13th-March-2026

خبرنامہ نمبر3039/2026
اوستامحمد 13مارچ ۔ صوبائی وزیر برائے لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ سردارزادہ فیصل خان جمالی نے ضلع اوستا محمد میں زیرِ تعمیر ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اوستا محمد محمد رمضان پلال ، ایکسین سی اینڈ ڈبلیو محمد یاسین چانڈیو، متعلقہ انجینئرز اور دیگر انتظامی افسران بھی موجود تھے متعلقہ حکام کی جانب سے صوبائی وزیر کو ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کی تعمیراتی پیش رفت، جاری کاموں اور منصوبے میں شامل مختلف سہولیات کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس جدید طرز کے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کی تعمیر کا مقصد ضلعی انتظامیہ کے مختلف دفاتر کو ایک ہی مقام پر منتقل کرنا ہے تاکہ سرکاری امور کو زیادہ منظم، موثر اور تیز رفتار انداز میں انجام دیا جا سکے۔حکام نے مزید بتایا کہ کمپلیکس کی تکمیل کے بعد عوام کو مختلف سرکاری خدمات کے حصول کے لیے الگ الگ دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے بلکہ ایک ہی جگہ پر انہیں متعدد سرکاری سہولیات میسر آئیں گی۔ اس اقدام سے نہ صرف انتظامی امور میں بہتری آئے گی بلکہ عوام اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان رابطہ بھی مزید مضبوط ہوگاصوبائی وزیر سردارزادہ فیصل خان جمالی نے کمپلیکس کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کام کے معیار اور رفتار کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کی تکمیل میں تیزی لائی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تعمیراتی کام اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل ہو انہوں نے کہا کہ اس اہم سرکاری منصوبے کی بروقت تکمیل سے عوام کو بہتر انتظامی سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اوستا محمد محمد رمضان پلال نے صوبائی وزیر کو ضلع میں جاری دیگر ترقیاتی منصوبوں، انتظامی اقدامات اور عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا صوبائی وزیر نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی اور کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور ایسے ترقیاتی منصوبے عوام کو بہتر حکومتی خدمات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔بعد ازاں صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے تاکہ یہ منصوبہ دیرپا اور عوام کے لیے مفید ثابت ہو سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3040/2026
بارکھان : 13 مارچ ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات پر رمضان ریلیف پیکج کے تحت پی ڈی ایم اے کی جانب سے فراہم کردہ راشن یونین کونسل کڑوا کے چیئرمین نصیر حکیمانی نے ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسہ کی خصوصی ہدایت پر یونین کونسل ممبران کی موجودگی میں 180 تھیلے مستحق اور نادار خاندانوں میں تقسیم کر دیئے .تفصیلات کے مطابق چیئرمین نصیر حکیمانی نے پی ڈی ایم اے کی طرف سے فراہم کیے گئے 180 راشن کے تھیلے یونین کونسل کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے غریب اور مستحق خاندانوں تک پہنچائے۔اس موقع پر چیئرمین نصیر حکیمانی نے کہا کہ مشکل حالات میں حکومت اور اداروں کی جانب سے فراہم کی جانے والی امداد کو شفاف طریقے سے مستحق افراد تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب اور مستحق افراد کی خدمت کو وہ اپنا فرض سمجھتے ہیں۔مقامی لوگوں نے راشن کی تقسیم پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت، ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسہ، چیئرمین یونین کونسل کڑوا نصیر حکیمانی اور متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3041/2026
لورالائی13مارچ۔ پولیس کی بڑی کارروائی،ڈکیت اور چوروں کا گینگ گرفتار — دو گاڑیاں، ایک موٹرسائیکل اور پستول برآمدڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لورالائی رینج جنید احمد شیخ کے احکامات اور ایس ایس پی لورالائی ڈاکٹر فہد احمد کی ہدایات پر لورالائی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت اورچوروں کے ایک گینگ کو گرفتار کر لیا۔ایس ڈی پی او کریم مندوخیل کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شہید محمد اشرف ترین (سٹی) سب انسپکٹر محمد شریف موسٰخیل کے سربراہی میں پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان1حسن خان ولد حاجی بہادر قوم خروٹی ساکن شاہ کاریز لورالائی2محمد اسرار ولد سلطان قوم ترین ساکن لیبر لورالائی کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان مختلف تھانوں کو ڈکیتی اور چوری کے مقدمات میں مطلوب تھے جن میں پولیس تھانہ چنجن، پولیس تھانہ سرکی جنگل، پولیس تھانہ صادق علی شہید (صدر) اور پولیس تھانہ شہید محمد اشرف ترین سٹی لورالائی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں استعمال ہونے والی اسلحہ اور سفید رنگ کی فیلڈر گاڑی، ایک پاسو گاڑی، ایک 125 موٹرسائیکل اور ایک پستول برآمد کر لی گئی ہے۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے مختلف مقامات پر ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، جن کی بنیاد پر مزید برآمدگیوں کی توقع کی جا رہی ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ شہید محمد اشرف ترین سٹی لورالائی میں بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے کا الگ مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3042/2026
لورالائی13مارچ ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اسماعیل مینگل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیوایرڈیگشن (DPEC) کا نفرس حال ڈپٹی کمشنر آفس لورالائی میں منعقد ہوئی۔ 12اپریل 2026 سے سٹارٹ ھونے والی NID, اپریل کمپین کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مقبول کاکڑ،SSP پولیس ڈاکٹر فہد ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ییلتھ آفیسر ڈاکٹر شاز مان این سٹاپ ڈاکٹر فرحان انجم،ڈسٹرکٹ فوکل پرسن پولیو مختیار اللہ جان لونی، ، سی سی او ھاشم سمیت تمام UCMO اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈاکٹر فرحان انجم نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو DPEC تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی، جس میں ہدف شدہ بچوں کی پولیومہم، ٹیموں کی کوریج، فیلڈ سے موصول ہونے والے ڈیٹا اور ممکنہ رہ جانے والے علاقوں کا جائزہ شامل تھا۔ایڈیشنل کمشنر نے ٹیموں کی اب تک کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مہم کے آنے دنوں میں رفتار اور معیار مزید بہتر بنایا جائے تاکہ کوئی بچہ پولیو کے قطرے سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ کم کوریج والے علاقوں میں فوری خصوصی سرگرمیاں منعقد کی جائیں، ٹیموں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے، اور روزانہ کی پیش رفت کی درست رپورٹنگ یقینی بنائی جائے۔آخر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے انتظامیہ مہم کو کامیاب بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے اور ضلعی انتظامیہ ہر سطح پر اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3043/2026
بارکھان ،13مارچ ۔ ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسو نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے رمضان ریلیف پیکج کے تحت فراہم کردہ راشن میں بدعنوانی یا کسی قسم کی بے ضابطگی ہوئی ہے۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسو نے اپنے بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی یہ خبر سراسر بے بنیاد، من گھڑت اور حقائق کے منافی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے رمضان ریلیف پیکج کے تحت فراہم کردہ راشن باقاعدہ حکومتی پالیسی اور ضابطہ کار کے مطابق مستحق اور نادار خاندانوں تک پہنچایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ راشن کی ترسیل اور تقسیم کا تمام عمل مکمل شفافیت کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں انجام دیا جا رہا ہے، جبکہ ہر مرحلے کا باقاعدہ ریکارڈ بھی موجود ہے۔ ضلع کی مختلف یونین کونسلوں میں منتخب چیئرمینوں اور ممبران کی موجودگی میں راشن مستحق افراد میں تقسیم کیا جا رہا ہے تاکہ حقیقی ضرورت مند اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔ڈپٹی کمشنر بارکھان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر مصدقہ خبروں اور افواہوں پر یقین نہ کریں اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسی معلومات پھیلانے سے گریز کریں جو معاشرے میں غلط فہمیاں پیدا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ اس بات کے لیے پرعزم ہے کہ حکومتی امداد مکمل شفافیت کے ساتھ مستحق افراد تک پہنچائی جائے ۔اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی منفی یا گمراہ کن معلومات کی سختی سے تردید کی جاتی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3044/2026
کوئٹہ13مارچ ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات کی روشنی میں بلوچستان ریونیواتھارٹی نے صوبہ بلوچستان میں انڈینٹرز (Indenters) کے طور پر خدمات فراہم کرنے والے افراد اور کمپنیوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اتھارٹی کے ساتھ اپنی رجسٹریشن یقینی بنائیں اور ٹیکس قوانین کے مطابق اپنی ذمہ داریاں بروقت ادا کریں۔اتھارٹی کے مطابق بلوچستان سیلز ٹیکس آن سروسز (BSTS) ایکٹ 2015 کے تحت بلوچستان میں قائم کاروباری مقام سے فراہم کی جانے والی انڈینٹنگ خدمات، جن کے عوض ادائیگی بیرونِ ملک سے غیر ملکی زرِمبادلہ کی صورت میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مقررہ طریقہ کار کے مطابق بینکنگ چینلز کے ذریعے رجسٹرڈ شخص کے کاروباری بینک اکاونٹ میں وصول کی جاتی ہے، پر 3 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہے۔بی آر اے نے واضح کیا ہے کہ اس اسکیم کے تحت ان پٹ ٹیکس کریڈٹ یا ایڈجسٹمنٹ قابلِ اجازت نہیں ہوگی۔ تمام متعلقہ انڈینٹرز کیلئے لازم ہے کہ وہ اتھارٹی کے ساتھ اپنی رجسٹریشن مکمل کریں، مقررہ شرح کے مطابق ٹیکس ادا کریں اور ہر ٹیکس پیریڈ کی ریٹرنز بروقت جمع کرائیں۔اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ رجسٹریشن نہ کروانے، ٹیکس واجبات ادا نہ کرنے یا بروقت ریٹرن فائل نہ کرنے کی صورت میں قانون کے مطابق جرمانے اور دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ بی آر اے نے تمام متعلقہ کاروباری افراد اور کمپنیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹیکس قوانین کی مکمل تعمیل کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی قانونی پیچیدگی اور اضافی مالی بوجھ سے بچا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3045/2026
ہرنائی13مارچ ۔ پی پی ایچ آئی ضلع ہرنائی کے دفتر میں ماہ فروری 2026 کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کی صحت سہولیات، ادویات کی دستیابی، ویکسینیشن کارکردگی اور عوامی صحت سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔پی پی ایچ آئی ہرنائی کے ڈسٹرکٹ منیجر کے دفتر میں 12 مارچ 2026 کو ماہانہ ریویو میٹنگ منعقد ہوئی۔ اجلاس کی مشترکہ صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہرنائی ڈاکٹر شعیب اکرم اور ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی عالمگیر اچکزئی نے کی۔اجلاس میں ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ہرنائی ڈاکٹر سیف اللہ مری، ڈی سی آئی ایچ ایچ این شاہمیر بلوچ، بی ایچ یوز کے میڈیکل آفیسرز، پیرا میڈیکس، ویکسینیٹرز اور ایل ایچ ویز نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران صحت مراکز کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر سروس ڈیلیوری میں موجود خامیوں، بہتری کے لیے حکمت عملی، DHIS-2 رپورٹنگ، AI فریمز کے ذریعے حاضری، ضروری ادویات کی دستیابی اور NEIR پر ویکسینیٹرز کی کارکردگی پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔اس کے علاوہ حال ہی میں تشکیل دیے گئے کمیونٹی سپورٹ گروپس (CSGs) کے حوالے سے خصوصی سیشن بھی منعقد کیا گیا، جس میں ان کے قواعد و ضوابط (TORs) اور طریقہ کار سے متعلق معلومات صحت مراکز کے انچارجز کو فراہم کی گئیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شعیب اکرم نے مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ خامیوں کو جلد از جلد دور کیا جائے۔ انہوں نے کمیونٹی سپورٹ گروپس کے ذریعے عوامی شمولیت کو سراہا اور جاری ماہ کے دوران مشترکہ مانیٹرنگ دورے کرنے کا بھی عندیہ دیا۔انہوں نے میڈیکل آفیسرز اور مراکز کے انچارجز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے زیرِ نگرانی علاقوں میں موجود عوامی صحت کے مسائل پر بھی توجہ دیں اور خدمات کو صرف او پی ڈی تک محدود نہ رکھیں۔اجلاس اختتام پذیر ہونے پر شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا، جس کے بعد ڈی او پی پی ایچ آئی ہرنائی کے میڈیسن اسٹور کا معائنہ بھی کیا گیا تاکہ ادویات کی دستیابی اور انتظامات کا جائزہ لیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3046/2026
ہرنائی13مارچ ۔ ڈسٹرکٹ ہرنائی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے رات گئے کجو ماما چوک اور باچا خان چوک کے علاقوں میں اچانک معائنہ کیا، جہاں بیکنگ یونٹس میں صفائی اور خوراک کی حفاظت کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی پر متعدد کارروائیاں عمل میں لائی گئیں فوڈ سیفٹی ٹیم نے ضلع ہرنائی کے علاقوں کجو ماما چوک اور باچا خان چوک میں معمول کے معائنہ جاتی دورے کے دوران مجموعی طور پر چار بیکنگ یونٹس کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ تمام یونٹس بنیادی حفظانِ صحت اور فوڈ سیفٹی کے تقاضوں پر پورا نہیں اتر رہے تھے۔جائزہ کے دوران کام کرنے کی غیر صحت مند صورتحال، خوراک تیار کرنے والے عملے کی ناقص ذاتی صفائی، اور خوراک کی تیاری کے دوران لازمی حفاظتی سامان (PPE) جیسے دستانے، ماسک اور ہیئر نیٹ کے استعمال میں غفلت پائی گئی۔ اس کے علاوہ کاروباری مالکان بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مقرر کردہ معیاری طریقہ کار (SOPs) کے مطابق خوراک کی محفوظ تیاری اور ہینڈلنگ کو بھی نظر انداز کرتے پائے گئے۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے قوانین کی خلاف ورزی پر تمام چار بیکنگ یونٹس پر جرمانے عائد کیے اور مالکان کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ صفائی کے معیار کو بہتر بنائیں اور خوراک کی تیاری کے دوران حفاظتی اصولوں اور پی پی ای کے استعمال کو یقینی بنائیں۔فوڈ سیفٹی ٹیم کے مطابق عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ایسے معائنہ جاتی دورے باقاعدگی سے جاری رہیں گے، جبکہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے فوڈ کاروباروں کے خلاف آئندہ بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3047/2026
کوئٹہ ، 13مارچ ۔ سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں عوامی شکایات کے ازالے کے لیے ایک اہم سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ شہری اپنے شکایات، مسائل اور تجاویز براہِ راست آئی جی پولیس بلوچستان کو واٹس ایپ نمبر03043470110 کے ذریعے ارسال کر سکتے ہیںاورٹول فری نمبر 81-111775544پر درج کروا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ مندرجہ ذیل نمبرز پر صوبے کے کسی مقام سے اور کسی وقت پر کال کرکے اپنی شکایات نوٹ کروائی جاسکتی ہے 9203526 / 9203528 ´9203527 / جبکہ تمام پولیس تھانوں کے باہر آویزاں فون نمبرز پر بھی 9203377 / 9204081 / 9204180 / 9204094 پر کال کرکے اپنی شکایا ت درج کر سکتے ہیں۔ عوامی سہولت مراکز پر عوامی آگاہی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ فیلڈ افسران کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ شہریوں کو اس سہولت کے بارے میں آگاہ کریں اور مقامی سطح پر اس کی تشہیر کو یقینی بنائی جائے۔ اس سہولت کا مقصد شفافیت کو فروغ دینا، پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کو مضبوط بنانا اور شہریوں کو اپنی جائز شکایات کے ازالے کے لیے رکاوٹ کے بغیر فوری ازالہ ممکن بنانا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3048/2026
کوئٹہ ، 13مارچ ۔ بلوچستان پولیس کے اعلامیہ کے مطابق حکومت کے کفایت شعاری اقدامات کے حوالے سے بلوچستان پولیس کے دفاتر سینٹرل پولیس آفس ، کرائمز برانچ ، اسپیشل برانچ اور پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ بحیثیت قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ضروری خدمات کے تحت پیر تا جمعہ دفتری امورکے حوالے سے کھلے رہیں گے جبکہ ہفتہ اور اتوار کو تعطیل ہوگی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر3051/2026
صحبت پور13مارچ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن پڑھا لکھا بلوچستان کے تحت ضلع صحبت پور میں بچوں کے اسکولوں میں داخلے کی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر صحبت پور محترمہ فریدہ ترین نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر صحبت پور پنھل خان اور و ہیڈ مسٹریسز، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول صحبت پور میڈم زاہدہ پروین بھی شامل تھیں، کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا ڈپٹی کمشنر صحبت پور محترمہ فریدہ ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ محکمہ تعلیم کے ساتھ مکمل تعاون اور ہم آہنگی کے ساتھ بچوں کی اسکولوں میں داخلہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال ضلع صحبت پور میں 7909 بچوں کو اسکولوں میں داخل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم کے دوران اساتذہ، تعلیمی افسران اور ضلعی انتظامیہ مشترکہ طور پر مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے، والدین سے ملاقاتیں کریں گے اور انہیں تعلیم کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کریں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو اسکولوں میں داخل کرایا جا سکے ڈپٹی کمشنر نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے انہیں لازمی طور پر اسکول بھیجیں اور تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں ان کا کہنا تھا کہ تعلیم یافتہ معاشرہ ہی ترقی خوشحالی اور قومی استحکام کی ضمانت ہوتا ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کی مشترکہ کوششوں سے داخلہ مہم کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے گا تاکہ ضلع صحبت پور میں زیادہ سے زیادہ بچے تعلیم حاصل کر سکیں اور ایک باشعور اور محب وطن معاشرے کی تشکیل ممکن ہو سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر3052/2026
کوئٹہ، 13 مارچ ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی جمعہ کے روز صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے ان کے چچا کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل نصیب کرے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں وہ ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اس موقع پر سینیٹر آغا شاہ زیب خان درانی ، میر محمد صادق عمرانی، حاجی محمد خان لہڑی، انجینئر زمرک خان اچکزئی ، زرک خان مندوخیل، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون شاہد رند، قبائلی رہنماء ساجد حسین دشتی و دیگر شخصیات بھی موجود تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3053/2026
استامحمد 13مارچ ۔ صوبائی مشیر برائے محکمہ ترقیِ نسواں بلوچستان و ایڈوائزر وزیر اعلیٰ بلوچستان محترمہ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی (ستارہ امتیاز) کے فنڈز سے، جبکہ میر عطائ اللہ خان بلیدی اور میر اسد اللہ خان بلیدی کی تجویز پر مچھلی پل تا شاہی بازار چوک تک سولر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کی اسکیم منظور کی گئی ہے اس منصوبے کے تحت سڑک کے اطراف جدید سولر اسٹریٹ لائٹس نصب کی جا رہی ہیں تاکہ علاقے میں روشنی کا موثر انتظام ممکن بنایا جا سکےاس منصوبے کے آغاز پر استامحمد کے شہریوں نے صوبائی مشیر ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی اور میر عطائ اللہ خان بلیدی و میر اسد اللہ خان بلیدی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ سولر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ رات کے اوقات میں لوگوں کو آمد و رفت میں بھی نمایاں سہولت میسر آئے گی شہریوں کے مطابق اس اقدام سے شہر میں روشنی کا بہتر نظام قائم ہوگا، جس سے کاروباری سرگرمیوں میں بہتری آئے گی اور عوام خود کو زیادہ محفوظ محسوس کریں گے اس کے ساتھ ساتھ سولر سسٹم کے استعمال سے توانائی کے متبادل ذرائع کو فروغ ملے گا جو ماحول دوست بھی ہے. اہلِ علاقہ نے امید ظاہر کی کہ صوبائی حکومت اور منتخب نمائندے مستقبل میں بھی اسی طرح عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے متعارف کرواتے رہیں گے تاکہ شہر کی ترقی اور عوام کی سہولیات میں مزید اضافہ ممکن ہو سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3054/2026
گوادر13مارچ ۔ ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ضلع بھر میں درپیش تعلیمی مسائل، تعلیمی نظام کی بہتری اور تعلیم کے شعبے کو درپیش مختلف چیلنجز پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر عبدالشکور، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن زاہد حسین، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فیمیل) زراتون بلوچ، ایجوکیشن آفیسر (میل) عبدالو?اب مجید، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سبین بلوچ، ایکسین بی اینڈ آر اکرم رحیم، ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر صوبان بلوچ، وائس پرنسپل گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج حنیف حمل، پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے صدر جمیل قاسم، متعلقہ ڈی ڈی اوز، یونیسیف کے ڈسٹرکٹ منیجر عادل نودزی، آر ٹی ایس ایم اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران بی ایس ڈی ائی(BSDI) کے تحت زیرِ تعمیر تعلیمی منصوبوں، اسکولوں کی سولرائزیشن اور تعلیمی انفراسٹرکچر کی بہتری سے متعلق امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تعلیم کے شعبے کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور گوادر کو ایسا ضلع بنانے کے لیے کوشاں ہے جہاں تمام سرکاری اسکولوں کو مرحلہ وار سولرائز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر بلوچستان کا پہلا ضلع ہوگا جہاں تمام اسکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔اجلاس میں اساتذہ کی خالی آسامیوں کو جلد از جلد پ±ر کرنے، تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف قواعد کے مطابق کارروائی اور تنخواہوں کی کٹوتی کے عمل کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی، تاکہ تعلیمی نظام کو مزید موثر بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3055/2026
چمن 13مارچ ۔ چمن شہر میں امن و امان کے قیام کے لیے پولیس فورس کی طرف سے شہر کے خارجی و داخلی راستوں پر ناکے لگا کر مشکوک گاڑیوں موٹر سائیکلوں اور پیدل چلنے والوں کی جامع تلاشی اور تفتیش کا سلسلہ جاری رکھا گیا چمن شہر میں امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے کیلئے ایس ایچ او سٹی محسن علی بلوچ کی نگرانی میں پولیس نے مختلف داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کرکے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کی اس دوران انہوں نے غیر قانونی کالے شیشوں والی گاڑیوں کے شیشے صاف کئے گئے اس موقع پر ایس ایچ او سٹی محسن علی بلوچ نے بتایا کہ یہ اقدامات ڈی پی او ضلع چمن عتیق الرحمن کی خصوصی ہدایات پر اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ شہر میں امن و امان کی قیام کو یقینی بنایا جائے اور کسی قسم کی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے ایس ایچ او نے کہا کہ شہر میں پولیس گشت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے آخری ایام اور عید تک سخت سیکیورٹی انتظامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ عوام کی جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ پولیس فورس کی جوان بھیس بدل کر مختلف علاقوں میں اپنے ڈیوٹیاں استقامت کے ساتھ انجام دے رہے ہیں لہٰذا تمام شرپسند اور تخریب کار عناصر اپنے مذموم عزائم اور مقاصد سے باز آجائیں اور شریفوں کی طرح حق حلال روزی کمائیں اور اور عزت سے اپنے زندگی جئیں ورنہ قانون کی گرفت سے کوئی بھی شخص بچ نہیں سکتاہے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3056/2026
