خبرنامہ نمبر1161/2025
کوئٹہ 17فروری ۔ صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہےکہ پٹ فیڈر کینال کیرتھر کینال اور کچھی کینال کی تمام رونقوں کو بحال رکھنے کے لیے انجینئر دن رات اپنی محنت کا سلسلہ جاری رکھیں تاکہ بلوچستان کے گرین بیلٹ کو مزید زرخیز کر کے کاشتکاروں اور کسانوں کو مالی لحاظ سے مزید مستحکم کیا جا سکے اور بلوچستان بھر کے لیے اجناس کی وافر مقدار کے حصول کو یقینی بنایا جائے اس حوالے سے انجینیئرز پر لازم ہے کہ ان کنالز سے زیلی شاخوں کے تمام کاشتکاروں کو منصفانہ طریقے سے ذرعی پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ چپے چپے کو مزید زرخیز کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں صوبائی سیکرٹری ایریگیشن حافظ عبدالماجد چیف انجینیئر کنالز ناصر مجید سپرنٹنڈنگ انجینیئر ایریگیشن سرکل نصیرآباد غلام سرور بنگلزئی اور پٹ فیڈر کینال ری ماڈلنگ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر سمیع اللہ سمیت دیگر موجود تھے اجلاس کے موقع پر پٹ فیڈر کینال کی ری ماڈلنگ ذرعی پانی کی منصفانہ تقسیم کار اور دیگر درپیش مسائل کے متعلق صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی کو تفصیل کے ساتھ بریفنگ دی گئی صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ کافی عرصے کے بعد بلوچستان کے گرین بیلٹ کو منصفانہ طریقے سے پانی کی تقسیم کار کا عمل شروع ہو چکا ہے یہ عمل نہ صرف کاشکاروں کے وسیع تر مفاد میں ہے بلکہ اس سے علاقے میں مزید ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی یہ تمام تر سہرہا ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے انجینیئرز اور ورکرز کے سر جاتا ہے جنہوں نے دن رات محنت کر کے محکمے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا تمام انجینیئرز پر لازم ہے کہ وہ اس تسلسل کو جاری رکھیں تاکہ ٹیل تک کے زمینداروں کو منصفانہ طریقے سے پانی کی فراہمی کا عمل جاری رکھا جائے اس حوالے سے جو بھی مشکلات درپیش ہیں انہیں فوری حل کیا جائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پٹ فیڈر کنال کے لیے جو پروجیکٹ منظور ہوا ہے اس کو فوری طور پر مکمل کروانے کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اس منصوبے کی تکمیل کے بعد کنال سے مزید ترقی آئے گی اور پانی کی بروقت فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا تمام انجینیئرز اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں اور مفاد عامہ میں اس منصوبے کی تکمیل کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائیں صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے سپرنٹنڈنٹنگ انجینیئر غلام سرور بنگلزئی کی کاوشوں کو سرہاتے ہوئے کہا کہ ان کی نگرانی میں تمام متعلقہ ایگزیکٹو انجینیئرز ذرعی پانی کی منصفانہ تقسیم کار کے عمل کو یقینی بنا رہے ہیں جو کہ خوش آئند اقدام ہے کنال سسٹم میں جو بھی مسائل درپیش آرہے ہیں انجینیئرز ان کی نشاندہی کریں تاکہ ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں انہوں نے کہا کہ زرعی پانی کی منصفانہ تقسیم کار کے حوالے سے بین الصوبائی روابط میں بھی تیزی لائی جا رہی ہے سندھ سے بلوچستان کے جائز حصے کے پانی کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جا رہی اس حوالے سے سندھ حکومت ہمارے ساتھ منصفانہ تقسیم کار کے عمل کو یقینی بنا رہی ہے جو کہ خوش آئند اقدام ہے ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ ربیع سیزن کے لیے مکمل حصے کے پانی کے حصول کو یقینی بنایا جائے زرعی پانی کی فراہمی کے بعد علاقے میں جو خوشحالی آئے گی اس کے مثبت اثرات رونما ہوں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1162/2025
سبی 17 فروری ۔ سالانہ سبی میلہ مویشیاں واسپاں 2025 اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ گزشتہ روز اختتام پزیر ہوا اس پر وقار اور تاریخی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر ریونیو میر عاصم کرد گیلو تھے اس موقع پر کمشنر سبی ڈویژن سید زاہد شاہ ، ڈی جی لائیو سٹاک ڈاکٹر شہزاد احمد ، ڈی جی لاﺅسٹاک ڈاکٹر صمد خروٹی ، ڈپٹی کمشنر جہانزیب شیخ ، ایس ایس پی دوستین دشتی، چیئرمین ضلع کونسل سردار زادہ میر بجار چاکر ڈومکی، چیئرمین میونسپل کمیٹی سردار محمد خان خجک، اے ڈی سی جنرل علی اصغر مگسی، اسسٹنٹ کمشنر منصور علی شاہ ، قبائلی و سیاسی رہنما سردارزادہ میر حیر بیار خان ڈومکی سمیت اعلیٰ حکام اور قبائلی عمائدین کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر صوبائی وزیر ریونیو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سبی میلہ مویشیاں بلوچستان کی پہچان ہے اور یہ تاریخی میلہ ہمیں وراثت میں ملا ہے جو کہ ہمیشہ سے عوام کے لیے معاشی اور دیگر سرگرمیوں کا باعث بنتا رہا ہے اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ہماری ثقافت کتنی عظیم ہے ان کا کہنا تھا ۔کہ مجھے خوشی ہے کہ صوبہ بلوچستان کی عوام نے سبی میلے کی صورت میں اپنے ہزاروں سالوں کی تاریخی ورثہ کو زندہ رکھا ہوا ہے بلوچستان کے قبائل کی بہادری ، مہمان نوازی چادر و چار دیواری کے تقدس جیسی روایات پوری دنیا میں مشہور ہیں انہوں نے کہا کہ سبی میلہ علاقے کے لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ معیشت کو بھی مستحکم کرتا ہے تقریب کے اخر میں صوبائی وزیر ریونیو نے سبی میلے کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا کہ سب کی مشترکہ کوششوں سے میلہ کی روایت اور بلوچستان کی ثقافت کو زندہ رکھا گیا ۔انہوں نے صوبائی حکومت کی جانب سے میلہ منتظمین کے لیے 25 لاکھ روپے کا اعلان کیا کمشنر سبی ڈویژن سید زاہد شاہ نے بھی پی ٹی شو پیش کرنے والے بچوں ، اور ملی نغمہ پیش کرنے والی بچیوں کے لیے نقد انعامات کا اعلان کیا چیرمین ضلع کونسل سردارزادہ میر بجار چاکر ڈومکی نے 10 لاکھ روپے کا اعلان کیا جوکہ مالداروں میں تقسیم کیے جائیں گے اس کے علاوہ کمشنر سبی نے مقررین کے لیے بھی دو لاکھ نقد انعام کا اعلان کیا ۔قبل ازیں چیئرمین ضلع کونسل سردارزادہ میر بجار چاکر ڈومکی نے استقبالیہ پیش کرتے ہوئے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا کمشنر سبی ڈویژن سید زاہد شاہ نے صوبائی وزیر ریونیو میر عاصم کرد گیلو کو سبی میلہ آمد پر روایتی پگڑی پہنائی اس موقع پر بینڈ مظاہرہ، نیزابازی، ملی نغمے، گھوڑا ڈانس علاقائی رقص اور رم جھم شو کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جسے مہمانوں نے انتہائی جوش وخروش سے دیکھا صوبائی وزیر ریونیو نے اختتامی تقریب میں مختلف آئٹمز پیش کرنے والے طلباء و طالبات اور بینڈ دستوں ، مقررین کے لئے بھی انعامات کا اعلان کیا۔ پروگرام کے آخر میں تمام منتظمین ، مالداروں میں مہمان خصوصی و سول اعلیٰ حکام کی جانب سے سوئنیر اور شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1163/2025
گوادر 17فروری ۔ بگ کیچ اپ ویکسینیشن مہم کا باقاعدہ افتتاح رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی سربراہی میں کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) بوہیر دشتی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالطیف دشتی، ایم ایس ٹیچنگ اسپتال ڈاکٹر حفیظ بلوچ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہنواز بلوچ، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر ظفر اقبال، کمیونٹی کمیونیکیشن آفیسر شے صغیر سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندے اور اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔یہ ویکسینیشن مہم 17 فروری سے شروع ہو کر 28 فروری تک جاری رہے گی، جس کا مقصد بچوں کو مہلک، جان لیوا اور معذوری کا سبب بننے والی بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے والدین اور سول سوسائٹی کے ہر فرد سے اپیل کی کہ وہ پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو ہر صورت ویکسین لگوائیں تاکہ وہ صحت مند زندگی گزار سکیں۔
انہوں نے معاشرے کے تمام افراد پر زور دیا کہ وہ ویکسینیشن ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ یہ مہم ضلع بھر میں کامیابی سے ہمکنار ہو سکے اور ہر بچہ حفاظتی ٹیکوں کی سہولت سے مستفید ہو۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1164/2025
جعفرآباد17فروری ۔صوبائی سیکریٹری انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ عمران خان کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نصیر آباد ڈویژن نیک محمد نے ضلع جعفر آباد میں انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی نگرانی میں پریس کلب ڈیرہ الہیار کے امور کے حوالے سے ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگز بوستان خان چانڈیو پریس کلب جعفرآباد کے صدر دھنی بخش مگسی سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے پریس کلب کی اراضی کا بھی جائزہ لیا اور پریس کلب کی از سرے نو تعمیر کے لیے ورک آرڈر بھی گورنمنٹ کنٹریکٹرز کے حوالے کیے ایگزیکٹو انجینئر بوستان خان چانڈیو نے سب ڈویژنل افیسر عاشق علی بوہڑ کے ہمراہ انہیں آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پریس کلب کی از سرے نو تعمیر کے لیے رکن صوبائی اسمبلی ہادیہ نواز بہرانی کے فنڈ سے کلب میں پریس کانفرنس ہال کمرے کچن سمیت دیگر تعمیراتی کام شروع کیا جائے گا ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ تمام ترقیاتی امور اپنی نگرانی میں جاری رکھے جائیں اس موقع پر پریس کلب کے صدر دھنی بخش مگسی نے بتایا کہ پریس کلب کی بلڈنگ 2009 میں تعمیر کی گئی تھی جو کہ 2010 2012/ اور 2022 کے تباہ کن سیلاب سے مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ جس کی وجہ سے صحافیوں کو شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے مگر اب انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی نگرانی میں رکن صوبائی اسمبلی ہادیہ نواز بہرانی کے فنڈ سے بلڈنگز کا تعمیراتی کام شروع کیا جا رہا ہے اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نصیر آباد ڈویژن نیک محمد پلال نے کہا کہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ شعبہ نشریات سے تعلق رکھنے والے تمام صحافی برادری کے مسائل کو حل کرنے کے لیے سرگرداں ہیں انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری عمران خان کی کاوشوں سے رکن صوبائی اسمبلی ہادیہ نواز بہرانی کے فنڈز سے پریس کلب جعفر آباد کے لیے خصوصی گرانٹ حاصل کی گئی تاکہ پریس کلب کے صحافیوں کو جو مشکلات درپیش آرہی ہیں ان کا تدارک کیا جا سکے محکمہ مواصلات و تعمیرات بلڈنگز کے انجینئرز پر لازم ہے کہ وہ تعمیراتی امور کی کڑی نگرانی کریں مدت تکمیل سے قبل ہی اس کی تعمیر کو یقینی بنانے کے علاوہ کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہ کیا جائے معیاری کام نہ صرف محکمے کی کارگردگی کو اجاگر کرے گا بلکہ اس سے پریس کلب کے تمام صحافیوں کے مسائل کا تدارک بھی ہو سکے گا ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ ان ترقیاتی امور کی کڑی نگرانی کی جائے اور گاہ بگاہے تمام تر صورتحال کا جائزہ لیا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1165/2025
سوراب17فروری۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی کرار نے ایم سی ایچ سینٹر میںبیگ کیچ اپ مہم کا باضابطہ افتتاح کیا۔ یہ مہم ضلع میں حفاظتی ٹیکوں کے دائرہ کار کو وسیع کرنے اور بچوں کو مہلک بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔افتتاحی تقریب میں کمیونٹی کمیونیکیشن آفیسر طلال احمد اور ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ ویکسینیشن شبیر احمد بھی شریک تھے، جنہوں نے مہم کے مو¿ثر انعقاد میں کلیدی کردار ادا کیا۔تقریب کے دوران ویکسینیٹر عبدالسلام نے بچوں کو پینٹا ویلنٹ (پینٹا 2) اور نمونیا سے بچاو¿ (پنمکوکل 2 – PCV) ویکسین دی، جس سے انہیں مہلک بیماریوں سے تحفظ ملا۔ والدین کو ویکسینیشن کارڈ بھی فراہم کیے گئے تاکہ آئندہ خوراکوں کا ریکارڈ محفوظ رکھا جا سکے۔کمیونٹی کمیونیکیشن آفیسر طلال احمد نے مہم سے قبل کی آگاہی مہم پر روشنی ڈالی اور اس کے موثر انعقاد کے لیے درج ذیل نکات پر زور دیاکمیونٹی کو متحرک کرنا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ویکسینیشن میں حصہ لیں۔بہتر ابلاغ کے ذریعے ویکسین کے حوالے سے پائے جانے والے شکوک و شبہات کو دور کرنا۔مقامی رہنماوں کے ساتھ تعاون کے ذریعے مہم کی رسائی کو بڑھاناضلع سوراب میں بی یو سی مہم کی کامیاب افتتاحی تقریب نے حفاظتی ٹیکوں کی کوریج میں اضافے کے عزم کو مزید مضبوط کیا۔ اہم سرکاری اہلکاروں اور طبی عملے کی شرکت سے اس مہم کو تقویت ملی، جس سے ویکسینز تک رسائی اور آگاہی میں مزید اضافہ ہوگا۔یہ مہم بچوں کو قابلِ بچاو بیماریوں سے محفوظ رکھنے اور صحت مند معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1166/2025
نصیرآباد17فروری ۔ضلع نصیر آباد میں سال 2022 کے سیلاب اور شدید بارشوں سے متاثرہ افراد میں ورلڈ بینک کے تعاون سے اسلامک ریلیف کی زیر نگرانی متاثرین کی مالی امداد کے لیے اجلاس اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی مجیب الرحمن ساتکزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر چھتر خادم حسین کھوسہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محمد سلیم ڈومکی اسلامک ریلیف کے سینیئر پروجیکٹ افیسر عبدالصمد کورار اجیت کمار اور بابو زاہد سامت سمیت دیگر افراد اجلاس میں شریک تھے اجلاس کے موقع پر مختلف تجاویز لائی گئی جبکہ اسلامک ریلیف کے سینیئر پروجیکٹ افیسر عبدالصمد کورار نے متاثرہ افراد کی مالی امداد کی فراہمی
کے حوالے سے تفصیل سے بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی مجیب الرحمن ساتکزئی نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مالی امداد کی فراہمی میں جو مسائل درپیش آرہے ہیں ان کا تدارک کرنا انتہائی ضروری عمل ہے ضلع انتظامیہ کی کوشش ہوگی کہ ڈیرہ مراد جمالی سٹی میں مالکانہ حقوق نہ ہونے کی وجہ سے متاثرین کی امداد کی فراہمی میں جو مشکلات درپیش آرہی ہیں اس حوالے سے ضلع انتظامیہ بہتر حکمت عملی کے تحت اسلامک ریلیف کے ساتھ اپنی معاونت کو یقینی بنا رہی ہے اس حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس میں پٹواری اور متعلقہ کونسلر سمیت دیگر افراد پر مشتمل ہوگی اسلامک ریلیف متاثرین کی لسٹ فراہم کرے تاکہ اسے مد نظر رکھ کر اقدامات کیے جائیں گے اونر شپ سمیت دیگر امور پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی کمیٹی تمام متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی اصل مالکان اور کرایہ دار کی شناخت کے عمل کو بھی یقینی بنایا جائے گا کمیٹی اپنی تمام تر سفارشات مرتب کر کے رپورٹ ارسال کرے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1167/2025
کوئٹہ ،17 فروری۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کیسکو کو ہدایت کی ہے کہ بلوچستان کے عوام کو درپیش بجلی کے مسائل کا مستقل حل نکالا جائے اور بجلی کی ترسیل کی بہتری کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں زرعی شعبے میں توانائی کے متبادل ذرائع اپنانا وقت کی ضرورت ہے تاکہ کسانوں کو درپیش مشکلات کم ہوں اور زرعی پیداوار میں اضافہ ہو ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو سید یوسف شاہ سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پرچیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو سید یوسف شاہ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو بجلی کے ترسیلی نظام میں درپیش چیلنجز اور ان کے حل کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ موسم گرما کی آمد سے قبل ہی گرم علاقوں میں برقی قلت اور مسائل کا خاطر خواہ سدباب کیا جائے تاکہ عوام کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کیسکو انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عوام کو بجلی سے متعلق مشکلات سے نجات دلانے کے لیے جامع اور واضح حکمت عملی مرتب کی جائے اور اس پر تیزی سے عمل درآمد کیا جائے انہوں نے کہا کہ اراکین صوبائی اسمبلی کی تجویز کردہ برقی اسکیموں پر کام کی رفتار تیز کی جائے تاکہ عوام جلد از جلد ان کے فوائد حاصل کر سکیں انہوں نے تاکید کی کہ جن علاقوں میں عوام بجلی کے بل ادا کر رہے ہیں وہاں بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ صارفین کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو وزیر اعلیٰ نے بجلی کی ترسیل اور شمسی توانائی کے منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کی مسلسل نگرانی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دور افتادہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی کی بہتری کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور توانائی کے متبادل ذرائع کے فروغ کے لیے بھی عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو بتایا کہ صوبے کے دور افتادہ علاقوں میں بجلی کی ترسیل کے مسائل حل کرنے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے اور شمسی توانائی کے متبادل ذرائع کو فروغ دینے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں سی ای او کیسکو نے زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے منصوبے کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے زرعی شعبے میں نمایاں بہتری آئے گی اور کسانوں کو بجلی کے مسائل سے نجات ملے گی انہوں نے وزیر اعلیٰ کو یقین دلایا کہ کیسکو عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہا ہے اور بجلی کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1168/2025
کوئٹہ17 فروری ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پیر کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں اراکین اسمبلی ، اعلیٰ صوبائی حکام اور مختلف شخصیات نے ملاقات کی جن میں ڈی جی ایوی ایشن ونگ کیپٹن علی آزاد کی قیادت میں انٹرنی پائلٹس، سابق نگران صوبائی وزیر یحیٰ خان ناصر، حیات اللہ غلزئی اور رکن قومی اسمبلی ملک شاہ گورگیج شامل تھے ملاقاتوں کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں صوبے کی ترقی ہوابازی کے شعبے میں بہتری عوامی فلاح و بہبود اور دیگر باہمی دلچسپی کے معاملات شامل تھے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے انٹرنی پائلٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو ہوابازی سمیت دیگر تکنیکی شعبوں میں آگے بڑھنے کے لیے تمام ممکنہ مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں بلوچستان میں ایوی ایشن کے فروغ سے ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے اور مقامی سطح پر مہارت یافتہ افراد کو زیادہ مواقع میسر آئیں گے سابق نگران صوبائی وزیر یحیٰ خان ناصر اور حیات اللہ غلزئی نے بھی وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اس دوران صوبے کی سیاسی و سماجی صورتحال عوامی مسائل اور ترقیاتی اقدامات پر گفتگو ہوئی وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ حکومت بلوچستان عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے اور صوبے کے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد جاری ہے رکن قومی اسمبلی ملک شاہ گورگیج نے بھی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کی اور صوبے کی مجموعی ترقی، عوامی مسائل اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے تمام اضلاع کی یکساں ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مربوط اقدامات کیے جا رہے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبے کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جاررہے ہیں اور تمام شعبوں میں بہتری کے لیے موثر حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1169/2025
حب17 فروری ۔ صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹو میر علی حسن زہری نے حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے معائنے کیلئے حب کا دورہ کیا صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹو میر علی حسن زہری کو ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگ محکمہ مواصلات تعمیرات ضلع حب انجینئر عبد الوہاب زہری نے ورکنگ وومن ہاسٹل کے سائیٹ کا دورہ بھی کرایا اور منصوبے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی صوباءوزیر نے کم لاگت کے پائیدار منصوبوں پر جاری ترقیاتی اسکیمات کو اہم پیش رفت قراردیتے ہوئے کہا کہ ضلع حب میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ مدت میں کامیابی سے تکمیل یقینی بنانے میں محکمے کے افسران اپنی صلاحیتیں بروئے کارلائیں تاکہ اکثریتی آبادی مفادعامہ کے اسکیمات سے مستفید ہوں صوباءوزیر میر علی حسن زہری کو ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹو میر علی حسن زہری نے جاری ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبے اپنے وقت مقررہ پر مکمل ہوں تاکہ ضلع حب کے عوام ان منصوبوں کے ثمرات سے فائدہ اٹھائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1170/2025
کوئٹہ 17فروری ۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے آج بگ کیچ اپ ( بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے) مہم کے دوسرے مرحلے کا باضابطہ افتتاح کیا۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ اس مہم کا مقصد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو حفاظتی ٹیکے فراہم کرنا ہے تاکہ وہ 12 مہلک بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان اور محکمہ صحت اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ والدین کمیونٹی لیڈرز اور مذہبی و سماجی شخصیات کو اس مہم میں بھرپور تعاون کرنا چاہیے تاکہ کوئی بھی بچہ حفاظتی ٹیکوں سے محروم نہ رہے۔ چیف سیکرٹری بلوچستان نے والدین سے اپیل کی کہ وہ قریبی ویکسینیشن پوائنٹس پر جا کر اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے۔ ضرور لگوائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم بچوں کے محفوظ اور صحت مند مستقبل کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ حکومت بلوچستان اس مہم کے موثر نفاذ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی اور تمام متعلقہ ادارے اس قومی خدمت میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ یہ مہم 17 فروری سے 28 فروری 2025 تک بلوچستان کے تمام اضلاع میں جاری رہے گی، اور اس دوران 400,000 سے زائد بچوں کی ویکسینیشن کی جائے گی۔ اس سلسلے میں 1,500 سے زائد ویکسینیشن ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو صحت کے مراکز، کمیونٹی آو¿ٹ ریچ، اور موبائل ویکسینیشن یونٹس کے ذریعے تمام مستحق بچوں کو حفاظتی ٹیکے فراہم کریں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1171/2025
کوئٹہ 17فروری۔ سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی عبدالروف بلوچ نے کہا ہے کہ صوبے بھر کے تمام یونین کونسلز کو نادرا کے ساتھ لنک کرکے مکمل طور پر ڈیجیٹلائش کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائی جارہی ہیں۔ یونین کونسلز میں پیدائش اور اموت کی سرٹیفکیٹ کی مکمل طور پر جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ پیدائش اور اموات کی سرٹیفکیٹ کے اندارج کو موثر بنانے اور سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم کے حوالے سے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ بلدیات و دیہی ترقی میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کے موقع پر کیا۔ اجلاس میں سیکریٹری بلوچستان لوکل الیکشن سیل خادم حسین ، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ بلدیات سید مقصود انور شاہ، ڈائریکٹر نادرا فیاض الرحمٰن ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر برتھ رجسٹریشن محمد کریم اور سید عباس نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی عبدالروف بلوچ نے کہا کہ صوبے بھر کے تمام یونین کونسلز کے دفاتر کو مزید فعال بنانے کے لیے موثر اقدامات اٹھائی جارہی ہیں تاکہ عوام کو بچے کے پیدائش، اموات ،میرج اور طلاق کے سرٹیفکیٹ کے حصول کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔ اب رجسٹریشن کے حصول کو مزید بڑھانے کے حوالے سے صوبے کے چھوٹے بڑے ہسپتالوں میں عوام کی سہولت کیلئے پیدائش اور اموات کی سرٹیفکیٹ کا اجراءممکن بنایا جائے گا۔عوام آسانی سے بچے کی پیدائش کے وقت ہی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ حاصل کرینگے اور حکومت بلوچستان کو بھی درست ریکارڈ مہیا ہوگی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کی سطح پر ایک تحقیقاتی کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے جوکہ صوبے بھر کے پیدائش اور اموات سرٹیفکیٹ کی مکمل طور پر جانج پڑتال کریگی اور اس میں حائل روکاوٹوں کا مکمل طور پر جائزہ لے کر جلد سے جلد دور کیا جاے گا اور عوام کو ہر ممکن سہولت بھی فراہم کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1172/2025
تربت 17فروری ۔ ڈپٹی کمشنر کیچ اسماعیل اِبراھیم نے پیر کے روز ٹیچنگ ہسپتال تربت کا دورہ کیا اس موقع پر چیئرمین میونسپل کارپوریشن تربت بلخ شیر قاضی، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالعزیز، چیف آفیسر شعیب ناصر،پی پی ایچ آئی کے ضلعی سربراہ ڈاکٹر منیر احمد اور دیگر انکے ہمراہ تھے اس دوران ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال تربت ڈاکٹر عبدالوحید بلیدی ، نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی بعدازاں ڈپٹی کمشنر کیچ نے چیئرمین میونسپل کارپوریشن تربت ، ڈپٹی ڈی ایچ او اور دیگر افسران کے ہمراہ ہسپتال کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور وہاں پر مریضوں کو دستیاب سہولیات اور ان کو مسائل کے بارے میں ان سے معلومات لی انہوں نے ہسپتال کی انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ کیچ ان کے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات اٹھائے گی تاکہ ہسپتال میں مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات بغیر کسی دقت سے فراہم کی جاسکیں ڈپٹی کمشنر کیچ اسماعیل اِبراھیم نے کہا کہ انکے دورے کا مقصد محکمہ صحت کی جانب سے شروع کیے جانے والے بگ کیچ اپ ویکسینیشن کیمپین کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینا ہے انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے کہ ” بگ کیچ اپ ویکسینیشن کیمپین ” کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس کیمپین کی ذاتی طور پر نگرانی کریں گے تاکہ ہم اپنے مقاصد کو مکمل طور پر حاصل کرسکیں۔اس دوران انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کی نگرانی کرنے والے متعلقہ اہلکاروں کی جانب سے کوتاہی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے عوام الناس پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو ویکسین پلانے کے لیے علاقے کے کونسلر حضرات کی خدمات حاصل کریں تاکہ کونسلر حضرات انہیں راہنمائی فراہم کرکے ٹیکے لگانے میں مدد فراہم کرسکیں۔اس موقع پر چیئرمین میونسپل کارپوریشن تربت بلخ شیر قاضی نے ڈپٹی کمشنر کیچ کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اپنے کونسلروں کو پابند کریں گے کہ وہ ویکسینیشن کیمپین عوام کو راہنمائی فراہم کرسکیں۔ اس دوران انہوں نے میڈیا سمیت دیگر سرکاری اداروں سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں عوام کو آگاہی فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ڈپٹی کمشنر کیچ اسماعیل اِبراھیم نے چیئرمین میونسپل کارپوریشن تربت کے ہمراہ ہسپتال کے ای پی آئی سیکشن میں بچوں کو ویکسین پلاکر بگ کیچ اپ مہم کا بھی افتتاح کیا واضح رہے۔ بگ کیچ اپ کیمپین محکمہ صحت کی جانب سے ایک اہم مہم ہے جس میں پانچ سال تک کے ان بجوں کو پولیو قطر پلائے جائیگے جو پچھلی کیمپین میں ری گئے تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1173/2025
نصیرآباد17فروری ۔ ضلع نصیر آباد میں سال 2022 کے سیلاب اور شدید بارشوں سے متاثرہ افراد میں ایچ آر یو کے تعاون سے اسلامک ریلیف کی زیر نگرانی متاثرین کی مالی امداد کے لیے اجلاس اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی مجیب الرحمن ساتکزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر چھتر خادم حسین کھوسہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محمد سلیم ڈومکی اسلامک ریلیف کے سینیئر پروجیکٹ افیسر عبدالصمد کورار اجیت کمار اور بابو زاہد سامت سمیت دیگر افراد اجلاس میں شریک تھے اجلاس کے موقع پر مختلف تجاویز لائی گئی جبکہ اسلامک ریلیف کے سینیئر پروجیکٹ افیسر عبدالصمد کورار نے متاثرہ افراد کی مالی امداد کی فراہمی کے حوالے سے تفصیل سے بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی مجیب الرحمن ساتکزئی نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مالی امداد کی فراہمی میں جو مسائل درپیش آرہے ہیں ان کا تدارک کرنا انتہائی ضروری عمل ہے ضلع انتظامیہ کی کوشش ہوگی کہ ڈیرہ مراد جمالی سٹی میں مالکانہ حقوق نہ ہونے کی وجہ سے متاثرین کی امداد کی فراہمی میں جو مشکلات درپیش آرہی ہیں اس
حوالے سے ضلع انتظامیہ بہتر حکمت عملی کے تحت اسلامک ریلیف کے ساتھ اپنی معاونت کو یقینی بنا رہی ہے اس حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس میں پٹواری اور متعلقہ کونسلر سمیت دیگر افراد پر مشتمل ہوگی اسلامک ریلیف متاثرین کی لسٹ فراہم کرے تاکہ اسے مد نظر رکھ کر اقدامات کیے جائیں گے اونر شپ سمیت دیگر امور پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی کمیٹی تمام متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی اصل مالکان اور کرایہ دار کی شناخت کے عمل کو بھی یقینی بنایا جائے گا کمیٹی اپنی تمام تر سفارشات مرتب کر کے رپورٹ ارسال کرے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1174/2025
کوئٹہ 17فروری ۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن/ ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ حمزہ شفقات سےصدر انجمن تاجران رحیم آغا اور صدر ٹریڈ یونین سرکی روڈ نعمان کاکڑ نے وفد کی صورت میں ملاقات کی، ملاقات میں انہوں نے سرکی روڈ کے مسائل کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ سرکی روڈ پر سڑک کی ایک طرف کا نالہ صاف ہوچکا ہے جبکہ دوسری جانب کا نالہ بند ہے جس کی وجہ سے سڑک پر گندا پانی جمع رہتا ہے اور جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں اسکے علاوہ گوالمنڈی چوک سے لیکر سرکی کلاں تک سڑک ٹھوٹ پھوٹ کا شکار ہے جسکی وجہ سے آمدورفت شدید متاثر رہتی ہے، اکثر جگہوں سے تجاوزات کا خاتمہ ہو چکا ہے تاہم کچھ جگہیں باقی ہیں۔ کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ حمزہ شفقات نے تفصیل سے انکے مسائل سنے اور کہا کہ کوئٹہ شہر کی صفائی و ستھرائی اولین ترجیح ہے جس پر مرحلہ وار پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تیزی سے کام جاری ہے سرکی روڈ چونکہ ابھی تک صفاء پراجیکٹ میں شامل نہیں تھا اسی وجہ سے یہاں پر صفائی کے معملات التواءکا شکار رہیں لیکن 18 فروری سے سڑکی روڈ بھی صفائ پراجیکٹ کا حصہ ہوگا اور پھر آپ لوگوں کو صفائی ستھرائی کے حوالےسے واضع فرق نظر آئے گا، نالے کی صفائی بھی جلد مکمل کر لی جائی گی۔سڑک کی مرمت کو بھی جلد یقینی بنایا جائے گا تجاوزات کے خاتمے کیلئے انتظامیہ متحرک ہے آخر میں انہوں نے کہا کہ ہم سب لوگوں نے مل کر کوئٹہ کو صاف ستھرا اور کشادہ بنانا ہے۔ اور اس کیلئے ضروری ہےکہ تاجران اور عام شہری بھی اپنی زمہ داریاں نبھائیں اور انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1175/2025
حب 17فروری ۔محکمہ صحت ڈبلیو ایچ اواور یونیسیف کی جانب سے حفاظتی ٹیکوں کے لیئے12روزہ بگ کیچ اپ مہم کا افتتاح کردیا گیا ہے اس مہم میں پیدائش سے لے کر 59 ماہ تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر حب ڈاکٹر نوربخش بزنجو نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ضلع حب میں پیدائش سے لیکر پانچ سال تک کی عمر کے 12ہزارہ سولہ بچوں کو ویکسین دیجائیگی اس سلسلے میں پارٹنر آرگنائزیشن کےساتھ ملکر مہم کو کامیاب بنائینگی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر نے بتایا کہ ضلع حب میں 26ٹیمیں اس مہم میں شریک ہیں مائیکروپلان کے تحت مطلوبہ ٹارگٹ کو پوراکیاجائیگاڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر نے بریفنگ میں بتایا کہ ضلعی محکمہ صحت کیلئے سب سے بڑا چیلنچ انکاری والدین ہیں جو آگاہی نہ ہونے کی و جہ سے بچوں کی ویکسینیشن سے انکاری ہوتے ہیں اس سلسلے میں کونسلران سول سوسائٹی کی معاونت سے ایشوزکو حل کیا جائیگا۔انہوں نے بتایا مہم 17فروری سے لے کر 28 فروری تک جاری رہنے والی مہم کے دوران بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کے لیئے حفاظتی ٹیکے لگوانا لازمی ہے اس سلسلے میں لوگوں میں شعوراجاگر کرنے کی اشدضرورت ہے صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے لیئے ضلعی محکمہ صحت متحرکانہ کوششیں جاری رکھے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Hub;17 February Handout .The 12-day big catch-up campaign for immunization has been inaugurated by the Department of Health, WHO and UNICEF. In this campaign, children from birth to 59 months will be vaccinated. The district health officer Hub Dr Noorbuksh said that 26 teams are participating in this campaign in Hub district and the required target was met under the micro plan. The district health officer said in the briefing that the biggest challenge for the district health department is the refusing parents who refuse to vaccinate their children due to lack of awareness. During the campaign which will continue till February 28, it is necessary to give immunization to protect children from various diseases. In this regard, there is an urgent need to create awareness among the people. The district health department will continue its dynamic efforts to improve the health sector.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1176/2025
نصیرآباد17فروری ۔ڈپٹی کمشنر آباد منیر احمد خان کاکڑ کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر چھتر خادم حسین کھوسہ نے گورنمنٹ ہائی سکول امداد خان کوسہ میں جاری میٹرک کے امتحانات کا جائزہ لیا دورے کے موقع پر انہوں نے بچوں کی سلپ چیک کی اور امتحانی عمل کے متعلق تفصیلات حاصل کی اس موقع پر انہوں نے سپرینڈنٹ اور دیگر عملے کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ نقل کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ بچوں کو نقل کی فراہمی سے دور رکھا جائے اس حوالے سے پولیس کے جوان بھی اپنا مثبت کردار ادا کریں اور اسکول کی چار دیواری کے قریب کسی کو بھی داخل ہونے نہ دیا جائے تاکہ نقل کی فراہمی کے سلسلے کو روکا جائے انہوں نے کہا کہ تمام بچوں کو اس حوالے سے سختی کے ساتھ تنبیہ کی جائے کہ اگر کوئی بھی بچہ نقل کرنے کے عمل میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ضلع انتظامیہ کی بھرپور کوشش رہے گی کہ نقل کی روک تھام کے لیے سخت معنوں میں کاروائی کی جائے تاکہ بچوں مستقبل کو ریت کی دیوار پر کھڑا نہ کیا جائے ہمیں بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے سخت فیصلے کرنے ہوں گے تاکہ مستقبل میں انہیں کسی بھی چیلنجز سے نبرد ازما نہ ہونا پڑے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1177/2025
کوئٹہ 17فروری ۔صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید خان درانی کی ہدایت پر بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین میر اعجاز عظیم بلوچ ،کنٹرولر امتحانات میڈم عابدہ کاکڑ نے میٹرک کے جاری امتحانات کے سلسلے میں تعمیر نو کالج اور گورنمنٹ ہائی سکول شفیق احمد خان میں قائم امتحانی سینٹرز پر چھاپہ مارا ،چھاپے کے دوران کئی موبائل فونز ،نقل اور ڈپلیکیٹ امیدوار پکڑے گئے ،چیئرمین نے فوری طورپر دونوں سینٹرز کے امتحانی عملے کو معطل کردیا۔پیر کے روز صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی کی خصوصی ہدایت پر بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین میر اعجاز عظیم بلوچ نے کنٹرولر امتحانات میڈم عابدہ کاکڑ کے ہمراہ میٹرک کے جاری امتحانات کے سلسلے میں تعمیر نو کالج اور گورنمنٹ ہائی سکول شفیق احمد خان میں قائم امتحانی سینٹرز پر چھاپہ مارا ،چھاپے کے دوران دونوں سینٹرز سے موبائل فونز ،نقل کیلئے کاغذی مواد اور ڈپلیکیٹ امیدوار پکڑ لئے ،اس موقع پر چیئرمین میراعجاز عظیم بلوچ اور کنٹرولر عابدہ کاکڑ نے دونوں امتحانی سینٹرز کے عملے کو معطل کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمیددرانی کی سختی سے ہدایات ہیں کہ نقل کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں ،بلوچستان بھر میں میٹرک کے امتحانات کا سلسلہ جاری ہے اور نقل کی روک تھام ،موبائل کے استعمال کی سختی سے ممانعت اور اپنی جگہ کسی اور کو بٹھانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات ہیں ،پیر کے روز کوئٹہ میں واقع دو امتحانی سینٹرز کا دورہ کیا جہاں غفلت برتنے پر فوری طورپر امتحانی عملے کو معطل کیاگیاہے ،چیئرمین بورڈ نے کہاکہ بلوچستان بھر میں میٹرک کے امتحانات کے دوران دفعہ144نافذ ہے۔کنٹرولر امتحانات میڈم عابدہ کاکڑ نے کہاکہ صوبے بھر کے امتحانی مراکز کے قریب دفعہ144کے تحت کسی بھی غیر متعلقہ فرد کو گھومنے کی اجازت نہیں ہے ایسے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی ،بلوچستان میں معیار تعلیم کی بہتری کیلئے نقل کا روک تھام وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس سلسلے میں وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی ،صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی ،چیف سیکرٹری شکیل قادر اور سیکرٹری تعلیم صالح ناصر کی واضح ہدایات پر مکمل عملدرآمد کیاجارہاہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ 17فروری ۔ ڈاکٹر حافظ ثناءاللہ صاحب سینئیر ڈینٹل سرجن کی والدہ ماجدہ کا باقضائے الٰہی انتقال ہوگیا تھا جسکا نماز جنازہ و تدفین آبائی گاوں پنجگور میں ہو چکی ہے۔کل بروز منگل 18 فروری تا 19 فروری مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بمقام جناح ٹاون جامعہ مسجد نزد ذائقہ ریسٹورنٹ صبح 11 بجے تا شام 5 بجے تک ہوگی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 1178/2025
کوئٹہ 17 فروری:صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید خان درانی کی ہدایت پر بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین میر اعجاز عظیم بلوچ ،کنٹرولر امتحانات میڈم عابدہ کاکڑ نے میٹرک کے جاری امتحانات کے سلسلے میں تعمیر نو کالج اور گورنمنٹ ہائی سکول شفیق احمد خان میں قائم امتحانی سینٹرز پر چھاپہ مارا ،چھاپے کے دوران کئی موبائل فونز ،نقل اور ڈپلیکیٹ امیدوار پکڑے گئے ،چیئرمین نے فوری طورپر دونوں سینٹرز کے امتحانی عملے کو معطل کردیا ۔پیر کے روز صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی کی خصوصی ہدایت پر بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین میر اعجاز عظیم بلوچ نے کنٹرولر امتحانات میڈم عابدہ کاکڑ کے ہمراہ میٹرک کے جاری امتحانات کے سلسلے میں تعمیر نو کالج اور گورنمنٹ ہائی سکول شفیق احمد خان میں قائم امتحانی سینٹرز پر چھاپہ مارا ،چھاپے کے دوران دونوں سینٹرز سے موبائل فونز ،نقل کیلئے کاغذی مواد اور ڈپلیکیٹ امیدوار پکڑ لئے ،اس موقع پر چیئرمین میراعجاز عظیم بلوچ اور کنٹرولر عابدہ کاکڑ نے دونوں امتحانی سینٹرز کے عملے کو معطل کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمیددرانی کی سختی سے ہدایات ہیں کہ نقل کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں ،بلوچستان بھر میں میٹرک کے امتحانات کا سلسلہ جاری ہے اور نقل کی روک تھام ،موبائل کے استعمال کی سختی سے ممانعت اور اپنی جگہ کسی اور کو بٹھانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات ہیں ،پیر کے روز کوئٹہ میں واقع دو امتحانی سینٹرز کا دورہ کیا جہاں غفلت برتنے پر فوری طورپر امتحانی عملے کو معطل کیاگیاہے ،چیئرمین بورڈ نے کہاکہ بلوچستان بھر میں میٹرک کے امتحانات کے دوران دفعہ144نافذ ہے ۔کنٹرولر امتحانات میڈم عابدہ کاکڑ نے کہاکہ صوبے بھر کے امتحانی مراکز کے قریب دفعہ144کے تحت کسی بھی غیر متعلقہ فرد کو گھومنے کی اجازت نہیں ہے ایسے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی ،بلوچستان میں معیار تعلیم کی بہتری کیلئے نقل کا روک تھام وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس سلسلے میں وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی ،صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی ،چیف سیکرٹری شکیل قادر اور سیکرٹری تعلیم صالح ناصر کی واضح ہدایات پر مکمل عملدرآمد کیاجارہاہے ۔
خبرنامہ نمبر 1179/2025
بیلہ 17فروری:اسسٹنٹ کمشنر بیلہ رومیل نعیم جان نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول بیلہ کے امتحانی مراکز کا دورہ کیااورنقل کی روک تھام کیلئے حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بیلہ رومیل نعیم جان نے امتحانی مراکز میں تعینات عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نقل کے رجحان کے خاتمے کے لیے طلباء، اساتذہ، والدین اور معاشرے کے تمام طبقات کو یکجا ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جاسکے۔ انہوں نے امتحانی مرکز میں موجود اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ امتحانات کی شفافیت کو یقینی بنائیں، کیونکہ یہی وہ راستہ ہے جو ہماری آئندہ نسلوں کو ایک روشن مستقبل فراہم کر سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شفاف اور میرٹ پر مبنی امتحانی نظام ہی ایک ترقی یافتہ اور باشعور قوم کی بنیاد رکھ سکتا ہے، اس لیے ہم سب کو اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانی چاہیے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بیلہ رومیل نعیم جان کا کہنا تھا کہ امتحانات شفافیت سے بچوں کو اس بات کا پیغام بھی جائے گا کہ وہ پورا سال اساتذہ کی جانب سے پڑھائے جانے والے سبق کو اچھی طرح پڑھ کر تیاری کریں کیونکہ امتحانات کے موقع پر کوئ رعایت نہیں کی جائے گی اس طرح اسکولز کے وزٹ اساتذہ کی حاضری اور بچوں کی پڑھائی کی جانب لانے کے لیئے یہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
خبرنامہ نمبر 1180/2025
استامحمد 17 فروری:ڈپٹی کمشنر استا محمد ارشد حسین جمالی نے ضلع بھر میں جاری میٹرک کے امتحانات کا جائزہ لینے کے لیے مختلف سینٹرز کا اچانک دورہ کیا دورے کے موقع پر انہوں نے سینٹرز کے گرد سیکیورٹی انتظامات سمیت بچوں کے سلپس چیک کی اور سپرنٹنڈنٹ سے امتحانی مراکز میں جاری امتحانی امور کے حوالے سے تفصیل سے اگاہی حاصل کی ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ نقل کی روک تھام کے لیے حکومت کی جانب سے سخت ہدایات دی جا رہی ہیں اس لیے ضروری ہے کہ نقل کی روک تھام کیلئے سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ بچے اپنی ذہنیت کی بنیاد پر امتحانی عمل سے گزریں انہوں نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ تمام امور اور امتحانی مراکز پر سکیورٹی سمیت دیگر تمام لوازمات کو پورا کیا جائے پولیس اہلکاروں کو چاہیے کہ وہ نقل کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور سینٹرز کے قریب کسی بھی غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے اس حوالے سے سخت اقدامات کرنا انتہائی ضروری عمل ہے انہوں نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جن امتحانی مراکز میں نقل کے حوالے سے بازگشت کا مشاہدہ کیا گیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ سینٹر کے سپریٹنڈنٹ وادیگر عملے پر عائد ہوگی اس لیے نقل کی روک تھام کرنا ہم سب کی اولین ذمہ داریوں کا حصہ ہے جس پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔
خبرنامہ نمبر 1181/2025
استامحمد17 فروری:ڈپٹی کمشنر استا محمد ارشد حسین جمالی نے ضلع بھر میں جاری میٹرک کے امتحانات کا جائزہ لینے کے لیے مختلف سینٹرز کا اچانک دورہ کیا ۔دورے کے موقع پر انہوں نے سینٹرز کے گرد سیکیورٹی انتظامات سمیت بچوں کے سلپس چیک کی اور سپرنٹنڈنٹ سے امتحانی مراکز میں جاری امتحانی امور کے حوالے سے تفصیل سے آگاہی حاصل کی۔ ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ نقل کی روک تھام کے لیے حکومت کی جانب سے سخت ہدایات دی جا رہی ہیں اس لیے ضروری ہے کہ نقل کی روک تھام کیلئے سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ بچے اپنی ذہنیت کی بنیاد پر امتحانی عمل سے گزریں انہوں نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ تمام امور اور امتحانی مراکز پر سکیورٹی سمیت دیگر تمام لوازمات کو پورا کیا جائے پولیس اہلکاروں کو چاہیے کہ وہ نقل کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور سینٹرز کے قریب کسی بھی غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے اس حوالے سے سخت اقدامات کرنا انتہائی ضروری عمل ہے انہوں نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جن امتحانی مراکز میں نقل کے حوالے سے بازگشت کا مشاہدہ کیا گیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ سینٹر کے سپریٹنڈنٹ ودیگر عملے پر عائد ہوگی اس لیے نقل کی روک تھام کرنا ہم سب کی اولین ذمہ داریوں کا حصہ ہے جس پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا
خبرنامہ نمبر 1182/2025
گوادر/پسنی17 فروری: سیکریٹری فشریز حکومت بلوچستان ڈاکٹر جاوید انور شاہوانی نے فش ہاربر پسنی کا دورہ کیا، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پسنی مہیم خان گچکی، پی ایف ایچ اے کے افسران طارق عمر، نوید احمد، شاہد سبزل، بہار علی، گوہر، واجہ شاہ مراد، جمیل احمد، پی ایف ایچ اے ایمپلائز یونین کے صدر مشتاق احمد قاضی، جنرل سیکرٹری شاکر رند، رکن مجلس عاملہ مختار احمد اور خزانچی کریم بخش سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔
سیکریٹری فشریز ڈاکٹر جاوید انور شاہوانی نے فش ہاربر پسنی کی بحالی اور اسے جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پسنی کے ماہی گیروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ادارے کی فعالیت اور ترقی کے لیے درکار اصلاحات پر زور دیا اور عملے کو محنت، لگن اور ایمانداری کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی تلقین کی۔بعد ازاں انہوں نے فش ہاربر اتھارٹی کے دفاتر کا دورہ کیا اور پی ایف ایچ اے کے ملازمین کے ساتھ خوشگوار ماحول میں ملاقات کی۔ اس دوران، ملازمین نے ادارے کی کارکردگی اور درپیش مسائل پر روشنی ڈالی، جس پرسیکریٹری فشریز نے اسٹاف کے جائز مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے پسنی کو اپنا دوسرا گھر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں کے عوام اور ماہی گیروں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔سیکریٹری فشریز نے اپنے دورے کے دوران نئی تعمیر شدہ فش اکشن مارکیٹ کا بھی معائنہ کیا اور ماہی گیروں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سنے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز اسد اللہ غالب اور ایس ڈی او بی اینڈ آر عبیداللہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
پی ایف ایچ اے ایمپلائز یونین کے صدر مشتاق احمد قاضی نے سیکریٹری فشریز کے دورے کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بجٹ 2024-25 میں ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز کی بحالی سے ادارے کے عملے کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
سیکریٹری فشریز ڈاکٹر جاوید انور شاہوانی نے فش ہاربر پسنی کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کرنے اور ادارے کو ایک مثالی اور نفع بخش ادارہ بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ان کے اس دورے کو ماہی گیروں اور فشریز کے شعبے سے وابستہ افراد کی جانب سے انتہائی مثبت اور حوصلہ افزا قرار دیا جا رہا ہے۔
خبرنامہ نمبر 1183/2025 چمن : پولیو مہم اور حفاظتی ٹیکوں کا توسیعی پروگرام کے حوالےسے عوام میں شعور و آگاہی اجاگر کرنے کے لیے چمن پریس کلب میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا پریس کانفرنس ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر رشید اچکزئی پولیو آفیسرز ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر چمن ڈاکٹر اسد صافی، ڈسٹرکٹ کمونیکیشن آفیسر اشرف خان ودیگر افسران نے پولیو وائرس کی خاتمے اور حفاظتی ٹیکوں کے توسیعی پروگرام میں شامل 12 موذی امراض کے خاتمے کے لیے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا اس حوالےسے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے انجیکٹر مشین کے ذریعے بچوں کو ویکسین دینے کے طریقے سمجھائے گئے اور مختلف ویکسین کی افادیت اور اہمیت سمجھانے کےلئے پریس کلب چمن میں پریس کانفرنس کے دوران عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ چمن کے تمام عوام والدین اور سرپرست اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کی توسیعی پروگرام کا کورس ضرور مکمل کروائیں اور اس حوالےسے کسی قسم کی غلط فہمی کا شکار نہیں ہوں کیونکہ حکومت اپنے ہی عوام اور بچوں کا کسی بھی قیمت پر نقصان نہیں چاہتا اور ہم اپنے بچوں کی مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے اور اقدامات اٹھا رہے ہیں انہوں نے کہا کیونکہ غذائی اجناس میں کھاد و دیگر ادویات استعمال کیے جاتے ہیں اور موسمیاتی تبدیلیاں بھی ہمارے ماحول پر اثر انداز ہو رہی ہیں جسکی وجہ سے ان بیماریوں کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ صحت بلوچستان اور ڈونرز خاطر خواہ اقدامات اٹھا رہے ہیں لہذا تمام والدین اور سرپرست اپنے بچوں کی مستقبل کو محفوظ رکھنے کی خاطر حفاظتی ٹیکوں کی توسیعی پروگرام کے کورسز اپنے قریبی بی ایچ یوز اور ہسپتالوں اور دیگر صحت کے مراکز میں مکمل کروائیں تاکہ ہمارے بچے صحت مند زندگی گزار سکیں۔
خبرنامہ نمبر 1184/2025
گوادر: ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کے میٹرک امتحانی مرکز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امتحانات کے انتظامات کا جائزہ لیا اور امتحانی عملے سے درپیش مسائل کے حوالے سے گفتگو کی۔ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن نے اس موقع پر ہدایت دی کہ امتحانات میں کسی بھی قسم کی بدانتظامی یا نقل کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے امتحانی عملے کو ہدایت کی کہ نقل کے مکمل خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ میرٹ اور قابلیت پر مبنی تعلیمی ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ امتحانات میں شفافیت برقرار رکھنے سے مستقبل کے لیے قابل، ہنر مند اور باصلاحیت طلبہ تیار ہوں گے، جو آگے چل کر ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے عملے پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں دیانت داری اور ایمانداری سے انجام دیں تاکہ تعلیمی معیار کو بلند کیا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر نے امتحانی مرکز میں موجود سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ضروری اقدامات کی ہدایات دیں تاکہ طلبہ کو امتحانات کے دوران کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
خبرنامہ نمبر 1185/2025
کوئٹہ 17 فروری: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ “بلوچستان سینٹر فار ایکسیلینس ان رینیوایبل انرجی” کا آغاز صوبہ میں پائیدار توانائی کے حل کے حصول میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ پاکستان اور جرمنی کے درمیان یہ قابل ذکر شراکت داری صوبہ بلوچستان میں سماجی و اقتصادی ترقی اور پائیدار توانائی کے حل پیش کرنے کیلئے ان کے مشترکہ عزم کو واضح کرتی ہے۔ بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام واحد ادارہ ہے جس کی رسائی تقریباً صوبہ کے ہر ڈسٹرکٹ تک ہے لہٰذا ان کی تمام ٹیم خراج تحسین کے مستحق ہیں. اس موقع پر بیوٹمز یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ، بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی، وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی ڈاکٹر روبینہ مشتاق، اے جی بلوچستان نصراللہ جان، ایڈیشنل سیکرٹری انرجی صاحبزادہ نجیب اللہ، بی آر ایس پی کے چیرمین ملک انور سلیم کاسی، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر طاہر رشید، سینٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ نصراللہ خان بڑیچ، علماء کرام، اقلیتی نمائندے اور اس پروقار موقع پر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔ لانچنگ سرمنی کے شرکاء سے خطاب میں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان سینٹر فار ایکسی لینس کا قیام ایک شاندار آغاز ہے جو صوبے کی ترقی کو زیادہ پائیدار اور ماحولیات کے حوالے سے روشن مستقبل کی جانب لے جانے میں اہم کردار ادا کریگا. بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کی توسط سے یہ اہم اقدام پیٹریپ فاؤنڈیشن اور بیوٹمز یونیورسٹی درمیان ممکن ہوا ہے۔ انہوں نےکہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان سماجی و اقتصادی ترقی کے فروغ کیلئے بلوچستان میں ترقی اور پائیدار توانائی کے حل اور ایک نئے باب کی نشاندہی کرتی ہے۔ توانائی کے بحران پر قابو پانا دراصل ایک محفوظ مستقبل کی طرف سفر کا آغاز ہے. گورنر بلوچستان نے بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کی کاوشوں کو سراہا اور یہ ہمیشہ صوبہ کی سماجی و اقتصادی ترقی میں ایک محرک قوت رہی ہے۔ اس ادارے نے سینکڑوں ترقیاتی منصوبے لائے جنہوں نے لوگوں کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب کیے. انہوں نے یقین دلایا کہ بی آر ایس پی اور پیٹریپ فاؤنڈیشن کے ہر منصوبہ کے ثمرات سے عوام کو مستفید کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں جائیں گے. جرمنی کا عزم بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی قابل ستائش رہی ہے۔ علاوہ ازیں نوجوانوں کو بااختیار بنانا، نئی ملازمتیں پیدا کرنا اور قابل تجدید توانائی کے عمل کو آگے بڑھانا، بیوٹمز یونیورسٹی اور محکمہ توانائی کے ساتھ تعاون لائق تحسین ہے۔ گورنر مندوخیل نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت بلوچستان مکمل تعاون کیلئے پرعزم ہے۔ توانائی کے تحفظ کو کلیدی محرک کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے صاف توانائی کے منصوبے اقتصادی ترقی کے حوالے سے آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ حکومت بلوچستان آپ کو ہر ممکن سہولت فراہم کریگی۔ گورنر بلوچستان نے تقریب رونمائی کے آخر میں مہمانان گرامی، ماہرین اور منتظمین میں یادگاری شیلڈز تقسیم کیے
خبرنامہ نمبر 1186/2025
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) بلوچستان کا اجلاس کمیٹی روم، بلوچستان صوبائی اسمبلی میں چیئرمین اصغر علی ترین کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں کمیٹی کے اراکین، کے علاوہ سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ، اے جی بلوچستان نصراللہ جان، ڈی جی آڈٹ بلوچستان شجاع علی، ایڈیشنل سیکرٹری پی اے سی سراج لہڑی، چیف اکاؤنٹس آفیسر پی اے سی سید ادریس آغا، محکمہ قانون کے ایڈیشنل سیکرٹری مزمل زہری، محکمہ مائنز اینڈ منرلز اور محکمہ خزانہ کے افسران نے شرکت کی۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا بلوچستان کے بقایا منافع اور مائننگ کمپنیوں سے رائلٹی کی عدم وصولی پر سخت موقف
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (PAC) نے محکمہ معدنیات اور کان کنی میں مالی بے ضابطگیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا، خاص طور پر بلوچستان کے جائز منافع اور رائلٹی کی عدم وصولی کے معاملے پر تشویش کا اظہار ۔یہ اجلاس محکمہ معدنیات اور کان کنی کے آڈٹ پیراز اور کمپلائنس رپورٹس پر غور کے لیے منعقد کیا گیا تھا، جس میں مالی بے ضابطگیوں اور بلوچستان کے مالی حقوق کی عدم ادائیگی کے معاملات زیر بحث آئے۔سیندک میٹلز لمیٹڈ سے بلوچستان کے 30 فیصد منافع کی عدم ادائیگی اور انکار۔آئین کی 18ویں ترمیم (آرٹیکل 38 جی) کے تحت بلوچستان سیندک میٹلز لمیٹڈ (SML) کے خالص منافع کا 30 فیصد حصہ بلوچستان حاصل کرنے کا حق رکھتا ہے۔ تاہم، محکمہ معدنیات کے ڈائریکٹر جنرل 2020-21 کے مالی سال میں 669.432 ملین روپے کی وصولی میں ناکام رہے۔2020 سےپیٹرولیم ڈویژن نے SML کو بلوچستان حکومت کو ادائیگی روکنے کی ہدایت کی ہے۔جس پر زابد علی ریکی نے تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ آغاز حقوق بلوچستان فیصلہ اور آئین کی خلاف ورزی ہے چیئرمین PAC نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ اعلیٰ سطح پر احتجاج کریں گے اور بلوچستان کے حقوق کے لیے لڑیں گے۔کمیٹی ممبران نے اس معاملے پر ایک خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے اور چیف سیکرٹری و وزیر اعلیٰ کو باضابطہ شکایت بھیجی جائے گی۔2010 سے اب تک بلوچستان کو صرف 5.6 ارب روپے ملے ہیں، جبکہ وفاقی حکومت کو 8.5 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔مائننگ رائلٹی اور کرایہ کی 395.918 ملین روپے کی عدم وصولی بلوچستان منرلز کنسیشن رولز 2002 کے قاعدہ 104 کے تحت کان کنی کی کمپنیوں پر لازم ہے کہ وہ ہر چھ ماہ بعد رائلٹی اور کرایہ ادا کریں، مگر 2019 سے 2022 کے دوران محکمہ معدنیات 395.918 ملین روپے کی وصولی میں ناکام رہا۔ 2019-2022 کے مسلسل آڈٹ رپورٹس میں اس مسئلے کو اجاگر کیا گیا، لیکن کوئی اصلاحی اقدام نہیں لیا گیا۔
محکمہ نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے ان کے خلاف فیصلہ دیا تھا، لیکن PAC نے محکمے کی قانونی کمزوری پر سخت تنقید کی۔کمیٹی نے ہدایت دی کہ یہ معاملہ دوبارہ کابینہ میں لے جایا جائے اور منظوری حاصل کی جائے۔
پبلک اکاونٹس کمیٹی نے معاملے پر فالو اپ اجلاس کا فیصلہ کیا اور اعلان کیا کہ ذمہ داران، چاہے وہ ریٹائرڈ ہی کیوں نہ ہوں، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔کمیٹی کے رکن زابد علی ریکی نے کہا کہ مائننگ کمپنیاں اربوں روپے کما رہی ہیں، لیکن بلوچستان کے عوام آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔فوری وصولیوں کے احکامات ڈی جی سیمنٹ سے 12 ملین روپے 15 دن کے اندر وصول کیے جائیں۔ٹھیکیداروں سے 228.715 ملین روپے ایک ماہ کے اندر وصول کیے جائیں۔
آڈٹ رپورٹ میں بجٹ کی بے ضابطگیاں بے نقاب کمیٹی نے محکمہ معدنیات کے مالی سال 2021-22 کے بجٹ کے انتظام میں سنگین غلطیوں کا انکشاف کیا۔نان ڈیولپمنٹ بجٹ: اصل بجٹ 3,767.319 ملین روپے تھا، جس میں بعد میں 631.430 ملین روپے کا اضافہ کیا گیا، لیکن 915.527 ملین روپے واپس کر دیے گئے، جس کے بعد حتمی بجٹ 4,398.749 ملین روپے رہا۔ خرچ 3,118.969 ملین روپے ہوا، اور 1,279.780 ملین روپے (29.09%) غیر استعمال شدہ رہ گئے۔ڈیولپمنٹ بجٹ: اصل مختص شدہ بجٹ 1,496.368 ملین روپے تھا، لیکن کمی کر کے 166.291 ملین روپے کر دیا گیا۔ خرچ 164.109 ملین روپے ہوا، اور 2.182 ملین روپے غیر استعمال رہے (1.31%)۔مجموعی بجٹ: 5,263.687 ملین روپے میں سے صرف 3,283.078 ملین روپے خرچ کیے گئے، جس کے نتیجے میں 28.08% بجٹ بچت ہوئی۔جبکہ محکمہ کے سیکرٹری اور ڈی جی اس بارے میں لاعلم تھے۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بار بار فنڈز واپس کیے جانے پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے آئین کی خلاف ورزی قرار دیا۔
محکمہ معدنیات کی انتظامی ناکامیاں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے تمام مائننگ معاہدوں تک رسائی کا مطالبہ کیا۔چیئرمین نے کہا کہ محکمہ معدنیات کے پاس انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم نہ ہونا ایک سنگین ناکامی ہے۔پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی گئی کہ محکمہ معدنیات کے لیے IT سسٹم کے قیام کے لیے بجٹ مختص کیا جائے۔پبلک اکاونٹس کمیٹی نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اس محکمے کی درست کارکردگی سے جڑی ہوئی ہے۔ا
نااہلی پر سخت اقدامات محکمہ خزانہ کی تاخیر سے جوابدہی پر سخت تنقید کی گئی، اور آئندہ سخت کارروائی کا عندیہ دیا گیا۔غیر مجاز بجٹ اجرا کو اسمبلی قوانین اور حکومتی نظام کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔کمیٹی نے اعلان کیا کہ وہ مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے، بلوچستان کے جائز حقوق واپس لینے اور بدانتظامی و غفلت کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گی.
خبرنامہ نمبر 1187/2025
کوئٹہ، 17 فروری: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی پیر کے روز جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع کے ہاں گئے، جہاں انہوں نے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی اس موقع پر صوبائی وزراء اور اراکین صوبائی اسمبلی بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے وزیر اعلیٰ نے مولانا عبدالواسع سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
خبرنامہ نمبر 1188/2025
استامحمد17 فروری:پولیو ایک خطرناک مہلک وائرس ہے جو ایک بچے سے دوسرے بچے میں منتقل ہو سکتا ہے ان کی جانچ پڑتال کے لیے ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی کی نگرانی میں آج ڈبلیو ایچ او کی تشکیل کردہ ٹیم نے استا محمد شہر کے مختلف ایریاز میں سمپل لینے کا عمل شروع کیا تاکہ ان کی جانچ پڑتال کر کے حقیقی نتائج تک پہنچا جا سکے اگر شہر میں پولیو کے وائرس پائے گئے تو اس حساب سے پولیو مہم کی تیاریاں از سرے نو کرنے کی ضرورت پڑے گی جبکہ ان کی رپورٹ نیگیٹو آئی تو یہ سمجھا جائے گا کہ استا محمد شہر پولیو کے وائرس سے محفوظ ہے پھر اسی تسلسل کے ساتھ پولیو مہم کو جاری رکھا جائے گا اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں آج گھڑی خیرو روڈ شہداد کوٹ بس اڈہ کے گٹر سے سیمپل لیے گئے جس کو لیباٹری ٹیسٹ کے لیے اسلام آباد بھیجا جائے گا اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر استا محمد ارشد حسین جمالی نے کہا کہ امید ہے کہ ٹیسٹ کے نتائج نیگیٹو آئیں گے کیونکہ پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کےلئے ضلعی انتظامیہ نے محکمہ ہیلتھ کے ساتھ ملکر سنجیدگی کے ساتھ اقدامات کئے ہیں انہوں نے اس موقع پر والدین پر بھی زور دیا کہ وہ پولیو سے بچاؤ کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے تشکیل کردہ ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں انہوں نے کہا کہ خدانخواستہ تھوڑی سی لاپرواہی کی وجہ سے ہماری آنے والی نئی نسل عمر بھر معذور رہ سکتی ہے اور یہ ایک معاشرے کے لیے بوجھ بن سکتے ہیں اس لیے والدین کو چاہیے کہ اپنے معصوم بچوں کو کارآمد شہری بنانے کے لیے حکومت کی گھر گھر آنے والی ٹیموں سے مکمل تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں تاکہ ہم اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے میں کامیاب ہو سکیں۔
خبرنامہ نمبر 1189/2025
خزدار 17فروری: ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کی جانب سے شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا گیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار وڈیرہ محمد صالح جاموٹ ڈاکٹر عصمت اللہ محمد شہی ودیگر موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے خضدامیں شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانے کی افادیت تسلیم شدہ حقیقت ہے ماحولیاتی آلودگی کے سدباب کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا انتہائی ضروری ہیں شہری اس مہم میں بڑھ چڑھ کے حصہ لیکر کار خیر کا حصہ بنے ۔ درخت لگانا عین عبادت ہے ۔ میونسپل کارپوریشن خضدار کی جانب سے اس مہم کا آغاز خوش آئند ہے ۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ جنگلات بھی اس مہم کو آگے لیجاکر ضلع میں درخت لگائے اور ان کی دیکھ بھال بھی کریں ۔ انہوں نےکہا کہ موسمیات تبدیلی کے بعد درخت لگانے کی اہمیت کافی حد تک بڑھ چکی ہے اور اس سلسلے میں گورنمنٹ کے ساتھ عام شہری بھی درخت لگانے کے مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
خبرنامہ نمبر 1190/2025
کوئٹہ17 فروری :حکومت بلوچستان اور صادق پبلک اسکول بہاولپور کے اشتراک سے بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ (بیف) کے تحت بلوچستان کے پسماندہ اضلاع کے ہونہار طلبہ و طالبات کے لیے فلی فنڈڈ اسکالرشپ کا اعلان کردیا گیا ہے اس اسکالرشپ کے تحت منتخب طلبہ کو حکومت بلوچستان کے اخراجات پر معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ (بیف) حکام کے اعلامیہ کے مطابق اس اسکالرشپ پروگرام کے لیے داخلہ ٹیسٹ 21 فروری 2025 کو دبئی محل میرج ہال نیو سبزل روڈ (سی پیک روڈ) کوئٹہ میں منعقد ہوگا تمام اہل طلبہ و طالبات کو رول نمبر ایس ایم ایس کے ذریعے بھیجا جائے گا اور فون کے ذریعے مطلع کیا جائے گا جبکہ فہرست فیس بک اور ویب سائٹ پر بھی اپلوڈ کی جائے گی بیف اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ کے جی اور نرسری کے بچوں کا ٹیسٹ نہیں ہوگا انہیں بعد میں انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا والدین اور طلبہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بروقت ٹیسٹ میں شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے.
خبرنامہ نمبر 1191/2025
حب 17فروری:میٹرک کےحالیہ امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام کیلئےوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی ہدایات پر مختلف محکموںکےسیکرٹریز کی جانب سے میٹرک کے امتحانی مراکز میں نقل کی روک تھام کیلیے اقدامات اورایکشن کا سلسلہ جاری ہےسیکرٹری قانون کلیم اللہ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ اٹارنی محمد اسماعیل اورپی ایس ٹو سیکرٹری قانون نے پیر کے روزضلع حب میں مختلف امتحانی سنٹرز کا دورہ اور انتظامات کا جائزہ لیا وہاں موجود عملے سے بات چیت کی مانیٹرنگ ٹیم نے امتحانی سنٹرز میں سیکورٹی کے انتظامات، امیدواروں کے بیٹھنے کے انتظامات پانی اور دیگر سہولیات کا بھی جائزہ لیاانہوں نے امتحانی عملے کوہدایات جاری کیں کہ وہ میٹرک امتحانی مراکز کی حدودمیں نقل کی روک تھام کیلئے ایس اوپیز پر عملدرآمد کرواِئیں مانیٹرنگ ٹیم نےامتحانات میں شریک طلبہ کے پیپر چیک کئے اورطلبہ کی حوصلہ افزائ کرتے ہوئے انہیں کہاکہ وہ محنت اورقابلیت کے رہنما اصولوں کو اپنائیں سیکرٹری محکمہ قانون بلوچستان کی جانب سے تشکیل کردہ مانیٹرنگ کمیٹی کے ممبر ڈسٹرکٹ اٹارنی،محمد اسماعیل ڈسٹرکٹ اٹارنی حب آکاش کمار اور پی ایس ٹو سیکرٹری لاء شاہ نواز شاہ نے بوائز ہائی سکول حب اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول حب کے امتحانی مراکز کا دورہ بھی کیا۔
خبرنامہ نمبر 1192/2025
کوئٹہ, 17 فروری : حکومت بلوچستان اور صادق پبلک اسکول بہاولپور کے اشتراک سے بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ (بیف) کے تحت بلوچستان کے پسماندہ اضلاع کے ہونہار طلبہ و طالبات کے لیے فلی فنڈڈ اسکالرشپ کا اعلان کردیا گیا ہے اس اسکالرشپ کے تحت منتخب طلبہ کو حکومت بلوچستان کے اخراجات پر معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ (بیف) حکام کے اعلامیہ کے مطابق اس اسکالرشپ پروگرام کے لیے داخلہ ٹیسٹ 21 فروری 2025 کو دبئی محل میرج ہال نیو سبزل روڈ (سی پیک روڈ) کوئٹہ میں منعقد ہوگا تمام اہل طلبہ و طالبات کو رول نمبر ایس ایم ایس کے ذریعے بھیجا جائے گا اور فون کے ذریعے مطلع کیا جائے گا جبکہ فہرست فیس بک اور ویب سائٹ پر بھی اپلوڈ کی جائے گی بیف اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ کے جی اور نرسری کے بچوں کا ٹیسٹ نہیں ہوگا انہیں بعد میں انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا والدین اور طلبہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بروقت ٹیسٹ میں شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