅنٹنٹ جنرل نصراللہ جان ، ڈی جی آڈٹ بلوچستان شجاع علی، سیکرٹری محکمہ لیبر نیاز احمد نیچاری، چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی نورالحق بلوچ، ایڈیشنل سیکرٹری پی اے سی سراج لہڑی، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ قانون سعید اقبال، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ عارف اچکزئی ،اسسٹنٹ چیف سیکشن پی اینڈ ڈی عامر شاہ و دیگر حکام نے شرکت کی۔ مالی بے ضابطگیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا پی اے سی ممبران اس بابت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اجلاس میں مالی سال 2021-22 کے اپروپریشن اکاونٹس اور مالی سال 2022-23 کے آڈٹ پیراز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ محکمہ کے بنیادی اہداف میں لیبر قوانین کا نفاذ، صنعتی یونٹس و ٹریڈ یونینز کی رجسٹریشن، فیکٹریز و دکانوں کی تفتیش، تکنیکی تعلیم کی فراہمی اور تحقیق شامل ہیں۔اجلاس میں انکشاف ہوا کہ ترقیاتی و غیر ترقیاتی مد میں مختص 2,234.079 ملین روپے میں سے صرف 1,412.397 ملین روپے خرچ کیے گئے، اور 821.679 ملین روپے کی خطیر رقم کی بچت سامنے آئی، جو کہ محکمہ کی ناقص بجٹ سازی اور فنڈز کے غیر موثر استعمال کی نشاندہی کرتی ہے۔ڈائریکٹر بی-ٹیوٹا کوئٹہ کی جانب سے مالی سال 2019-20 کے دوران 522.146 ملین روپے کی گرانٹ بروقت استعمال نہ کرنے اور اسے سرکاری خزانے میں جمع کرانے کے بجائے ایک نجی بینک کے سیونگ اکاو¿نٹ میں جمع کرانے پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اس عمل سے 8.626 ملین روپے کی بنک نے غیر قانونی کٹوتی ٹیکس کی مد میں کی ، جو کہ مالی ضوابط کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ یہ معاملہ محکمہ کو فروری 2021 میں رپورٹ کیا گیا، لیکن اب تک کوئی جواب موصول نہ ہوا۔ڈی اے سی کے اجلاس میں بھی اس وقت محکمہ کوئی تسلی بخش وضاحت نہ دے سکا تھا۔ پی اے سی نے غیر استعمال شدہ فنڈز کو سرکاری خزانے میں جمع کرانے، ٹیکس چھوٹ کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے اور بینک سے کٹوتی شدہ رقم کی فوری واپسی کی ہدایت کی۔ایک اور آڈٹ پیرا میں انکشاف ہوا کہ بلوچستان ایمپلائیز سوشل سیکیورٹی انسٹیٹیوٹ، حب سرکل نے مالی سال 2015-16 میں ادویات کی خریداری پر 27.689 ملین روپے خرچ کیے، وہ بھی بغیر کسی باقاعدہ پروکیورمنٹ کمیٹی کے قیام، اخبارات میں اشتہار یا بی پیپرا ویب سائٹ پر ٹینڈر کے اجراء کے۔ جس پر پی اےا سی نے دو مرتبہ پہلے بھی فیصلے کییے لیکن محکمہ لیبر انڈ مین پاور کے اعلی حکام ان فیصلوں پر عمل درآمد نہیں کر رہا ہے جو کہ ی اے سی اور پارلیمنٹ کی توہین ہے۔ اس بابت پی اے سی نے چیف سیکریٹری کو فوری کارروائی کی سفارش کی۔اجلاس کے دوسرے مرحلے میں بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے ساتھ اجلاس ہوا۔ اتھارٹی کی ذمہ داری بلوچستان میں سروسز پر سیلز ٹیکس کی وصولی ہے۔ آڈٹ میں 231.564 ملین روپے کی بے قاعدگیاں اور 35.599 ملین روپے کی ریکوری کی نشاندہی کی گئی۔ پی اے سی نے اس معاملے پر اکاﺅنٹنٹ جنرل اور بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے چیئرمین کو دوبارہ میٹنگ کی ہدایت کی۔پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی نے واضح کیا کہ وہ ہر سطح پر شفافیت اور احتساب کو فروغ دے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ عوامی پیسہ قانون اور قواعد و ضوابط کے مطابق استعمال ہو۔ سرکاری اداروں میں مالی بے ضابطگیوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اور متعلقہ حکام کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 3790/2025
دکی 19مئی۔ SBKاور کنٹریکٹ اساتذہ کی تعیناتیوں کے بدولت دکی 94بند سکولز کھل گِئے اساتذہ ڈیوٹی خوش اسلوبی سے سرانجام دیں غیرحاضری ناقابل برداشت ہے سخت محکمانہ کاروائی ہوگی ڈسٹرکٹ دکی سے تعلیمی پسماندگی کے خاتمہ بچوں کو معیاری تعلیم دلانے کےلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹرنصرالدین توخئی محکمہ ایجوکیشن کیمطابق SBK اور کنٹریکٹ اساتذہ کی بھرتیوں کے باعث اور ڈپٹی کمشنر برکت علی بلوچ کی خصوصی اقدامات سے ضلع بھر 94میل فیمیل بندسکولز کھل گئے تعلیم سے محروم بچوں کےلئے معیاری تعلیم کے موقع پرمیسر ہوگئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر نصرالدین توخئی نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر برکت علی بلوچ خصوصی اقدامات اور ایس بی کے کنٹریکٹ سمیت تمام اساتذہ اپنی حاضری کویقینی بنائیں 94بند سکولز کھلنے سے علاقے سے تعلیمی پسماندگی کاخاتمہ اور تعلیمی انقلاب کانیادور شروع ہوگا انہوں نے کہاکہ سکولوں کو کتب کلسٹرسامان فراہم کردی گئی ہے اساتذہ فرائض ایمانداری سے سرانجام دیں غفلت لاپرواہی اور غیرحاضری برداشت نہیں کیجائیگی جبکہ ڈپٹی کمشنر برکت علی بلوچ خصوصی ہدایت کی روشنی میں تمام سکولوں کاوقتافوقتا دورے کئے جائیں گے سکولوں کی مکمل فعالیت اور تعلیمی انقلاب برپاکرنےکےلئے ہرممکن اقدامات کئےجارہےہیں اب والدین کو بھی چاہےکہ اپنے بچوں کوسکولوں میں داخل کرائیں اورتعلیم کےزیور سے روشناس کرائیں کیونکہ تعلیم ہی کےزریعے ہم ہرقسم چیلنجزکاسامنا اور کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3791/2025
زیارت 19مئی ۔ ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر لطیف اللہ غرشین، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر یاسر طاہر،ڈسٹرکٹ اکاونٹس افسر علی اصغر ، ڈی ڈی او نقیب اللہ کاکڑ، فیمیل میمونہ فہیم، ڈی ڈی او غلام رسول کاکڑ،ڈی ڈی او فیمیل فرزانہ ارباب، جی ٹی اے کے صدر محمد نور دمڑ،ڈسٹرکٹ مینیجر آر ٹی ایس ایم بدرالدین،فیض اللہ خلجی، یونیسف کے نمائندے فدا حسین پانیزئی جی ٹی اے آئنی کے صدر امیر محمد طوفان نے شرکت کی اجلاس میں تمام ڈی ڈی اوز نے رپورٹ پیش کیں اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام اسکولوں کی وزٹ اور ان کی مانیٹرنگ کریں غیر حاضر اساتذہ کی نشاندہی کریں غیر حاضر اساتذہ کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ اس بار بھی متعدد اساتذہ کے تنخواہوں میں کٹوتی کی گئی۔عوضی
سسٹم کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر زیارت زکاء اللہ درانی نے کہا کہ تعلیم ترقی کا زینہ ہے تعلیم یافتہ اقوام دنیا پر حکمرانی کررہے ہیں معیاری تعلیم کوفروغ دیکر ہم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3792/2025
زیارت 19مئی ۔ ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر یاسر طاہر، ڈی ایس ایم نثارا حمد،ڈسٹرکٹ اکاونٹس افسرعلی اصغر ایم ایس ڈاکٹر عرفان الدین، ،ڈرگ انسپکٹر میوند خان ، ہیلتھ افسر عبداللہ خان نے شرکت کی اجلاس میں محکمہ صحت کو فعال کرنے کے لیے مختلف فیصلے کئے گئےاجلاس میں مسلسل غیرحاضری اور اپنے فرائض منصبی سے روگردانی کرنے پر چار کنٹریکٹ ڈاکٹرز کو نوکری سے برطرف کردیا اجلاس میں غیرحاضرملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کی گئی۔ڈپٹی کمشنر زیارت زکاء اللہ درانی نے نے کہا تمام ڈاکٹرزاورمددگار سٹاف ہسپتالوں میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور دکھی انسانیت کی خاطر مریضوں کا بروقت علاج کریں، عوام کو کسی بھی شکایت کا موقع نہ دیں عوامی شکایات پر قانونی کاروائی کی جائے گی۔ *انہوں نے کہا صحت جیسے اہم شعبے کی فعالیت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں اس سلسلے جو حکومتی وسائل ہے ان کو بروئے کار لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3793/2025
جعفرآباد19مئی ۔ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اظہر شہزاد نے کہا ہے کہ بنیادی مراکز صحت میں بہتری لائے بغیر عوام کے صحت کے مسائل حل نہیں ہو سکتے ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا غیر حاضر عملے کے خلاف فوری کاروائی کی جائے گی ان کے لیے کسی قسم کا نرم گوشہ ہرگز نہیں رکھیں گے دور دراز علاقوں کے لیے بیسک ہیلتھ یونٹس انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں ان سینٹرز میں ادویات کی موجودگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے روجھان جمالی بیسک ہیلتھ یونٹ کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے مقامی افراد سے بھی ملاقات کی اور طبی مرکز میں عوام کو دی جانے والی سہولیات کے متعلق اگاہی حاصل کی ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اظہر شہزاد نے سختی کے ساتھ ہدایات دیتے ہوئے بتایا کہ لوگوں کی صحیح معنوں میں خدمات سرانجام دہی ہماری اولین ترجیحات کا حصہ ہے اس لیے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف پر بھی لازم ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ سرانجام دیں ضلع انتظامیہ گاہے بگاہے سرپرائز وزٹ کرنے کے عمل کو جاری رکھے گی تاکہ غیر حاضری کے عمل کی روک تھام کی جائے اور لوگوں کو بہترین طبی سہولیات ان کی دہلیز پر ہی میسر آسکیں انہوں نے کہا کہ حکومت مفاد عامہ میں بہتر اقدامات کر رہی ہے اس لیے وزیراعلی بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان کے احکامات پر من و عن عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ضلع انتظامیہ کوئی کسر نہیں چھوڑے گی اور لوگوں کے مفاد میں اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائے گی تاکہ لوگ حکومتی اقدامات سے فائدہ مند ہو سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3794/2025
بارکھان19مئی ۔ عبد اللہ کھوسہ ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسہ نے آج زیر تعمیر بارکھان تا رکھنی وڈ کا دورہ کیا۔اس موقع پر انکے ہمراہ ایکسین بی اینڈ ار فضل محمد زرکون تھے۔انہوں روڈ پر ہونے والے کام کو چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ نے روڈ پر سفر کرنے والی گاڑیوں کے ڈریوروں سے بھی انکے مسائل سنے۔ڈرائیوں کا کہنا تھا کہ روڈ کو بننے میں بہت زیادہ عرصہ ہوا ہے جوکہ مکمل ہونے کا نام ہی نہیں لیتا۔ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسہ نے ٹھیکدار کو بارکھان تا رکھنی روڈ کی تعمیر کے میں تیزی لانے کیل سختی سے ہدایت جاری کردی۔انہوں کہا نے کہ روڈ کے نامکمل ہونے کی وجہ سے مسافروں۔بیماروں اور ٹراانسپورٹروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ریا ہے۔ انہوں مزید کہا کہ روڈ کا کام بلا ناغہ جاری رہنا چاہئے۔تاکہ مقامی لوگوں اور ٹرانسپورٹروں کو سہولت میسر آسکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر3795/2025
گوادر، 19 مئی 2025:
آج رکن صوبائی اسمبلی گوادر، مولانا ہدایت الرحمن نے ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی سیف اللّٰہ کھیتران سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران جی ڈی اے کے تحت جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل نے ایم پی اے گوادر کو جی ڈی اے کے تحت جاری منصوبوں کی پیشرفت اور ان کے معیار سے متعلق آگاہ کیا، خصوصاً اولڈ ٹاؤن بحالی منصوبے” کے تحت جاری عوامی فلاحی منصوبوں پر روشنی ڈالی، جن کی بروقت اور معیاری تکمیل سے مقامی عوام براہ راست مستفید ہو رہے ہیں۔مولانا ہدایت الرحمن نے ان منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جی ڈی اے کی کوششوں سے اولڈ ٹاؤن کی خوبصورتی اور بنیادی ڈھانچے میں نمایاں بہتری آرہی ہے، اور یہ امید کی جا سکتی ہے کہ جاری منصوبے جلد پایہ تکمیل تک پہنچیں گے۔
ملاقات میں آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے تجویز کردہ ترقیاتی منصوبوں پر بھی مشاورت کی گئی، جن میں خصوصاً ان علاقوں کو شامل کرنے پر زور دیا گیا جہاں ڈرینیج اور سیوریج کا نظام نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے ان منصوبوں کو حتمی شکل دے کر متعلقہ حکام کو منظوری کے لیے بھیجنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر چیف انجینیئر جی ڈی اے حاجی سید محمد بھی موجود تھے۔