کوہلو 13 مارچ۔ضلعی انتظامیہ کوہلو کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان راشن ریلیف پروگرام کے تحت مستحق افراد میں راشن کی منصفانہ اور منظم تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے ضلع بھر میں 7 مختلف پوائنٹس قائم کر دیئے گئے ہیں۔ ان پوائنٹس پر 14 مارچ بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے راشن کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گاضلعی انتظامیہ کے مطابق ہر پوائنٹ پر صرف متعلقہ یونین کونسل کے مستحق افراد کو ہی راشن فراہم کیا جائے گا، جبکہ کسی دوسرے یونین کونسل کے رہائشیوں کو وہاں راشن نہیں دیا جائے گا تاکہ تقسیم کے عمل میں شفافیت اور نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے۔ پوائنٹ نمبر 1 تحصیل آفس گرسنی میں یونین کونسل بالا ڈھاکہ، یونین کونسل گرسنی غربی اور شرقی کے مستحق افراد کو راشن فراہم کیا جائے گا پوائنٹ نمبر 2 لیویز تھانہ لاسے زئی میں یونین کونسل اوریانی، موضع ملکزئی اور لاسے زئی کے مستحقین میں راشن تقسیم کیا جائے گا پوائنٹ نمبر 3 گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول کوہلو جس میں میونسپل کمیٹی کوہلو، یونین کونسل شہید جہانگیر آباد اور یونین کونسل کرم خان شہر کے مستحق افراد کے لیے راشن تقسیم کیا جائے گا پوائنٹ نمبر 4 تمبو نزد ایف سی چیک پوسٹ میں یونین کونسل مست توکلی، یونین کونسل پڑہ، یونین کونسل کوٹے شہر اور یونین کونسل ماکوڑی کے مستحقین کو راشن فراہم کیا جائے گا پوائنٹ نمبر 5 ایف سی کیمپ فاضل چیل میں یونین کونسل رحمٰن آباد، یونین کونسل سفید، موضع جیونی اور بوڑ کے مستحق افراد کو راشن دیا جائے گا پوائنٹ نمبر 6 ایف سی کیمپ ماوند میں یونین کونسل ماوند، یونین کونسل نیلی، یونین کونسل تھدڑی، موضع کنل اور منجھرا کے مستحقین میں راشن تقسیم کیا جائے گا پوائنٹ نمبر 7 ٹلینگوخ میں یونین کونسل کاہان، یونین کونسل نساو، یونین کونسل جنتلی، یونین کونسل سوہریں کور، یونین کونسل مائی دربار، یونین کونسل پھنگوڑا، یونین کونسل شمینی، یونین کونسل میہی اور یونین کونسل تراتانی کے مستحق افراد کو راشن فراہم کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 3057/2026
تربت13مارچ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت اور پارلیمانی سیکرٹری برائے توانائی میر اصغر رند کے خصوصی فنڈز سے ناصر آباد میں لنک روڈ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اس اہم منصوبے کے تحت ناصر آباد کو تربت۔مند شاہراہِ کے ساتھ منسلک کیا جا رہا ہے، جس سے علاقے کے عوام کو آمدورفت میں نمایاں سہولت میسر آئے گی۔اس سڑک کی تعمیر سے نہ صرف سفر کا وقت کم ہوگا بلکہ تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔ قبل ازیں اہلِ علاقہ کو آمدورفت کے لیے مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، تاہم رابطہ سڑک کی تعمیر سے ان مسائل میں خاطر خواہ کمی آئے گی اور عوام کو بہتر سفری سہولت دستیاب ہوگی۔
اہلِ علاقہ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے توانائی میر اصغر رند کی جانب سے اس منصوبے کے آغاز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بنیادی سہولیات کی فراہمی سے نہ صرف عوام کو آسانی میسر آئے گی بلکہ علاقے میں ترقی کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔مقامی شہریوں، سماجی رہنماؤں اور نوجوانوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور میر اصغر رند کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی علاقے کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اسی طرح عملی اقدامات جاری رکھیں گے۔

خبرنامہ نمبر 3058/2026
استامحمد13مارچ۔اپنے لیے تو ہر کوئی جیتا ہے، مگر دوسروں کی مدد اور ان کی زندگی کو محفوظ بنانے کے لیے کام کرنے والے لوگ بہت کم نظر آتے ہیں ایسے ہی خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار افراد کی حوصلہ افزائی کے لیے آج ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں حالیہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور فرنٹ لائن ورکرز کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا تقریب کے موقع پر ڈپٹی کمشنر اوستہ محمد محمد رمضان پلال اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بہترین کارکردگی دکھانے والے عملے میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے اور ان کی محنت، لگن اور قومی خدمت کے جذبے کو سراہا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے فرنٹ لائن ورکرز کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے انہوں نے کہا کہ انہی کارکنوں کی انتھک محنت اور لگن کی بدولت ہر بچے تک پولیو ویکسین کی رسائی ممکن بنائی جا رہی ہے، جو ایک صحت مند اور محفوظ معاشرے کی ضمانت ہے۔تقریب میں ڈبلیو ایچ او، یونیسیف اور دیگر پارٹنر اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی مقررین نے پولیو مہم کی کامیابی میں باہمی تعاون اور ٹیم ورک کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فرنٹ لائن ورکرز کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا
اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ضلع اوستہ محمد کو پولیو فری بنانے کے لیے آئندہ بھی تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون اور مربوط حکمتِ عملی کے تحت بھرپور انداز میں اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے تاکہ ہر بچے کو پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ بنایا جا سکے۔
۔۔۔

خبرنامہ نمبر 3059/2026
گوادر13مارچ۔ ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں صحت کے شعبے کو درپیش مسائل اور ان کے مؤثر حل کے لیے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر یاسر طاہر، ایم ایس گوادر ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر حفیظ بلوچ، سی ای او جی ڈی اے ہسپتال ڈاکٹر عفان فائق زادہ، ایکسین بی اینڈ آر اکرم رحیم، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر صوبان بلوچ، عمانی گرانٹ ہسپتال پسنی کے ڈاکٹر حمید بلوچ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر فاروق بلوچ، پی پی ایچ آئی کے نمائندے صابر حیاتان، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ضلع میں ڈاکٹروں کی غیر حاضری کے مسئلے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے کرونک غیر حاضر ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ان کی تنخواہوں میں کٹوتی اور مسلسل غیر حاضری کی صورت میں سروس ٹرمینیشن کے احکامات جاری کیے۔
اجلاس میں آر ایچ سی جیوانی اور آر ایچ سی پسنی میں تعینات ڈاکٹروں کے رہائشی کوارٹرز کو درپیش مسائل پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا اور ان مسائل کے جلد حل کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دی گئیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر یاسر طاہر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں اس وقت 16 لیڈی میڈیکل آفیسرز کی آسامیاں خالی ہیں، جنہیں پر کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو آگاہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں محکمہ صحت کی گاڑیوں کی مرمت اور انہیں فعال بنانے کے حوالے سے بھی امور زیر بحث آئے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے مزید بتایا کہ پسنی ہسپتال میں جلد سی بی سی مشین نصب کی جائے گی تاکہ مریضوں کو مقامی سطح پر تشخیصی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہسپتال اور گوادر ٹیچنگ ہسپتال میں ادویات کی دستیابی اور خریداری کے طریقۂ کار پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر جی ڈی اے ہسپتال میں سکیورٹی کی صورتحال کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اضافی پولیس نفری کی تعیناتی سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ضلع میں صحت کی سہولیات کی بہتری کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو معیاری طبی سہولیات میسر آ سکیں۔
۔۔۔

خبرنامہ نمبر 3060/2026
استامحمد13مارچ۔ انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیوایریڈیکیشن کمیٹی (DPEC) کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر اُستامحمد محمد رمضان پلال کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اُستامحمد نے بطور چیئرمین شرکت کی اجلاس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال، IDIMS فوکل پرسن، CCO کمیونیکیشن نیٹ ورک یونیسف، TPO ڈبلیو ایچ او، DEOC فوکل پرسن، TSA ڈبلیو ایچ او، سکیورٹی فوکل پرسن اُستامحمد سمیت متعلقہ محکموں کے سربراہان اور مختلف غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کے نمائندگان نے شرکت کی اجلاس کے دوران آئندہ پولیو مہم کے مؤثر انعقاد کے لیے جامع منصوبہ بندی، ٹیموں کی کارکردگی، مانیٹرنگ کے نظام، سکیورٹی انتظامات اور دور دراز علاقوں میں بچوں تک مکمل رسائی کو یقینی بنانے کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے متعلقہ حکام نے بتایا کہ پولیو مہم کے دوران ٹیموں کی بروقت تعیناتی، ٹرانزٹ پوائنٹس کی فعالیت، ہائی رسک یونین کونسلز کی خصوصی نگرانی اور ڈیٹا کی بروقت رپورٹنگ کو یقینی بنایا جائے گا۔اجلاس میں گزشتہ پولیو مہم کے دوران سامنے آنے والی خامیوں اور کمزوریوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ان مسائل کو فوری طور پر دور کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اور فیلڈ میں کام کرنے والی ٹیموں کی مؤثر نگرانی کی جائے تاکہ کوئی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے ڈپٹی کمشنر اُستامحمد محمد رمضان پلال نے اس موقع پر واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے حکومت پاکستان اور صوبائی حکومت کی جانب سے جاری اقدامات کو کامیاب بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے بھرپور تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ پولیو مہم کے دوران ہر گھر تک رسائی حاصل کرنا اور پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہےانہوں نے مزید ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور شراکت دار تنظیمیں باہمی رابطہ اور مؤثر حکمت عملی کے تحت اپنی ذمہ داریاں انجام دیں تاکہ پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے اور بچوں کو اس موذی مرض سے محفوظ بنایا جا سکے۔
۔۔۔

خبرنامہ نمبر 3061/2027
گوادر13مارچ۔ ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی زیر صدارت ضلع میں آئندہ انسدادِ پولیو مہم (نیشنل امیونائزیشن ڈیز – NID اپریل) کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کوآرڈینیشن کمیٹی (DEPEC) کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر یاسر طاہر، ایم ایس ٹیچنگ اسپتال ڈاکٹر حفیظ بلوچ، سی ای او جی ڈی اے ہسپتال ڈاکٹر عفان فائق زادہ، عمانی گرانٹ ہسپتال کے ڈاکٹر حمید بلوچ، مختلف لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر یاسر طاہر نے گزشتہ انسدادِ پولیو مہم کی تفصیلی جائزہ رپورٹ پیش کی، جس میں مہم کے دوران حاصل ہونے والی کامیابیوں کے ساتھ ساتھ موجودہ چیلنجز اور خامیوں (گیپس) کی نشاندہی بھی کی گئی تاکہ آئندہ مہم کو مزید مؤثر اور منظم بنایا جا سکے۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ ضلع گوادر میں انسدادِ پولیو مہم 13 اپریل سے شروع ہو کر 16 اپریل تک جاری رہے گی، جس کے دوران پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔
ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو جیسے موذی مرض کا مکمل خاتمہ قومی ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو مربوط حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مہم کے دوران مائیکرو پلاننگ، فیلڈ مانیٹرنگ، ٹیموں کی حاضری، اور مشکل و دور دراز علاقوں تک رسائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو وائرس کے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔اجلاس میں آپریشنل گیپس کے خاتمے، زیرو ڈوز بچوں کی مکمل کوریج، سیکیورٹی انتظامات، مائیکرو پلاننگ، ٹیموں کی مؤثر نگرانی اور کمیونٹی موبلائزیشن سے متعلق امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر والدین، مقامی عمائدین، علماء کرام اور معاشرے کے دیگر بااثر افراد کے تعاون کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا تاکہ مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ باہمی رابطے اور بھرپور تعاون کے ذریعے انسدادِ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کریں، تاکہ ضلع گوادر کو پولیو فری بنانے کے قومی ہدف کے حصول میں اپنا کردار ادا کیا جا سکے۔
۔۔۔

خبرنامہ نمبر 3062/2026
دکی13مارچ۔ ڈپٹی کمشنر دکی محمد نعیم خان کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی (DHC) کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بہادر خان لونی ، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر نصیب اللہ، ڈی ایم پی پی ایچ آئی قاہر خان درانی، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر عبدالباقی ، NSTOP ڈاکٹر عبد الحمید ، ایم اینڈ ای آفیسر ای پی آئی پیرمحمد ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ٹی بی پروگرام اختر محمد اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع بھر کے صحت کے مراکز اور جاری صحت کے پروگرامز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز (DHQ) ہسپتال، RHCs اورBHUs کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور میڈیکل آفیسرز اور عملے کی حاضری، فیلڈ وزٹ رپورٹس اور دیگر انتظامی امور پر سخت مانیٹرنگ کی ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں ملیریا، ٹی بی، اور EPI جیسے اہم ہیلتھ پروگرامز کی پیشرفت کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا۔ انہوں نے عملے کی فرائض میں غفلت یا غیر ذمہ داری کی صورت میں فوری تادیبی کارروائی کی ہدایات دہرائیں، تاکہ عوام کو بروقت اور معیاری صحت کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔اجلاس میں متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے اپنی رپورٹ پیش کی، جس میں صحت مراکز میں سہولیات، ویکسین کی دستیابی، فیلڈ وزٹس اور مریضوں کی دیکھ بھال کے معیار کا تفصیلی جائزہ شامل تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے عملے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور عوام کو معیاری خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات پر زور دیا۔
۔۔۔

خبرنامہ نمبر3063/2026
گوادر: ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی زیر صدارت ضلع میں آئندہ انسدادِ پولیو مہم (نیشنل امیونائزیشن ڈیز – NID اپریل) کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کوآرڈینیشن کمیٹی (DEPEC) کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر یاسر طاہر، ایم ایس ٹیچنگ اسپتال ڈاکٹر حفیظ بلوچ، سی ای او جی ڈی اے ہسپتال ڈاکٹر عفان فائق زادہ، عمانی گرانٹ ہسپتال کے ڈاکٹر حمید بلوچ، مختلف لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر یاسر طاہر نے گزشتہ انسدادِ پولیو مہم کی تفصیلی جائزہ رپورٹ پیش کی، جس میں مہم کے دوران حاصل ہونے والی کامیابیوں کے ساتھ ساتھ موجودہ چیلنجز اور خامیوں (گیپس) کی نشاندہی بھی کی گئی تاکہ آئندہ مہم کو مزید موثر اور منظم بنایا جا سکے۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ ضلع گوادر میں انسدادِ پولیو مہم 13 اپریل سے شروع ہو کر 16 اپریل تک جاری رہے گی، جس کے دوران پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو وائرس سے بچاو¿ کے قطرے پلائیں گی۔ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو جیسے موذی مرض کا مکمل خاتمہ قومی ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو مربوط حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مہم کے دوران مائیکرو پلاننگ، فیلڈ مانیٹرنگ، ٹیموں کی حاضری، اور مشکل و دور دراز علاقوں تک رسائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو وائرس کے بچاو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔اجلاس میں آپریشنل گیپس کے خاتمے، زیرو ڈوز بچوں کی مکمل کوریج، سیکیورٹی انتظامات، مائیکرو پلاننگ، ٹیموں کی موثر نگرانی اور کمیونٹی موبلائزیشن سے متعلق امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر والدین، مقامی عمائدین، علماءکرام اور معاشرے کے دیگر بااثر افراد کے تعاون کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا تاکہ مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ باہمی رابطے اور بھرپور تعاون کے ذریعے انسدادِ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں موثر انداز میں ادا کریں، تاکہ ضلع گوادر کو پولیو فری بنانے کے قومی ہدف کے حصول میں اپنا کردار ادا کیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر3064/2026
کوئٹہ 13مارچ۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی قیادت میں “کلین اینڈ گرین کوئٹہ انیشیٹو 2026” کے تحت شہر میں شجرکاری مہم زور و شور سے جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے دارالفلاح یتیم خانہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شجرکاری مہم کے دوران درخت لگائے۔ اس موقع پر روٹری کلب کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے دارالفلاح میں مقیم یتیم بچوں سے ملاقات کی، ان کے ساتھ وقت گزارا اور بچوں کے نام سے یادگاری درخت بھی لگائے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے بچوں کے ساتھ افطاری بھی کی۔ اس موقع پر روٹری کلب کی جانب سے شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودے بطور تحفہ پیش کیے گئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے کہا کہ کوئٹہ ہم سب کا مشترکہ گھر ہے اور اس کی خوبصورتی کو بحال اور نکھارنے کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کلین اینڈ گرین کوئٹہ مہم کو باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے اور اب تک شہر کے مختلف علاقوں میں 1500 سے زائد درخت لگائے جا چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شجرکاری مہم کے دوران علمدار روڈ، سیٹلائٹ ٹاون، پشتون آباد، کاسی روڈ اور دیگر علاقوں میں بھی پودے لگائے جا رہے ہیں۔ روٹری کلب اس مہم میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بلا معاوضہ (فری آف کاسٹ) تعاون کر رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے باقاعدہ طور پر ایک فارم مرتب کیا گیا ہے تاکہ شہری اس مہم میں شامل ہو کر درخت حاصل کریں اور اپنے گھروں و محلوں میں لگائیں۔ انہوں نے مخیر حضرات اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی مکمل حمایت اور تعاون سے کوئٹہ کی خوبصورتی کو بحال کیا جائے گا اور شہر کو سرسبز و شاداب بنایا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 3065/2026
لورالائی13مارچ ۔ 23ویں رمضان المبارک کے بابرکت موقع پر پولیس تھانہ شہید محمد اشرف ترین (سٹی) لورالائی میں افطاری کا اہتمام کیا گیا، جس میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔افطاری پروگرام میں ایس ایس پی لورالائی ڈاکٹر فہد احمد (پی ایس پی)، زونل کمانڈنٹ بی سی لورالائی زون جہانگیر شاہ، ایس ڈی پی او کریم مندوخیل، ڈی ایس پی سردار لطیف جوگیزئی، ونگ کمانڈر بی سی ضمن امین، آر او سی ٹی ڈی سید ناصر شاہ، ایس ایچ او سی ٹی ڈی نعیم موسٰخیل، ایس ایچ او پولیس تھانہ شہید محمد اشرف ترین سٹی لورالائی محمد شریف موسٰخیل، ایس ایچ او صدر محمد اکرم حمزازئی، سپرنٹنڈنٹ امیرجان جمالدینی سمیت دیگر پولیس افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔اس موقع پر افسران اور اہلکاروں نے مل بیٹھ کر روزہ افطار کیا اور ملک و قوم کی سلامتی، امن و استحکام اور بلوچستان میں پائیدار امن کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ افطاری کے بعد شرکاءنے باہمی گفتگو کرتے ہوئے پیشہ ورانہ امور، سیکیورٹی صورتحال اور عوام کی خدمت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ایس ایس پی لورالائی ڈاکٹر فہد احمد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں اتحاد، بھائی چارے اور خدمت خلق کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس عوام کے جان و مال کےتحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے اور لورالائی میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افسران اور اہلکار اپنی ذمہ داریاں ایمانداری اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ ادا کریں تاکہ عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہو۔ اس موقع پر افسران نے باہمی ہم آہنگی اور ٹیم ورک کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔افطاری کا اہتمام ایس ایچ او تھانہ شہید محمداشرف ترین سٹی محمد شریف موسیٰ خیل نے کیا تھا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر3066/2026
کوئٹہ 13مارچ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق رمضان ریلیف پیکج کو ہر مستحق خاندان کی دہلیز تک پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔اسی سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے آج شہر کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 580 مستحق خاندانوں میں رمضان ریلیف پیکج (راشن) تقسیم کیا۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کچلاک احسام الدین کاکڑ نے کچلاک میں 130 خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔اس کے علاوہ زرغون ہال میں بھی 150 خاندانوں میں رمضان ریلیف پیکج فراہم کیا۔جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سریاب نے کرانی روڈ پر 100 خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔اوراسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے سرکی روڈ اسماعیل کالونی میں 100 خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔جبکہ اسپیشل مجسٹریٹ عزت اللہ نے ہیپلر آئی اسکول، سریاب روڈ میں 100 خاندانوں میں رمضان ریلیف پیکج تقسیم کیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق رمضان المبارک کے دوران مستحق اور نادار خاندانوں کی مدد کے لیے یہ سلسلہ جاری رہے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند افراد کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3067/2026
چمن 13مارچ۔ہیلتھ کارڈ سروسز کی بحالی کے حوالے سےٹیچنگ ہسپتال چمن میں ایک اہم ڈیپارٹمنٹل اجلاس منعقد کیا گیا ۔جس میں ہسپتال کے تمام متعلقہ شعبہ جات کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران مختلف شعبوں میں استعمال ہونے والی ادویات اور طبی اشیاءکی کنزمپشن رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور آئندہ ضروریات کا تخمینہ بھی لگایا گیا تاکہ سروسز کو موثر انداز میں دوبارہ فعال کیا جا سکے۔اجلاس میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ ہیلتھ کارڈ سروسز کی جلد بحالی کے لیے تمام ضروری انتظامی اور عملی اقدامات مکمل کیے جائیں گے تاکہ چمن اور گردونواح کے عوام کو علاج معالجے کی سہولت میسر آ سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر3068/2026
زیارت، 13 مارچ ۔ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی نے 23 مارچ یومِ پاکستان کو شاندار انداز میں منانے کے سلسلے میں قائداعظم ریزیڈنسی کا دورہ کیا۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر زیارت سجادالرحمان کوڑوبھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے خاص طور پر گارڈ آف آنر کے لیے باقاعدہ ریہرسل کرنے اور دیگر تیاریوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے ہم شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں ایک آزاد اور خودمختار وطن پاکستان دیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *