January 16, 2025
News

16-01-2025

خبرنامہ نمبر370/2025

کراچی 16 جنوری۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل جمعے کو کراچی میں تعینات امریکی قونصل جنرل سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات کا مقصد پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، موجودہ سیاسی صورتحال سے نمٹنے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ گورنر بلوچستان لاس اینجلس، کیلیفورنیا میں حالیہ تباہ کن آتشزدگی پر امریکی قونصل جنرل سے یکجہتی کا اظہار بھی کریں گے جس کے نتیجے میں اب تک کافی جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں۔ اس ضمن میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ جیسا کہ ہم پل پل بدلتی ہوئی دنیا میں آگے بڑھ رہے ہیں، ضروری ہے کہ ہم اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ باہمی تعلقات کو مزید خوشگوار بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں تعینات امریکی قونصل جنرل نے دونوں دوست ممالک کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر371/2025
کچھی 16 جنوری۔ ڈپٹی کمشنر کچھی جہانزیب بلوچ کی زیر صدارت فروری میں شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈاکٹرز ضلعی افسران شریک تھے اجلاس کے موقع پر شروع ہونے والی پولیو مہم کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہانزیب بلوچ نے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی ہم سب کے مفاد میں ہے اس لیے پوری کوشش کی جائے کہ تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں تاکہ مہم کامیابی سے ہم کنار ہو سکے اس وقت ہمیں سنجیدگی کے ساتھ اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے اور سابقہ مہم میں جو وجوہات سامنے آئی تھی ان کے تدارک کے لیے بھی ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تاکہ بچوں کو پولیو کے مرض سے محفوظ رکھا جا سکے ہم سب پر لازم ہے کہ اس قومی فریضے کی ادائیگی کو ہر صورت کامیاب کیا جائے جب تک تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اس میں اپنا حصہ نہیں ڈالیں گے تب تک پولیو مہم میں وہ کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی جس کے ہم خواہش مند ہیں اس لئے ضروری ہے کہ ہم مہم میں مخلصی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینے ھونگے کوتاہی ہرگز نہیں ھونی چاہیے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر372/2025
استامحمد16 جنوری۔ ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی کی زیر صدارت باغ ہیڈ ایریگیشن ریسٹ ہاوس میں کھلی کچہری منعقد کی گئی جس میں تمام ضلعی آفیسرز اور ان کے نمائندگان کی موجودگی میں عوام کے مسائل سنے عوام نے اس کھلی کچہری میں اپنی شرکت کو یقینی بناکر اپنے مسائل کے متعلق تحریری و زبانی طور پر آگاہی فراہم کی کھلی کچہری کے موقع پر آبنوشی، نکاسی آب کی مکمل بحالی شہر میں صفائی ستھرائی کے عمل میں بہتری لانے افسران کی جانب سے عوام کے مسائل کو فوری حل کرنے ایریگیشن ڈرینیج سسٹم کی مکمل بحالی۔کیر تھر کینال سے منصفانہ کسانوں کو زرعی پانی کے تقسیم کار کو بہتر بنانے شہر کے خستہ حال سڑکوں کی مکمل بحالی تعلیمی نظام میں بہتری لانے لائیو سٹاک کے شعبے سے وابستہ افراد کے لیے بہتر اقدامات اٹھانے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی طبی سہولیات کے متعلق کئی شکایات پیش کی گئی ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی نے کئی شکایات کو موقع پر ہی حل کرنے کے ہدایات دی جبکہ دیگر شکایات کے تدارک کے لیے سائلین کو تسلی بخش جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے جائز مسائل حل کرنے کے لیے صوبائی سطح پر انہیں اٹھایا جائے گا تاکہ لوگوں کو جو مشکلات درپیش آرہی ہیں ان کے حل کے لیے فوری انداز میں ایکشن لیا جائے انہوں نے افسران کو احکامات دیے کہ کھلی کچہری کے موقع پر جن جن محکموں کی کارگردگی کے حوالے سے شکایات سامنے آئی ہیں ان افسران پر لازم ہے کہ وہ ان مسائل کے حل کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کریں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے ایریگیشن ڈرینیج حکام پر لازم ہے کہ وہ سسٹم کی مکمل بحالی کو یقینی بنانے اور لوگوں کی شکایات کے حل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Pictorial News

16-01-2025

Tenders

DGPR ADVETISEMENTS

News

15-01-2025

Pictorial News

15-01-2025

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS