December 21, 2024
File 1 News

18-9-2024

خبرنامہ نمبر5487/2024
لہڑی۔ 18 ستمبر ۔وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی بدھ کو ضلع سبی کی تحصیل لہڑی پہنچے جہاں انہوں نے ڈومکی ہاوس میں مرحوم سردار سرفراز خان ڈومکی کی وفات پر ان کے بڑے فرزند میر کوہیار خان ڈومکی، بھائی میر حیر بیار خان ڈومکی اور دیگر لواحقین سے تعزیت و فاتحہ خوانی کی وزیر اعلٰی کے ہمراہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی، سینٹر میر عبدالقدوس بزنجو ،صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی ،بخت محمد کاکڑ، پارلیمانی سیکرٹری میر لیاقت علی لہڑی بھی موجود تھے ، وزیر اعلٰی بلوچستان نے مرحوم سردار سرفراز چاکر ڈومکی کے فرزند میر کوہیار خان ڈومکی اور دیگر لواحقین سے ہمدردی اورافسوس کا اظہار کیا وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے مرحوم سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک معتبر قبائلی شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ کہنہ مشق سیاستدان اور ملنسار انسان تھے جنہوں نے ہمیشہ خیر خواہی اور بھلائی کے لئے بے لوث کام کیا ، سیاسی امور میں ہمیشہ صبر ، تہذیب اور شائستگی سے کام لیتے ہوئے مثبت کردار ادا کیا، مرحوم کا پارلیمانی کردار قول کے پختہ بلوچ اور ایک محب وطن پاکستانی کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، میر سرفراز بگٹی نے دعا کی اللہ تعالٰی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے، وزیر اعلٰی بلوچستان نے مرحوم سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی کے فرزند میر کوہیار خان ڈومکی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ والد مرحوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک و قوم اور بلوچستان کی ترقی کے مشن کو لیکر آگے چلیں گے، اس موقع پر سینیٹر میر دوستین خان ڈومکی، سینیٹر دنیش کمار، سابق نگران وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی سمیت ملک بھر سے آئے ہوئے سیاست دان ، قبائلی شخصیات، افسران اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5488/2024
کوئٹہ۔ 18 ستمبر۔سیکرٹری اطلاعات بلوچستان اور چیئرمین بلوچستان تھرو بال ایسوسی ایشن عمران خان آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور صوبے کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو تمام تر سہولیات کی فراہمی کیلئے صوبائی سطح پر ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل کوئٹہ انٹر انسٹیٹیوشنز منسٹر ایجوکیشن محترمہ راحیلہ حمیدخان درانی بوائز تھرو بال لیگ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فائنل میچ کلی شیخان سکول اور سبزل سکول کے مابین کھیلا گیا۔ میچ کا آغاز صبح 10.30بجے ہوا۔ تمام سکول جنھوں نے ٹورنامنٹ میں حصہ لیا تھا ان کی ٹیمیں بھی سٹیڈیم میں موجود تھے۔ سبزل سکول کی ٹیم نے کلی شیخان سکول کو ہرا کر فائنل میچ اپنے نام کرلیا۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات و چیئرمین تھرو بال ایسوسی ایشن نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی کھیلوں میں خصوصی دلچسپی لے کر ملک و صوبے کا نام روشن کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ ہم اپنے کھلاڑیوں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کریں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کھیل اور کھلاڑیوں کی معاونت کیلیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ تقریب کے اختتام پر صوبائی سیکرٹری نے کھلاڑیوں اور افیسرز میں انعامات تقسیم کیے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5489/2024
نصیرآباد18۔ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ ضلع نصیر آباد میں محکمہ صحت میں پائی جانے والی کمی کوتاہیوں کو دور کرنے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں عادی غیر حاضر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے لیے کوئی نرم گوشہ نہیں رکھیں گے کیونکہ وہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ ثمرات کے درمیان رہنے کی مانند ہیں اگر عادی غیر حاضر ڈاکٹر اور دیگر عملہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں تو
لوگوں کی مشکلات میں کافی کمی لائی جا سکتی ہے سیول ہسپتال سمیت دیگر تمام بنیادی طبی مراکز میں ادویات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایم ایس ڈاکٹر شوکت علی کھوسہ اے ڈی ایچ او ڈاکٹر حضور بخش مینگل ڈرگ انسپیکٹر اعجاز علی پی پی ایچ ائی کے منیر احمد گرانی منظور شیرازی شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد کاکڑ نے کہا کہ طبی مراکز میں ادویات سمیت سانپ اور کتے کی ویکسین کی موجودگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ٹرامہ سینٹر کو تمام سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں اور اسے مکمل طور پر فنکشنل رکھا جائے اس حوالے سے ہر ممکن وسائل کو زیر استعمال لایا جائے ضلع انتظامیہ محکمہ صحت نصیر آباد کی ہر قسم کی معاونت کی فراہمی کو یقینی بنائے گی ڈاکٹرز مسیحا ہوتے ہیں وہ دکھی انسانیت کی خدمت میں اپنا مثبت کردار ادا کریں نائٹ شفٹ میں ڈاکٹرز کی موجودگی کو ہر صورت یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کرنے کی ضرورت پڑی تو کوئی چیز خاطر خواہ نہ لائی جائے رات کے اوقات میں آئے روز سرپرائز وزٹ کا سلسلہ بھی جاری رکھا جائے گا کیونکہ سسٹم کو ٹھیک کرنا ناگزیر بن چکا ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نصیر آباد گرم علاقہ ہے اس لیے میڈیکل سٹور مالکان کو اس بات کا پابند کیا جائے کہ وہ دواوں کو نارمل ٹمپریچر پر رکھیں ڈرگ انسپیکٹر جاہلی اور غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیں 65 میڈیکل سٹورز ہیں میڈیکل سٹورز پر چھوٹے بچوں کو ادویات فروخت کرنے کی اجازت کسی صورت نہ دی جائے ڈرگ انسپیکٹر ضلع بھر میں عطائی ڈاکٹرز کی تفصیلات مجمع کریں تاکہ ضلعی انتظامیہ ان کے خلاف فوری اور اثر انداز ایکشن لے انہوں نے کہا کہ پی پی ایچ ائی دور دراز علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی میں مزید بہتر انداز سے اپنی خدمات سر انجام دیں گزشتہ روز دورے کے موقع پر بی ایچ یو میں ڈاکٹر غیر حاضر پایا گیا اور پی پی ایچ ائی میں ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے پی پی ایچ ائی محکمہ صحت کے ساتھ مل کر مزید احسن انداز سے کام کرے تاکہ لوگوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
لورالائی 18ستمبر۔ حبیب اللہ ناصر،مولوی عبدالودود ناصر،عبدالسلام ناصراورعبدالمنان ناصر نے اپنے خاندان کی طرف سے تمام دوستوں،رشتہ داروں،علماءکرام،علاقہ معتبرین اورسیاسی رہنماوں،وکلابرادری،ٹیچرز، ہمارے والد مرحوم کے تمام دوستوں اور خاص کر دور سے آئے ہوئے تمام لوگوں کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے وا لد ریٹائرڈ سپرینٹنڈنٹ بی اینڈ آر مرحوم عبدالقارناصرملیزئی کی وفات پر گھر آکر ہمارے ساتھ اظہارِ تعزیت کی اور ان تمام لوگوں کا بھی دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے بذریعہ فون، واٹس ایپ اور سوشل میڈیا پر فاتحہ خوانی دی،اللہ تبارک وتعالیٰ آپ سب کو اجر عظیم دیں،آمین
﴾﴿﴾﴿﴾﴿