September 18, 2025
News

17th-September-2025

خبرنامہ نمبر6805/2025
کوئٹہ 17 ستمبر۔ صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان ملا خیل نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب نے پاکستان بالخصوص کے پی کے اور پنجاب میں بے پناہ تباہی مچائی ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات ہمارے لیے ایک بڑے چیلنج کی صورت اختیار کر چکے ہیں اور اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اجتماعی سطح پر اس مسئلے کا مقابلہ کریں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بھی درجنوں دیہات متاثر ہوئے، زراعت کو نقصان پہنچا اور کئی خاندان بے گھر ہوئے ہیں۔ حکومت بلوچستان متاثرہ عوام کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے جبکہ وفاقی حکومت اور بین الاقوامی اداروں سے بھی تعاون حاصل کیا جا رہا ہے۔نسیم الرحمان خان ملا خیل نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی صرف ایک ماحولیاتی مسئلہ نہیں بلکہ یہ انسانی جانوں، معیشت اور مستقبل کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ شجرکاری، پانی کے وسائل کا موثر استعمال اور ماحول دوست پالیسیوں کے ذریعے ہی ہم آنے والی نسلوں کو محفوظ مستقبل فراہم کر سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عوام بھی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور اپنے حصے کا کردار ادا کریں تاکہ بلوچستان سمیت پورا پاکستان موسمیاتی خطرات سے محفوظ ہو سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6806/2025
لورالائی17 ستمبر2025) :. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لورالائی نور علی کاکڑ نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول (خلیزی نیکہ) کا افتتاح کیا۔ یہ جدید سکول یونیسیف کے تعاون سے بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیر کیا گیا ہے۔افتتاحی تقریب میں مقامی عمائدین، اساتذہ، والدین اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر نور علی کاکڑ نے کہا۔تعلیم ایک ایسا ہتھیار ہے جس کے ذریعے ہم اپنی نسلوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں، اور بچیوں کی تعلیم پورے معاشرے کی تعلیم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بچیوں کی تعلیم حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اور ڈپٹی کمشنر لورالائی مہران بلوچ کی خصوصی ہدایات پر تعلیمی سہولیات کی بہتری کے لیے سنجیدہ اقدامات جاری ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بچوں میں اسکول بیگز اور تعلیمی سامان بھی تقسیم کیا اور والدین پر زور دیا کہ وہ بچیوں کی تعلیم کو سنجیدگی سے لیں تاکہ ایک روشن اور باوقار معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6807/2025
خضدار: 17 ستمبر ۔ ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی سے ان کے آفس میں جے یوآئی کے سپریم کونسل کے ممبر سردار علی محمد خان قلندرانی انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمیداللہ مینگل نے ملاقات کی۔ ملاقات میں اہم ایشوز پر بات چیت کی گئی اور سردار علی محمد قلندرانی نے ضلعی انتظامیہ کے سربراہ کے سامنے اپنے موقف کا اظہار کیا اور انہیں فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون کا اعادہ کیا اور کہاکہ دستیاب اختیارات کے دائرہ کار میں رہ کر وہ ہرممکن تعاون کریں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6808/2025
لورالائی17 ستمبر ۔کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ کے زیر صدارت محکمہ مائنز و منرلز کے افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر مائنز کفایت اللہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر منیر احمد، انسپکٹر عبدالرشید سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران محکمہ کے افسران نے کمشنر کو معدنیات سے متعلق جاری سرگرمیوں، لائسنسنگ، کان کنی کے ضوابط، رائلٹی کی وصولی اور ریونیو میں اضافے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔کمشنر لورالائی ولی محمد بڑیچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی وسائل بلوچستان کا قیمتی سرمایہ ہیں جنہیں مو¿ثر حکمتِ عملی کے تحت استعمال میں لا کر نہ صرف مقامی ترقی ممکن ہے بلکہ قومی معیشت کو بھی تقویت دی جا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ معدنیات ایک قدرتی خزانہ ہوتا ہے۔لورالائی ڈویژن قدرتی وسائل سے مالا مال ہے جس میں کوئلہ ماربل و دیگر قیمتی پتھر شامل ہیں جو لاکھوں لوگوں کی روزگار کا ذریعہ ہیں یہ ملک کے مختلف بڑے شہروں کو سپلائی ہوتا ہے کمشنر نے کہاکہ جہاں بزنس ہوتا ہے وہاں سرمایہ ہوتا ہے انہوں لیبر سفٹی پر توجہ دینے کی ہدا یت کی کمشنر لورالائی ڈویژن نے محکمہ مائنز کے عملے پر زور دیا کہ وہ غیر قانونی کان کنی کی روک تھام، لائسنس یافتہ کان کنوں کی نگرانی، اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری سنجیدگی اور ایمانداری سے ادا کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6809/2025
لورالائی۔17,ستمبر ۔ کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ کو محکمہ اربن پلاننگ ڈیولپمنٹ کے ایکسین حبیب اللہ ،اور ایس ڈی او محمد ہارون جعفر نے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ اربن پلاننگ ڈیولپمنٹ کے تحت اس وقت ضلع بارکھان میں 6 سکیموں پر کام جاری ہیں جس میں 3 WSS تقریباً مکمل ہیں دو روڈز ایک سکول پر کام تیزی سے جاری ہیں۔ نئے مالی سال کے لئے لورالائی ضلع میں 6, موسیٰ خیل ،9, بارکھان ،7,دکی میں ایک سکیم ہیں جو کہ ٹینڈر پراسس ہیں جس پر جلد کام شروع کیا جائے گا انہوں نے کمشنر کو آ فس بلڈنگ ، رہائش ، ٹیکنیکل سٹاف اور فیلڈ سپرویزن کے لئے گاڑی نہ ہونے شکایت کی۔ کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے اس موقع پر کہا کہ کسی بھی محکمہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل حکومت کی ترجیح ہیں سرکاری بجٹ عوام کی امانت ہیں اس کا صحیح استعمال نہایت ضروری ہیں کسی بھی جاری کام میں تاخیر اور ناقص میٹریل کا استعمال نا قابل برداشت ہیں انہوں نےکہاکہ وہ جلد جاری ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کر یں گے کمشنر نے کہاکہ وہ لیٹر لکھیں تاکہ انھیں دفتر کے لئے زمین الاٹ کی جاسکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6810/2025
نصیرآباد 17ستمبر۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا ہے کہ محکمہ ایجوکیشن میں قابلیت اور مقامی افراد کو اولین فوقیت دی جائے گی، ضلع نصیرآباد میں 96 میل اور فیمیل اساتذہ تعینات کیے جائیں گے، ان کی تعیناتی کے بعد ضلع بھر کے مختلف بند اسکولز دوبارہ فعال ہوں گے جہالت کی تاریکی کے خاتمے کے لیے موجودہ حکومت کا یہ اقدام مثبت اثرات مرتب کرے گا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کے احکامات کی روشنی میں اساتذہ کی تعیناتی کے عمل کو شفاف انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ضلع انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے تاکہ بچوں کے مستقبل کے لیے وسیع تر مفاد میں اقدامات کیے جا سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ نصیرآباد کے سینیئر اکاو¿نٹس آفیسر ساجد جمالی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نصیر آباد عبدالحمید ابڑو، عبدالواحد سومرو، عمرانہ انجم اور ڈپٹی کمشنر کے پی ایس منظور شیرازی سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ اس موقع پر تمام اساتذہ کے لیے حصہ لینے والے امیدواروں کے ڈاکومنٹس بھی چیک کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا کہ یونین کونسل کی سطح پر حقدار امیدواروں کی تعیناتی سے بچوں کو مقامی سطح پر بہترین معنوں میں تعلیم دی جا سکے گی ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی بچوں کے بہتر مفاد میں اقدامات کر رہی ہے تاکہ ضلع بھر میں تعلیمی امور کو مزید بہتری کی جانب گامزن کیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6811/2025
تربت 17ستمبر ۔ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ سے بلوچستان اکیڈمی تربت کے وفد نے نومنتخب چیئرمین ڈاکٹر غفور شاد کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد میں نومنتخب جنرل سیکریٹری مقبول ناصر اور اکیڈمی کے سابق چیئرمین و ایگزیکٹیو باڈی کے رکن عبید شاد بھی شامل تھے ملاقات کے دوران جنرل سیکریٹری مقبول ناصر نے ڈپٹی کمشنر کو بلوچی زبان کے شعری سرمایہ “میراث” کی ادبی و ثقافتی اہمیت پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے بلوچستان اکیڈمی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مقامی زبان و ادب کی خدمت دراصل ہماری اجتماعی شناخت کی حفاظت ہے۔ انہوں نے اکیڈمی کو درپیش مالی مشکلات کے حل کے لیے عملی اقدامات کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بشیر احمد بڑیچ نے نومنتخب چیئرمین ڈاکٹر غفور شاد اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی اور نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔ بعدازاں ڈاکٹر غفور شاد نے بلوچی شاعری کے اس عظیم ذخیرے پر مشتمل “میراث” کی دو جلدیں بطور تحفہ ڈپٹی کمشنر کیچ کو پیش کیں، جسے انہوں نے ادب کے فروغ کے لیے ایک قیمتی قدم قرار دیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6812/2025
ت±ربت 17 ستمبر۔ : یونیورسٹی آف تربت کے تیسرے کانووکیشن کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔ اس سلسلے میں مرکزی کانووکیشن کمیٹی کا پانچواں اجلاس کنٹرولر امتحانات اور کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر عبدالماجد ناصر کے زیرصدارت منعقد ہوا اجلاس میں فیکلٹی آف بزنس اینڈ اکنامکس کے ڈین ڈاکٹر عدیل احمد، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل ڈاکٹر ریاض احمد، ڈائریکٹر فنانس شاہ بیک سید، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز اعجاز احمد، پروجیکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر کمال احمد، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز چاکر حیدر، انچارج پروکیورمنٹ ونگ سراج احمد، ڈپٹی رجسٹرار شاہد خالد اور ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شکیل احمد نے شرکت کی۔اجلاس میں کانووکیشن کے کامیاب انعقاد کے لیے جاری تیاریوں پر تفصیلی غور کیا گیا، جس میں اکیڈمک، انتظامی، مالی اور لاجسٹک پہلووں کا جامع جائزہ شامل تھا۔ کمیٹی نے اپنی سفارشات میں تجویز دی کہ یونیورسٹی آف تربت کا تیسرا کانووکیشن نومبر 2025 کے تیسرے ہفتے میں منعقد کیا جائے اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے کمیٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کانووکیشن محض ایک تقریب نہیں بلکہ یہ طلبہ کی برسوں کی علمی محنت اور ان کی کامیابیوں کا اعتراف ہے۔ ہمیں اسے ہر لحاظ سے کامیاب، یادگار اور باوقار بنانا ہوگا انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ تمام ذیلی کمیٹیاں باہمی روابط اور قریبی تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ کانووکیشن کے انتظامات بروقت اور بہترین انداز میں مکمل ہوں کمیٹی کے ارکان نے عزم کا اعادہ کیا کہ یونیورسٹی آف تربت کے تیسرے کانووکیشن کو ایک تاریخی اور شاندار علمی و تعلیمی تقریب بنایا جائے گا، تاکہ فارغ التحصیل طلبہ کو شایانِ شان خراجِ تحسین پیش کیا جا سکے اور ان کی کامیابیوں کو پوری وقعت کے ساتھ منایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6813/2025
کوئٹہ، 17 ستمبر ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریوینیو)کوئٹہ حافظ محمد طارق کی زیر صدارت ہنہ اوڑک میں آبپاشی کے نالوں سے متعلق مسائل پر اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر (صدر) کیپٹن(ر) حمزہ انجم، ایکسین ایریگیشن نور محمد مندوخیل، نائب تحصیلدار اور دیگر متعلقہ افسران و عملہ شریک تھے۔اجلاس میں ہنہ اوڑک کے آبپاشی کے نالوں کو درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مقامی عوام کی شکایات اور مشکلات پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ آبپاشی کے نظام کو فعال اور مو¿ثر بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھانا ناگزیر ہیں۔اجلاس میں اہم فیصلے کرتے ہوئے کہا گیا کہ آبپاشی کے نالوں کے حدود میں قائم تمام تجاوزات کا فوری خاتمہ کیا جائے گا تاکہ پانی کی روانی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو۔تمام نالوں کا باقاعدہ سروے کرایا جائے گا اور ڈیمارکیشن کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے گا تاکہ آئندہ کسی قسم کے تنازعات سے بچا جا سکے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ سروے اور ڈیمارکیشن کے عمل کو شفاف اور تیز رفتار انداز میں مکمل کیا جائے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں شریک افسران نے یقین دہانی کرائی کہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور ہنہ اوڑک کے کسانوں اور مقامی آبادی کو جلد ریلیف فراہم کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر6814/2025
کوئٹہ، 17 ستمبر۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے کو اپنے مالی وسائل میں خاطر خواہ اضافہ کرنا ہوگا تاکہ بلوچستان حقیقی معنوں میں مالی خودمختاری کی طرف بڑھ سکے اور ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کیا جا سکے وہ بدھ کے روز وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں بلوچستان ریونیو اتھارٹی ایڈوائزری کونسل کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اتھارٹیز کے قیام کا بنیادی مقصد صوبائی وسائل میں اضافہ، محصولات کی بنیاد کو وسیع کرنا اور معیشت کو پائیدار و مضبوط خطوط پر استوار کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنے کے لیے صوبائی ٹیکسز بالخصوص سروسز پر سیلز ٹیکس، کنٹریکٹ کی خدمات، فرنچائز فیس، ٹیلی کمیونی کیشن، انشورنس، کنسٹرکشن، ایجوکیشن اور ہیلتھ سروسز کے نظام کو شفاف اور آسان بنایا جائے گا اس مقصد کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے محصولات کے پورے ڈھانچے کو مزید مو¿ثر، قابلِ اعتماد اور عوام دوست بنایا جا رہا ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ٹیکس چوری کی روک تھام اور صوبائی محاصل میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس کے لیے ایک جامع اور مربوط حکمت عملی اختیار کی گئی ہے انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان کی ترقی وفاق پر انحصار کم کرکے اپنی آمدنی کے ذرائع کو بڑھانے اور مالی خود انحصاری کے قیام کے ذریعے ہی ممکن ہے اجلاس میں سال 2016 سے 2025 تک کے صوبائی محاصل کی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ ٹیکس آن سروسز کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا اور مختلف نئے شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے گا اس کے ساتھ ساتھ بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے افسران و اہلکاروں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے خصوصی تربیتی پروگرامز متعارف کرانے پر بھی اتفاق کیا گیا وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی کارکردگی اور اہداف کا تسلسل کے ساتھ باقاعدہ جائزہ لیا جائے گا اور اس مقصد کے لیے ایڈوائزری کونسل کے اجلاس مقررہ وقفوں سے منعقد کیے جائیں گے اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، پرنسپل سیکرٹری بابر خان، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون، چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی عبداللہ خان سمیت ایڈوائزری کونسل کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6815/2025
