خبرنامہ نمبر2605/2025 حب 18اپریل ۔ صوبائی وزیر زراعت وکوآپریٹیو صدرمملکت آصف علی زرداری کے ترجمان برائے بلوچستان میر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ ضلع حب کے عوام کی امیدیں پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ ہیں عوامی مسائل کے حل اور حلق انتخاب کے عوام کے توقعات پوری کرینگے یہ بات انھوں نے لیڈاکانفرنس ہال میں ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق انتظامی افسران اور سرکاری محکموں کے ضلعی سربرہان کی جانب سے دی گئی بریفنگ کے موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے کہی میر علی حسن زہری نے کہا کہ حب شہر میں پانی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے وفاقی حکومت سے ساڑھے چار ارب روپے لاگت کے پراجیکٹ کی منظوری حاصل کرلی ہے حب ڈیم کینال سے پائپ لائن اسکیم کی فیزیبلٹی اسٹڈی کی منظوری حاصل ہوگئی ہے جلد منصوبے پر کام شروع ہوگا میر علی حسن زہری نے کہا کہ ضلع حب کے دیہی علاقوں میں آبنوشی کی 25اسکیمات پر کام جاری ہے پانی فراہمی کی مزیددوارب روپے کی ترقیاتی اسکیمات کے پی سی ون پی اینڈڈی میں جمع کرائے گئے ہیں ہماری کوشش ہیکہ آئندہ مالی سال کی پی ایس ڈی پی میں ان سکیمات کو شامل کیا جائے میر علی حسن زہر ی نے کہا کہ ضلع حب میں ہیلتھ سیکٹرکی بہتری کیلئے کوششیں جاری ہیں وزیر اعلی بلوچستان سرفرازبگٹی نے جام غلام قادر ہسپتال حب کی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت انڈس ہسپتال کے تعاون سے چلانے کی منظوری دی ہے تاہم ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی جانب سے اس معاملے پر کوآرڈینیشن نہ ہونے کی وجہ سے صنعتی شہر حب کے عوام وزیر اعلی کے مستحسن فیصلے سے مستفید ہونے سے محروم ہیں اس معاملے پر وہ وزارت صحت بلوچستان کے حکام سے رابطہ کرینگے صوبائی وزیر نے کہا کہ ضلع حب کیلئے ایک کروڑ روپے کی ادویات کی ڈائریکٹوریٹ ہیلتھ سے منظوری لی ہے رواں ماہ ادویات کی کھیپ ضلع کو مل جائیگی جس سے دوردراز دیہی علاقوں میں ادویات کی فراہمی ممکن ہوگی صوبائی وزیر نے کہا کہ دیہی علاقوں میں 20نئے بنیادی مراکز صحت قیام کیلئے کوششیں جاری ہیں میر علی حسن زہری نے ایجوکیشن سیکٹر کے حوالے سے کہا کہ ضلع حب میں 108نئے اسکولز قائم کئے جائیں گے مڈل سے ہائی سکول لیول تک سات اسکولز کی اپ گریڈیشن کی منظوری کی سمری سیکریٹری ایجوکیشن کو بھجوادی گئی ہے میر علی حسن زہری نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کیلئے وفاقی حکومت سے ضلع حب میں کیڈٹ کالج قیام کی منظوری حاصل کرلی ہے افسران سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ضلع حب کے 200پوزیشن ہولڈر طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے باصلاحیت طالب علموں کی ہرممکن حوصلہ افزائی کی جائیگی حب ماسٹر پلان کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انڈسٹریل ٹاون حب کو مثالی شہر بنانے کیلئے کوششیں جاری ہیں 34کروڑروپے کی لاگت سے جدیدترین اسپورٹس جمنازیم اسٹیڈیم واکنگ ٹریک تعمیر کئے جائیں گے پیپلز پارٹی کی حکومت ضلع حب کے عوام کو تما م بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے میر علی حسن زہری نے کہا کہ 200ملین کی لاگت سے محکمہ ماحولیات کی جدید لیبارٹری 100ملین کی سے دفترضلع حب میں قائم کیا جائیگا صنعتی شہر حب میں محکمہ ماحولیات کو فعال اور ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے میر علی حسن زہر ی نے کہا کہ 20 کروڑروپے کی لاگت سے جدید ترین سلاٹرہاو¿س اور 9کروڑروپے کی لاگت سے ویٹرنری ہسپتال زیر تکمیل ہیں پیپلز پارٹی کی حکومت کے قیام کے مختصر عرصے میں ضلع حب میں ترقیاتی کام گراونڈمیں نظر آرہے ہیں 53کروڑروپے کی لاگت سے ساکران روڈمنصوبہ جون 2025مکمل ہوجائیگا اور ہماری کوشش ہیکہ روڈسیکٹر کی 65 اسکیمات کو رواں مالی سال کے دوران مکمل کروایا جائیگا اس سلسلے میں سیکرٹری محکمہ مواصلات وتعمیرات کا تعاون بھی ضلع حب کی ایڈمنسٹریشن اور انجینئرز کو حاصل ہے ایگریکلچر سیکٹر کے حوالے سے صوبائی وزیر نے کہا کہ ایشین بنک ڈیولپمنٹ کے تعاون سے ضلع حب کی تحصیل وندر اور ساکران میں ایک کروڑ 22لاکھ روپے کے زرعی شعبے کی ترقی کے منصوبوں پر محکمہ واٹرمنیجمنٹ کے زیر نگرانی کام جاری ہے ضلع حب کے دیہی ایریاز میں بجلی فراہمی کے حوالے سے صوبائی وزیر نے کہا کہ انرجی ڈیپارٹمنٹ نے انکی تجویز پر 100ملین کے فنڈز سات گوٹھوں میں بجلی سروے کیلئے کے الیکٹرک کو جاری کئے ہیں پانچ کروڑروپے کی لاگت سے میران گوٹھ اور ساکران ساسولی گوٹھ کو لوکل گورنمنٹ کے زیر نگرانی بجلی فراہم کیاجائیگا اس سلسلے میں فنڈز جاری کئے گئے ہیں صوبائی وزیر نے ڈپٹی کمشنر حب کو احکامات جاری کئے کہ وہ ترقیاتی اسکیمات کی مانیٹرنگ کریں تاکہ منصوبوں کو بروقت مکمل کیاجائے۔ ﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2606/2025 حب 18اپریل ۔ صوبائی وزیر زراعت کوآپریٹیو صدرمملکت آصف علی زرداری کے ترجمان برائے بلوچستان میر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی پروگرام کے ذریعے دیہی علاقوں میں مستحقین کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے لوہی میں بی آی ایس پی کا کیشن سینٹرز قائم کردیا گیا ہے اور جون تک ڈی آرسی کا قیام عمل میں لایا جائیگا ان خیالات کا اظہار انھوں نے بی آی ایس پی حکام کی جانب سے دی گئی بریفنگ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا میر علی حسن زہری کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ وسیلہ تعلیم پروگروام کے تحت ضلع حب کے 43ہزار بچوں کو تعلیمی وظائف ملیں گے کفالت اسکیم کے ذریعے رجسٹرڈ مستحقین کی تعداد 23ہزار تک پہنچ گئی ہے رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد33 کروڑروپے بی آی ایس پی مستحق خاندانوں میں تقسیم ہونگے میر علی حسن زہری نے کہا کہ ہماری کوشش ہیکہ زیادہ سے زیادہ مستحقیں تک بی آئی ایس پی پروگرام میں رجسٹریشن کی رسائی ممکن بنائی جائے اس سلسلے میں چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کے تعاون سے ضلع حب کے دوردراز پہاڑی علاقوں کیلئے رجسٹریشن موبائل سروسز کی چار وین حاصل کی گئی ہیں گوادر قلعہ سیف اللہ کے بعد ضلع حب میں بی آئی ایس پی کی ٹیمیں ترجیحی بنیادوں پر مستحقین کی رجسٹریشن کررہی ہیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2607/2025 حب 18اپریل ۔