خبرنامہ نمبر1910/2025کوئٹہ: 18 مارچ۔23 مارچ یوم پاکستان سپورٹس فیسٹول میں شامل باسکٹ بال کے مقابلوں کا افتتاح شیر محمد ترین نے کیا۔ محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام یوم پاکستان 23 ماچ کی مناسبت سے جاری سپورٹس فیسٹول میں شامل باسکٹ بال کے مقابلوں کا آغاز ہوگیا۔ افتتاج بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیر محمد ترین نے کیا۔ محکمہ کھیل و امور نوجوانان کے زیر اہتمام جاری یوم پاکستان 23 مارچ سپورٹس فیسٹول میں شامل باسکٹ بال کے مقابلوں کا شاندار آغاز پاکستان سپورٹس بورڈ کوئٹہ سینٹر میں ہوگیا۔ مقابلوں کا افتتاح بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیر محمد ترین نے کیا, مقابلوں کے آغاز سے قبل مہمان خصوصی کا تعارف دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے کرایا گیا۔ پہلے روز چار ٹیموں میں مابین دو شاندار میچزز کھیلے گئے مقابلوں میں کوئٹہ کے 6 ٹیمیوں نے حصہ لیا ہے جن کا فائنل میچ 18 مارچ کو ہوگا۔﴾﴿﴾﴿﴾
﴿خبرنامہ نمبر1911/2025کوئٹہ 18 مارچ۔ کوئٹہ بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ میں بزنس انکیوبیشن سینٹر کی اسٹرینگ کمیٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی کے صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں حاجی محمد ایوب خان میرانی صدر کوئٹہ چیمبر اف کامرس سعید احمد سر پرہ بی ایم ار ایل ثنا اللہ با بءریجنل بزنس ہیڈ بینک الفلاح بلوچستان محمد شاہ ڈائریکٹر نیشنل انکیوبیشن سینٹر ڈاکٹر وحید نور ڈائریکٹر جی ائی ایل ڈاکٹر کنیز فاطمہ ڈائریکٹر ائی ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر سید مزمل بخاری اور دیگر افسران موجود تھے اس دوران وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے کہا کہ بلوچستان میں کاروباری و منصوبہ سازوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی ایسے اقدام کا مقصد علاقے میں اقتصادی ترقی جدت اور روزگار کی مواقع پیدا کرنا ہے اجلاس میں بی ائی سی اسٹریٹیجک پلان کا جائزہ لیا گیا اور حاجی محمد ایوب خان میرانی نے تفصیلی بریفنگ دی وائس چانسلر نے کہا اس سینٹر کو علاقے میں کاروباری ترقی کے لیے ایک کلیدی کردار میں تبدیل کرنا ہے اور بلوچستان یونیورسٹی کے سینٹر اف ایکسیلنس منراولوجی اور بزنس انکیوبیشن سینٹر کا جائزہ لیا گیا تھا کہ بزنس انکیوبیشن سینٹر کو اپریشنز میں شامل کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے بزنس انکیوبیشن سینٹر کے وژن کو حقیقت میں تبدیل کرنا ایک اہم قدم ثابت ہوگا یہ سینٹر بلوچستان کے اسٹارٹ اپ کاروباری افراد کی معاونت کرنے اور علاقائی اقتصادی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی اپنے طلبائ اساتذہ اور مقامی کاروباری برادری کو ایک کامیاب تجارتی میدان میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریگا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1912/2025تربت 18 مارچ۔ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ سے بارڈر ٹریڈ یونین اور ٹرک یونین کے وفد نے ملاقات کی جس میں متعلقہ مسائل اور مشکلات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ وفد نے ڈپٹی کمشنر کو ٹرانسپورٹ، تجارت، اور بارڈر کے معاملات میں درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے وفد کےتمام مسائل کو غور سے سنا اور ان کے حل کے لیے فوری اور عملی اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ تمام جائز مطالبات کو جلد پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ عوام اور تجارتی طبقے کو درپیش مشکلات میں کمی ہو سکےاس موقع پر ٹرک یونین کی جانب سے ڈی سی کیچ کو ضلع کیچ میں ٹرک اور دیگر ہیوی گاڑیوں کے ذریعے سامانوں کی ترسیل کے حوالے سے ٹرانسپورٹروں کو درپیش مشکلات سے بھی آگاہ کیا گیا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے اور متعلقہ اداروں کو ہدایت دی جائے گی کہ وہ مسائل کے حل میں تعاون کریں۔ ملاقات میں تعاون اور اشتراک کی اہمیت پر زور دیا گیا تاکہ علاقائی ترقی اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔﴾﴿﴾﴿﴾
﴿خبرنامہ نمبر1913/2025تربت 18 مارچ۔ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) بشیر احمد بڑیچ سے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سب تحصیل مند کے طالبات کے ایک نمائندہ وفد نے ملاقات کی ملاقات میں سب تحصیل مند میں تعلیم کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا طالبات نے ڈپٹی کمشنر کیچ کو تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا اور وہاں پر اسکولوں میں انتظامی معاملات کے بارے تفصیل سے آگاہ کیا ملاقات میں شامل طالبات نے کوہ پشت مند کے اسکول کے لیے ضروری اشیاءکی فراہمی اور سابقہ ہیڈ مسٹریس کی دو بارہ اسکول میں تعیناتی کا بھی مطالبہ کیا تاکہ اسکول کے تعلیمی اور انتظامی معاملات میں مزید بہتری لائی جاسکے اس علاوہ طالبات نے اسکول سے متعلق مختلف مسائل اور چیلنجز سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا، جن میں تعلیمی سہولیات کی کمی، بنیادی ڈھانچے کے مسائل اور تعلیمی وسائل کی فراہمی شامل تھے ڈپٹی کمشنر نے طالبات کے مسائل کو سنجیدگی سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ ان کے تمام جملہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ اسکولوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ طالبات کو تعلیمی سرگرمیوں میں کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہ ہو ڈپٹی کمشنر نے طالبات کو اپنی تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہی وہ راستہ ہے جو ایک روشن مستقبل کی ضمانت دے سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت تعلیم کے شعبے میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے مختلف منصوبوں پر عمل درآمد کررہی جس سے تعلیمی معیار میں بہتری اور طلباء طالبات کو مزید بہتر اور کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی مکمن ہوسکے گی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1914/2025تربت18مارچ۔ ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) بشیر احمد بڑیچ کی جانب سے ٹیچنگ ہسپتال تربت کے لوئر اسٹاف کی طلبی۔تسلی بخش کام نہ کرنے پر سویپر کی سرزنش۔غیر حاضر ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کے احکامات جاری کیے یہ احکامات انہوں ٹیچنگ ہسپتال تربت کا دورہ کے موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کیا ھے ڈپٹی کمشنر نے غیر حاضر ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری ملازمین کو اپنی ذمہ داریوں کو دیانت داری اور محنت سے ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے ہسپتال میں صفائی اور دیگر انتظامی امور کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کی فوری ہدایات دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو معیاری صحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے تمام ملازمین پر زور دیا کہ وہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں اور ہسپتال کے ماحول کو صاف اور خوشگوار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں واضح رہے کہ ٹیچنگ ہسپتال میں صفائی کی ناقص صورتحال پر منگل کے روز مختلف ملازمین جس میں آٹھ سوئپر اور صفائی ستھرائی کرنے والے اسٹاف شامل تھے ڈپٹی کمشنر آفس میں پیش ہوئے اس دوران ڈپٹی کمشنر کیچ نے ان کی سرزنش کی اور ہسپتال میں صفائی کی صورتحال کو صحیح طریقے سے سرانجام دینے کی سختی سے ہدایت کی۔ اس موقع پر پانچ سویپر غیر حاضر پائے گئے اور ڈی سی آفس میں پیش نہ ہوسکے جس پر ڈپٹی کمشنر کیچ نے سخت ایکشن لیتے ہوئے پیش نہ ہونے والے چھ ملازمین کی اٹھائیس دن کی تنخواہوں کی کٹوتی کے احکامات جاری کردیے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ مفاد عامہ کے کاموں میں غفلت برتنے والے ملازمین کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائیگا۔ ﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1915/2025دکی : 18 مارچ 23۔ مارچ یوم پاکستان سپورٹس فیسٹول میں شامل فٹبال کے مقابلوں کا افتتاح ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر دکی نصرالدین کاکڑ نے کک لگا کر کیا۔افتتاحی میچ مسلم کلب دکی بمقابلہ پاک افغان کلب دکی کے درمیان کھیلا گیا یہ میچ مسلم فٹبال کلب دکی نے ایک گول کے مقابلے میں 2 گول سے جیت لیاہے میچ کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نصرالدین کاکڑ تھے اس موقع پر ڈی ایف اے دکی صدر ثنائ اللہ ناصر سیکرٹری محمد اکبر ناصر کیپٹن روزی خان اور محمد ایاز بھی موجودہے محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام یوم پاکستان 23 ماچ کی مناسبت سے جاری سپورٹس فیسٹول میں شامل فٹ بال کے مقابلوں کا آغاز ہوگیا۔ افتتاح کے موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر نے کیا۔ محکمہ کھیل و امور نوجوانان کے زیر اہتمام جاری یوم پاکستان 23 مارچ سپورٹس فیسٹول میں شامل فٹ بال کے مقابلوں کا شاندار آغاز دکی فٹ بال گروانڈ میں ہوگیا۔ مقابلوں کا افتتاح ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نصرالدین کاکڑ نے کیا, مقابلوں کے آغاز سے قبل مہمان خصوصی کا تعارف دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے کرایا گیا۔ پہلے روز چار ٹیموں میں مابین دو شاندار میچزز کھیلے گئے مقابلوں میں لورالائی کے8ٹیمیوں نے حصہ لیں گے ہے جن کا فائنل میچ 23مارچ مارچ کو ہوگا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1916/2025لورالائی 18مارچ۔ ضلع لورالائی میں 16 مارچ 2025 محکمہ کھیل بلوچستان کے زیراہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم پاکستان شایان شان طریقے سے منانے کیلئے لورالائی سمیت صوبے بھر میں “یوم پاکستان سپورٹس فیسٹیول” کا انعقاد کیا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ویژن کے تحت مشیر کھیل و امور نوجوانان بلوچستان مینا مجید بلوچ کی سربراہی میں 23 مارچ یوم پاکستان فیسٹیول کا آغاز 16 مارچ سے ہوگا جو کہ 23 مارچ تک جاری رہے گا، لورالائی میں پانچ سے زائد کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ جبکہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سجادحیدر خجک کی زیر نگرانی لورالا?ی میں لڈو، کرکٹ، فٹسال، بیڈمنٹن اور دیگر گیمز کیساتھ علاقائی ثقافتی کھیل بھی منعقد ہونگے، ضلع لورالائی میں کرکٹ، فٹسال، بیڈمنٹن، والی بال اور لڈو، اس کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی پانچ سے زائد کھیلوں کے مقابلے منعقد ہونگے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹویٹیز محمد آصف لانگو کے زیرنگرانی سپورٹس فیسٹیول کو ضلع لورالائی سمیت صوبے بھر میں کامیاب بنانے کیلے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے، سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان بلوچستان طارق قمر بلوچ اور ڈائریکٹر جنرل کھیل بلوچستان یاسر بازئی نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز اور انتظامیہ کو ہدایات دی ہے کہ فیسٹیول کے دوران تمام کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1917/2025کوئٹہ،18 مارچ ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا کابینہ نے جعفر ایکسپریس اور نوشکی میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ان واقعات میں بروقت اور فوری ردعمل پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا صوبائی کابینہ نے سیکیورٹی فورسز کی جرات مندانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بروقت اقدامات سے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا اجلاس میں شہید ہونے والے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی کابینہ نے بلوچستان میں علماءکی ٹارگٹ کلنگ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ بلوچستان میں امن خراب کرنے والے عناصر کا عوامی حمایت سے قلع قمع کیا جائے گا اجلاس میں چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کو بلوچستان سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ دستیاب وسائل میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جاسکیں کابینہ نے خصوصی کمیٹی کی سفارشات پر محکمہ خوراک کی جانب سے گزشتہ سالوں کے دوران خریدی گئی ذخیرہ شدہ گندم کو اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت دے دی تاکہ موسمی حالات کے باعث گندم کے زخائر خراب ہوکر ناقابل استعمال ہونے سے قبل اس کی فروخت کی جاسکے کابینہ نے بلوچستان ویمن اکنامک امپاورمنٹ انڈومنٹ فنڈ یوٹیلائزیشن پالیسی 2024 کی منظوری دی جس کے تحت بلوچستان کی خواتین کو معاشی استحکام اور ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بلا سود قرضے دیے جائیں گے کابینہ نے خواتین کے کام کے مقامات پر ہراسگی سے تحفظ کے قانون میں ترمیم کی بھی منظوری دے دی تاکہ خواتین کو محفوظ اور بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے اجلاس میں محکمہ بلدیات کی سفارشات پر گولی مار چوک اور کچرا روڈ کے نام تبدیل کرکے انہیں شہید ذاکر بلوچ شہید چوک اور ایس آر پونیگر روڈ سے منسوب کرنے کی منظوری دی گئی کابینہ میں اتفاق رائے سے محکمہ تعلیم میں کنٹریکٹ پر بھرتی کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا یہ بھرتیاں ابتدائی طور پر 18 ماہ کے لئے ہوں گی اور کارکردگی اور حاضری سے مشروط کنٹریکٹ کا دورانیہ قابل توسیع ہوگا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کابینہ اور عوام نے دہشت گردی کو مسترد کر دیا ہے انہوں نے سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی فوری کارروائی کی بدولت بہت بڑے نقصان سے بچاو ممکن ہواانہوں نے کہا کہ میرٹوکریسی اور گڈ گورننس سے عوامی مسائل کا پائیدار حل ممکن ہے انہوں نے واضح کیا کہ گورننس کی خرابی کو ریاست سے جوڑنا درست نہیں حکومت میرٹ کو یقینی بنا کر حق داروں کو ان کا حق دلائے گی نوجوانوں کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرکے حکومت سے ان کے گلے شکوے دور کریں گے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ تعلیم اور صحت صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، اور ان شعبوں میں اصلاحات کا عمل جاری رہے گا انہوں نے اس بات کا عندیہ دیا کہ ان دونوں شعبوں میں کنٹریکٹ پر بھرتی کرکے کارکردگی میں نمایاں بہتری لائی جائے گی وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ آئندہ کابینہ اجلاس کے آغاز میں گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد اور پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا لہذا کابینہ کی کارروائی اسی ترتیب سے مرتب کی جائے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1918/2025کوئٹہ 18۔ مارچ ۔ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری ترقی اور خوشحالی کا دارومدار محکمہ مواصلات و تعمیرات کی بہتر کارکردگی پر منحصر ہے محکمہ مواصلات و تعمیرات کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور جدید ٹیکنالوجی میسر کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ان خیالات کا صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کوئٹہ زون بلڈنگ میں شامل اضلاع جن میں پشین چمن قلعہ عبداللہ قلعہ سیف اللہ لورا لائی ژ وب کے اضلاع شامل ہیں ان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق جاہزہ اجلاس کی کرتے ہوئے کہا اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر چیف انجینئر بلڈنگ کوئٹہ زون غلام محمد زہری کے علاوہ کوئٹہ زون بلڈنگ میں شامل تمام کے انجینئر آفیسران بھی موجود تھے اجلاس کو تمام اضلاع کے انجینئر آفیسران نے اپنے اپنے اضلاع میں جاری بلڈنگ سیکٹر میں منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کی کارکردگی کو مذید بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے محکمہ کے جتنے بھی تیکنیکی مسائل ہیں انھیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں حاہل رکاوٹیں ختم ہوں انہوں نے کہا کہ صوبے یہ اضلاع دور دراز اور پھیلے ہوئے علاقوں پر مشتمل ہے لہذا ان علاقوں میں رہنے والے افراد کو جتنی بھی زیادہ سہولیات میسر کریں تو ان کے کہی مساہل ان کے دہلیز پر ہی حل ہونگے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے مذید کہا کہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے میعار پر کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور اس حوالے سے ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ میں خود بھی کرونگا اور تمام آفیسران بھی یہ یقینی بناہے کہ جاری سکیمات کی مانیٹرنگ ہو۔ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی انفراسٹرکچر کی بہتری اور صوبے کے عوام کو جدید سہولیات چاہے روڈز سیکٹر ہو یا بلڈنگ سیکٹر میں ہوں انہیں فراہم کرنا محکمہ مواصلات و تعمیرات کی زمہ داری ہے اور اس زمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانا ہمارا نصب العین ہونا چاہیے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1919/2025کوئٹہ 18 مارچ ۔ محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام صوبہ بھر میں جاری سپورٹس فیسٹول یوم پاکستان کی مناسبت سے کھیلوں کے مقابلے جاری ہے، ان میں شامل فٹسال ٹورنامنٹ، ووشو ٹورنامنٹ، باسکٹ بال کے مقابلوں کا بھی آغاز ہوگیا ہے۔ فٹسال ٹورنامنٹ کا آغاز کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون کیو ڈی اے گراونڈ میں ہوا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خاص پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائ رکن اسمبلی پارلیمانی سیکرٹری لیاقت علی لہڑی تھے جبکہ باسکٹ بال کے مقابلے پاکستان سپورٹس بورڈ کوئٹہ سینٹر میں ہوگئے ہیں۔ جس کا افتتاح بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیر محمد ترین نے کیا۔ ووشو کے مقابلے ایوب سپورٹس کمپلیکس مارشل آرٹس جمنازیم میں شروع ہوئے ہیں۔ باسکٹ بال کے مقابلوں میں کوئٹہ کے 6 ٹیموں نے حصہ لیا ہے جبکہ ووشو کے مقابلوں 7 مختلف ویٹ کیٹیگریز ہیں۔ ایونٹ میں کوئٹہ سے 35 کھلاڑیوں نے حصہ لیا ہے۔ فٹسال ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی میر لیاقت علی لہڑی نے باقاعدہ طور پر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر عبدالباقی ، محمد صادق سمیت تماشائی بھی بڑی تعداد میں موجود تھے، افتتاحی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی کو کھلاڑیوں سے خصوصی تعارف بھی کرایا گیا۔ میر لیاقت علی لہڑی نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 23 مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے سپورٹس فیسٹول کا انعقاد خوش آئند ہے اس سے کھلاڑیوں کو کھیلنے کے مواقع میسر آئیں گے۔ بلوچستان حکومت کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کو کھیلنے کے مواقع فراہم کے لیے کوشاں ہیں انہوں نے کہا ہے کہ کیو ڈی اے گراو¿نڈ میں مصنوعی گراس لگانے کےلیے آئندہ مالی سال کے پی ایس ڈی میں شامل کریں گے۔ لیاقت علی لہڑی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے باوجود تماشائیوں کی بڑی تعداد میچ دیکھنے کے لیے گراونڈ میں موجودگی قابل تحسین ہے۔ لیاقت علی لہڑی کا مزید کہنا تھا کہ اپنے نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرینگے تاکہ وہ منشیات جیسی لعنت سے بچ سکے اور کھیلوں میں حصہ لیکر اپنے ملک اور صوبے کا نام روشن کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ علاقے میں نوجوانوں کے لیے مزید گراو¿نڈز بھی بنائیں گے۔ فٹسال مقابلوں کا انعقاد 22 مارچ تک جاری رہیں گے۔ ووشو ایونٹ کے فائنل مقابلے آج مارشل آرٹس جمنازیم ایوب سپورٹس کمپلیکس میں ہونگے۔﴾﴿﴾﴿﴾
﴿خبرنامہ نمبر1920/2025استامحمد18مارچ ۔ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول رستم خان جمالی کا دورہ کیا دورے کے موقع پر انہوں نے اساتذہ کرام کا حاضری رجسٹرڈ چیک کیا بچوں سے تدریسی عمل کے متعلق سوالات بھی پوچھے اور سکول انتظامیہ کی جانب سے انہیں تعلیمی امور و درپیش مسائل کے متعلق انہیں تفصیل سے آگاہی فراہم کی گئی ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی نے بچوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بہتر مستقبل کو مدنظر رکھ کر اپنی تمام تر توجہ اور صلاحیتیں تعلیم کے حصول پر مبنی کریں تاکہ مستقبل میں آپ کو کسی چیلنجز سے نبرد آزما نہ ہونا پڑے اساتذہ کرام آپ کے بہتر مستقبل کو سنوارنے کے لیے سرگرداں ہیں اس لیے ضروری ہے کہ طلبہ تعلیم کے حصول کے ساتھ منسلک رہیں اس کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کھیلوں کی طرف بھی توجہ دیں تاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مندانہ سرگرمیاں بھی پروان چڑھ سکیں ڈپٹی کمشنر نے اسکول انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اسکول میں صفائی ستھرائی کے عمل کا خاص خیال رکھا جائے بچوں کو بہتر معنوں میں تعلیم دی جائے کیونکہ ہم لوگوں کا مستقبل انہی بچوں کے ساتھ وابستہ ہے جو کہ ملک کی بھاگ و دوڑ سنبھالیں گے اس لیے انہیں صحیح معنوں میں تعلیم دی جائے اساتذہ اپنی جائے تعیناتی پر موجودگی کو ہر صورت یقینی بنائیں ضلع انتظامیہ کی جانب سے سرپرائز وزٹ اور مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری رہے گا بعدزاں ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے تالابوں میں پانی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے متعلقہ آفیسران و اہلکاروں کو سختی کے ساتھ ہدایات دیں کہ پانی کے تالابوں میں پانی اسٹور کیا اور شہریوں کو پانی کی ترسیل منصفانہ طریقے سے کی جائے تاکہ لوگوں کو پینے کے صاف پانی کے حوالے سے کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1921/2025کوئٹہ18 مارچ ۔ یوم پاکستان 23 مارچ سپورٹس فیسٹول میں شامل وشو کے مقابلوں کا آغاز ہوگیا۔ کوئٹہ یوم پاکستان 23 مارچ کے مناسبت سے سپورٹس فیسٹول میں شامل کھیلوں کے مقابلے کوئٹہ کے مختلف وینیوز پر جاری ہیں۔ فیسٹول میں شامل وشو کے مقابلوں کا آغاز ایوب سپورٹس کمپلیکس میں ہوگئے۔ محکمہ کھیل و امور نوجوانان کے زیر اہتمام یوم پاکستان 23 مارچ کو شایاں شان طریقے سے منانے کیلئے کھیلوں کے شاندار مقابلے ایوب سپورٹس کمپلیکس سمیت مختلف وینیوز پر جاری ہے فیسٹول میں شامل وشو میل فی میل کے مقابلوں کا آغاز ہوگیا۔ مقابلے 7 ویٹ کے مختلف کیٹگریز کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا ہے۔ مقابلوں کی نگرانی محکمہ کھیل کے وشو کوچ منصور درانی کررہے ہیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1922/2025نصیرآباد18مارچ ۔ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی پی پی ایچ ائی کے ڈی ایس ایم فیصل اقبال کھوسہ اے ڈی ایس ایم تنویر احمد بلیدی ڈرگ انسپیکٹر ڈاکٹر اعجاز علی ایم ایس ڈاکٹر حبیب پندرانی کے افیسر امجد بہرانی منظور شیرازی شریک اجلاس کے موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی نے ضلع بھر میں عوام کو دی جانے والی طبی سہولیات غیر حاضر ڈاکٹر اور عملے کے خلاف کاروائی اور دیگر درپیش مسائل کے متعلق تفصیل کے ساتھ آگاہی فراہم کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا کہ ضلع بھر میں تمام طبی مراکز میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے لوگوں کو بہترین سہولیات میسر آسکیں پی پی ایچ آئی کے بی ایچ یوز سہولیات کی فراہمی کا بہترین موجب ہیں کوشش کی جائے کہ ان سینٹرز میں ادویات کی کمی نہ ہونے پائے انہوں نے احکامات دیے کہ جوائنٹ وزٹ کے عمل کو مزید وسعت دی جائے تاکہ طبی سہولیات کی فراہمی میں جو مشکلات درپیش آرہی ہیں ان کا تدارک کیا جا سکے غیر حاضر ڈاکٹر پیرامیڈیکل اسٹاف کے خلاف کاروائی کرنا وقت کی ضرورت ہے شہر بھر میں مچھر مار سپرے کے عمل کو بھی جلد از جلد شروع کیا جائے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1923/2025 کوئٹہ 18مارچ ۔ بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز نے تعلیمی سال 2024 کے بیچلر آف سائنس ان نرسنگ 2025 (BS نرسنگ) پروگرام میں داخلے کے لیے امیدواروں کی عارضی میرٹ لسٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ عارضی میرٹ لسٹ یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ www.bumhs.edu.pk پر دستیاب ہے۔ جن امیدواروں نے BS نرسنگ پروگرام کے لیے درخواست دی ہیں انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ عارضی میرٹ لسٹ کا بغور جائزہ لیں اور 21 مارچ 2025 (جمعہ) (03:00 PM) تک کسی بھی غلطی/ اعتراض/ کوتاہی کی اطلاع داخلہ دفتر میں دیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1924/2025کوئٹہ18مارچ:۔ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیکر صوبے سے غربت کا خاتمہکیا جا سکتا ہے۔ سرکاری سیکٹر میں ہرنوجوان کو ملازمت کی فراہمی ممکن نہیں،تجارتی و کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیکر لوگوں کو روز گار کے مواقع فراہم کر کے معاشی طورپر مستحکم بنایا جا سکتا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر نوجوانوں کو روز گار دیا جائے تو وہ مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب ہونگے۔پرائیوٹ سیکٹر میں بھی نوجوانوں کیلئے کاروبار اور نوکریوں کے مواقع پیدا کرنا ہونگے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اس ضمن میں کوششیں کر رہے ہیں، صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 30ہزار نوجوانوں کو فنی تربیت کیلئے بیرون ممالک بھجوایا جا رہا ہے اور ہمیں ٹاسک دیا گیا ہے کہ تجارتی سرگرمیوں کے ذریعے ایک لاکھ تک نوکریاں تخلیق کی جائیں ہماری پوری کوشش ہے کہ آنے والے دنوں میں اس ٹارگٹ پر عمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہبلوچستان بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (BBoIT) بلوچستان میں سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے کے لیے وقف ہے۔ ہمارا مشن صوبے میں مجموعی مسابقت اور کاروبار کرنے میں آسانی کو بڑھا کر ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے بلوچستان کو ایک پرکشش مقام کے طور پر کھڑا کرنا ہے۔سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کان کنی، قابل تجدید توانائی، تیل اور گیس کی تلاش، ماہی گیری، فوڈ پروسیسنگ، لاجسٹکس، ساحلی ترقی اور سیاحت جیسے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ اقتصادی اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے بلوچستان کے اسٹریٹجک محل وقوع اور وافر قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھاناہوگا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Quetta, March 18: The Vice Chairman of The Balochistan Board of Investment and Trade (BBoIT) Bilal Khan Kakar has stated that fostering commercial and economic activities in Balochistan can help eradicate poverty from the province. He emphasized that it is not possible to provide government sector jobs to every young individual; however, by promoting trade and business activities, employment opportunities can be created, leading to economic stability.In a statement, he mentioned that providing jobs to the youth would encourage them to engage in positive activities. The private sector must also generate business and employment opportunities for young people. Chief Minister of Balochistan, Mir Sarfraz Bugti, is making efforts in this regard, and for the first time in the province’s history, 30,000 youth are being sent abroad for technical training. Additionally, a target has been set to create 100,000 jobs through commercial activities, and every effort is being made to achieve this goal in the coming days.He further highlighted that the Balochistan Board of Investment and Trade (BBoIT) is committed to promoting investment and trade in the province. Its mission is to enhance overall competitiveness and improve the ease of doing business, positioning Balochistan as an attractive destination for both domestic and foreign investors.To encourage investment, various sectors such as mining, renewable energy, oil and gas exploration, fisheries, food processing, logistics, coastal development, and tourism are being prioritized. He stressed the need to leverage Balochistan’s strategic location and abundant natural resources to drive economic and sustainable development.﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1925/2025 دکی18مارچ ۔ 23مارچ 2025 سپورٹس فیسٹول ضلع دکی کے سلسلے میں اج فٹبال افتتاحی میچ کھیلا گیامسلم فٹبال کلب دکی بمقابلہ پاک افغان فٹبال کلب دکی کے درمیان کھیلا گیایہ میچ مسلم فٹبال کلب دکی نے ایک گول کے مقابلے میں 2 گول سے جیت لیا ہے میچ کے چیف گیسٹ ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر نصرالدین کاکڑ صاحب تھے اور انکے ساتھ ڈی ایف اے دکی صدر ثناءاللہ ناصر سیکرٹری محمد اکبر خان کیپٹن روزی خان اور محمد ایاز تھے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1926/2025 جھل مگسی18مارچ ۔ 23 مارچ 2025 یوم پاکستان کے سلسلے میں آج شوٹنگ والی بال ٹونامنٹ کا افتتاحی میچ مرحوم میر محمد یوسف ابڑو vs خان کلب گنداواہ کے درمیان کھیلا گیا۔ جوکہ سنسنی مقابلے کے بعد خان کلب گنداواہ نے جیت لیا-افتتاحی میچ کے چیف گیسٹ ایم سی چئیرمین مشتاق احمد ترین اعزازی مہمان ڈی ڈی او ایجوکیشن گنداواہ سید غضنفر شاہ بخاری۔سابقہ ڈی ڈی او گنداواہ سید سلطان شاہبخاری،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر قاضی الطاف حسین کلواڑ،پرنسیپل ہائیر سیکنڈری سکول گنداواہ قاضی خدابخش،ڈسٹرکٹ پروگرام مینیجر یونیسیف عامراقبال زہری و دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔محکمہ اسپورٹس بلوچستان کی طرف سے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ضلع جھل مگسی قاضی الطاف حسین کلواڑ نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں شرٹس و دیگر سپورٹس سامان تقسیم کیا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1927/2025ضلع جھل مگسی18مارچ ۔ 23 مارچ 2025 یوم پاکستان کے سلسلے میں آج نائیٹ کرکٹ ٹورنمنٹ کا شاندار افتتاحی میچ نوابزادہ میرطارق خان پبلک اسکول کرکٹ کلب vs الغفار کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ جوکہ سنسنی مقابلے کے بعد الغفار کرکٹ کلب نے جیت لیا-افتتاحی میچ کے چیف گیسٹ ایم سی چئیرمین مشتاق احمد ترین اعزازی مہمان ڈی ڈی او ایجوکیشن گنداواہ سید غضنفر شاہ بخاری۔سابقہ ڈی ڈی او گنداواہ سید سلطان شاہ بخاری،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر قاضی الطاف حسین کلواڑ،ڈائیریکٹر اسکول نوابزادہ طارق خان مگسی مصطفی سیال،صدر جی ٹی اے بی ضلع جھل مگسی باز محمد گھوٹیہ،ڈسٹرکٹ پروگرام مینیجر یونیسیف عامراقبال زہری،استاد عبدالطیف عباسی و دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 1928/2025 لورالائی18مارچ2025:لورالائی لیویز کی مؤثر اسنیپ چیکنگ، کالے پیپر ہٹانے اور موٹر سائیکلوں کی سخت جانچ پڑتال .ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی ہدایت پر اسٹنٹ کمشنر لورالائی اجمل خان مندوخیل لورالائی نے لیویز سیکورٹی اقدامات کو مزید سخت کرتے ہوئے اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ تیز کر دیا اس دوران پولیس نے نہ صرف گاڑیوں سے کالے شیشے (کالے پیپر) ہٹانے کی کارروائی کی بلکہ موٹر سائیکلوں کی سخت چیکنگ بھی کی لیویز کے جوانوں نے لیویز تھانہ دوسڑکہ اور مختلف مقامات پر ناکے لگا کر مشکوک موٹر سائیکلوں کی جانچ پڑتال کی اور غیر قانونی سائلنسر والے موٹر سائیکلوں کے خلاف بھی کارروائی کی لیویز حکام کے مطابق، یہ اقدام امن و امان کی بحالی، جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اٹھایا گیا ہے انہوں نے دکانداروں کو بھی خبردار کیا کہ وہ کالے پیپر کے استعمال سے باز رہیں، بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی.اسٹنٹ کمشنر اجمل خان مندوخیل نے کہا کہ لورالائی میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے سخت اقدامات جاری رہینگے اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں
خبرنامہ نمبر1929/2025موسیٰ خیل 18مارچ 2025 ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل کے احکامات کی روشنی میں، تحصیلدار موسیٰ خیل نے آج بازار موسیٰ خیل کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد بازار میں صفائی ستھرائی کی صورتحال اور سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کا جائزہ لینا تھا۔تحصیلدار موسیٰ خیل نے بازار کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور دکانداروں سے بات چیت کی۔ انہوں نے صفائی ستھرائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا، تاہم کچھ دکانداروں کی طرف سے سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کا نوٹس لیا گیا۔تحصیلدار نے ایک دکاندار کو سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر 2000 روپے جرمانہ عائد کیا، جبکہ پانچ دیگر دکانداروں کو وارننگ جاری کی گئی۔ انہوں نے تمام دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری نرخنامے پر سختی سے عمل کریں اور بازار میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔تحصیلدار موسیٰ خیل نے اس موقع پر کہا کہ ضلعی انتظامیہ بازار میں صفائی ستھرائی اور سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تحصیلدار نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ بازار میں صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کی صورت میں ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دیں۔
خبرنامہ نمبر1930/2025کوئٹہ۔ 18 مارچ 2025:محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیراہتمام “یوم پاکستان سپورٹس فیسٹول” کے تیسرے روز بھی کوٸٹہ میں مختلف گیمز کے مقابلے جاری رہے، ایوب سپورٹس کمپليکس میں فلاٸنگ ٹینس ایونٹ منظور احمد کی زیر نگرانی منعقد کیا گیا، فلاٸنگ ٹینس ایونٹ کا افتتاح مہمان خصوصی سیاسی و سماجی و قباٸلی شخصیت میر جمال لانگو نے بال پھینک کر کیا، اس گیم میں کوٸٹہ کی چھ ٹیموں نے حصہ لیا افتتاحی میچ رٸیل ہدہ اور ہدہ سپورٹس کے مابین کھیلا گیا رٸیل ہدہ نے 0-2 سیٹ سے میچ جیتا دوسرے میچ میں سریاب سپورٹس نے القریش کو شکست دی تیسرے میچ دیبہ سپورٹس نے برنی اسٹارز کو ہرایا جبکہ چوتھے میچ میں ہدہ محمڈن نے بلوچستان یوناٸٹڈ کو شکست دی، رٸیل ہدہ، سریاب سپورٹس، دیبہ اسپورٹس اور ہدہ محمڈن نے سیمی فاٸنل تک رسائی حاصل کرلی، کل فلاٸنگ ٹینس ایونٹ کے سیمی فائنل میچز اور فائنل میچ کھیلا جائے گا۔
خبرنامہ نمبر1931/2025کوئٹہ18مارچ2025:بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا گیارہواں اجلاس صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین بی ایف اے حاجی نور محمد دمڑ کی زیر صدارت بی ایف اے ہیڈ آفس کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری حاجی ولی محمد نورزئی، سیکرٹری زراعت نور احمد پرکانی، سیکرٹری خوراک مظفر ذیشان لہڑی، ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے وقار خورشید عالم، انجمن تاجران، چیمبر آف کامرس کے نمائندگان اور دیگر بورڈ ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ادارے کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کئی اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی، جن میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی ہیڈکوارٹر میں ریورس اوسموسس (RO) پلانٹ کی تنصیب، صوبے کی مختلف جامعات کے طلباء کے لیے پیڈ انٹرن شپ پروگرام کا آغاز، ہیڈکوارٹر میں بلڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قیام اور ڈویژنل و ضلعی دفاتر کے لیے گاڑیوں کی خریداری شامل تھے۔چیئرمین بی ایف اے حاجی نور محمد دمڑ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتھارٹی کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور ڈویژنل و ضلعی سطح پر انسپیکشن ٹیموں کو مکمل فعال کرنے کے لیے اصلاحاتی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صحت بخش اور محفوظ خوراک کی بلا تعطل فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ فوڈ سیفٹی کلچر کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے اور بی ایف اے ناقص خوراک کی فراہمی میں ملوث تمام مراکز کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کرے خصوصاً بڑے صنعتی یونٹس اور فوڈ فیکٹریز کی انسپیکشن مزید مؤثر بنائی جائے۔چیئرمین بی ایف اے نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول مینوفیکچررز، فوڈ بزنس آپریٹرز، صارفین، سرکاری محکموں اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر ناقص خوراک کے خاتمے اور فوڈ چین میں اعلیٰ معیار کی فوڈ سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ قبل ازیں، ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے وقار خورشید عالم نے اجلاس کے شرکاء کو ادارے کے اقدامات اور اجلاس کے ایجنڈے پر تفصیلی بریفنگ دی۔
خبرنامہ نمبر1932/2025گوادر، 18 مارچ 2025 ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) گوادر چیپٹر کے ایک وفد نے ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی سیف اللہ کھیتران سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت آباد گوادر کے کوآرڈینیٹر عفان قریشی کر رہے تھے، جنہوں نے ڈی جی جی ڈی اے کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملاقات میں گوادر میں جاری تعمیراتی و ترقیاتی سرگرمیوں، درپیش چیلنجز اور مستقبل کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے آباد کے اراکین کو ہدایت کی کہ وہ اپنی نجی ہاؤسنگ اسکیموں میں ترقیاتی کام کی رفتار تیز کریں تاکہ الاٹیز کا اعتماد بحال ہو اور سرمایہ کاروں کو واضح پیغام ملے کہ گوادر میں رئیل اسٹیٹ سمیت تمام شعبوں میں سرمایہ کاری محفوظ اور منافع بخش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی ڈی اے سرمایہ کاروں اور بلڈرز کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور انہیں درپیش چیلنجز کا مکمل ادراک رکھتا ہے۔ ان مسائل کے حل کے لیے جی ڈی اے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر مؤثر حکمتِ عملی ترتیب دے گا تاکہ ترقیاتی عمل میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔ ڈائریکٹر جنرل نے اس بات پر بھی زور دیا کہ گوادر کو فری اکنامک زون قرار دینے کے لیے وفاقی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں، کیونکہ یہ اقدام شہر میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سال 2025 گوادر کے لیے انتہائی اہم ہے، کیونکہ سمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان کے تحت کئی ترقیاتی منصوبے اسی سال مکمل کیے جائیں گے، جو شہر کی معاشی، اقتصادی اور سیاحتی ترقی میں نمایاں پیش رفت کا باعث بنیں گے۔ ملاقات کے اختتام پر وفد نے ڈی جی جی ڈی اے کو آباد ہاؤس کراچی کے دورے کی باضابطہ دعوت دی، جسے انہوں نے بخوشی قبول کرتے ہوئے جلد دورے کی یقین دہانی کرائی۔وفد میں حاجی عبدالغنی (ڈپٹی کنوینئر، آباد گوادر چیپٹر)، فصیح الدین قریشی ، ارشاد علی شاد ،جناب شبیر اصغر اور دیگر شامل تھے۔
خبرنامہ نمبر 2025/1933گوادر18 مارچ :_ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) گوادر چیپٹر کے ایک وفد نے ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی سیف اللہ کھیتران سے ملاقات کی۔وفد کی قیادت آباد گوادر کے کوآرڈینیٹر عفان قریشی کر رہے تھے، جنہوں نے ڈی جی جی ڈی اے کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ملاقات میں گوادر میں جاری تعمیراتی و ترقیاتی سرگرمیوں، درپیش چیلنجز اور مستقبل کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے آباد کے اراکین کو ہدایت کی کہ وہ اپنی نجی ہاؤسنگ اسکیموں میں ترقیاتی کام کی رفتار تیز کریں تاکہ الاٹیز کا اعتماد بحال ہو اور سرمایہ کاروں کو واضح پیغام ملے کہ گوادر میں رئیل اسٹیٹ سمیت تمام شعبوں میں سرمایہ کاری محفوظ اور منافع بخش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی ڈی اے سرمایہ کاروں اور بلڈرز کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور انہیں درپیش چیلنجز کا مکمل ادراک رکھتا ہے۔ ان مسائل کے حل کے لیے جی ڈی اے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر مؤثر حکمتِ عملی ترتیب دے گا تاکہ ترقیاتی عمل میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔ ڈائریکٹر جنرل نے اس بات پر بھی زور دیا کہ گوادر کو فری اکنامک زون قرار دینے کے لیے وفاقی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں، کیونکہ یہ اقدام شہر میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سال 2025 گوادر کے لیے انتہائی اہم ہے، کیونکہ سمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان کے تحت کئی ترقیاتی منصوبے اسی سال مکمل کیے جائیں گے، جو شہر کی معاشی، اقتصادی اور سیاحتی ترقی میں نمایاں پیش رفت کا باعث بنیں گے۔ ملاقات کے اختتام پر وفد نے ڈی جی جی ڈی اے کو آباد ہاؤس کراچی کے دورے کی باضابطہ دعوت دی، جسے انہوں نے بخوشی قبول کرتے ہوئے جلد دورے کی یقین دہانی کرائی۔وفد میں حاجی عبدالغنی (ڈپٹی کنوینئر، آباد گوادر چیپٹر)، فصیح الدین قریشی ، ارشاد علی شاد ،جناب شبیر اصغر اور دیگر شامل تھے۔
خبرنامہ نمبر 2025/1935ضلع چمن 18مارچ:ـڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت امن و امان کی قیام کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں ڈی پی او چمن کیپٹن ر سردار شہر یار خان اے ڈی سی چمن فدا بلوچ اور انتظامیہ کے دیگر افسران شریک ہوئے اجلاس میں شہر میں امن وامان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چمن نے کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے تمام افسران و اہلکاران اپنی ذمہداریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں اور ضلع میں تمام لیویز و پولیس ناکوں چوکیوں پر مشکوک افراد سے جامع تلاشی اور تفتیش کا سلسلہ جاری رکھا جائے اور گشت کے دوران بھی اچانک چیکنگ اور تفتیش جاری رکھیں انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی اولین ذمہ داری عوام کی جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنانا ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی مصلحت پسندی اور نرمی کا مظاہرہ نہیں کیا جائے اور تمام مشتبہ افراد سے بلاامتیاز تفتیش اور جامع تلاشی لی جائیں تاکہ امن و امان کی قیام کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام الناس سکون واطمینان سے زندگی گزار سکیں اجلاس میں اسلحے کی نمائش سویلین گاڑیوں پر پولیس لائٹس، سائرن اور جعلی نمبر پلیٹس کو ممنوع قرار دیا گیا اجلاس میں سنیپ چیکنگ کے دوران گاڑیوں کی کالے شیشوں کو صاف کرنے کی سخت ہدایات جاری کی گئیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چمن نے کہا کہ عید تک بازاروں اور رش والی جگہوں پر سادہ کپڑوں میں ملبوس سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی جائے تاکہ شرپسند عناصر اور چوروں و ڈکیتیوں اور بدامنی سے عوام الناس کوبروقت بچایا جاسکے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ عید تک بازاروں میں غیر ضروری رش ہونے کی وجہ سے اگر عوام سے انتظامیہ تفتیش کریں تو ایسی صورت میں عوام انتظامیہ کے افسران و اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے۔