News

15-04-2025

خبرنامہ نمبر 2502/2025کوئٹہ 15 اپریل۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے مستونگ میں پولیس وین پر بم حملہ سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں دہشگردی کے واقعات کی پر زور الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے جاری کردہ ایک مزمتی بیان میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ دہشتگرد عناصر بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے صوبے کا امن و امان خراب کرنا چاہتے ہیں۔ جس کی انہیں کوئی بھی اجازت نہیں دے سکتا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پولیس فورس اور دیگر سیکورٹی اداروں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے پھیکنے کیلئے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ہم سب کا مشترکہ مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کیلئے ہمیں باہمی اتفاق و اتحاد کے ساتھ پورے عزم و حوصلے سے لڑنا ہوگا۔ میر صادق عمرانی نے بم دھماکے میں جانبحق پولیس اہلکاروں کی درجات بلندی کیلئے دعاء کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ پاک تمام شہداءکو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطائ فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء کے انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعاء کی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 2503/2025 کوئٹہ 15 اپریل۔ سینیئر صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران نے مستونگ میں بلوچستان کانسٹیبلری کے بس پر ہونے والے بزدلانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمّت کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے ریاست کی خود مختاری اور امن کو چیلنج کرنے کے مترادف ہیں۔ سردار کھتیران نے واقعے کو افسوسناک اور قابل مذمّت قرار دیتے ہوئے کہا کہ امن دشمن عناصر ملک کے امن و استحکام کو سبوتاڑ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم اور حکومت متحد ہے اور ایسے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ سردار کھتیران نے پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 2504/2025تربت 15 اپریل۔ : رکن قومی اسمبلی حاجی ملک شاہ گورگیج سے انجمن تاجران کیچ کے ایک وفد نے چیئرمین انجمن تاجران حاجی نثار احمد جوسکی کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں چیئرمین ضلع کونسل کیچ میر ہوتمان بلوچ بھی شریک تھے وفد میں انجمن تاجران مکران کے صدر اسحاق روشن دشتی، انجمن تاجران تربت کے جنرل سیکریٹری اعجاز احمد جوسکی، سابق صدر حاجی کریم بخش، حاجی فدا احمد شیر اور دیگر نمائندگان شامل تھے وفد نے رکن قومی اسمبلی کو ضلع کیچ خصوصاً تربت اور گردونواح کے تاجروں کو درپیش سنگین مسائل سے تفصیلاً آگاہ کیا۔ ان مسائل میں بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ، سرحدی تجارت میں حائل رکاوٹیں، کاروباری سرگرمیوں کو لاحق مشکلات اور دیگر اہم معاملات شامل تھے۔حاجی ملک شاہ گورگیج نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ تاجروں کے مسائل کو سنجیدگی سے لیتے ہیں اور ان کے فوری حل کے لیے وفاقی و صوبائی سطح پر متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور ان کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے انہوں نے سرحدی تجارت کو سہل بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور بارڈر فورسز کے ساتھ قریبی رابطے کو ناگزیر قرار دیا اور کہا کہ باہمی مشاورت سے درپیش رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا تاکہ تجارتی سرگرمیاں مزید بہتر اور فعال ہوں رکن قومی اسمبلی نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ عوامی سہولیات میں اضافہ اور تجارتی ماحول کی بہتری کے لیے وہ ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 2505/2025تربت 15 اپریل۔: رکن قومی اسمبلی حاجی ملک شاہ گورگیج سے انجمن تاجران کیچ کے ایک وفد نے چیئرمین انجمن تاجران حاجی نثار احمد جوسکی کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں چیئرمین ضلع کونسل کیچ میر ہوتمان بلوچ بھی شریک تھے وفد میں انجمن تاجران مکران کے صدر اسحاق روشن دشتی، انجمن تاجران تربت کے جنرل سیکریٹری اعجاز احمد جوسکی، سابق صدر حاجی کریم بخش، حاجی فدا احمد شیر اور دیگر نمائندگان شامل تھے وفد نے رکن قومی اسمبلی کو ضلع کیچ خصوصاً تربت اور گردونواح کے تاجروں کو درپیش سنگین مسائل سے تفصیلاً آگاہ کیا۔ ان مسائل میں بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ، سرحدی تجارت میں حائل رکاوٹیں، کاروباری سرگرمیوں کو لاحق مشکلات اور دیگر اہم معاملات شامل تھے۔حاجی ملک شاہ گورگیج نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ تاجروں کے مسائل کو سنجیدگی سے لیتے ہیں اور ان کے فوری حل کے لیے وفاقی و صوبائی سطح پر متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور ان کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے انہوں نے سرحدی تجارت کو سہل بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور بارڈر فورسز کے ساتھ قریبی رابطے کو ناگزیر قرار دیا اور کہا کہ باہمی مشاورت سے درپیش رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا تاکہ تجارتی سرگرمیاں مزید بہتر اور فعال ہوں رکن قومی اسمبلی نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ عوامی سہولیات میں اضافہ اور تجارتی ماحول کی بہتری کے لیے وہ ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 2506/2025کوئٹہ 15 اپریل۔ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہو نیوالی انٹرنیشنل منرلز انویسٹمنٹ کانفرنس اور اس میں دنیا بھر سے وفود کی شرکت پاکستان میں منرلز کے شعبے کی ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان خصوصاً بلوچستان میں بے شمار معدنیات پائی جاتی ہیں جن کی اکثریت ابھی تک ایکسپلور ہی نہیں ہوئی، ضرورت اس امرکی ہے کہ ان معدنیات کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا جائے، بلوچستان کی معدنیات نہ صرف پاکستان بلکہ اس خطے کے تقدیر بدل سکتی ہیں، انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی منرلز کانفرنس سے معدنیات کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان غیر استعمال شدہ خزانوں کی سرزمین، ایک ایسا صوبہ ہے جہاں شاندار پہاڑوں اور وسیع ریگستانوں میں قدرتی دولت وافر مقدار میں پوشیدہ ہے جو کھلنے کی منتظر ہے۔ تانبے اور سونے سے لے کر ماربل اور کرومائیٹ تک، بلوچستان کے کان کنی کے شعبے میں بے پناہ دولت اور ترقی کی نوید سناتی ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے معدنی ذخائر بشمول تانبے، سونا، سیسہ، زنک، لوہا اور کرومائٹ کے وسیع ذخائر کے ساتھ، بلوچستان سرمایہ کاروں کے لیے مواقع کی سرزمین ہے جو ان قدرتی وسائل کی ترقی کے ذریعے روشن مستقبل کی راہ ہموار کرتے ہیں۔ ریکوڈک اور سیندک جیسے علاقے پہلے ہی عالمی توجہ حاصل کر چکے ہیں، جہاں سے کافی مقدار میں بیش قیمت معدنیات پیدا ہوتی ہیں، جبکہ لاتعداد غیر استعمال شدہ سائٹس بھی تک دریافت ہی نہیں ہو سکیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Quetta, April 15. Vice Chairman of the Balochistan Board of Investment, Bilal Khan Kakar, stated that the upcoming International Minerals Investment Conference in Islamabad and the participation of delegations from around the world will serve as a milestone for the development of Pakistan’s mineral sector.In a statement, he emphasized that Pakistan—particularly Balochistan—is rich in untapped mineral resources, many of which are yet to be explored. He stressed the need to highlight these resources on a global stage, as Balochistan’s minerals have the potential to transform not just Pakistan but the entire region.He noted that the international conference will pave the way for foreign investment in the minerals sector. Calling Balochistan a “land of untapped treasures,” he described the province as home to majestic mountains and vast deserts filled with hidden natural wealth, waiting to be unearthed.From copper and gold to marble and chromite, Balochistan’s mining sector promises immense wealth and progress. With some of the world’s largest mineral reserves—including copper, gold, lead, zinc, iron, and chromite—Balochistan stands as a land of opportunities for investors seeking a brighter future through the development of these natural resources.Regions like Reko Diq and Saindak have already drawn global attention for their significant mineral output, while countless unexplored sites across the province remain to be discovered.﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر

2507/2025لورالائی 15اپریل۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کے زیر صدارت امن و امان کی قیام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ایس پی احمد سلطان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نور علی کاکڑ، ایف سی کے کیپٹن عرفان، ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر محمد فہیم اوتمانخیل، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت غلام محی الدین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد مدثر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل فوزیہ درانی، ایس ڈی او بی اینڈ آر سردار قیوم کبزئی قانون نافذ کرنیوالے اداروں سمیت مختلف محکموں کے آفیسران اور انتظامیہ کے دیگر افسران شریک ہوئے اجلاس میں شہر میں امن وامان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر میران بلوچ نے کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے تمام افسران و اہلکاران اپنی ذمہداریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں اور ضلع میں تمام لیویز و پولیس ناکوں چوکیوں پر مشکوک افراد سے جامع تلاشی اور تفتیش کا سلسلہ جاری رکھا جائے اور گشت کے دوران بھی اچانک چیکنگ اور تفتیش جاری رکھیں انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی اولین ذمہ داری عوام کی جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنانا ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی مصلحت پسندی اور نرمی کا مظاہرہ نہیں کیا جائے اور تمام مشتبہ افراد سے بلاامتیاز تفتیش اور جامع تلاشی لی جائیں تاکہ امن و امان کی قیام کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام الناس سکون واطمینان سے زندگی گزار سکیں اجلاس میں اسلحے کی نمائش سویلین گاڑیوں پر پولیس لائٹس، سائرن اور جعلی نمبر پلیٹس کو ممنوع قرار دیا گیا اجلاس میں سنیپ چیکنگ کے دوران گاڑیوں کی کالے شیشوں کو صاف کرنے کی سخت ہدایات جاری کی گئیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی لورالائی نے کہا کہ بازاروں اوراس پاس غیر قانونی پیٹرول پمپ کے خلاف کارروائی کرناہے ،مدرس کا رجسٹرارشن، شہر میں ناجاہزتجاوزات، نشینل ویزے کی بندش، وفاقی حکومت کی طرف جو بھی حکم گا تو فوری عملدرآمد ہوگی اس سلسلے میں ایک جوائنٹ سیکیورٹی فورس بنایا گا تاکہ شرپسند عناصر اور چوروں و ڈکیتیوں اور بدامنی سے عوام الناس کو بروقت بچایا جاسکے تو ایسی صورت میں عوام انتظامیہ کے افسران و اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 2508/2025 تربت15 اپریل۔ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے کہا ہے کہ شہر میں سرکاری اراضیات کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور کسی بھی فرد یا گروہ کو قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ھے انہوں نے کہا کہ تربت شہر میں لینڈ مافیا یا ریڑھی بانوں کو تجاوزات کی اجازت نہیں دی جائے گی، ٹریفک میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔ ڈی سی کیچ نے کہا کہ نیو سبزی منڈی کی تعمیر پر کروڑوں روپے خرچ ہوا ہے، اس کی جلد فعال حیثیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ سبزی فروشوں کو منڈی منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں تاکہ شہر کی خوبصورتی، کشادگی اور ٹریفک کے مسائل حل کیے جا سکیں انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے قبرستان کے قریب ریڑھیوں کی موجودگی پر کارروائی کے لیے میونسپل کارپوریشن کے ساتھ مل کر اقدامات کیے جائیں گے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 2509/2025: تربت 15 اپریل۔ سابق صوبائی وزیر اسلم بلیدی کی قیادت میں بارڈر ایکشن کمیٹی کے وفد نے ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ سے ملاقات کی، جس میں بارڈر کی بندش سے پیدا ہونے والے عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا وفد نے کہا کہ پاک ایران سرحد کی بندش سے سرحدی علاقوں میں اشیائے خوردونوش اور دیگر ضروری سامان کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے، اس لیے بارڈر ٹریڈ بحال کرنے میں ضلعی انتظامیہ کردار ادا کرے۔ڈپٹی کمشنر کیچ نے وفد کو یقین دلایا کہ عوامی مشکلات کا ادراک ہے، تاہم سیکیورٹی وجوہات کے باعث بارڈر بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ مسئلہ محکمہ داخلہ، چیف سیکریٹری اور متعلقہ حکام تک پہنچائیں گے تاکہ بارڈر ٹریڈ جلد بحال ہو سکے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 2510/20252025تربت 15 اپریل۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ تابش علی بلوچ کی زیر صدارت ڈینگی وائرس کے تدارک کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ صحت، پی پی ایچ آئی، میونسپل کارپوریشن اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران شرکت کی اجلاس میں ضلع کیچ میں ڈینگی وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی مرتب کی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کو گھروں کا دورہ کرکے عوامی آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت دی، جبکہ میونسپل کارپوریشن اور ڈسٹرکٹ کونسل کو بینرز اور پلے کارڈز کے ذریعے شعور اجاگر کرنے کی تاکید کی۔ اجلاس میں اسپرے مہم کی فوری شروعات، پی ڈی ایم اے کی جانب سے مچھر دانیاں فراہم کرنے اور محکمہ صحت کو ضروری ادویات و ٹیسٹ کٹس مہیا کرنے پر بھی زور دیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ رواں سال ڈینگی کیسز کی تعداد صرف چار تھے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 2511/2025نصیرآباد 15اپریل۔ ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کی سربراہی میں منعقد ہوا امیدواروں کو میرٹ کی بنیاد پر انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ واضح رہے کہ آج ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں مختلف اسامیوں کے امیدواروں کی جانب سے جمع کرائی گئی اعتراضات کی درخواستوں پر تفصیلی غور کیا گیا ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر واضح کیا کہ کمیٹی شفاف اور میرٹ پر مبنی طریقہ کار کو یقینی بنا رہی ہے کسی بھی امیدوار کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی اور صرف وہی امیدوار اہل قرار پائیں گے جو مقررہ معیار پر پورا اتریں گے انہوں نے مزید کہا کہ تمام درخواستوں پر غیرجانبدارانہ طور پر فیصلہ کیا جائے گا اور یہ کمیٹی تمام کاغذات کی جانچ پڑتال دی گئی درخواستوں و دیگر محرکات کے تمام پہلووں پر تبادلہ خیال کے بعد اہل اور میرٹ پر پورا اترے والے امیدواروں کے تعیناتی کے عمل کی سفارشات مرتب کر یگی تاکہ بھرتی کا عمل شفافیت اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق مکمل کیا جا سکے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2512/2025سوراب، 14 اپریل۔ ڈپٹی کمشنر سوراب حبیب نصیر نے سب ڈویڑن دشت گوران کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، تعلیمی اداروں، طبی سہولیات اور شناختی دستاویزی خدمات کی فراہمی کا جائزہ لینا تھا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ترقیاتی اسکیموں کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی سخت ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دیتی ہے، اور ترقیاتی منصوبے مقامی آبادی کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا ذریعہ ہیں۔صحت کے شعبے میں انہوں نے بیسک ہیلتھ یونٹ مل شاہورائی اور سی ڈی دشت گوران کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طبی سہولیات، عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں سے ملاقات کر کے فراہم کی جانے والی سہولیات پر ان کی رائے سنی اور طبی عملے کو مزید بہتری کی ہدایات جاری کیں۔تعلیم کے میدان میں انہوں نے گورنمنٹ ہائی اسکول گدازئی اور گورنمنٹ ہائی اسکول مل شاہورائی کا معائنہ کیا، جہاں انہوں نے طلباءکی حاضری، تدریسی معیار، انفراسٹرکچر اور دیگر سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے اساتذہ کی محنت کو سراہتے ہوئے طلباء کو تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی تلقین کی اور کہا کہ تعلیم ہی پائیدار ترقی کی بنیاد ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے نادرا دفتر مل شاہورائی کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے شناختی کارڈ، دیگر دستاویزی خدمات کی فراہمی کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت دی کہ عوام کو بروقت اور شفاف سروسز فراہم کی جائیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔دورے کے دوران انہوں نے مقامی عمائدین، عوامی نمائندوں اور شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل، ترقیاتی عمل کی تیزی، اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2513/2025خضدار:15 اپریل۔ ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی سے باغبانہ کے زمینداروں کے وفد نے زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنماء عید محمد ایڈووکیٹ کی قیادت میں ملاقات۔ ملاقات میں کیسکو سے متعلق مسائل بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کے حوالے سے انہیں آگاہ اور دیگر علاقائی مسائل بیان کئے گئے۔ اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کا کہنا تھا کہ باغبانہ کے زمینداروں کے جائز مسائل کے حل کے لئے اقدمات عمل میں لائے جائیں گے اس متعلق کیسکو حکام سے بات کرکے وہاں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی جائیگی۔ انہوں نےکہا کہ دونوں جانب سے تعاون سے بہت سارے مسائل بروقت حل ہوسکتے ہیں۔ اس اس موقع پر ملاقات کرنے والے وفد میں ماسٹر صاحب خان نوتانی نوراحمد محمد اسحاق سمیع اللہ ودیگر شریک تھے۔ وفد نے ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کا مسائل کے حل میں دلچسپی لینے پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ علاقے میں عوام کے بنیادی مسائل کو کم کرنے کی ضرور کوشش کریں گے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2514/2025تربت 15 اپریل۔ ٹیچنگ ہسپتال تربت کے 6 ڈاکٹرز اور 21 میڈیکل اسٹاف بغیر اجازت غیر حاضر پائے جانے پر پیر کے روز ڈپٹی کمشنر کیچ کے سامنے پیش ہوئے ڈپٹی کمشنر نے غیر حاضر اسٹاف کی وضاحتوں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سرکاری سروس رولز کی خلاف ورزی پر سخت تنبیہ کی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ آئندہ غیر حاضری کی صورت میں سخت تادیبی کارروائی ہوگی، جس میں تنخواہوں کی کٹوتی، معطلی یا برخاستگی شامل ہو سکتی ہے واضح رہے کہ یہ کارروائی حالیہ معائنے کے دوران غیر حاضری کے انکشاف پر عمل میں لائی گئی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2515/2025Quetta, April 15 – Bolan University of Medical and Health Sciences (BUMHS) is conducting a 20-day training program for faculty members under the National Outreach Program (NOP) for faculty of higher education, sponsored by the National Academy of Higher Education (NAHE), Higher Education Commission (HEC), Islamabad.The training program, which commenced on April 14, aims to enhance the teaching, research, and administrative capabilities of faculty members. Experts from Karachi, Islamabad, and Quetta will deliver sessions on various topics.The opening ceremony was attended by Prof. Dr. Syed Abdul Rauf Shah, representing the Vice Chancellor of BUMHS, and Prof. Dr. Tahir Abbas Zaidi, Program Coordinator, NAHE-HEC, via Zoom link. Mr. Sohail Raza Mangi, Deputy Director NAHE, was also present on the occasion.The chief guest and guest of honor addressed the participants, emphasizing that the training’s objective is not just to acquire knowledge but to practically apply the learned skills in their professional lives. They urged the participants to focus on adopting these skills to bring about a positive change in their institutions.Faculty members from BUMHS and its constituent medical and nursing colleges across Balochistan are participating in the training program.This initiative is expected to improve the quality of education and research in the region, aligning with the goals of NAHE and HEC to promote excellence in higher education.﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2516/2025کوئٹہ 15 اپریل۔علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق منگل اور بدھ کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ نوب مغربی اور جنوب مشرقی میدانی علاقوں اور نشیبی علاقوں کے کچھ حصوں میں بہت گرم دن اور گرم راتوں کا امکان ہے۔ وسطی اور جنوبی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 45.5 جبکہ نوکنڈی میں 42.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2517/2025کوئٹہ، 15 اپریل ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان اس دلخراش واقعے میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد و تعاون فراہم کیا جائے گا وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ہدایت کی کہ مستونگ دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو فوری اور مو¿ثر طبی سہولیات فراہم کی جائیں انہوں نے اس سلسلے میں محکمہ صحت کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور صوبائی وزیر صحت بخت کاکڑ کو طبی عمل کی براہ راست نگرانی کی ذمہ داری سونپی وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت ناقابل برداشت ہوگی انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ کوئٹہ کے تمام بڑے ہسپتال، بالخصوص بولان میڈیکل کالج اسپتال اور سول ہسپتال، الرٹ رہیں اور ایمرجنسی خدمات میں کسی قسم کی کمی نہ آنے دی جائے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر بلوچستان کے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت اپنی تمام تر توانائیاں صوبے میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے بروئے کار لا رہی ہے اور ایسے بزدلانہ واقعات قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔﴾﴿﴾﴿

﴾﴿خبرنامہ نمبر2518/2025 کوئٹہ 15اپریل ۔صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے مستونگ میں پولیس وین پر دھماکے کی شدید الفاظ میں مزمت کی۔ انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ صوبے کے امن خراب کرنے والوں کو ئی بھی اجازت نہیں دیتے اور ان سے نمٹنے کیلئے اقدامات اٹھا ئے جارہے ہیں دہشت گردی کی سرکوبی کیلئے ہم اپنے سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں اور کوششوں کو سراہتے ہیں ہماری تعاون دہشت گردی کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے کے لیے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ ہیں ہمارے حکومت صوبے کے عوام کو امن و امان کی فراہمی کو اولیت دیتے ہیں صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے مستونگ پولیس وین دھماکے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے شہداءکے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کر تاہوں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2519/2025کوئٹہ 15 اپریل ۔ صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد دمڑ نے مستونگ کے علاقہ دشت روڈ پر بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکاروں کی گاڑی پر دھماکے اور بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں ان کا کوئی قوم اور مذہب نہیں ہوتا ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی بی سی بلوچستان کے شہداءکے لہو کا حساب لیا جائے گا دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر ہی دم لیں گے ریاست کمزور نہیں ہے دشمنوں کو بھرپور جواب دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ امن تباہ کرنے والوں پر زمین کا گھیرا تنگ کر دیں گے بی سی اہلکاروں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی انہوں نے دعا کی کہ شہید اہلکاروں کو اللہ تعالیٰ اپنی جوار رحمت میں جگہ دیں اور زخمیوں کو جلد صحت عطاء فرمائے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2520/2025تربت15 اپریل۔ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ صحت، پی پی ایچ آئی، ڈبلیو ایچ او، سوشل ویلفیئر اور خزانہ آفیسر سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں ضلع کیچ میں صحت کی مجموعی صورتحال، سروس ڈیلوری، اور درپیش مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ محکمہ صحت میں غفلت اور بدانتظامی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اور جو ملازمین ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیں ان کے خلاف فوری کارروائی ہوگی۔ڈی سی کیچ نے ہدایت دی کہ غیر حاضر اسٹاف کی تنخواہوں میں فوری کٹوتی کی جائے اور بعض کی معطلی کی سفارش بھی دی گئی۔ ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال تربت نے ہسپتال کو درپیش پارکنگ، سیکیورٹی و دیگر مسائل پر بریفنگ دی، جن کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی گئی۔ڈی سی کیچ نے غیر حاضر ڈاکٹروں کے خلاف تنخواہ کٹوتی کے لیے پی ڈی ایم اے کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا۔ ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفیسر نے اجلاس کو بتایا کہ ہر ماہ غیر حاضر ملازمین کی تفصیلات محکمہ خزانہ کو ارسال کی جائیں تاکہ کٹوتیاں باقاعدہ طریقے سے عمل میں لائی جا سکیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2521/2025کوئٹہ 15 اپریل۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد کی زیر نگرانی مختلف محکموں میں عارضی بھرتیوں کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے امیدواروں کے کاغذات کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کی اور ہر امیدوار سے انفرادی انٹرویو لیا۔ انٹرویوز کے بعد اہل امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا،جبکہ نااہل امیدواروں کو خارج کر دیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سعد بن اسد نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہر حال میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی غیر اہل امیدوار کو بھرتی نہیں کیا جائے گا اور بھرتی کا تمام عمل میرٹ اور قواعد کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کی امانت ہے اور شفافیت اور میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2522/2025کوئٹہ 15 اپریل۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد کی زیر نگرانی مختلف محکموں میں عارضی بھرتیوں کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے امیدواروں کے کاغذات کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کی اور ہر امیدوار سے انفرادی انٹرویو لیا۔ انٹرویوز کے بعد اہل امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا،جبکہ نااہل امیدواروں کو خارج کر دیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سعد بن اسد نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہر حال میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی غیر اہل امیدوار کو بھرتی نہیں کیا جائے گا اور بھرتی کا تمام عمل میرٹ اور قواعد کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کی امانت ہے اور شفافیت اور میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2523/2025تربت 15 اپریل ۔ اسسٹنٹ کمشنر پولیٹیکل، کمشنر آفس مکران کے ایک اعلامیے کے مطابق ضلع گوادر اور ضلع پنجگور کے وہ مرد و خواتین امیدوار جنہوں نے SBK تدریسی آسامیوں کے خلاف شکایات کمشنر آفس مکران میں جمع کروائی تھیں، انہیں مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ 16 اپریل بروز منگل، صبح 9:30 بجے تک کمشنر آفس مکران میں بذاتِ خود پیش ہوں اس موقع پر ان کی درخواستیں و شکایات کی باقاعدہ سماعت کی جائے گی اور مناسب کارروائی عمل میں لائی جائے گی تمام امیدوار اپنی حاضریاں یقینی بنائیں۔﴾﴿﴾﴿

﴾﴿خبرنامہ نمبر2524/2025ژوب 15اپریل ۔محکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کی جانب سے ضلع کے دوردراز دیہی علاقوں میں فری ویٹرنری کیمپس کا انعقاد کیا گیا، جس میں اعدادوشمار کے مطابق ہزاروں مویشیوں کی ویکسینیشن کی گئی اور مالداروں کو مفت ادویات بھی فراہم کردی گئیں۔ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسرڈاکٹر نصیب اللہ کاکڑ کی نگرانی میں ضلع کے ویٹرنری اسپتالوں اور ڈیزیز کنٹرول ایریاز(عبداللہ زئی اور مندوخیل) میں صوبائی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ ادویات پہنچا کر کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپس کا انعقاد ضلع میں وباء کی صورت میں پھیلنے والی منہ اور کھر بیماری یا ایف ایم ڈی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسر نے بتایا کہ گستوئی سمبازہ سمیت مندوخیل ایریا، عبداللہ زئی ایریا، گردہ بابر، خوستی ایریا، مرغہ کبزئی، سرحدی علاقے قمردین کاریزمیں کیمپس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جبکہ شہر کے مختلف ڈیرفارمز میں مویشیوں کو بیماریوں سے بچاو اور جراثیم کش سپرے کرائی گئی ہے۔ سمبازہ کےعلاقے میں ضلعی انتظامیہ اور فرنٹیئرکور کے تعاون سے ادویات پہنچائی گئیں۔ فری ویٹری میڈیکل و ویکسینیشن کیمپس میں ڈاکٹرداد خان مندوخیل، ڈاکٹر کریم داد بابر اور دیگرویٹرنری اسٹاف نے حصہ لیا۔دریں اثناء مختلف علاقوں کے مالداروں و سماجی حلقوں نے ویٹنری کیمپس کے انعقاد اورمحکمہ لائیوسٹاک کے اسٹاف کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے، کہ ادویات اور ویکسین کی وافرمقدارمیں فراہمی سمیت فنڈز اور کیمپس میں حصہ لینے والے اسٹاف کی لاجسٹک اور دیگر اخراجات کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا جائے۔ تاکہ ضلع کے تمام مویشی آبادی تک رسائی حاصل کی جاسکے۔ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسر ڈاکٹرنصیب اللہ کاکڑ کے مطابق ژوب ایک وسیع وعریض رقبے پر مشتمل ضلع ہے، جس میں مویشیوں کی کل تعداد انتیس لاکھ ہے، جبکہ گائے اور بھیڑبکریوں کی تعداد تئیس لاکھ ہے۔ ضلع کی کثیرآبادی کا انحصار مالداری پر ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2525/2025 زیارت 15اپریل ۔ ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی نے تحصیل زیارت کے تمام لیویز ملازمین کے منعقدہ دربار سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ امن و امان لیویز فورس کی اولین زمہ داری ہے۔اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔لیویز کی جانب سے غفلت کو مجرمانہ غفلت تصور کیا جائے گا جس کے خلاف قانون میں کھڑی سزائیں موجود ہیں۔لہذا لیویز کے ہر رینک کا ملازم اپنے اعمال کا زمہ دار ہے۔ غفلت ، ڈسپلن، حاضری اور چاک وچوبندی پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں۔جرائم اور جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی تک چین سے نہیں بیٹھینگے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے کسی قسم کی مداخلت کو قبول نہیں کیا جائے گا اور جو بھی ملازم کسی سفارش کا سہارا لے گا اس کے خلاف لیویز ایکٹ اور لیویز ڈسپلنری رولز کے تحت کاروائی کی جائےگی۔﴾﴿﴾﴿

﴾﴿خبرنامہ نمبر2526/2025کوئٹہ 15اپریل ۔ نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کوئٹہ بینچ کے ممبر عبدالغنی مینگل نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کوئٹہ کے ملازمین کی مستقلی سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے تفصیلی فیصلہ سنادیا ، جاری فیصلے کے مطابق پی آئی اے بلوچستان کے جنرل منیجر صادق محمد لودھی، چیف ہیومن ریسورسز اختر حسین اور ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو آفیسر اسلام اباد خرم مشتاق کو عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی پر چھ ماہ قید اور 50 ،50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ، جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں تینوں مجرموں کو ایک ماہ مزید قید کی سزا ہوگی۔ کمیشن بینچ کے فیصلے کے مطابق مذکورہ تینوں ملزمان ملک کے کسی بھی سرکاری ادارے میں کسی بھی عہدے پر فائض / تعینات نہیں ہوں گے عدالت سے جاری تفصیلی فیصلے کے مطابق ملزمان کی عدالت میں عدم پیشی پر آئی جی اسلام آباد اور بلوچستان سمیت متعلقہ تھانوں کو ملزمان کے وارنٹ جاری کر دیے، جبکہ فیصلے کی کاپی وزارت دفاع کو بھی ہر سال کر دی گئی ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2527/2025کوئٹہ15 اپریل2025:سیکریٹری محکمہ ترقی نسواں حکومت بلوچستان سائرہ عطاء نے کہا ہے کہ خواتین کی شمولیت کے بغیر معاشی ترقی نا ممکن ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے صوبے کی خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے انڈوومنٹ فنڈ کا آغاز کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ ترقی نسواں اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور بینک الحبیب کی جانب سے منعقدہ فنانشل لٹریسی ویک کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی دل چسپی اور تعاون سے وومن اکنامک ایمپاورمنٹ انڈوومنٹ فنڈ پالیسی منظور کی گئی ہے جس سے خواتین کو با اختیار بنانے اور انہیں معاشی طور پر خودمختار بنانے میں مدد ملے گی۔ سیکریٹری ترقی نسواں نے کہا کہ مستقبل قریب میں اس انڈوومنٹ فنڈ کے دورس نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ لٹریسی ویک منانے کا مقصد خواتین کو بزنسز کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعے حکومت 3 لاکھ سے 15 لاکھ روپے کا بغیر سود قرضہ فراہم کرے گی جس سے خواتین گھر بیٹھے کام کرکے مستفید ہوسکتی ہیں۔ خواتین زراعت، لائیو سٹاک آی کامرس مارکیٹنگ اور ان جیسے دیگر کاروبار میں حصہ لے سکتی ہیں۔ پروگرام میں مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر خواتین نے صوبائی حکومت اور چیف سیکرٹری بلوچستان کی جانب سے صوبے کی خواتین کو با اختیار بنانے کی پالیسی کو مثبت اقدام قرار دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ وہ دن دور نہیں جب بلوچستان صوبے کی خواتین دوسرے صوبوں کی خواتین کے شانہ بشانہ کھڑی ہوں گی۔

خبرنامہ نمبر2528/2025نصیرآباد15اپریل2025۔ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کی سربراہی میں منعقد ہوا امیدواروں کو میرٹ کی بنیاد پر انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی واضح رہے کہ آج ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں مختلف اسامیوں کے امیدواروں کی جانب سے جمع کرائی گئی اعتراضات کی درخواستوں پر تفصیلی غور کیا گیا ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر واضح کیا کہ کمیٹی شفاف اور میرٹ پر مبنی طریقہ کار کو یقینی بنا رہی ہے کسی بھی امیدوار کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی اور صرف وہی امیدوار اہل قرار پائیں گے جو مقررہ معیار پر پورا اتریں گے انہوں نے مزید کہا کہ تمام درخواستوں پر غیر جانبدارانہ طور پر فیصلہ کیا جائے گا اور یہ کمیٹی تمام کاغذات کی جانچ پڑتال دی گئی درخواستوں و دیگر محرکات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کے بعد اہل اور میرٹ پر پورا اترے والے امیدواروں کے تعیناتی کے عمل کی سفارشات مرتب کر یگی تاکہ بھرتی کا عمل شفافیت اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق مکمل کیا جا سکے۔

خبرنامہ نمبر2529/2025کوئٹہ 15 اپریل 2025: وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کے والد سردارزادہ میر بہرام خان بلیدی کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ منگل کے روز کوئٹہ میں جاری رہا جس میں صوبائی وزراء، ایڈوائزرز، اراکین صوبائی اسمبلی، صوبائی محکموں کے سیکریٹریز سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والےافراد کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد دمڑ، مشیر ماحولیات نسیم الرحمٰن ملاخیل، پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور سنجے کمار، رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن، عبدالمتین خان اخونزادہ، ظفر آغا ، میر زابد علی ریکی، ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی محترمہ غزالہ گولہ، خواتین اراکین شاہدہ روف، سلمہ کاکڑ، سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ عمران خان گچکی، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے پریس سیکرٹری شیخ عبدالرزاق سابق سیکرٹری عبدالطیف کاکڑ، ڈپٹی سیکرٹری وسیم شاہد، سیکرٹری قانون کلیم اللہ خان، ایڈیشنل سیکریٹری نصیر شاہ، رکن بلوچستان پبلک سروس کمیشن عبدالصبور کاکڑ ، سابق صوبائی وزیر میر سکندر خان عمرانی ، سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر نور قاضی، صحافی بشریٰ قمر ، سعدیہ جہانگیر،میر بہرام لہڑی، بہرام بلوچ، یو این ویمن کی صوبائی سربراہ عائشہ ودود ، محمد داؤد ننگیال، حفیظ اللہ ، ڈبلیو ایچ او کے صوبائی سربراہ ڈاکٹر اسفندیار شیرانی ، ڈاکٹر سرمد، ڈاکٹر حفیظ، میر عاصم کرد، میر رازق کرد، مسلم لیگ (ن) کے چوہددری شبیر، کریسنٹ ٹریکنگ کے بانی عاصم خان، ٹکری میران بخش مستوئی، وومن ڈویلپمنٹ سٹاف ، وکلاءسمیت مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لیے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی اور میر اسداللہ خان بلیدی سے ان کے والد سردار زادہ میر بہرام خان بلیدی کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی تمام شخصیات نے مرحوم کے بلند درجات اور پسماندگان کے لیے صبر کی دعا کی انہوں نے کہا کہ سردار زادہ میر بہرام خان بلیدی کی وفات بلوچستان کے لیے ایک بڑا نقصان ہے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی سردارزادہ میر بہرام خان بلیدی کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کا سلسلہ 16 اپریل بروز بدھ کو بھی جاری رہے گا۔

خبرنامہ نمبر2530/2025حب 15اپریل 2025:ڈپٹی کمشنر حب نثاراحمدلانگو نےڈبلیو ایچچاو کے زیرنگرانی پولیو ورکرز کی تربیتی سیشن کی مانیٹرنگ کیلئے سرپرائزوزٹ کیا اورڈسٹرکٹ پولیو سرویلنس افسر سے تربیتی سیشن میں شریک پولیوورکرزکی کارکردگی سے متعلق آگاہی حاصل کی اورپولیو خاتمے کی کامیاب کوششوں کے لیے پولیو ورکرزکی تربیت کو لازمی قراردیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر حب نثاراحمدلانگونے کہامائیکروپلان کی تیاری کیلئے فیلڈ ورکرز کی تربیت لازمی ہے فیلڈورکرزکو پولیو ویکسینیشن کے لیے دوران ٹریننگ ضروری مہارتوں پر توجہ دینی چاہیے ڈپٹی کمشنر حب نثاراحمد لانگونے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر نوربخش بزنجو اورڈسٹرکٹ این اسٹاپ آفیسر پولیو پروگرام ڈاکٹر نزیررونجہ کو احکامات جاری کیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ سرویلنس افسر ڈبلیوایچ اوڈاکٹردائودنے بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ پولیو مہم میں یوسی پاٹھڑہ کی ٹیمیں پولیو کوریج میں مطلوبہ نتائج حاصل نہ کرسکیں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی ہدایت پر پولیو ٹریننگ میں یوسی پاٹھڑہ کی بیس ٹیمیں شریک ہوئ ہیں اورہماری کوشش ہیکہ رواں ماہ ہونے والے پولیو مہم کو کامیاب کیا جائے تاکہ حکومت بلوچستان کی پولیو کے خاتمے کیلئے کوششوں کو کامیاب کیا جائے اورصحت معاشرے کے قیام کی جانب عملی پیشرفت کا آغازکیاجائے۔

خبرنامہ نمبر2531/2025چمن15 اپریل 2025:ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نےچمن بارڈر پر قائم کی گئی ودہولڈنگ کیمپ کا دورہِ کیا اس دوران انہوں نے افغان باشندوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا انہوں نے کیمپ میں موجود تمام افغان باشندوں میں کھانے پینے کی اشیاء خود بھی تقسیم کیں اور اور دیگر تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کی مانیٹرنگ کی انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کا وطن واپسی کا سلسلہ جاری ھے ضلعی انتظامیہ چمن یکم اپریل سے لیکر آج تک ملک کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے افغان باشندوں کو کھانے پینے اور دیگر تمام ضروری سہولیات فراہم کر رہی ہیں اس موقع پر ڈی سی چمن نے کہا کہ کیمپ میں افغان باشندوں کی رجسٹریشن اور دیگر ضروری کوائف کی ویری فیکیشن کے بعد اگلے ہی دن انھیں چمن باب دوستی پر افغانستان واپس بھیجنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے ا نہوں نے کہا کہ یکم اپریل سے لیکر آج تک تقریباً 17 ہزار سے زیادہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے چمن باب دوستی کے راستے افغانستان بھیج دئیے گئے ہیں ڈی سی چمن کا چمن بارڈر پر قائم ودہولڈنگ کیمپ کے دورے دوران تحصیلدار چمن عبدالرازق میانی بھی انکے ہمراہ تھے۔