News

14-07-2025

خبرنامہ نمبر4938/2025
کوئٹہ14 جولائی :۔ صوبائی مشیر برائے محکمہ لیبر اینڈ مین پاور، سردار بابا غلام رسول خان عمرانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوان قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ صوبائی حکومت کا ویڑن ہے کہ ہر نوجوان کو معیاری تربیت دے کر اسے خود انحصار بنایا جائے۔ عالمی یوتھ اسکلز ڈے کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں صوبائی مشیر برائے محکمہ لیبر اینڈ مین پاور، سردار بابا غلام رسول خان عمرانی نے کہا کہ اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال ملک کی ترقی کے لئے ضروری ہے۔ نوجوانوں کی مہارتیں ہمارے لیے ایک قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی ترقی ہی ہمارے معاشرتی اور اقتصادی مستقبل کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو تیز تر بدلتی ہوئی دنیا میں کامیاب ہونے کے لیے ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنا صوبائی حکومت کی ترجیح ہے۔ چیف منسٹر یوتھ سکل ڈویلپمنٹ اور اوور سیز ایمپلائمنٹ پروگرام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کے تحت صوبے کے 30 ہزار ہنر مند نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے یہ عمل نہ صرف بلوچستان کے نوجوانوں کو بہتر روزگار کی فراہمی میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ ملکی ذرمبادلہ میں اضافے کا سبب بھی بنے گا۔اسکے علاوہ بی ٹیوٹا، ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹرز اور پولی ٹیکنیک کالجز جیسے کئی ادارے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لئے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں صوبے کے نوجوان ان اداروں سے ضرور فائدہ اٹھائیں کیونکہ ہنر ہیدورِ جدید میں کامیابی کی کنجی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4939/2025
چاغی 14جولائی :۔ریکوڈک بلوچستان کے لیے نسل در نسل فائدے کا ذریعہ بنے گا، سی ای اوبیرک مارک برسٹوہمئے، ضلع چاغی، بلوچستان | 14 جولائی 2025ءریکودک صرف کان کنی کا منصوبہ نہیں بلکہ ایک ایسا موقع ہے جو مقامی کمیونٹیز کے لیے آئندہ کئی دہائیوں تک معاشی و سماجی ترقی کی ضمانت ہے۔ ان خیالات کا اظہار بیرک مائننگ کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک برسٹو نے ریکودک منصوبے سے قریبی ہمئے گاو¾ں کے دورے کے دوران مقامی افراد سے گفتگو میں کیا۔ جس کے دوران انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہ ریکودک مائننگ کمپنی (آر ڈی ایم سی) روزگار، تعلیم اور صحت کے اقدامات کے ذریعے بلوچستان کے عوام کی معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔مارک برسٹو نے کہا: “ہم نہ صرف آر ڈی ایم سی بلکہ اپنے پارٹنرز اور سپلائر کمپنیوں کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے بھی روزگار کے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔ ہم نے تعلیم اور ہنر سکھانے کے پروگرام شروع کیے ہیں تاکہ مقامی افراد ان مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔” انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت آر ڈی ایم سی کی 75 فیصد افرادی قوت بلوچستان سے تعلق رکھتی ہے، جن میں اکثریت ضلع چاغی سے ہے، اور کمپنی کا ہدف اس مقامی نمائندگی کو مزید بڑھانا ہے۔معاشی و تعلیمی اقدامات کے ساتھ ساتھ آر ڈی ایم سی نے خطے میں صحت کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کی ہے۔ ہمئے گاو¾ں میں قائم صحت مرکز اور حال ہی میں شروع کیا گیا ماں اور بچے کی صحت کا مرکز مقامی لوگوں کو معیاری بنیادی طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ اس علاقے کی خواتین کو ڈیلیوری سے پہلے اور بعد میں جامع طبی سہولیات مقامی سطح پر میسر آئی ہیں۔مارک برسٹو نے اس بات پر زور دیا کہ مقامی کمیونٹیز ریکودک منصوبے کی کامیابی کی کلیدی شراکت دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “دُنیا میں معدنی وسائل کی ترقی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک وہاں رہنے والے لوگ اس میں شامل ہوکر اس کی بھرپور حمایت کریں،”ہمئے گاو¾ں کے چیف ملک لیاقت محمدزئی اور پرِ کوہ کمیونٹی ڈیولپمنٹ کمیٹی (CDC) کے چیئرمین تاج محمد محمدزئی نے مارک برسٹو کی مقامی کمیونٹی سے مسلسل وابستگی کو سراہا اور ریکودک منصوبے کے ذریعے ہمئے میں ترقی اور نئے مواقع لانے پر آر ڈی ایم سی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ریکودک منصوبے کی مسلسل ترقی کے لیے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔مارک برسٹو کے ہمراہ آر ڈی ایم سی کی اعلیٰ قیادت بھی موجود تھی جن میں کنٹری منیجر ضرار جمالی، جنرل مینیجر (ریکودک سائٹ) رائن مچل، سینئر نائب صدر (ہیڈ آف گورنمنٹ اینڈ کارپوریٹ افیئرز) وو لی، ہیڈ آف سسٹین ایبلٹی ایشلے پرائس، ایگزیکٹو برائے منرل ریسورس مینجمنٹ اینڈ ایویلیوایشن سائمن بوٹمز اور منصوبے کی ٹیم کے دیگر ارکان شامل تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4940/2025
کوئٹہ 14جولائی۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ نے آج یہاں صفاءکوئٹہ پراجیکٹ کے آفس کا دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن(ر) مہر اللہ بادینی ،مینجنگ ڈائریکٹر پی پی پی ڈاکٹر فیصل احمد خان ،ڈویژنل ڈائریکٹر ڈوپلیمنٹ کوئٹہ ظہور احمد اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ اور دیگر شرکاءکو کوئٹہ شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال اور صفاءکوئٹہ پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے ایم ڈی صفاءکوئٹہ پراجیکٹ دلدار خان نے بتایا کہ شہر کے صفائی ستھرائی کے حوالے سے 14اگست 2024ءسے سٹلائٹ ٹاﺅن سے کام شروع کیا۔ابتدا میں صرف سٹلائٹ ٹاﺅن میں خدمات سر انجام دے رہے تھے اس کے بعد اکتوبر 2024ءسے زون ون بھی صاف کرنے کا کام شروع کیا گیا اسی طرح اب چاروں زون میں کام کررہے ہیں۔اس حوالے سے روزانہ ایک ہزار ٹن سے زائد کچرے ٹھکانے لگایا جارہاہے۔اور اب تک دو لاکھ ٹن سے زیادہ کچرے ٹھکانے لگایا جاچکاہے۔شہر میں 128عارضی ڈمپ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔ان نے بتایا کہ صفاءکوئٹہ پراجیکٹ 12سو سے زیادہ نوکری پیدا کی گئی ہے۔اس وقت شہر میں 890 صفائی کے اہلکار تعینات ہیں۔جوکہ چاروں آپریشنل زون میں روزانہ کی بنیاد پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے 217 گاڑیاں اور مشنریز حوالے کئے گئے جس میں سے 162اپریشنل ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ شہر میں شعور اجاگر کرنے کیلئے 33کمیونٹی آگاہی پروگرام کا انعقاد مخلتف سکولوں اور پبلک ایریا میں کئے گئے تاکہ لوگوں کو کوڑا کرکٹ درست طور پر ٹھکانے لگانے کے حوالے سے شعور بیدار کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ شہر کے چاروں زونز میں سونپرز 640 کلومیٹراور میکینکل سپونگ مشنوں سے 17کلو میٹر صفائی ہورہی ہے۔اس کے علاو¿ہ پورے شہر کے نالے صاف کرکے20ہزار ٹن نالوں سے کچرے اٹھایا گیا ہے جس سےبارشوں میں پیدا ہونے والی صورتحال بہتر ہوئی ہےکیونکہ گندا پانی سڑکوں پر بہنے سے لوگوں کے مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہاکہ شہر میں صفاءکوئٹہ پراجیکٹ کی جانب سے ڈور ٹو ڈور کلنکش پر زور دیا جارہاہے تاکہ کچرہ باہر گلیوں اور سڑکوں پر پھینکنے کی بجائے صفائی کرنے والے عملے کو دیں۔انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ کوئٹہ شہر صاف ستھرا اور خوبصورت نظر آئیں۔اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے صفاءکوئٹہ پراجیکٹ کے کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے علاو¿ہ گردونواح کے علاقوں پر بھی توجہ مرکوز کی جائے جبکہ نالوں کی صفائی کے حوالے سے مزید اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ہم سب کا مشترکہ گھر ہے جس کی صفائی ستھرائی کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔شہر کی خوبصورتی اور صفائی ستھرائی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں صفائی کے فرائض انجام دینے والے ہمارے ہیروز ہیں ان کی محنت اور لگن کی وجہ سے شہر صاف ستھرا خوبصورت نظر آتا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4941/2025
کوئٹہ 14 جوالائی۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی نے آج پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) کے نمائندوں کے ہمراہ مٹن مارکیٹ کا دورہ کیا۔اس دورے کے دوران پبلک پرائیوٹ پاٹنرشپ کے نمائندوں نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو جاری تعمیراتی منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، جس میں جدید سہولیات سے آراستہ کثیر المنزلہ پارکنگ پلازہ اور ایک فعال و خوبصورت پبلک اسکوائر کی تعمیر شامل ہے۔یہ منصوبہ نہ صرف شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل کا دیرپا حل فراہم کرے گا بلکہ عوام کے لیے ایک سہل، محفوظ اور خوشگوار ماحول بھی میسر آئے گا۔اس موقع پر کمشنر کوئٹہ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے اور عوامی مفاد کو ہر مرحلے پر مقدم رکھا جائے۔ اس کے علاوہ کمشنر کوئٹہ ڈویڑن اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے بلدیہ پلازہ پارکنگ اور سرکلر روڈ پارکنگ پلازہ کا بھی معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے پارکنگ پلازہ کی صورتحال اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر4942/2025
لسبیلہ 14جولائی :۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سراج احمد بلوچ کی زیر صدارت مون سون سیزن،فلڈ صورتحال،عملے کی موجودگی،پرائس کمیٹی کے علاوہ دیگر امور پر ریونیو افسران کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس اوتھل میں منعقد ہوااجلاس میں ضلع بھر سے تعلق رکھنے والے ریونیو افسران نے شرکت کی اجلاس میں مون سون بارشوں کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے، نقصانات کے تخمینے اور عوامی تحفظ کے اقدامات ,فلڈ صورتحال،عملے کی موجودگی،پرائس کنٹرول،اور دیگر امور کاجائزہلیا گیاایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سراج احمد بلوچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مون سون سیزن کے دوران کسی بھی ممکنہ قدرتی آفت سے نمٹنے کے لیے ریونیو اسٹاف کا متحرک اور حاضر رہنا نہایت ضروری ہے۔ تمام فیلڈ افسران اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھائیں۔ اور متاثرہ علاقوں کا فوری سروے کر کے نقصانات کی رپورٹ مرتب کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی تحفظ اور ریلیف کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، جس میں ریونیو افسران کا تعاون انتہائی اہم ہےتمام ریونیو افسران اپنی حاضری یقینی بنائیں بارشوں اور فلڈ سے متاثرہ علاقوں کا فوری سروے کیا جائےنقصانات کی تفصیلی رپورٹس مرتب کر کے انتظامیہ کو ارسال اورفیلڈ اسٹاف کو ہر وقت الرٹ رکھا جائےایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مزید کہاکہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے ماہانہ اجلاس منعقد کیئے جائیں عوام کو خوردونوش کی اشیاءمیں ریلیف فراہم کیاجائے۔اجلاس میں ریونیو کے دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئے اور جائزہ لیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4943/2025
کوئٹہ14جولائی :۔ محکمہ صحت حکومت بلوچستان کی جانب سے صحت لیڈر شپ کانفرنس کے دوسرے روز صوبے کے مختلف اضلاع کے ڈی ایس ایم اور ڈی ایچ اوز نے شرکت کی۔ کانفرنس میں ہسپتالوں میں موجود دوائیوں کی ڈیجیٹلائزیشن اور ان کی مستحق مریضوں تک رسائی کو عملی جامہ پہنانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اسکے علاوہ کمپیو ٹرائزڈ رکارڈ کے حوالے سے ان تمام شرکائ کو پریزنٹیشن بھی دی گئی اور محکمہ صحت کی جانب سے متعارف کردہ نئی موبائل ڈیجیٹل ایپ کی باقاعدہ ٹریننگ بھی کرائی گئی۔ اسکے علاوہ پی پی ایچ آئی اور دیگر اداروں کی بائیو میٹرک حاضریوں کے حوالے سے بتایا گیا اور ڈیٹا کیپنگ اور ڈیٹا پروسسنگ کے حوالے سے جامع حکمت عملی کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ دوائی کی خریداری ترسیل اور مریض تک رسائی کو آسان اور سہل بنانے کے حوالے ڈیجیٹلائزیشن اور کمپیوٹرائزڈ انٹری اور تمام نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے پہلی بار باقاعدہ طور پر شرکاءکو ٹریننگ دی گئی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4944/2025
کوئٹہ 14جولائی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہر اللہ بادینی کی سربراہی میں کھلی کچہری کا انعقاد مورخہ 16 جولائی 2025ءکو صبح 11بجے ڈپٹی کمشنر آفس میں کیا جائے گا جس میں تمام محکمہ جات کے افسران موجود ہونگے۔اس حوالے سے عوام الناس سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ اپنے مسائل،شکایات اور مشکلات سے انتطامیہ کو براہ راست آگاہ کریں جبکہ انتظا میہ ان کے حل کے لیے فوری اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر4945/2025
کوئٹہ 14جولائی :۔صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹو بلوچستان میر علی حسن زہری کی خصوصی ہدایت پر نادرا موبائل رجسٹریشن وین امام بخش گرگناڑی گوٹھ پہنچی۔ موبائل ٹیم نے علاقے کے مکینوں کو ان کی دہلیز پر قومی شناختی کارڈ کے اجراءکی سہولت فراہم کی، جس سے بڑی تعداد میں مرد و خواتین نے استفادہ حاصل کیا۔ شناختی کارڈ رجسٹریشن کا یہ عمل عوام کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے شروع کیا گیا تاکہ دور دراز علاقوں کے رہائشیوں کو نادرہ دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں۔ اس موقع پر یوسی چیئرمین وڈیرہ عبدالعزیز گرگناڑی نے میر علی حسن زہری اور میر علی اصغر زہری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کو ترجیح دی ہے اور آج کے اقدام سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پارٹی قیادت عوام کی فلاح کے لیے سنجیدہ ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر4946/2025
کوئٹہ 14 جولائی۔ گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ پاکستان کو درپیش سب سے بڑا چیلنج کثرت آبادی ہے جو صحت، تعلیم اور دیگر اہم شعبوں کو بری طرح متاثر کر رہا ہے۔ گزشتہ پچاس کے دوران بلوچستان کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس سے وسائل خاصکر بنیادی سہولیات پر بہت زیادہ دباو پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے تعلیم کے ساتھ ان کو معاشی طور پر خودمختار بنانے کی حوصلہ افزائی بھی بہت ضروری ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم آبادی کی مناسبت صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک روزہ سیمینار کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر صوبائی سیکرٹری محکمہ بہبود آبادی حکومت بلوچستان ظفر بلیدی، چیرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی عبداللہ خان نورزئی، پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان کلیم اللہ بابر، پاکستان پاورٹی ایلیوش فنڈ کے صوبائی ہیڈ ڈاکٹر عبدالرحمٰن, یو این ایف پی اے کا نمائندہ اور ڈائریکٹر جنرل عظیم کاکڑ سمیت مختلف اداروں کے نمائندے اور خواتین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے وفاقی اور صوبائی سطح پر متعدد عوام دوست ترقیاتی منصوبوں تو ہر سال کیے جاتے ہیں لیکن ایک بڑی تشویش حکومت میں تبدیلیوں کی وجہ سے ترقیاتی منصوبوں میں تسلسل کا فقدان ہے جس کا نتیجہ ادھورا اور ترک شدہ اقدامات کی صورت میں نکلتا ہے۔ اس سے نمٹنے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ مختص کیے گئے فنڈز کو موثر طریقے سے استعمال کیا جائے اور منصوبے مقررہ مدت میں مکمل ہوں۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ چین، جنوبی کوریا اور سنگاپور جیسے ممالک نے آبادی میں اضافے کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹھوس عملی اقدامات کیے ہیں جبکہ اس کے برعکس پاکستان کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے جو عالمی سطح پر پانچویں نمبر پر ہے۔ اس کو کم کرنے کیلئے ہمیں تعلیم پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے. صحیح تعلیم ہی افراد کو فیملی پلاننگ کے بارے میں باخبر انتخاب کرنے میں مدد کر سکتی ہے جس سے آبادی اور وسائل کے درمیان توازن پیدا ہوتا ہے۔ ایک بھرپور عوامی آگاہی مہم جس میں میڈیا، سیاسی رہنما، علماء کرام، مشائخ اور سول سوسائٹی شامل ہو، خاندانی منصوبہ بندی اور متوازن خاندانی اقدار کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے پاپولیشن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے ذمہ داران کے فیلڈ جانے پر زور دیا، تمام کمیونٹیز کو ڈائیلاگ میں مشغول رکھیں اور عوام کے ساتھ عوامی کی زبان میں مدد و رہنمائی فراہم کریں تاکہ ہم زیادہ آبادی کی وجہ سے درپیش چیلنجوں سے نمٹ جانے کے قابل بن کر ایک زیادہ پائیدار مستقبل بنا سکیں۔ قبل ازیں صوبائی سیکرٹری ظفر بلیدی، چیرمین عبداللہ خان اور ڈاکٹر عبدالرحمٰن خان نے سیمینار کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی. آخر میں گورنر بلوچستان نے منتظمین اور مختلف اداروں کے نمائندوں میں شیلڈز تقسیم کیے گئے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4947/2025
کوئٹہ 14جولائی ۔ سابق رکن صوبائی اسمبلی معروف سماجی و سیاسی رہنماءماہ جبین شیران نے اپنے ایک بیان میں بلوچستان کے ضلع ڑوب میں سرڈھاکہ کے مقام پر بے گناہ مسافروں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ”معصوم و بے گناہ مسافروں کو مارنے سے بلوچستان آزاد نہیں ہو سکتا نہ ہی اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے کسی سیاسی مقصد کو حاصل کیا جاسکتا ہے۔”انہوں نے کہا کہ واقعے میں بے گناہ پنجابی مسافروں کو ان کی زبان اور شناخت کی بنیاد پر چن چن کر قتل کرنا انسانیت کے خلاف جرم ہے جو نہ صرف ظلم و بربریت کی انتہا ہے بلکہ اس سے دہشتگردوں کا گھناونا چہرہ کھل کر سامنے آ گیا ہے۔ ماہ جبین شیران نے کہا کہ”صوبہ بلوچستان تمام اقوام کا صوبہ ہے اور پنجابی، پشتون، بلوچ، سرائیکی، ہزارہ اور دیگر قومیتوں کے لوگ یہاں مل جل کر صدیوں سے بھائی چارے سے رہ رہے ہےں۔ کسی ایک قوم یا شناخت کو نشانہ بنانا ملکی یکجہتی پر حملہ ہے۔”انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ریاست سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشتگردوں کو فوری طور پر کیفر کردار تک پہنچائیں۔ ماہ جبین شیران نے کہا کہ وہ اس وقت عمرے کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ میں موجود ہیں اور مقدس مقامات پر پاکستان و بلوچستان کے امن، اتحاد اور مظلوموں کے لیے خصوصی دعائیں کر رہی ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر4948/2025
استامحمد 14 جولائی 2025:
میونسپل کارپوریشن استا محمد کے مئیر میر مظفر خان جمالی کی جانب سے مون سون بارشوں سے قبل نالوں کی صفائی کے احکامات عملے کی غیر ضروری چھٹیاں منسوخ کر کے مفاد عامہ میں اقدامات کرنے پر زور دیا گیا مئیر میونسپل کارپوریشن میر مظفر خان جمالی نے مون سون بارشوں کے پیش نظر شہر کے مختلف علاقوں میں موجود نالوں کی فوری اور مکمل صفائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مون سون کا سیزن شروع ہونے والا ہے جس کے دوران بارشوں کا سلسلہ تیز ہو سکتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ شہری علاقوں میں نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے تمام نالوں کی صفائی بروقت اور مؤثر طریقے سے کی جائے تاکہ عوام کو کسی بھی قسم کی مشکلات یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن شہریوں کی خدمت اور سہولت کو اولین ترجیح دیتی ہے اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ میر مظفر خان جمالی نے متعلقہ افسران اور صفائی عملے کو ہدایت دی کہ تمام علاقوں کا دورہ کر کے نالوں کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے اور صفائی کے عمل کی خود نگرانی کی جائے تاکہ کہیں بھی رکاوٹ یا گندگی موجود نہ رہے اور بارش کے پانی کے بہاؤ میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ مون سون بارشوں کے دوران ایمرجنسی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے جبکہ میونسپل کارپوریشن کی مشینری اور عملہ ہمہ وقت الرٹ رہے گا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

خبرنامہ نمبر 4949/2025
استامحمد14 جولائی 2025:میونسپل کارپوریشن استا محمد کے مئیر میر مظفر خان جمالی نے میونسپل کارپوریشن کے ترقیاتی فنڈ سے جاری مختلف منصوبوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر جنرل کونسلر ڈاکٹر عطاء اللہ جمالی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ترقیاتی کاموں میں منظور احمد جمالی گلی میں سیوریج لائن بچھانے، ٹف ٹائل لگانے اور سولر لائٹس کی تنصیب کا منصوبہ شامل ہے جو تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ معائنہ کے دوران مئیر میر مظفر خان جمالی نے کہا کہ شہر کے ہر وارڈ اور گلی میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا مستقل بنیادوں پر حل ممکن ہو۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کی بہتری اور عوامی خدمت ہی ان کی اولین ترجیح ہے اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ اس موقع پر سابقہ کونسلر حبیب اللہ جمالی نے مئیر میونسپل کارپوریشن اور جنرل کونسلر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے محلے کی حالت بہتر ہوگی، گلیوں میں صفائی ستھرائی کے ساتھ روشنی کا نظام بھی بہتر ہوگا جس سے شہریوں کو آمدورفت میں آسانی اور ماحول خوشگوار ملے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ میونسپل کارپوریشن اسی جذبے کے تحت دیگر علاقوں میں بھی ترقیاتی کام مکمل کرے گی تاکہ اوستا محمد شہر کو خوبصورت اور ترقی یافتہ بنایا جا سکے۔

خبرنامہ نمبر 4950/2025
کوئٹہ 14 جولائی 2025:
بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی سے آج یہاں ان کے دفتر میں ممبران قومی اسمبلی سردار فتح اللّٰہ خان اور نصیر محمد خان مدد خیل نے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مختلف سیاسی، سماجی اور خطے کے مجموعی صورتحال پر تبادلہ کیا، اس موقع پر میر محمد صادق عمرانی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی مخلوط صوبائی حکومت صوبے کے ترقی و خوشحالی کیلئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے جس کے بہتر نتائج برآمد ہونا شروع ہوئے ہیں، ممبر قومی اسمبلی سردار فتح اللّٰہ خان نے میر محمد صادق عمرانی اور صوبائی حکومت کی کاوشوں کو سراہنے ہوئے امید ظاہر کی کہ بلوچستان جلد ترقی کے زینے طے کرتے ہوئے ایک مثالی صوبہ بنے گا۔ دریں اثناء میر محمد صادق عمرانی نے پیر کے روز سیکرٹری آبپاشی کے دفتر میں تعارفی اجلاس کی صدارت کی، تعارفی اجلاس میں حال ہی میں تعینات سیکرٹری آبپاشی صالح محمد ناصر سے محکمہ آبپاشی کے چیف انجینئرز ناصر مجید، بشیر ترین، برکت علی اور محمد اکرم کے علاؤہ پروانشل کوآرڈینیٹر ایریگیشن سمیع بلوچ و ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل نے ملاقات کی اور انہوں نے صوبائی وزیر اور سیکرٹری آبپاشی کو اپنے اپنے علاقوں میں محکمانہ امور کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز بھی زیر غور آئے،اس موقع پر سیکرٹری آبپاشی صالح محمد ناصر نے کہا کہ وہ ایک ٹیم ورک کے تحت محکمے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اپنی ذمہ داریوں کو پوری کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔

خبرنامہ نمبر4951/2025
خاران14جولاءی 2025 : صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی سے نوتیزئی ہاؤس خاران میں سیاسی، سماجی و علاقائی معتبرین اور پارٹی کارکنان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ضلع خاران میں جاری ترقیاتی منصوبوں، صحت، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، تعلیمی مسائل اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ خاران میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ تمام منصوبے بروقت اور شفاف انداز میں مکمل ہوں۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت اور پانی جیسے بنیادی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور ان مسائل کے دیرپا مستقل حل کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ امن و امان کے قیام کے لیے ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہیں اور عوام کے تعاون سے خاران کو ایک پرامن اور ترقی یافتہ ضلع بنانا میرا ذاتی کاوش ہے ۔ صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی نے مزید کہا کہ پارٹی کارکنان اور عوامی نمائندے ہمارے لیے بہت اہمیت رکتھےہیں اور ان کے تجاویز اور شکایات کو سنجیدگی سے لینا ہماری زمہ داری ہے تاکہ حکومت اور عوام کے درمیان باہمی رابطے کا مضبوط پل قائم رہے۔

خبرنامہ نمبر 4952/2025
کوئٹہ، 14 جولائی2025: ڈائریکٹر جنرل سول سروسز اکیڈمی لاہور فرحان عزیز خواجہ نے نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت کوئٹہ میں چغتائی لائبریری کا دورہ کیا تاکہ اسٹیک ہولڈرز اور نوجوانوں کو اکیڈمی کے بلوچستان سے فارغ التحصیل طلباء کے لیے آنے والے CSS آؤٹ ریچ اور اس کی تیاری کے لئے پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔ بلوچستان سے گریجویٹس کے لیے سی ایس ایس آؤٹ ریچ اور پریپریٹری پروگرام ایک توجہ مرکوز اقدام ہے جس کا مقصد مقامی ٹیلنٹ کو بااختیار بنانا ہے۔ یہ پروگرام اکتوبر 2025 سے جنوری 2026 تک تین بیچوں پر مشتمل ہوگا، جس میں بلوچستان کے کل 150 گریجویٹس کو تربیت دی جائے گی، فی بیچ 50 شرکاء پر مشتمل ہو گا۔ اس میں ایک جامع نصاب، ٹارگٹڈ اسکل ڈویلپمنٹ، اور بلوچستان میں موجودہ افسران کی رہنمائی شامل ہوگی۔ اس کا مقصد بلوچستان سے گریجویٹس کو سی ایس ایس کے امتحان میں کامیاب ہونے اور سول سروسز میں داخل ہونے کے لیے مطلوبہ مہارت اور علم کے ساتھ تیار کرنا ہے۔ یہ پروگرام اعلیٰ معیار کی تربیت اور رہنمائی تک رسائی کو آسان بنا کر سول سروسز میں بلوچستان کی کم نمائندگی کو دور کرنے میں سود مند ثابت ہو گا ۔ ڈائریکٹر جنرل سول سروسز اکیڈمی نے اسٹیک ہولڈرز، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور خواہشمند نوجوانوں سے ملاقات کی- انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام ایک متنوع اور جامع سول سروس کی تعمیر کے لیے سول سروسز اکیڈمی کے عزم کا ایک اہم حصہ ہے، جو پاکستان کی وفاقی اکائیوں کا عکاس ہے۔ اس اقدام کے ڈیزائن میں بلوچستان کے پروبیشنری افسران کی فعال شرکت، جو اس وقت 51ویں اور 52ویں STPs میں زیر تربیت ہیں، اس کی نچلی سطح پر ملکیت اور تبدیلی کی صلاحیت کو اجاگر کرتی ہے۔ سول سروسز اکیڈمی اس اقدام کو عملی جامہ پہنانے اور بلوچستان کے باصلاحیت افراد کو قومی سطح پر مقابلہ کرنے کے قابل بنانے کے لیے صوبائی حکام کے ساتھ قریبی تعاون کی توقع رکھتی ہے۔

خبرنامہ نمبر 4953/2025
اسلام آباد 14 جولاءی 2025؛
جولائی:بلوچستان سرمایہ کاری بورڈکے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑنے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے کیپیٹل ہاؤس کا دورہ کیا، انہوں نےبطورمہمانِ خصوصی ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ اور نجی شعبے کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ملاقات میں بلوچستان کے خصوصی اقتصادی زونز (SEZs) خصوصاًبوستان اورحب کے زونز کو ترقی دینے اور ان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔مسٹر بلال خان کاکڑ نے اپنے خطاب میں کہاکہ بلوچستان خطے کی تجارت کا دروازہ ہے۔ ہمارے اقتصادی زونز خاص طور پر بوستان اور حب، صنعتی ترقی اور روزگار کے نئے دور کا آغاز کر سکتے ہیں،بلوچستان میں قدرتی وسائل، نوجوان افرادی قوت، اور منفرد جغرافیائی رسائی موجود ہے،یہ تمام عوامل سرمایہ کاری کے لیے ایک مثالی ماحول فراہم کرتے ہیں،ہم صرف انفراسٹرکچر پر نہیں بلکہ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے اور کاروباری مواقع فراہم کرنے پر بھی بھرپور توجہ دے رہے ہیں جو سرمایہ کار آج بلوچستان میں آئیں گے وہ ایک خوشحال اور پائیدار اقتصادی مستقبل کے معمار بنیں گے،اس موقع پرایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے بلوچستان میں صنعتی ترقی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت کو سرمایہ کاروں کے لیے مراعات، تحفظ، اور SEZs کی جلد عملی صورت دینے کے اقدامات کرنے ہوں گے۔ انہوں نے بلوچستان سمٹ 2025میں بھرپور شرکت کا اعلان بھی کیا۔

خبرنامہ نمبر 2025/4954
ہرنائی 14جولائی:_گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ہرنائی کے طلباء پر مشتمل ایک وفد نے سالانہ اسٹڈی ٹور 2025 کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ہرنائی جناب حضرت ولی کاکڑ سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات نہایت خوشگوار، باوقار اور حوصلہ افزا ماحول میں منعقد ہوئی، جس میں طلباء نے اسٹڈی ٹور کے اغراض و مقاصد، تعلیمی اہمیت اور مجوزہ پروگرام کی تفصیلات سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر حضرت ولی کاکڑ نے طلباء کے علم سے لگاؤ، شائستگی اور مثبت طرزِ فکر کو سراہتے ہوئے انہیں ملک کا روشن مستقبل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی سرگرمیاں نوجوانوں کی ذہنی نشونما، وژن میں وسعت، اور قومی ترقی کے جذبے کو جلا بخشتی ہیں۔انہوں نے اسٹڈی ٹور کے لیے مالی معاونت فراہم کرتے ہوئے طلباء کو تلقین کی کہ وہ علم، اخلاق، نظم و ضبط اور محنت کو اپنا شعار بنائیں تاکہ مستقبل میں کامیاب اور باکردار شہری بن سکیں طلباء نے ڈپٹی کمشنر کی علم دوستی، فراخ دلی اور رہنمائی پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس ملاقات کو ایک یادگار اور حوصلہ افزا تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ان کے جذبے کو نئی توانائی ملی ہے، اور وہ مستقبل میں مزید جوش و خروش سے تعلیم کا سفر جاری رکھیں گے۔
خبر نامہ نمبر 2025/4955
حب14 جولائی :ـایس ایس پی حب سید فاضل شاہ بخاری کی ہدایت پر ضلع بھر میں انسداد منشیات مہم کا آغاز کردیا گیا ہے کوئٹہ کراچی شاہراہ سمیت ضلع حب کے تمام داخلی راستوں پر تعینات چیک ہوسٹوں کے انچارج کو احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ منشیات کی روک تھام کیلئے موثر انداز میں کاروائیاں جاری رکھی جائیں ایس ایس پی حب کے احکامات پر وندر پولیس ٹیم نے دورانِ چیکنگ سرف گاڑی کے اسپیئر ٹائر سے 20 کلو مہلک نشہ آئس برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر ملزم کوگرفتارکرلیا گیا ہے ایس ایس پی حب کا کہنا ہیکہ ملزم آئس کو انتہائی مہارت سے گاڑی کے اسپیئر ٹائر میں چھپا کر لے جا رہا تھا۔ تاہم، مستعد پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف نشہ آور مواد برآمد کیا بلکہ منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناکر فرض شناسی کا عملی مظاہرہ کیاایس ایس پی حب سید فاضل شاہ بخاری کا کہنا ہےکہ 20 کلو آئس کی یہ برآمدگی وندر پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہےعلاقے میں منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کریک ڈاؤن جاری ہے، اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

خبر نامہ نمبر 2025/4955
چمن14جولائی:ـ چمن لیویز فورس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے شین تالاب کے علاقے کلی سلطانزئی میں گزشتہ روز ماں اور بیٹے کی قتل میں ملوث ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ھے واضح رہے کہ گزشتہ روز شین تالاب کے علاقے کلی سلطانزئی میں عطامحمد نامی شخص نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنے گھر میں اپنے بیوی اور جوانسال بیٹے کو فائرنگ سے قتل کر دئیے گئے تھے اور قاتل واردات کے بعد فرار ہو گئے تھے اس افسوس ناک واقعے پر ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے ضلعی انتظامیہ کو متحرک کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر امتیاز بلوچ لیویز فورس اور پولیس فورس کو قاتل کو ہر صورت میں گرفتار کرنے کی احکامات جاری کیں جس کے نتیجے میں قاتل کی گرفتاری کیلے ایس ایچ او رسالدار عبدالجبار اچکزئی کی سربرائی میں رسالدار گوہرخان اور رسالدار محمدحنیفیا کے مشترکہ ٹیم تشکیل دے دی گئی اور ضلعی انتظامیہ اور پولیس فورس نے مجرم کو پکڑنے کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن اور رابطہ سڑکوں اور میں شاہراؤں ناکوں اور چوکیوں پر تفتیش اور تلاشی کا سلسلہ جاری رکھا اس دوران
کل شام کو لیویز کے گڑنگ چیک پوسٹ انچارج رسالدار گوہر خان ایم ٹی او محمدحنیفیا اور لیویز فورس نے دوران چیکنگ ایک لڑکے کو زخمی حالت میں سواری گاڑی میں جو کہ چمن سے کوئٹہ جارہی تھی تفتیش کرنے کے بعد گرفتار کر لیا لیویز نے زخمی لڑکے سے زخمی ہونے کے وجوات پوچھی تو وہ گھبرا گئے لیویز کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے اور لیویز نے فوری طورپر اس کو حراست میں لیا گیا اور اسسٹنٹ کمشنر کو اطلاع دی گئی اور زخمی لڑکے کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیویز تفتیشی ٹیم نے زخمی لڑکے سے زخمی ہونے کی وجوہات پوچھی جس پر زخمی لڑکے نے کہاکہ وہ کل دوپہر کو وہ اپنے والد عطا محمد کے ہمراہ اپنے سوتیلی ماں اور سوتیلی بھائی کے گھرجا کر ان پر فائرنگ کی فائرنگ سے دونون موقع پرجابحق ہوگئے اور مجھے بھی گولی لگی اور ہم دونوں موقع سے فرار ہوگئے ملزم نے کہا کہ وہ آج اپنے ماموں کے ہمراہ علاج کیلے کوئٹہ جارہے تھے اس موقع پر
اسسٹنٹ کمشنرامتیاز بلوچ نے کہاکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کیلے چھاپے مارے جارہے ہیں اور انشاء اللہ دوسرے ملزم کو بھی جلد گرفتار کیاجائے گا
جابحق ہونے والے خاتون کی لواحقین نے گرفتار ہونے والے زخمی کو ایف آئی آر میں نامزد کیاگیا ھے لیویز فورس مزید تفتیش کررہے ہیں