خبرنامہ نمبر297/2025دکی14جنوری ۔ ڈپٹی کمشنر دکی کلیم اللہ کاکڑ کی زیر صدارت ایک اہم لیویز دربار منعقد ہوا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر دکی عمران خان مندوخیل، اسسٹنٹ کمشنر تھل چوٹیالی اکبر علی مزارزئی، رسالدار میجر لیویز حاجی علی محمد شادوزئی، تمام تھانوں کے انچارجان اور لیویز کے سپاہیوں نے بھرپور شرکت کی۔ دربار کا مقصد فورس کی ذمہ داریوں، کارکردگی اور علاقے میں امن و امان کی بحالی میں ان کے کردار پر زور دینا تھا۔ڈپٹی کمشنر کلیم اللہ کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ہماری قوم دہشت گردی کے سنگین خطرات کا سامنا کر رہی ہے، اور ایسی صورت میں لیویز فورس کی ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فورس ہر لمحہ چوکس رہے اور اپنی ڈیوٹی کو بہترین طریقے سے انجام دے۔انہوں نے کہا، “آپ قوم کے محافظ ہیں، آپ کی ذمہ داری صرف ایک ملازمت نہیں بلکہ ایک مقدس فریضہ ہے۔ عوام کی حفاظت اور امن و امان کی بحالی آپ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ ہم کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کریں گے۔”ڈپٹی کمشنر نے سپاہیوں کو یقین دلایا کہ ان کی تمام ضروریات کا خیال رکھا جائے گا، اور فورس کو مضبوط اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، “خوف اور دباوسے آزاد ہو کر، اپنی ذمہ داریوں کو ایمانداری اور خلوص کے ساتھ نبھائیں۔ دہشت گرد ہماری کمزوریوں کا فائدہ اٹھانے کی تاک میں ہے، لیکن آپ کی جرات اور فرض شناسی دشمن کے ہر ناپاک ارادے کو ناکام بنا دے گی۔”دربار میں لیویز سپاہیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آپ کی محنت اور لگن ہی علاقے میں امن و سکون کی ضمانت ہے۔ انہوں نے فورس کو یہ پیغام دیا کہ اتحاد اور ذمہ داری کے ساتھ کام کرتے ہوئے عوام کا اعتماد بحال کرنا ہمارا مقصد ہے۔نے عہد کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو خلوص اور دیانتداری کے ساتھ انجام دیتے رہیں گے، اور علاقے میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر298/2025کوئٹہ14 جنوری۔بلوچستان حکومت نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ محکمہ صحت کے خلاف بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ایسے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جو عوامی نمائندوں یا افسران کے خلاف منفی مہم چلا رہے ہیں ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا کہ بلوچستان ہائی کورٹ کی ہدایات کے مطابق عدالتی احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والے افراد یا گروہوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ملوث عناصر کو فوری طور پر ایف آئی اے کی سائبر کرائم ونگ کے حوالے کیا جائے گا تاکہ انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے ترجمان نے زور دیا کہ محکمہ صحت کے افسران اور عوامی عہدیداروں کے خلاف کسی بھی قسم کی منفی مہم کو سختی سے روکا جائے گا اور اس میں شامل افراد کے لیے کوئی رعایت نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ ہر ادارے کو عدالتی احکامات کی مکمل پاسداری کرنی ہوگی اور جو افسران اس حوالے سے غفلت یا ساز باز کے مرتکب پائے جائیں گے، وہ بھی قانونی کارروائی کا سامنا کریں گے ترجمان نے کہا کہ بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف انضباطی کارروائی اور قانونی اقدامات کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں تمام متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں محکمہ صحت بلوچستان نے اس حوالے سے متعلقہ ہدایات پر عمل درآمد کے لیے مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے ترجمان نے کہا کہ معاملہ انتہائی اہمیت کا حامل ہےاور تمام محکموں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ عوامی خدمت کے شعبے میں بدنیتی یا منفی پروپیگنڈا کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر299/2025کوئٹہ 14 جنوری۔بلوچستان کے مطالعاتی دورے پر آئے ہوئے 42ویں مڈ کیرئیر منیجمنٹ کورس کے آفیسران نے آج یہاں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ آفس کا دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد نے آفیسران کو ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی تمام کاموں، پرائیویٹ اور سرکاری پاٹنرشپ، لا اینڈ آرڈر ،میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی، کوئٹہ کے اے ایریا بی ایریا، بلڈنگ کنٹرول، ٹریفک کے مسائل اسکے ساتھ کوئٹہ میں جاری تمام ترقیاتی اسکیموں، کیو ڈی اے، کیو ڈی پی، این ایچ اے اور ڈی ایچ اے کے تحت جاری ترقیاتی کاموں اورکوئٹہ میں سیف سٹی پروجیکٹ، گرین بسوں سروس، اور غیر قانونی رکشوں اور لوکل بسوں کے حوالے سے نئے جدید سسٹم متعارف کرانے کے حوالے سے بریفنگ دی۔کوئٹہ موجودہ حالات میں ضلعی انتظامیہ کی ذمہ دارایاں اور کامیابیوں کے بارے میں تفصیلی بتایا گیا۔ اجلاس میں موجود آفیسران سے فردآ فردآ سوالات کیے جس میں ضلعی انتظامیہ سے متعلق اہم سوالات شامل تھے جس پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے تمام تر سوالات کے تفصیلا جوابات دئیے۔قبل ازاں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے مڈ کیرئیر منیجمنٹ کورس کے آفیسران کو ڈپٹی کمشنر آفس کے مختلف شعبوں کا معائنہ کروایا گیاجس میں نئے متعارف کیے گیے جدید کمپیوٹرائز اسلحہ لائسنس برانچ میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور نادرا عملے نے آفیسران کو کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کے بارے میں بریفنگ دی ڈپٹی معائنہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس کے مختلف برانچوں کا دورہ کرایا گیا اور برانچوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ آخر میں مڈ کیرئیر منیجمنٹ کورس کے آفیسران نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے کاوشوں کو سراہا اور بہترین کارکردگی پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو اعزازی شیلڈ سے نوازا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر300/2025 کوئٹہ 14 جنوری ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں گیس کمپریسر بیچنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 40 کمپریسر ضبط اور 2دکاندار گرفتار کرلیا۔اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی مختلف علاقوں میں گیس کمپریسر بیچنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر(سریاب)ماریہ شمعون نے اسپیشل مجسٹریٹ حسام الدین اور محکمہ گیس کے آفیسران کے ہمراہ سب ڈویڑن سریاب میں مختلف دکانوں پر چھاپے مارے۔ جس میں مختلف دکانوں سے گیس کمپریسر برآمد کرلیے اس دوران تمام برآمد ہونے والے کمپریسر ضبط کرکے محکمہ گیس کے حوالے کردیے۔ ضلعی انتظامیہ کوئٹہ میں کمپریسر مافیا کے خلاف کاروائیاں تیز کریگی۔ اگر پھر بھی دکانداروں نے خلاف ورزی کی تو انکی دکان سیل کیے جائیگے۔ اور دکانداروں کو ایک مہینے کے لیے جیل بھجوایے جائیگے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر301/2025کوئٹہ 14 جنوری.ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کی گراں فروشوں اور سرکاری ریٹ پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں گزشتہ روز کارروائیوں میں 98 تندوروں اور پولٹری دکانوں کا معائنہ میں کیا گیا اور خلاف ورزی پر 13 افراد گرفتار ،4 دکاندار جیل منتقل،17 دکانداروں پر جرمانے عائد جبکہ 22 دکانداروں کو وارننگ جاری کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں کی گئی جس کے لیےضلعی انتظامیہ کی مختلف ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں 98 تنوروں اور پولٹری دکانوں،جنرل سٹورز پر قیمتوں اور معیار تنوروں پر وزن کا معائنہ کیا۔ اس دوران ناجائز منافع خوری کرنے پر 13 دکاندار وں کو گرفتار کرلیے جس میں 4 دکانداروں کو جیل منتقل کردیے۔ اس دوارن 2 دکانیں اور ایک پیٹرول پمپ سیل کردیے اور 15 دکانداروں پر جرمانے عائد کیے جبکہ 22 دکانداروں کو سخت نوٹسز جاری کیے گئے یہ کاروائیاں کچلاک بازار ، سریاب روڈ کے مختلف مقامات، سیٹلائٹ ٹاون، سمنگلی، طوغی روڈ، عالمو چوک، نواں کلی،کلی گل محمد، منیر احمد خان روڈ اور گاہی خان چوک کے ایریاز میں کی گئیں۔کاروائیوں میں اسسٹنٹ کمشنر کچلاک ،اسپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ ،حسیب سردار اور مجسٹریٹ خادم حسین سے شرکت کی۔شہر میں گراں فروشوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر302/2025لورالائی14, جنوری ۔ کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن کی صدارت میں پوست کی کاشت کے خلاف مہم کے حوالے سے دوسرا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ریجنل ڈائریکٹر انٹی نارکوٹکس فورس برگیڈیئر عدنان دانش ، ڈی آئی جی لورالائی رینج محمد سلیم لہڑی ، ڈپٹی کمشنر لورالائی میران خان بلوچ ، ڈپٹی کمشنر دکی کلیم اللہ کاکڑ ، انٹی نارکوٹکس کے کپٹن محمد نواز ، اسسٹنٹ کمشنر میختر یحییٰ خان کاکڑ سمیت سسٹر ایجنسیز کے آ فسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے شرکاءسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت منشیات کے خلاف بھر پور کاروائی کرے گی کسی کو بھی عوام کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دے گی۔ پوست کی کاشت موجودہ اور نئی نسلوں کے لئے تباہی کا ذریعہ اور ملک کی بدنامی کا باعث ہے اور یہ دھشت گردی سے زیادہ خطرناک ہیں انہوں نےکہاکہ لورالائی ڈویژن کے تین اضلاع دکی ، لورالائی ، موسیٰ خیل میں سروے مکمل ہوئے ہیں پچھلے سال سے اس سال کاشتکاری بہت زیادہ ہے جس کو ہر صورت تلف کرنا ہیں کمشنر نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے مل کر کاروائی میں حصہ لے گی۔ برگیڈیئر عدنان دانش نے اس موقع پر کہا کہ سروے کے بعد اب دوسرے مرحلے میں کار وائی ہے جس کے لئے مشینری اور وسائل کو اکھٹے کرنے ہیں جس میں ہلی کاپٹر کے ذریعے سپرے بھی شامل ہیں جو کہ کاشت کو تلف کرنے کا زیادہ موثر طریقہ ہے اس کے علاوہ ٹریکٹرز جے ذریعے سے بھی جلدی تلف کیا جاسکتا ہے انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی تعاون کو سراہا کہ انہوں نے سروے مکمل کی۔ اجلاس میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے کاشت کئے رقبےکی سروے رپورٹ پیش کی جس میں ایریاز کی تعداد اور علاقے کی نشاندھی کی گئی ہے اجلاس میں تمام اضلاع کے زمینداروں کو ایک بار پھر اطلاع دی گئی کہ وہ رضاکارانہ طور پر اپنی زمین سے یہ زہریلا کاشت ختم کریں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر303/2025سوراب14جنوری۔بلوچستان میں بلدیاتی ضمنی انتخابات کے لیے پریزائیڈنگ افسران کی تربیت کا عمل جاری ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان ضلع سوراب نے انتخابی عملے کی تربیت کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں تاکہ انتخابات شفاف اور منصفانہ طریقے سے منعقد ہو سکیں۔ڈپٹی کمشنر سوراب ذوالفقار علی کرار نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے منعقدہ ٹریننگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ شفاف اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انتخابی عمل میں مکمل غیر جانبداری، دیانت داری اور آئین و قانون کی پاسداری ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شخص اپنی ذمہ داریوں کو پوری لگن اور ایمانداری سے انجام دیں تاکہ عوام کا جمہوری عمل پر اعتماد بحال ہو۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ انتخابی عمل کے دوران نظم و ضبط اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہاکہ ان تربیتی سیشنز کا مقصد انتخابی عملے کو انتخابات کے دوران ان کی ذمہ داریوں اور فرائض سے آگاہ کرنا اور انتخابات کے شفاف اور منصفانہ انعقاد کو یقینی بنانا ہےانہوں نے کہاکہ تربیتی ٹریننگ میں پریزائیڈنگ افسران کے لیے تربیت کا مقصد انہیں انتخابی عمل، بیلٹ پیپرز کی ہینڈلنگ، ووٹرز کی رہنمائی، اور نتائج کی ترسیل کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیا جا نا ہے۔ضلعی انتظامیہ انتخابی عملے کے لیے بہتر سہولیات اور سیکیورٹی انتظامات کررہی ہے تاکہ تمام عملہ بلا خوف و خطر اپنی ذمہ داریاں نبھا سکیں .سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ اپنے پولنگ ایجنٹس کو مناسب تربیت فراہم کریں تاکہ انتخابی عمل کے دوران کسی قسم کی بد نظمی نہ ہو۔ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کے درست طریقہ کار کے بارے میں آگاہی دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے تاکہ ضائع شدہ ووٹوں کی تعداد کم ہو۔الیکشن کمیشن کی جانب سے ان اقدامات کا مقصد انتخابی عمل کو مزید موثر اور شفاف بنانا ہے، تاکہ جمہوری عمل میں عوام کا اعتماد بحال رہے۔
خبرنامہ نمبر304/2025قلات14جنوری۔ ڈپٹی کمشنر قلات کے ایک حکمنامے کے مطابق علی احمد ولد احمد خان قوم ملازئی سکنہ ملکی تحصیل و ضلع قلات کا لوکل سرٹیفکیٹ انکی اپنی درخواست پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔
خبرنامہ نمبر305/2025کراچی 14 جنوری۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل کے اعزاز میں پاکستان میں تعینات چائنیز قونصل جنرل کی جانب سے سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں ایک عشائیہ دیا جا رہا ہے جو پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوستی اور خوشگوار تعلقات کی ایک بڑی علامت ہے. عشائیہ سے قبل دونوں رہنما ملاقات کریں گے توقع ہے کہ وہ پورے خطے کی تازہ ترین سیاسی صورتحال اور معاشی منظر نامے کا جائزہ لینگے. ایسے دوستانہ ربط و تعلق سے یقیناً بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے میں مدد و رہنمائی ملتی ہے۔ علاوہ ازیں دونوں ہمسایہ ممالک کے مشترک روشن مستقبل کی تشکیل میں پاک چین دوستی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے تعاون کے وسیع امکانات پیدا ہونگے۔ واضح رہے کہ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل روز اول سے پورے خطے بالخصوص اپنی قومی معاشی ترقی و خوشحالی کو یقینی بنانے کیلئے متحرک اور فعال ہیں. دن ہو یا رات، صوبے کے اندر ہو یا صوبے سے باہر وہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کے معاشی و سیاسی استحکام، کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ اور بیروزگار نوجوانوں کی خاطر روزگار کے نئے مواقع پیدا کیلئے شعوری کوششیں کرتے آ رہے ہیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر306/2025کوئٹہ، 14 جنوری۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت منگل کو چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کی پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور معیار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء میر محمد صادق عمرانی، میر شعیب نوشیروانی، اور سردار کوہیار خان ڈومکی کے علاوہ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، پرنسپل سیکرٹری بابر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و منصوبہ بندی حافظ عبدالباسط، اور دیگر تمام محکموں کے سیکرٹریز شریک ہوئے محکمہ ترقیات و منصوبہ بندی کی جانب سے اجلاس کو رواں مالی سال کے نئے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی فزیکل اور فنانشل پروگریس پر بریفنگ دی گئی وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بعض محکموں کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں میں سست روی اور غیر ذمہ داری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر عوامی اعتماد کو مجروح کرتی ہے اور ایسی روش کسی صورت قبول نہیں انہوں نے کہا ہم نے عام شخص کی مشکلات کو بتدریج کم کرنے کا عزم کیا ہے مفاد عامہ کے منصوبوں میں سست روی برداشت نہیں کی جائے گی یہ بات قابل حیرت ہے کہ کچھ محکمے 9 ماہ میں ایک پائی تک خرچ نہیں کر پائے وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ مفاد عامہ کے منصوبوں کی بروقت تکمیل ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے انہوں نے ہدایت کی کہ تمام افسران حکومتی وڑن پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق ہدایات کو پوری ذمہ داری کے ساتھ نبھائیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ عملی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام افسران کی اے سی آر وہ خود لکھیں گے انہوں نے کہا کوئی شک نہیں کہ افسران باصلاحیت ہیں لیکن مسئلہ عزم اور کمٹمنٹ کا ہے عوامی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا مقررہ مدت میں تمام منصوبے ہر صورت مکمل کیے جائیں گے اس ضمن میں کوئی عذر قبول نہیں کیا جائے گا وزیراعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار 80 فیصد منظور شدہ اسکیموں کو بجٹ کا حصہ بنایا گیا ہے، اور حکومت نے عزم کیا ہے کہ بلوچستان کے وسائل کو عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ عوام کو حکومتی منصوبوں سے آگاہ کیا جائے اور ان منصوبوں سے مستفید ہونے والے افراد کی رائے لی جائے تاکہ حکومتی اقدامات کا ہر فرد کو علم ہو وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی ترویج اور آگاہی سے بلوچستان میں غیر متوازن ترقی کے منفی پروپیگنڈے کا تاثر ختم ہوگا انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے بنائے گئے منصوبوں پر بھرپور عمل درآمد یقینی بنائیں ۔اور عوام کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہم نے پختہ عزم کیا ہے کہ بلوچستان کے وسائل کو عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کریں گے ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور وقت کے لیے واضح پالیسی دی جا چکی ہے۔ اور اس پر ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اجلاس کے اختتام پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوامی خدمت کے لیے کمٹمنٹ اور عزم کی ضرورت ہے اور یہی وقت ہے کہ افسران اپنی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کریں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر307/2025 حب 14جنوری وزیر اعلی بلوچستان کے 16 جنوری کومتوقع دورہ حب کا عوامی حلقوں کی جانب سے خیر مقدم کیا جارہا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کےضلع حب کے دورہ حب دورے کے موقع پر رکن صوبائی اسمبلی پی بی 21 حب دریجی و صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹو بلوچستان میر علی حسن زہری ودیگر وزراء انکے ساتھ ہونگے ضلع حب کے عوام اس دورے کو بڑی اہمیت کا حامل قرار دے رہے ہیں اس دورے کے حوالے سے حب کے عوام میں جوش و خروش پایا جاتا ہےمیونسپل کارپوریشن حب کے میئر وڈیرہ بابو فیض محمد شیخ اور چیف افسر نصیب اللہ ترین نے وزیراعلی کے متوقع دورے کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی ہدایت پر حب سٹی میں بھرہور صفاءمہم کاآغاز کردیاہےضلع حب دریجی گڈانی سونمیانی کے عوام وزیر اعلی بلوچستان کے دورے کو علاقے کے لیے ایک خوش آئنداقدام تصور کر رہے ہیں ضلع حب ایک صنعتی اور تجارتی شہر ہونے کے ساتھ ساتھ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اورصوباءوزیر میر علی حسن زہری کا حلقئہ انتخاب ہونے کیساتھ بلوچستان کے اہم علاقوں میں شامل ہےگزشتہ دورحکومت میں 2022 سیلاب کی تباہ کاریوں سے ضلع حب کاانفراسٹرکچر شدید متاثر ہواانفراسٹرکچر کے بنیادی سہولیات فراہمی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کے حوالے سے عوام پرامید ہیں کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اس دورے کے دوران علاقے کے لیے ایک جامع ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے جو نہ صرف علاقے کی معاشی اور سماجی ترقی میں مددگار ہوگا بلکہ حب کے مسائل کو حل کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگا حب کے عوام کے مسائل میں صاف پانی کی کمی، صحت اور تعلیم کے ناقص نظام، اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری شامل ہوگی ان تمام مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے امید کی جا رہی ہے کہ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی حب کے لیے ایسے منصوبے شروع کریں گے جو علاقے کے عوام کی زندگیوں میں بہتری لائیں وزارت اعلی کا منصب ملنے کے بعد میر سرفراز بگٹی کی حکومت نے ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دی ہے، اور ان کا یہ دورہ بھی اسی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ عوام کی جانب سے یہ توقع کی جا رہی ہے کہ ترقیاتی پیکیج میں صنعتی شعبے کی ترقی، بنیادی سہولیات کی فراہمی، اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے اقدامات بھی شامل ہوں گے وزیر اعلیٰ کے اس دورے کے موقع پر حب کے عوام ان کے لیے خوش آمدیدی پروگرامز کا اہتمام کریں گے اس دورے سے نہ صرف حب کے عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے کا موقع ملے گا بلکہ حکومت کے عوامی فلاحی منصوبوں کو عملی جامع پہنانے کی راہ بھی ہموار ہوگی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر308/2025کوئٹہ، 14 جنوری۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ مائنز اینڈ منرلز اور کان مالکان کے نمائندوں کا ایک اہم اجلاس منگل کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں صوبے میں کان کنی کے دوران پیش آنے والے حادثات اور ان کی وجوہات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ و معدنی ترقی میر شعیب نوشیروانی، خیبر پختونخوا اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ خان پرنسپل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر بلوچستان بابر خان، ایڈیشنل سیکرٹری چیف منسٹر سیکرٹریٹ محمد فریدون، اسپیشل سیکرٹری مائینز محمد فاروق، ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے حالیہ کوئلے کان حادثات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ مائینز کی معائنہ ٹیموں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ناقابل قبول ہے کہ امن و امان کے مسائل کی آڑ میں انسپکٹرز اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کریں۔ وزیر اعلیٰ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “جو ملازمین اپنے فرائض ادا نہیں کرسکتے، وہ مستعفی ہو کر گھر بیٹھ جائیں “وزیر اعلیٰ نے حادثات کے ذمہ دار افراد کے خلاف فوری کارروائی اور سنجدی کان حادثے کے نامزد ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ انہوں نے انسپکٹر کی معطلی اور واقعے کی تحقیقات چیف منسٹر انسپکشن ٹیم (CMIT) کے سپرد کرنے کی ہدایت بھی جاری کی اجلاس میں محکمہ مائینز اینڈ منرلز کو ہدایت کی گئی کہ دنیا میں استعمال ہونے والے جدید مائننگ ماڈیولز اور حفاظتی تدابیر کو اپنایا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے مائنز کی باقاعدہ انسپکشن یقینی بنانے اور ریسکیو اینڈ ٹریننگ ونگ کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کی ضرورت پر زور دیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے جاں بحق مزدوروں کے معاوضے کی فوری ادائیگی یقینی بنانے اور تمام کان مزدوروں کی متعلقہ اتھارٹی میں رجسٹریشن کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے محکمہ مائینز کو ایک جامع پروپوزل مرتب کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت مطلوبہ وسائل فراہم کرے گی تاکہ حادثات کی روک تھام کو یقینی بنایا جاسکے وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ مستقبل میں غفلت کے کسی بھی واقعے کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور سخت کارروائی کی جائے گی حالیہ واقعات کی تحقیقاتی رپورٹ آنے پر غفلت کے مرتکب زمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور لیز منسوخ کی جائے گی اجلاس میں متعلقہ حکام نے وزیر اعلیٰ کو یقین دلایا کہ حادثات کی وجوہات اور حفاظتی اقدامات پر تیزی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر309/2025کوئٹہ۔ 14 جنوری۔ایڈیشنل IGP/ کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف کی زیر صدارات ہیڈ کوارٹر بدر لائن میں اجلاس ہوا۔ جس میں ڈپٹی کمانڈنٹ ( ریٹائرڈ کمانڈر ) عطاء اللہ شاہ SSP ہیڈ کوارٹر زونز -|-||-IV-III اور خضدار، لورالائی، گوادر اور سبی نے بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔ ویلفیئر کے حوالے سے تمام زونل کمانڈرز کو ہدایات جاری کیں گئیں کہ چائینیز شہریوں کی سیکورٹی کو فل پروف کیا جائے گا۔ نفری کی حاضری کو تمام پوائنٹس پر یقینی بنایا جائے۔ سالانہ کارکردگی رپورٹ بھی دفتر ہذا کو بھیجوائیں تا کہ اس کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔اس کے علاوہ ایڈیشنل آئی جی پولیس کمانڈنٹ بی سی نے ہدایات دی کہ تمام ملازمین کو وقت پر یونیفارم کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے اور ملازمین کو بیمار ہونے کی صورت میں محکمہ کے پینل ہسپتالوں میں ریفر کیا جائے۔ جو ملازمین سردست سکت نہیں رکھتے کہ وہ اپنا علاج کروائیں اور بل پیش کریں۔ محکمہ انہیں ویلفیئیر یا فلاح محافظ سے قرضہ دے۔ بل پاس ہونے پر رقم ریکور کرے۔ ملازمین کے والدین یا بہن بھائی کی فوتگی پر انکے آبائی گاوں تک ایمبولینس کی سہولت ملنی چاہئیے۔ اس کے علاوہموجودہ حالات میں زونز میں بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ ساتھ ڈیوٹی پر جو ان کو روانہ کیا جائے۔ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے تمام زونل کمانڈ رز کو آگاہ کیا کہ اپنی زیر کمان نفری کی ویلفیئیر اور لائن سکیورٹی کیلئے انتہائی اہم ضروری ڈیمانڈ بھجوائیں جن کو خرید کر آپ کو مہیا کریں۔ اپنے زونز میں موجودہ مال گورنمنٹ اور سولر سٹم کو ذاتی طور پر چیک کریں جو استعمال میں نہیں لایا جا رہا ہے جس سے سامان ضائع ہو رہا ہے اور نفری کو سہولت نہیں مل رہی سختی سے حکم دیا جاتا ہے کہ تمام زونل کمانڈرز اور کوارٹر ماسٹر ، کلوزنگ اسٹور کو چیک کریں اور موجودہ سامان کو استعمال میں لائیں۔ مزید برآں جنرل کوارٹر ماسٹر کے ریکارڈ سے زون کے ریکارڈ کا موازنہ کریں تاکہ ریکارڈ کے مطابق زونز کے سامان، مال گورنمنٹی درست موجود ہیں اور تقسیم بھی ہورہے ہیں۔ تفصیلی رپورٹ ہیڈ آفس بھجوائیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر310/2025نصیرآباد۔14جنوری ۔ نصیرآباد ڈویژن میں جاری ترقیاتی امور کے جائزے کے سلسلے میں کمشنر نصیر آباد ڈویژن معین الرحمن خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایگزیکٹو انجینئرز روڈز نصیرآباد عبدالرحمن خان کاکڑ سب ڈویژنل آفیسران عبدالرو¿ف مگسی نادر علی پہنور اعجاز احمد بہرانی قدیر احمد سمیت دیگر آفیسران موجود تھے تمام افسران نے جاری ترقیاتی امور کے حوالے سے اجلاس کو باریک بینی کے ساتھ آگاہی فراہم کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نصیر آباد ڈویژن معین الرحمن خان نے ہدایات دیں کہ جو اسکیمات زیر تعمیر ہیں انہیں معیار کے مطابق جلد از جلد مکمل کروایا جائے روڈ نیٹ ورک ترقی اور خوشحالی کی راہ کے ضامن ہیں اس سے نہ صرف لوگوں کو بہترین سفری سہولیات میسر ہوں گی بلکہ ذرعی اجناس کی منڈیوں تک رسد میں بھی دشواریوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا انہوں نے کہا کہ تمام افسران بلیک ٹاپ روڈز کے امور کی خود کڑی نگرانی کریں سب ڈویژنل افیسران بلیک ٹاپ کے عمل کے وقت موجودگی کو یقینی بنائیں تاکہ انہی کی نگرانی میں یہ ترقی کا عمل پایہ تکمیل تک پہنچ سکے جبکہ ایگزیکٹو انجینیئرز بھی تمام ترقیاتی امور کے متعلق سرپرائز وزٹ کو یقینی بنائیں پی سی ون کے مطابق اسکیموں کی تکمیل وقت کی ضرورت ہے جن اسکیموں کے حوالے سے خدشات دیکھے جا رہے ہیں ان کے حوالے سے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کریں تاکہ یہ تمام منصوبے دیرپا ثابت ہوں اس حوالے سے معیاری کام انتہائی اہمیت کے حامل ہونے چاہیے کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہ کریں اور غیر معیاری ترقیاتی عمل کے خلاف فوری ایکشن لینا تمام انجینئرز کی ذمہ داریوں کا حصہ ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر311/2025استامحمد14جنوری ۔ استا محمد ضلع انتظامیہ کی کاوشوں کی بدولت تحصیل گنداخہ میں آغا خان اسپتال کے تعاون سے تین فری میڈیکل کیمپس کے انعقاد کو یقینی بنایا گیا میڈیکل کیمپس سبی جدید شاہن خان پلال کے کثیر تعداد میں لوگ فری میڈیکل کیمپس سے مستفید ہوئے اس موقع پر فری میڈیکل کیمپس سے مستفید ہونے والے لوگوں نے ضلع انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا کہ جن کی کاوشوں کی بدولت آج انہیں دہلیز پر بہترین طبی سہولیات فراہم کی گئی ہے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ مستقبل قریب میں بھی اس قسم کے فری میڈیکل کیمپس قائم کیے جائیں تاکہ جو لوگ شہری علاقوں تک علاج معالجہ کروانے کی دسترس نہیں رکھتے انہیں اپنی دہلیز پر ہی طبی سہولیات فراہم کی جائیں اس حوالے سے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر بھی لازم ہے کہ لوگوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر کے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں تین ایام تک فری میڈیکل کیمپس قائم رہیں گے تاکہ مزید لوگ بھی اس فری میڈیکل کیمپس کے ذریعے استفادہ حاصل کریں سردیوں کے موسم میں مختلف وبائی امراض کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات درپیش آئیں ہیں مگر انہیں امراض سے محفوظ رکھنے کے لیے ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے اس سے ان کی مشکلات میں واضح طور پر کمی واقع ہوگی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر312/2025نصیرآباد14جنوری۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے ڈیرا مراد جمالی کے قریب دیہی علاقے میں ڈبلیو ایچ او کے زیر اہتمام محکمہ صحت کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا افتتاحی تقریب میں ڈبلیو ایچ او کے ایریا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر یاسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر نصیر آباد ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی اینڈ سٹاف ڈاکٹر یاسین داجلی پی پی ایچ ائی کے ڈی ایس ایم فیصل اقبال کھوسہ کمبینیٹ کے صدام حسین پی ای او سی کے محمد علیم ایوان محمد شریف چکڑا شکیل احمد اور محمد اسلم دایو موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے ربن کاٹ کر تین روزہ میڈیکل کیمپس کا باضابطہ طور پر افتتاح کیا ڈپٹی کمشنر منیر احمد خان کاکڑ نے فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹرز سے ملاقات بھی کی اور ادویات کا جائزہ لیا جبکہ مریضوں سے طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے آگاہی بھی حاصل کی انہوں نے کہا کہ ضلع نصیر آباد میں مختلف مقامات پر فری میڈیکل کیمپس قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ دیہی لوگوں کو مختلف وبائی امراض سے محفوظ رکھنے کے لیے طبی سہولیات فراہم کی جائیں یہ تمام تھری میڈیکل کیمپس مفاد عامہ میں قائم کیے گئے ہیں جن کے دوررس نتائج برآمد ہوں گے اور لوگوں کو ان کی دہلیز پر بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی انہوں نے ڈاکٹرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت میں اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں تاکہ لوگوں کو طب کے حوالے سے جو مشکلات درپیش ہیں ان کا تدارک کیا جا سکے ضلع انتظامیہ اس طرح کے ایونٹس کے قیام کے لیے ہر قسم کی معاونت کو یقینی بنائے گی تاکہ لوگوں کی مشکلات میں واضح طور پر کمی واقع ہو سکے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر313/2025پنجگور14 جنوری۔ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس آفیسر پنجگور رفیق احمد بلیدی کی قیادت میں پنجگور میں منشیات کے خلاف ایک جامع آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت یکسائز آفیسران اور کانسٹیبلری اسٹاف نے شہر کے مختلف مقامات اور اہم شاہراہوں پر منشیات کے نقصانات کے حوالے سے پمفلٹ تقسیم کیے اور اہم جگہوں پر بینرز آویزاں کیے گئے۔ شہریوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مکمل حمایت کا اظہار کیا ای ٹی او پنجگور رفیق احمد بلیدی نے اس موقع پر کہا کہ منشیات جیسا ناسور ہمارے معاشرے کو دیمک کی طرح کھا رہا ہے اور اس کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششوں کی اشد ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ منشیات موت کی ایک گمنام وادی ہے، اس سے بچیں اور دوسروں کو بچائیں،منشیات سے پاک معاشرہ، روشن مستقبل کی ضمانت ہے، آئیں مل کر منشیات کے خلاف جہاد کریں اور اپنی نسلوں کو محفوظ بنائیں انہوں نے بتایا کہ منشیات کے خلاف شعور بیدار کرنے کے لیے جلد ہی ایک اہم ایونٹ کا انعقاد کیا جائے گا، یہ آگاہی مہم عوام میں شعور بیدار کرنے اور منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہو رہی ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر314/2025تربت 14 جنوری ۔ آفیسر میونسپل کارپوریشن تربت شعیب ناصر کا زیر تعمیر مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا واضح رہے کہ چیف آفیسر تربت شعیب ناصر نے چیرمین میونسپل کارپوریشن تربت بلخ شیر قاضی کی ہدایت پر تربت اور نواح میں میونسپل کارپوریشن کے مختلف زیر تعمیر اسکیمات کا معائنہ کیا اس موقع پر انجینئر محمد نعیم، اسسٹنٹ انجینئر محمد حسین اور دیگر ان کے ہمراہ تھے چیف آفیسر نے سنگانی سر، کوشقلات اور کوشک ملک آباد میں سیوریج کی پائپ لائنز سمیت واٹرسپلائی اور دیگر اسکیموں میں جاری کام اور ان کے معیار جائزہ لیا اور چیرمین میونسپل کارپوریشن تربت کی ڈائریکشن پر انہیں فوری تکمیل کی ہدایت دی اس دوران انہوں نے کام کے معیار کو بہتر پاکر اطمینان کا اظہار کیا اور ساتھ ہی چیرمین میونسپل کارپوریشن تربت کے احکامات پر ان تمام منصوبوں کو عوامی مفاد اور شہریوں کی سہولت کے پیش نظر جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿پریس ریلیزکوئٹہ14جنوری ۔ چیف انسپکٹر آف مائنز کے ایک پریس ریلیز کے مطابق مورخہ 9 جنوری2025 میسرز یونائیٹڈ منرلز کمپنی سنجدی ضلع کوئٹہ جس میں 12 کان کن فوت ہوگئے تھے۔ اس سلسلے میں مورخہ 14 جنوری 2025 کو چیئرمین امجد حسین شاہ کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوئی اور کام کا آغاز کردیا ہے۔ کمیٹی میسرز یونائیٹڈ منرلز کمپنی سنجدی کے متاثرہ مائن کا جلد انسپیکشن کرے گا اور حادثے سے متعلق شواہد اکھٹے کرے گا۔ اس کے علاوہ اگر کسی شخص نے حادثے سے متعلق کمیٹی کو بیان دینا ہے تو وہ چیف انسپکٹر آف مائنز بلوچستان کے دفتر سریاب لنک روڈ میں اپنا بیان مورخہ 21 سے 23 جنوری کو صبح 11 بجے سے دوپہر 3 بجے تک ریکارڈ کراسکتا ہے۔ تاکہ انکوائری رپورٹ سیکرٹری ماینز کو بروقت جمع کرایا جاسکے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿پریس ریلیز کوئٹہ 14جنوری ۔ صفا کوئٹہ پروجیکٹ کے زیر اہتمام کوئٹہ شہر میں نالیوں کی صفائیاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ملتانی محلہ پٹیل باغ کے حاجی پرویز حسین نے ان کی کاوشوں کو سرہاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسی طرح کوئٹہ شہر میں صفائی کا عمل جاری رہا تو انشاء اللہ کوئٹہ شہر کی خوبصورتی جلد دوبارہ بحال ہوجائے گی اور کوئٹہ دوبارہ لٹل پیرس بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر صفا کوئٹہ پروجیکٹ کے محنتی کارکن اسی طرح ایمانداری سے کام کرتے رہے تو وہ دن دور نہیں جب کوئٹہ کی خوبصورتی دوبارہ بحال ہو جائے گی۔ شہر بھر میں صفائی کا کام شروع ہے اور اس پروجیکٹ کو مسلسل جاری رہنا چاہیے تاکہ شہر صاف ستھرا اور خوبصورت رہے۔ حاجی پرویز حسین نے کہا کہ جس طرح کوئٹہ شہر اور اس کے گرد و نواح میں نالوں اور نالیوں کی صفائی کا کام جاری ہے اس کی نظیر نہیں ملتی۔ شہریوں کو فی الحال کچھ مشکلات کا سامنا تو رہیگا لیکن اس کے بعد وہ سکون کا سانس بھی لے سکیں گے۔ ہر مشکل کے بعد آسانی ہوتی ہے۔ آخر میں انہوں نے پروجیکٹ ڈائریکٹر دل نواز، ان کے تمام عملے، زونل مینیجر احسان اللہ، اور ایریا مینیجر عتیق آغا کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر ایسے محنتی لوگ اسی طرح دل جمعی سے کام کرتے رہے تو وہ دن دور نہیں جب کوئٹہ دوبارہ ایک خوبصورت شہر بن جائے گا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر315/2025حب 14 جنوری 2025:وزیر اعلی بلوچستان کے 16 جنوری کومتوقع دورہ حب کا عوامی حلقوں کی جانب سے خیر مقدم کیا جارہا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کےضلع حب کے دورہ حب دورے کے موقع پر رکن صوبائی اسمبلی پی بی 21 حب دریجی و صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹو بلوچستان میر علی حسن زہری ودیگر وزراء انکے ساتھ ہونگے ضلع حب کے عوام اس دورے کو بڑی اہمیت کا حامل قرار دے رہے ہیں اس دورے کے حوالے سے حب کے عوام میں جوش و خروش پایا جاتا ہےمیونسپل کارپوریشن حب کے میئر اور چیف افسر نصیب اللہ ترین نے وزیراعلی کے متوقع دورے کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی ہدایت پر حب سٹی میں بھرہور صفائ مہم کاآغاز کردیاہےضلع حب دریجی گڈانی سونمیانی کے عوام وزیر اعلی بلوچستان کے دورے کو علاقے کے لیے ایک خوش آئنداقدام تصور کر رہے ہیں ضلع حب ایک صنعتی اور تجارتی شہر ہونے کے ساتھ ساتھ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اورصوبائ وزیر میر علی حسن زہری کا حلقئہ انتخاب ہونے کیساتھ بلوچستان کے اہم علاقوں میں شامل ہےگزشتہ دورحکومت میں 2022 سیلاب کی تباہ کاریوں سے ضلع حب کاانفراسٹرکچر شدید متاثر ہواانفراسٹرکچر کے بنیادی سہولیات فراہمی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کے حوالے سے عوام پرامید ہیں کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اس دورے کے دوران علاقے کے لیے ایک جامع ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے جو نہ صرف علاقے کی معاشی اور سماجی ترقی میں مددگار ہوگا بلکہ حب کے مسائل کو حل کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگا حب کے عوام کے مسائل میں صاف پانی کی کمی، صحت اور تعلیم کے ناقص نظام، اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری شامل ہوگی ان تمام مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے امید کی جا رہی ہے کہ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی حب کے لیے ایسے منصوبے شروع کریں گے جو علاقے کے عوام کی زندگیوں میں بہتری لائیں وزارت اعلی کا منصب ملنے کے بعد میر سرفراز بگٹی کی حکومت نے ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دی ہے، اور ان کا یہ دورہ بھی اسی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ عوام کی جانب سے یہ توقع کی جا رہی ہے کہ ترقیاتی پیکیج میں صنعتی شعبے کی ترقی، بنیادی سہولیات کی فراہمی، اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے اقدامات بھی شامل ہوں گے وزیر اعلیٰ کے اس دورے کے موقع پر حب کے عوام ان کے لیے خوش آمدیدی پروگرامز کا اہتمام کریں گے اس دورے سے نہ صرف حب کے عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے کا موقع ملے گا بلکہ حکومت کے عوامی فلاحی منصوبوں کو عملی جامع پہنانے کی راہ بھی ہموار ہوگی*
خبرنامہ نمبر316/2025کوئٹہ14 جنوری، 2025:بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے سال 2024 کے دوران ناقص خوراک کے تدارک اور فوڈ سیفٹی کلچر کے فروغ کیلئے کیےگئے اقدامات کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ میں اتھارٹی حکام کی جانب سے سال بھر کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع اور شہروں میں کی گئی کارروائیوں اور آگاہی مہمات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ کارکردگی رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں بی ایف اے نے مجموعی طور پر 19,436 مراکز کا معائنہ کیا۔ ناقص اور ملاوٹی خوراک کی فراہمی پر سخت کارروائی کرتے ہوئے 54 یونٹس کو سیل کیا گیا، جبکہ 3,033 مراکز پر کل 43.55 ملین روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔دودھ، دہی، اور کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیاء کے ہزاروں نمونے موقع پر چیک کیے گئے اور 1,459 اشیاء کے نمونے لیبارٹری تجزیے کے لیے بھیجے گئے۔ علاوہ ازیں غیر معیاری، ملاوٹ زدہ، ایکسپائرڈ اور ممنوعہ اشیاء کی بڑی مقدار کو ضبط کرکے تلف کیا گیا۔ مزید برآں اتھارٹی نے صرف کاروائیوں تک محدود رہنے کے بجائے عوام اور کاروباری حضرات کو فوڈ سیفٹی کی اہمیت سے آگاہ کرنے کیلئے خصوصی مہمات بھی چلائیں جبکہ فوڈ سیفٹی کے فروغ کے لیے بی ایف اے نے مختلف آگاہی سیمینارز اور ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا۔ ان پروگرامز میں اشیائے خوردونوش کے کاروبار سے وابستہ افراد اور فوڈ ہینڈلرز کو مدعو کیا گیا، جہاں انہیں فوڈ سیفٹی کے اصولوں اور معیاری خوراک کی فراہمی کی اہمیت سے روشناس کرایا گیا۔ اتھارٹی کے ٹیکنیکل ونگ نے صوبے کے مختلف اسکولوں، کالجز، اور یونیورسٹیوں کا دورہ بھی کیا، جہاں طلبہ اور اساتذہ کو حفظان صحت کے اصولوں اور مناسب خوراک کے انتخاب کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی عتیق اللہ خان کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ ہر گزرتے سال کے ساتھ اتھارٹی کے دائرہ کار میں توسیع کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیت سے صارف تک خوراک کی تیاری اور ترسیل کے تمام مراحل کی نگرانی کے لیے انسپیکشن ٹیمیں دن رات متحرک ہیں ، محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کو فوڈ سیفٹی کی اہمیت اور ناقص اشیاء کے نقصانات سے آگاہ کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ، ادارہ نہ صرف معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے سرگرم ہے بلکہ عوامی شعور اجاگر کرنے کے لیے بھی بھرپور اقدامات کر رہا ہے جو صوبے میں خوراک کے معیار کو بہتر بنانے اور صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔
خبرنامہ نمبر317/2025کوئٹہ 14جنوری2025۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی زیر صدارت کوئٹہ شہر کی بہتری،ٹریفک کے مسائل اور ایم سی کیو کی پراپرٹیز کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹننٹ (ر) سعد بن اسد،سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ علی درانی،اسسٹنٹ کمشنر پولی ٹیکنیکل کوئٹہ ڈویژن کلیم اللہ کے علاؤہ میٹروپولیٹن کارپوریشن اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ شہر میں غیر قانونی رکشوں اور پلاسٹک تھیلیوں کی روک تھام کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کے علاؤہ شہر کے انٹری پوائنٹس پر ایف سی اور پولیس کو رکشہ اور پلاسٹک لانے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ شہر میں دوران کارروائی پکڑ گئے غیر قانونی رکشوں کو اسکریپ کیا جائے گا۔سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ شہر میں الیکٹرانک رکشوں کے حوالے سے تمام اسٹک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر قابل عمل پالیسی مرتب کریں،جبکہ ای چارجنگ اسٹیشن لگانے کے لیے تمام پٹرول پمپس کو مراسلہ جاری کیا جائے۔اجلاس میں سرکلر پارکنگ پلازہ کے حوالے سے ہدایت کی گئی کہ 10 یوم کے اندر لفٹ لگانے اور چار لفٹر گاڑی لانے کے لیے ٹھیکیدار کو نوٹس دیا جائے بصورت دیگر اس کا پارکنگ لائسنس منسوخ کیا جائے۔مٹن مارکیٹ کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جوکہ متاثرین کے بات چیت کرکے مسائل کو جلد از جلد حل کریں۔شہر سے ڈیری فارم کو باہر منتقل کرنے کے حوالے سے جگہ کا تعین کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا جائے۔شہر کے تجارتی علاقوں کی منصوبہ بندی اور چمن ماسٹر پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں ایم سی کیو کو ہدایت کی گئی کہ ٹیکس کلیکشن کے حوالے سے گزشتہ آٹھ ماہ کی ریونیو ریکارڈ اور ریونیو لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائز کرانے کے حوالے سے پروگرس رپورٹ پیش کریں۔اجلاس میں کہا گیا کہ ایم سی کیو کی قبضہ پراپرٹیز کے معاملہ اور ملازمین کو کوارٹرز کی الاٹمنٹ جلد از جلد مکمل کر کے ہاؤس رینٹ کی کٹوتی شروع کی جائے اور کوارٹرز غیر متعلقہ افراد سے خالی کرائی جائیں۔شہر میں صفائی کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں زون ون کی طرح زون ٹو کو بھی صفاء کوئٹہ کے حوالے کیا جائے گا تاکہ شہر میں صفائی کی صورتحال میں مزید بہتری آئے۔ اجلاس میں کچلاک اور نواں کلی میں ٹرنچنگ گراؤنڈ کی دستیابی،کچلاک میں ڈرگ ری ہیب سینٹر، ہزار گنجی بس ٹرمینل کو فعالیت، فاطمہ جناح گرلز اسکول کی اوٹ سورس،بے نظیر ہاسپٹل میں لائبریری کی منتقلی اور دیگر اہم معاملات زیر غور لائے گئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہا کہ کوئٹہ شہر کی خوبصورتی اور ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ہم سب کو مل کر اقدامات اٹھانے ہوں گے اور ایسے فیصلے کرنے ہوں گے جس سے کوئٹہ ایک خوبصورت اور بہترین شہر بناسکے۔
خبرنامہ نمبر318/2025چمن 14 جنوری 2025:ٹی وی آئی کے فری میڈیکل کیمپوں کا سلسلہ اج بدستور دوسرے روز بھی ضِلع کے مختلف یونین کونسل میں جاری رہا ڈپٹی کمشنر چمن حبیب بنگلزئی، ڈاکٹر عصمت، ٹی وی ائی کوآرڈینیٹر محمد علی اچکزئی اور ڈبلیو ایچ او کے کوارڈینیٹر ڈاکٹر اسد نے مختلف کیمپس کا وزٹ کیا۔ ڈی سی چمن نے کہا کہ فری میڈیکل کیمپوں کا مقصد ضلع کے دور دراز علاقوں میں لوگوں کو انکے دہلیزِ پر علاج و مُہالجہ فراہم کرنا ہے۔اج فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد ضلع چمن یونین کونسل کالج یونین کونسل سرکی تلریاور یونین کونسل پرانا چمن میں کیا گیا اس موقع پر ڈی سی چمن نے کیمپس میں موجود آئے ہوئے مریضوں سے انکے علاج و معالجہ کے حوالےسے تفصیلی معلومات حاصل کیں انہوں نے مریضوں کو مہیاء کی جانے والی ادویات بھی دیکھی فری میڈیکل کیمپس میں موجود ڈاکٹروں نے ڈی چمن کو تفصیلی معلومات فراہم کی گئی۔
خبرنامہ نمبر319/2025
خبرنامہ نمبر320/2025گوادر، 14 جنوری 2025 :بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پبلک اکاؤنٹس نے اپنے دورہ گوادر کے موقع پر اج تیسرے روز جی ڈی اے کے تحت جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا باریکی سے جائزہ لیا۔ کمیٹی کی سربراہی ایم پی اے اصغر علی ترین کر رہے تھے جبکہ اراکین میں ایم پی ایز رحمت صالح بلوچ، زابد ریکی، زمرک خان اچکزئی، اور فضل قادر شامل تھے۔ ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن بھی کمیٹی کے ہمراہ تھے، جبکہ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے شفقت انور شاہوانی نے کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی۔ کمیٹی نے جی ڈی اے پبلک ہائر سیکنڈری اسکول اولڈ ٹاؤن بحالی منصوبہ، گلگ، ملا فاضل چوک، سینیٹر اسحاق کرکٹ اسٹیڈیم اور قدیم ثقافتی ورثے کے مقامات، جن میں پرتگیزی واچ ٹاور، ٹیلی گراف آفس، چار پادگو، شاہی بازار، اور اسماعیلیہ محلہ شامل ہیں، کا معائنہ کیا۔ پرانی آبادی کے مختلف وارڈز اور اسٹریٹس کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس دوران کمیٹی اراکین نے گوادر فشنگ جیٹی اور گوادر پورٹ کا بھی دورہ کیا، جہاں چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی پسند خان بلیدی نے کمیٹی کو پورٹ اور فری زون سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے شفقت انور شاہوانی نے کمیٹی کو جاری ترقیاتی منصوبوں، روڈ نیٹ ورک، سیوریج اور ڈرینج لائنز کے حوالے سے آگاہ کیا۔ کمیٹی نے ان منصوبوں کا باریک بینی سے معائنہ کیا اور کام کے معیار کو تسلی بخش قرار دیا۔ اراکین نے کہا کہ جی ڈی اے کی کوششوں سے پرانی آبادی کے لوگوں کی زندگی کے معیار میں بہتری آئے گی، شہر کی بنیادی سہولیات میں اضافہ ہوگا اور گوادر شہر کی خوبصورتی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ کمیٹی نے اپنے دورے کے دوران مقامی افراد سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ کمیٹی نے جی ڈی اے کی جانب سے مقامی آبادی کے فلاح و بہبود اور شہر کی ترقی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔ چیف انجینئر جی ڈی اے حاجی سید محمد، سپرنٹنڈنٹ انجینئر نادر بلوچ، اور ایگزیکٹو انجینئر قاضی کاشف نے کمیٹی کو مختلف منصوبوں کے سائیٹ وزٹ کے دوران تفصیلات سے آگاہ کیا۔ کمیٹی اراکین نے کہا کہ گوادر اسمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان کے تحت جاری منصوبے نہ صرف شہر کی ترقی کو فروغ دیں گے بلکہ مقامی افراد کے لیے روزگار اور بہتر معیار زندگی کا ذریعہ بھی بنیں گے۔
خبرنامہ نمبر321/2025اسلام آباد14جنوری 2025: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلا ل خان کاکڑکی جانب سے دوست ممالک کے سفیروں کے اعزازمیں اسلام آباد میں عشائیہ دیا گیا جس میں مراکش،ماریشس، قازقستان، آذربائیجان، اروے،ایتھوپیا، ملائیشیا، پرتگال، اردن، تاجکستان، ترکیہ، رومانیا، روس اور اٹلی کے سفیروں نے شرکت کی،اس موقع پر 27اور 28جنوری کواسلام آباد میں ہونیوالے بلوچستان بزنس سمٹ کے اغراض و مقاصد، بلوچستان میں ٹریڈ وسرمایہ کاری کے مواقع، کلچرل ایکسچینج پروگرام و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسرعبدالکبیر خان زرکون نے سفارتکاروں کوبریفنگ دی،غیر ملکی سفارتکاروں نے بلوچستان کے مختلف شعبوں میں موجود سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا۔ وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال اور خطے کااہم تجارتی مرکز ہے۔اپنی جغرافیائی اہمیت کے باعث یہ صوبہ گوادر پورٹ کے ذریعے وسط ایشیا اور دیگر خلیجی ممالک سمیت مشرق وسطیٰ اور یورپ تک تجارتی راستہ مہیا کرتا ہے۔پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)اس کی زندہ مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے معدنی ذخائر بشمول تانبا، سونا، سیسہ، زنک، لوہا اور کرومائٹ کے وسیع ذخائر کے ساتھ بلوچستان سرمایہ کاروں کے لیے مواقع کی سرزمین ہے۔ ریکوڈک اور سیندک جیسے علاقے پہلے ہی عالمی توجہ حاصل کر چکے ہیں، جہاں کافی مقدار میں بیش قیمت معدنیات پیدا ہوتی ہیں جبکہ لاتعداد غیر استعمال شدہ سائٹس ابھی تک دریافت ہی نہیں ہو سکیں جو دریافت اور سرمایہ کاری کے بے مثال امکانات پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زراعت، توانائی، فشریز اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کے منافع بخش امکانات موجود ہیں۔انہوں نے سفراء کو یقین دہانی کرائی کی بلوچستان میں سرمایہ کاری کرنیوالی غیر ملکی کمپنیوں کو حکومت بلوچستان کی جانب سے ہر ممکن سہولیات اورتحفظ فراہم کیا جائیگا۔
خبرنامہ نمبر322/2025تربت14 جنوری2025: محکمہ تعلیم میں کنٹریکٹ آسامیوں کی بھرتیوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کے حوالے سے فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی ضلع کیچ کی جانب سے ایک کھلی عدالت ڈپٹی کمشنر کیچ آفس تربت کے مقام پر منعقد کیا گیا جہاں پر ڈپٹی کمشنر کیچ کے علاوہ فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی کیچ کے چیئرمین ممنون حمید اسپیشل سیکریٹری محکمہ ایگریکلچر بلوچستان، عبدالواحد کاکڑ ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان، غفور دشتی ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن مکران، حنیف بنگلزئی ایڈیشنل ڈائریکٹر بک ڈیسٹریبیوشن ڈائریکٹریٹ سکول بلوچستان ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زمرد واحد اور دیگر میٹنگ میں شریک تھےاس دوران فییکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی کے ممبران نے نے ضلع کیچ میں کنٹریکٹ آسامیوں پر بھرتیوں کے حوالے سے درخواست دہندگان کے اعتراضات کی سنوائی کی ۔ ضلع کیچ کے امیدواروں کی جانب سے ان کنٹریکٹ آسامیوں پر بھرتیوں کے حوالے سے فرداً فرداً اعتراضات جمع کیے گیے جس پر کاروائی کرتے ہوئے فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی نے انکے درخواستوں کو نمٹایا ۔دریں اثناء فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی نے درخواست جمع کرانے والے امیدواروں کو یقین دہانی کرائی کہ انکے جائز اعتراضات کو حل کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ کسی بھی امیدوار کی حق تلفی نہ ہو اور بھرتیوں میں میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی نے تعلیمی اسناد کی ویریفیکیشن کے حوالے سے کچھ اعتراض کنندگان کے اعتراضات کو دور کرتے ہوئے موقع پر ہی بزریعہ فون بلوچستان بورڈ اور دیگر مجاز اداروں سے رابطہ بھی کیا اور ان سے معلومات کا تبادلہ کیا فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی نے ممبران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جعلی ڈگری جمع کرنے والے امیدواروں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی تاکہ میرٹ کا تقدس پامال نہ ہوسکے اور لوگوں کو انصاف مل سکے آخر 9میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی جلد اپنی فائنل رپورٹ مرتب کرکے شائع کردیگا تاکہ تمام اعتراض کنندگان کے جائز اعتراضات دور کیے جاسکیں ۔
خبرنامہ نمبر323/2025*حب 14 جنوری 2025: صوبائ وزیرزراعت وکوآپریٹیو انڈسٹریزمیر علی حسن زہری کے فنڈز سے تحصیل دریجی کے چاریونین کونسلوں ویراحب لک روحیل لوہی اورامید آبادمیں ترقیاتی منصوبوں پر عملدآمد کاآغاز ہونے پر علاقائ عمائدین کا وفد اظہار تشکر کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس حب پہنچ گیامنگل کے روز تحصیل دریجی لوہی کے عمائدین کے وفد نے آل پاکستان باریجہ اتحاد کے چیئرمین میرجمیل باریجہ کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر سیکرٹریٹ حب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حب اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ضلع حب سے ملاقات کی اورصوبائ وزیر میر علی حسن کے فنڈز سے ترقیاتی منصوبوں اورمفاد عامہ میں لوکل ڈومیسائل سرٹیفکیٹ چائلڈبرتھ ڈیتھ اورمیرج سرٹیفکیٹ اجراء پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن حب اوراسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا میر جمیل باریجہ نے اے ڈی سی کو بتایا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ تعیناتی کےدن سے عوامی خدمت کو شعاربنائے ہوئے ہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کی جانب سے یکساں بنیادوں پر ہریونین کونسل میں 16لاکھ 75 ہزار لاگت کی ڈیولپمنٹ اسکیمات میں واٹر ٹینک واٹر سپلائ پائپ لائن ہوم سولر سہولیات فراہمی کو شامل کرنے پر علاقہ مکین مطمئن اورخوش ہیں لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت برتھ سرٹیفکیٹ ڈیتھ سرٹیفکیٹ خلع نامہ میرج سرٹیفکیٹ کے حوالے سے چیئرمین اوریونین کونسل سیکریٹریز فعال اورمتحرکانہ کرداراداکررہے ہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حب علی رضا کھوسہ نے علاقائ عمائدین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں مقامی حکومت کا کردار بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی اور مقامی سطح پر ترقیاتی سرگرمیاں انجام دینا ہے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی گائیڈ لائن کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ لوکل گورننس کے موثرنفاذ کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں کھلی کچہری میں صوبائ وزیر میرعلی حسن زہری کے دیے گئےخصوصی احکامات پر ضلع حب میں موثر مقامی گورننس شفافیت،جوابدہی اور شہری شمولیت کے فروغ کو یقینی بنایا جارہا ہےجو سماجی ہم آہنگی اور مساوی ترقی کے لیے ضروری ہیں اس موقع پر علاقائ عمائدین وفد کی قیادت کرتے ہوئےجمیل باریجہ نے مضبوط مقامی گورننس وسائل کے موثر انتظام کو یقینی بنانے میں کمیونٹی کی شمولیت کو اہم قدم قراردیا ۔
خبرنامہ نمبر324/2025
خبرنامہ نمبر325/2025چمن14 جنوری 2025:ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت پرائس کنٹرول اور تجاوزات کے حوالےسے اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں شہر میں صفائی مہم شروع کرنے تجاوزات کیخلاف کارروائی اور سرکاری نرخ نامے کو آویزاں کرنے کے حوالےسے فیصلہ کیا گیا اجلاس میں اے ڈی سی چمن فدا بلوچ اے سی سٹی محمد افضل تحصیلدار عبدالرازق میانی رسالدار جہانگیر خان کاکڑ پولیس ڈی ایس پی اور میونسپل کارپوریشن شریک ہوئے پرائس کنٹرول اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی چمن میں اویلیبل نہیں ہے چونکہ روزانہ منڈی لگتی ہے اس کو روزانہ کی بنیاد پر ضلعی انتظامیہ ہی دیکھ رہی ہے لہذا ہم ایگریکلچر سیکریٹری مارکیٹ کو بھی مطلع کریں گے تاکہ وہ آکر پوری مارکیٹ کو کنٹرول کر سکے اجلاس میں کہا گیا کہ تجاوزات کیخلاف ہم نے اعلانات بھی کر لی ہے اور پبلک نوٹسز بھی لوگوں کو جاری کر دئیے گئے ہیں اور انھیں خبردار کر دئیے گئے ہیں کہ بازار میں جتنے بھی تڑھے وغیرہ ہیں ان سب کیخلاف کل رات 10 بجے سے آپریشن شروع ہو جائے گی اور تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا اجلاس میں پرائس کنٹرول کے حوالےسے فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری نرخ نامے کو ہر مہینے میونسپل کارپوریشن کے سٹاف تمام دکانداروں کو پہنچائیگی اور اس کے بعد جس دکان پر سرکاری نرخ نامہ آویزاں نہیں ہوگی اس کیخلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ڈی سی نے کہا کہ قصائیوں کو سختی سے ہدایت دی جائیگی کہ وہ گوشت کی قیمتوں کو لکھ کر دکان کے سامنے بڑی بورڈ پر آویزاں کریں ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے کہا کہ اسکے علاؤہ ضلعی انتظامیہ نے پولیس کے ساتھ ملکر مال روڈ اور ٹرنچ روڈ کو گزشتہ ایک ہفتے سے ریڑھیوں اور تڑوں وغیرہ سے تقریباً ان روڈز کو کلئیر کر دیا گیا ہے۔
خبرنامہ نمبر326/2025تربت14 جنوری2025:، ہائر ایجوکیشن کمیشن کی نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن اور جامعہ تربت کے اشتراک سے فیکلٹی ممبران کی استعداد بڑھانے کے لئے تین ہفتوں پر محیط تربیتی پروگرام کی افتتاحی تقریب جامعہ تربت کی ویڈیو کانفرنس روم میں منعقد ہوئی۔ نیشنل آوٹ ریچ پروگرام کے تحت جاری یہ تربیتی پروگرام یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانے، تدریسی طریقہ کارکو بہتر بنانےاور تحقیقی سرگرمیوں کوفروغ دینے کے لئے قومی سطح پر کی جانے والی کوششوں کا حصہ ہے۔افتتاحی تقریب میں جامعہ تربت کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر منصور احمد، ڈینز، ڈائریکٹرز، مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔نیشنل اکیڈمی آف ہائرایجوکیشن کے ریسورس پرسن اور فاسٹ یونیورسٹی کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقارعلی میمن بھی اس موقع پر موجود تھے۔اپنے افتتاحی خطاب میں ڈاکٹر منصور احمد نے نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام میں جامعہ تربت کو شامل کرنے پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد اور نیشنل اکیڈمی آف ہائرایجوکیشن کی مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر نور آمنہ ملک کا شکریہ ادا کیا ۔ ان کاکہنا تھا کہ اس سے جامعہ تربت کے فیکلٹی ممبران کو اپنی علمی صلاحیتوں اور تدریسی مہارتوں کو بہتر بنانے کاموقع ملے گا۔ ڈاکٹر منصور احمد نے شرکاء پر زوردیا کہ وہ تمام تربیتی سیشنز میں مکمل دلچسپی کے ساتھ بڑھ چڑھ کر حصہ لیں کیوں کہ یہ تربیتی پروگرام ان کی تعلیمی اور پیشہ ورانہ مہارتوں، تدریسی طریقہ کار اور قائدانہ صلاحیتوں کو نکھارنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوگا۔پرو وائس چانسلر کاکہناتھاکہ یہ بات خوش آئند ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نےمختلف پائیدار ترقیاتی اہداف SDGs اور عالمی تعلیمی معیارکومدنظررکھ کر اپنی پالیسیاں مرتب کی ہیں۔ انہوں نے ہائر ایجوکیشن کمیشن اورنیشنل اکیڈمی آف ہائرایجوکیشن پر زور دیا کہ وہ جامعہ تربت کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر تعاون کریں کیوں کہ مستقبل میں مکران ڈویژن ، خاص طور پر تربت بلوچستان میں انسانی وسائل کی ترقی میں لیڈنگ کرداراداکرے گا ۔جامعہ تربت کے فیکلٹی ممبر اور جامعہ تربت میں نیشنل آوٹ ریچ پروگرام کے کوارڈینیٹرچاکرحیدرنے تربیتی پروگرام کے مقاصد اور متوقع نتائج پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہاکہ یہ تربیتی پروگرام جدید تدریسی طریقوں اور تعلیمی میدان کی بدلتی ہوئی ضروریات کو مدنظررکھ ترتیب دیا گیا ہے۔ آئندہ تین ہفتوں کے دوران جامعہ تربت کے مختلف تعلیمی شعبہ جات کے تیس سے زائد فیکلٹی ممبران کو پاکستان بھر سے ماہر اور تجربہ کار ریسورس پرسن کی زیر نگرانی تربیت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس تربیتی پروگرام سے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں ابھرتے ہوئے چیلنجز کا سامنا کرنے اور تدریسی طریقہ کا ر جدیدتقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرانے میں مددملے گی۔تربیتی پروگرام پانچ جنوری 2025 تک جاری رہے گی۔
خبرنامہ نمبر327/2025 حب14 جنوری 2025:*وفاقی وزیر تجارت نواب آف لسبیلہ جام کمال خان عالیانی کی خصوصی ہدایت پر اور جام گروپ کے سینئر ضلعی رہنما عبدالمالک موندرہ کی کوششوں اور تجاویز کے تحت ساکران ٹیم نے نادرا موبائل وین کے ذریعے عوامی مسائل کے حل میں شاندار کامیابی حاصل کی 30 روزہ سیشن میں علاقے کے مکینوں کے نئے شناختی کارڈ کا اجراء زائد المیعادشناختی کارڈز کی تجدید، ب فارم، ایف آر سی اور دیگر اہم معاملات کو خوش اسلوبی سے نمٹایا گیا جام کمال کے ہدایات کی روشنی میں ساکران ٹیم کے متحرک اراکین وائس چیئرمین وڈیرہ غلام نبی محمد حسنی، جنرل کونسلر صدام حسین محمد حسنی، کونسلر رحمت اللہ بلوچ، وڈیرہ رسول بخش واھورہ، وڈیرہ مراد علی بزنجو، وڈیرہ خمیسہ خان، میر نیاز خان مری، سابق کونسلر علی اکبر بھنڈ، وڈیرہ چاکر خان سیاپاد، عبد الباسط موندرہ، لیاقت محمد حسنی، شیر محمد لہڑی، نے اپنی انتھک محنت اور خدمت کے جذبے سے عوام کے دل جیت لیے۔ساکران کےعوامی حلقوں نے نادراموبائل وین کے انچارج منیر احمد کی ٹیم کی شب و روز محنت سے پروفیشنل ذمہ داریوں کو نہایت خوش اسلوبی سے ادا کرنے اور عوام کو سہولت فراہمی پر خراج تحسین پیش کیا اس کامیاب مہم میں چیف آفیسر ساکران تاج بلوچ، تحصیلدار حب جہانگیر خان اور ایم ایس سول ہسپتال حب کی خدمات بھی انتہائی قابلِ ستائش رہیں۔ ان تمام افراد کی محنت اور تعاون نے اس 30 روزہ مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا وفاقی وزیر کی نمائندہ ساکران ٹیم اورعوامی حلقوں اپنےہر دلعزیز قائد، وفاقی وزیر تجارت نواب آف لسبیلہ جام کمال خان عالیانی کی خصوصی ہدایات رہنمائی اور عوامی خدمت کے جذبے پراظہار تشکر کرتے ہوئے ان کی قیادت اور وژن نے اس مہم کو کامیابی کی بلندیوں تک پہنچایا اور عوام کو درپیش بنیادی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کیا *
خبرنامہ نمبر328/2025کراچی 14 جنوری2025: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ پاکستان اور چین خطے استحکام اور سلامتی کو مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں اور ان کی دیرینہ دوستی پورے خطے میں امن کو برقرار رکھنے کیلئے اہم ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) ہمارے تعاون کی ایک روشن مثال ہے جو پاکستان اور بلوچستان کو تمام معاشی و تجارتی سرگرمیوں کا ایک اہم مرکز بنا کر معاشی خوشحالی و ترقی لا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں تعینات چائنیز قونصل جنرل (Mr Yang Yundong) سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا. ملاقات کے دوران سینٹر جام کرم علی، رکن صوبائی اسمبلی زرک خان مندوخیل، شہریار مندوخیل، ولی خان مندوخیل، پرنس جام علی اور کمال ناصر بھی موجود تھے. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہمارا صوبہ میگا پروجیکٹ سی پیک کے ثمرات سے مستفید ہو رہا ہے. ہم نے حالیہ برسوں میں بہت سے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے ساتھ اہم پیش رفت کی ہے بشمول وسیع شاہراہیں، گوادر ایرپورٹ اور انرجی کے بحران پر قابو پانے کے اقدامات، ہمارے مکمل اقتصادی منظرنامے کو تبدیل کر رہے ہیں لیکن ابھی بھی بہت کام کرنا باقی ہے۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقع دستیاب ہیں. ہم چینی سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں کو بلوچستان میں قیمتی معدنیات اور توانائی سے لیکر زراعت اور سیاحت تک کے وسیع مواقع تلاش کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ عوام سے عوام کے تعلقات کو گہرا کرنا بھی وقت کی اہم ضرورت ہے. جیسا کہ ہم اپنے اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرتے ہیں، ہمیں اپنے عوام سے عوام کے روابط کو بھی فروغ دینا ہوگا۔ دونوں ممالک اپنی دوستی کو مزید مضبوط بنانے کیلئے تعاون کے نئے شعبوں بشمول سائنس، ٹیکنالوجی اور سائنسی تعلیم کے نئے ذرائع تلاش کرنے کیلئے پرعزم ہیں.گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے قبل ازیں چینی قونصل خانہ میں پرتپاک استقبال اور ان کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کرنے پر چینی قونصل کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا.
خبرنامہ نمبر329/2025چمن 14 جنوری 2025: ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت پولیو پوسٹ کمپئین ریویو اجلاس منعقد کیا گیا اس پوسٹ کمپئین ریویو اجلاس میں ہمارے ٹوٹل 18 لو پرفارمنگ یو سیز تھے جو دسمبر 2024 کمپئین میں ہماری کارکردگی بہت اچھی رہی جس سے 18 میں سے 11 یو سیز لو پرفارمنگ سے ختم ہو گئے اسکے علاؤہ 9 لاٹس لیے تھے 9 یو سیز میں سے صرف ایک انٹرمیٹ ہو گئے باقی تمام یو سیز کے ایل کیو ایف بھی پاس ہیں اسکے علاؤہ آنے والے مہم میں سخت اور خصوصی تیاری پہلے سے ہی تیاری کر لیں گے اور ہماری جو لو پرفارمنگ یو سیز ہیں انکے اوپر خصوصی توجہ دیں گے اور انکے اوپر مزید سخت مانیٹرنگ میکنیزم اور سنگل نوکے سٹریٹجی کے تھرو سٹل مس چلڈرن اور ریفیوزل چلڈرن کو ہر حال میں کور کریں گے اوور حال اس کمپئین میں 97 پرسنٹ کوریج تھی۔
خبر نامہ نمبر 330/2025کوئٹہ 14جنوری:۔محکمہ ملازمتہائے عمومی نظم ونسق کے ایک اعلامیہ کے مطابق مجازحکم (وزیر اعلیٰ بلوچستان) کی پیشگی منظوری کے ساتھ محمد علی کاکڑ (BSS-B/20) سیکرٹری پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کو بطور چیئرمین چیف منسٹر انسپکشن ٹیم (CMIT) تعینات کردیا گیا ہے۔ خبر نامہ نمبر 331/2025کوئٹہ 14جنوری:۔محکمہ ملازمتہائے عمومی نظم ونسق کے ایک اعلامیہ کے مطابق مجازحکم (وزیر اعلیٰ بلوچستان) کی پیشگی منظوری کے ساتھ فوری طور پر اور اگلے احکامات تک مندرجہ ذیل پوسٹنگ/تبادلوں کا حکم دیا گیا ہے جس میں سیکریڑی محکمہ فارسٹ اینڈ وائلڈ لائف نور احمد پیرکانی (BSS-B/20)کوسیکریٹری زراعت اینڈ کوآپریٹوتعینات کیا گیا ہے جبکہ سیکریٹری زراعت اینڈ کوآپریٹو علی اکبر بلوچ(BCS-B-20)کومحکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔ خبر نامہ نمبر 332/2025نصیرآباد14جنوری۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد کاکڑ کی ہدایت کی روشنی میں تحصیلدار ڈیرہ مراد جمالی معظم علی جتوئی نے مین بازار ڈیرہ مراد جمالی میں پرائس کنٹرول سرگرمیاں انجام دیں۔اشیائے ضرورت کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے 37یونٹس کی جانچ پڑتال کی جبکہ 15 دکانداروں کو سختی کے ساتھ تنبیہ کی اور گراں فروشی کے عمل میں ملوث کئی دکانداروں پر 5000 سے زائد جرمانے عائد کئے جبکہ دکانوں کے سامنے رکھے گئے سامان اور تجاوزات کے خلاف بھی کاروائی کی معظم علی جتوئی نے کئی دکانداروں کو سختی کے ساتھ ہدایات دی کے وہ اپنے دکانوں کے سامنے سامان رکھ کر تجاوزات کے عمل سے گریز کریں کیونکہ اس سے دیگر شہریوں سمیت گاہک بھی بری طرح متاثر ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ شہر سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ پرائس کنٹرول کمیٹی کو بھی مکمل فعال رکھا گیا ہے تاکہ لوگوں کو سرکاری نرخ ناموں کے مطابق ایشاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے گراں فروش کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف سخت کاروائی کرنا اشد ضروری ہے تاکہ وہ آئندہ اس عمل سے اجتناب کریں۔
خبر نامہ نمبر 333/2025خاران14 جنوری:۔کمشنر رخشان ڈویژن مجیب الرحمٰن قمبرانی نے خاران سبزی منڈی مارکیٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی خاران ظاہر خان ساسولی، ایڈ منسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی خاران ٹکری عبدالسلام ملازئی، زراعت سب انسپکٹر گل خان نور مسکان زئی، عبدالناصر پیرکزئی، سب انجینئر عبد الباسط محمد حسنی، زمیندار رہنماء سردار علی احمد قمبرانی نے کمشنر رخشان کو سبزی منڈی مارکیٹ کا دورہ کروایا جس میں قابل ذکر کول اسٹوریج، پلیٹ فارمز، آفس بلاک، روڈز،ٹیوب ویل واٹر ٹینک اور مارکیٹ کے باقی شعبے شامل ہیں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر اے سی آر رخشان عبد الحمید بلوچ بھی موجود تھے،سیکرٹری مارکیٹ ظاہر خان ساسولی، ایڈ منسٹریٹر مارکیٹ ٹکری عبدالسلام ملازئی اور انجینئر محمد عبد الباسط نے کمشنر رخشان کو خاران سبزی منڈی مارکیٹ پروجیکٹ سے متعلق تفصیلی بریفننگ دیتے ہوئے کہا خاران میں یہ سبزی منڈی مارکیٹ 30 ایکڑ اراضی پر مشتمل محکمہ زراعت کا اہم پروجیکٹ ہے مارکیٹ اسکوائر اور کولڈ سٹور خاران کا آغاز اپریل 2022 میں ہوا ابھی پروجیکٹ کا 80 فیصد کام مکمل ہوا ہے اس میں ایک ہزار میٹرک ٹن صلاحیت والا کولڈ سٹور ہے جہاں خراب ہونے والی زرعی مصنوعات پھل سبزیاں گوشت دودھ اور باقی اشیاء کو خراب ہونے سے بچانے کے لئے یہ کولڈ سٹور قائم کیا ہے جس سے مقامی مارکیٹ اور اس سے باہر کے لئے تازہ پیداوار کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جاتا ہے اور تاجروں اور ساتھ ہی زمینداروں کے اجناس کی ہموار نیلامی اچھی مارکیٹ اشیاء کے لئے مارکیٹ میں نیلامی پلیٹ فارمز بھی بنائے گئے ہیں مارکیٹ میں پانی کے لیے بڑی واٹر ٹینک، مسجد شریف، عوامی، بینک اور باقی مختلف عوامی سہولیات شامل ہیں جبکہ سبزی منڈی مارکیٹ سے اہم شاہراہوں خاران کوئیٹہ، خاران کراچی کے لئے لنک روڈ بھی شامل ہے۔ زمیندار رہنماء سردار علی احمد قمبرانی نے کہا یہ مارکیٹ زمینداروں کے لئے بڑی اہمیت کے حامل پروجیکٹ ہے -اس پروجیکٹ کی مکمل تکمیل ہونی چاہئے تاکہ زمیندار جلد مستفید ہوسکیں۔اس موقع پر کمشنر رخشان ڈویژن مجیب الرحمٰن قمبرانی نے سبزی منڈی مارکیٹ خاران کو کامیاب بنانے کے لئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا انھوں نے کہا اس مارکیٹ سے خاران کے کے زمینداروں کی ترقی کا راہ ہموار ہوتی ہے اس سے قبل خاران میں مارکیٹ نہ ہونے کی وجہ سے زمینداروں اور تاجروں کو کافی مشکلات کا سامنا تھا انھوں نے کہا جب تک کسانوں کو مارکیٹ کی سہولیات نہ ہوں تو ان کے اجناس کی خاطر خواہ فوائد ملنا ممکن نہیں ہے کمشنر رخشان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ایسے پروجیکٹس کی فراہمی کا مقصد زمینداروں اور تاجروں کو سہولیات دینا ہے خاران میں سبزی منڈی مارکیٹ اور زرعی مصنوعات کو خراب ہونے سے بچانے کے لئے کولڈ سٹور کا قیام انتہائی اہمیت کا حامل ہے جہاں زمیندار اپنے زرعی اجناس کو بہتر انداز میں محفوظ بنا سکتے ہیں۔ کمشنر رخشان نے ہدایت کی کہ مارکیٹ کے تمام شعبوں میں کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اس سلسلے میں بحثیت ڈویژنل ہیڈ اور ڈپٹی کمشنر خاران مارکیٹ کمیٹی والوں سے بھرپور تعاون کرینگے تاکہ جلد ہی مارکیٹ کے ثمرات زمینداروں کو پہنچ جائے۔
خبر نامہ نمبر 334/2025موسیٰ خیل 14جنوری:۔اسسٹنٹ کمشنر درگ دھیراج کلرا نے لیویز چوکی درہ اور لیویز چیک پوسٹ کرکنہ کا اچانک دورہ کیا اس دوران اسسٹنٹ کمشنر نے چیک پوسٹوں کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ملازمین کی حاضری چیک کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے تمام ملازمین کو ہمہ وقت چوکس رہنے کی تاکید کی اور انہیں اپنی ڈیوٹیاں بخوبی سر انجام دینے کی ہدایت دی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ملازمین کو سختی سے کہا کہ کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور انہیں اپنی ذمہ داریوں کو بھرپور طریقے سے نبھانے کی تاکید کی۔ اس دورے کا مقصد چیک پوسٹوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو مستحکم کرنا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ لیویز اہلکار عوامی خدمت کے معیار کو بلند کریں اور اپنے فرائض میں کسی قسم کی غفلت نہ دکھائیں۔