گوادر، 17 ستمبر۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت گوادر میں پانی و بجلی کے مسائل سے متعلق اہم اجلاس کے بعد شہر میں پانی ڈسٹریبیوشن کا نظام آئندہ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حوالے کرنے کیلئے نئی لائنوں سے پانی کی فراہمی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت جی ڈی اے نے ہاو¿س کنکشنز لگانے کے عمل کو تیز کر دیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمٰن خان کی ہدایت پر جی ڈی اے کے شعبہ واٹر سپلائی نے فوری اقدامات شروع کر دیے ہیں اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ہاوس کنکشن کے لیے جلد از جلد اپنی درخواستیں جمع کرائیں تاکہ نئی لائنوں کے ذریعے پانی کی فراہمی کا عمل تیز رفتاری سے مکمل کیا جا سکے۔اجلاس کے دوران ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمٰن نے کنکشن فیس کے حوالے سے عوامی مشکلات کی نشاندہی کی اور اپنی طرف سے عوام کے ساتھ تعاون کا عندیہ بھی دیا۔اس کے ساتھ جی ڈی اے نے شادی کور تا چوڑ ڈگار مین ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے پانی کی فراہمی کا آغاز کر دیا ہے۔ اگرچہ یہ لائن تاحال مکمل طور پر فعال نہیں ہو سکی، تاہم وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر اس پر کام مزید تیزی سے جاری ہے تاکہ شہر میں پانی کی قلت پر قابو پایا جا سکے اور عوام کو ہر صورت پانی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6816/2025
کوئٹہ، 17 ستمبر۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بدھ کے روز پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے کی قیادت میں پارٹی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے کی ترقی، امن و استحکام اور عوامی خوشحالی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کا مثبت کردار نہایت اہمیت رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ باہمی مشاورت اور تعاون کے ذریعے صوبائی مسائل زیادہ بہتر اور دیرپا بنیادوں پر حل کیے جا سکتے ہیں پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے وفد نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی صوبے کی ترقی کے لیے کوششوں کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی وفد نے صوبے کی بہتری کے لیے مختلف تجاویز بھی پیش کیں جن پر وزیر اعلیٰ نے مثبت انداز میں غور کرنے کی یقین دہانی کرائی وفد میں سید قادر آغا ایڈووکیٹ، خوشحال خان کاسی، عنایت اللہ اچکزئی سمیت دیگر رہنما بھی شامل تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6817/2025
(کوئٹہ17 ستمبر۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو خالص اور ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی کے لیے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔ کوئٹہ شہر اور مضافاتی علاقوں میں دودھ و ڈیری مصنوعات کی جانچ پڑتال کے لیے خصوصی انسدادِ ملاوٹ مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔اس سلسلے میں بی ایف اے کی ٹیموں نے طوغی روڈ، علمدار روڈ، ہزارہ ٹاون، اسپنی روڈ، کچلاک بازار اور بلیلی میں دودھ فروشوں، ملک شاپس اور دودھ بردار گاڑیوں کا معائنہ کیا۔ جانچ پڑتال کے دوران دودھ اور دہی میں ملاوٹ ثابت ہونے پر 2 دکانیں فوری طور پر سیل کر دی گئیں جبکہ غیر معیاری دودھ اور پاو¿ڈر سے تیار کردہ دہی کی بھاری مقدار ضبط کر کے تلف کر دی گئی۔اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر 31 دکانوں اور 22 دودھ بردار گاڑیوں سے 7720 لیٹر دودھ و دہی کے نمونے موبائل لیبارٹری میں بھیجے گئے۔ ان میں سے 240 لیٹر دودھ اور 480 کلو دہی میں ملاوٹ ثابت ہوئی، جسے موقع پر ہی ضائع کر دیا گیا۔ مزید برآں 11 دودھ فروشوں اور ایک ملک سپلائر پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے اور سخت قانونی کارروائی کی وارننگ بھی جاری کی گئی۔صوبائی وزیر اور چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد دمڑ نے واضح کیا کہ عوامی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاوٹ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی گئی ہے اور اس سلسلے میں کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔چیئرمین بی ایف اے نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے وڑن کے مطابق ڈیری مصنوعات میں ملاوٹ کے خاتمے کے لیے بی ایف اے پرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نہ صرف کوئٹہ بلکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی ملک ٹیسٹنگ مہم کے تحت دودھ اور دہی کے معیار کی سخت جانچ کی جا رہی ہے تاکہ عوام کو خالص، معیاری اور صحت بخش خوراک فراہم کی جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6818/2025
گوادر، 17 ستمبر۔ صوبائی اسمبلی کے رکن مولانا ہدایت الرحمٰن نے آج ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی معین الرحمٰن خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف انجینئر جی ڈی اے حاجی سید محمد، پروجیکٹ ڈائریکٹر واٹر میرجان بلوچ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔چیف انجینئر حاجی سید محمد نے جی ڈی اے کے جاری ترقیاتی منصوبوں، بالخصوص اولڈ ٹاون بحالی منصوبے اور دیگر ترقیاتی اقدامات میں پیشرفت پر آگاہی دی۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر واٹر میرجان بلوچ نے گوادر میں پانی کی موجودہ صورتحال، مستقبل کے اقدامات اور گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد سے متعلق آگاہ کیا۔مولانا ہدایت الرحمٰن نے کہا کہ گوادر شہر میں پانی کی فراہمی کا پورا نظام جی ڈی اے کے سپرد کیا جا رہا ہے، جو ایک خوش آئند فیصلہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ جی ڈی اے کی بچھائی گئی نئی پائپ لائنوں کو فوری طور پر فعال بنایا جائے تاکہ شہریوں کو بروقت پانی کی فراہمی ممکن بن سکے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہاوس کنکشن فیس میں رعایت دی جائے گی اور اس سلسلے میں وہ ذاتی طور پر بھی تعاون کریں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ہاوس کنکشن کے لیے فوری طور پر درخواستیں جمع کرائیں تاکہ گھروں تک نئی لائنوں کے ذریعے پانی کی سپلائی شروع کی جا سکے۔ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمٰن خان نے کہا کہ جی ڈی اے شہر میں پانی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے دن رات کام کر رہی ہے، جس کے لیے شادی کور سے گوادر تک مختلف ٹیمیں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی فراہمی کی مکمل ذمہ داری جی ڈی اے کو دینا ادارے کی کارکردگی اور عوامی اعتماد کا بڑا ثبوت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان منصوبوں کی کامیابی کے لیے عوامی نمائندوں اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6819/2025
گوادر، 17 ستمبر۔ صوبائی اسمبلی کے رکن مولانا ہدایت الرحمٰن نے آج ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی معین الرحمٰن خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف انجینئر جی ڈی اے حاجی سید محمد، پروجیکٹ ڈائریکٹر واٹر میرجان بلوچ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ چیف انجینئر حاجی سید محمد نے جی ڈی اے کے جاری ترقیاتی منصوبوں، بالخصوص اولڈ ٹاون بحالی منصوبے اور دیگر ترقیاتی اقدامات میں پیشرفت پر آگاہی دی۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر واٹر میرجان بلوچ نے گوادر میں پانی کی موجودہ صورتحال، مستقبل کے اقدامات اور گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد سے متعلق آگاہ کیا۔مولانا ہدایت الرحمٰن نے کہا کہ گوادر شہر میں پانی کی فراہمی کا پورا نظام جی ڈی اے کے سپرد کیا جا رہا ہے، جو ایک خوش آئند فیصلہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ جی ڈی اے کی بچھائی گئی نئی پائپ لائنوں کو فوری طور پر فعال بنایا جائے تاکہ شہریوں کو بروقت پانی کی فراہمی ممکن بن سکے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہاو¿س کنکشن فیس میں رعایت دی جائے گی اور اس سلسلے میں وہ ذاتی طور پر بھی تعاون کریں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ہاو¿س کنکشن کے لیے فوری طور پر درخواستیں جمع کرائیں تاکہ گھروں تک نئی لائنوں کے ذریعے پانی کی سپلائی شروع کی جا سکے۔ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمٰن خان نے کہا کہ جی ڈی اے شہر میں پانی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے دن رات کام کر رہی ہے، جس کے لیے شادی کور سے گوادر تک مختلف ٹیمیں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی فراہمی کی مکمل ذمہ داری جی ڈی اے کو دینا ادارے کی کارکردگی اور عوامی اعتماد کا بڑا ثبوت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان منصوبوں کی کامیابی کے لیے عوامی نمائندوں اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6820/2025