صوبائی وزیر زراعت وکوآپریٹیو وترجمان صدرمملکت آصف علی زرداری برائے بلوچستان کے زیر صدارت ضلع حب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر حب نثار احمد لانگو ایس ایس پی حب پی ایس پی افسر سید فاضل شاہ چیئرمین ضلع کونسل جاوید جمالی میئر میونسپل کارپوریشن حب وڑیرہ بابو فیض محمد شیخ پراجیکٹ ڈائریکٹر حب سٹی ڈیولپمنٹ پراجیکٹ ارباب محمد ایوب کاسی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالرحمان رند انجینئر مہر شاہ ایکسئن پی ایچ ای بالاچ امیر ایس ڈی او ایریگیشن آصف عمرانی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر رحیم بلیدی ڈپٹی ڈائریکٹرایگریکلچر ایکسٹنشن شاہد رونجہ وائس چیئرمین ضلع کونسل حب کمال محمد حسنی ڈپٹی میئر حب عظیم سنیان ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی اے عمران سعید کاکڑاسپورٹس افسر حب کے بی بلوچ ودیگر شریک ہوئے، اجلاس میں صوبائی وزیر نے ضلع حب میں نئے اسکولز کے قیام اسکولوں کی اپ گریڈیشن اور نئے کلاس رومز تعمیر اورتحصیل وندر کے اسکولوں میں سائنسی لیب قیام کی منظوری دی صوبائی وزیر کو اجلاس میں محکمہ مواصلات وتعمیرات کے انجینئر اقبال زہری نے بریفنگ میں سرکاری محکموں کے زیر تعمیر دفاتر اور بلڈنگ سیکشن کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی طورپر آگاہ کیا صوبائی وزیر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ تحصیل وندر میں 150ملین کی لاگت سے 30بیڈڈہسپتال زیر تکمیل ہے 225ملین کی لاگت سے ضلع حب میں جدید ترین فٹسال گراو¿نڈ کی تعمیر اتی کام کے ورک آرڈر کا اجرائکیا گیا ہے سائٹ لوکیشن تعین کے بعد تعمیراتی کام شروع ہوگا صوبائی وزیر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جام غلام قادرہسپتال حب میں چائیلڈکیٹر سینٹر قیام کیلئے ایک کروڑروپے کی لاگت کے منصوبے کے ٹینڈر اجراء کے بعد ورک آرڈرجاری کئے گئے ہیں ساحلی تحصیل گڈانی اور ڈام میں فشریز فیلڈآفس بلڈنگ ساکران قلندرانی گوٹھ پتھرکالونی اور ساکران روڈمیں قبرستان چاردیواری کے تعمیراتی کام زیر تکمیل ہیں اور 25ملین کی لاگت سے الہ آباد ٹاو¿ن میں عید گاہ کی تعمیر کے منصوبے کے ورک آرڈر جاری کئے گئے ہیں ایکسئن پی ایچ ای بالاچ امیر نے صوبائی وزیر کو بریفنگ میں بتایا کہ آبنوشی کی دس جاری ترقیاتی اسکیمات پر69 فیصد فنانشل اور 77فزیکل پروگریس ہوچکی ہے جبکہ نئی منظورشدہ 25اسکیمات پر چھیالیس فیصد فنانشل اور 532فیصد فزیکل پروگریس اور پیشرفت ہوچکی ہے ہماری کوشش ہیکہ رواں مالی سال تک منصوبوں وکو مکمل کیا جائے ایگزیکٹیوانجینئر محکمہ مواصلات تعمیرات روڈ سیکٹر انجینئر ارباب محمد ایوب کاسی نے صوبائی وزیر کو بریفنگ میں بتایا کہ محکمے کے زیر نگرانی روڈسیکٹر کے ضلع حب میں 89 اسکیمات پر کام جاری ہے جن میں 61اسکیمات گزشتہ سال کے جاری ترقیاتی منصوبوں اور 28منصوبے نئے منظورشدہ ہیں ان اسکیمات پر تیزی سے کام جاری ہے ان منصوبوں میں تحصیل دریجی کی روڈسیکٹر کی گیارہ اسکیمات شامل ہیں ان اسکیمات کی تکمیل سے ضلع حب کے دوردراز علاقوں کے عوام کو بہتر مواصلاتی رابطے میسر اور زمینداروں کو فارم ٹو مارکیٹ روڈکی سہولت میسر ہوگی صوبائی وزیر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ حب ساو¿تھرن بائی پاس منصوبے کا ٹینڈرڈی جی پی آر کے توسط سے اخبارات کو جاری کردیا گیا ہے منصوبے کا تخمینہ لاگت 598,473,173ہے صوبائی وزیر زراعت میر علی حسن زہری نے ساوتھرن بائی پاس منصوبے کو حب انڈسٹریل ٹاون کی ڈیولپمنٹ کے حوالے سے اہم پیشرفت قراردیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی بدولت صنعتی زون کے ٹریفک کو متبادل روٹ میسر اور اسپیشل اکنامک زون منصوبوں میں معاون ثابت ہوگا۔﴾﴿﴾﴿﴾
﴿خبرنامہ نمبر2608/2025دکی 18اپریل ۔ کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے ضلع دکی کا ایک روزہ تفصیلی دورہ کیا، جہاں ڈپٹی کمشنر دکی برکت علی بلوچ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر کمشنر لورالائی ڈویژن نے مختلف سرکاری اداروں اور ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا . اسسٹنٹ کمشنر تحصیل تھل چوٹیالی کی نانا صاحب زیارت میں رہائش گاہ کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر د±کی برکت علی بلوچ سمیت دیگر ضلعی افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کلی فقیر محمد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اساتذہ اور دیگر عملے کی حاضری چیک کی۔ اسکول کے کلسٹر سسٹم پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ مختلف کلاسوں کا معائنہ بھی کیا، طلبا سے سبق سنا اور تدریسی معیار کا جائزہ لیا۔ اساتذہ کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ایمانداری اور دلجمعی سے سر انجام دیں تاکہ طلبا کو معیاری تعلیم فراہم ہو سکے۔کمشنر لورالائی ڈویژن نے بیسک ہیلتھ یونٹ ناصر آباد اور پی پی ایچ آئی کے ضلعی آفس کا دورہ کیا، جہاں ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ممتاز علی نے ادارے کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔ کمشنر نے کم وسائل کے باوجود پی پی ایچ آئی کی بہتر خدمات کو سراہا اور ادارے کی محنت و لگن کو قابلِ تعریف قرار دیا۔ انہوں نے ریسکیو 1122 سینٹر کا بھی معائنہ کیا، جہاں میڈیکل آفیسر نے ایمبولینس سروس، ایمرجنسی رسپانس اور دیگر آپریشنل امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر نے ادارے کو مزید مو¿ثر اور فعال بنانے کی ہدایات جاری کیں۔کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے دکی تا چمالنگ زیر تعمیر روڈ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر نے ترقیاتی کام کی رفتار اور معیار پر بریفنگ دی۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ کام میں کسی بھی قسم کی سستی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، اور منصوبہ جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آ سکی۔ کمشنر لورالائی ڈویژن نے سب ڈوڑن تھل چوٹیالی کے اسسٹنٹ کمشنر کی دفتر اور رہائش گاہ جو کہ نانا صاحب زیارت میں تعمیر کی گئی ہے، کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج کا دن تحصیل تھل چوٹیالی کے عوام کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔ اب انہیں اپنے مسائل کے حل کے لیے دور دراز کا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔ انتظامی سہولیات ان کے دروازے پر میسر ہوں گی۔”انہوں نے کہا کہ میں تمام افسران سے توقع رکھتا ہوں کہ وہ خلوص نیت، ایمانداری اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ عوام کی خدمت کو اپنا مشن بنائیں۔ ہمارا مقصد صرف عمارتیں بنانا نہیں، بلکہ ایک ایسا نظام قائم کرنا ہے جو عوام کا اعتماد جیت سکے۔کمشنر نے آ خر میں کہا کہ ان کا یہ دورہ ضلع میں تعلیم، صحت، ایمرجنسی سروسز ، ترقیاتی منصوبوں ، اور عوامی خدمات کی بہتری اور نگرانی کو یقینی بنانا ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2609/2025دکی18, اپریل ۔ڈپٹی کمشنر آفس میں کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (DCC) کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر برکت علی بلوچ، ونگ کمانڈر محمد حنیف، ایس پی عاصم شفیع، مختلف لائن محکموں کےسربراہان، سسٹر ایجنسیز کے نمائندے اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع کی مجموعی صورتحال، امن و امان، ترقیاتی منصوبوں، عوامی خدمات، اور مختلف محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایس پی دکی نے امن و امان سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جرائم کی روک تھام، مشتبہ افراد پر نظر رکھنے اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ کمشنر لورالائی ڈویژن نے تمام راستوں پر ناکے لگانے، سنیپ چیکنگ کو مزید موثر بنانے اور غیر قانونی اسلحے کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی گئی۔ ضلع میں جاری ترقیاتی اسکیموں پر متعلقہ ایگزیکٹیو انجینئرز سے پراگرس پیش کی۔ صحت، تعلیم سمیت تمام محکموں کے ضلعی آفیسران کی جانب سے متعلقہ محکمہ کی کارکردگی، سٹاف کی حاضری اور دستیاب وسائل کی تفصیلات بتائی گئیں۔ کمشنر نے غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت دی اور تمام محکموں کو بروقت حاضر رہنے، عوام کے مسائل جلد از جلد حل کرنے اور سروس ڈیلیوری کے معیار کو بہتر بنانے پر زور دیا۔کمشنر سعادت حسن نے آخر میں تمام اداروں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے، بین المحکماتی تعاون بڑھانے، اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے سرگرم کردار ادا کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ غفلت یا لاپرواہی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ ﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2610/2025تربت 18 اپریل۔ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ سے مینجر تربت ایئرپورٹ سرمد رضوان اور پروجیکٹ ڈائریکٹر کاشف علی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان میں فضائی سفر اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا پروجیکٹ ڈائریکٹر نے تربت ایئرپورٹ کے توسیعی منصوبے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبہ تیزی سے جاری ہے اور رواں سال مکمل ہونے کی امید ہے، جس کے بعد بڑے سائز کے جہاز لینڈ کر سکیں گے۔ اس سے مقامی شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی اور مسافروں کی آمدورفت میں بھی اضافہ ہوگا ڈپٹی کمشنر نے ایئرپورٹ مینجر سے عوامی سہولیات کی بہتری پر بھی بات چیت کی اور منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے دونوں افسران کی کوششوں کو سراہا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2611/2025 خضدار 18 اپریل ۔ ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کے تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے جاری کردہ ہدایات کے مناسبت سے اسسٹنٹ کمشنر خضدار حفیظ اللہ کاکڑ کے ہمراہ لیویز انکروچمنٹ انچارج بدل خان ،بازار انچارج عبدالغنی ،نادر شاہ لیویز فورس کے مین آر سی ڈی روڈ چمروک تا جھالاوان کمپلیکس تجاوزات کے خلاف کاروائی کی اسسٹنٹ کمشنر خضدار کی جانب سے تاجروں کو سخت تنبیہ کی گئی کہ جو ناجائز تجاوزات رکھے گا اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ ناجائز تجاوزات کے خلاف اپریشن مستقل بنیادوں پر ہوتے رہیں گے اور کسی قسم کی لاقانونیت برداشت نہیں کی جائیگی۔*﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2612/2025تربت 18 اپریل ۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC/نیوٹیک) کے تعاون سے ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر تربت میں سال 2025 کے دوسرے بیچ کی کلاسز کامیابی کے ساتھ جاری ہیں۔ یہ کلاسز 5 فروری 2025 سے شروع ہوئی تھیں، جن میں گرافک ڈیزائننگ، الیکٹریشن اور اے سی اینڈ ریفریجریشن (AC & R) کے کورسز شامل ہیں۔اب تک ڈھائی ماہ کا وقت گزر چکا ہے اور طلباءباقاعدگی سے اپنی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ ان کورسز کا مقصد نوجوانوں کو ہنر مند بنانا اور انہیں مقامی و قومی سطح پر روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے پرنسپل ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر یوسف بلوچ، سینئر انسٹرکٹرز عبدالقادر، عبدالرزاق اور طارق دوست نے متعلقہ کلاسز کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تدریسی عمل کا جائزہ لیا، انسٹرکٹرز سے کورس کی پیش رفت کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور طلباءسے براہ راست ملاقات کر کے ان کے تجربات اور سیکھنے کے عمل پر تبادلہ خیال کیا طلباءنے کورسز کے معیار، تربیتی ماحول اور انسٹرکٹرز کے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ پرنسپل یوسف بلوچ نے طلبائ کو محنت، وقت کی پابندی اور عملی مہارتوں کے فروغ کی تلقین کی، اور یقین دلایا کہ تربیت مکمل کرنے کے بعد انہیں روزگار کے مواقع تک رسائی میں ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی یہ اقدام نہ صرف ہنرمند افرادی قوت کی تیاری میں اہم کردار ادا کر رہا ہے بلکہ علاقے کے نوجوانوں کو خود کفالت کی راہ پر گامزن کرنے میں بھی معاون ثابت ہو رہا ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2613/2025لورالائی 18اپریل ۔ ضلع لورالاءمیں 21 اپریل کی (ایس این آئی ڈی) انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کمشنرلورالائی ڈویژن سعادت حسن نے ڈپٹی کمشنر آفس میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا اور انسداد پولیو کے خلاف قومی عزم کو دہرایا انہوں نے والدین اور معاشرے کے تمام طبقہ فکر سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں بھرپور تعاون کریں تاکہ ضلع لورالائی سمیت پورے ملک کو پولیو سے مکمل محفوظ بنایا جا سکے ضلع لورالائی میں اپریل کی پولیو مہم(NIDS) کا باضابطہ افتتاح کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے ڈپٹی کمشنر آفس میں کیا اس موقع پرڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لورالائی ڈاکٹر عبدالحمید لہڑی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نورعلی کاکڑ پی پی ایچ آئی کے ڈپٹی ڈی ایس ایم عبدالسلام ڈبلیو ایچ او کے ڈیزیز سرویلینس آفیسر سمیت سیاسی وسماجی شخصیت، سوشل ایکٹوسٹس اور دیگر مکاتب فکر کے لوگ موجود تھے افتتاحی تقریب کے دوران کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا اور پولیو کے خلاف قومی عزم کو دہرایا انہوں نے والدین اور معاشرے کے تمام طبقات سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں بھرپور تعاون کریں تاکہ لورالائی سمیت پورے ملک کو پولیو سے مکمل محفوظ بنایا جا سکے ڈپٹی کمشنر میران بلوچ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لورالائی ڈاکٹر عبدالحمید لہڑی نے کہا کہ اس مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی، اور اس مقصد کے لیے تربیت یافتہ ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو حفاظتی قطرے پلائیں گی انہوں نے والدین کو یقین دلایا کہ پولیو ویکسین مکمل طور پر محفوظ اور موثر ہے اور بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے انتہائی ضروری ہے کمشنر لورالائی نے تمام متعلقہ اداروں اور فیلڈ ٹیموں پر زور دیا کہ وہ اس قومی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور محنت کریں تاکہ لورالائی کو پولیو سے مکمل طور پر پاک کیا جا سکے انہوں نے علماءکرام سماجی رہنماوں، اساتذہ، اور میڈیا کے نمائندوں سے بھی درخواست کی کہ وہ انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور عوام میں شعور اجاگر کریں یاد رہے کہ ایس این آئی ڈی پولیو مہم21 اپریل سے 25اپریل تک ہونے جارہی ہے، جس کے دوران ہزاروں بچوں کو موذی مرض سے بچاو کے لیے ویکسین کی جائیگی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2614/2025تربت18 اپریل۔ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے جمعے کے روز ڈی ایچ او آفس تربت میں بچوں کو پولیو سے بچاوکے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا افتتاحی تقریب میں ڈی ایچ او کیچ ڈاکٹر عبدالروف بلوچ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالعزیز بلوچ، پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم ڈاکٹر منیر احمد رند، ڈبلیو ایچ او کے سرویلنس آفیسر ڈاکٹر میر ارسلان اور محکمہ صحت کے دیگر افسران شریک تھے اس موقع پر ڈی سی کیچ نے کہا کہ ضلع کیچ کے تمام پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین پلانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے تاکہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھا جا سکے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں ضلعی صحت آفیسر ڈاکٹر عبدالروف بلوچ نے کہا کہ پولیو سے نجات کا واحد راستہ مسلسل اور مکمل ویکسینیشن ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر میر ارسلان نے بتایا کہ جاری مہم کے دوران 93,667 بچوں کو پولیو اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس مقصد کے لیے 392 موبائل ٹیمیں، 88 مستقل سینٹرز اور 11 ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں واضع رہے کہ ضلع کیچ میں دیگر اضلاع کی طرح 21 اپریل سے 26 اپریل 2025 تک پانچ روزہ انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی، جس میں تربت، بلیدہ، دشت اور تمپ کی شہری و دیہی آبادی کو 81 ایریا انچارج اور 41 سپروائزر کی نگرانی میں کور کیا جائے گا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2615/2025سبی 17 اپریل ۔ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وحید شریف عمرانی ، ڈی ایچ او ڈاکٹر اکبر سولنگی ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر گرمکھ داس ، ایمرجنسی سپیشلسٹ یونیسیف شیراز احمد بلوچ ، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی سید علی بگٹی ، خزانہ آفس سے عادل رضا و دیگر نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر جہانزیب شیخ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متواتر غیر حاضری کے مرتکب ڈاکٹرز اور اسٹاف کو ٹرمینیٹ کیا جائے گا تا کہ عوامی صحت کے معاملات پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو اورمریضوں کو تمام طبی سہولیات مفت اور بہترین انداز میں ملنی چاہیے اسکے علاوہ اجلاس میں ہسپتالوں کے انتظامی امور،علاج معالجہ،مفت ادویات و طبی سہولیات کی فراہمی اور دیگر ضروری اشیاء کی خریداری کے حوالہ سے مسائل زیر بحث لائے گئے۔