خبرنامہ نمبر5006/2025
کوئٹہ 17جولائی :۔دفتر اکاو¿نٹنٹ جنرل بلوچستان گذشتہ کئی سالوں سے کوئٹہ دفتر میں کھلی کچہری کا با قاعدہ انعقاد کرتا آرہا ہے۔ بلوچستان کے دیگر ضلعوں کے مسائل اور شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے اے جی بلوچستان نصر اللہ جان نے اے جی سب آفس اوتھل میں جمعرات 24 جولائی 2025ءکو بوقت صبح 11 بجے سے دوپہر 01 بجے تک کھلی کچہری کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ جہاں ڈپٹی اکا و¿نٹنٹ جنرل بلوچستان ، ڈی ڈی اوز (DDOS) ، صوبائی سرکاری ملازمین اور پینشنرز کے مسائل کو سنیں گے اور ان کے حل کے لئے اسی وقت احکامات صادر فرمائیں گے۔اکاو¿نٹنٹ جنرل بلوچستان نے کہا ہے کہ ملازمین اور پینشنر ز کو چاہیے کہ وہ کھلی کچہری اور شکایات سیل جیسے اقدامات سے استفادہ حاصل کریں اور اپنے دیرینہ مسائل کے حل کے لئے رابطہ کریں تاکہ ان کو بر وقت حل کیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5007/2025
حب 17جولائی :۔ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر حب کے زیر صدارت لیڈاکانفرنس ہال میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا اجلاس میں ایس ایس پی حب سید فاضل شاہ بخاری ایف سی ونگ کمانڈرکرنل مقصود کسٹم اے این ایف ایکسائز ٹیکسیشن اینڈنارکوٹکس کے الیکٹرک سوئی سد رن گیس کمپنی نمائندگان اورسرکاری محکموں کے افسران شریک ہوئے اجلاس میں ڈی سی سی کے گزشتہ فیصلوں پر ضلع حب میں انسدادمنشیات واسمگلنگ کی روک تھام کیلئے متعلقہ محکموں کی مو ثر اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ دیگر سرکاری محکموں کے افسران نے کارکردگی رپورٹس پیش کی اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں میونسپل کارپوریشن حب کی حدود میں تجاوزات کیخلاف بھرپور آپریشن جاری رکھنے اورصنعتی ضلع حب میں سیف سٹی پلان کے حوالے سے تجاویز بھی زیرغورآئیں ڈپٹی کمشنر حب نثاراحمد لانگو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع حب میں گورننس کی بہتری اورسرکاری محکموں کے کارکردگی کی مانیٹرنگ کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی مثبت کرداراداکررہی ہیڈ ی ڈی سی فیصلوں پر کامیابی سے عملدرآمد کی بدولت ضلع حب میں پانی کے بحران کا حل نکال لیا گیاہے دیگر عوامی مسائل کی نشاندہی اورحل میں ڈی سی سی فورم کلیدی کرداراداکریگی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5008/2025
قلات17 جولائی:۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) جمیل بلوچ کے زیرصدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ مینیجمنٹ کمیٹی کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹرانجم بلوچ ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹرنصراللہ لانگو DSM پی پی ایچ آئی مجیب بلوچ ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹرمحمداقبال نورزئی ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر عبدالفتاح ڈیزیز سرولنس آفیسر ڈاکٹر مقدم بلوچ فارماسسٹ ڈاکٹرمحمدطاہر انچارج آرایچ سی مندے حاجی ڈاکٹرفدا بلوچ ڈسٹرکٹ ٹی بی کنٹرول انچارج ڈاکٹرمحمدیعقوب زہری اکاونٹس آفس کے آفتاب احمددہوار سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ او آفس رضوان حیدر نے شرکت کی۔اجلاس میں صحت کے شعبے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور دیگر ٹیکنیکل اسٹاف کی حاضریاں ڈاکٹروں اور دیگر اسٹاف کی کمی ڈاکٹروں کی ٹرانسفرپوسٹنگ ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی بی ایچ یوز میں ایمبولینسز اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی آرایچ سی رودینجو میں میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر مرک کا قیام اور دیگر امور سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا . ڈپٹی کمشنرجمیل بلوچ نے کہاکہ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیئے لوگوں کا صحت مندہونا ضروری ہے ڈاکٹرز اور دیگر ٹیکنیکل اسٹاف اپنے جائے تعیناتیوں پر حاضری یقینی بنائیں غفلت اور لاپروائی قابل قبول نہیں عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی ہم سب کی ذمہ داری ہے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ قلات محکمہ صحت قلات سے ہرممکن تعاون جاری رکھے گا صحت کے شعبے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5009/2025
کوئٹہ 17 جولائی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں حالیہ کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے اساتذہ کی تنخواہوں، ویری فیکیشن اور ایچ آر فارم سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔اجلاس کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی کہ وہ اساتذہ کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور تنخواہوں کی فوری ادائیگی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں اور ان کے مسائل کا بروقت حل تعلیمی نظام کے استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ اجلاس میں محکمہ تعلیم کے افسران اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5010/2025
استامحمد17جولائی :۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر امیر علی جمالی نے کہا ہے کہ ضلع استامحمد میں محکمہ صحت کے حوالے سے صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار فیصل خان جمالی کی کاوشوں سے ٹی ایچ کیو اسپتال استامحمد میں پہلی بار 22 مختلف آسامیوں کو کنٹریکٹ بنیادوں پر منظور کروایا گیا ہے جن میں ڈائیلاسز ٹیکنیشن، ای سی جی ٹیکنیشن، او ٹی ٹیکنیشن، لیبارٹری ٹیکنیشن، آئی ٹیکنیشن، الٹراساو¿نڈ ٹیکنیشن، فزیوتھراپی ٹیکنیشن، اینستھیزیا ٹیکنیشن، فیمیل میڈیکل آفیسر اور ڈیٹا آپریٹر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ میڈیکل آفیسرز، لیڈی میڈیکل آفیسرز اور کنسلٹنٹس کی پوسٹیں بھی کنٹریکٹ کی بنیاد پر منظور ہو گئی ہیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر استامحمد امیر علی جمالی نے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نیک محمد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر امیر علی جمالی نے بتایا کہ ان شاءاللہ بہت جلد ہیلتھ کارڈ کے ذریعے استامحمد کی عوام کو علاج معالجے کی مزید بہتر سہولیات میسر ہو سکیں گی ہماری بھرپور کوشش ہے کہ طب کے شعبے کے تمام درپیش مسائل کے تدارک کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تاکہ ضلع بھر میں لوگوں کو طبی سہولیات کے فراہمی میں جو مشکلات درپیش آ رہی ہیں ان کا قلع قمع کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے ڈاکٹرز لوگوں کو بہتر معنوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور حکومت جو اقدامات کر رہی ہے اس کے ثمرات عوام کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ لوگوں کی بہتر معنوں میں خدمت کی جا سکے دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی اولین ذمہ داریوں کا حصہ ہے ضلع بھر میں طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تمام امور کا باریک بینی کے ساتھ جائزہ لے رہے ہیں اور تمام تر درپیش مسائل کے متعلق آگاہی حاصل کرکے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں تاکہ عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی بلا تعطل فراہم کی جا سکیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر امیر علی جمالی نے کچھ مسائل جن میں ضلع میں آبادی کے تناسب سے ادویات کی کمی اس کے ساتھ۔bifurfaction کچھ ہیلتھ facilties کے کوڈز کا مسئلہ دور دراز علاقوں میں قائم طبی مراکز میں اسٹاف کی حاضری مانیٹرنگ نہایت ضروری ہے مگر ٹرانسپورٹ نہ ھونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا بھی ھے ضلع الگ ہونے کی وجہ سے اسٹاف کی کمی، ڈسٹرکٹ ہیلتھآفیسر۔ڈسٹرکٹ سپورٹ مینیجر کی افسزز نہ ہونے کی وجہ سے کام کرنے میں دقت پیش آرہی ہے ٹراما سینٹر کی عمارت مکمل ہو چکی ہے مگر ضروری اسٹاف کی کمی درپیش ہے ان سب کے باوجود محدود وسائل میں رہتے ہوئے ہم عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے دیگر کئی اہم پہلوو¿ں پر تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5011/2025
نصیرآباد17جولائی :۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی ایم ایس ڈاکٹر حبیب پندرانی ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی فیصل اقبال کھوسہ ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر اعجاز علی خزانہ آفس سے امجد بہرانی سپرنٹنڈنٹ قاسم ڈومکی ڈپٹی کمشنر کے پی ایس منظور شیرازی شریک تھے اجلاس میں ضلع نصیرآباد میں جاری طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے غیر حاضر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے خلاف سخت کاروائی کرنے کے حوالے سے جائزہ لیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان حکومت صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دی رہی ہے غیر حاضر عملے اور ڈاکٹرز کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں ہم غیر حاضر ڈاکٹرز کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کریں گے ان کے خلاف کارروائی کی جائے ان کی تنخواہوں سے کٹوتی کریں اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل طریقے حاضری کے عمل کو یقینی بنایا گیا ہے یہ تمام سسٹم ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بیسک ہیلتھ یونٹس سمیت دیگر آر ایچ سیز کو بھی جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ڈاکٹرز اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں اور لوگوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کریں تاکہ لوگوں کو مقامی سطح پر علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں ایم ایس پر لازم ہے کہ وہ سول ہسپتال میں ادویات کی دستیابی کو یقینی بنائیں اگر ادویات کی فراہمی میں مشکلات درپیش ہیں تو اس کے تدارک کے لیے محکمہ صحت کے حکام کو آگاہی فراہم کی جائے جہاں پر بھی ضلعی انتظامیہ کی مدد کی ضرورت محسوس ہو تو ہم ہرقسم کی معاونت کی فراہمی بنائیں گے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے تمام طبی مراکز کے طبی مراکز کے سرپرائز وزٹ کریں گے مون سون بارشوں اور متوقع سیلابی صورتحال کو مدنظر رکھ کر اقدامات کیے جائیں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ تمام میڈیکل لیبارٹریز کی رجسٹریشن کے عمل کو یقینی بنایا جائے غیر رجسٹرڈ لیبارٹریز سیل کر دی جائیں گی ڈرگ انسپیکٹر کو چاہیے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ادویات کا جائزہ لیں زائد المعیاد ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5012/2025
کوئٹہ17جولائی :۔علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق مغربی موسمیاتی لہر بلوچستان کے شمال مشرقی اور جنوبی علاقوں میں داخل ہوچکی ہے۔ ان میں لسبیلا، آواران، خضدار، سبی، ژوب، موسیٰ خیل، زیارت، ہرنائی، لورالائی اور بارکھان شامل ہیں۔ ان اضلاع میں 17 سے 19 جولائی 2025 تک مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔جمعرات اور جمعے صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم مرطوب رہے گا۔ تاہم بارکھان، سبی، موسیٰ خیل، لورالائی، ڈیرہ بگٹی، ڑوب اور آواران میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں 42.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5013/2025
سبی 17 جولائی :۔کمشنر سبی ڈویژن اسداللہ فیض نے مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ناڑی ہیڈورکس کا دورہ کیا۔ ایگزیکٹو انجینئر ایریگیشن خادم چانڈیو اور دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران کمشنر کو متعلقہ حکام کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں پانی کے بہاو¿، حفاظتی بندوں کی صورتحال اور ممکنہ خطرات سے بچاو¿ کے لیے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔کمشنر نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل رکھی جائیں اور تمام حساس مقامات پر مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے۔ مشینری و عملہ الرٹ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، اس لیے پیشگی اقدامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5014/2025
کوئٹہ 17جولائی :۔وفاقی وزارت انسانی حقوق کے زیر اہتمام افراد باہم معذوری کے حوالے سے کی گئی قانون سازی بشمول ان کے حقوق کے حوالے سے ایک مشاورتی نشست کا انعقاد کیا گیا مشاورت میں شامل تمام سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی اور قانون سازی کے حوالے سے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا اس موقع پر سیکرٹری سوشل ویلفیئر عصمت اللہ قریش نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان معذور افراد کے حوالے سے تمام تر اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے اور اس حوالے سے کام کرنے والی تمام تنظیموں کے ساتھ مشاورت میں بھی ہے اور ایسے اقدامات کیے جا رہے ہیں کہ معذور افراد اپنی زندگی ایک صحت مند اور توانا انسان کی طرح بسر کریں اور اس حوالے سے ان کو تمام سہولیات میسر کرنے کے لیے اقدامات کے ساتھ ساتھ قانونی عمل کو بھی موثر بنا رہے ہیں اس موقع پر وفاقی ڈائریکٹر جنرل ہیومن رائٹس محمد ارشد نے تقریب کے شرکا سے کہا کے پروگرام کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ معذور افراد کی معاونت کی جائے اور ماضی میں کیے گئے قانونی عمل کو مکمل کیا جائے تاکہ معاشرے میں موجود معذور افراد معاشرے کی بہتری میں اپنا کردار ادا کر سکیں اخر میں انہوں نے حکومت بلوچستان سمیت تمام زیلی اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ائندہ بھی اس طرح کے سیشن منعقد کرکے معذور افراد کی بہتری کے عمل کو جاری رکھا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5015/2025
لورالائی 17جولائی :۔کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن سے ایکسین سی اینڈ ڈبلیو تعمیرات ضلع لورالائی احمد دین نے ایس ڈی او محمد انور لونی کے ہمراہ ملاقات کی۔ انہوں نے کمشنر لورالائی ڈویژن کو ضلع بھر میں مختلف علاقوں میں حال ہی میں مکمل شدہ اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات بتائیں۔ کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ حکومت ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کو ترجیح دیتی ہیں اسی لئے سال کے پہلے ہی دن ایک حصہ بجٹ ریلیز کیا گیا تاکہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں مدد ملے ، منصوبے بروقت مکمل ہوں اور کوئی بھی بجٹ نہ یونے کا بہانہ نہ بنائیں۔ کمشنر نے کہاکہ سرکاری فنڈ بطور امانت ہے اس کا صحیح استعمال نہایت ضروری ہیں اور یہ متعلقہ آ فسران کی ذمہ داری ہے کہ اس کی سخت نگرانی کریں اور غیر معیاری کام نہ ہونے دیں انہوں نے جاری منصوبوں کا بقیہ کام بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ کمشنر نے کہاکہ کسی بھی رکاوٹ کی صورت میں انتطامیہ ہر ممکن تعاون کرے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5016/2025
لورالائی17جولائی:۔ڈپٹی کمشنر میران بلوچ کے زیر صدارت ضلع بھر میں طبی سہولیات کی فراہمی درپیش مسائل کے حل کے متعلق ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نورعلی کاکڑ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شیر زمان حمزہ زئی،ایم ایس ڈاکٹر محمد انور مندوخیل،ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ڈاکٹر فرحان کاکڑ،محکمہ پاپولیشن لیڈ ی ڈاکٹر نصرین گل،محکمہ خزانہ جہانگیر کاکڑ سمیت دیگر ڈاکٹرز و آفیسران موجود تھے اجلاس کے موقع پر ضلع بھر میں طبی سہولیات کی فراہمی سے اگاہی فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شیرزمان حمزہ زئی نے بتایا کہ ضلع بھر کے تمام طبی مراکز میں لوگوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے محکمہ صحت کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف سرگرم ہیں جن کا جائزہ لیا جاتا ہے غیر حاضر عملے اور ڈاکٹرز کے خلاف کاروائی کا سلسلہ بھی جاری ہے تمام طبی مراکز میں ادویات کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے اجلاس سے ڈپٹی کمشنر میران بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بہتر معنوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ نان فنکشنل طبی مراکز کے جو بھی مسائل ہیں انہیں فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ لوگ علاج معالجے کیلئے آنے کے بعد مایوس ہو کر واپس نہ جائیں۔ انہوں نے محکمہ صحت کے متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز پر لازم ہے کہ وہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں تاکہ عوام کو فوری ریلیف مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف اور صرف لوگوں کی خدمت اور ان کے مفاد میں عملی اقدامات کرنا ہے، جس کیلئے ضلعی انتظامیہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام محکمے باہمی رابطہ اور ٹیم ورک کو مضبوط بنائیں اور عوامی مسائل کے حل کیلئے فیلڈ میں متحرک رہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5017/2025
کوئٹہ 16 جولائی :۔پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور بلوچستان اسمبلی کے فعال رکن میر عبید اللہ گورگیج نے قلات کے علاقے نیمرغ کراس کے قریب کراچی سے کوئٹہ آنے والی مسافر کوچ پر دہشتگردوں کی اندھا دھند فائرنگ کو ایک وحشیانہ، قابلِ نفرت اور قومی سلامتی پر حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے جاری کردہ ایک بیان میں میر عبید اللہ گورگیج نے کہا کہ نہتے، معصوم اور بے قصور شہریوں کو خون میں نہلانا محض دہشتگردی نہیں بلکہ انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے جسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس سانحے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہر باشعور پاکستانی کے دل کو زخمی کر گیا ہے اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ یہ بزدلانہ حملہ دراصل ملک کے امن، استحکام اور بین الصوبائی ہم آہنگی کو سبوتاژ کرنے کی ناپاک سازش ہے۔ دہشتگرد عناصر بلوچستان میں جاری تعمیر و ترقی کے عمل کو روکنے کے لیے ایسے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں، لیکن وہ اپنے ناپاک مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔میر عبید اللہ گورگیج نے مزید کہا کہ دشمن اب شناخت کے بجائے ہر پاکستانی کو نشانہ بنا رہا ہے، جس سے یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ یہ جنگ کسی ایک علاقے یا قوم کے خلاف نہیں بلکہ پورے پاکستان کے خلاف اعلانِ جنگ ہے۔ انہوں نے حکومت اور سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا کہ اس واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے۔انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے حکومتِ بلوچستان سے اپیل کی کہ زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں، اور متاثرہ خاندانوں کو مکمل مالی و نفسیاتی معاونت دی جائے۔میر عبید اللہ گورگیج نے کہا کہ ہم سب کو مل کر اس فتنے کے خلاف قومی یکجہتی، اتحاد اور باہمی بھائی چارے کے جذبے سے لڑنا ہوگا تاکہ پاکستان کو امن، سلامتی اور ترقی کی راہ پر گامزن رکھا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5018/2025
لورالائی 17جولائی :۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا ایک اہم اجلاس آج ڈپٹی کمشنر آفس لورالائی میں منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں تعلیمی شعبے کی بہتری، درپیش مسائل اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نورعلی کاکڑ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد مدثر،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن فیسر فیمیل فوزیہ درانی،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر محمد طارق ،یونیسف کے منیجر عیبد خان ترین،بی آر ایس پی کے منیجر مجیب اللہ کاکڑ،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر فیمیل قمر سلطانہ،پرنسپل گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول سردار رشید خان جوگیزئی، سمیت محکمہ تعلیم سے وابستہ دیگر افسران نے شرکت کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ٓٓ آفیسر محمدمدثر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کے وژن اور خصوصی ہدایات پرضلع لورالائی نے تعلیم میدان میں ایک تاریخی کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے سب سے پہلے طویل عرصے سے بند تمام 105اسکولوں کو دوبارہ فعال کردیا ہے اور اس کےساتھ ہی ڈپٹی کمشنر لورالائی نے اسکولوں کی بحالی وسائل کی فراہمی اور انتظامی معاملات میں کلیدی کردارادا کیا ۔ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسکولوں کی بحالی میں شفافیت اور میرٹ کو ترجیح دی گئی اساتذہ کی تعیناتی کنٹریکٹ ٹیچرز ایس بی کے تحت کی گئی ہے تاکہ اسکول میں تدریسی عمل کو فعال رکھا جاے سکے انہوں نے کہاکہ تعلیم کی اہمیت پر زور دیا اور معیاری تعلیم ہی قوم کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے۔ ہم سب کو مل کر تعلیم کے فروغ اور اس شعبے کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔اجلاس کے دوران ضلعی تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی کمی، اساتذہ کی کمی، اسکولوں کی انفراسٹرکچر، اور طلبہ کے لیے سازگار تعلیمی ماحول کی فراہمی جیسے موضوعات زیر بحث آئے۔ شرکاءنے تعلیمی نظام میں بہتری لانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں، جنہیں ضلعی انتظامیہ نے سنجیدگی سے نوٹ کیا اور ان پر عمل درآمد کی یقین دہانی کروائی۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ تعلیم کے شعبے کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی، اور اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں سے قریبی رابطہ رکھا جائے گا تاکہ زمینی سطح پر مثبت تبدیلی ممکن بنائی جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 5019/2025
اسلام آباد17 جولائی2025 بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے(ایف آئی ڈی آئی سی) ایشیا پیسفک مڈ ایئر کانفرنس 2025 میں خصوصی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی۔ یہ بین الاقوامی سطح کی کانفرنس اسلام آبادکے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں خطے کے ممتاز صنعتی رہنماؤں، پالیسی سازوں اور عالمی مشیروں نے شرکت کی۔ کانفرنس کا محور ایشیا پیسفک میں پائیدار انفراسٹرکچر کی ترقی اور سرمایہ کاری پر مبنی ترقی تھا۔ان موقع پر ایک بیان میں بلال خان کاکڑکہا کہ کانفرنس میں شرکت ایک اعزاز ہے،جہاں شرکاء کو بلوچستان کے بارے میں جاننے اورسمجھنے کا موقع ملا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں اور انکے وژن کے مطابق ہم بلوچستان کو سرمایہ کاری کامرکزبنانے کیلئے پر عزم ہیں، بلوچستان صرف قدرتی وسائل میں ہی نہیں بلکہ مواقع میں بھی مالا مال ہے،معدنیات سے لے کر قابلِ تجدید توانائی، زراعت سے سیاحت تک، ہم مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے مثالی مراعات اور سہولیات فراہم کر رہے ہیں بلوچستان میں موجود وسیع اور غیر استعمال شدہ سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجودہیں اور جغرافیائی محل وقوع، قدرتی وسائل کی دولت اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) اور گوادر بندرگاہ کی ترقی کے ذریعے علاقائی تجارتی اور لاجسٹک مرکز کیساتھ ساتھ بلوچستان تیزی سے ایک منفرد سرمایہ کاری مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (BBoIT) ایک ون ونڈو سہولت فراہم کرنے والا ادارہ ہے، جو سرمایہ کاروں کی ابتدائی رابطے سے لے کر منصوبے کے نفاذ تک مکمل رہنمائی فراہم کرتا ہے۔جس میں سرمایہ کاری مشاورت اور پارٹنرشپ میچ میکنگ،لائسنسنگ اور منظوری میں معاونت، زمین کی فراہمی اور حکومتی اداروں سے ہم آہنگی،پالیسی اور ریگولیٹری رہنمائی،سرمایہ کاروں کی شکایات کا ازالہ شامل ہے۔
خبرنامہ نمبر 5020/2025
کوئٹہ/17جولائی،2025:
نو تعینات صوبائی سیکرٹری خوراک، منظر جاوید علی نے بلوچستان فوڈ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر بی ایف اے کے افسران سے ان کا تعارفی اجلاس منعقد ہوا جہاں ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی وقار خورشید عالم نے سیکرٹری خوراک کو اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات، پالیسی اقدامات، فوڈ سیفٹی مہمات، قوانین کے نفاذ اور جاری اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ علاوہ ازیں اتھارٹی کے مختلف شعبوں کے سربراہان نے بھی اپنے اپنے شعبے کی کارکردگی اہداف اور درپیش چیلنجز سے متعلق آگاہی فراہم کی۔سیکرٹری خوراک نے بعد ازاں اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات، سائنٹیفک لیبارٹری اور جدید موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کا معائنہ بھی کیا۔ انہوں نے لیبارٹریز میں موجود ٹیکنالوجی، معیار جانچنے کے طریقہ کار اور جاری فیلڈ سرگرمیوں کو سراہا۔اس موقع پر منظر جاوید علی نے بی ایف اے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ: “عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ بلوچستان فوڈ اتھارٹی جو اقدامات اٹھا رہی ہے وہ قابل تعریف ہیں اور میں ادارے کی اصلاحات کے تسلسل اور فوڈ سیفٹی کے مقصد کو آگے بڑھانے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتا ہوں۔” انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صحت عامہ کی اہمیت کے پیش نظر خوراک کے معیار کے تحفظ کے لیے بی ایف اے کی کوششوں کو مزید مربوط اور مؤثر بنایا جائے گا۔
خبرنامہ نمبر5021/2025
زیارت 17جولائی 2025:
ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر لطیف اللہ غرشین،ڈی اوفیمیل میمونہ فہیم، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر عبدالمالک،ڈی ڈی او غلام رسول کاکڑ، ڈی ڈی او نقیب اللہ کاکڑ، ،ڈی ڈی او فیمیل فرزانہ ارباب، سیساکے صدر فتح محمد، جی ٹی اے کے سید محمد،ڈسٹرکٹ مینیجر آر ٹی ایس ایم توقیر احمد،فیض اللہ خلجی، یونیسف کے نمائندے فدا حسین پانیزئی مختلف اسکولوں کے ہیڈماسٹرزنے شرکت کی اجلاس میں تمام ڈی ڈی اوز نے رپورٹ پیش کیں اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام کلسٹر ہیڈز کلسٹر کی رپورٹ پیش کریں اجلاس میں ہمیشہ اسکولوں سےغیر حاضر ٹیچرز کے خلاف انکوائری کمیٹی بنائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنرذکاء اللہ درانی نے ہدایت کی کہ کلسٹر ہیڈز اور ڈی ڈی اوز تمام اسکولوں کا وزٹ اور مانیٹرنگ کریں اور وہ رپورٹ ڈی ای جی اجلاس میں شیر کریں۔ مسلسل غیر حاضر اساتذہ کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔ ڈپٹی کمشنر زیارت زکاء اللہ درانی نے کہا کہ تعلیم ترقی کا زینہ ہے تعلیم یافتہ اقوام دنیا پر حکمرانی کررہے ہیں معیاری تعلیم کوفروغ دیکر ہم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں
خبرنامہ نمبر 5022/2025
چمن17 جولائی 2025:
اے سی چمن عزیز اللہ کاکڑ نے اج چمن شہر کی اچانک دورے کے دوران مختلف بازاروں میں میڈیکل سٹوروں اور اشیائے خوردونوش کی دکانوں میں قیمتوں اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا اس دوران انہوں نے میڈیکل سٹوروں میں کولڈ سٹوریج ممنوع اور زائد المیعاد ادویات کا تفصیلی جائزہ لیا اور جنرل سٹورز میں اٹا گھی مصالح جات اور دیگر چیزوں کی کی قیمتیں ایکسپائری ڈیٹ وزن صفائی ستھرائی اور دکانوں میں سرکاری نرخ نامے کا جائزہ لیا انہوں نے نانبائیوں اور قصائیوں کی دکانوں میں روٹی اور گوشت کی معیار صفائی ستھرائی وزن اور قیمتوں کا بھی جائزہ لیا اس دوران انہوں نے دکانداروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ دکانوں میں زائد المیاد اشیاء کی خرید و فروخت صفائی ستھرائی اور ایس او پیز پر عمل درامد نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ عوام کی تمام سہولیات کا خیال رکھنا اور عوام کو تمام معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی اور مضرصحت اشیاء کی روکھ تھام کو یقینی بنانا انتظامیہ کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے لہذا تمام دکاندار اپنے دکانوں میں معیاری اور صحت بخش سامان کی مناسب داموں پر خرید و فرخت کو یقینی بنائیں تاکہ ہم ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل میں سرخرو ہوں اس دورے کے دوران اے سی چمن کیساتھ ڈی ایچ او چمن ڈرگ انسپکٹر چمن اور لیویز فورس کے آفیسرز بھی موجود تھے
خبرنامہ نمبر5023/2025
خضدار 17جولائی2025: لیویز فورس خضدار کی بڑی کاروائی، ڈکیتی میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار
ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کی ہدایت پر لیویز فورس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ڈکیتی، کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم مراد خان کو گرفتار کر لیا۔یہ کاروائی لیویز سی آئی اے کی نشاندہی پر لیویز ڈسٹرکٹ انچارج خلیل احمد نوتانی لیویز لائن آفیسر نوراحمد زہری، محرر ریاض احمد اور ایس ایچ او مولہ نثارمگسی کی سربراہی میں عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 06/2024 درج ہے، جس میں زیر دفعہ 392 (ڈکیتی)، 147 ، 148، 337-H(2) اور دیگر دفعات تعزیرات پاکستان (ق د) کے تحت کاروائی کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق، گرفتار ملزم کو مزید قانونی کاروائی اور تفتیش کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال دشتی نے لیویز فورس کی بروقت اور مؤثر کاروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری رہیں گی تاکہ ضلع میں امن و امان قائم رکھا جائیگا*
خبرنامہ نمبر5024/2025
چمن17 جولائی 2025:
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چمن فداء بلوچ کی زیر صدارت لوکل کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں لوکل کمیٹی کے تمام ممبران اور متعلقہ آفیسرز شریک تھے اجلاس میں چمن شہر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے لوکل سرٹیفکیٹس پر کمیٹی ممبران کی موجودگی میں جانچ پڑتال کے بعد باقاعدہ دستخط کیے گئے۔ اجلاس میں بات چیت کرتے ہوئے اے ڈی سی چمن نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد شفافیت، میرٹ اور قانونی تقاضوں کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنانا ہےاس موقع پر اے ڈی سی چمن نے آفیسران اور لوکل کمیٹی کے ممبران کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ لوکل سرٹیفکیٹ کی قواعد و ضوابط اور شرائط پر مکمل اترنے والے شہریوں کی کاغذات کو جلد سے جلد کمیٹی میں پیش کیے جائیں تاکہ عوام کی جائز کاموں کو بروقت نمٹایا جائے
خبرنامہ نمبر5025/2025
گوادر: ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمٰن کے ہمراہ ڈاکٹر ملیحہ زیبہ خان، جو نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) اسلام آباد سے ہیں اور ایچ ای سی کے فنڈ سے چلنے والے “بلیو اکانومی” منصوبے کی پرنسپل انویسٹی گیٹر ہیں، نے گوادر کی ماہی گیر برادری سے تفصیلی ملاقات کی۔اس ملاقات میں ماہی گیر برادری کے مرد و خواتین نے اپنی پیشہ وارانہ زندگی میں درپیش مسائل، چیلنجز اور ضروریات سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر ملیحہ زیبہ خان نے ان کی آرا اور تجربات کو بڑی دلچسپی سے سنا اور ان پہلوؤں پر گفتگو کی جن پر مستقبل میں مزید تحقیقی و ترقیاتی منصوبے شروع کیے جا سکتے ہیں۔اس موقع پر ڈاکٹر ملیحہ زیبہ کی تحقیقی ٹیم کے اراکین، جن میں ریسرچ اسسٹنٹس تحریم طارق، جویریہ عتیق اور امنہ مریم شامل تھیں، نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔پروگرام میں ماہی گیری کے مختلف شعبوں پر سیر حاصل بحث کی گئی، جن میں مائیکرو لیول پر تعلیمی ضروریات، فِش فارمنگ، فِش پروسیسنگ، فریزر سہولیات، ٹیکنیکل اسکلز، جال سازی اور اس کی مرمت جیسے اہم موضوعات شامل تھے۔ اس کے علاوہ چھوٹے پیمانے پر کاروباری مواقع اور خواتین کی شمولیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔شرکاء نے مطالبہ کیا کہ گہرے سمندر میں غیر قانونی فشنگ اور ٹرالنگ پر سختی سے پابندی عائد کی جائے۔ روایتی اور غیر روایتی ماہی گیری کے درمیان توازن، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات، اور سمندری ماحولیات کے تحفظ پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ماہی گیروں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ وقت کے تقاضوں کے مطابق اپنی پالیسیاں اپ ڈیٹ کرے تاکہ ماہی گیر برادری کو درپیش مشکلات کا مؤثر حل نکل سکے۔ شرکاء نے سوشل اور فنانشل سیکیورٹی کی فراہمی کو بھی اولین ترجیح دینے پر زور دیا، اور اس بات پر اتفاق کیا کہ بین الاقوامی معیار اور ایس او پیز کو فالو کرنا وقت کی ضرورت ہے۔اجلاس میں ماہی گیر برادری نے مچھلی منڈیوں اور خریداری کرنے والی کمپنیوں کے استحصالی رویوں پر بھی تحفظات کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ حکومتی سطح پر اس کا نوٹس لیا جائے۔
خبرنامہ نمبر5026/2025
کوئٹہ 17 جولائی 2025: اسفند یار خان نے بطور سیکریٹری اسکولز ایجوکیشن چارج سنبھال کر باقاعدہ فرائض کی انجام دہی شروع کر دی جبکہ محکمہ کے افسران کی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں تعلیم اور خصوصاً سکول ایجوکیشن کو اولین فوقیت حاصل ہے جبکہ افسران سے بات چیت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ صوبے کے ہر بچے تک معیاری، یکساں اور جامع تعلیم کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتِ بلوچستان کے وژن کے مطابق نہ صرف بچوں کو اسکولوں میں لانا ہے، بلکہ انہیں پائیدار تعلیمی نظام کا حصہ بنانا بھی بنیادی ہدف ہے۔ اسکول سے باہر بچوں کی واپسی اور ان کی مستقل شمولیت کے لیے جدید اور مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے گی، جو زمینی حقائق سے ہم آہنگ ہو گی۔ سیکرٹری اسکول ایجوکیشن اسفند یار خان نے واضح کیا کہ معلومات و ابلاغی ٹیکنالوجی (ICT) کو فروغ دے کر تدریسی نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ خاص طور پر سائنس اور ریاضی جیسے اہم مضامین میں بہتری کے لیے اساتذہ کی باقاعدہ تربیت کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ BOC، BEAC، BEMIS، PITE، ٹیکسٹ بک بورڈ، بلوچستان بورڈ اور ڈائریکٹوریٹ آف اسکولز جیسے اداروں کو فعال اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے واضح اہداف مقرر کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ اسکولوں کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت، اساتذہ اور والدین کے درمیان مؤثر روابط، اور سکولز کی مانیٹرنگ کا مربوط نظام بھی ترجیحی بنیادوں پر استوار کیا جائے گا۔ محکمانہ اصلاحات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن کیسز کی فوری پروسیسنگ، BPSC کے ذریعے بھرتیوں و ترقیوں کے عمل کو تیز تر کرنا، اور کنٹریکچول کیسز کی جلد تکمیل ان کے اصلاحاتی ایجنڈے میں شامل ہیں۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ دفاتر میں آنے والے سائلین سے خندہ پیشانی اور خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کے مسائل کو ترجیحی اور بروقت بنیادوں پر حل کریں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے بلوچستان کے بچوں کے لیے ایک منظم، شفاف اور جوابدہ تعلیمی نظام کی بنیاد رکھیں گے، جو نہ صرف موجودہ نسل بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی روشنی کا مینار ثابت ہو گا۔ جبکہ اساتذہ اور فلیڈ اسٹاف کو خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ آمور میں وقت کی پابندی اور نتائج پر مبنی امور کو خصوصی اہمیت دیں۔
خبرنامہ نمبر5027/2025
کوئٹہ 17 جولائی2025: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ صوبے میں ہائیر ایجوکیشن کے مکمل منظرنامے کو بدلنے کیلئے ہمیں ٹھوس لیکن دانشمندانہ فیصلے کرنے ہونگے۔ ہمارے صوبے میں ذمہ داری، جوابدہی اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں سینیٹ اجلاس، سینڈیکیٹ اجلاس اور امتحانات مقررہ تاریخوں پر منعقد کرنے کی پابند ہیں۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں گورنر ہاؤس کوئٹہ میں وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق اور بولان میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شبیراحمد لہڑی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہماری طویل جدوجہد اور پوری توجہ کے بعد صوبے کی سرکاری یونیورسٹیز بالآخر کامیابی کی راہ پر گامزن ہو چکی ہیں۔ یہ ہماری علم دوستی، اجتماعی استقامت اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مجھے پختہ یقین ہے کہ یہ ہمارے نوجوانوں اور ہماری کمیونٹی کے لیے ایک روشن مستقبل بنانے کی جانب ایک ضروری قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر یونیورسٹی اپنے ڈومین پر بھرپور توجہ مرکوز کریں اور ضروری فیکلٹی کی موجودگی کے بغیر نئے مضامین متعارف کرانے سے اجتناب کریں. یہی مرکوز نقطہ نظر اور اپنے ڈومین تک محدودیت ہی ہمیں اپنے بنیادی شعبوں میں بہترین کارکردگی پیش کرنے کے قابل بنائیگا گورنر مندوخیل نے کہا کہ مسقبل قریب کی ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم صرف موجودہ تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی مضامین متعارف کرائیں گے. اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ہمارے گریجویٹس ہمیشہ بدلتی ہوئی دنیا میں ترقی کی منازل طے کرنے کیلئے مہارتوں اور علم سے لیس ہیں۔ اس کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنے صوبے میں اعلیٰ تعلیم کو نئی شکل دینے کی جدید ٹیکنالوجی اور دستیاب مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں۔ ہم شعوری طور پر ایسے اعلیٰ تعلیمی ادارے بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں جو عمدگی، اختراع اور مسلسل ترقی کی علامت ہوں۔
خبرنامہ نمبر5028/2025
کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے ریکودک مائننگ کمپنی (آر ڈی ایم سی) کے انٹرنیشنل گریجویٹ ڈویلپمنٹ پروگرام 2023 کے گریجویٹس نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے یہ گریجویٹس حال ہی میں بیرک کی ارجنٹینا میں واقع ولاڈیرو مائن سائٹ سے اپنی 18 ماہ کی آن جاب ٹریننگ مکمل کرکے پاکستان واپس آئے ہیں۔ اس ملاقات کے دوران آر ڈی ایم سی کے اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کنٹری منیجر ضرار جمالی کررہے تھے جنہوں نے گورنر بلوچستان کو ریکودک منصوبے کی پیشرفت اور سماجی بہبود کے اقدامات کے متعلق آگاہی دی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حال ہی میں اس پرگروم کے تحت بلوچستان کے مزید 18 نوجوان انجینئرز کو تربیت کے لیے بیرک کی ارجٹینا اور زیمبیا کی آپریشنل مائنز میں تربیت کے لیے بھیجا جاچکا ہے۔ انہوں نے گورنر بلوچستان کو یہ بھی بتایا کہ ریکودک منصوبےمیں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ملازمین کی تعداد 74% ہے۔گورنر بلوچستان سے ملاقات کے دوران نوجوان انجینئرز نے بیرک کی آپریشنل مائن سائٹ پر کام کرنے کے اپنے تجربات سے آگاہ کیا اور انھیں بتایا کہ وہ اب ریکودک پروجیکٹ میں اپنے خدمات سرانجام دیں گے۔ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے آر ڈی ایم سی کی جانب سے بلوچستان کے نوجوان انجینئرز کو غیر ملکی مائن سائٹس پر آن جاب تربیت دینے کوسراہا اور کہا کہ ایسے اقدامات سے بلوچستان کے ٹیلنٹ کو بروئے کار لاکر ملک و قوم کے لیے قیمتی اثاثہ بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریکودک مائننگ کمپنی کی جانب سے بلوچستان کےمقامی لوگوں کو ترجیح دینا خوش آئند عمل ہے اس سے نہ صرف مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھیں گےبلکہ اس منصوبے کی عوامی پذیرائی میں بھی اضافہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو قدرت نے بیش بہا ذخائر عطاء کیے ہیں جن کو بروئے کار لاکر اس صوبے کی تقدیر بدلی جاسکتی ہے۔
خبرنامہ نمبر 5029/2025
لورالائی 17جولائی 2025 : ڈپٹی کمشنر میران بلوچ کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار ثناء اللہ لونی نے شہر کے مختلف دوکانداروں کی گرانفروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کئیں ۔ جس میں ٹوٹل 48 دوکانوں کو چیک کیا گیا۔ اس کے علاوہ ٹوٹل جرمانہ۔41000 عائد کیا اور 2 دوکانوں کو سیل کیا مزید انہوں نے 17 دوکان والوں کو وارننگ جاری کی ۔ ضلعی انتظامیہ لورالائی کی جانب سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور شہر میں قانون کی عملداری یقینی بنانے کے لیے گرانفروشوں، قصابوں، تندور مالکان،بیکریوں ،ڈیری شاپ اور جنرل سٹوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ نے ژوب روڈ ، بھاگی بازار، مسجدروڈ اور تحصیل روڈ، ہسپتال روڈ میں کارروائیاں کیں، جن کے دوران گرانفروشی میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ 02 دکانیں سیل کی گئیں۔کارروائیاں تحصیلدار بوری ثناءاللہ لونی کی زیر نگرانی انجام دی گئیں، جن میں جہانگیر خان انچارج پرائس کنٹرول کمیٹی، ضلعی فوڈ اتھارٹی اور محکمہ لائیواسٹاک ڈیری ڈیپارٹمنٹ کی سفارشات کی روشنی میں قصابوں، تندور مالکان، بیکریوں، ڈیری شاپ اور جنرل سٹوروں کے خلاف چیکنگ کی گئی۔ضلعی انتظامیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ عوامی مفاد اور قانون کی حکمرانی کے لیے ایسی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی، اور کسی کو بھی شہریوں کے حقوق پامال کرنے یا قوانین کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گئی
خبرنامہ نمبر5030/2025
کوئٹہ، 17 جولائی2025:
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت یونیسف، کوئٹہ کے 45 اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرز اور پی ٹی سی ایم سی کمیٹی کے اراکین کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد انور کاکڑ اور ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر ایجوکیشن سپورٹ پروگرام عزیز الرحمن کاکڑ نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں شہر کے 45 پرائمری، مڈل اور ہائی اسکولوں کے ہیڈز اور پی ٹی سی ایم سی کے نمائندگان شریک ہوئے۔اجلاس کا مقصد ان اسکولوں میں ضروری تعمیر و مرمت، جن میں فرنیچر، واش رومز، کلاس رومز اور دیگر سہولیات شامل ہیں، کے لیے فنڈز کی فراہمی تھا۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور عزیز الرحمن کاکڑ نے اسکولوں کی بہتری کے لیے چیکس تقسیم کیے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر نے پروگرام کی افادیت اور مقاصد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے اجلاس میں شریک اساتذہ اور کمیٹی ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے مسائل سنے اور حل کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تعلیم کے شعبے کو اپنی ترجیح بنا چکی ہے اور تعلیمی اصلاحات کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ جہاں کہیں بھی اسکولوں میں مسائل درپیش ہوں، اساتذہ یا علاقہ مکین براہ راست ان سے رابطہ کریں تاکہ فوری حل ممکن بنایا جا سکے۔
خبرنامہ نمبر5031/2025
کوئٹہ 17 جولائی2025:
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام حکام کا اہم اجلاس
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے ڈی جی ڈاکٹر جلال فیض، پروگرام ڈائریکٹر اور دیگر افسران کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں BISP کوئٹہ کے نمائندے نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے مختلف پروگرامز سے آگاہ کیا جن میں بے نظیر کفالت پروگرام، بے نظیر نشوونما پروگرام، تعلیمی اسکالرشپ، سفران پروگرام اور ہنرمند پروگرام شامل ہیں۔ ان تمام پروگرامز کی موجودہ صورتحال، اہداف اور کوئٹہ میں جاری اقدامات سے متعلق مکمل معلومات فراہم کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر کو ان پروگرامز کی رجسٹریشن کے طریقہ کار، اہلیت کے تقاضوں اور عوامی آگاہی سے متعلق بھی تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ عوامی شکایات کے فوری اور مؤثر ازالے کے لیے ڈی سی آفس کوئٹہ میں ایک شکایات سیل قائم کیا جائے گا۔ اس شکایات سینٹر کے ذریعے شہریوں کی مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر اور ایمرجنسی طریقے سے حل کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر نے بی آئی ایس پی کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی تاکہ کوئٹہ کے مستحق شہریوں کو سہولیات بروقت فراہم کی جا سکیں۔
خبر نامہ نمبر5032/2025
گوادر کی ترقی بلوچستان کی ترقی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ 17 جولائی:۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعرات کو وفاقی وزارت ”میری ٹائم افیئرز” کے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اجلاس میں گوادر کی ترقی، عوامی سہولیات، اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے سے متعلق اہم معاملات زیر بحث آئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گوادر سے عمان تک فیری سروس شروع کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے جس سے نہ صرف زائرین بلکہ مقامی آبادی کو بھی آمد و رفت میں سہولت حاصل ہوگی انہوں نے اس منصوبے میں بلوچستان حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام علاقائی روابط کو مضبوط بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگا وزیر اعلیٰ نے گوادر شہر میں گوادر پورٹ اتھارٹی کے تحت قائم کردہ واٹر پلانٹ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کے ذریعے روزانہ 1.2 ملین گیلن پینے کا صاف پانی شہریوں کو میسر آئے گا جو طویل عرصے سے درپیش پانی کے مسئلے کے دیرپا حل کی طرف اہم قدم ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو عالمی معیار کی تربیت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے پاک چائنہ ٹیکنیکل ووکیشنل سینٹر کی معاونت سے نوجوانوں کو مختلف ہنر سکھائیں گے اور بلوچستان حکومت نے تیس ہزار نوجوانوں کو ہنر مند بناکر کر انہیں بیرون ملک روزگار کی فراہمی کا جو پروگرام شروع کیا ہے پاک چائنہ ٹیکنیکل ووکیشنل سینٹر ان اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو باعزت روزگار دیکر بااختیار بنانا صوبے کے خوشحال مستقبل کی ضمانت ہے گوادر پورٹ کی مکمل فعالیت کے حوالے سے وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ حکومت بلوچستان ہر سطح پر تعاون اور معاونت فراہم کرے گی انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ اتھارٹی کے تمام مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کو بھرپور سپورٹ دی جائے گی تاکہ گوادر کی بندرگاہ ملکی معیشت میں مرکزی کردار ادا کر سکے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ گوادر کی ترقی درحقیقت بلوچستان کی ترقی ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام ممکنہ وسائل اور اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں
خبر نامہ نمبر5033/2025
کوئٹہ میں گرانفروشی کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی بھرپور کارروائیاں
کوئٹہ17جولائی:۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گرانفروشوں کے خلاف بھرپور پرائس کنٹرول مہم کے تحت بڑے پیمانے پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ اس مہم کے دوران شہر بھر کے مختلف علاقوں میں 140 دکانوں کا معائنہ کیا گیا۔کارروائی کے دوران 43 دکانداروں کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے 18 کو جیل منتقل کر دیا گیا۔ 10 دکانوں کو سیل کر دیا گیا جبکہ 25 دکانداروں پر موقع پر جرمانے عائد کیے گئے۔ اس کے علاوہ متعدد دکانداروں کو سخت تنبیہ بھی جاری کی گئی۔یہ کارروائیاں سریاب روڈ، گوالمنڈی چوک، جوائنٹ روڈ، کاسی روڈ، عالمو چوک، کچلاک بازار، سریاب مل، سیٹلائٹ ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں کی گئیں۔ کارروائی کا دائرہ چکن ڈیلرز، بیف و مٹن شاپس، تندوروں اور بیکریوں تک وسیع کیا گیا تاکہ عوام کو مقررہ نرخوں پر معیاری اشیائے خورد و نوش کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عوامی مفاد میں گرانفروشی، ناقص اشیاء کی فروخت اور غیر معیاری خدمات فراہم کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