October 15, 2025
News

14th-October-2025

خبرنامہ نمبر7693/2025
کوئٹہ، 14 اکتوبر۔ صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان ملاخیل نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے ہونگے، بلوچستان میں کلائمیٹ چینج کے مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریں گے، میرے دفتر کے دروازے عوام کے لئے کھلے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں اپنے دفتر میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، صوبائی مشیر نے کہا کہ ماحولیات کا محکمہ نہایت اہمیت کا حامل ہے، کلائمیٹ بحران اس وقت پوری دنیا کیلئے چیلنج بن چکا ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ بلوچستان میں اس مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی طرف لےجائیں،صوبائی مشیر نے کہا صوبے کو سر سبز و شاداب بنائیں گے، درختوں کی اہمیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں درخت جتنے زیادہ ہوں گے اتنا ہی ماحول صاف ہوگا اور قدرتی آفات کے خطرات کم تر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی نسلوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہے اور اس مقصد کیلئے ہر چیلنج کا مقابلہ کرنا ہے اور صورتحال کا مداوا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کلائمیٹ چینج کے بلوچستان کو سیلاب کی شکل میں بے تحاشہ نقصان اٹھانا پڑا ہے ہماری کوشش ہوگی کہ اس مسئلہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7694/2025
لورالائی 14, اکتوبر ۔انتظامیہ کی جانب سے لورالائی کے تمام شہریوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ افغان مہاجرین کے انخلا کے سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے آج سے شہر کے مختلف مقامات پر ناکہ جات قائم کریں گے اور شناختی دستاویزات کی چیکنگ کی جائے گی۔تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے شناختی کارڈ اور دیگر ضروری دستاویزات اپنے ہمراہ رکھیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی یا تاخیر سے بچا جا سکے۔مزید براں، تمام گھروں اور دکانوں کے مالکان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے مکانات یا دکانات میں بغیر شناختی دستاویزات کے رہائش پذیر افراد کو فوراً نکال دیں۔ بصورتِ دیگر متعلقہ مالکان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7695/2025
لورالائی 14اکتوبر۔ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان چیریٹیز رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن اتھارٹی کی ڈپٹی کمشنر لورالائی کے ہمراہ ضلعی این جی اوز کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا۔ڈائریکٹر جنرل بلوچستان چیریٹیز رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن اتھارٹی (BCRA) محمد سلیم کھوسہ نے ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کے ہمراہ ضلع لورالائی میں کام کرنے والی مختلف غیر سرکاری تنظیموں (NGOs) کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس کا مقصد ضلعی سطح پر این جی اوز کے ساتھ موثر رابطہ، باہمی تعاون اور قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کو یقینی بنانا تھا۔اجلاس کے دوران ڈائریکٹر جنرل نے شرکاء کو ایف اے ٹی ایف (FATF) اہداف سے متعلق آگاہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ تمام این جی اوز کو BCRA سے این او سی (NOC) حاصل کرنا لازمی ہے۔ اس کے علاوہ، ہر تنظیم کو اپنے منصوبوں کی پیش رفت کی رپورٹ ہر تین ماہ بعد جمع کروانے کی ہدایت کی گئی۔ڈائریکٹر جنرل سلیم کھوسہ نے واضح کیا کہ BCRA کے جاری کردہ تمام ہدایات اور نوٹیفکیشنز پر مکمل عملدرآمد ضروری ہے۔ انہوں نے دوہری ملازمتوں (Dual Jobs) پر مکمل پابندی کا بھی اعادہ کیا اور تمام تنظیموں کو اس حوالے سے سختی سے ہدایت دی گئی۔ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے اجلاس میں موجود شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں کام کرنے والی تمام این جی اوز کو ضابطوں کی مکمل پاسداری کرنی ہوگی۔ انہوں نے شفافیت، احتساب اور ضلعی انتظامیہ سے ہم آہنگی کو بہتر بنانے پر زور دیا۔اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ این جی اوز کی جانب سے بھرتیوں میں مقامی امیدواروں کو ترجیح دی جائے تاکہ مقامی آبادی کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔اجلاس کا اختتام اس عزم کے ساتھ ہوا کہ تمام این جی اوز اور متعلقہ ادارے ضلعی ترقی کے لیے باہمی تعاون سے کام کریں گے اور قانونی و انتظامی تقاضوں کی مکمل پابندی کو یقینی بنائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7696/2025
جعفرآباد14اکتوبر۔ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی و اینٹی باونڈڈ لیبر مانیٹرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شوکت علی کھوسہ، ضلعی محکموں کے افسران، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع جعفرآباد میں چائلڈ لیبر کے خاتمے، جبری مشقت کے سدباب، انسانی سمگلنگ کے تدارک، مزدوروں کے حقوق کے تحفظ، اور سول سوسائٹی کے ساتھ ہم آہنگی بڑھانے کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خالد خان نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی ہدایات کے مطابق ضلعی سطح پر انسانی حقوق کے تحفظ اور جبری مشقت کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے فیلڈ میں مو¿ثر حکمت عملی اپنائی جائے، فیکٹریوں، ورکشاپس اور دیگر مقامات پر مانیٹرنگ کے عمل کو مزید موثر بنایا جائے تاکہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی بروقت نشاندہی ہو سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں اینٹی باونڈڈ لیبر کمیٹی کے مقاصد عوامی فلاح و بہبود اور انسانی وقار کے تحفظ سے جڑے ہیں، اس لیے تمام اداروں کو باہمی تعاون سے ان اہداف کے حصول کے لیے کام کرنا ہوگا۔ اجلاس میں شرکائ نے اپنی تجاویز پیش کیں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا۔ آخر میں ڈپٹی کمشنر خالد خان نے کہا کہ حکومت کی ترجیحات کے مطابق بچوں کے حقوق، محنت کشوں کے مفادات اور انسانی سمگلنگ کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7697/2025
نصیرآباد14اکتوبر۔ ڈپٹی کمشنر منیر احمد خان کاکڑ کا جونیئر کلرک ٹیسٹ مراکز کا معائنہ، شفافیت یقینی بنانے کے عزم کا اظہار تفصیلات کے مطابق آج ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے جونیئر کلرک کی آسامیوں کے لیے جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز کمشنر نصیرآباد ڈویڑن کے دفتر کے احاطے میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سول ڈیفنس عنایت اللہ بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ نگران افسران نے ڈپٹی کمشنر کو ٹیسٹ کے انتظامات، سیکیورٹی اقدامات اور مجموعی صورتحال سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر منیر احمد خان کاکڑ نے امتحانی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی اور ڈویڑنل انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے کہ بھرتی کے عمل کو مکمل طور پر شفاف، منصفانہ اور میرٹ کی بنیاد پر یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ امیدواروں کو اپنی صلاحیت اور محنت کے بل بوتے پر اپنی اہلیت ثابت کرنے کا بھرپور موقع دیا جا رہا ہے، جب کہ نقل اور کسی بھی غیر قانونی عمل کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ انتظامیہ یہ امر یقینی بنائے گی کہ ٹیسٹ کا عمل پرامن ماحول میں شفافیت کے ساتھ مکمل ہو تاکہ اہل امیدوار ہی کامیابی حاصل کر سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7698/2025
پنجگور14 اکتوبر۔ ضلع پنجگور میں جبری مشقت اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ویجیلینس کمیٹی کا ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس پنجگور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر عبدالکبیر زرکون نے کی۔اجلاس میں مختلف سرکاری محکموں، سول سوسائٹی، پریس کلب، بار ایسوسی ایشن اور سماجی تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع بھر میں جبری مشقت اور چائلڈ لیبر کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ان کے خاتمے کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔ شرکاءنے اس امر پر اتفاق کیا کہ ان مسائل کے سدباب کے لیے ضلعی سطح پر مشترکہ اور مربوط حکمتِ عملی ناگزیر ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع بھر میں عوامی آگاہی مہمات چلائی جائیں گی تاکہ عوام میں جبری مشقت اور چائلڈ لیبر جیسے سنگین سماجی مسائل کے بارے میں شعور بیدار کیا جا سکے۔ اس موقع پر سول سوسائٹی، پریس کلب اور بار ایسوسی ایشن کے نمائندوں پر زور دیا گیا کہ وہ بھی اپنے پلیٹ فارمز کے ذریعے آگاہی اور اصلاحی کردار ادا کریں ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ اگر ضلع میں جبری مشقت یا چائلڈ لیبر کے کسی بھی کیس کی نشاندہی ہو تو فوری طور پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں، خصوصاً محکمہ سوشل ویلفیئر کو ہدایت کی کہ انسانی حقوق کے تحفظ اور بچوں کے استحصال کے خاتمے کے لیے موثر اور فعال کردار ادا کریں اجلاس کے شرکاء نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ تمام لائن ڈیپارٹمنٹس، سماجی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے مابین قریبی رابطہ اور کوآرڈینیشن کو یقینی بنایا جائے تاکہ مانیٹرنگ اور آگاہی کے عمل کو مزید موثر بنایا جا سکے اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ضلع پنجگور میں چائلڈ لیبر اور جبری مشقت کے مکمل خاتمے کے لیے تمام سرکاری ادارے، سول سوسائٹی، میڈیا اور این جی اوز باہمی تعاون کے ساتھ مشترکہ اقدامات جاری رکھیں گے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7699/2025
نصیرآباد14اکتوبر۔ کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے جونئیر کلرکس کے لئے منعقدہ امتحانی سینٹر کا دوسرے روز دورہ کیا، یاد رہے نصیرآباد ڈویژن میں ڈویژنل پوسٹوں پر تعیناتی کے سلسلے میں یہ امتحانی سنٹر کمشنر دفتر کے احطہ میں بنایا گیا ھے۔ اس سلسلے میں 46 جونئیر کلرک اور 09 کمپیوٹر اسسٹنٹ آپریٹر کی پوسٹوں پر میرٹ پر تعیناتیوں کو یقینی بنانے کیلئے انتظمات کئے گئے ہیں۔ ٹیسٹ کیلئے قائم کردہ امتحانی مرکز کے دورے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز نصیرآباد، صحبت پور، استامحمد، اور جھل مگسی و دیگر افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کمشنر نصیرآباد، ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے کہا ہے کہ میرٹ کے حصول کے لیے ڈویژنل انتظامیہ ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہل امیدواروں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنی قابلیت اور محنت کے ذریعے ثابت کر سکیں کہ وہ متعلقہ آسامیوں کے لیے واقعی اہل ہیں۔کمشنر صلاح الدین نورزئی کا کہنا تھا کہ ڈویژنل انتظامیہ نے بھرتی کے عمل میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس عمل کا مقصد وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کے وژن اور ہدایات کی روشنی میں اہل و قابل امیدواروں کو آگے لانے کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7700/2025
تربت 14 اکتوبر۔: بین الاقوامی انسدادِ بدعنوانی کا دن مکران ڈویژن کی سطح پر نہایت جوش و جذبے اور جذبہ اصلاح کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر ایک پروقار تربٹ میں تقریب منعقد ہوئی جس میں طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی تقریب میں ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن (اسکولز) مکران ڈویژن اور ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن مکران نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی تقریب کے دوران مختلف مقابلے منعقد کیے گئے جن میں طلبہ نے بدعنوانی کے خاتمے اور شفاف نظام کے قیام کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بخشّی کالونی گوادر کی طالبہ حلیمہ عبدالسلام (کلاس دہم) نے اردو تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے ضلع اور ادارے کا نام روشن کیا۔تقریب مہمان خصوصی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات کو مبارک باد پیش کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوان نسل میں ایمانداری، دیانت اور شفافیت کے فروغ کے لیے ایسے پروگرام مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7701/2025
حب 14اکتوبر۔ محکمہ پی ایچ ای حکام کی شاندارکارکردگی ضلع حب میں 45مین لاگت سے پانی سپلاءکی اہم اسکیمات کامیانی سے مکمل کرلی گئیں یومیہ دولاکھ گیلن پانی شہریوں کو میسر ہوگاترقیاتی اہداف کی بروقت تکمیل پلاننگ اینڈڈیولپمنٹ ڈیاپرٹمنٹ کی ڈویژنل مانیٹرینگ کوآرڈینیشن کی بدولت کامیابی سے پایہ تکمیل کو پہنچا اسکیم کے افتتاحی عنقریب ہوگی سرکاری ذرائع کے مطابق پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ بلوچستان صوبہ بھر جامع منصوبوں کی تشکیل اوران پر کامیابی سے عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے وزارت پلاننگ اینڈڈیولپمنٹ کی خصوصی ہدایات پراسٹیک ہولڈراورمتعلقہ محکموں کی کوآرڈیشن سے ذمہ داریاں نبھارہی ہے محکمہ پلاننگ اینڈڈیولپمنٹ کی ڈویژنل انسپکشن ٹیم ڈائریکٹر لطف الرحمان اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر صادق کی سربراہی میں متحرکانہ کلیدی کرداراداکررہی یے ڈویژنل مانیٹرنگ ٹیم نے ضلع حب ساکران میں جاری اورزیرتکمیل منصوبوں کا دورہ کیاپی اینڈڈی کی ٹیم نے محکمہ ہبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی آبنوشی اسکیمات کی سائٹ کا دورہ منصوبوں کی فزیکل فنانشل پروگریس سے متعلق آگہی حاصل کی
ایکسئن پی ایچ ای بالاچ امیر ایس ڈی او منصورتمرانی اورسب انجینئر اویس نے پی اینڈڈی کی ٹیم کو زریاب پھر کالونی داروہوٹل مری محلہ کو پانی سپلاءکی آسکیمات واٹرسپلاءپمپنگ اسٹیشن کی سائٹ کا دورہ کروایا ایکسئن پی ایچ ای بالچ امیر نے بریفنگ میں بتایا کہ انکی ضلع حب تعیناتی کے بعد ترجیحی بنیادوں پر 45ملین کی لاگت سے زیرالتوا فراہمی آب کی اسکیمات کو مکمل کرلیا گیا ہے اس اسکیم کی بدولت ضلع حب کی قدیمی بستیوں اورزریاب سوسائٹی کے مکینوں کو 24گھنٹے پانی کی سہولت میسر ہوگی جدید ترین ٹرباِئن پمپنگ اسٹیشن کی تنصیب سے یومیہ دولاکھ گیلن پانی شہریوں کو میسر یوگا پی اینڈڈی ٹیم نے اسکیم کی تکمیل اورآپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ڈویژنل ڈائریکٹر پی اینڈڈی لطف الرحمان نے کہا کہ سرکاری وسائل کے درست استعمال اور شفافیت کی بدولت عوام الناس کوفراہمی آب کی سہولیات میسر ہوگی ضلع حب کے عوامی حلقوں نے پی اینڈڈی ٹیم کی مسلسل مانیٹرنگ اورصوبائی وزیر میر علی حسن زہری کی کاوشوں کی بدولت پانی سپلاءاسکیم کی کامیاب تکمیل پر حکومت بلوچستان محکمہ ہی ایچ ای حکام کا شکریہ اداکیا ہے اورامید ظاہر کی ہے کہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران علاقے کی ترقی کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کارلاکر ضلع حب کےدوردراز علاقوں میں بھی اس طرح کامیاب منصوبے تشکیل دینگے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7701/2025
گوادر14اکتوبر۔ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن کی زیر صدارت ضلع میں ترقیاتی منصوبوں اور جاری کاموں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور، ایکسین بی اینڈ آر مقصود بلوچ، ایکسین پی ایچ ای مومن بلوچ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زاہد حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عیسیٰ بلوچ، سوشل ویلفیئر آفیسر عبیداللہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن نے تعلیمی اداروں میں جاری تعمیراتی کاموں، اسکولوں کی سولرائزیشن اور دیگر مسائل پر متعلقہ افسران سے تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے تعلیم کے فروغ اور تعلیمی سہولیات میں بہتری کے لیے افسران کی تجاویز بھی حاصل کیں اور ضروری ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گوادر میں جاری آبی بحران کی صورتحال پر بھی گفتگو کرتے ہوئے ایکسین پی ایچ ای مومن بلوچ سے پانی کی فراہمی اور بہتری کے اقدامات سے متعلق رپورٹ طلب کی۔مزید برآں، ڈپٹی کمشنر نے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عیسیٰ بلوچ کے ساتھ محکمہ سوشل ویلفیئر کو درپیش مسائل، مدرسوں کی تعداد، این جی اوز اور چیریٹی اداروں کی رجسٹریشن و شفافیت کے امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر7702/2025
کوئٹہ، 14 اکتوبر۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں شورش نہیں بلکہ علیحدگی کی نام نہاد تحریکیں ہیں جنہیں بیرونی قوتیں اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔ ملک دشمن عناصر کا اصل ہدف پاکستان کو نقصان پہنچانا اور اسے تقسیم کرنا ہے۔ دشمن پاکستان کو کیک کی طرح ٹکڑوں میں بانٹنے کی خواہش رکھتے ہیں، لیکن ان کے ناپاک عزائم کو ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے 17 ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں غیر متوازن ترقی کا جو تاثر دیا گیا وہ زمینی حقائق کے منافی اور گمراہ کن ہے بعض حلقوں نے “ناراض بلوچ” کی اصطلاح گھڑ کر دہشت گردی کو جواز فراہم کرنے کی کوشش کی حالانکہ جو شخص بندوق کے زور پر تشدد کرے وہ ناراض نہیں بلکہ دہشت گرد ہے اور کسی بھی طرح بلوچ عوام کا نمائندہ نہیں ہو سکتا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بتایا کہ صوبے میں پہلا فراری کیمپ 21 جون 2002 کو قائم کیا گیا جس سے دہشت گردی کو فروغ ملا اور نوجوانوں کو گمراہ کرنے کا راستہ کھلا انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پروپیگنڈا کے ذریعے نوجوانوں اور ریاست کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تاہم حکومت بلوچستان نوجوانوں کے خدشات اور شکایات کو سننے کے لیے جامعات سمیت ہر فورم پر جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حالات کی خرابی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کا واضح اور منظم کردار ہے۔ علیحدگی پسند عناصر بھارت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں جو بھارت سے خوش اور پاکستان سے دشمنی رکھتے ہیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف فوج یا اداروں کی نہیں بلکہ پوری قوم کی مشترکہ جنگ ہے کیونکہ پاکستان کی بقا اسی جنگ میں کامیابی سے وابستہ ہے انہوں نے کہا کہ سیاست سے زیادہ اہم ریاست پاکستان ہے اور بلوچستان حکومت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اپنی ذمے داری سمجھ کر اپنایا ہے اس حوالے سے حکومت بلوچستان کا موقف دوٹوک اور بالکل واضح ہے انہوں نے کہا کہ بلوچ عوام کو بند گلی میں دھکیلا جا رہا ہے لیکن تشدد اور لاحاصل جنگ سے کچھ حاصل نہیں ہوگا وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبائی حکومت گورننس کی بہتری، اصلاحات اور عوامی خدمت کے شعبوں میں ٹھوس اقدامات کر رہی ہے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں نمایاں بہتری سامنے آرہی ہے 3200 غیر فعال اسکولز اور 164 بنیادی طبی مراکز کو فعال کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کاو¿نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی استعداد کار بڑھائی جا رہی ہے اور اس مقصد کے لیے 10 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز ایسے مشکل علاقوں میں آپریشنز کر رہی ہیں جہاں دشمن اور دوست کی پہچان دشوار ہے جب دشمن واضح ہو تو اس کے خلاف کارروائی آسان ہوتی ہے لیکن جب دشمن اپنی صفوں میں چھپا ہو تو مقابلہ زیادہ مشکل ہو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ واضح دشمن کے خلاف حالیہ کارروائی کی مثال پوری قوم نے اپنی آنکھوں سے دیکھی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ گزشتہ 12 برسوں سے صوبے کے 24 ذیلی اضلاع میں اسسٹنٹ کمشنرز تعینات نہیں تھے موجودہ صوبائی حکومت نے افسران کی تعیناتی کے ذریعے ریاست کی رٹ کو بحال کیا ہے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کے دشمنوں کو شکست دینا ہی ہمارا عزم ہے اور حکومت بلوچستان اپنے عوام کے ساتھ مل کر ایک پرامن اور خوشحال مستقبل کی جانب گامزن ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7703/2025
کوئٹہ، 14 اکتوبر۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈیویلپمنٹ پروگرام کی پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس منگل کے روز وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی مشیر برائے محنت و افرادی قوت سردار غلام رسول عمرانی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سیکرٹری محنت نیاز احمد نیچاری، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون، ایم ڈی بی ٹیوٹا طارق جاوید مینگل، کنسلٹنٹ فرم کے نمائندے اور متعلقہ محکموں کے حکام شریک ہوئے اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو پروگرام کی موجودہ پیش رفت، ریکروٹمنٹ کے عمل اور بیرونِ ملک نوجوانوں کی تعیناتی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی وزیر اعلیٰ بلوچستان نے یوتھ اسکلز ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت بیرون ملک بھجوائے جانے والے نوجوانوں کی کم تعداد اور پروگرام کی سست رفتاری پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ بلوچستان کے نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے نہایت اہم ہے، اس میں کسی قسم کی تاخیر ناقابلِ قبول ہے انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ریکروٹمنٹ کے عمل کو فوری طور پر تیز کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ تربیت یافتہ نوجوانوں کو بین الاقوامی مارکیٹ میں روزگار کے مواقع فراہم کیے جا سکیں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پروگرام کے تحت ریکروٹمنٹ اور ٹریننگ کے عمل کی شفافیت اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے عالمی اور قومی سطح کی قابلِ اعتماد دیگر فرمز اور کنسلٹنٹس کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے بی ٹیوٹااور موجودہ کنسلٹنٹ فرمز کی مجموعی کارکردگی پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان اداروں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے اور پروگرام کی رفتار میں نمایاں تیزی لانے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان صوبے کے نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر روزگار کے قابل بنانے کے لیے بھرپور عزم رکھتی ہے کیونکہ ہنر مند نوجوان ہی صوبے اور ملک کی معیشت کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یوتھ اسکلز ڈیویلپمنٹ پروگرام کا مقصد صرف بیرونِ ملک روزگار فراہم کرنا نہیں بلکہ بلوچستان کے نوجوانوں کو جدید تربیت، خود اعتمادی اور معاشی خودمختاری سے آراستہ کرنا ہے انہوں نے متعلقہ محکموں کو واضح ہدایت دی کہ ہر رکاوٹ کو فوری طور پر دور کیا جائے اور آئندہ اجلاس میں عملی پیش رفت کے قابلِ پیمائش نتائج پیش کیے جائیں.۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7704/2025
کوئٹہ، 14 اکتوبر۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں منشیات کی کاشت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ بلوچستان کی ایک انچ زمین بھی پوست یا کسی قسم کی نشہ آور فصل کے لیے استعمال نہیں ہونے دی جائے گی سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ منشیات کی لعنت نے نوجوان نسل کے مستقبل کو خطرات سے دوچار کیا ہے اس لعنت کے خاتمے کے لیے حکومت بلوچستان ہر سطح پر موثر اور عملی اقدامات کر رہی ہے اس مقصد کے لیے انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مقامی کمیونٹی کے درمیان بھرپور تعاون کو یقینی بنایا جا رہا ہے انہوں نے قلعہ سیف اللہ میں منشیات کے خلاف کامیاب کارروائی پر ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کا یہ اقدام منشیات کے خاتمے کی جانب ایک مضبوط اور مثبت قدم ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبے سے منشیات کی پیداوار، تجارت اور استعمال کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا اور اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7705/2025
کوئٹہ، 14 اکتوبر۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ اور صوبائی حکومت کے درمیان طے پانے والے مفاہمتی یادداشت کی دستاویزات پر پیش رفت اور سوئی ماسٹر پلان سے متعلق اجلاس منگل کے روز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان ایم ڈی پی پی ایل سکندر علی میمن، صوبائی سیکریٹری توانائی متعلقہ محکموں کے حکام اور سوئی گیس فیلڈ کے منصوبوں سے وابستہ افسران نے شرکت کی ایم ڈی پی پی ایل نے اجلاس کو مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد اور سوئی ماسٹر پلان سے متعلق اب تک کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے کے قدرتی وسائل بلوچستان کی امانت ہیں اور ان وسائل سے حاصل ہونے والے فوائد کا براہِ راست اثر صوبے کے عوام خصوصاً اس علاقے کے لوگوں تک پہنچنا چاہیے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ پی پی ایل اور صوبائی اداروں کے درمیان تعاون کے ذریعے سوئی کے عوام کو روزگار، تعلیم، صحت اور بنیادی سہولیات کے منصوبوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ ملے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سوئی ماسٹر پلان علاقے کی معاشی خودکفالت کی جانب ایک اہم قدم ہے اس منصوبے کے ذریعے مقامی ترقیاتی ڈھانچے، سماجی سہولیات، اور توانائی سے وابستہ منصوبوں میں ایک جامع حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے تاکہ ترقی کا عمل دیرپا اور عوام دوست ہو انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ایم او یو کے مجوزہ طے شدہ اہداف پر مقررہ مدت کے اندر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور سوئی ماسٹر پلان میں عوامی مفاد کو مقدم رکھا جائے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت بلوچستان نجی اور سرکاری اداروں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے پرعزم ہے انہوں نے کہا کہ وسائل کی شفاف تقسیم، مقامی نوجوانوں کی تربیت، اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے وزیر اعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ پی پی ایل کے ساتھ اشتراک سے نہ صرف سوئی بلکہ پورے بلوچستان میں معاشی اور سماجی ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7706/2025
کوئٹہ، 14 اکتوبر۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے بلوچستان کے تمام 36 اضلاع میں ایک منظم اور مربوط مہم جاری ہے جس کا مقصد صوبے کے ہر بچے کو اس موذی مرض سے محفوظ بنانا ہے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اگلے 7 دنوں کے دوران 26 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ ایک قومی فریضہ ہے جس میں والدین، اساتذہ، علمائے کرام اور سول سوسائٹی کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے خطرے سے محروم نہ رہ جائے میر سرفراز بگٹی نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ، رواں سال بلوچستان سے کوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ صوبائی حکومت، محکمہ صحت اور فیلڈ ورکرز کی مشترکہ کاوشیں کامیابی کی جانب گامزن ہیں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت بلوچستان مکمل سنجیدگی اور عزم کے ساتھ پولیو کے خاتمے کے لیے کام کر رہی ہے ہم پرعزم ہیں کہ ان شائ اللہ ‘پولیو فری بلوچستان’ کا خواب جلد حقیقت بنے گا انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ مہم کے دوران فیلڈ میں سرگرم ٹیموں کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں اور کسی بھی ضلع یا یونین کونسل میں کوئی بچہ حفاظتی قطرے پلانے سے محروم نہ رہ جائے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے فیلڈ ورکرز، رضاکاروں، علما اور مقامی نمائندوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت اور جذبے سے ہی بلوچستان پولیو فری مستقبل کی جانب بڑھ رہا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7707/2025
کوئٹہ، 14 اکتوبر۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پشتونخوا عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ اور دیگر رہنماوں کے خلاف ژوب میں درج ایف آئی آر واپس لینے کے احکامات جاری کر دیے ہیں منگل کو پشتونخوا نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی جس میں نصراللہ خان زیرے نے ژوب میں منعقدہ جلسہ عام کے دوران پارٹی رہنماوں کے خلاف درج ہونے والی ایف آئی آر سے متعلق تفصیلات سے وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بغیر این او سی درج ہونے والی ایف آئی آر کو ضابطے کے مطابق واپس لیا جائے
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7708/2025
کوئٹہ 14اکتوبر۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے صوبائی وزیرِ تعلیم راحیلہ حمید خان درانی کی قیادت میں جاری اصلاحاتی اقدامات نے صوبے کے تعلیمی نظام میں انقلابی پیش رفت ممکن بنائی ہے ان اصلاحات کے نتیجے میں نہ صرف تعلیمی ڈھانچے میں نمایاں بہتری آئی ہے بلکہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے ہزاروں بچے دوبارہ تعلیمی سفر سے جڑ گئے ہیں وزیر تعلیم بلوچستان راحیلہ حمید خان درانی کا کہنا ہے کہ برسوں سے بند اسکولوں کو فعال بنانے، غیر فعال تعلیمی اداروں کی بحالی اور اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم کے نفاذ جیسے عملی اقدامات کیے گئے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور جدید تدریسی ماحول پیدا کرنے کے لیے متعدد منصوبے تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں راحیلہ حمید خان درانی کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم نے گرلز اسکولوں کی تعداد میں اضافہ، اسمارٹ کلاس رومز کے قیام، اور تعلیمی معیار کی بہتری کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا ہے جس سے صوبے میں تعلیمی سرگرمیوں کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے صوبائی وزیرِ تعلیم کا راحیلہ حمید خان درانی کا کہنا ہے کہ تعلیم وہ بنیاد ہے جو ایک باشعور، مضبوط اور ترقی یافتہ بلوچستان کی تشکیل کرتی ہے ہمارا مقصد یہ ہے کہ صوبے کے ہر بچے کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں اور علم کی روشنی بلوچستان کے ہر کونے تک پہنچےعوامی اور تعلیمی حلقوں نے راحیلہ حمید خان درانی کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قیادت میں محکمہ تعلیم مسلسل بہتری اور اصلاحات کی راہ پر گامزن ہے، اور اگر یہی تسلسل برقرار رہا تو بلوچستان مستقبل قریب میں ملک کے بہترین تعلیمی صوبوں میں شمار ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7709/2025
بارکھان14 اکتوبر ۔ صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و واسا سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ عوامی سہولت اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان کے خصوصی فنڈ سے یونین کونسل تکھڑا تا ہلیانی سڑک کا تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا ہے، جس سے علاقے کے عوام کو آمدورفت میں درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوگاانہوں نے کہا کہ صوبے کے پسماندہ علاقوں میں سڑکوں، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری ہیں تاکہ عوام کو بہتر طرزِ زندگی فراہم کیا جا سکے۔اس موقع پر اہلِ علاقہ نے سڑک کی تعمیر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سردار عبدالرحمن کھیتران کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر نے عوامی مطالبے پر بروقت عملی اقدامات کرتے ہوئے طویل عرصے سے زیرِ التوا سڑک کو تعمیر کروا کر ایک بڑا مسئلہ حل کر دیا ہے۔علاقے کے بزرگوں اور نوجوانوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف سفری سہولت میں بہتری آئے گی بلکہ تجارتی و معاشی سرگرمیوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ سردار عبدالرحمن کھیتران آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے جاری رکھیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7710/2025
گوادر، 14 اکتوبر ۔گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (GCCI) کا اعلیٰ سطحی وفد صدر جیہند ہوت کی سربراہی میں آج انڈونیشیا پہنچے گا، جہاں وہ انٹرنیشنل کری ایٹیوز ایکسچینج (ICE) کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کرے گا وفد میں چیمبر کے جنرل سیکرٹری خالد سیف اور سینئر نائب صدر نعیم رشید بھی شامل ہیں۔ اس معاہدے کا مقصد پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تجارتی، سرمایہ کاری، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیاحت، میرین اور فشریز کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا ہے گوادر چیمبر انڈونیشی سرمایہ کاروں کو گوادر فری زون، لاجسٹکس، فشریز، انفراسٹرکچر اور آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرے گا۔ اسی طرح انٹرنیشنل کری ایٹیوز ایکسچینج انڈونیشیا میں پاکستانی نوجوانوں کے لیے کاروباری تربیت، بندرگاہی انتظامات اور جدید ٹیکنالوجی سے متعلق پروگرام منعقد کرے گا چمبر آف کامرس کا یہ دورہ دونوں ادارے گوادر اور انڈونیشیا کے درمیان سیاحت، ثقافتی تبادلوں اور میرین انڈسٹری کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات کریں گے، جن میں فش پراسیسنگ، کولڈ اسٹوریج، ایکسپورٹ سہولیات، اور آئی ٹی پر مبنی تجارتی رابطوں کا قیام شامل ہے گوادر چیمبر کے صدر جیہند ہوت نے روانگی سے قبل اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دورہ گوادر اور انڈونیشیا کے درمیان معاشی تعلقات کو ایک نئے مرحلے میں داخل کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد خطے میں پائیدار ترقی اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا ہے ہوت کا کہنا تھا کہ گوادر صرف خبروں میں تجارتی بندرگاہ نہیں ہے بلکہ دنیا کے لئے ایک گیم چینجر منصوبہ ہے انہوں کا کہا گوادر چمبر گوادر کا مثبت چہرہ دنیا کو دیکھانے کی بھرپور کوشش کرے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7711/2025
کوئٹہ، 14 اکتوبر۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے اسسٹنٹ کمشنر (صدر) حمزہ انجم کے ہمراہ کوئٹہ تحصیل آفس کا دورہ کیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے تحصیل آفس کے مختلف شعبہ جات بشمول ریکارڈ روم، پٹوارخانہ، تحصیلدار آفس، کورٹ روم اور دیگر انتظامی دفاتر کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے موقع پر موجود سائلین سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو فوری طور پر ان کے حل کے احکامات جاری کیے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ عوامی سہولت کے تمام امور میں شفافیت اور تیزی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7712/2025
زیارت 14 اکتوبر ۔ ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان داوڑکی زیر صدارت زیارت ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایف سی میجر عامر، ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر صغیر احمد، ڈی ایچ او ڈاکٹر یاسر بلوچ،ایکسین شہک گشکوری،ایس ڈی او ایر یگیشن عبدالقادر دمڑنے شرکت کی اجلاس میں ڈسٹرکٹ میں جاری کاموں کی پیشرفت، کوالٹی اور بروقت تکمیل پر تفصیلی بات چیت ہوئی ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان داوڑ نے افسران کو سخت انسٹرکشن دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں کو بلوچستان ڈویلپمنٹ انیشیٹیو کے مطابق بروقت اور معیار کے مطابق مکمل کیا جائے،ترقیاتی کام عوام کی امانت ہے ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے عوام مستفید ہوں گے ترقیاتی کام میں سستی اور ناقص مٹیریل کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ وہ جود ہی ترقیاتی کاموں کے دورے کریں گے جہان کوتاہی ہوگی وہاں پر کاروائی کی جا ئے گی، زیارت ایک خوبصورت اور پرکشش پرفضائ سیاحتی مقام ہے زیارت کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کریں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7713/2025
گوادر14اکتوبر۔ ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن کی زیر صدارت زمینوں کے اوور لیپنگ سے متعلق مسائل پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر لینڈ ریونیو، یونس مینگل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بوہیر دشتی، تحصیلدار سیٹلمنٹ اکبر بلوچ، تحصیلدار ریونیو منیر احمد بلوچ، نائب تحصیلدار حاجی جاوید، دیگر متعلقہ افسران اور پٹواریوں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈائریکٹر لینڈ ریونیو نے تحصیل گوادر میں زمینوں کے اوور لیپ کے معاملات پر تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔ ریونیو عملے نے زمینوں کے اوور لیپنگ کے مسائل، ان کی وجوہات اور اب تک کی پیش رفت سے متعلق رپورٹ پیش کی۔ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن نے اس موقع پر ہدایت کی کہ زمینوں کے ریکارڈ کی درستگی اور اوور لیپنگ کے خاتمے کے لیے شفاف اور منظم طریقہ کار اپنایا جائے تاکہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ ممکن ہو سکے۔اجلاس کے دوران ڈائریکٹر لینڈ ریونیو نے بتایا کہ تحصیل گوادر میں زمینوں کے اوور لیپنگ کی باقاعدہ درستگی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جس کے تحت تمام متاثرہ ریکارڈ کا ازسرِ نو جائزہ لیا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے امید ظاہر کی کہ لینڈ ریونیو ٹیم کی مربوط کوششوں سے زمینوں کے تنازعات کے خاتمے اور شفاف نظام کے قیام میں نمایاں بہتری آئے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر7714/2025
کوئٹہ،14 اکتوبر:بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ (BBOIT) کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بی بی او آئی ٹی نے صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ، صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کے لئے مو¿ثر اقدامات اٹھائے ہیں جن کے نتیجے میں صوبے کیمعاشی ترقی کی رفتار میں بہتری اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جنہیں بروئے کار لا کر نہ صرف صوبے بلکہ پورے ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ نے حالیہ دنوں میں مختلف صنعتی و تجارتی منصوبوں پر کام تیز کر دیا ہے جس کے مثبت اثرات معیشت پر نمایاں ہونا شروع ہو گئے ہیں۔بلال خان کاکڑ نے کہا کہ بی بی او آئی ٹی نے سرمایہ کاروں کے لیے سہولت کاری کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا ہے تاکہ سرمایہ کاروں کو ایک ہی چھت کے نیچے تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکیں، ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں سے رابطے کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں صنعتی زونز کے قیام اور موجودہ زونز کی توسیع پر بھی کام جاری ہے جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور صوبے کی معیشت میں استحکام آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہے، تاکہ صوبے کو ترقی و خوشحالی کی نئی راہوں پر گامزن کیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Quetta, October 14:Vice Chairman of the Balochistan Board of Investment and Trade (BBoIT), Bilal Khan Kakar, has said that the BBoIT has taken effective steps to promote economic activities, industrial development, and investment opportunities in the province. As a result, the pace of Balochistan’s economic growth has improved, and investor confidence has increased.In a statement, he said that Balochistan offers vast investment opportunities which, if properly utilized, can play an important role in the economic development of not only the province but the entire country. The Balochistan Board of Investment and Trade has recently accelerated work on various industrial and commercial projects, the positive effects of which have begun to appear in the economy.Bilal Khan Kakar said that the BBoIT has modernized its facilitation system to provide investors with all basic services under one roof. He added that contact is being maintained with both domestic and foreign investors to further promote investment in the province.He stated that work is also underway on the establishment of new industrial zones and the expansion of existing ones in various districts of Balochistan, which will create new employment opportunities and bring greater stability to the provincial economy.He further said that the Government of Balochistan is determined to promote investment and improve the business environment so that the province can move toward a new era of development and prosperity.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7715/2025
گوادر/دوشنبہ 14اکتوبر۔ گوادر پورٹ کے چیرمین نورالحق بلوچ کی قیادت میں پاکستانی وفد نے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں جاری دوشنبہ انٹرنیشنل انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کی۔ 14 سے 16 اکتوبر تک جاری رہنے والا یہ تین روزہ فورم گوادر پورٹ کے لیے خطے میں تجارت و سرمایہ کاری کے نئے امکانات پیش کرنے کا اہم موقع ثابت ہوا۔ فورم میں عالمی سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات نے گوادر پورٹ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، اسے پاک چین اقتصادی راہداری (CPEC) کے تحت ایک اسٹریٹجک گیٹ وے قرار دیا۔ شرکاء کو گوادر فری زونز میں سرمایہ کاری کے مواقع، 23 سالہ ٹیکس چھوٹ اور دیگر مراعات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ چیرمین گوادر پورٹ نور الحق بلوچ نے گفتگو کے دوران کہا کہ گوادر کی جغرافیائی اہمیت، علاقائی رابطے کے فروغ اور وسطی ایشیائی ممالک کے لیے عالمی منڈیوں تک رسائی کے نئے راستے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ چیرمین نورالحق بلوچ نے کہا کہ گوادر اب وعدے سے آگے بڑھ کر ایک حقیقت بن چکا ہے، جو مستقبل قریب میں خطے کا مرکزی لاجسٹک و تجارتی مرکز بننے کی سمت بڑھ رہا ہے۔ دوشنبہ فورم میں گوادر پورٹ کو حاصل مثبت پذیرائی، بندرگاہ کی بڑھتی ہوئی بین الاقوامی اہمیت اور پاکستان کے علاقائی معاشی انضمام کے وژن کی عملی جھلک قرار دی جا رہی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7716/2025
اوستہ محمد 14 اکتوبر ۔ کوئٹہ ڈپٹی کمشنر اوستہ محمد میر رزاق خان خجک سے سرکاری خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے بیورو چیف نظر محمد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی ملاقات کے دوران علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی افادیت اجاگر کرنے میں سرکاری میڈیا کے کردار عوامی فلاح و بہبود کے منصوبےاور دیگر اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ عوامی خدمت اولین ترجیح ہے۔بیورو چیف نظر محمد نے علاقے میں حکومتی اقدامات اور ترقیاتی پراجیکٹس کو اجاگر کرنے کے لیے میڈیا کے مثبت کردار پر زور دیا اور کہا کہ اے پی پی عوام کو مصدقہ معلومات کی فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7717/2025
لورالائی14اکتوبر ۔ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان چیریٹیز رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن اتھارٹی کی ڈپٹی کمشنر لورالائی کے ہمراہ ضلعی این جی اوز کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا۔ڈائریکٹر جنرل بلوچستان چیریٹیز رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن اتھارٹی (BCRA) محمد سلیم کھوسہ نے ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کے ہمراہ ضلع لورالائی میں کام کرنے والی مختلف غیر سرکاری تنظیموں (NGOs) کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس کا مقصد ضلعی سطح پر این جی اوز کے ساتھ مو¿ثر رابطہ، باہمی تعاون اور قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کو یقینی بنانا تھا۔اجلاس کے دوران ڈائریکٹر جنرل نے شرکاءکو ایف اے ٹی ایف (FATF) اہداف سے متعلق آگاہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ تمام این جی اوز کو BCRA سے این او سی (NOC) حاصل کرنا لازمی ہے۔ اس کے علاوہ، ہر تنظیم کو اپنے منصوبوں کی پیش رفت کی رپورٹ ہر تین ماہ بعد جمع کروانے کی ہدایت کی گئی۔ڈائریکٹر جنرل سلیم کھوسہ نے واضح کیا کہ BCRA کے جاری کردہ تمام ہدایات اور نوٹیفکیشنز پر مکمل عملدرآمد ضروری ہے۔ انہوں نے دوہری ملازمتوں (Dual Jobs) پر مکمل پابندی کا بھی اعادہ کیا اور تمام تنظیموں کو اس حوالے سے سختی سے ہدایت دی گئی۔ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے اجلاس میں موجود شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں کام کرنے والی تمام این جی اوز کو ضابطوں کی مکمل پاسداری کرنی ہوگی۔ انہوں نے شفافیت، احتساب اور ضلعی انتظامیہ سے ہم آہنگی کو بہتر بنانے پر زور دیا۔اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ این جی اوز کی جانب سے بھرتیوں میں مقامی امیدواروں کو ترجیح دی جائے تاکہ مقامی آبادی کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔اجلاس کا اختتام اس عزم کے ساتھ ہوا کہ تمام این جی اوز اور متعلقہ ادارے ضلعی ترقی کے لیے باہمی تعاون سے کام کریں گے اور قانونی و انتظامی تقاضوں کی مکمل پابندی کو یقینی بنائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7718/2025
نصیرآباد14اکتوبر۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کے احکامات کی روشنی میں کمشنر نصیرآباد ڈویژ ن صلاح الدین نورزئی نے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کے ہمراہ گزشتہ دنوں دہشتگردی کے واقعے میں شہید ہونے والے ریلوے ملازم امداد علی کھوکھر کے گھر جا کر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی اور ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کے دوران دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان شہید کے خاندانوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی، شہداء قوم کا فخر ہیں اس موقع پر کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے شہید کے بچوں کے لیے کپڑے، راشن اور نقد مالی امداد بھی فراہم کی۔ ڈی ایس پی شمن علی سولنگی سمیت دیگر افراد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ اور پولیس افسران کو ہدایت دی کہ شہید کے لواحقین کے مالی معاوضے کا کیس جلد از جلد تیار کر کے متعلقہ حکام کو ارسال کیا جائے تاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کے احکامات کے مطابق شہید کے ورثہ کو مالی معاونت فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت ریلوے انتظامیہ کے علاواہ شہید امداد علی کھوکھر کے بچوں اور اہلخانہ کے لیے مالی امداد کے اقدامات یقینی بنائے گی۔ کمشنر نصیرآباد نے مزید کہا کہ یہ مالی امداد شہادت کے نعم البدل نہیں مگر حکومت کا فرض ہے کہ شہید کے خاندانوں کا سہارا بنے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شرپسند عناصر جو صوبے میں امن و امان کی فضا کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی عوام کے پرامن ماحول میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7719/2025
لورالائی 14اکتوبر ۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بوری ندیم اکرم نے پولیو مہم کے پہلے روز فیلڈ میں موجود پولیو ٹیموں کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے ٹیموں کی کارکردگی، حاضری اور پولیو مہم کے انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔اور اسی طرح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لورالائی نور علی کاکڑاور اسسٹنٹ کمشنر میختر یحیی خان کاکڑ نے بھی پولیو مہم کے دوسرے روز مختلف علاقوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے گھر گھر جا کر پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور بچوں کی انگلیوں پر نشانات چیک کیے تاکہ مہم کی مو¿ثر نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس موقع پر انہوں نے ٹرانزٹ پوائنٹس کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجود عملے سے مہم کی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مہم پر معمور عملے کو ہدایت کی کہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے، ہر گھر اور ہر گلی تک پہنچ یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے پولیو ورکرز کے جذبے کو سراہا اور مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اور حکومت اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے ٹیموں کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیلڈ میں دیانت داری اور محنت سے کام کرنے والے ورکرز حقیقی ہیرو ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ ان کے مستقبل کو اس لاعلاج بیماری سے محفوظ بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7720/2025
زیارت14اکتوبر۔ ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان داوڑ کی زیارت صدارت ڈسٹرکٹ زیارت میں جاری دوسرے دن انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں مانئٹرنگ افسران اور زونل سپروائزرکی ایوننگ ریویو میٹنگ کا انعقاد ڈسٹرکٹ زیارت میں جاری انسداد پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنرمحمد ریاض خان داوڑ نے کہا کہ پاکستان میں پولیو وائرس کی موجودگی دنیا میں ہماری بدنامی کا باعث بن رہا ہے پولیوفری پاکستان ہمارا ویژن ہے اگر ایک بچہ بھی قطروں سے رہ گیا تو یہ مہم کامیاب نہیں ہوگا، والدین کی بھی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ پانچ سال تک کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور اپنے پھول جیسے بچوں کو معذور ہونے سے بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک بچہ بھی قطروں سے محروم رہ گیا تو یہ مہم کامیاب نہیں ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر7721/202
مچھ 14 اکتوبر:2025: چیف انسپکٹر آف مائنز بلوچستان سید رفیع اللہ شاہ نے مچھ کا خصوصی دورہ کیا، اس موقع پر انسپکٹر آف مائنز مچ قربان علی عمرانی نے انہیں محکمہ مائنز مچھ کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کروایا اور جاری سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔ دورے کے دوران چیف انسپکٹر نے کول مائنز ورکرز کے لیے جاری جنرل الیکٹرک سے متعلق تربیتی ورکشاپ میں شرکت کی۔ اس تربیت میں مختلف کول کمپنیوں کے 80 سے زائد کان کنوں نے حصہ لیا، جنہیں حادثات سے بچاؤ، حفاظتی تدابیر اور سیفٹی آلات کے درست استعمال کے بارے میں عملی تربیت فراہم کی گئی۔ اس سیشن میں معاون مائنز انسپکٹر غلام قادر مری، الیکٹرک انسپکٹر محمد عارف عمرانی اور ریسکیو کرومین محمد حنیف ساتکزئی نے بھی فعال کردار ادا کیا۔ اپنے خطاب میں چیف انسپکٹر سید رفیع اللہ شاہ نے کہا کہ تربیتی ورکشاپس نہ صرف کان کنوں کی استعدادِ کار میں اضافہ کرتی ہیں بلکہ ان کی جانوں کے تحفظ کے لیے بھی نہایت اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ورکرز حاصل کردہ تربیت کو اپنی کمپنیوں کے دیگر ساتھیوں تک منتقل کریں اور مالکان کو واضح پیغام دیں کہ بغیر حفاظتی پروٹوکول کے کوئی کول مائن چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ چیف انسپکٹر اور انسپکٹر مچھ نے مقصود کول کمپنی اور مولابخش کول کمپنی کا فیلڈ معائنہ بھی کیا، جہاں حفاظتی سہولیات کی کمی پر دونوں مائنز کو فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ محکمہ مائنز بلوچستان نے واضح کیا کہ کان کنوں کی حفاظت اور سیفٹی پروٹوکول پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ پروگرام کے اختتام پر انسپکٹر آف مائنز مچھ قربان علی عمرانی نے چیف انسپکٹر آف مائنز بلوچستان سید رفیع اللہ شاہ کو کان کنوں کی صحت و حفاظت سے متعلق منعقدہ تربیتی پروگرام کے اختتام پر اعزازی شیلڈ پیش کی۔

خبرنامہ نمبر 7722/2025
سبی 14 اکتوبر2025:
پولیو مہم کے دوسرے روز بھی ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی کی زیر نگرانی پولیو کے خاتمے کے لیے سرگرمیاں جاری رہیں۔ ڈپٹی کمشنر سبی نے یونین کونسل کڑک کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر نصیر کرد، چیرمین یو سی کڑک سردار ابراہیم خان باروزئی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر سبی نے موقع پر ٹیموں سے فیلڈ کارکردگی اور روزانہ رپورٹنگ سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔ دورانِ دورہ انہوں نے غیر آباد علاقوں میں خانہ بدوشوں کے ٹینٹوں میں مقیم درجنوں بچوں کو خود پولیو اور وٹامن اے کے قطرے پلائے، تاکہ کوئی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر سبی بی ایچ یو کڑک بھی گئے، جہاں انہوں نے جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور صحت کی بنیادی سہولیات کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ پولیو مہم کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی کی صدارت میں دوسرے روز کا ایوننگ ریویو اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تحصیل سبی کی تمام یو سی ایم اوز نے اپنی رپورٹس پیش کیں اور کورڈ، زیرو ڈوز ، این اے اور مسڈ بچوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ڈی سی سبی نے رہ جانے والے تمام بچوں کو فوری طور پر ویکسین پلانے کے احکامات جاری کیے۔ ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی نے اس موقع پر کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ ہمارا قومی مقصد ہے، اور اس کے لیے ہم سب کو یکجا ہوکر کام کرنا ہوگا۔ کوئی بچہ چاہے کتنے ہی دور علاقے میں کیوں نہ ہو، ویکسین سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔ پولیو فری پاکستان ہمارا مشترکہ خواب ہے، جسے ہم عملی اقدامات سے حقیقت بنائیں گے۔

خبرنامہ نمبر7723/2025
بختیار آباد 14 اکتوبر2025
پولیو کے خاتمے کے لیے جاری قومی مہم کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر بختیارآباد میر بہادر خان بنگلزئی بختیار آباد کے مختلف علاقوں کا فیلڈ دورہ کیا۔ انہوں نے موقع پر پولیو ٹیموں کی کارکردگی، گھر گھر ویکسینیشن کے عمل اور روزانہ رپورٹنگ کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران اور مقامی نمائندگان بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ٹیموں سے براہِ راست کارکردگی رپورٹ حاصل کیں اور ویکسین کی فراہمی، ریکارڈنگ رجسٹرز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے، اور خانہ بدوش یا دور دراز علاقوں میں مقیم بچوں تک بھی ٹیمیں ہر صورت پہنچیں۔اس موقع پر میر بہادر خان بنگلزئی نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے فیلڈ سطح پر مؤثر نگرانی اور عوامی تعاون ناگزیر ہے۔ حکومت بلوچستان پولیو فری معاشرے کے ہدف کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، تاکہ آنے والی نسلیں اس مرض سے ہمیشہ کے لیے محفوظ رہ سکیں۔

خبرنامہ نمبر7724/2025
لورالائی14 اکتوبر 2025: یو این ایچ سی آر وفد کی کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ سے ملاقات — پناہ گزینوں کی فلاح، تعلیم اور IFRP-3 پروگرام پر تبادلہ خیال کیا۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزیناں (UNHCR) کے اعلیٰ سطحی وفد نے کمشنر لورالائی ڈویژن، ولی محمد بڑیچ سے ملاقات کی، جس میں خطے میں مقیم پناہ گزینوں کی موجودہ صورتحال، ان کی فلاح و بہبود، تعلیمی ضروریات اور IFRP-3 پروگرام پر عملدرآمد سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفد میں محمود خان (فیلڈ آفس لورالائی)، سوریا فواد، شازیہ امان، عالمگیر ترین، غلام جیلانی (کوئٹہ آفس)، اور ادارے کے تعلیمی شراکت دار فتح محمد اور حمیرا گل شامل تھے۔
کمشنر ولی محمد بڑیچ نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں مقیم پناہ گزینوں کی تعلیم، صحت، روزگار اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ایک اہم انسانی ترجیح ہے۔ حکومت بلوچستان ان شعبوں میں یو این ایچ سی آر کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی۔
ملاقات کے دوران IFRP-3 پروگرام کی موجودہ پیش رفت، درپیش چیلنجز اور مستقبل کے اہداف پر بھی غور کیا گیا۔ کمشنر نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ یو این ایچ سی آر کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں تاکہ فیلڈ میں کام مزید مؤثر انداز میں انجام دیا جا سکے۔ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، اور فریقین نے باہمی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

خبرنامہ نمبر7726/2025
گوادر: ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن کی زیر صدارت انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے دن کی پیش رفت کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور، اسسٹنٹ کمشنر گوادر سعد کلیم ظفر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبداللطیف دشتی، ڈی ایس او ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ظفر اقبال، کمیونٹی کمیونیکیشن آفیسر شیخ صغیر، پی پی ایچ آئی کے صابر حیاتان سمیت دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن نے انسدادِ پولیو مہم کے مؤثر نفاذ کے لیے سماجی رابطوں اور عوامی آگاہی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک وائرس ہے جو بچوں کو عمر بھر کے لیے معذور کر دیتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ معاشرے کے تمام طبقات کو اس مہم کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے۔
انہوں نے اساتذہ، والدین اور ائمہ مساجد کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں معاشرتی سطح پر آگاہی پھیلانے میں فعال کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ ہر بچے کو پولیو کے قطرے یقینی طور پر پلائے جا سکیں۔اجلاس میں اسٹیک ہولڈرز نے پولیس نمائندگی کی غیر موجودگی اور سیکیورٹی خدشات پر تشویش کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ ناٹ اویلیبل بچوں، انکاری والدین اور مہم کے دوران درپیش دیگر چیلنجز پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ بہتر کوآرڈینیشن اور فیلڈ میں مؤثر نگرانی کے ذریعے مہم کو کامیاب بنائیں تاکہ ملک کو جلد از جلد پولیو فری قرار دیا جا سکے۔

خبرنامہ نمبر7725/2025
لورالائی 14 اکتوبر 2025: سردار سکندر حیات جوگیزئی کی کمشنر ولی محمد بڑیچ سے ملاقات — زراعت، بالخصوص زیتون کی کاشت اور تیل نکالنے کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ سے سینئر سیاسی و سماجی رہنما سردار سکندر حیات خان جوگیزئی نے ملاقات کی، ان کے ہمراہ معروف قبائلی شخصیت محمد اعظم سگروال بھی موجود تھے۔
ملاقات میں لورالائی کی ترقی، خوشحالی اور زراعت کے فروغ سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سردار سکندر جوگیزئی نے خاص طور پر زیتون کی کاشت کے فروغ اور علاقے میں زیتون کا تیل نکالنے کے لیے جدید یونٹ کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ لورالائی کی آب و ہوا زیتون کی پیداوار کے لیے نہایت موزوں ہے، اور اس صنعت کے فروغ سے نہ صرف مقامی معیشت کو تقویت ملے گی بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔کمشنر ولی محمد بڑیچ نے وفد کو یقین دلایا کہ انتظامیہ زراعت سمیت ہر ایسے منصوبے کی بھرپور حمایت کرے گی جو خطے کی پائیدار ترقی اور عوامی فلاح کے لیے معاون ہو۔ انہوں نے کہا کہ زیتون کی کاشت اور پراسیسنگ یونٹس کا قیام علاقے کو زرعی لحاظ سے خود کفیل بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، اور فریقین نے لورالائی کی ترقی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

خبرنامہ نمبر7727/2025
تربت ۔ اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد جان بلوچ کی صدارت میں انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے دوسرا اہم شام کا اجلاس اسسٹنٹ کمشنر آفس تربت میں کیا گیا۔اجلاس میں ڈی ایچ او کیچ ڈاکٹر عبدالروف بلوچ، پی پی ایچ آئی کے ضلعی سربراہ ڈاکٹر منیر احمد، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر ارسلان بلوچ، یونیسیف کے افسران اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندگان شریک ہوئے۔
اجلاس کے دوران ضلع کیچ میں جاری پولیو مہم کی مجموعی پیش رفت اور اب تک کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے مہم کے دوران سامنے آنے والے مسائل، ٹیموں کی کارکردگی اور دور دراز علاقوں تک رسائی کے اقدامات پر غور کیا۔اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد جان بلوچ نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہر بچے تک پولیو کے قطرے پہنچانا اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے فیلڈ انچارجز اور سپروائزروں کو ہدایت کی کہ مہم کی موثر نگرانی اور ہر یونین کونسل کی مکمل رپورٹنگ کو یقینی بنائیں تاکہ کوئی بھی بچہ قطرے پینے سے محروم نہ رہ جائے۔اجلاس میں فیلڈ اسٹاف کو درپیش مشکلات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا، جن کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی گئی۔ آخر میں یہ طے پایا کہ پولیو مہم کے دوران ادارہ جاتی ہم آہنگی اور رابطہ کاری کو مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ مہم کے اہداف سو فیصد تک حاصل کیے جا سکیں۔

خبرنامہ نمبر7728/2025
گوادر، 14 اکتوبر2025:
ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی معین الرحمٰن خان کی ہدایت پر چیف انجینئر جی ڈی اے حاجی سید محمد کی زیر صدارت گوادر میں پانی بحران کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں تحصیل میونسپل کمیٹی کے چیئرمین ماجد جوہر سمیت کونسلران نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہر کے مختلف محلوں، وارڈز اور علاقوں میں پانی کی فراہمی اور سپلائی کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر چیف انجینئر نے بتایا کہ اس وقت گوادر کو تین مختلف ذرائع سے پانی فراہم کیا جا رہا ہے، جن میں شادی کور ڈیم، میرانی ڈیم سے بذریعہ واٹر ٹینکرز، اور جی پی اے واٹر ڈیسالینیشن پلانٹ شامل ہیں۔ ان ذرائع سے روزانہ مجموعی طور پر تقریباً 28 لاکھ گیلن پانی شہر کو فراہم کیا جا رہا ہے، جس کے باعث گوادر میں پانی کا بحران بڑی حد تک قابو میں آ چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ شہر کے اندر پانی کی ڈسٹریبیوشن لائنوں میں بعض تکنیکی مسائل درپیش ہیں، تاہم جی ڈی اے کی انجینئرنگ ٹیم، پی ایچ اے کا عملہ کونسلران کی تعاون سے ان پر تیزی سے قابو پا رہے ہیں اور ان شاءاللہ بہت جلد یہ مشکلات بھی مکمل طور پر دور کر لی جائیں گی۔
چیف انجینئر نے بتایا کہ جی ڈی اے نے “واٹر کرائسز مینجمنٹ سیل” فعال کر دیا ہے، جس کے تحت متعدد انجینئرز، ملازمین، مشینری اور ضروری وسائل اس کام کے لیے مختص کر دیے گئے ہیں۔ عملہ شب و روز ان علاقوں کی نشاندہی کر رہا ہے جہاں پانی کی سپلائی میں رکاوٹیں ہیں اور انہیں دور کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نئے پائپ لائن نیٹ ورک پر ہاؤس کنکشنز کی تنصیب کا کام تیزی سے جاری ہے، جس کا آغاز ٹی ٹی سی کالونی سے کیا گیا ہے، جبکہ غیر قانونی کنکشنز کے خلاف کارروائی کو بھی مزید تیز کر دیا گیا ہے۔اجلاس کے شرکاء نے مجموعی طور پر گوادر میں پانی کی صورتحال میں بتدریج بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ جی ڈی اے، پی ایچ ای، ضلعی انتظامیہ، جی پی اے اور عوامی نمائندے باہمی تعاون سے اس بحران کے مکمل خاتمے کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے، تاکہ شہریوں کو پائیدار، مستحکم اور مؤثر پانی فراہمی کا نظام میسر آ سکے۔

خبرنامہ نمبر7730/2025
کوئٹہ، 14 اکتوبر 2025:۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے اسسٹنٹ کمشنر (صدر) حمزہ انجم کے ہمراہ کوئٹہ تحصیل آفس کا اچانک دورہ کیا ۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے تحصیل آفس کے مختلف شعبہ جات بشمول ریکارڈ روم، پٹوارخانہ، تحصیلدار آفس، کورٹ روم اور دیگر انتظامی دفاتر کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے موقع پر موجود سائلین سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو فوری طور پر ان کے حل کے احکامات جاری کیے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ عوامی سہولت کے تمام امور میں شفافیت اور تیزی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔

خبرنامہ نمبر7729/2025
کوئٹہ 14 اکتوبر:2025: گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل 16 اکتوبر کو بیوٹمز یونیورسٹی میں عالمی ادارہ صحت (WHO) کے تعاون سے منعقد کیا جائے والا ایک روزہ بریسٹ کینسر سیمینار سے خطاب کرینگے. انہوں نے کہا کہ چھاتی کے کینسر سے آگاہی تندرستی کی جانب پہلا قدم ہے جبکہ بروقت تشخیص ہی اس بیماری کا علاج ہے۔ اس ضمن میں عالمی ادارہ صحت (WHO) کے تعاون سے لائف سائنسز اینڈ انفارمیٹکس بیوٹمز یونیورسٹی ایک روزہ سیمینار بعنوان “بریسٹ کینسر: آگاہی اور روک تھام ” 16اکتوبر بروز جمعرات دوپہر 1:00 بجے منعقد کر رہی ہے جسکے مہمان خصوصی جعفرخان مندوخیل ہونگے ۔گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان کی آبادی قلیل مگر بکھری پڑی ہے لہٰذا ضروری ہے کہ بریسٹ کینسر سمیت تمام بیماروں سے متعلق ایک عوامی آگہی چلانے کی اشد ضرورت ہے. گورنر مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان میں ضلعی سطح پر بنیادی صحت مراکز کو مذید مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ڈاکٹروں کے ساتھ لیڈی ہیلتھ ورکرز خواتین میں بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں. اس احساس اجاگر کرنا لازمی ہے کہ ماوں کو بریسٹ فیڈنگ کی جانب راغب کیا جائیں۔ جس قدر جلد بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوگی اتنے ہی بچنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ۔ کینسر کا علاج صرف پاکستان نہیں پوری دنیا میں مہنگا ہے۔ چیف آرگنائزر محترمہ تہانی جاوید نے کہا کہ بریسٹ کینسر، آگاہی اور روک تھام کے حوالے سے منعقدہ ایک روزہ سیمینار کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں. اس سیمینار میں سینیئر ڈاکٹرز پرمغز مقالے بھی پیش کرینگے

خبرنامہ نمبر7731/2025
چمن14 اکتوبر 2025:
ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں ڈی ای او چمن عبدالقدوس اچکزئی ڈپٹی ڈی ای او چمن میل اینڈ فیمیل اور تمام اسکولوں کے سربراہان اور دیگر مطلقہ افیسران نے اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں ڈی ای او چمن ڈپٹی ڈی ای او چمن میل اینڈ فیمیل اور تمام سکولوں کے ہیڈ ماسٹروں اور ہیڈ مسٹریس نے ڈی سی چمن کو ضلع چمن کی تعلیمی سرگرمیوں اور اسکولوں کی تدریسی اور نصابی سرگرمیوں اور 28 29 اور 30 اکتوبر کو شروع ہونے والی سپورٹس گالا کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چمن نے کہا کہ تمام اساتذہ سکولوں میں اپنی حاضریوں کو یقینی بنائیں اور وقت کی پابندی کریں انہوں نے کہا کہ جو اساتذہ غیر حاضر ہیں ان کی تنخواہیں کاٹ دی جائیں اور انہیں شوکاز نوٹسز دیئےجائیں سکولوں میں اساتذہ کی غیر حاضریاں کسی صورت قابل برداشت اور قابل قبول نہیں اور اس حوالے سے ہم کسی قسم کی مصلحت پسندی کا شکار نہیں ہوں گے انہوں نے کہا کہ تمام سکولوں کے سربراہان سپورٹس گالا کی انعقاد کے لیے آج سے تمام طلباء و طالبات کو باقاعدہ پریکٹس شروع کروائیں تاکہ مقررہ تاریخ کو سپورٹس گالا کی تمام ایکٹیویٹیز اور سرگرمیاں بہترین اور خوبصورت انداز کے ساتھ پائے تکمیل تک پہنچایا جائے

خبرنامہ نمبر7732/2025
نصیرآباد14اکتوبر2025:
ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت انسدادِ پولیو مہم کے سلسلے میں دوسرے روز ایوننگ جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی، اے ڈی ایچ او ڈاکٹر حضور بخش مینگل، ڈپٹی کمشنر کے فوکل پرسن منظور شیرازی، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے سمیت ایریا انچارجز اور یو سی ایم اوز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران انسدادِ پولیو مہم کی پیش رفت پر تفصیلی جائزہ رپورٹ پیش کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر منیر احمد خان کاکڑ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے جاری اقدامات کو مزید موثر اور وسیع کیا جائے تاکہ ہر بچے تک پولیو ویکسین کے ساتھ وٹامنز کے قطرے بھی پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو بیماریوں اور معذوری سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام ٹیمیں اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے انجام دیں۔ کسی بھی علاقے میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، جس ایریا انچارج یا یو سی ایم او کی جانب سے لاپرواہی پائی گئی، ان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اس مقصد کے حصول کے لیے ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور تمام متعلقہ ادارے مربوط حکمت عملی کے تحت اپنی کوششیں جاری رکھیں۔

خبرنامہ نمبر7733/2025
کوئٹہ14 اکتوبر2025:
بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جاری خصوصی مہم کے تحت کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناقص، غیر معیاری اور مضر صحت گوشت کی فروخت کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی گئیں۔ اس دوران بی ایف اے کی معائنہ ٹیموں نے گوالمنڈی چوک، کواری روڈ، سرکی روڈ سمیت شہر کے مختلف مقامات پر مجموعی طور پر 81 بیف، مٹن اور پولٹری شاپس کا معائنہ کیا۔کارروائیوں کے دوران صفائی کے ناقص انتظامات، غیر معیاری گوشت کی نمائش اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر 15 دکانداروں پر جرمانے عائد کیے گئے جبکہ متعدد دکانداروں کو تنبیہ نوٹسز بجاری کیے گئے۔بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق، عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ اس ضمن میں جاری مہم کا مقصد نہ صرف غیر معیاری گوشت کی فروخت کی روک تھام ہے بلکہ دکانداروں میں صفائی اور فوڈ سیفٹی قوانین سے متعلق آگاہی کو بھی فروغ دینا ہے۔مزید برآں، اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گوشت خریدتے وقت اس کی تازگی، رنگ اور معیار پر ضرور توجہ دیں، اور کسی بھی شکایت یا خلاف ورزی کی صورت میں بی ایف اے کمپلینٹ نمبر 4664507-0333 یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اطلاع دیں تاکہ فوری کارروائی کی جا سکے۔

خبرنامہ نمبر7734/2025
گوادر: ضلعی انتظامیہ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر گوادر سعد کلیم ظفر کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو گوادر شہر اور گردونواح کے علاقوں میں میرانی ڈیم اور شادی کور سے باؤزرز اور واٹر ٹینکرز کے ذریعے فراہم کیے جانے والے پانی کی صاف، شفاف، منصفانہ اور مؤثر تقسیم کے عمل کی سختی سے مانیٹرنگ کرے گی۔
کمیٹی میں ضلعی انتظامیہ، رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) اور رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ، میونسپل کمیٹی اور جی ڈی اے کے نمائندے بھی شامل ہیں۔

خبرنامہ نمبر7735/2025
کوئٹہ۔ 14 اکتوبر2025:
انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی ایچ او کوئٹہ، نیشنل و پرانشل ای او سی ممبران، ای پی آئی، محکمہ صحت کے افسران، ایریا انچارجز اور یوسی مانیٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران پولیو مہم کے پہلے دن کی مجموعی کارکردگی پر تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں ہزاروں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ اجلاس میں یونین کونسل وائز زیرو ڈوز، رفیوزل کیسز، اسکول کوریج، فکسڈ سائٹس، این اے اور اسٹیل این اے کی تفصیلات کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں تمام تر مشکلات، رکاوٹوں اور سکیورٹی مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے کہا کہ پولیو کے تمام ٹیموں کہ سکیورٹی سخت کردی گئی ہے تمام ٹیموں کو پول ہروف سکیورٹی فراہم کی گئی ۔ جن علاقوں میں سکیورٹی خدشات ہے وہاں سکیورٹی بڑھا دی جائیگی۔ اور کہا پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کے لیے ہر بچے تک ویکسین کی رسائی یقینی بنانا ناگزیر ہے۔انہوں نے تمام ایریا انچارجز اور یوسی مانیٹرز کو ہدایت کی کہ پولیو ٹیموں کی فیلڈ میں مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں اور باقاعدہ دورے کریں تاکہ کوئی بھی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا جن ٹیموں کی کارکردگی کمزور ہے انکو وارننگ جاری کیے جاے۔ اسکے باوجود کوریج سہی نہ ہوئ تو ان ٹیموں کو فارغ کیے جاے۔

خبرنامہ نمبر7736/2025
کوئٹہ14اکتوبر2025:
محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے ایک اعلامیہ کے مطابق حکومتِ بلوچستان کے تمام انتظامی محکموں اور ان کے ماتحت دفاتر کیلیے سردیوں کے موسم کے دوران اوقات کار کا اعلان کردیا گیا ہے۔ یہ اوقات کار 15 اکتوبر 2025 سے 14 اپریل 2026 تک لاگو رہیں گے، اور پانچ دن کے ورکنگ ویک (ہفتہ میں پانچ دن کام) کی بنیاد پر ہوں گے۔ پیر تا جمعرات
صبح 08:30 بجے تا شام 04:00 بجے تک دفاتر کھلے رہیں گے جبکہ دوپہر 01:30 بجے تا 02:00 بجے نماز/لنچ کا وقفہ ہوگا اسی طرح جمعہ کے روز صبح 08:30 بجے تا دوپہر 03:30 بجے تک دفاتر کھلے رہیں گے اور دوپہر 01:15 بجے تا 02:15 بجے تک نمازِ جمعہ/لنچ کا وقفہ ہوگا۔ اعلامیہ کے مطابق اس حکمنامے کا اطلاق ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں یونیورسٹیاں، کالج، اسکول وغیرہ پر نہیں ہوگا۔ تاہم، صحت اور تعلیم کے محکموں کے دیگر منسلک دفاتر چھ دن کام کریں گے۔