ہسپتالوں میں ادویات کی وافر دستیابی اور صفائی ستھرائی کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ایم ایس ڈی ایچ کیو نے سفارش پیش کی کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال سبی میں ایک الگ وارڈ دیا جائے جس میں ٹیلی ہیلتھ اور ٹیلی میڈیسن سینٹر موجود ہو جوکہ 24 /7 عملہ سمیت کھلا رہے گا ٹیلی ہیلتھ اور ٹیلی میڈیسن دونوں صحت سے متعلق ایک دوسرے سے منسلک سہولیات ہیں اس کا مقصد یہ ہے کہ ڈاکٹرز کی عدم موجودگی میں مریضوں کو ہیلتھ کیئر پروفیشنل سے منسلک کرنا ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہاںزیب شیخ کا کہنا تھا کہ وہ سیکرٹری صحت سے رابطہ کریں گے اور انہیں مراسلہ بھی لکھا جائے گا تاکہ ٹیلی ہیلتھ اور ٹیلی میڈیسن سینٹر قائم ہو سکے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2616/2025سبی 18 اپریل۔ ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جسمیں چئیرمین میونسپل کمیٹی سردار محمد خان خجک، اسسٹنٹ کمشنر منصور علی شاہ ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران ،تعلیم، صحت بجلی ، سوئی گیس ایکسائز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہانزیب شیخ نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرانے کے لئے ضلعی سطح پر ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، کمیٹی کا مقصد ضلع میں غیرقانونی چلنے والے پیٹرول پمپس، منشیات فروشوں کے خلاف اقدامات ، بجلی چوری اور نان کسٹم پیڈ اشیائ کی خرید و فروخت کی روک تھام اور مدارس کی رجسٹریشن کے لئے اقدامات کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی کا اجلاس ہر ماہ منعقد کرکے کی گئی کارروائیوں کا جائزہ لیکر رپورٹ وفاقی و صوبائی ایپکس کمیٹی کو ارسال کی جائے گی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر جہانزیب شیخ نے ایگزیکٹو انجینیئر کیسکو کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ شیڈول کے مطابق کی جائے اور لوڈ شیڈنگ کا شیڈول بھی سوشل میڈیا کے ذریعے پبلک کیا جائے تاکہ عوام کو بجلی کے بارے میں اگاہی حاصل ہو اس کے علاوہ یہ فیصلہ بھی لیا گیا کہ ضلع میں کیسکو ورکشاپ قائم کرنے کے لیے کیسکو چیف کو لکھا جائے گا انہوں نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افیسر کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر رجسٹرڈ
خبرنامہ نمبر2617/2025کوئٹہ: 18 اپریل ۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال جمعہ کے روز کوئٹہ پہنچے جہاں انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی ملاقات میں بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں، وسائل کی منصفانہ تقسیم، اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر تفصیلی بات چیت و مشاورت کی گئی ملاقات کے دوران کچھی کینال سمیت صوبے میں جاری اہم منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا بات چیت میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ بلوچستان میں ترقیاتی عمل کو شفاف، پائیدار اور تیز رفتار بنانے کے لیے وفاقی و صوبائی سطح پر قریبی رابطہ ناگزیر ہے اس موقع پر صوبائی وزراء بخت محمد کاکڑ، عاصم کرد گیلو اور پارلیمانی سیکرٹری میر زرین خان مگسی بھی موجود تھے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی کو اولین ترجیح دیتی ہے اور تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ صوبے میں عوامی فلاح کے منصوبے موثر انداز میں مکمل کیے جا سکیں انہوں نے کہا کہ کچھی کینال جیسے منصوبے نہ صرف زرعی ترقی بلکہ روزگار کے مواقع میں اضافے کا ذریعہ بن رہے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر کے تعاون اور دلچسپی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی عمل میں وفاقی شراکت قابلِ تحسین ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جاری منصوبے عوامی فلاح و بہبود کی سمت میں عملی قدم ہیں جن سے صوبے میں معاشی سرگرمیاں تیز ہو رہی ہیں وزیر اعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ موثر منصوبہ بندی، وسائل کی منصفانہ تقسیم اور گڈ گورننس کے ذریعے ہی بلوچستان کو قومی ترقی کی دوڑ میں آگے لایا جا سکتا ہے ان کا کہنا تھا کہ وفاقی و صوبائی حکومت کی مشترکہ کاوشوں سے صوبے کے مسائل کا دیرپا حل ممکن ہے، اور ہم اس سمت میں سنجیدگی سے پیش قدمی کر رہے ہیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2618/2025کوئٹہ، 18 اپریل ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ “اڑانِ پاکستان” ایک مربوط اور بصیرت افروز اقدام ہے جس میں ترقی کے لیے واضح منصوبہ بندی کی گئی ہے یہ کوئی خیالی تصور نہیں بلکہ اس کے پسِ منظر میں حکمتِ عملی اور عملی قدم شامل ہیں جیسا کہ دنیا کی کئی اقوام نے خواب دیکھ کر ہی اپنی ترقی کی منزلیں حاصل کیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کہا جمعہ کو یہاں وفاقی وزارت ترقیات پلاننگ کمیشن اور خصوصی اقدامات کے زیر اہتمام اڑان پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں وفاقی وزیر ترقیات و پلاننگ کمیشن احسن اقبال، صوبائی وزراء، مشیران پارلیمانی سیکرٹریز اراکین اسمبلی وفاقی و صوبائی حکام بھی شریک تھے تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کو اس وقت موثر اصلاحات، درست منصوبہ بندی اور قابلیت پر مبنی حکمرانی کی ضرورت ہے ہمیں یہ سمجھنے کی اشد ضرورت ہے کہ ترقی محض منصوبوں کے اعلان سے نہیں، بلکہ سائنسی، معاشی اور انتظامی بنیادوں پر عملی اقدامات سے حاصل ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات میں بنیادی اصلاحات کا آغاز کیا ہے اور یہ پہلا موقع ہے کہ بلوچستان میں 210 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز کو موثر طریقے سے