خبرنامہ نمبر1093/2025
کوئٹہ 14 فروری:۔ گورنر ہاوس کوئٹہ میں آج بروز جمعہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی جسمیں بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعجاز سواتی نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے قائم مقام چیف جسٹس محمد اعجاز سواتی سے حلف لیا.. تقریب حلف برداری میں بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز صاحبان، اعلیٰ سرکاری آفیسران اور سینئر وکلاءبھی شریک تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1094/2025
کوئٹہ 14 فروری ۔ گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے ہرنائی شاہرگ میں دہشتگردی کے واقعہ کے نتیجے میں مزدوروں کی شہادت اور زخمی ہونے پر گہرے رنج ودکھ کا اظہار کیا ہے. اپنے بیان میں انہوں نے کہا قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گرد واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کریں اور غریب مزدوروں کے قاتلوں کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے. ہر مزدور اپنے خاندان کا واحد کفیل ہوتا ہے اور مزدور کے جان بحق ہونے سے پورا خاندان تباہ ہو جاتا ہے. گورنر مندوخیل نے دہشت گردی کے واقعہ تمام زخمیوں کو فوری طور پر طبی سہولیات فراہم کرنے کی خصوصی ہدایت کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1095/2025
کوئٹہ14 فروری ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے تحصیل شاہرگ میں مزدوروں کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے انہوں نے جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور اس مشکل گھڑی میں انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی وزیر اعلیٰ نے واقعے میں زخمی ہونے والے مزدوروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کی جلد از جلد صحت بحال ہو سکے انہوں نے واقعے کی فوری اور جامع تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی میر سرفراز بگٹی نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد کسی صورت معافی کے مستحق نہیں اور حکومت بلوچستان انہیں کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی وزیر اعلیٰ بلوچستان نے واضح کیا کہ صوبے میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور کسی بھی امن دشمن سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی صوبے کے عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون سے بلوچستان میں پائیدار امن قائم کیا جائے گا اور دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1096/2025
کوئٹہ 14فروری ۔ صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سنیٹر مولانا عبد الواسع کے والدہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔ اپنے تعزیتی بیان میں صوبائی وزیر نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنا مہ نمبر1097/2025
کوئٹہ 14فروری ۔صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران نے معصوم مزدوروں پر ہونے والے بزدلانہ دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ محنت کشوں پر نہیں، بلکہ انسانیت پر حملہ ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔اپنے مذمتی بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی کسی بھی صورت قابل قبول نہیں اور حکومت متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے بزدلانہ حملوں میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا تاکہ ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔سردار عبدالرحمن کھتیران نے شہداءکے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مزدوروں اور عام شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی اور ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1098/2025
کوئٹہ:14 فروری ۔ صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے ضلع ہرنائی میں نہتے مزدوروں کی المناک شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک انتہائی افسوسناک واقعہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ معصوم مزدوروں کو نشانہ بنانا ایک بزدلانہ فعل ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ صوبائی وزیر صحت نے شہداءکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداءکو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو صبر جمیل اور حوصلہ دے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1099/2025
کوئٹہ 14فروری ۔ صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران نے جسٹس اعجاز سواتی کو قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کا منصب سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جسٹس اعجاز سواتی کی تجربہ کاری، دانشمندی اور وسیع قانونی فہم عدلیہ میں انصاف کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو مزید مستحکم کرے گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ جسٹس اعجاز سواتی کی قیادت میں بلوچستان کی عدلیہ دیانتداری، شفافیت اور غیر متزلزل عدالتی اصولوں کے تحت عوام کی خدمت جاری رکھے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ کے وقار اور اعتماد میں اضافے کے لیے جسٹس اعجاز سواتی کی بصیرت اور قیادت انتہائی اہم ثابت ہوگی۔سردار عبدالرحمن کھتیران نے جسٹس اعجاز سواتی کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ ان کی مدتِ منصب میں عدالتی اصلاحات اور انصاف کی تیز تر فراہمی کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں گے، جو صوبے کے عوام کے لیے ایک مثبت پیش رفت ثابت ہوں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1100/2025
کوئٹہ 14 فروری ۔صوبائی وزیر صنعت و حرفت سردار کوہیار خان ڈومکی نے ہرنائی شاہرگ کے قریب مزدوروں کی گاڑی پر ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں، ان کا کوئی قوم اور مذہب نہیں ہوتا۔ انشا ء اللہ یہ انسانیت دشمن عناصر جلد اپنے بھیانک انجام کو پہنچیں گے۔ دکھ کی اس گھڑی میں ہم غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیںانہوں نے کہا کہ دہشت گرد انتہائی بزدل ہیں جو آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں، مگر ایسے واقعات سے پاکستانی عوام کو خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا۔ بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں اور اپنے علاقے، اپنے وطن اور افواجِ پاکستان سے دلی وابستگی رکھتے ہیں۔ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں سردار کوہیار خان ڈومکی نے کہا کہ دہشت گرد اپنی آخری سانسیں لے رہے ہیں، اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلوچستان کے عوام، پاک فوج، ایف سی بلوچستان، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں جن کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ ان شائ اللہ، یہ بچے کھچے دہشت گرد بھی جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے انہوں نے شاہرگ دھماکے میں شہید ہونے والوں کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداءکے درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1101/2025
کوئٹہ 14فروری ۔ صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران نے جمعیت علماءاسلام بلوچستان کے صوبائی امیر، سینیٹر مولانا عبدالواسع کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں صوبائی وزیر نے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل اور حوصلہ عطا کرے۔ انہوں نے مولانا عبدالواسع اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس غم کی گھڑی میں وہ ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1102/2025
کوئٹہ14 فروری ۔حکومت بلوچستان نے تحصیل شاہرگ کے علاقے ٹاکری میں روڑ کے قریب ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا کہ اس المناک واقعے میں مزدوروں کی شہادت اور زخمی ہونے پر حکومت بلوچستان گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہےترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے اور تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد اس واقعے کے محرکات اور ملوث عناصر کو بے نقاب کریں ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں ملوث عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور ان کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے مزید بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے مزدوروں کو فوری طور پر شاہرگ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں بہترین طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ زخمیوں کا مکمل خیال رکھا جائے اور ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ صوبے میں دہشت گرد عناصر کو کسی صورت امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی حکومت بلوچستان عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے اور امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1103/2025
موسیٰ خیل14فروری۔ سیکرٹری آئی پی سی ڈاکٹر پرویز نوشیروانی نے ضلع موسیٰ خیل میں قائم کردہ درج ذیل امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ جوکہ درج ذیل ہیں(1) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول راڑہ شم (2)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول راڑہ شم (3)گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول موسیٰ خیل(4) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول موسیٰ خیل۔سیکرٹری آئی پی سی نے امتحانی سنٹر کے انتظامات کا جائزہ لیا اور وہاں موجود عملے سے بات چیت کی۔ انہوں نے امتحانات کے پرامن اور شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد مندوخیل نے سیکرٹری آئی پی سی کو امتحانی سنٹرز میں کیے گئے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ امتحانات کو شفاف اور منصفانہ طریقے سے کرانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔سیکرٹری آئی پی سی نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ امتحانات کامیابی سے منعقد ہوں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1104/2025
گوادر14فروری ۔ گوادر: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) بوہیر دشتی کی زیر صدارت ویکسینیشن کے لیے بگ کیچ اپ کمپین کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبداللطیف دشتی، ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر حفیظ بلوچ،ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر ظفر اقبال، چیئرمین میونسپل کمیٹی ماجد جوہر، اے ڈی ایل جی دوست محمد بلوچ، پی پی ایچ آئی کے صابر حیاتان، سول سوسائٹی کے رہنما محمد عارف بلوچ، مذہبی رہنما عبدالحمید انقلابی، سی سی او یونیسیف شے صغیر سمیت دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔اجلاس میں مہم کی کامیابی کے لیے مقامی سطح پر تعاون کو فروغ دینے، مذہبی رہنماوں، سول سوسائٹی، یونیورسٹیوں، کالجز، اسکولز، یوسی چیئرمینز، کونسلرز اور معاشرے کے دیگر طبقات کو اس قومی مقصد میں شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس کا مقصد زیادہ سے زیادہ بچوں کو مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ویکسینیشن کو یقینی بنانا ہے۔واضح رہے کہ ویکسینیشن بگ کیچ اپ کمپین 17 فروری سے 28 فروری تک جاری رہے گی، جس کے دوران بی سی جی، او پی وی، آئی پی وی، پینٹاویلنٹ، خسرہ روبیلا اور ٹی سی وی ویکسین فراہم کی جائیں گی۔ مہم کے دوران این جی اوز، کمیونٹی، مذہبی رہنما اور سماج کے دیگر فعال افراد کو بھی اس قومی فریضے میں شریک کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں تک ویکسینیشن کی سہولت پہنچ سکے۔اجلاس میں والدین سے پرزور اپیل کی گئی کہ وہ اپنے بچوں کو اس مہم کے دوران ویکسینیشن ضرور کروائیں تاکہ وہ خطرناک، جان لیوا اور زندگی بھر معذور کرنے والی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔ یہ مہم بچوں کی صحت و تندرستی کے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہے، اور اس میں تمام متعلقہ اداروں اور عوامی نمائندوں کا تعاون کلیدی کردار ادا کرے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1105/2025
سبی14فروری ۔ , ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر سبی مصباح فاطمہ نے کہا کہ 13 فروری سے 17 فروری تک جاری رہنے والے تاریخی سبی میلہ میں بلوچستان کے، زراعت، دستکاری کے علاوہ معاشرتی طرز حیات و فنون لطیفہ کے حوالے سے اسٹالز لگائے جارہے ہیں میوزیکل پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ملک بھر سے مال مویشی اور زراعت سے وابسطہ لوگ کثیر تعداد میں سبی میلہ میں شرکت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی میلے کی مناسبت سے چلڈرن اکیڈمی سبی میں کیا۔ چلڈرن اکیڈمی میں منعقدہ پروگرام میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میلے کے ہمارے صوبے کے لوگوں کی سماجی اور معاشی زندگی پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں اور اسکے علاوہ ہمارے ملک میں موجود مختلف زبانوں, قوموں کے رسم ورواج, طرز زندگی, ثقافت اور معیشت کو سمجھنے اور رواداری کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سبی میلے کی انعقاد اس بات کی ترجمانی کرتا ہے کہ بلوچستان ایک پرامن صوبہ ہے یہاں کے عوام میں حب الوطنی انصاف اور رواداری پائی جاتی ہے چلڈرن اکیڈمی سبی کے اس پروقار تقریب میں مختلف سکولوں کے طلباء طالبات نے ٹیبلوز ,ملی نغمے اور پیروڈیز پیش کیے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر سبی عبدالستار لانگو, پروفیسر قمر عباس ,محترمہ خالدہ, لونگ خان سمیت بڑی تعداد میں مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1106/2025
لسبیلہ14 فرور ی ۔ عالمی ادارہ صحت یونیسیف کے تعاون اور محکمہ صحت بلوچستان کے اشتراک سے ڈسٹرکٹ لسبیلہ میں بگ کیچ اب حفاظتی ٹیکے لگانے کی آگاہی مہم کے سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین ضلع کونسل لسبیلہ سردار عبدالرشید پھورائی چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سید سومار شاہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلہ ڈاکٹر عبدالمجید بلوچ اے ڈی ایچ او لسبیلہ ڈاکٹر منصور ڈاکٹر اویس واجدADSM سید جام یونیسیف لسبیلہ کے کوارڈینیشن آفیسر عالمگیر جامع مسجد زرعونی کے خطیب مولانا غلام نبی نے شرکت کی اجلاس میں اے ڈی ایچ او لسبیلہ ڈاکٹر منصور نے حفاظتی ٹیکوں کے بارے میں بریفنگ دی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سراج احمد بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بگ کیج اپ کا مقصد ایسے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانا ہے جو 2020 سے 2022 کے دوران حفاظتی ٹیکے لگوانے سے محروم رہے ان میں سے زیادہ تر کووڈ 19 کی وبائی کی وجہ سے حفاظتی ٹیکے نہیں لگوا سکے انہوں نے کہا کہ بگ کیچ اپ کا مقصد معمول کی ویکسینیشن کے ساتھ ایسے بچوں پر خصوصی توجہ دینا ہے جنہوں نے ایک بھی حفاظتی ٹیکہ نہیں لگوایا یا ویکسینیشن کا عمل مکمل نہیں کرایا انہوں نے کہا کہ بگ کیچ اپ کے اہداف 0 سے 23 ماہ کی عمر کے بچوں کو معمول کے حفاظتی ٹیکے لگانا 0 سے 59 ماں کی عمر کے ان بچوں کو ویکسینیشن کرنا جنہوں نے اپنی معمول کی ویکسینیشن مکمل نہیں کی ان میں زیرو ڈوز( زیڈڈی) یعنی وہ بچے جنہوں نے کوئی ٹیکہ نہیں لگوایا جن سے کچھ ٹیکے چھوٹ گئے ہیں یا جنہوں نے حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل نہیں کیا،شامل ہیں انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندے معززین والدین اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے کے لیے محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کرے اور اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوا کر موضی امراض سے بچائیں اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل لسبیلہ سردار عبدالرشید پھورائی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سید سومار شاہ عبدالواحد سومرو غلام نبی نے بھی خطاب کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
نوکنڈی /چاغی 14 فروری۔ : ریکودک مائننگ کمپنی (آر ڈی ایم سی) کے ملازمین اور کنٹریکٹرز کے بارے میں مقامی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غلط معلومات کے متعلق ہم حقائق کو واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اس سلسلے میں پھیلائے جانے والے جھوٹے دعوے گمراہ کن ہیں اور ریکودک کی حقیقی کارکردگی کی عکاسی نہیں کرتے۔ہمیں یہ بتاتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ ہماری موجودہ افرادی قوت کا 78 فیصد بلوچستان سے ہے جس میں سے 50 فیصد سے زائد ملازمین کا تعلق ضلع چاغی سے ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اب تک بلوچستان کے کسی بھی بڑے مائننگ منصوبے نے ریکودک کی سطح پر حاصل کیے گئے مقامی روزگار کی فراہمی کا معیار حاصل نہیں کیا۔ اس کے علاوہ آر ڈی ایم سی مقامی سطح پر ہنرمندی کو فروغ دینے کے لیے تیزی سے کام کرتے ہوئے مقامی لوگوں کو بنیادی مہارتیں و تربیت فراہم کر رہی ہے تاکہ ریکودک منصوبے اور اس کے گرد و نواح کی کمیونٹیز نہ صرف آر ڈی ایم سی اور اس کے کنٹریکٹرز میں بلکہ صوبے اور ملک کی وسیع تر ورک فورس میں روزگار کے مواقع حاصل کرسکیں۔ مثال کے طور پر ہنر فاونڈیشن کے اشتراک سے آر ڈی ایم سی نوکنڈی علاقے کے سینکڑوں بلوچ نوجوانوں بشمول مرد و خواتین کو آئی ٹی، پائپ فٹنگ، آفس اسسٹنس، الیکٹریشن، کارپینٹری اور میسنری جیسی مہارتوں میں تربیت فراہم کر رہی ہے جہاں سے فارغ التحصیل افراد کو ہمارے کنٹریکٹرز اور آر ڈی ایم سی میں ملازمت کے مواقع فراہم کیے گئے۔ 2023 سے شروع ہونے والے ہمارے انٹرنیشنل گریجویٹ ڈویلپمنٹ پروگرام (IGDP) کے تحت بلوچستان بشمول چاغی کے نوجوانوں کو بیرک کی بیرون ملک آپریشنز میں کام کا تجربہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے تاکہ وہ مستقبل میں ضروری مہارتوں سے لیس ہو کر سینئر اور مینیجریل عہدوں پر فائز ہوں۔ حقیقت یہ ہے کہ چاغی اور بلوچستان میں وسیع صنعتی شعبے کی کمی کی وجہ سے مقامی سطح پر ٹیکنیکل افرادی قوت کا ذخیرہ کم ہے جو کہ ریکودک جیسی دنیا کی بڑی اور تکنیکی اعتبار سے جدید تانبے اور سونے کی کان کے تمام عہدوں کے لیے کافی نہیں ہے۔ آر ڈی ایم سی ان مہارتوں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے انتھک کوششیں کر رہی ہے تاکہ ہم مزید مقامی کارکنوں کو ملازمت دے سکیں اور ساتھ ساتھ اس منصوبے کے لیے درکار عالمی معیار کو برقرار بھی رکھ سکیں۔ منصوبے کی تعمیر کے عروج کے دوران 7,500 ملازمتیں پیدا ہوں گی جبکہ پیداوار شروع ہونے کے بعد یہ منصوبہ مقامی کمیونٹی کے لیے تقریباً 4,000 طویل المدتی ملازمتیں پیدا کرے گا۔پرائیویسی اور حفاظتی وجوہات کے بنا پر ہم کمپنی کے ملازمین کی ذاتی معلومات پر تبصرہ نہیں کرسکتے۔ اس سلسلے میں پھیلائی جانے والی غلط معلومات اور جھوٹے بیانات ممکنہ طور پر ہمارے لوگوں اور آپریشنز کی سیفٹی کو کمپرومائز کرسکتے ہیں جو کہ بالکل ناقابل قبول ہے۔ چونکہ اس منصوبے میں بلوچستان اور پاکستان کی حکومتوں کی 50 فیصد ملکیت ہے لہذا ایسے واقعات کے جواب میں کمپنی تمام تر دستیاب قانونی کارروائی کرسکتی ہے کیونکہ ہمارے ملازمین کی سلامتی کو یقینی بنانا ہمیشہ ہماری اولین ترجیح رہے گی۔ خریداری اور کنٹریکٹسآر ڈی ایم سی مقامی سپلائرز کو ترجیح دینے کے لیے بھی پرعزم ہے بشرطیکہ وہ عالمی معیار کی مائننگ آپریشن کے ضروری معیار اور تجارتی تقاضے پورے کرسکیں جس کے لیے ہم ان کی معاونت بھی کرتے ہیں۔ گزشتہ دو سالوں (2023 اور 2024) کے دوران آر ڈی ایم سی نے ضلع چاغی کے سپلائرز کو 2 ارب روپے (7.2 ملین امریکی ڈالر) اور بلوچستان بھر کے سپلائرز کو 4.1 ارب روپے (14.5 ملین امریکی ڈالر) کی مالیت کے ٹھیکے دیے ہیں۔ افرادی قوت کی طرح چاغی اور بلوچستان میں وسیع صنعتی بنیاد کی کمی کی وجہ سے ہمیں ہمیشہ اتنی معیاری اشیاء اور خدمات حاصل نہیں ہوپاتیں جتنی ہمیں چاہیئے۔ اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے ہم مقامی کاروبار اور کنٹریکٹرز کی تربیت اور مہارتوں میں اضافے کے پروگراموں میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں تاکہ چاغی سمیت بلوچستان اور پاکستان میں مزید خریداری کے مواقع پیدا کیے جاسکیں۔ آر ڈی ایم سی کے آپریٹر بیرک کا دنیا بھر میں مقامی سپلائرز کے ساتھ شراکت داری اور ان کی ترقی کا مستند ریکارڈ ہے۔ ہم یہی اصول اور تجربات ریکودک میں بھی لاگو کر رہے ہیں۔ ریکودک منصوبہ اس علاقے پر انقلابی اثرات مرتب کرے گا۔ جیسا کہ یہاں بیان کیا گیا ہے کہ ہم روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور خریداری کے ذریعے مقامی معیشت کی ترقی کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں، جبکہ اعلیٰ ترین بین الاقوامی معیارات کو برقرار رکھنے پر بھی کاربند رہنا چاہتے ہیں۔ ہم اپنی مقامی کمیونٹیز اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر اس اہم منصوبے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے ایک مضبوط اور خوشحال مستقبل تعمیر کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1107/2025
کوئٹہ 14فروری ۔ صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے ضلع ہرنائی میں معصوم مزدوروں کی شہادت پر نہایت افسوس ودکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسب حلال ،محنت و مزدوری سے اپنی روزی کمانے والے لاچار نہتے انسانوں پر حملہ کرنے والے انسان کہنے کے لائق نہیں ہے کیونکہ ہمارے مزہب دین اسلام اس طرح کے فعل کی سخت الفاظ میں ممنوع قرار دیتے ہیں صوبائی وزیر نے کہا کہ اس صدمےمیں ہم غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر وجمیل اور حوصلہ عطا کرے اور شہداء کو جنت الفردوس نصیب کرے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1108/2025
کوئٹہ: 14 فروری۔ صوبائی وزیر زراعت میر علی حسن زہری نے ہرنائی میں کوئلہ کانوں میں کام کرنیوالے کان کنوں کی گاڑی پر ہونیوالے دھماکے کی مذمت کی ہے۔ اپنے جاری کردہ ایک بیان میں میر علی حسن زہری نے بم دھماکے میں شہید ہونیوالے بے گناہ مزدوروں کے لواحقین کے سے اظہار تعزیت کی اور کہا ہے کہ بے گناہ مزدوروں کو نشانہ بنانے والے شرپسند عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت دھماکے میں زخمی ہونیوالے مزدوروں کو فوری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز قیام امن میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1109/2025
سنجاوی 14 فروری ۔ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی نے اچانک ڈٰی ایچ کیو ہسپتال سنجاوی اور آر ایچ سی پوئی کادورہ کیا۔مزکورہ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس سٹاف کے حاضری رجسٹر چیک کیے۔ ڈپٹی کمشنر نے موقع پر کہا کہ غیر حاضر اور غفلت کے مرتکب ملازمین کے خلاف ڈسٹرکٹ انتظامیہ قانونی کاروائی کرےگی۔ ہیلتھ انتہائی حساس شعبہ ہے جسمیں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائےگی۔پچھلے مہینے بھی اسی (80) سے زیادہ ملازمین سے تنخواہوں کی مد میں کٹوتی کی گئی۔ جو ملازمین کام نہیں کرنا چاہتے وہ اپنا ٹرانسفر کرادے بصورت دیگر ان کی خدمات سرنڈر کر دی جائینگی۔ڈپٹی کمشنرزکاء اللہ درانی نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس اسٹاف دکھی انسانیت کی خاطر مریضوں کا بروقت علاج کریں، عوام کو کسی بھی شکایت کا موقع نہ دیں ورنہ عوامی شکایات پر حکومت بلوچستان کے واضح احکامات کی روشنی میں سخت فیصلے کئے جائینگے اور ہسپتالوں کے اچانک دورے کر کے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1110/2025
سبی 14 فروری ۔سبی کے سالانہ تاریخی و ثقافتی میلہ مویشیاں واسپاں 2025 کے دوسرے روز بھی رنگا رنگ اور شاندار تقریبات کا سلسلہ جاری رہا۔میلے کے دوسرے دن کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ تھے اس موقع پر ڈپٹی انسپیکٹر جنرل پولیس سبی رینج عبدالحمید کھوسہ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی اصغر مگسی، اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ ، اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ بگٹی سمیت مختلف محکموں کےافسران اور عوام کی بھی بڑی تعداد شریک تھی اس موقع پر مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سبی ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کو ثقافتی دستار بھی پہنائی گئ۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ھوااور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم بھی پیش کی گئی۔ اس موقع پر ملک بھر کے مختلف علاقائی و ثقافتی رقص ، گھوڑا رقص ، نیزہ بازی ، ہارس اینڈ کیٹل شو ، رم جم شو، جمنا سٹاک اور دیگر کئی پروگرامز پیش کیے گئے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں اور اسکول کے بچوں اور بچیوں کو نقد رقم انعام دینا کا اعلان بھی کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1112/2025
سبی 14 فروری ۔ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن نسواں مصباح فاطمہ نے کہا ہے کہ 13 فروری سے 17 فروری تک جاری رہنے والے تاریخی سبی میلہ میں بلوچستان کے، زراعت، دستکاری کے علاوہ معاشرتی طرز حیات و فنون لطیفہ کے حوالے سے اسٹالز لگائے جارہے ہیں میوزیکل پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ملک بھر سے مال مویشی رکھنے والے حضرات سبی میلہ میں شریک ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی میلے کی مناسبت سے چلڈرن اکیڈمی سبی میں کیا۔ چلڈرن اکیڈمی میں منعقدہ پروگرام میں شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سبی میلہ ہمیں ایک دوسرے کو سمجھنے اور ہمارے ملک میں موجود مختلف زبانوں, قوموں کے رسم ورواج, طرز زندگی, ثقافت اور معیشت کو سمجھنے اور رواداری کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سبی میلے کا انعقاد اس بات کی ترجمانی کرتا ہے کہ بلوچستان ایک پرامن صوبہ ہے یہاں کے عوام میں حب الوطنی انصاف اور رواداری پائی جاتی ہے چلڈرن اکیڈمی سبی کے اس پروقار تقریب میں مختلف سکولوں کے طلباء طالبات نے ٹیبلوز ,ملی نغمے اور پیروڈیز پیش کیے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سبی عبدالستار لانگو, پروفیسر قمر عباس ,محترمہ خالدہ, لونگ خان سمیت بڑی تعداد میں مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1113/2025
سوراب 14فروری ۔ ڈپٹی کمشنر سوراب، ذوالفقار علی کرار نے میٹرک کے امتحانات کے سلسلے میں گرلز ایگزامینیشن ہال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے امتحانی مرکز میں کیے گئے انتظامات اور طلبہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے امتحانی ہال میں موجود طالبات سے ان کے مسائل دریافت کیے۔ انہوں نے طلبہ کو درپیش مشکلات پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے متعلقہ عملے کو ہدایت دی کہ امتحانات کے دوران کسی بھی قسم کی دشواری نہ ہو اور تمام سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی کرار نے شفاف اور منصفانہ امتحانی نظام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح نقل سے پاک امتحانات کا انعقاد ہے۔ انہوں نے امتحانی عملے کو دیانت داری اور ایمانداری کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی تلقین کی تاکہ طلبہ کی محنت ضائع نہ ہو اور انہیں ایک منصفانہ امتحانی نظام فراہم کیا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے امتحانی ہالز میں نگرانی کے عمل کو مزید سخت کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کی بدعنوانی یا نقل کو ہر حال میں روکا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ضلعی انتظامیہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو برداشت نہیں کرے گی اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر کے اس اقدام کو طلبہ اور ان کے والدین نے خوب سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے امتحانی ماحول کو بہتر بنانے کی کوششوں سے طلبہ کو ایک منصفانہ اور پرسکون ماحول میں امتحان دینے کا موقع ملے گا۔ والدین نے امید ظاہر کی کہ ان اقدامات سے نہ صرف امتحانات میں شفافیت آئے گی بلکہ طلبہ کی کارکردگی پر بھی مثبت اثر پڑے گا۔ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی کرار کا یہ دورہ امتحانی نظام کی بہتری کے لیے انتہائی اہم قدم ثابت ہوگا اور اس سے نقل کے خلاف جاری مہم کو مزید تقویت ملے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2025/1114
سوئی14 فروری :ـوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کا پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے ساتھ ہونے والا معاہدہ صوبے کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا جس کا فائدہ براہ راست سوئی اور بلوچستان کے عوام کو ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں حکومت بلوچستان اور پی پی ایل کے مابین باہمی سمجھوتے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وفاقی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی احسن اقبال، منیجنگ ڈائریکٹر اینڈ چیف ایگزیکٹو آفیسر پی پی ایل عمران عباس ، سیکرٹری توانائی بلوچستان داؤد خان بازئی و دیگر حکام قبائلی عمائدین بھی موجود تھے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کچھی کینال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب 2013 میں وہ بلوچستان اسمبلی کے رکن بنے اور بعد میں وزیر داخلہ کے عہدے پر فائز ہوئے تو انہوں نے وفاقی حکومت سے اس منصوبے کو مکمل کرنے کی اپیل کی تھی 2017 میں اس منصوبے کے مکمل ہونے سے بلوچستان میں خوشحالی آئی لیکن 2022 کے سیلاب نے ایک بار پھر اس منصوبے کو نقصان پہنچایا میر سرفراز بگٹی نے کچھی کینال پروجیکٹ میں خصوصی دلچسپی اور توجہ پر وفاقی وزیر احسن اقبال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سے درخواست کی کہ اس منصوبے کے دوسرے اور تیسرے فیز کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ بلوچستان کے کسانوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی پی ایل کے ساتھ ہونے والا معاہدہ بلوچستان کے لیے ایک تاریخی دن ہے کیونکہ اس سے قبل ایسے معاہدے بند کمروں میں ہوتے تھے لیکن اب یہ عوامی سطح پر کیے جا رہے ہیں انہوں نے پی پی ایل کے ایم ڈی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نہ صرف اپنے بورڈ سے منظوری لی بلکہ بلوچستان کے عوام کے مفادات کو ترجیح دی وزیر اعلیٰ نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پی پی ایل ہر سال 50 بچوں کو لارنس کالج اور حسن ابدال کالج میں تعلیم دلوانے کا بندوبست کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ماضی میں یہ اقدامات کیے جاتے تو آج پی پی ایل کا سربراہ، ایف سی کا کمانڈر اور بلوچستان کے دیگر اہم عہدوں پر بگٹی قبیلے کے افراد موجود ہوتے انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ اس تعلیمی منصوبے میں سوئی کے غریب اور مستحق بچے شامل کئے جائیں گے وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ پی پی ایل ہر سال 14 مقامی ڈپلومہ ہولڈرز اور 7 انجینئرز کو ملازمت دے گا اور ان کی بھرتی مکمل میرٹ پر ہوگی انہوں نے کہا کہ کسی بھی بھرتی میں کوئی سفارش نہیں چلے گی اور تمام فیصلے شفاف طریقے سے کیے جائیں گے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے سکل ڈیولپمنٹ پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں بلوچستان کے نوجوان سعودی عرب بھیجے جا رہے ہیں جبکہ دوسرا مرحلہ جرمنی کے لیے ہوگا پی پی ایل ہر سال 50 بچوں کو اس پروگرام کے تحت تربیت دے گا تاکہ وہ بیرون ملک جاکر باعزت روزگار حاصل کر سکیں اور ملکی معیشت میں اپنا حصہ ڈال سکیں وزیر اعلیٰ نے سوئی ماڈل سٹی منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک دیرینہ خواب تھا جو اب حقیقت بننے جا رہا ہے اس منصوبے کے تحت سوئی کی تمام سڑکیں، سیوریج سسٹم، اسٹریٹ لائٹس، سرکٹ ہاؤسز، پارکس، اور دیگر بنیادی سہولیات مہیا کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ اس شہر کو جدید بنانے کے لیے صوبائی حکومت اور پی پی ایل مل کر کام کر رہے ہیں، اور اگر وفاقی حکومت بھی اس میں تعاون کرے تو ایک میڈیکل کالج اور یونیورسٹی بھی قائم کی جا سکتی ہے وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ سوئی کے عوام کو پانی کی فراہمی کے لیے پی پی ایل روزانہ 10 لاکھ گیلن پانی مہیا کرے گا اس کے ساتھ ساتھ ڈیرہ بگٹی کی تمام پرانی سرکاری عمارتوں کو پی پی ایل کے تعاون سے نہ صرف مرمت کیا جائے گا بلکہ ان میں جدید سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سوئی میں گیس فلیئر کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے کے لیے اسے 10 کلومیٹر دور منتقل کیا جائے گا تاکہ مقامی آبادی کو اس کے منفی اثرات سے بچایا جا سکے میر سرفراز بگٹی نے اعلان کیا کہ پی پی ایل میں ریٹائرڈ ملازمین کی بھرتی کو یقینی بنایا جائے گا اور جو افراد طویل عرصے سے ملازمت کے انتظار میں تھے، ان کو جلد نوکری دی جائے گی وزیر اعلیٰ نے اپنی تقریر کے اختتام پر اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ تقریب میں قومی ترانہ نہیں بجایا گیا انہوں نے ہدایت دی کہ آئندہ ہر سرکاری تقریب کا آغاز قومی ترانے سے کیا جائے وزیر اعلیٰ نے اپنی تقریر کا اختتام پاکستان زندہ باد کے نعرے پر کیا۔
خبرنامہ نمبر 2025/1115
کوئٹہ 14 فروری:ـصوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ ہر نائی کو ئلہ کا نکنوں کی اس دردناک واقعے میں شہید ہونے پر بہت افسوس ہوا ہے اور اس طرح کے واقعات کے تدارک کے لیے حکومت جامع منصوبہ بندی پر غور کرنے کےلئے کوشاں ہیں تاکہ آئندہ اس طر ح کے واقعات نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم ڈی سی کمپنی کی جانب سے شہداء کے لواحقین کو پانچ، پانچ لاکھ معاوضہ دیاجائے گا اور زخمیوں کی علاج کراچی تک لے جانے کا خرچہ بھی یہی کمپنی برداشت کرینگے۔ صوبائی وزیر نے کہا حکومت بلوچستان اپنی طرف سے بھی مزدور شہداء کے خاندانوں کی تلافی اور زخمیوں کی علاج کے لیے بھی جلد اعلان کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ انسان کی زندگی کی تلافی دنیا میں کسی چیز سے نہیں ہوسکتی ہے یہ صرف ان کے بچوں اور گھر والوں کی داد رسی اور زخمیوں کو بہتر علاج کی فراہمی ہماری ذمہ داری بنتی ہے ہماری دعا ہے کہ اللّٰہ تعالٰی شہداء کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحتیابی عطا فرمائے ۔
خبرنامہ نمبر 2025/1116
کوئٹہ14 فروری :- صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد دمڑ نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں ان کا کوئی قوم اور مذہب نہیں ہوتا ہرنائی شاہرگ کے قریب مزدوروں کی گاڑی پر ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں یہ بات انہوں نے ٹراما سینٹر سول ہسپتال کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ دہشت گرد انتہائی بزدل ہیں جو آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں، مگر ایسے واقعات سے پاکستانی عوام کو خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا انہوں نے مزید کہا کہ ایسے بزدلانہ حملوں میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا تاکہ ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ یہ حملہ محنت کشوں پر نہیں، بلکہ انسانیت پر حملہ ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی کسی بھی صورت قابل قبول نہیں اور حکومت متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی انہوں نے کہا کہ حکومت مزدوروں اور عام شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی اور ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اور ان شاء اللہ یہ انسانیت دشمن عناصر جلد اپنے بھیانک انجام کو پہنچیں گے دکھ کی اس گھڑی میں ہم غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے شاہرگ دھماکے میں شہید ہونے والوں کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے.
خبرنامہ نمبر 2025/1117
اوتھل 14 فروری۔ ایس ایس پی لسبیلہ کیپٹن (ر) نوید عالم نے ضلع بھر میں موٹر سائیکل، ٹریکٹر اور رکشہ میں ریفلیکٹر اسٹیکرز لگانے کی مہم کا آغاز کر دیاہے یہ مہم ٹریفک حادثات کی روک تھام اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے شروع کی گئی ہے جس کا باضابطہ افتتاح اوتھل شہر سے کیا گیاافتتاحی مہم کے دوران ایس ایچ او اوتھل یار محمد کمانڈو اور ایس ایچ او بیلہ عطاء اللہ جاموٹ بھی ان کے ہمراہ تھے ایس ایس پی نوید عالم نے خود مختلف گاڑیوں پر ریفلیکٹر اسٹیکرز لگا کر مہم کا آغاز کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی لسبیلہ کیپٹن (ر) نوید عالم نے کہا کہ حالیہ دنوں میں رات کے وقت گاڑیوں میں پیچھے روشنی نہ ہونے کی وجہ سے کئی حادثات رونما ہوئے ہیں جن کی بڑی وجہ تیز رفتار گاڑیوں کو آگے چلنے والی بغیر لائٹ والی گاڑیاں نظر نہ آنا ہےانہوں نے کہا کہ یہ مہم مسلسل جاری رہے گی، اور ہر پولیس اسٹیشن، ناکوں اور پیٹرولنگ گاڑیوں میں ریفلیکٹر اسٹیکرز دستیاب ہوں گے تاکہ پولیس اہلکار انہیں موٹر سائیکلوں اور رکشوں پر لگا سکیں اس اقدام سے حادثات میں نمایاں کمی آئے گی اور قیمتی جانیں بچائی جا سکیں گی اور موٹروے پولیس بھی آن بورڈ ہے لیکن ہم بھی اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں اور اس عمل سے بہت زندگیاں بچ جائیں گی ایس ایس پی لسبیلہ نوید عالم نے مزید کہا کہ کمسن بچوں کی ڈرائیونگ ایک سنگین مسئلہ ہے جس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی والدین کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل چلانے نہ دیں کیونکہ اس سے ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ لاکھڑا موڑ پر ہونے والے حادثات کی روک تھام کے لیے این ایچ اے کو تحریری درخواست دی جائے گی تاکہ وہاں اسپیڈ بریکر بنائے جا سکیں انہوں نے تمام ڈرائیور حضرات کو ہدایت دی کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور ٹریفک قوانین پر عمل کریں، کیونکہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے سے ہی حادثات پر قابو پایا جا سکتا ہے اس موقع پر پولیس افسران غلام دین شیخ ودیگر موجودتھے۔
خبرنامہ نمبر 2025/1118
سوئی 14 فروری:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وفاقی وزیر برائے ترقیات و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کچھی کینال کی بحالی کے بعد سیراب ہونے والی زرعی زمینوں کا معائنہ کیا اس موقع پر مقامی زمینداروں اور کسانوں نے دونوں رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کچھی کینال کی بحالی سے علاقے میں زرعی پیداوار میں نمایاں بہتری آئی ہے اور ایک نئی خوشحالی کی لہر دوڑ گئی ہے کچھی کینال کی بحالی بلوچستان کے زرعی شعبے کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے جس کا کریڈٹ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وفاقی وزیر احسن اقبال کی قیادت کو جاتا ہے مقامی کسانوں کی امیدیں اس منصوبے سے وابستہ ہیں اور اگر حکومت اس کی مستقل نگرانی جاری رکھے تو یہ بلوچستان کے زرعی انقلاب کی بنیاد بن سکتا ہے وفاقی وزیر احسن اقبال جمعہ کے روز وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ سوئی پہنچے تھے جہاں انہوں نے حکومت بلوچستان اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے مابین ہونے والے تاریخی معاہدے کی تقریب میں بھی شرکت کی بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے کچھی کینال کمانڈ ایریا کا دورہ کیا اور اس زرعی زمین کا جائزہ لیا جو اس منصوبے کی بحالی سے قبل بنجر اور غیر آباد تھیں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ کچھی کینال بلوچستان کے کسانوں کے لیے ایک نئی زندگی کی نوید ہے جب یہ منصوبہ تعطل کا شکار تھا تو علاقے میں زرعی زمینیں غیر آباد پڑی تھیں لیکن اس کی بحالی کے بعد یہاں ایک بار پھر سبزہ لوٹ آیا ہے وفاقی وزیر احسن اقبال نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے کچھی کینال جیسے منصوبے صرف ایک علاقے کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی زراعت اور معیشت کے لیے اہم ہیں ہم اس کے دوسرے اور تیسرے فیز کو بھی جلد مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ اس کے فوائد مزید علاقوں تک پہنچ سکیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے کسانوں کو جدید زرعی سہولیات اور پانی کی مستقل فراہمی کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ خبرنامہ نمبر 2025/1119 کوئٹہ 14جنوری۔کوئٹہ شہر میں جعلسازی کا کیس سامنے آیا ہے جس میں ایک جعلساز کو اسپیشل مجسٹریٹ بن کر دو مسلح افراد جنکو محافظ کے طور پر ظاہر کیا گیا ہے کہ ہمراہ شہر میں گھومتے ہوئے دیکھا گیا یہ جعلساز اسپیشل مجسٹریٹ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے مقامی لوگوں کو متاثر اور ڈراتا پھر رہا ہے اس نامعلوم جعلساز کی وجہ سے شہریوں میں سیکورٹی کے حوالے سے شدید تشویش پیدا ہو گئی ہے کہ وہ سرعام مسلح افراد کیساتھ بلا خوف وخطر شہر میں پھررہا ہے ایسے فریبی اور جعلساز شخص کی موجودگی شہر میں امن و امان کیلئے باعث خطرہ ہے اس جعلساز کی تصاویر اور ویڈیوز جو سوشل میڈیا میں گردش کر رہی تھی حاصل کی جاچکی ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور سرکاری تفتیش شروع کر دی گی ہے تاہم حکام عوام سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ وہ محتاط رہیں اور زیر گردش تصاویر اور ویڈیوز میں مشتبہ شخص کی شناخت میں مدد کریں اور اس سے متعلقہ کسی بھی قسم کی معلومات حاصل ہوں تو اسکی فوری طور پر اطلاع قریبی تھانے یا متعلقہ سرکاری حکام کو دیں۔کمشنر آفس کوئٹہ ڈویژن کے ترجمان نے یقین دلایا ہے کہ جعلی اسپیشل مجسٹریٹ کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا اور اسکو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی کیونکہ فریب و جعلسازی کا یہ عمل اور سرکاری اہلکار ہونے کا جھوٹا دعویٰ کرنا قابل سزا جرم ہے مزید یہ کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات رونما نہ ہوں اور کوئٹہ کے رہائشیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سخت قانونی اقدامات نافذ کیے جائیں گے تاہم اس واقعے سے متعلق کسی بھی معلومات کیلئے شہریوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ نامزد قانون نافذ کرنے والی ہیلپ لائن سے رابطہ کریں یا متعلقہ حکام کو اس کی اطلاع دیں. خبرنامہ نمبر 2025/1120 استامحمد14فروری:۔ڈپٹی کمشنر استا محمد ارشد حسین جمالی کی ہدایت کی روشنی میں نہم و دہم کے جاری سالانہ امتحانات کا جائزہ لینے کے لیے تحصیلدار استامحمد علی گوہر مگسی و نائب تحصیلدار گامن خان بوہڑ اور تحصیلدار گنداخہ کے محمد ابراہیم پلال نے تحصیلوں میں قائم کردہ مختلف امتحانی سنٹرز جن میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ایریگیشن کالونی، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول حق باھو، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول استامحمد، گورنمنٹ ڈگری کالج استامحمد، اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول تحصیل گنداخہ شامل ہیں کا اچانک دورہ کیا اور امتحانی سنٹروں میں نظم و ضبط کا باریک بینی سے بھی مشاہدہ کیا تحصیلداران نے امتحانی سینٹر کے منتظمین سے کئے جانے والے اقدامات و سیکورٹی کی صورتحال کے متعلق تفصیلی آگاہی حاصل کی اور انہوں نے انچارجز سنٹرز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نقل کی روک تھام کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے اور جو نقل کی روک تھام کیلئے سلسلہ پہلے کی جاری رکھا ہوا ہے اسی تسلسل کو روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھا جائے تاکہ بچے نقل کی طرف مائل نہ ہوں اور اپنی ذہنی صلاحیتوں کو استعمال میں لا کر سالانہ پیپر حل کریں اور یہ روش آئندہ کے لیے ختم ہو سکے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی کی جانب سے تحصیل انتظامیہ کو سخت ہدایت دی گئی ہیں کہ نقل کرنے کی ہرگز کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے جس پر تحصیل انتظامیہ ہر صورت عمل درآمد کو یقینی بنائے گی اس لیے سینٹر کے منتظمین کو چاہیے وہ اس کی روک تھام کے لیے بہتر سے بہتر اقدامات کریں اور ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون کرے گی تاکہ ہمارے بچے بہتر تعلیم حاصل کر سکیں۔ خبرنامہ نمبر 2025/1121 صحبت پور14فروری:۔صوبائی سیکرٹری اربن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ امید علی کھوکھر نے ایڈیشنل سیکریٹری حسن اللہ ترین کے ہمراہ بلوچستان بورڈ کے زیر اہتمام جاری امتحانی عمل کی مانیٹرنگ کے تسلسل کو جاری رکھا انہوں نے آج تیسرے روز ضلع صحبت پور کے علاقے میھوپور میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کا دورہ کیا دورے کے موقع پر انہوں نے بچوں کی سلپ چیک کی اور امتحانی مرکز کے انچارج سے تمام تر تفصیلات حاصل کی اس کے بعد انہوں نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مانجھی پور کا بھی جائزہ لیا صوبائی سیکریٹری امید علی کھوکھر نے میٹرک کے امتحان کا جائزہ لینے کیلئے پنہور سنہڑی بوائز ہائی سکول اور گورنمنٹ ہائی سکول محمد صلاح گاجانی کا بھی دورہ کیا ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر امداد علی کھوسہ مطہر علی جمالی اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت خالد حسین چنہ بھی تھے صوبائی سیکرٹری امید علی کھوکھر نے تمام امتحانی مراکز کے انچارج کو سختی کے ساتھ ہدایت دیں کہ بلوچستان بورڈ نے جو آپ پر ذمہ داریاں عائد کی ہیں انہیں صحیح معنوں میں سرانجام دیں نقل کی روک تھام کرنا اور امتحانی مراکز کی تمام ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانا انتہائی ضروری عمل ہے ہماری پوری کوشش رہے گی کہ آئندہ بھی اسی طرح کے سرپرائز وزٹ کر کے تمام تر امور کے متعلق آگاہی حاصل کی جائے۔ خبرنامہ نمبر 2025/1122 استامحمد14فروری:۔ڈی ای او سی نے علاقے کے عام لوگوں کے ساتھ ای پی آئی کوریج کے حوالے سے ایک سیشن کا اہتمام کیا گیا تاکہ عام لوگوں میں پولیو اور دیگر بیماریوں کے خطرات کے بارے میں آگاہی پیدا کی جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جن میں محکمہ صحت کے افسران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ہیلتھ آفیسرز نے شرکاء کو ای پی آئی اور مہم کیمپوں کے متعلق تفصیل کے ساتھ آگاہی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی نے شرکاء سے کہا کہ وہ پولیو ٹیموں اور ای پی آئی آؤٹ ریچ ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ اس خطرناک موذی مرض پر قابو پایا جا سکے اور ہمارے بچے آزاد فضا میں رہ سکیں۔ہمیں اپنے بچوں کو مختلف وبائی امراض سے بچانے کے لیے حکومت بلوچستان کے ساتھ شانہ بشانہ ساتھ دینا ہوگا تاکہ ہمارے بچوں کو پولیو سمیت دیگر مہلک وبائی امراض سے محفوظ رکھا جا سکے اس کے لیے تمام والدین اور کمیونٹی پر لازم ہے کہ وہ اپنا بھی مثبت کردار ادا کریں اگر ہم نے ابھی سے اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے نہیں سوچا تو وہ زندگی بھر مختلف وبائی امراض کا شکار ہوتے رہیں گے اس لیے ضروری ہے کہ ہم سب کو سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ ہمارے بچوں کا بہتر مستقبل سنور سکے اور انہیں تمام مہلک بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین کروائی جائے یہ ویکسین نہ صرف بچوں کو مختلف وبائی امراض سے محفوظ رکھتی ہے بلکہ انہیں اپنے اندر قوت مدافعت بھی پیدا کرتی ہے تاکہ وہ مختلف بیماریوں کا بہتر معنوں میں مقابلہ کر سکیں۔
خبرنامہ نمبر 2025/1123
تربت 14 فروری :ڈپٹی کمشنر کیچ اسماعیل اِبراھیم کی سربراہی میں پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد جان ، انجمن تاجران اور متعلقہ کمیٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی اجلاس میں رمضان المبارک کے مہینے میں عوام الناس کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہوئے اشیاء خوردونوش کی نرخ بندیوں کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کیچ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام ضروری اشیاء کی خریدوفروخت کا ایک نرخ نامہ جاری کیا جائیگا تاکہ رمضان المبارک کے مہینے میں عوام الناس کو ریلیف فراہم کیا جاسکے اور عوام کو رعایتی قیمتوں پر ضروری اشیاء کی دستیابی ممکن بنائی جاسکے ۔انہوں نے انجمن تاجران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری نرخ نامے کی پابندی کو یقینی بنانے کے لیے پرائس کنٹرول کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ سے تعاون کیا جائے تاکہ رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کو بازار میں سستی اور رعایتی قیمتوں پر اشیاء خوردونوش مل سکے ۔
خبرنامہ نمبر 2025/1124
لسبیلہ 14فروری:_ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سراج احمد بلوچ نے ہائیر بوائز سیکنڈری اسکول اوتھل اور ہائیر سیکنڈری اسکول گرلز میں میٹرک کے سالانہ امتحانی مراکز کا دورہ کیا انہوں نے امتحانی عمل کا معائنہ کرتے ہوئے طلبہ کو دی جانے والی سہولیات اور امتحانی ماحول کا جائزہ لیااس موقع پر انہوں نے امتحانی عملے کو سختی سے ہدایت کی کہ امتحانات کے دوران شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی، خاص طور پر نقل کے رجحان کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں انہوں نے کہا کہ طلبہ کا مستقبل تعلیمی اداروں کی محنت اور شفاف امتحانی نظام پر منحصر ہے، لہٰذا کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے امتحانی مراکز میں انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتری کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی اس دوران انہوں نے امتحانی مراکز کے عملے کو نقل کی روک تھام کیلئے سختی سے ہدایات جاری کیں.
خبرنامہ نمبر 2025/1125
کوئٹہ 14 فروری:ریجنل ہیڈ وفاقی محتسب جناب غلام سرور بروہی نے کمشنر ائی ار ڈی سرور جاوید اور ڈپٹی رجسٹرار جناب امیر محمد رند کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل نادرہ جناب نوید جان صاحبزادہ سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں مختلف عوامی مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی گئی اور ان مسائل کا مشترکہ حل نکالنے کے لیے حکمت عملی ترتیب دینے پر تبادلہ خیال ہوا ۔ ڈائریکٹر جنرل نادررا نے عوامی ریلیف کے لیے وفاقی محتسب کی کاوشوں کو سراہا اور یقین دلایا کہ نادرہ بھی وفاقی محتسب کے شانہ بشانہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گا۔ ریجنل ہیڈ وفاقی محتسب کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے دونوں محکموں کو مشترکہ لائے عمل طے کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوامی مسائل فوری طور پر حل کیے جا سکیں ۔ کمشنر وفاقی محتسب کا کہنا تھا کہ نادرہ کے پروسس کو آسان سے آسان تر ہونا چاہیے تاکہ عوام کی مشکلات کم ہو سکیں ۔ملاقات میں دونوں محکموں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا گیا ۔ خبرنامہ نمبر 2025/1125 پرتگال 14 فروری: ۔سابق چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پرتگال کے شہر لزبن کا دورہ کیا جہاں انہوان نےاسماعیلی کمیونٹی کے 50 ویں امام پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات کی ملاقات میں سلطان علی آلانہ بھی موجود تھے، صادق سنجرانی نے اس موقع پر پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم آغا خان کی انسانیت کے لیے زندگی بھر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیاانہوں نے کہا کہ پاکستان ایک سچے دوست اور عظیم انسان دوست شخصیت سے محروم ہونے پر سوگوار ہے انسانیت کے لیے مرحوم پرنس کریم آغا خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، صادق سنجرانی نے کہا کہ امید ہے کہ پرنس رحیم الحسینی انسانیت کی خدمت کا اپنے والد کا مشن جاری رکھیں گے. خبرنامہ نمبر 2025/1126 خضدار 14فروری :ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کے خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار حفیظ اللہ کاکڑ کا بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات کے امتحانی سنٹرز گورنمنٹ بوائز ماڈل اسکول خضدار اور ڈویژنل پبلک سکول سنٹر کا دورہ کیا اورمختلف امتحانی ہال اور کمروں میں جاری امتحانات کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے امیدواروں کی رول نمبر سلپ چیک کیں اور امتحانی عملے سے امتحانات کے بہتر انعقاد اور طلباء کی حاضری کے بارے میں بھی دریافت کیا نیز حاضری شیٹ کا بھی معائنہ کیا۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امتحان لینے والے عملے کی ذمہ داری ہے کہ میٹرک کے صاف وشفاف امتحانات کی انعقاد کو یقینی بنائے، تمام امتحانی مراکز کی مانیٹرنگ روزانہ کی بنیاد پر کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ نقل مافیا کی حوصلہ شکنی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صاف اور شفاف امتحانات کا انعقاد ہی اچھے مستقبل کی علامت ہے۔ہر امتحانی مرکز کے باہر سکیورٹی کے موثر انتظامات کیے گئے ہیں۔
خبرنامہ نمبر 2025/1127
تربت 14 فروری:_جامعہ تربت کے لئے بڑادن،دو خواتین فیکلٹی ممبران نےاٹیلم یونیورسٹی ترکی اور جناح ویمن یونیورسٹی کراچی سے پی ایچ ڈی مکمل کر لی جامعہ تربت کے لئے بڑادن، اس کی دو خواتین فیکلٹی ممبران ڈاکٹر ہانی ابوالحسن اور ڈاکٹر مہناز اسلم نے کامیابی کے ساتھ پی ایچ ڈی پروگرام مکمل کرلی ہیں۔جامعہ تربت شعبہ انگریزی کے اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹرہانی ابوالحسن نے 4 دسمبر 2024کواٹیلم یونیورسٹی ترکی میں پی ایچ ڈی تحقیقی مقالے کا کامیابی کے ساتھ دفاع کیا۔ اسی طرح جامعہ تربت شعبہ تعلیم کے اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر مہناز اسلم نے 13 فروری 2025 کوجناح ویمن یونیورسٹی کراچی میں پی ایچ ڈی تحقیقی مقالے کا کامیابی کے ساتھ دفاع کیا۔ جامعہ تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر منصور احمد، ڈین فیکلٹی آف لٹریچر اینڈ لینگویجز پروفیسر ڈاکٹر عبدالصبور[تمغہ امتیاز] ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز ڈاکٹر محمد طاہرحکیم فیکلٹی اور انتظامی عملے نے دونوں سکالرز کی انتھک محنت اور تعلیمی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے ان کودلی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر وائس چانسلرکاکہناتھا کہ یہ کامیابیاں جامعہ تربت کے لیے باعث فخر ہیں، دو خواتین فیکلٹی ممبران کی کامیابی سے پی ایچ ڈی کی تکمیل سے جامعہ تربت میں تدریسی اور تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ میں مددملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ تربت اعلیٰ تعلیمی معیار کو فروغ دینے، فیکلٹی کی استعدادکارمیں اضافہ کرنے، خاص کرکے خواتین سکالرز کوتحقیق کے شعبے میں آگے آنے کے لئے بھرپورمعاونت فراہم کرے گی۔ڈاکٹر ہانی ابوالحسن اور ڈاکٹر مہناز اسلم کی یہ کامیابی تحقیق کے شعبے میں دلچسپی رکھنے والے خواتین اسکالرز کے لیے قابل تقلید ہے کیوں کہ اس سے بلوچستان سمیت پورے ملک میں اعلیٰ تعلیم اورتحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے جامعہ تربت کے مشن کو مزید تقویت ملی ہے۔
خبرنامہ نمبر 2025/1128
کوئٹہ 14فروری:۔بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ اور غیر معیاری خوراک کی فروخت کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تازہ ترین اقدامات کے تحت کوئٹہ شہر اور ضلع سبی میں مختلف کھانے پینے کے مراکز پر چھاپے مارے گئے، جن میں 15 سے زائد مراکز کے مالکان کو جرمانہ کیا گیا۔ ترجمان بی ایف اے کے مطابق کوئٹہ کے مختلف علاقوں، بشمول کلی الماس، ایئرپورٹ روڈ، کلی شابو، جان محمد روڈ، اسٹیورٹ روڈ، اور سریاب روڈ میں متعدد فوڈ آؤٹ لیٹس کا معائنہ کیا گیا۔ انسپیکشن کے دوران 5 پولٹری اور بیف شاپس میں صفائی اور ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزیاں پائی گئیں، جن کے خلاف کارروائی کی گئی، 4 دودھ فروشوں پر دودھ میں ملاوٹ کے الزامات ثابت ہونے پر جرمانے عائد کیے گئے۔کلی برات میں 2 جنرل اسٹورز سے زائد المیعاد خوردنی مصنوعات کی بڑی مقدار برآمد کی گئی۔ایک نان شاپ کے خلاف کم وزن نان فروخت کرنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ علاوہ ازیں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی زونل ٹیم نے سبی میلہ 2025 کے دوران لگائے گئے فوڈ اسٹالز سمیت شہر بھر میں خوراک کے مراکز کا تفصیلی معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران نشتر روڈ پر ایک بیوریجز ٹریڈر کے پاس سے زائد المیعاد کولڈ ڈرنکس برآمد ہوئیں، جنہیں فوری طور پر ضبط کر کے تلف کر دیا گیا۔ 1 بیکنگ یونٹ کے خلاف ناقص صفائی اور بیکنگ میں غیر معیاری و مضر صحت رنگوں کے استعمال پر کارروائی کی گئی۔