کراچی، 17 ستمبر۔ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ کی زیر صدارت بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں جھینگا فارمنگ پراجیکٹ پر پیشرفت کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان علاو الدین مری، زبیر طفیل (سی ای او طفیل کیمیکل لمیٹڈ)، فواد انور (چیئرمین الکرم ٹیکسٹائل)، اسد فواد (سی ای او دھابیجی ایکوا فوڈز)، محمد وسیم اصغر (ہاوس آف کاسب)، اور میر جہانگیر خان مری (چیئرمین پاک چائنا گروپ آف کمپنیز) نے شرکت کی۔اجلاس میں جھینگا فارمنگ منصوبے کے مختلف پہلوو¿ں، سرمایہ کاری کے امکانات اور بین الاقوامی مارکیٹ میں جھینگے کی بڑھتی ہوئی طلب پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاءنے اس منصوبے کو بلوچستان کی معیشت میں ایک نئے باب کے طور پر قرار دیا جو نہ صرف مقامی روزگار کے مواقع پیدا کرے گا بلکہ ملکی برآمدات میں بھی خاطر خواہ اضافہ کرے گا۔اس موقع پر وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا کہ حکومت بلوچستان اس منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی صوبے میں معاشی و اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے واضح اور عملی پالیسی رکھتے ہیں اور سرمایہ کاروں کو ہر سطح پر تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں کسی رکاوٹ کو حائل نہیں ہونے دیا جائے گا، جبکہ سرمایہ کاروں کو پالیسی سپورٹ اور بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جھینگا فارمنگ منصوبہ بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا کرے گا اور ساحلی علاقوں میں سماجی و معاشی ترقی کی نئی راہیں کھولے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ صوبے کو بین الاقوامی سطح پر سمندری خوراک کی صنعت میں ایک نمایاں مقام دلانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Karachi, September 17: A key meeting on the progress of the shrimp farming project along Balochistan’s coastal areas was held under the chairmanship of Bilal Khan Kakar, Vice Chairman of the Balochistan Board of Investment and Trade. The meeting was attended by former Chief Minister of Balochistan Alauddin Marri, Zubair Tufail (CEO Tufail Chemicals Ltd.), Fawad Anwar (Chairman Al-Karam Textile), Asad Fawad (CEO Dhabeji Aqua Foods), Muhammad Waseem Asghar (House of Kasb), and Mir Jahangir Khan Marri (Chairman Pak-China Group of Companies).The participants held detailed discussions on various aspects of the shrimp farming project, investment opportunities, and the growing international demand for shrimp. They described the project as a new chapter in Balochistan’s economy, one that will not only create local employment opportunities but also significantly boost national exports.On the occasion, Vice Chairman Bilal Khan Kakar said that the Government of Balochistan is determined to complete this project at the earliest. He emphasized that Chief Minister Mir Sarfraz Bugti has a clear and practical policy for promoting economic activities in the province and that investors would be provided full support at every level. He added that no hurdles would be allowed to stand in the way of domestic and foreign investment, while investors would receive policy support and all necessary facilities.He stated that the shrimp farming project will create thousands of job opportunities for the youth of Balochistan and open new avenues for socio-economic development in coastal areas. He further noted that the project would help the province secure a prominent position in the international seafood industry.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6821/2025
قلات 17ستمبر۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کے زیرصدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ مینیجمنٹ کمیٹی کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ ڈی ایچ او ڈاکٹرانجم بلوچ ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹرنصراللہ لانگو DSM پی پی ایچ آئی مجیب بلوچ ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹرمحمداقبال نورزئی انچارج آرایچ سی مندے حاجی ڈاکٹر منور ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر عبدالفتاح فارماسسٹ ڈاکٹرمحمدطاہر ڈاکٹر وسیم لانگو ڈسٹرکٹ ٹی بی کوارڈینیٹر ڈاکٹرمحمدیعقوب زہری ایکسین بی اینڈ آر نیاز احمد بنگلزئی ایس ڈی او نوید احمد ہیڈ کلرک بی اینڈ آر حاجی محمد حنیف مینگل ٹھیکدار ماسٹر عبدالمالک نیچاری پاپولیشن آفیسر محمداعظم سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ او آفس رضوان حیدر نے شرکت کی اجلاس میں صحت کے شعبے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور دیگر ٹیکنیکل اسٹاف کی حاضریاں ڈاکٹروں اور دیگر اسٹاف کی کمی ڈاکٹروں کی ٹرانسفرپوسٹنگ ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی بی ایچ یوز میں ایمبولینسز اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی اور دیگر امور سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا ٹیچنگ ہسپتال میں کوویڈ 19 کے نئے تعمیر شدہ مختلف شعبہ جات کے عمارتوں کو ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کرنے سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا ڈپٹی کمشنرجمیل بلوچ نے کہاکہ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیئے لوگوں کا صحت مندہونا ضروری ہے ڈاکٹرز اور دیگر ٹیکنیکل اسٹاف اپنے جائے تعیناتیوں پر حاضری یقینی بنائیں غفلت اور لاپروائی قابل قبول نہیں عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی ہم سب کی زمداری ہے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت قلات سے ہرممکن تعاون جاری رکھے گی صحت کے شعبے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6822/2025
تربت 17 ستمبر۔ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ سے نواب شمبے زئی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں تربت سٹی ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے تحت دشتی بازار تا چاہ سر کراس روڈ سے متاثر ہونے والے شہری شامل تھے وفد نے ملاقات کے دوران منصوبے سے متعلق اپنے خدشات پیش کرتے ہوئے مو¿قف اختیار کیا کہ ترقیاتی عمل کے دوران متاثرہ فریقین کو ان کے حق کے مطابق شفاف اور بروقت معاوضے کی فراہمی یقینی بنائی جائے ڈپٹی کمشنر بشیر احمد بڑیچ نے وفد کو مکمل یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کسی شہری کے ساتھ حق تلفی نہیں ہوگی۔ حکومت تمام متاثرین کو قانون کے مطابق ان کا حق فراہم کرے گی اور تمام ادائیگیاں شفاف اور منصفانہ طریقے سے کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے دوران شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی یا دشواری کا سامنا نہ ہو متاثرین نے ڈپٹی کمشنر کی مثبت یقین دہانی پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ وہ امید رکھتے ہیں کہ ان کے جائز مطالبات پر قانونی اور شفاف عمل درآمد ہوگا، تاکہ منصوبے سے وابستہ عوامی اعتماد مزید مضبوط ہو۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6823/2025
قلات 17ستمبر ۔ ضلعی انتظامیہ کے زیرنگرانی ڈبلیو ایچ او کی جانب سے (AFP)پروگرام برائے پولیو کے تدارک سے متعلق ضلع بھر کے ہیلتھ ورکرز کیلئے آگاہی ورکشاپ کاانعقاد کیاگیا۔ورکشاپ کی صدارت ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ نے کی ورکشاپ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ سمیت تمام ہیلتھ ورکرز نے شرکت کی ڈیزیز سرویلنس آفیسر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹرنوروز بلوچ کمیونیکیشن آفیسر ہمایوں لہڑی نے بزریعہ ملٹی میڈیاہیلتھ ورکرز کو ماں اور بچے کی صحت اور ویکسین سے متعلق بریفنگ دی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6824/2025
قلات17ستمبر ۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ کے زیر صدارت پی پی ایچ آئی کا ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ سپورٹ مینیجر پی پی ایچ آئی مجیب بلوچ مانیٹرنگ آفیسر یونیسیف ہمایوں لہڑی سمیت قلات کے تمام بیسک ہیلتھ یونٹس کے انچارج صاحبان نے شرکت کی۔ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی مجیب بلوچ نے ڈپٹی کمشنر کو پی پی ایچ آئی قلات کی کارکردگی بی ایچ یوز کی تعداد لیبررومز بی ایچ یوز میں اسٹاف کی تعداد انکی حاضریوں اور غیرحاضر اسٹاف کے خلاف کاروائی ایمبولینسزکی تعداد بی ایچ یوز میں دستیاب ادویات اور دیگر سہولیات بی ایچ یوز میں مرمت کےکام سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنرجمیل احمد بلوچ نے اجلاس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بی ایچ یوز کے صفائی ستھرائی دیکھ بال کرنا اور لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا آپ لوگوں کی زمداری ہے ہمارا بنیادی مقصد یہی ہے کہ ہم اپنے لوگوں کی خدمت کریں اور لوگوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کریں لوگوں کو مشکلات سے نکالنا ہی اصل کام ہےڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف اپنی حاضریاں یقینی بنائیں اپنے پیشے سے مخلص رہیں اور اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں اپنے تمام تر رپورٹس بروقت اپنے دفتر میں جمع کرائیں بہتر کارکردگی پیش کرنے والے ملازمین کی ہرطرع سےحوصلہ افزائی کی جائیگی اور انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا جائیگا لوگوں کی امیدیں آپ لوگوں سے وابسطہ ہیں بلاتفریق لوگوں کی خدمت کریں صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ضلعی انتظامیہ قلات پی پی ایچ آئی سے ہرممکن تعاون جاری رکھے گئے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6825/2025
تربت/پنجگور 17ستمبر۔ کمشنر مکران قادر بخش پرکانی کی زیر صدارت ضلع پنجگور میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس کمشنر مکران آفس تربت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع پنجگور کے ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت اور مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالکبیر زرخون(آن لائن)، ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ مکران خالد حسین، ایس ای پبلک ہیلتھ انجینئرنگ آفتاب احمد، ایکسئین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نادر گچکی، ایکسئین بی اینڈ آر (بلڈنگ) رئیس عادل موسیٰ، ایکسئین بی اینڈ آر (روڈ) ظریف احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ امید علی، ایس ڈی او اربن پلاننگ ظہیب اکرم، ٹاو¿ن پلاننگ آفیسر عبدالرو¿ف بلوچ سمیت دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔اس موقع پر مختلف محکموں کی جانب سے کمشنر مکران کو ضلع پنجگور کے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ محکمہ بی اینڈ آر نے جاری اسکیموں، سڑکوں اور چوراہوں کی تعمیر و مرمت، سرکاری عمارتوں اور شاہراہوں کی توسیع سے متعلق پیشرفت سے آگاہ کیا۔ بتایا گیا کہ بیشتر منصوبوں پر کام جاری ہے تاہم چند حساس علاقوں میں سیکیورٹی مسائل کے باعث دشواریاں درپیش ہیں۔کمشنر مکران نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ امن و امان سے متعلق مسائل ڈپٹی کمشنر پنجگور کے ساتھ مل کر حل کریں تاکہ منصوبوں میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔ ڈپٹی کمشنر پنجگور نے اس موقع پر تمام سول ورکس محکموں کو تعاون اور سیکیورٹی مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی جانب سے ضلع کی واٹر سپلائی اسکیموں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سولر سسٹم پر چلنے والی تمام اسکیمیں فعال ہیں، جبکہ بجلی سے چلنے والی اسکیموں میں لوڈشیڈنگ کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ آبپاشی نے حفاظتی بندات اور کاریزات سے متعلق منصوبوں پر روشنی ڈالی، جبکہ لوکل گورنمنٹ اور اربن پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے عوامی بہبود کے جاری منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔اجلاس کے اختتام پر کمشنر مکران قادر بخش پرکانی نے کہا کہ تمام سرکاری محکمے منصوبوں کی تکمیل کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی اسکیموں پر کام کرنے والی کمپنیوں کی کڑی نگرانی کی جائے تاکہ منصوبے بروقت مکمل ہوں اور عوام ان کے ثمرات سے فائدہ اٹھا سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6826/2025
تربت17 ستمبر۔: ضلعی انتظامیہ کیچ کی جانب سے منعقد ھونے والے کیچ کلچرل فیسٹیول میں آر سی ڈی کونسل گوادر اور خیر جان آرٹ اکیڈمی نے کیچ کلچرل فیسٹیول میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں فیسٹیول منیجر التاز سخی کی قیادت میں آرگنائزنگ ٹیم نے آر سی ڈی کونسل گوادر کا دورہ کیا، جہاں صدر ناصر رحیم سہرابی، خیرجان خیرول سمیت دیگر عہدیداران سے ملاقات کی گئی اس تین روزہ فیسٹیول میں علمی و ادبی مباحثے، ثقافتی و تفریحی پروگرام، تھیٹر، میوزک اور بزنس کمپیٹیشنز شامل ہوں گے۔ انہوں نے دونوں اداروں کی علمی و ثقافتی خدمات کو سراہا اور گوادر کے عوام کو فیسٹیول میں شرکت کی دعوت دی۔آر سی ڈی کونسل اور خیرجان آرٹ اکیڈمی کے نمائندوں نے کہا کہ کیچ تاریخی طور پر علم و ادب کا مرکز رہا ہے اور اس فیسٹیول سے کیچ و گوادر کے دیرینہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح کیچ کے عوام گوادر میں منعقد تقریبات میں شریک ہوتے ہیں، اسی طرح گوادر کے عوام بھی کیچ کلچرل فیسٹیول میں بھرپور شرکت کریں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6827/2025
قلات 17ستمبر۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ سے مختلف سرکاری محکموں کے افسران اور چیئرمین میونسپل کمیٹی نوابزادہ شعیب جان زہری نوابزادہ سدیس زہری ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ شکیل زہری نے ملاقات کی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرشاہنواز بلوچ بھی موجودتھےملاقات میں ضلع میں امن وامان علاقے میں جاری ترقیاتی اسکیمات زاوہ ڈیم کی تعمیر سبزی منڈی کی فعالی سرکاری دفاتر میں محکموں کے سربراہان کی حاضری عوامی مسائل کے حل سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا ملاقات میں ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ کے عوامی خدمات کھلی کچہریوں کے انعقاد سرکاری ملازمین کے حاضریوں کو یقینی بنانے اور تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ کو سراہاگیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6828/2025
زیارت 17ستمبر ۔ ڈپٹی کمشنر زیارت محمد ریاض خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر یاسر طاہر، ڈسٹرکٹ اکاونٹس افسر اصغر علی،ڈی ایس ایم پی پی ایچ آءنثارا حمدترین،ایم ایس ڈاکٹر عرفان الدین،،پی پی ایچ آئی افسر ریحان کاکڑ،ایم این ای ای پی آئی ممتاز عالم خان،ڈی ایس وی ای پی آئی پار الدین نے شرکت کی،اجلاس میں محکمہ صحت کو فعال کرنے کے لیے مختلف فیصلے کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر زیارت محمد ریاض خان نے کہا تمام ڈاکٹرزاورمددگار سٹاف ہسپتالوں میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور دکھی انسانیت کی خاطر مریضوں کا بروقت علاج کریں، عوام کو کسی بھی شکایت کا موقع نہ دیں عوامی شکایات پر قانونی کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے صحت جیسے اہم شعبے کی فعالیت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں اس سلسلے جو حکومتی وسائل ہے ان کو بروئے کار لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ تمام ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر کیا جائے محکمہ صحت پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6829/2025
تربت17ستمبر۔ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے کہا ہے کہ ایچ پی وی(HPV) ویکسین محفوظ اور مفید ہے، سوشل میڈیا پر اس کے خلاف پھیلائی گئی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ ویکسین دنیا کے 149 سے زائد ممالک میں استعمال ہو رہی ہے اور عالمی ادارہ صحت سمیت طبی ماہرین اس کی افادیت کی توثیق کر چکے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ ویکسین 9 سے 15 سال کی بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچانے کے لیے دی جائے گی اور بلوچستان میں 2027 سے ویکسینیشن مہم کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مہم کے آغاز پر وہ سب سے پہلے اپنی بچیوں کو یہ ویکسین لگوائیں گے اور والدین پر زور دیا کہ وہ بھی اپنی بچیوں کو یہ ویکسین ضرور دلائیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کی صحت کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، ضلع کیچ میں ہر ماہ 15 کروڑ روپے سے زائد صحت پر خرچ کیے جا رہے ہیں اور ہر شہری کے لیے صحت کارڈ بھی جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بے بنیاد پروپیگنڈے پر یقین نہ کریں اور اپنی بچیوں کے محفوظ مستقبل کے لیے اس مہم کا حصہ بنیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6830/2025
سبی 17 ستمبرڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی کی ہدایت پر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ٹاون سبی میں کلسٹر کا سامان تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالستار لانگو نے اسکول کی پرنسپل و کلسٹر ہیڈ سمیرہ آفتاب خلجی کے ہمراہ سامان تقسیم کیا۔ تقریب میں کتابیں، کاپیاں، اسٹیشنری، کھیلوں کا سامان اور دیگر تعلیمی ضروریات کا سامان مختلف پرائمری اسکولوں کی خواتین ہیڈز کے حوالے کیا گیا۔ جبکہ سکول کی طالبات میں بھی اسکول بیگز اور اسٹیشنری فراہم کی گئی، جس پر بچیوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر منصور علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچیوں کی تعلیم کو فروغ دینا اور انہیں بنیادی سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ نسل ہی مستقبل میں قوم کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالستار لانگو نے کہا کہ کلسٹر سطح پر سامان کی فراہمی سے اساتذہ کو سہولت ملے گی اور طلباءو طالبات اپنی تعلیمی سرگرمیاں مزید بہتر انداز میں جاری رکھ سکیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6831/2025
زیارت 17ستمبر ۔ ڈپٹی کمشنر زیارت محمد ریاض خان داوڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر لطیف اللہ غرشین،ڈسٹرکٹ اکاونٹس افسر اصغر علی،ڈی او ای فیمیل میمونہ فہیم، ڈسٹرکٹ افسر ایجوکیشن عبدالمالک تاج،ڈی ڈی او غلام رسول کاکڑ،پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج پروفیسر نقیب اللہ کاکڑ، ،ڈی ڈی اوزیارت فیمیل فرزانہ ارباب،ڈی ڈی او فیمیل سنجاوی فرزانہ کلثوم،ڈی ڈی او نقیب اللہ یونیسف کے نمائندے فدا حسین پانیزئی مینیجر آر ٹی ایس ایم توقیر احمدنے شرکت کی اجلاس میں تمام ڈی ڈی اوز نے رپورٹ پیش کیں اجلاس میں ڈپٹی کمشنرمحمد ریاض خان نے کہا تمام کلسٹر ہیڈز کی الگ میٹنگ رکھیں گے جس میں ان سے کلسٹر کے بارے میں پوچھا جائے گاجس میں اگر کسی کلسٹر نے فیڈنگ اسکولوں کے کلسٹر میں کوتاہی کی تھی تو ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گا،انہوں نے کہا کہ پورے ڈسٹرکٹ میں عوضی ٹیچر رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اگر کسی نے ٹیچر نے اپنی جگہ عوضی رکھا تواس کونوکری سے برخاست کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ افسران تمام اسکولوں کی وزٹ اور ان کی مانیٹرنگ کریں غیر حاضر اساتذہ کی نشاندہی کریں غیر حاضر اساتذہ کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ترقی کا زینہ ہے تعلیم یافتہ اقوام دنیا پر حکمرانی کررہے ہیں معیاری تعلیم کوفروغ دیکر ہم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6832/2025
کوئٹہ۔ گورنر بلوچستان کی منظوری کے بعد صوبائی اسمبلی بلوچستان سے 10 ستمبر 2025 کو منظور کردہ انسدادِ دہشت گردی (بلوچستان ترمیمی) بل 2025 اب باقاعدہ ایکٹ بن گیا ہے۔ ایکٹ 12 ستمبر 2025 سے نافذالعمل ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2025 /6833
کوئٹہ 17 ستمبر:ـ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان میں تمام بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ایک بڑا چیلنج ہے۔ اس سے نمٹنے کیلئے موجودہ حکومت نے معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو جدید مہارتیں سکھانے کی کوششیں شروع کی ہیں۔ بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کے عالمی مواقع فراہم کرکے صوبے میں اپنی معیشت کو تقویت دینا، خوشحالی کا آغاز کرنا اور بیروزگاری کی شرح کو کم کرنا ہے. اس ضمن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے نوجوانوں کی شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے بھرپور کوشش کی جائے گی. ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوآرڈینیٹر ٹو پرائم منسٹر یوتھ افیئرز حیدر خان اچکزئی کی قیادت میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (B-TEVTA) کے ذریعے بلوچستان کے بیروزگار نوجوانوں کیلئے بیرون ملک ملازمتوں کے مواقعوں کا بھی بندوبست کیا ہے- یہ عمل پچھلے تقریباً ایک سال سے جاری ہے۔ ہزاروں درخواستیں موصول ہوئی ہیں جس کے بعد اسکریننگ اور تربیتی پروگرام شروع کیے گئے، امیدواروں نے مختلف ہنرمند کورسز میں داخلہ لیا۔ سینکڑوں امیدوار خلیجی ممالک سمیت دیگر ممالک میں جا چکے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ انٹرنیٹ ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک ناگزیر حصہ بن چکا ہے جس سے ہمارے رابطے، دفتری معاملات اور تعلیمی اداروں میں علم و معلومات تک رسائی کے طریقے میں انقلاب آ گیا ہے تاہم کبھی کبھار غیرمتوقع سیکورٹی خدشات کی وجہ سے چند اضلاع میں نیٹ ورک سروسز کو عارضی طور پر معطل کرنا ضروری ہو جاتا ہے۔ یہ احتیاطی اقدام دراصل ہمارے عام شہریوں کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بناتا ہے، تعلیم اور جدید مہارت کی اہمیت اور افادیت بیان کرتے ہوئے گورنر مندوخیل نے کہا کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ کوئی ایک نوجوان بھی معاشی اعتبار سے اپنے گھر پر بوجھ نہ بنے. اسطرح وہ قومی پیداوار اور ملکی معاشی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کی صلاحیت بھی پیدا کریگا. ضرورت اس امر کی ہے کہ پالیسی سازی اور فیصلہ سازی کے عمل کے ذریعے نوجوانوں کی آواز سنی جائے اور ان کے حقوق و مسقبل کو محفوظ بنانے کیلئے ٹھوس عملی اقدامات اٹھائے جائیں.
°°°

خبرنامہ نمبر6841/2025
کوئٹہ 17ستمبر۔بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی اصغر علی ترین کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں اراکین کمیٹی رحمت صالح بلوچ، ولی محمد نورزئی، زابد علی ریکی اور صفیہ بی بی شریک ہوئے۔ اجلاس میں سیکرٹری بلوچستان اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ، اکاونٹنٹ جنرل بلوچستان نصراللہ جان، آڈیٹر جنرل بلوچستان شجاع علی، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون، حبیب الرحمن کاکڑ، ایڈیشنل سیکرٹری پی اے سی سراج لہڑی، ایڈیشنل سیکرٹری لائ ڈیپارٹمنٹ سعید اقبال، چیف اکاونٹس آفیسر پی اے سی سید محمد ادریس سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (S&GAD) اور پبلک فنانشل مینجمنٹ سے متعلقہ آڈٹ پیراز اور اکاونٹنٹ جنرل بلوچستان کے سرٹیفیکیشن آڈٹ کے دوران سامنے آنے والے مالیاتی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔کمیٹی نے آئین کے آرٹیکل 119 اور ساتویں این ایف سی ایوارڈ کی شق 4(3) کے مطابق بلوچستان کے حصے سے متعلق اہم نکات پر بحث کی۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2021-22 میں بلوچستان کو وفاق کی جانب سے ڈیوزایبل پول سے کئی ارب روپے کم ملے۔ یہ معاملہ صوبائی حکومت کی جانب سے بروقت پیروی نہ کرنے کی وجہ سے سامنے آیا، جو آئین اور این ایف سی ایوارڈ کی خلاف ورزی ہے۔ زابد علی ریکی نے کہا کہ یہ معاملہ ہائی لیول پر مرکزی حکومت کے ساتھ اٹھایا جائے ولی محمد نورزئی نے بحث کرتے ہوئے کہا کہ اس غریب صوبہ کی اربوں روپے نہیں مل رہے ہیں اور فنانس ڈپارٹمنٹ کے حکام اس اہم مسئلہ میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہا ہے جو کہ باعث حیرانی ہے۔ رحمت صالح بلو نے کہا کہ محکمہ خزانہ کو چاہیے کہ سابقہ دور کے اربوں روپوں کی رقم اور اس بجٹ میں بھی اگر مرکز کی طرف سے رقم کم ملی ہے تو اس اہم مسئلہ پر محکمہ خزانہ کے حکام فوری طور پر اسلام آباد جائیں اور فیڈرل سے یہ رقم حاصل کر کے اس رقم کو استعمال کرتے ہوئے ہر ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر کے ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جائے اور ان میں ٹراما سینٹر بنائے جائیں۔اسی طرح مختلف اضلاع میں ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسرز اور نیشنل بینک آف پاکستان کے درمیان 6 ارب 99 کروڑ روپے کے مالیاتی فرق کی نشاندہی کی گئی۔ کمیٹی نے واضح کیا کہ فوری طور پر اضلاع کے ذمہ دار افسران کو کوئٹہ بلا کر رقم کی تفصیلات کو یکساں کیا جائے، بصورت دیگر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کر کے او ایس ڈی بنایا جائے گا۔ اجلاس میں سالانہ اکاونٹس میں 5 ارب روپے سے زائد کے منفی بیلنس، 58 کروڑ روپے سے زائد کی غلط ادائیگیاں، اور تقریباً 39 کروڑ روپے کی بے ضابطہ چیک ادائیگیوں پر بھی سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔ کمیٹی نے ہدایت دی کہ تمام ادائیگیاں قواعد و ضوابط کے مطابق کی جائیں اور آئندہ ایسی بے قاعدگیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (S&GAD) کے حوالے سے اجلاس میں مزید انکشاف ہوا کہ 33 کروڑ 46 لاکھ روپے کی سرکاری واجبات تاحال وصول نہیں کی گئیں، جبکہ بلوچستان ہاوس اسلام آباد اور وی آئی پی فلیٹس کے حوالے سے سنگین بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی۔ سرکاری واجبات اور سرکاری گاڑیوں کے بارے میں چیئرمین کمیٹی اصغر علی ترین نے ہدایت کی کہ ریٹائرڈ افسران سے سرکاری گاڑیاں اور واجبات فوری واپس لیے جائیں۔مزید برآں، اجلاس میں اس امر پر بھی تشویش ظاہر کی گئی کہ ایک حکومتی طیارہ جو 2013 سے غیر فعال ہے، اب تک نیلام نہیں کیا گیا، جس سے حکومتی خزانے کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ کمیٹی نے حکم دیا کہ دو ماہ کے اندر طیارے کو یا تو نیلام کیا جائے یا اسے قابل استعمال بنایا جائے اس دوران زابد علی ریکی اور صفیہ بی بی نے پی اے سی کے سابقہ فیصلے جو 2020 میں کیے گئے تھے ان کمپلائنس پر عمل درآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا اور ریمارکس دیے کہ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے حکام کی یہ رویہ پی اے سی کے فیصلوں پر عدم پیروی کی زمرے میں آتا ہے۔ چیئرمین پی اے سی اصغر علی ترین نے کہا کہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے حکام میٹنگ میں بغیر تیاری کے آئے ہیں۔ کمیٹی نے مجموعی طور پر اس بات پر زور دیا کہ مالی نظم و ضبط کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے، ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور حکومت کے وسائل کو شفافیت کے ساتھ استعمال کیاجائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6842/2025
گوادر:17ستمبر۔ گوادر: ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر پی پی ایچ آئی ڈاکٹر مرشد دشتی نے بی ایچ یو مونڈی اور بی ایچ یو شینیکانی در کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے اسپتال میں موجود سہولیات، ادویات کی دستیابی، او پی ڈی ریکارڈ، مریضوں کو درپیش مسائل، عملے کی حاضری اور دیگر معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈاکٹر مرشد دشتی نے موقع پر ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح عوام کو صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولتیں ان کے دہلیز تک پہنچانا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6843/2025
ہرنائی 17ستمبر ۔ ڈپٹی کمشنر ہرنائی ارشد حسین جمالی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا تعارفی اجلاس منعقد ہوا ،جس میں سپرنٹینڈنٹ پولیس عبدالحفیظ، جکھرانی اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی عبدالرازق ترین، تحصیلدار ہرنائی ، عبدالرازق میانی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شاہرگ ، اسسٹنٹ میونسپل کمیٹی شاہرگ ، اسسٹنٹ میونسپل کمیٹی ہرنائی ، صدر انجمن تاجران ہرنائی فاضل خان اور دیگر انجمن تاجران کے نمائندگان نے شرکت کی ،اس موقع پر انجمن تاجران ہرنائی اور انجمن تاجران شاہرگ کے نمائندگان کا ڈپٹی کمشنر ہرنائی کو عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ، اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ہرنائی کا یہ ایک احسن اقدام ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کا تعارفی اجلاس بلایا اور اس میں تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حوالے سے معلومات دریافت کی ، انہوں نے جناب ڈپٹی کمشنر ہرنائی کو شہر میں صفائی کی صورتحال ، روڈوں کی مخدوش صورتحال کی وجہ سے کرایوں میں اضافے سے دکانداروں اور عوام پر مہنگائی کا بوجھ پڑنے کے متعلق بتایا،۔ڈپٹی کمشنر ہرنائی نے کہا ، صفائی کی صورتحال پر چیف آفیسر ہرنائی اور چیف آفیسر شاہرگ کو پابند بنایا جائے گا جو روزانہ کی بنیاد پر اپنی پراگریس پیش کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر انجمن تاجران کا اجلاس طلب کرکے نیا نرخنامہ جاری کرینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام دکاندار سرکاری ریٹ لسٹ کی پابندی کرکے اشیاء من مانی قیمتیں لگانے سے گریز کریں ، جو بھی دکاندار حکم عدولی کرےگا ، اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، اور اس کو حوالات میں بند کردیا جائے گا ، ڈپٹی کمشنر ہرنائی نے اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی اور تحصیلدار ہرنائی کو بازار کا دورہ کرنے کی ہدایات جاری کی ، اور کہا کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کو بھی بازار کا دورہ کرنے کے لئے لیٹر لکھا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6844/2025
کوئٹہ: 17 ستمبر ۔ بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ کے تحت ہائیر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (HSSC) سالانہ دوم امتحانات 2025 کے لیے فارم اور فیس جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔امتحانات کا آغاز 11 نومبر 2025 سے ہوگا۔امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخیں درج ذیل ہیں:بغیر لیٹ فیس کے 15 ستمبر 2025 سے 14 اکتوبر 2025 تک فیس جمع ہوگی۔ لیٹ فیس 500 روپے کے ساتھ 15 اکتوبر 2025 سے 24 اکتوبر 2025 تک جمع کی جاسکے گی جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ 25 اکتوبر 2025 سے 31 اکتوبر 2025 تک فیس جمع ہوگی۔نیز31 اکتوبر 2025 کے بعد کوئی فارم وصول نہیں کیا جائے گا۔ اسی طرح امتحانی فیس برائے حصہ اول و دوم پری میڈیکل، پری انجینئرنگ و آئی کام 3400 روپے رکھی گئی ہے جبکہ ہیومینٹیرین گروپ کی فیس 3200 روپے ہوگی۔اسکے علاوہ ایک مضمون ایڈیشنل میتھ/ایڈیشنل بائیولوجی کی فیس 1700 روپے ہے۔ایک مضمون سائنس گروپ کی فیس 1700 روپے رکھی گئی ہے اور ایک مضمون ہیومینٹیرین گروپ کی فیس 1600 روپے ہے۔ جبکہ رجسٹریشن فیس 1500 روپے رکھی گئی ہے۔یاد رہے وہ طلبہ و طالبات جنہوں نے سال 2021 یا اس کے بعد کے بائی اینول امتحانات میں شرکت کی ہے، وہ مارکس یا ڈویژن امپروو کے لیے فارم جمع کرانے کے اہل ہیں۔نیز جو طلبہ مکمل مضامین کے لیے فارم جمع کرائیں گے ان کو لازمی مضامین میں بھی امتحان دینا ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2025 /6845
کوئٹہ18ستمبر: صوبائی وزیرِ صحت بخت محمد کاکڑ نے زیرِ تعمیر ٹراما سینٹر، سِنی روڈ کوئٹہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو لال جان جعفر, ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر امین مندوخیل، اور اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ شیہک بلوچ بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ موجود تھے۔دورے کے دوران صوبائی وزیرِ صحت نے جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کو جلد از جلد اور معیاری انداز میں مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بروقت اور بہتر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ ٹراما سینٹر کی تکمیل سے نہ صرف کوئٹہ بلکہ پورے بلوچستان میں حادثات اور ایمرجنسی کیسز کے علاج میں نمایاں بہتری آئے گی۔
°°°

18th-September-2025

17th-September-2025

DGPR ADVERTISEMENTS

DGPR ADVERTISEMENTS

17th-September -2025

16th-September-2025

16th-September-2025

DGPR ADVERTISEMENTS

16th-September-2025

15th-September-2025

15th-September-2025

DGPR ADVERTISEMENTS

15th-September-2025

14th-September-2025

14th-September-2025

14th-September-2025

13th-September-2025

13th-September-2025

13th-September-2025

12th-September-2025