خبرنامہ نمبر4946/2025
کوئٹہ 15جولائی :۔وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اورصوبائی وزیر میر علی حسن زہری کے حلقہ انتخاب میں حب اسپیشل اکنامک زون منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے وفاقی حکومت کے تعاون سے تین ارب کی لاگت کا منصوبہ صنعتی ترقی کی جانب سے اہم پیشرفت ہے وزارت دفاعی پیداواروانڈسٹریز کی جوائنٹ سیکریٹری عزراجمالی اورمانیٹرنگ افسر انجینئر شعیب کی سربراہی میں ٹیم نے لیڈا کا دورہ کیا۔اوربلوچستان میں صنعتی شعبے کی ترقی وفروغ کے حوالے سے حب اسپیشل اکنامک زون پراجیکٹ سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ایم ڈی لیڈالیاقت کاشانی نے وفاقی جوائنٹ سیکریٹری کو پراجیکٹ پر پیشر فت سے متعلق بریفنگ دی بریفنگ میں بتایا گیا کہ 75فیصدفزیکل 65فیصد فنانشل پروگریس کیساتھ منصوبے پر کام جاری ہے ا یم ڈی لیڈا نے بریفنگ میں بتایا کہ حب اسپیشل اکنامک زون منصوبے کے تحت چارسوچھ ایکڑ رقبے پر 65نئے صنعتی فیکرٹریاں دس ویئر ہاﺅس اور4کمرشل سیکٹر کے یونٹس قائم ہونگے صنعتی ترقی کے ان منصوبوں کی بدولت روزگارکے نئے مواقع پید اہونگے اجلاس میں پرمنصوبے کی بروقت تکمیل اوردیگر مسائل کے حوالے سے بھی وفاقی جوائنٹ سیکرٹری کو آگاہ کیا گیا ایم ڈی لیڈا نے وفاقی جوائنٹ سیکرٹری کو بتایا کہ منصوبے کی تکمیل کیلئے 300ملین کی ضرورت ہے وفاقی حکومت کی جانب سے 100ملین کے فنڈزکا اجراءکیا گیا ہے ضروریات کی مطابق فنڈز کا اجراءممکن ہو تو منصوبے کو رواں سال کامیابی سے مکمل کیا جاسکتا ہے۔ وفاقی جوائنٹ سیکریٹری نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اس معاملے پر اعلیٰ حکام سے بات کرینگے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4947/2025
قلعہ عبداللہ 15جولائی۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان ایک روزہ دورے پر قلعہ عبداللہ پہنچ گئے کے ہمراہ ڈائریکٹر ڈوپلیمنٹ کوئٹہ ڈویژن ظہور احمد بھی موجود تھے۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ترقیاتی منصوبوں اور دیگر معاملات کے بارے میں اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ ریاض احمد داوڑ نے ضلع میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی پیش رفت اور فنڈز کے حوالے سے اقدامات کے حوالے سے تفصیلا آگاہ کیا۔اجلاس میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اس کے علاو¿ہ کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی معائنہ کیا اور اس موقع پر انہیں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلا بریفنگ دی گئی۔ ان ترقیاتی منصوبوں میں آب نوشی ،سڑکوں کی تعمیر اور عوامی فلاح وبہبود شامل ہیں۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے اس موقع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیار کے مطابق تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اس کے علاوہ اجتماعی نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے۔ عوام کے دیرینہ مسائل ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سڑکوں کی بہتری کے حوالے سے اقدامات پر زور دیا جائے انہوں نے کہا کہ دور دراز کے علاقوں میں صحت اور تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے اس حوالے سے منصوبوں کو جلد از جلد تکمیل کو ممکن بنایا جائے تاکہ عوام کو ان منصوبوں سے استفادہ حاصل کرسکے۔دورے کے موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ اور ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ ریاض احمد داوڑ نے درخت لگا کر ضلعے میں شجرکاری مہم کا بھی باقاعدہ افتتاح کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4948/2025
حب15جولائی :۔ایکسئین محکمہ مواصلات وتعمیرات حب انجینئر عبدالوہاب زہری کی زیر صدارت منگل کے روز میٹنگ کا انعقاد کیا گیا اجلاس میں محکمے کے انجینئرز نے پیرکس روڈ کے تعمیراتی منصوبے کے حوالے سے ایگزیکٹیو انجینئر کو بریفنگ دی بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبائی وزیر زراعت کوآپریٹیو میر علی حسن زہری کے فنڈز سے ضلع حب میں روڈسیکٹر کے متعدداسکیمات پر کام جاری ہیں صوبائی وزیر میر علی حسن زہری نے صنعتی شہر حب کو بائی پاس سے لنک کرنے والی پیرکس روڈکے تعمیراتی کام کیلئے فنڈز کی منظوری دی ہے اورکنٹریکٹر فرم کو ورک آرڈر جاری کردیا گیا ہے اس موقع پر ایکسئین محکمہ مواصلات تعمیرات حب انجینئرعبدالوہاب زہری نے پیرکس روڈ کے کنٹریکٹر کو کام فوری شروع کرنے اورمشینری سائٹ پر پہنچانے کا حکم دیا ایگزیکٹیو انجینئرحب نے کہا کہ پیرکس روڈپر ہیوی ٹریفک کے پیش نظر روڈ کا ارتھ ورک اورڈیزائن اسٹرکچر پی سی ون کے مطابق تعمیر کروایا جائیگا تاکہ ہیوی لوڈ گاڑیوں کے وزن اورٹریفک کومدنظررکھتے ہوئے منصوبے کو پائیدار بنایا جائے اجلاس میں محکمے کے انجینئراکرم سادات کنٹریکٹر فرم اورچیئرمین بلوچستان فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میر علی اکبر زہری بھی موجودتھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4949/2025
کوئٹہ 15 جولائی:۔ گزشتہ روز محکمہ امورِ نوجوانان بلوچستان کے زیرِ اہتمام ایک تربیتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت ( Intelligence Artificial )، انفارمیشن ٹیکنالوجی، انٹرپرینیورشپ اور ڈیجیٹل مہارتوں جیسے جدید موضوعات پر رہنمائی اور تربیت فراہم کی گئی۔ سیمینار میں مختلف اسکولوں اور کالجوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں طالبات نے شرکت کی جبکہ خصوصی طور پر صوبائی وزیر برائے کھیل امور نوجوانان محترمہ راحیلہ حمید خان درانی نے شرکت کی۔ سیمینار میں خصوصی طور پر ورچوئل شرکت کرنے والے ملک کے معروف آئی ٹی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس ماہر قیصر رونجھا نے طلبا ءکو جدید تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹل اسکلز، مصنوعی ذہانت کے عملی اطلاق، اور کاروباری مواقع پر تفصیلی تربیت فراہم کی۔ وہ اردو سے اے آئی (اردو سے ائی) کے بانی ہیں، جس کا مقصد نوجوانوں کو قومی زبان میں ٹیکنالوجی کی تعلیم دینا ہے تاکہ زبان کی رکاوٹ تعلیم و ترقی کی راہ میں حائل نہ ہو۔ قیصر رونجھا نے اپنے سیشن میں طلبا کو نئی ٹیکنالوجی کے میدان میں عالمی سطح پر ہونے والی پیش رفت، اسکلز ڈویلپمنٹ، اور ڈیجیٹل معیشت میں نوجوانوں کے ممکنہ کردار سے متعلق مفید معلومات فراہم کیں۔ شرکا نے ان کے سیشن کو نہایت مفید، بصیرت افزا اور عملی طور پر فائدہ مند قرار دیا۔شاہ زیب نے ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ماہین بلوچ نے وومن انٹرپرنیورشپ پر تربیت فراہم کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ نے کہا کہ نوجوان، بالخصوص لڑکیاں، ہماری آبادی کا اہم حصہ ہیں جنہیں وقت کے تقاضوں کے مطابق ہنر اور علم سے لیس کرنا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری آدھی آبادی خواتین پر مشتمل ہے، لیکن بدقسمتی سے ان کی شرکت قومی ترقی میں بہت کم ہے۔ ہم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتے جب تک ہماری بیٹیاں معاشی، تعلیمی اور سماجی میدانوں میں پیچھے ہوں۔ ہمیں انہیں بااختیار بنانا ہے، ڈیجیٹل اسکلز سے آراستہ کرنا ہے تاکہ وہ خودمختار ہوں اور ملک کی خوشحالی میں بھرپور کردار ادا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ امورِ نوجوانان بلوچستان صوبے کے نوجوانوں کو عالمی معیار کی تربیت فراہم کرنے کے لیے مختلف اضلاع میں ایسے سیمینارز، تربیتی سیشنز اور ہنر سیکھنے کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔ ڈائریکٹر یوتھ افیئرز بلوچستان الیاس بلوچ نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل بلوچستان کا قیمتی سرمایہ ہے۔ ان کے مطابق ہمارا مشن ہے کہ ہر نوجوان کو علم، ہنر اور آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا جائے۔ آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت وہ میدان ہیں جہاں بلوچستان کے نوجوان اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ نوجوانوں کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ انہیں ضروری پلیٹ فارم، ٹیکنیکل سپورٹ اور تربیتی مواقع فراہم کر رہا ہے تاکہ وہ پاکستان کا مستقبل سنوار سکیں۔ سیمینار کے اختتام پر طلبا و طالبات نے محکمہ امورِ نوجوانان کی اس کاوش کو سراہا اور ایسے مزید تربیتی مواقع فراہم کرنے کی درخواست کی۔ شرکا کا کہنا تھا کہ انہیں پہلی بار اپنی زبان میں اتنی جامع اور قابلِ فہم تربیت ملی، جو ان کے اعتماد اور وڑن میں اضافہ کرے گی۔ یہ سیمینار محکمہ امورِ نوجوانان بلوچستان کی جانب سے نوجوانوں کو جدید علوم، ڈیجیٹل مہارتوں اور قیادت کی راہ پر گامزن کرنے کی ایک قابلِ ستائش کوشش تھی، جو مستقبل میں بلوچستان کے سماجی و معاشی ترقی کی بنیاد بنے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4950/2025
حب 15جولائی :۔وفاقی وزارت دفاعی پیداوار کی فیڈرل جوائنٹ سیکرٹری عزراجمالی اورمانیٹرنگ افسرانجینئرشعیب نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کے حلقہ انتخاب میں زیر تعمیر حب اسپیشل اکنامک زون منصوبے کی سائٹ کا دورہ کیا دورے کے موقع پر ایم ڈی لیڈا لیاقت کاشانی ڈاِئریکٹر لیڈاشگر اللہ بلوچ اورپراجیکٹ کنسلٹنٹ نے انہیں زون کے حوالے سے بر یفنگ دورے کے موقع پر وزارت دفاعی پیداوارکی جوائنٹ سیکرٹری نے حب اسپیشل اکنامک زون میں روڈنیٹ ورک سیوریج واٹرسپلاءنیٹ ورک کے زیرتعمیر منصوبوں کے مختلف سیکشن کا معائنہ کیا اورسائٹ ہراجیکٹ کنسلٹنٹ انجینئرز نے منصوبے کی فزیکل فنانشل پراگریس کے حوالے سے بریفنگ لی وفاقی جوائنٹ سیکرٹری نے سول ورکس انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کیں وفاقی جوائنٹ سیکرٹری دفاعی پیداوارعزراجمالی نے کہا کہ وفاقی حکومت حب اسپیشل اکنامک زون منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے کوشاں یے منصوبے کی تکمیل سے صنعتی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا بعدازاں انہوں نے لیڈا انڈسٹریل زون میں قائم مختلف صنعتی یونٹوں کا بھی دورہ کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4951/2025
دُکی 15 جولائی:۔ ڈسٹرکٹ چیئرمین ضلع کونسل دُکی خیر محمد ناصر نے کہا ہے کہ عوام سے کئیے گئے وعدوں کا مان ہر حال میں برقرار رکھیں گے انہوں نے کہا ہے کہ دُکی کے غیور عوام سے جو وعدے کیے تھے، ا±نہیں نبھانے کا وقت آ چکا ہے، ہمارے ترقیاتی منصوبے تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ مختلف وارڈز میں سڑکوں کی تعمیر اور دیگر نظام کی بہتری، بنیادی سہولیات کے منصوبے جاری ہیں۔ ہم صرف ترقیاتی کاموں کا دعویٰ نہیں کرتے، بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے عوام کو تبدیلی کا واضح احساس دلا رہے ہیں۔یہ فنڈز عوام کی امانت ہیں اور ان کا ایک ایک روپیہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہو رہا ہے۔ ہمارا مقصد صرف چند مخصوص علاقوں تک محدود ترقی نہیں، بلکہ ہر وارڈ، ہر گاو¿ں، ضلع کے ہر باسی کو سہولتیں پہنچانا ہے۔ ہم ترقی کا ایسا جال بچھا رہے ہیں جو نہ صرف موجودہ ضروریات کو پورا کرے گا بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی ایک مضبوط اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھے گا۔ ڈسٹرکٹ چیئرمین خیر محمد ناصر نے کہا کہ میں تمام منتخب نمائندوں، مقامی عمائدین، اور عوام کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہر قدم پر ہمارا ساتھ دیا۔ انشائ اللہ، ہم یہ سفر مکمل کر کے دم لیں گے، اور دکی کو ایک ماڈل ضلع بنا کر دکھائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4952/2025
کوئٹہ 15جولائی :۔سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر کے زیر صدارت نیو ٹراما سینٹر بی ایم سی پر پیش رفت کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں چیف انجینئر بلڈنگ کوئیٹہ زون غلام محمد زہری چیف انجینئر فیڈرل پروجیکٹس ڈاکٹر سجاد بلوچ ڈاکٹر سہراب مری کے علاو¿ہ متعلقہ کنٹریکٹرز کے علاو¿ہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی اجلاس کو نیو ٹراما سینٹر بی ایم سی پر پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر نے متعلقہ کنٹریکٹرز کو ہدایات دیں کہ کام کی رفتار میں مذید تیزی لائی جائے اور اس حوالے سے جتنے بھی تیکنیکی مسائل ہیں انھیں بھی جلد ختم کر کے منصوبے کی تکمیل میں مذید تیزی لائی جائے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے جاری منصوبے کے معیار پر ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ معیار پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں برداشت نہیں کی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4963/2025
خاران:صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی سے نوتیزئی ہاؤس خاران میں سیاسی، سماجی و علاقائی معتبرین اور پارٹی کارکنان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر میں ضلع خاران میں جاری ترقیاتی منصوبوں، صحت، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، تعلیمی مسائل اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ خاران میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ تمام منصوبے بروقت اور شفاف انداز میں مکمل ہوں۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت اور پانی جیسے بنیادی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور ان مسائل کے دیرپا مستقل حل کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ امن و امان کے قیام کے لیے ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہیں اور عوام کے تعاون سے خاران کو ایک پرامن اور ترقی یافتہ ضلع بنانا میرا ذاتی کاوش ہے ۔ صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی نے مزید کہا کہ پارٹی کارکنان اور عوامی نمائندے ہمارے لیے بہت رکتھےہیں اور ان کے تجاویز اور شکایات کو سنجیدگی سے لینا ہماری زمہ داری ہے تاکہ حکومت اور عوام کے درمیان باہمی رابطے کا مضبوط پل قائم رہے۔
خبرنامہ نمبر4964/2025
سوراب15 جولائی2025 : ڈپٹی کمشنر سوراب فیصل فہیم یوسفزئی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کمپلیکس سوراب میں ایک تعارفی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان نے شرکت کی۔ اس اجلاس کا بنیادی مقصد ضلعی سطح پر تمام سرکاری محکموں کے درمیان باہمی روابط کو مؤثر بنانا، ترقیاتی منصوبوں میں ہم آہنگی پیدا کرنا، اور عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا تھا۔اجلاس کے آغاز میں تمام افسران نے اپنے اپنے محکموں کی موجودہ کارکردگی، درپیش مسائل، اور مستقبل کی ترجیحات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ہر محکمے کی جانب سے تفصیلی رپورٹس پیش کی گئیں، جن میں عوامی سہولت، وسائل کی کمی، عملے کی صورتحال اور جاری منصوبوں کے بارے میں آگاہی دی گئی۔ڈپٹی کمشنر فیصل فہیم یوسفزئی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں عوامی توقعات میں اضافہ ہوا ہے اور ان تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے تمام افسران کو ایک متحد ٹیم کے طور پر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ افسران اپنی ذمہ داریاں خلوص نیت، دیانت داری اور پروفیشنل جذبے کے ساتھ ادا کریں تاکہ عوام کو بہتر، بروقت اور شفاف سہولیات فراہم کی جا سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی، وسائل کا درست استعمال اور باہمی مشاورت کے ذریعے ضلع سوراب کو بلوچستان کے ترقی یافتہ اضلاع کی صف میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں، عوامی شکایات پر فوری ایکشن لیں اور دفتر و فیلڈ کے درمیان توازن رکھیں۔اجلاس میں تمام محکموں کے سربراہان نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ باقاعدہ اجلاسوں اور باہمی روابط کو فروغ دے کر ضلعی نظم و نسق کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔
خبرنامہ نمبر4965/2025
15 جولائی 2025، شعبہ تعلقات عامہ، جامعہ بلوچستان ۔جامعہ بلوچستان میں ایک روزہ سیمینار سوشیل انٹرپرینیورشپ: مواقع اور پائیداری کی کوششیں” کے عنوان سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جو NACTA اور (UNODC) کے اشتراک سے منعقد ہوا۔ اس سیمینار میں الحمْد اسلامک یونیورسٹی کوئٹہ، سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی، بیوٹمز، اور جامعہ بلوچستان کے فیکلٹی ممبران نے بھرپور شرکت کی۔سیمینار کا مقصد فیکلٹی اراکین کو سوشل انٹرپرینیورشپ، پائیدار ترقی، اور کمیونٹی ریزیلینس سے متعلق جدید رجحانات سے روشناس کرانا تھا۔تقریب کا افتتاح جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے کیا۔ انہوں نے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کی ذمہ داری صرف نصابی تعلیم تک محدود نہیں بلکہ ان کا کردار معاشرتی شعور اجاگر کرنے اور مثبت تبدیلی کے فروغ میں بھی نہایت اہم ہے۔پروفیسر سید حسین حیدر، نمائندہ UNODC، نے کلیدی خطاب میں UNODC کے وژن، نوجوانوں کی شرکت، اور سوشل انٹرپرینیورشپ کے ذریعے کمیونٹی کی مضبوطی پر مفصل روشنی ڈالی۔ انہوں نے مقامی جامعات اور بین الاقوامی اداروں کے مابین اشتراکِ عمل کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ڈاکٹر طاہر رشید، چیف ایگزیکٹو بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام (BRSP)، اور ڈاکٹر سید ارسلان شاہ نے اپنے خطابات میں سوشل انٹرپرینیورشپ پر مبنی منصوبوں، ان کے معاشرتی اثرات، اور کمیونٹی بیسڈ حل کی افادیت پر زور دیا۔
سیمینار کے دوران ایک جامع ایکسپرٹ پینل ڈسکشن کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف جامعات اور اداروں سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے شرکت کی۔ اس سیشن میں سوشل انٹرپرینیورشپ، حکومتی پالیسی سازی، اور مقامی سطح پر پائیدار ترقی کے چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ مقررین نے تحقیق و تعلیم کے میدان میں اداروں کے فعال کردار کو اجاگر کیا۔اس کے علاوہ، سیمینار میں انٹرایکٹو سیشنز، کیس اسٹڈیز، اور فیکلٹی تجربات کا تبادلہ بھی شامل تھا، جن میں شرکاء نے معاشرتی مسائل کے حل میں انٹرپرینیورشپ کی اہمیت پر گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔تقریب کے اختتام پر شرکاء میں اسناد جبکہ مہمانانِ گرامی کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔
خبرنامہ نمبر4966/2025
چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت اجلاس میں محکمہ تعمیرات و مواصلات اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی سالانہ کارکردگی، مختص بجٹ، اخراجات کا موازنہ اور فنڈز کے مؤثر استعمال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے بتایا کہ مالی سال 25- 2024 میں صوبے میں کل 927 ترقیاتی منصوبے مکمل کئے گئے جن میں (1328 کلومیٹر کے ساتھ 539 سڑکیں شامل ہیں۔ سب انجنئیرز کی 261 پوسٹیں BPSC کو دی گئی ہیں تاکہ میرٹ پر موزوں امیدواروں کا انتخاب کیا جا سکے۔ محکمہ میں غیر ضروری پوسٹیں ختم کر دی گئیں جن سے سالانہ 1.638ارب روپے کی بچت ہوگی۔ اسی طرح محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں مالی سال 2024-25 میں واٹر سپلائی کی 843 سکیمیں کامیابی کے ساتھ مکمل کی گئیں، جن میں 431 نئی سکیمیں اور 412 جاری سکیمیں شامل ہیں۔ فیز-I کے تحت موجودہ واٹر سپلائی سکیموں کی سولرانرجی پر منتقل ہو چکی ہے۔ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں 4 RO واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب مکمل ہوچکی ہے اور صوبے بھر میں 100 غیر فعال واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحال کئے گئے۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوتے ہیں جس سے عوام کو بہتر اور بنیادی سہولیات میسر آتی ہیں۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے معاشی سرگرمیاں بڑھتی ہیں، جس کی وجہ سے غربت، بے روزگاری میں کمی آتی ہے، لوگوں کے معیار زندگی میں بہتری آتی ہے اور مجموعی ترقی ممکن ہوتی ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو معاشی، معاشرتی اور بنیادی سہولیات میں بہتری کا موقع ملتا ہے جو ان کی زندگیوں کو خوشحال بناتا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور اعلٰی معیار پر کسی طرح کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کے ثمرات جلد سے جلد عوام تک پہنچائے جائیں۔