January 22, 2025
File 1 News

16-9-2024

خبرنامہ نمبر5420/2024
کوئٹہ 16ستمبر۔گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے عید میلاد النبی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہم بحیثیت مسلمان 12 ربیع الاول کے اس بابرکت دن کو پوری انسانیت کے عظیم ترین پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کی یاد مناتے ہیں۔ وہ تمام انسانوں کیلئے تاقیامت رحمت العالمین اور مشعل راہ ہیں. محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات سے آج بھی ہماری زندگی نیکی اور تقویٰ سے معمور ہو سکتی ہے. ملت اور امت کو درپیش مسائل ومشکلات سے چھٹکارا پانے کیلئے ان کی زندگی ہی ہم سب کیلئے روشن ماڈل ہے۔ انکی شفقت، حکمت اور قیادت نے دنیا کو وحدانیت، سماجی انصاف اور دیرپا امن کی جانب مدد و رہنمائی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ دعا کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ دنیا کے تمام مسلمانوں میں مکمل اتحاد، اتفاق اور یکجہتی پیدا فرمائے تاکہ ایک ملت واحدہ کیطرح متحد ہو جائیں. جشن عید میلاد النبی کے موقع پر یہ بھی ضروری ہے کہ ہم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر غور کریں، یتیموں اور غریبوں کو مالی معاونت فراہم کریں اور آپ کے عظیم کردار اور تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی بھرپور کوشش کریں۔ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم بلا رنگ و نسل تمام انسانوں میں محبت، بھائی چارہ، بردباری اور نیکی کو پھیلائیں، گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے دعا کی کہ اللہ کی رحمتیں نازل ہوں محمد عربی اور ان کی آل پر۔پروردگار ہمیں نیکی، ہمدردی اور خیر و مدد کے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے – آمین
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5421/2024
کوئٹہ16 ستمبر ۔وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبائی وزیر بلدیات سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی کے ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک زیرک اور معتبر سیاست دان اور قبائلی شخصیت تھے جنہوں نے بلوچستان کے سیاسی اور قبائلی نظام میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا اپنے جاری ایک تعزیتی بیان میں وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہمارے پارلیمانی ساتھی سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی موجودہ بلوچستان کابینہ کے متحرک رکن تھے جن کی اچانک رحلت ایک بہت بڑا صدمہ ہے بلوچستان ایک سنجیدہ اور مخلص سیاستدان سے محروم ہو گیا سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلاءصدیوں تک پر نہیں ہوگا وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں ہم سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اللہ تعالٰی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5422/2024
کوئٹہ 16ستمبر۔ صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے صوبائی وزیر بلدیات سردار سرفرازچاکر خان ڈومکی کی وفات پر گہرے دکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر وجمیل عطا فرمائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5423/2024
کوئٹہ 16 ستمبر۔صوبائی وزیر لائیو اسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ بخت محمد کاکڑ نے صوبائی وزیر بلدیات و ڈومکی قبیلہ کے سربراہ سردار سرفراز چاکر ڈومکی کے طویل علالت کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سردار سرفراز چاکر ڈومکی کی وفات سے جو کمی پیدا ہوئی وہ کمی ہمیشہ رہے گی اور ان کی رحلت سے یہ خلا مدتوں پر نہیں ہو سکے گا حکومت بلوچستان و صوبے کی عوام غم اور دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5424/2024
کوئٹہ 16ستمبر۔صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نےصوبائی وزیر چاکر خان ڈومکی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے یہاں سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ چاکر خان ڈومکی کے اچانک انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا۔سردار سرفراز ڈومکی کی وفات سے بلوچستان غیور سیاستدان سے محروم ہوگیا مرحوم نے ہمشیہ بلوچستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا ان کی صوبے کیلے خدمات کو کھبی فرمواش نہیں کیا جاسکتا ہےہم آزمائش کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے دعا کی کہاللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے صوبائی حکومت غم کی اس گھڑی میں انکے خاندان کیساتھ برابر کے شریک ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5425/2024
کوئٹہ16 ستمبر ۔صوبائی وزیر آبپاشی اور پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن میر محمد صادق عمرانی نے ڈومکی قبیلے کے سربراہ اور صوبائی وزیر بلدیات سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ سردار سرفراز خان ڈومکی کے انتقال سے بلوچستان ایک قبائلی سردار اور مخلص زیرک سیاستدان سے محروم ہوا، صوبائی وزیر نے کہا کہ مرحوم سردار سرفراز ڈومکی ملک اور صوبے کی ترقی کیلئے ہمیشہ کوشاں رہے بلوچستان کے لوگ ان کی سیاسی، سماجی خدمات اور قبائل کے مابین برادرانہ تعلقات کیلئے کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور ان کے انتقال سے صوبے میں قبائلی اور سیاسی امور میں پیدا ہونے والا خلا کبھی بھی پر نہیں ہوگا، میر صادق عمرانی نے کہا کہ دکھ اور غم کے اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان اور ڈومکی قبیلہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں، انہوں نے دعائ کی کہ اللّٰہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطائ فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءکرے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5426/2024
کوئٹہ، 16 ستمبر۔ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے صوبائی وزیر بلدیات سردار سرفراز چاکر ڈومکی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ سردار سرفراز چاکر ڈومکی نے ہمیشہ بلوچستان کی ترقی اور قومی ہم آہنگی کے لیے بے پناہ خدمات سر انجام دیں۔ ان کے انتقال سے صوبہ ایک تجربہ کار اور مخلص رہنما سے محروم ہو گیا ہے۔ انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5427/2024
کوئٹہ، 16 ستمبر:۔مشیر برائے صنعت و حرفت میر علی حسن زہری نے صوبائی وزیر بلدیات سردار سرفراز چاکر ڈومکی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں صوبائی مشیر برائے مشیر برائے صنعت و حرفت میر علی حسن نے کہا کہ سردار سرفراز چاکر ڈومکی نے ہمیشہ بلوچستان کی ترقی اور قومی ہم آہنگی کے لیے بے پناہ خدمات سر انجام دیں۔ ان کے انتقال سے صوبہ ایک تجربہ کار اور مخلص رہنما سے محروم ہو گیا ہے۔ انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5428/2024
کوئٹہ16 ستمبر۔ صوبائی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے صوبائی وزیر بلدیات سردار سرفراز چاکر ڈومکی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک جاری کردہ بیان میں صوبائی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ سردار سرفراز چاکر ڈومکی نے ہمیشہ بلوچستان کی ترقی اور قومی ہم آہنگی کے لیے بے پناہ خدمات سر انجام دیں۔ ان کے انتقال سے صوبہ ایک تجربہ کار اور مخلص رہنما سے محروم ہو گیا ہے۔ انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5429/2024
کوئٹہ 16 ستمبر ۔ رکن صوبائی اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے سینئر خاتون رہنما محترمہ شہناز عمرانی نے رکن صوبائی اسمبلی اور صوبائی وزیر بلدیات سردار سرفراز خان ڈومکی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ سردار سرفراز خان ڈومکی ایک قبائلی سردار ہونے کے ساتھ ساتھ مخلص سیاسی رہنما بھی تھے جنہوں نے پوری زندگی اصولوں پر مبنی سیاست کی، محترمہ شہناز عمرانی نے کہا کہ مرحوم سردار سرفراز ڈومکی کے سیاسی اور قبائلی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاءکبھی بھی پر نہیں ہوسکتا، خاتون رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ غم کے اس مشکل گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں، انہوں نے دعاءکی کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم سردار کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاءفرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءکرے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5430/2024
کوئٹہ۔ 16 ستمبر ۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے صوبائی وزیر بلدیات سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی کے انتقال پر اظہار افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی ایک معتبر اور وضح دار سیاست دان اور قبائلی شخصیت تھے مرحوم نے ہمیشہ قومی یکجہتی اور بلوچستان کی ترقی کے لئے مثبت کردار ادا کیا اپنے جاری ایک تعزیتی بیان میں ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی کی رحلت سے بلوچستان ایک باصلاحیت سیاست دان اور ایک مثبت قبائلی شخصیت سے محروم ہو گیا ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی بلوچستان کی پارلیمانی سیاست اور قبائلی خدمات کے تناظر میں انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا شاہد رند نے دعا کی کہ اللہ تعالٰی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5431/2024
ژوب16ستمبر۔ ڈپٹی کمشنر محبوب احمد نے نے آئی ٹی ٹریننگ سینٹر ژوب کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ژوب نے سنٹر سٹاف اور سنٹر میں کلاسز لینے والے طلباءسے ملاقات کی۔ ڈسٹرکٹ انفارمیشن ٹیکنالوجی آ فیسر سمت اللہ خان ناصر نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ موجودہ سنٹر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کوششوں سے فعال کیا گیا ہے۔اس ادارے میں ایک سال کے اندر 80 سے زائد سرکاری ملازمین کو تربیت دی گئی ہے۔ اسکولوں اور کالجوں کے 800 سے زائد طلباءکو آفس آٹومیشن اور دیگر آئی ٹی کورسز فراہم کیے گئے ہیں۔ آئی ٹی ٹریننگ سنٹر ژوب ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ، کوئٹہ میں بھی رجسٹرڈ ہے۔ یہ 6 ماہ کا CIT (سرٹیفکیٹ ان انفارمیشن ٹیکنالوجی)، ایک سالہ DIT (ڈپلومہ) فراہم کر رہا ہے۔انفارمیشن ٹیکنالوجی میں۔ مزید یہ کہ، آئی ٹی ٹریننگ سنٹرژوب نے نیشنل ووکیشن اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC) کے لیے وزیراعظم کے خصوصی اقدام برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام کو شروع کرنے کے لیے رسمی کارروائیاں بھی مکمل کر لی ہیں اور آئی ٹی ٹریننگ سینٹر ژوب کوئٹہ کے بعد بلوچستان کا پہلا ادارہ ہے جہاں DigiBizz فری لانسنگ اور انٹرپرینیورشپ پروگرام کرایا جاتا ہے۔ڈپٹی کمشنر محبوب احمد نے آئی ٹی سنٹر ژ وب کی کوشش کو سراہا اور انہیں مزید بھی جدید ٹیکنالوجی کی تربیت کو تیز کرنے کی ہدایت کی اور اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دھانی کرائی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5432/2024
گوادر16ستمبر۔ ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن کی قیادت میں عوام کو صحت کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں، ڈپٹی کمشنر نے 250 بارڈر پر فری ایمبولینس سروس کا
آغاز کیا ہے جو ہنگامی صورتحال میں زائرین اور دیگر مسافروں کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرتی ہے، اور ضرورت پڑنے پر مریضوں کو شہر کے بڑے اسپتالوں میں منتقل کرتی ہے۔یہ مفت ایمبولینس سروس خصوصی طور پر غریب اور مستحق مریضوں کے لیے مہیا کی گئی ہے، تاکہ وہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں فوری طبی امداد حاصل کر سکیں۔ حالیہ اقدامات کے تحت، اس سروس کا دائرہ پاک- ایران 250 بارڈر تک وسیع کر دیا گیا ہے، جہاں زائرین اور مسافر باآسانی مستفید ہو سکیں گے۔فری ایمبولینس سروس کے انچارج، جمال رحیم نے بتایا کہ کل دو مریضوں کو ہنگامی حالات کے پیش نظر 250 بارڈر سے جی ڈی اے اسپتال پاک-چائنہ (انڈس اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کے تحت چلتا ہے) منتقل کیا گیا، جہاں ان کا بر وقت علاج ممکن ہوا۔یہ سروس نہ صرف زائرین اور مسافروں کے لیے ایک اہم سہولت ثابت ہو رہی ہے، بلکہ ضلع بھر میں غریب اور نادار افراد کے لیے بھی ایک اہم ریلیف کا ذریعہ بنی ہوئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن کی کاوشوں سے، صحت کی بہتر سہولیات اب ہر ایک کی دسترس میں ہیں، جو عوامی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5433/2024
حب16ستمبر۔ڈپٹی کمشنرحب روحانہ گل کاکڑ کے زیر صدارت عیدمیلادالنبی کی سیکیورٹی امور کے حوالے سے اجلاس کا انعقادہوا.اجلاس میں عیدمیلا النبی کے ریلی روٹس کی سیکیورٹی کے حوالے سے مشاورت کی گئ۔اجلاس میں موٹرسائیکل ریلی اور12ربیع الاول کے مرکزی جلوس کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کیلئے پولیس کو ہاءالرٹ رکھنے کا فیصلہ کیا اجلاس میں دینی جماعتوں کے رہنماﺅں نے بارہ ربیع الاول کے اپنے پروگرام انتظامیہ کیساتھ شیئر کئے میونسپل کارپوریشن حب کے نمائندے عرفان کو عید میلاد النبی کے جلوس روٹس کی صفاِء کا حکم دیا ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت منعقدہ میٹنگ میں ساکران بند مراد عباس گوٹھ قادربخش گوٹھ دریجی تحصیل وندر تحصیل گڈانی میں ہونے والے بارہ ربیع الاول کےجلوسوں کو مکمل سیکیورٹی فراہمی کا فیصلہ۔کیا گیا اجلاس میں ضلعی انتظامیہ نے شہر کے سات فیڈر میں عید میلاد کے موقع پر کے الیکٹرک منیجمنٹ کو لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کے احکامات دیے۔اجلاس میں ایس پی حب محمد عثمان معروف ایم ایس جام غلام قادرہسپتال ناصرشیخ کے الیکٹرک منیجر سنیل کمارلسبیلہ پریس کلب جنرل سیکرٹری عبدالعزیزلاسی حب پریس کلب کے نمائندہ لعل محمد برفت اورمختلف دینی جماعتوں کےعلمائے کرام شریک ہوئے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5434/2024
کوئٹہ 16ستمبر آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے کہا کہ کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ کا بنیادی مقصد امن وامان کے قیام اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانااورجدید ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کوئٹہ میں سیکورٹی اور نگرانی کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھاناہے۔اجلاس میں ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز احمد گورایا ، اے آئی جی آپریشن محمد عاصم ، پراجیکٹ ڈائر یکٹر سیف سٹی طارق بزنجو نے شرکت کی۔ پراجیکٹ ڈائر یکٹر سیف سٹی نے آئی جی پولیس بلوچستان کو پراجیکٹ کے مختلف شعبہ جات اور کام کی نوعیت پربریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میںدیگر ترقیاتی پراجیکٹس کی وجہ سے کوئٹہ سیف سٹی کے فیڈنگ فائبر کٹ جاتے ہیں جسکی وجہ سے اندرون شہر یا مختلف انٹری پوائنٹس کی فیڈز میں خلل پڑ ھ جاتی ہے اوربسا اوقات مانیٹرنگ متاثر ہو جاتی ہے جس کے لئے کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ کی ٹیم ان کیمروں کو دوبارہ بحال کرنے کے لئے مسلسل کوشاں رہتی ہے۔ آئی جی پولیس بلوچستان نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت نگرانی کیمروں کی تعداد مزید بڑھانے کے لئے دوسرے فیز پر پیش رفت تیز کرنے کے لئے اقدامات کریں اور جہاں پرحالیہ نصب کمیروں کی فیڈکسی بھی وجہ سے متاثر ہے ان کو جلد از جلد فعال کیا جائے۔ بلائینڈ اسپاٹس اور زیادہ جرائم والے علاقوں میں کوریج کو وسعت دی جائے تاکہ باقی ماندہ فیڈز کے ذریعے اہداف کو حاصل کیا جاسکے۔آئی جی پولیس بلوچستان نے ہدایت کی کہ تما م سرویلنس فیڈز اور ہنگامی خدمت کو مربوط کرنے کے لئے پولیس کے دیگر مواصلاتی نظام کوبھی جلد از جلد پراجیکٹ سے منسلک کیا جائے اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے ریئل ٹائم مانیٹرنگ کے نظام کو فعال کر تے ہوئے پراجیکٹ کے ثمرات کو مزید نمایا ں کیاجائے۔آئی جی پولیس بلوچستان نے سیف سٹی پراجیکٹ کی مجموعی کار کار دگی پر اطمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یقینا مذکورہ پراجیکٹ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیتوں میں اضافہ کر رہا ہے تاہم اس میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Pictorial News

21-01-2025

News

21-01-2025

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

News

20-01-2025