15th-March-2026

خبرنامہ نمبر3086/2026
کوئٹہ، 15 مارچ ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اسلاموفوبیا کے تدارک کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ اسلام امن، آشتی، رواداری اور انسانیت کی فلاح کا دین ہے جو پوری انسانیت کے لیے محبت، عدل اور باہمی احترام کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف خطوں میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحانات نہ صرف تشویشناک ہیں بلکہ عالمی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے بھی ایک سنجیدہ خطرہ بن چکے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہمات، تعصب اور امتیازی رویوں کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس مقصد کے لیے عالمی برادری کو متحد ہو کر موثر اقدامات کرنا ہوں گے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے اسلاموفوبیا کے تدارک کے عالمی دن کی منظوری امت مسلمہ کی ایک اہم سفارتی کامیابی ہے، جو اس مسئلے کی سنگینی کو عالمی سطح پر اجاگر کرتی ہے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اسلام کو انتہا پسندی اور تشدد سے جوڑنا ایک منظم اور سوچی سمجھی سازش ہے جس کا مقصد اسلام کے حقیقی اور پرامن تشخص کو مسخ کرنا ہے، تاہم مسلمان دنیا بھر میں اس منفی پروپیگنڈے کا شعور اور اتحاد کے ساتھ مقابلہ کریں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی دھرتی صدیوں سے بین المذاہب ہم آہنگی، برداشت اور بھائی چارے کی روشن مثال رہی ہے، جہاں مختلف مذاہب اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے لوگ باہمی احترام اور امن کے ساتھ زندگی بسر کرتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت بلوچستان تمام مذاہب کے پیروکاروں کے حقوق اور ان کے مذہبی شعائر کے احترام کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3087/2026
کوئٹہ 15مارچ ۔ صوبائی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن حاجی علی مدد جتک نے رکن صوبائی اسمبلی ملک نعیم بازئی کے والد رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی کے دادا بازئی قبیلے کی بزرگ و معزز شخصیت ملک سیف اللہ بازئی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک تعزیتی بیان میں حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ مرحوم ملک سیف اللہ بازئی ایک باوقار قبائلی رہنما اور نہایت بااخلاق شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے ہمیشہ علاقے میں بھائی چارے، اتحاد اور عوامی خدمت کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ ان کی وفات سے بازئی قبیلے اور علاقے کو ایک بڑا نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم کی سماجی اور قبائلی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے رکن صوبائی اسمبلی ملک نعیم بازئی اور دیگر لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3088/2026
کوئٹہ15 مارچ ۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند نے اسلاموفوبیا کے تدارک کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ اسلام امن، رواداری، برداشت اور بھائی چارے کا مذہب ہے جو انسانیت کو باہمی احترام، انصاف اور ہم آہنگی کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کو انتہا پسندی اور تشدد سے جوڑنا نہ صرف حقیقت کے منافی ہے بلکہ یہ ایک بدقسمت اور منفی رجحان کی عکاسی کرتا ہے جس کا مقابلہ عالمی سطح پر مو¿ثر انداز میں کرنا ضروری ہے شاہد رند نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے تدارک کے عالمی دن کو 15 مارچ کو منانا پاکستان کی سفارتی سطح پر ایک بڑی کامیابی ہے، جس کے ذریعے عالمی برادری کو اس مسئلے کی سنگینی سے آگاہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عالمی فورمز پر اسلام کے حقیقی، معتدل اور پرامن تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے جرات مندانہ آواز بلند کی اور دنیا کو یہ باور کرایا کہ اسلام امن اور انسانیت کا پیغام دیتا ہے معاون وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان حکومت صوبے میں مذہبی رواداری، بین المذاہب ہم آہنگی اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے تاکہ مختلف مذاہب اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے افراد امن اور احترام کے ساتھ زندگی گزار سکیں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف منظم پروپیگنڈے، تعصب اور نفرت انگیز مہمات کا خاتمہ ناگزیر ہے اور عالمی برادری کو اس حوالے سے موثر اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ شاہد رند نے اس امر پر بھی زور دیا کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں کسی بھی مذہب کی توہین یا اس کے ماننے والوں کے جذبات کو مجروح کرنا نہ صرف اخلاقی اقدار کے منافی ہے بلکہ یہ بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کے بنیادی اصولوں کی بھی خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور خصوصاً بلوچستان ایک ایسی دنیا کے خواہاں ہیں جہاں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مساوی احترام حاصل ہو اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی سطح پر شعور کی بیداری وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، جبکہ انتہا پسندی اور نفرت کے رجحانات کا خاتمہ صرف مکالمے، برداشت اور باہمی احترام کے فروغ سے ہی ممکن ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3089/2026
دکی15مارچ ۔ ایس پی دکی منصور بزدار کی نگرانی میں شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ کیا گیا اور مختلف مقامات پر سنیپ چیکنگ بھی کی گئی۔فلیگ مارچ میں ڈی ایس پی آصف خجک سمیت پولیس کی بھاری نفری اور پیٹرولنگ کرنے والی ٹیموں نے شہر کے مختلف شاہراہوں اور حساس علاقوں کا گشت کیا جبکہ پولیس اہلکاروں نے شہر کے اہم داخلی و خارجی راستوں سمیت مختلف مقامات پر سنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک افراد اور گاڑیوں کی تلاشی بھی لی۔اس موقع پر ایس پی منصور بزدار نے کہا کہ فلیگ مارچ اور سنیپ چیکنگ کا مقصد رمضان المبارک کے بابرکت مہینے اور آنے والی عید کے موقع پر عوام کو پرامن ماحول فراہم کرنا اور شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس ہمہ وقت چوکس ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 3090/2026
