





ڈیرہ مراد جمالی 18 دسمبر :ایف سی بلوچستان نارتھ کے زیر اہتمام ضلع نصیر آباد میں ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوا، جس میں مہمانِ خصوصی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل ، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی، کور کمانڈر 12 کور لیفٹینینٹ جنرل راحت نسیم احمد خان ،آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل محمد عاطف مجتبٰی،آئی جی پولیس، کمشنر نصیر آباد ڈویژن اور کثیر تعداد میں قبائلی عمائدین نے شرکت کی جرگے کے دوران علاقے کی سلامتی، ہم آہنگی، قبائلی روابط اور ترقیاتی امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ مقامی قبائل نے پاک فوج ،فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کی جانب سے امن کے قیام اور بحالی کے لیے کی گئی عملی کوششوں کو سراہا گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے عمائدین سے خطاب میں کہا کہ قبائلی عوام ہمیشہ سے ریاستی اداروں کے مضبوط شراکت دار رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امن کے تسلسل، ترقیاتی منصوبوں کی کامیابی اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور فرنٹیئر کور خطے میں پائیدار امن، سماجی استحکام اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتی رہے گی۔ اور علاقے میں امن قائم رکھنے میں قبائلی عمائدین کا کردار نہایت اہم ہے کمانڈر 12 کور لیفٹینینٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کا راستہ امن و اتحاد سے وابستہ ہے ۔ عوام نے دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنانا ہے اور ہم سب نے مل کر وطن دشمن عناصر کی سازشوں کو شکست دینی ہے۔جرگے کے اختتام پر تمام قبائلی عمائدین نے حکومت بلوچستان ,پاک فوج اور فرنٹیئر کور بلوچستان کی جانب سے امن کے قیام بالخصوص کوہان سروے پروجیکٹ اور این 65 کی سیکیورٹی کو خوش ائند قرار دیا اور اس عزم کو دہرایا کہ وہ علاقائی امن، سماجی اتحاد اور ترقی کے سفر میں ریاستی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
کوئٹہ، 18 دسمبر
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کا ایک اہم اجلاس چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں محکمے کی بہتری، شہری صحت کے تحفظ اور شفاف طرزِ حکمرانی سے متعلق متعدد اصلاحاتی فیصلوں کی منظوری دی گئی اجلاس میں کوئٹہ شہر سے ڈیری فارمز کو مرحلہ وار شہری حدود سے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو صحت مند ماحول کی فراہمی، آلودگی میں کمی اور جدید شہری منصوبہ بندی کو فروغ دینا ہے، تاکہ شہر میں ٹریفک، ماحولیاتی اور صحت سے جڑے مسائل پر قابو پایا جا سکے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے منصوبے پر مؤثر عمل درآمد کے لیے سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی اور سیکرٹری خزانہ پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی کمیٹی کو ہدایت کی گئی کہ وہ تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر قابلِ عمل تجاویز مرتب کرے اور ایک ہفتے کے اندر جامع رپورٹ پیش کرے اجلاس میں محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ میں گریڈ 1 سے 15 تک محکمانہ بھرتیوں کی منظوری بھی دی گئی وزیر اعلیٰ نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام بھرتیاں سو فیصد میرٹ اور شفاف طریقہ کار کے تحت کی جائیں گی، کسی قسم کی سفارش یا دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے دوٹوک انداز میں کہا کہ کوئی نوکری فروخت نہیں ہوگی اور نوجوانوں کے حق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ میرٹ کی بالادستی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لائیو اسٹاک اور ڈیری سیکٹر کی بہتری سے صوبے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے جبکہ دودھ اور گوشت کی پیداوار میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا، جس سے معیشت مستحکم اور عوام کے معیارِ زندگی میں بہتری آئے گی انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبائی حکومت ادارہ جاتی اصلاحات کے ذریعے سروس ڈلیوری کو مؤثر اور عوام دوست بنانے کے لیے پُرعزم ہے، اور تمام محکموں کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے تاکہ بلوچستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو اجلاس میں صوبائی وزیر محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ سردار فیصل خان جمالی نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی جبکہ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و منصوبہ بندی زاہد سلیم، پرنسپل سیکرٹری بابر خان، سیکرٹری لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ محمد طیب لہڑی ، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون، سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی سید فیصل آغا سمیت دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے
کوئٹہ، 18 دسمبر
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت گرین بس سروس کی ہارلے ہیلتھ سروسز پروجیکٹس ایریا تک توسیع کے منصوبے سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں گرین بس سروس کے توسیعی منصوبے کی پیش رفت، مجوزہ روٹس، شہریوں خصوصاً مریضوں اور طبی عملے کے لیے سفری سہولتوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کے معیار کو بہتر بنانے کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس توسیع سے ہارلے ہیلتھ سروسز پروجیکٹس ایریا تک عوام کی آسان اور بروقت رسائی ممکن ہوگی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہری عوام کو جدید، محفوظ اور معیاری پبلک ٹرانسپورٹ کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے انہوں نے ہدایت کی کہ گرین بس سروس کی توسیع کے منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور سروس کے معیار، صفائی، وقت کی پابندی اور مسافروں کی سہولت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ روٹس کی منصوبہ بندی اس انداز میں کی جائے کہ زیادہ سے زیادہ شہری اس سہولت سے مستفید ہو سکیں، جبکہ بزرگوں، خواتین، مریضوں اور معذور افراد کی ضروریات کو خصوصی طور پر مدنظر رکھا جائے اجلاس میں پارلیمانی سیکریٹری ٹرانسپورٹ میر لیاقت علی لہڑی، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات و منصوبہ بندی زاہد سلیم، پرنسپل سیکریٹری بابر خان، سیکریٹری ٹرانسپورٹ حیات خان کاکڑ، کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہ زیب کاکڑ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی اور منصوبے پر عملدرآمد سے متعلق مختلف تجاویز پیش کیں۔