خرچ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے “اڑانِ پاکستان” کے وڑن، اور اس میں بلوچستان سمیت تمام صوبوں کے کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالی ہے ان کے مطابق اگر ہم ترقی کے نئے زاویوں کو اپنائیں اور مربوط اقدامات کریں تو پاکستان روشن مستقبل کی طرف بڑھ سکتا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے تہِ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے بلوچستان میں شاہراہوں کی تعمیر اور کچھی کینال جیسے بڑے منصوبوں کے لیے تعاون کیا جو رقوم فراہم کی گئیں وہ وفاق اور تمام صوبوں کی بلوچستان سے محبت اور یکجہتی کا عملی اظہار ہیں انہوں نے واضح کیا کہ اگر یہ تعاون نہ ہوتا تو سڑکیں بہرحال بن جاتیں لیکن اس میں دس سال کا عرصہ لگ جاتا اب یہی سڑکیں دو سال میں مکمل ہو رہی ہیں جو بڑی کامیابی ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان پر اکثر تنقید کمزور طرزِ حکمرانی پر ہوتی ہے لیکن اصل چیلنج بہتر گورننس، موثر منصوبہ بندی اور نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کا ہے ہماری حکومت قابلیت اور اہلیت پر مبنی نظام کے نفاذ کے لیے پرعزم ہے ہم مکمل شفافیت نہ سہی لیکن 80 فیصد تک میرٹ یقینی بنانے کی کوشش ضرور کریں گے جب نوجوانوں کو ان کا حق دیا جائے گا تو وہ خود بخود حکومتی اقدامات کا حصہ بنیں گے انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہے کہ ہمیں تباہی کے راستے پر جانا ہے یا ترقی کے ؟ واضح طور پر ہم ترقی کے راستے پر چلنے کے لیے تیار ہیں بلوچستان میں موجود معدنی وسائل، مالیاتی شعبے، صنعتی مواقع اور تزویراتی اہمیت ہمیں دیگر صوبوں سے ممتاز بنا سکتی ہے وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ حکومت بلوچستان آئندہ ایک ہفتے کے اندر “برآمداتی ترقیاتی بورڈ” کی منظوری دے گی تاکہ برآمدات کو فروغ ملے خصوصی صنعتی زونز کو بھی فعال بنایا جا رہا ہے تاکہ وہ حقیقی صنعتی پیداوار کے مراکز بن سکیں، نہ کہ یہ صرف علامتی منصوبے ہوں انہوں نے کہا کہ صادق پبلک اسکول بہاولپور میں 100 طلبہ کے لیے تعلیمی وظائف دیے جا رہے ہیں جن کا تعلق بلوچستان کے ان 12 اضلاع سے ہے جو تعلیمی میدان میں پیچھے ہیں حکومت کی کوشش ہے کہ ایسے منصوبے بنائے جائیں جن کا طویل مدتی فائدہ ہو اور عام آدمی کو براہِ راست ریلیف ملے کچھی کینال منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے یاد دلایا کہ یہ منصوبہ 2002 میں شروع ہوا لیکن برسوں تعطل کا شکار رہا۔ 2017 میں بنجر زمینیں سرسبز کھیتوں میں بدلیں، اور 2022 کے سیلاب سے تباہی کے بعد موجودہ حکومت نے اسے دوبارہ بحال کردیا ہے آج وہاں فصلیں لہرا رہی ہیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمارا مستقبل محض وقتی امداد میں نہیں بلکہ پائیدار منصوبہ بندی میں ہے۔ ہم واٹر اسٹریسڈ (پانی کی قلت والے) علاقوں کو ایسے منصوبے دیں گے جو وہاں کے نوجوانوں کو قانونی اور پائیدار روزگار فراہم کریں ہم پرائیویٹ شعبے کے ساتھ مل کر بلوچستان کو پاکستان کا قابلِ فخر صوبہ بنائیں گے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2619/2025تربت 18 اپریل۔ : یونیورسٹی آف تربت نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گوادر کے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام (اے ڈی پی) زولوجی اور سوشیالوجی کے مختلف سیشنز کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔کنٹرولر امتحانات کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق، زولوجی اور سوشیالوجی کے تعلیمی سیشن 2024-2025 (پہلا و دوسرا سمسٹر) اور 2023-2024 (پہلا تا چوتھا سمسٹر) کے نتائج جاری کیے جا چکے ہیں۔طلبہ و طالبات اپنے مکمل نتائج یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹhttps://uot.edu.pk/government-girls-degree-college-gwadar-results پر ملاحظہ کر سکتے ہیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2620/2025نصیرآباد 18اپریل ۔ انسداد پولیو مہم کے حوالے سے کمشنر نصیر آباد ڈویژن معین الرحمن خان کی زیر صدارت گزشتہ روز ڈویژنل ٹاسک فورس اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر یاسر بلوچ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر نصیر آباد ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر ظاہر حسین عمرانی ڈاکٹر غلام یاسین داجلی کامنیٹ کے صدام حسین ثنا اللہ چکھڑا سمیت دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی ایچ اوز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک تھے اجلاس کے موقع پر ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر یاسر بلوچ نے شروع ہونے والی پولیو مہم کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کے متعلق تفصیل سے بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نصیر آباد ڈویژن معین الرحمن خان نے کہا کہ نصیر آباد ڈویژن میں پولیو مہم کی کامیابی اور درپیش مسائلِ کا تدارک کرنا ناگزیر عمل بن چکا ہے ہمیں سنجیدہ اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اگر مائیکرو پلان کے مطابق کام جاری رکھا جاتا تو ہمیں ان حالات سے نبرد آزما نہ ہونا پڑتا ہمیں فیلڈ کے دوران آنے والی کوتاہیوں پر خصوصی توجہ دینی ہوگی جن علاقوں میں ایل کیو ایس فیل ہو رہے ہیں وہاں پر فوری اقدامات کرنا انتہائی ضروری عمل ہے اس مرتبہ شروع ہونے والی پولیو مہم پر مکمل توجہ دی جائے افیسران پر لازم ہے کہ وہ پولیو مہم کے دوران مانیٹرنگ کے عمل پر بھی گہری نظر مرکوز رکھیں رہ جانے والے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرےضرور پلائے جائیں اب مزید کوتاہیوں کی کوئی گنجائش موجود نہیں پولیو وائرس کی منتقلی کی روک تھام کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے جائیں تمام اضلاع کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیو کی ٹیمیں تشکیل دے دی جائیں محکمہ صحت کو اپنی خدمات میں مزید بہتری لانی ہوگی کیونکہ جب تک صحیح معنوں میں کام نہیں کیا جاتا تب تک ہمیں کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2623/2025حب اوتھل18اپریل2025: صوبائی سیکرٹری کالجز ہائیر و ٹیکنکل ایجوکیشن صالح محمد بلوچ نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج حب اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج حب کے علیحدہ علیحدہ تفصیلی دورے کیے۔ انہوں نے دونوں اداروں میں تعلیمی معیار، طریقہ تدریس، اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران پرنسپل بوائز کالج پروفیسر ریاض احمد بلوچ اور پرنسپل گرلز کالج پروفیسر سائرہ بانو کاشانی نے اداروں کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔ سیکرٹری کالجز نے کلاس رومز، تدریسی عمل، اور دیگر سہولیات کا مشاہدہ کیا انہون نے کالج انتظامیہ کو ہدایت کی کہ طلبہ کی حاضری کو یقینی بنایا جائے، تعلیمی معیار بہتر بنانے کے لیے اساتذہ کی کارکردگی پر نظر رکھی جائے، اور سیکھنے کا ماحول زیادہ فعال بنایا جائے۔ بوائز ڈگری کالج حب میں 15 تدریسی عملے کی طویل غیر حاضری کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انکے خلاف بیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کے احکامات صادر کیے جبکہ کہا کہ کالجز میں غیر حاضری کی کوئی گنجائش نہیں جو حاضر نہیں ہو گا اسکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ وہ معیاری تعلیم کی فراہمی میں مزید فعال کردار ادا کریں۔ بعداز صوبائی سیکرٹری نے بلوچستان ریزیڈنشل کالج (BRC) اُتھل اور لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے دونوں تعلیمی اداروں کے تدریسی و انتظامی شعبہ جات کا جائزہ لیا اور وہاں کے اساتذہ، اور متعلقہ عملے سے ملاقاتیں کیں۔ جبکہ لسبیلہ یونیورسٹی کے مختلف تدریسی شعبہ جات، تجربہ گاہوں (لیبارٹریز) اور تحقیقی مراکز کا دورہ کیا، جہاں انہیں تعلیمی سرگرمیوں، سائنسی تحقیق اور طلبہ کی تربیت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے انہیں ادارے کی علمی کامیابیوں، تحقیقی منصوبوں، اور طلبہ کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ دورے کے دوران لسبیلہ یونیورسٹی کو درپیش بجٹ سے متعلق چیلنجز پر بھی تفصیل سے بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر سیکریٹری کالجز ہائیر و ٹیکنکل ایجوکیشن صالح محمد بلوچ نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت بلوچستان اور یونیورسٹی فنانس کمیشن اس وقت صوبے کی تمام جامعات کی موجودہ مالی سال کے ساتھ ساتھ آئندہ مالی سال کی بجٹ ضروریات پر جامع انداز میں کام کر رہے ہیں، تاکہ جامعات کو درپیش مالی رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے مستقبل کے معمار تیار کرتے ہیں، اس لیے ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
خبرنامہ نمبر2624/2025چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے کہا ہے کہ پولیو وائرس کے مکمل خاتمے تک تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا، اس موزی مرض کا معاشرے سے ہمیشہ کیلئے خاتمہ انتہائی ضروری ہے باقاعدگی سے اپنے بچوں کو ویکسینیشن کرانے سے ہی اس مرض سے ہم اپنے آنے والے مستقبل کو بچایا جا سکتا ہے اس سلسلے میں صوبائی حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبے میں انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں آنے والے مہم کے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ پولیو کے موذی مرض کے خاتمے کے لیے والدین، علماء، قبائلی عمائدین اور سول سوسائٹی کو اپنا مثبت کرداد ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اس مہم کو کامیاب کرنے میں بھرپور تعاون کریں اور پولیو ٹیموں کی معاونت کریں تاکہ اس بیماری کا جڑ سے خاتمہ کیا جا سکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے آنے والی نسلوں کو ایک صحت مند پاکستان فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کم پرفارمینس یونین کونسل کو بہتر کیا جائے۔ چیف سیکرٹری نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ڈی ایچ اوز کو ایوننگ ریویو میٹنگ میں اپنی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ بلوچستان بھر میں انسداد پولیو مہم 21 اپریل 2025 سے شروع ہوگی۔ سات روزہ مہم میں 26لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ پولیو مہم میں 11 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی اور پولیو قطروں کیساتھ بچوں کو تمام حفاظتی ٹیکہ جات لگانا ضروری ہے۔ والدین بچوں کو وائرس اور معذوری سے محفوظ رکھنے کیلئے پولیو کے قطرے اور حفاظتی ٹیکہ ضرور لگوائیں۔ بچے پولیو سمیت خسرہ، نمونیہ اور دیگر خطرناک بیماریوں سے بچ سکیں گے۔ پولیو مہم میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کو سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔
خبر نامہ نمبر2625/2025نصیرآباد18اپریل2025:کمشنر نصیر آباد ڈویژن معین الرحمن خان سے ایگزیکٹو انجینیئر روڈز نصیرآباد عبدالرحمان خان کاکڑ نے ضلع بھر میں جاری ترقیاتی امور کے حوالے سے ملاقات کی ملاقات کے موقع پر سپرنڈنٹنگ انجینیئر روڈز عصمت اللہ خان اور سب ڈویژنل افیسر نادر علی پہنور بھی موجود تھے اس موقع پر ایگزیکٹو انجینیئر روڈز نصیر آباد عبدالرحمان خان کاکڑ نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع نصیر آباد میں 106 آن گوئنگ اسکیمات ہیں جن میں سے 54 اسکیمات زیر تعمیر ہیں جبکہ 52 نئی اسکیمیں ہیں ہماری بھرپور کوشش ہے کہ مفاد عامہ میں جاری ان ترقیاتی منصوبوں کو صحیح معنوں میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تمام انجینیئرز کی نگرانی میں ترقیاتی عمل جاری ہے کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جا رہا تاکہ پائیدار ترقی کا سفر جاری رہ سکے اس موقع پر کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین الرحمن خان نے بریفنگ پر تسلی بخش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو پی سی ون کے مطابق مکمل کروانا متعلقہ محکمے کے انجینیئرز پر لازم ہے کوشش کی جائے کہ تمام بلیک ٹاپ کا عمل انجینیئرز کی موجودگی میں ہی کیا جائے غیر معیاری کام پر کسی قسم کی سمجھوتہ قبول نہ کریں کیونکہ یہ تمام تر ترقیاتی عمل مفاد عامہ میں جاری ہیں ان کا صحیح معنوں میں پایا تکمیل تک پہنچنا نہ صرف ہم سب کے مفاد میں ہے بلکہ ان ترقیاتی منصوبوں سے دور رس نتائج بھی برآمد ہوں گے تمام اسکیموں کے شولڈرز پر بھی خصوصی توجہ دی جائے جبکہ مختلف جگہوں پر ترقیاتی منصوبوں کی تھکنس بھی چیک کرتے رہیں تاکہ یہ منصوبے اپنی معیار کے مطابق مکمل ہوں انہوں نے کہا کہ ہماری بھی بھرپور کوشش رہے گی کہ ان ترقیاتی امور کا جائزہ لینے کے لیے سرپرائز وزٹ کیے جائیں انہوں نے احکامات دیے کہ جن اسکیموں پر بلیک ٹاپ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے تو ان اسکیموں کے شولڈرز پر خصوصی توجہ دیں۔
خبرنامہ نمبر 2626/2025
خضدار: 18 اپریل 2025: خضدار میں پانچ روزہ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز،ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے ڈی سی کمپلیکس میں پولیو کے سلسلے میں بلائے گئے تقریب کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا ۔ پانچ روزہ پولیو مہم میں 1,71,820 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے کہاکہ پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داریوں میں شامل ہے ، پولیو ایک ایسا مرض ہے جو کہ لاحق ایک فرد کو ہوتا ہے تاہم اس سے پورا خاندان اور معاشرہ متاثرہوتا ہے اس کے لئے ضروری ہیکہ من حیث القوم اجتماعی طور پرپولیو کے خاتمے کے لئے اپنی ذمہ داریاں نبھائی جائیں۔انہوں نے علماء کرام سیاسی جماعتوں بلدیاتی نمائندوں اور تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ انسداد پولیو مہم میں اپنا کردار کریں اور مکمل طور پر اس کے خاتمے کو ممکن بنائیں ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر رفیق احمد ساسولی، ڈی ای او سی کی کور ٹیم اور دیگر متعلقہ حکام موجود تھے۔یہ مہم 21 اپریل سے شروع ہو کر پانچ دن جاری رہے گی، جس کے دوران خضدار میں 1,71,820 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
خبرنامہ نمبر2627/2025استامحمد18اپریل2025: ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی کی زیر صدارت ریونیو افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر کو گورنمنٹ کے بقایاجات کی وصولی کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی تفصیلات کے مطابق آج ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں گورنمنٹ کے مختلف بقایاجات کی وصولی کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں ریونیو افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کیاجلاس میں زرعی انکم ٹیکس، آبیانہ اور عشر کی مد میں واجب الادا رقوم کی بروقت وصولی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں زیر التواء بقایاجات کی فہرست مرتب کر کے فوری طور پر وصولی کے اقدامات کریں۔اس موقع پر ارشد حسین جمالی نے کہا کہ گورنمنٹ کے ریونیو ذرائع کو مستحکم بنانے کے لیے ان بقایاجات کی وصولی نہایت اہم ہے، اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس کے دوران افسران نے اپنے اپنے علاقوں کی کارکردگی اور درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ باہمی تعاون سے بقایاجات کی وصولی کو تیز کریں تاکہ سرکاری منصوبوں کے لیے فنڈز کی دستیابی ممکن ہو سکے
خبرنامہ نمبر2628/2025استامحمد18اپریل2025 ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس، عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں صحت کی سہولیات، ڈاکٹرز کی حاضری اور درپیش مسائل کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر امیر علی جمالی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالجبار سومرو، ڈاکٹر احمد علی گوپانگ سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کیاجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی نے واضح کیا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی شعبہ صحت سے وابستہ تمام ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسران اپنی جائے تعیناتی پر موجودگی کو یقینی بنائیں اور اپنے فرائض کو ایمانداری اور جذبے کے ساتھ انجام دیں تاکہ عام آدمی کو بہتر طبی سہولیات میسر آسکیںاجلاس میں موجود افسران نے ضلع میں صحت کے شعبے کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے ممکنہ حل کے لیے تجاویز بھی پیش کیں ۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ میڈیکل اسٹاف کی حاضری، ادویات کی دستیابی اور اسپتالوں کی مجموعی کارکردگی پر نظر رکھیں اور عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں
خبر امہ نمبر2629/2025استامحمد18اپریل2025: ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں تعلیمی عمل کی بہتری غیر حاضر ملازمین کے خلاف کاروائی، درپیش مسائل کے متعلق تفصیل کے ساتھ آگاہی فراہم کی گئی واضح رہے کہ آج ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شاہ بخش پندرانی، فیمیل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سمیت ہیڈ ماسٹرز و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی .اجلاس میں تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے مختلف اہم امور پر غور کیا گیا۔ خاص طور پر غیر حاضر اساتذہ کی نشاندہی، بند اسکولوں کو دوبارہ فعال بنانے، نئے تعینات ہونے والے اساتذہ کی اپنی جائے تعیناتی پر موجودگی کو یقینی بنانے اور دیگر درپیش مسائل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت دی کہ تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اور اساتذہ کی حاضری، طلبا کی تعلیم اور اسکولوں کی کارکردگی پر خصوصی توجہ مبذول کی جائے تاکہ ہمارے بچے بہتر معنوں میں تعلیم کے زیور سے آراستہ ھو سکیں
خبرنامہ نمبر2630/2025