کوئٹہ15مارچ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات کی روشنی میں بلوچستان ریونیو اتھارٹی نےصوبے میں ٹیکس نظام کو مزید شفاف، مؤثر اور کاروبار دوست بنانے کیلئے مختلف نئے قواعد و ضوابط متعارف کرانے اور موجودہ قوانین میں ترامیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اتھارٹی کے مطابق ان اقدامات کا مقصد شفافیت کو فروغ دینا، ٹیکس دہندگان کیلئے آسانیاں پیدا کرنا، کاروبار کرنے میں سہولت فراہم کرنا، قانون کی پاسداری کو یقینی بنانا اور صوبہ بلوچستان کے عوام کیلئے محصولات میں اضافہ کرنا ہے۔ بی آر اے کے مطابق بلوچستان سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2015 کے تحت درج ذیل قواعد و ضوابط تشکیل دیے گئے ہیں یا ان میں ترامیم کی گئی ہیں۔
• Balochistan Sales Tax on Services (Audit) Rules, 2026
• BSTS (Best Judgment Minimum Tax Liability) Rules, 2026
• BSTS e-Invoice Monitoring System Rules, 2026
• BRA Reward Rules, 2026
• Amendment in BSTS Special Procedure (Online Integration of Business) Rules, 2022
• Amendment in BSTS Balochistan Place of Provision of Services Rules, 2022
• Amendment in BSTS Balochistan Sales Tax on Services Rules, 2018
• Amendment in BSTS Balochistan Sales Tax Special Procedure (Transportation or Carriage of Petroleum Oils through Oil Tankers) Rules, 2019 (Amendment Rules 2021)
• Amendment in BSTS Balochistan Sales Tax Special Procedure (Withholding) Rules, 2018
اتھارٹی کے مطابق ان اصلاحات کے ذریعے ٹیکس نظام کو جدید ڈیجیٹل تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف کاروباری سرگرمیوں کی بہتر دستاویز بندی ممکن ہوگی بلکہ ٹیکس دہندگان کیلئے طریقہ کار بھی زیادہ آسان اور شفاف بنے گا۔ بی آر اے کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات صوبے میں قانون کی پاسداری کو فروغ دینے، ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور محصولات میں اضافہ کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے، جس کے نتیجے میں بلوچستان میں عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے وسائل میں مزید بہتری آئے گی۔
۔۔۔

خبرنامہ نمبر3091/2026
کوئٹہ، 15 مارچ۔ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے پرسنل اسٹاف افسر سید امین کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی رہائش گاہ پر جا کر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی مولانا عبدالواسع نے مرحوم کے لیے مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی انہوں نے کہا کہ والدین کا سایہ اولاد کے لیے بہت بڑی نعمت ہوتا ہے اور ان کا بچھڑ جانا ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے اس موقع پر مولانا عبدالواسع اور ان کے رفقاء نے سید امین سمیت جملہ لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3092/2026
چمن 15مارچ ۔ چمن کے غیور قبائلی وسیاسی لوگوں نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے کار اور پیدل ریلی نکالی ریلی کے شرکاء نے پاک فوج اور آپریشن غضب للحق کی حمایت میں نعرے لگاتے رہیں ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں قومی پرچم ،بینئرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز زنداباد کے نعرے درج تھے ریلی کے شرکائ نے شہر کے مختلف بازاروں میں پاکستان اور پاک فوج زنداباد کے نعروں سے گونجتی رہی اور ریلی کے شرکاءنے پاک فوج اور آپریشن غضب للحق کے حق میں فلک شگاف نعرے بازی کی ریلی کے اختتام پر ریلی کے شرکائ نے وطن سے وفاداری کا اظہار کرتے ہوئے ملک کی سلامتی اور بقا کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر 3093/2026
لورالائی15مارچ .۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لورالائی رینج جنید احمد شیخ کی ہدایات اور ایس ایس پی لورالائی ڈاکٹر فہد احمد کی نگرانی میں منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ایس ڈی پی او کریم مندوخیل کی زیر نگرانی ایس ایچ او طورتھانہ لورالائی سب انسپکٹر محمد عارف باتوزئی کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر تین کلوگرام سے زائد چرس اور ایک پستول برآمد کیا گیا۔گرفتار ملزمان میں1. محمد نظر ولد فیض بخش قوم سیال، سکنہ چوک قریشی، جس کے قبضے سے ایک پستول اور ایک کلو 150 گرام چرس برآمد ہوئی۔2. سردار احمد ولد محمد زمان قوم حمزازئی، سکنہ میختر، جس کے قبضے سے ایک کلو 230 گرام چرس برآمد کی گئی۔3. عابد خان ولد خڑگے قوم حمزازئی، سکنہ میختر، جس کے قبضے سے 630 گرام چرس برآمد ہوئی۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات رکھنے کے الزام میں کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے، جبکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر بلوچستان آرمز ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس کارروائی سے منشیات کے مزید نیٹ ورک کے بارے میں اہم انکشافات سامنے آسکتے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 3094/2026
کوئٹہ 15مارچ۔ صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبداہرحمن کھتیران نے رکن صوبائی اسمبلی ملک نعیم بازئی کے والد رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی کے دادا بازئی قبیلے کی بزرگ و معزز شخصیت ملک سیف اللہ بازئی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک تعزیتی بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ مرحوم ملک سیف اللہ بازئی ایک باوقار قبائلی رہنما اور نہایت بااخلاق شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے ہمیشہ علاقے میں بھائی چارے، اتحاد اور عوامی خدمت کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ ان کی وفات سے بازئی قبیلے اور علاقے کو ایک بڑا نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم کی سماجی اور قبائلی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔صوبائی وزیر سردار عبداہرحمن کھتیران نے رکن صوبائی اسمبلی ملک نعیم بازئی اور دیگر لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *