13th-January-2026

خبرنامہ نمبر282/2026
تربت: 13 جنوری ۔ صوبائی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات، ظہور احمد بلیدی نے منگل کے روز شہید ذاکر بلوچ ڈگری کالج ہوشاب کا دورہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد حنیف کبزئی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کیچ امجد شہزاد، ڈویڑنل مانیٹرنگ آفیسر کالجز مکران برکت اسماعیل، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کیچ ڈاکٹر عبدالروف بلوچ کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان اور سیکیورٹی اہلکار بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔اس موقع پر پرنسپل شہید ذاکر بلوچ ڈگری کالج ہوشاب راشد بلوچ نے کالج پہنچنے پر صوبائی وزیر ظہور احمد بلیدی کا پرتپاک استقبال کیا ۔دورے کے دوران صوبائی وزیر نے کالج کے طلبہ و طالبات سے ایک انٹرایکٹو سیشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذاکر بلوچ ڈگری کالج ہوشاب بلوچستان کے نمایاں اور فعال تعلیمی اداروں میں شامل ہے، جہاں طلبہ و طالبات کو یکساں اور معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہوشاب جیسے پسماندہ علاقے میں نوجوانوں کا شوق اور لگن سے تعلیم حاصل کرنا خوش آئند امر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہید ذاکر بلوچ ڈگری کالج ہوشاب ان کے دل کے قریب ہے کیونکہ اس کی بنیاد رکھنے میں انہوں نے 2008ءمیں اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہاں کے طلبہ و طالبات محنت اور لگن سے صوبے اور ملک کے اعلیٰ میڈیکل اور انجینئرنگ اداروں میں کامیابی حاصل کر کے اپنے علاقے کا نام روشن کریں گے۔صوبائی وزیر نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں سوشل میڈیا کے ذریعے ملک کے خلاف منفی پروپیگنڈا پھیلانے کی کوششیں کی جاتی ہیں، جن سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ طلبہ و طالبات اس طرح کے منفی اثرات سے خود کو محفوظ رکھتے ہوئے اپنی تعلیم پر پوری توجہ مرکوز کریں گے۔آخر میں صوبائی وزیر نے طلبہ و طالبات کے مسائل اور شکایات کو بغور سنا اور ان کے حل کے لیے مو¿ثر اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر283/2026
موسی خیل 13جنوری ۔ موسیٰ خیل پولیس منشیات کے خلاف آہنی دیوار منشیات جیسی لعنت ہماری نوجوان نسل، ہمارے گھروں اور ہمارے مستقبل کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے، مگر موسیٰ خیل پولیس اس ناسور کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے۔ڈی آئی جی پولیس لورالائی رینج جنید احمد شیخ کے سخت اور واضح احکامات، اور ایس پی موسیٰ خیل کلیم اللہ کاکڑ کی جرات مندانہ قیادت میں ضلع موسیٰ خیل پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرکے تھانہ صدر موسیٰ خیل کے بہادر، فرض شناس اور نڈر ایس ایچ او انسپکٹر نشاط انور کھتران نے اپنی اسپیشل ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر جانفشانی سے مختلف مقامات پہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشوں کریم ولد فیض محمد کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 10 کلو گرام چرس برآمد کی اور دوسرے ملزم خان ولد نعمان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 260 گرام چرس 70 گرام افیون برآمد کرکے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے اور مزید تفتیش جاری ہے اس موقع پہ ایس پی موسی’ خیل کلیم اللہ کاکڑ نے کہا کہ یہ صرف ایک گرفتاری نہیں، بلکہ ان ماں باپ کے خوابوں کا تحفظ ہے جن کے بچے منشیات کی اندھی گلی میں دھکیلے جا رہے تھے۔ یہ کارروائی ان نوجوانوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے جنہیں تباہی کے راستے پر ڈالنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔منشیات کے اس مکروہ کاروبار سے جڑے ہر کردار کو بے نقاب کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گامنشیات فروشوں کے لیے موسیٰ خیل کی زمین تنگ کر دی گئی ہے۔ نوجوانوں کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کے لیے یہاں کوئی جگہ نہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر284/2026
گوادر13جنوری ۔ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی مرشد دشتی نے ضلع گوادر کے مختلف بنیادی مراکز صحت کا مانیٹرنگ دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بی ایچ یو نوگوڈو، بی ایچ یو ڈگارو اور بی ایچ یو چِب ریکانی کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈسٹرکٹ منیجر نے طبی و معاون عملے کی حاضری چیک کی، او پی ڈی رجسٹر کا معائنہ کیا اور بنیادی مراکز صحت میں رکھے گئے دیگر اہم ریکارڈز کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی کی صورتحال اور مجموعی نظم و نسق پر بھی توجہ دی۔مرشد دشتی نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ وہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں، ریکارڈ کی بروقت تکمیل رکھیں اور عوام کو معیاری و بہتر صحت سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا sکہ پی پی ایچ آئی کے تحت تمام بنیادی مراکز صحت کی باقاعدہ مانیٹرنگ جاری رکھی جائے گی تاکہ عوام کو بہتر اور موثر طبی سہولیات میسر آ سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video