News

13th-August-2025

خبرنامہ نمبر5501/2025
کوئٹہ 13 اگست ۔ بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے 78 ویں یوم آزادی ( معرکہ حق )کے موقع پر اپنے پیغام میں پاکستانی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا ملک ہے اور عوام کی جان ہے، پاکستان کی سالمیت، خود مختاری اور استحکام ہماری بقاءکی ضمانت ہے، میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ ملک کے اندر آئین، قانون، مساوات اور فراہمی انصاف جمہوریت کی اصل روح ہے لہذا اس مبارک دن کے موقع پر ہمیں اس عزم کی تجدید کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم اس ملک کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے اپنا سب کچھ قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے، صوبائی وزیر نے کہا کہ آج ہمیں اندرون ملک اور بیرونی دشمنوں سے خطرات لاحق ہیں لہذٰا جو قوتیں پاکستان کی وحدت اور سالمیت کے خلاف سازشیں کر رہی ہیں ہمیں یک جان ہوکر ان تمام دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینا ہوگا جو خدانخوستہ پاکستان کی تباہی چاہتے ہیں، میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ پاکستان کی دفاع افواج پاکستان کے مضبوط ہاتھوں میں ہے جو دشمن کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارا عزم پاکستان کی دفاعی قوت کو مضبوط اور ناقابل تسخیر بنانا ہے تاکہ بین الاقوامی دشمنوں کا مقابلہ کیا جا سکے، انہوں نے کہا کہ آزادی اللہ پاک کی عطائ کردہ نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت ہے ہم آزادی کی اہمیت اور افادیت ان محکوم قوموں سے پوچھیں جو غلامی کی زنجیروں میں جھکڑے ہوئے آزاد سانسوں کو ترستے ہیں، میر محمد صادق نے کہا کہ اس ملک کی آزادی کے لیے ہمارے آباو اجداد نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا لہذا بحیثیت قوم ہم سب کی مشترکہ ذمہ داریوں میں شامل ہے کہ ہم اندرونی اور بیرونی خطرہ سے نمٹنے کے لیے باہمی اتفاق و اتحاد کے ذریعے سازشوں کا مقابلہ کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5502/2025
کوئٹہ 13 اگست۔ صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمن ملا خیل نے 78 واں یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ یوم ازادی محض ایک جشن نہیں بلکی تجدید عہد وفا ہے جو ہمیں اپنے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو انہوں نے آزاد خدائے مملکیت کی شکل میں ہمیں دلایا صوبائی مشیر نسیم الرحمان ملاخیل نے کہا کہ وہ اس دن کی مناسبت سےبلوچستان سمیت پوری پاکستانی قوم کو یومِ آزادی کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ 14 اگست ہمارے اس خواب کی تعبیر ہے جو قائداعظم محمد علی جناح? اور ہمارے اسلاف نے قربانیوں، جدوجہد اور ایمان کی قوت سے پورا کیا۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ آزادی کی حفاظت اسی وقت ممکن ہے جب ہم متحد ہو کر اپنے وطن کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کریں۔بلوچستان ہمارے وطن کا قدرتی حسن اور وسائل سے مالا مال دل ہے۔ یہاں کے پہاڑ، ساحل، صحرا، معدنی خزانے اور زرخیز زمینیں نہ صرف پاکستان کی معیشت کا سہارا ہیں بلکہ یہ ہماری آنے والی نسلوں کا سرمایہ بھی ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی کے اس دور میں، ہمارا فرض ہے کہ ہم بلوچستان کے قدرتی ماحول اور وسائل کو محفوظ بنائیں تاکہ یہ روشنی، خوشحالی اور سرسبزی کی علامت بنے۔حال ہی میں “معرکہ حق” میں پاکستان نے دشمن کو ایک بار پھر واضح پیغام دیا کہ یہ قوم اپنی آزادی اور وقار کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔ پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کی شاندار حکمت عملی اور قربانیوں کے نتیجے میں حاصل ہونے والی یہ فتح ہماری قومی یکجہتی اور ایمان کی زندہ مثال ہے۔میں تمام اہلِ بلوچستان اور پاکستانی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ اس یومِ آزادی پر ہم یہ عہد کریں کہ ہم اپنے صوبے اور ملک کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک، سرسبز و شاداب اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، اور ہر میدان میں اپنے وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں گے۔اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے بلوچستان اور پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی سے نوازے اور ہماری قربانیوں کو شرفِ قبولیت بخشے۔ آمین۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5503/2025
کوئٹہ، 13 اگست: سیکرٹری توانائی بلوچستان داود بازئی نے بدھ کو بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے دفتر کا دورہ کیا اور وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں 10 اگست کو کراچی میں ہونے والی بلوچستان گرین انرجی اینڈ انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کانفرنس کی تیاریوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل توانائی آغا حسن اور دیگر حکام بھی موجود تھے،بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کی جانب سے سیکرٹری توانائی کو کانفرنس کے ایجنڈے، متوقع شرکا اور صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع پر مبنی منصوبہ بندی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا کہ یہ کانفرنس صرف ایک ایونٹ نہیں بلکہ ایک موقع ہے کہ ہم دنیا کو یہ بتا سکیں کہ بلوچستان صرف معدنی وسائل تک محدود نہیں بلکہ توانائی، صنعت، زراعت، اور سیاحت میں بھی سرمایہ کاری کا مرکز بن سکتا ہے،انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صوبے میں سرمایہ کاری نہ صرف کاروباری مواقع فراہم کرے گی بلکہ مقامی لوگوں کے لیے روزگار، ہنرمندی، اور جدید ٹیکنالوجی تک رسائی کا ذریعہ بھی بنے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی وڑنری قیادت میں بلوچستان کو انرجی کوریڈور بناناہم سب کا مشن ہے اس کیلئے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ بی بی او آئی ٹی اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ کانفرنس میں پیش کیے جانے والے منصوبے بین الاقوامی معیارات کے مطابق ہوں تاکہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے اور عملی اقدامات کی راہ ہموار ہو۔سیکرٹری توانائی داود بازئی نے بورڈ کی جانب سے کی جانے والی تیاریوں کو سراہا اور کہا کہ حکومت بلوچستان صوبے کی قابلِ تجدید توانائی کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے پرعزم ہے، تاکہ ترقی اور عوامی خوشحالی کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Quetta, August 13 – Balochistan’s Secretary of Energy, Dawood Bazai, visited the office of the Balochistan Board of Investment and Trade (BBoIT) on Wednesday and met with Vice Chairman Bilal Khan Kakar.The meeting included detailed discussions on preparations for the upcoming Balochistan Green Energy and Industrial Development Conference scheduled to be held in Karachi later this month. Director General Energy Mr. Agha hassan and other officials were also present on the occasion.Officials from the BBI&T briefed the Secretary of Energy on the conference agenda, expected participants, and plans highlighting investment opportunities in the province.On the occasion, Vice Chairman Bilal Khan Kakar stated that the conference is not just an event but an opportunity to show the world that Balochistan is not limited to mineral resources alone—it can also become a hub for investment in energy, industry, agriculture, and tourism.He emphasized that investment in the province would not only create business opportunities but also provide employment, skills development, and access to modern technology for local communities.He further said that under the visionary leadership of Chief Minister Mir Sarfraz Bugti, turning Balochistan into an energy corridor is a shared mission, and efforts are underway to attract both domestic and foreign investors.Kakar noted that BBoIT is ensuring that the projects to be presented at the conference meet international standards to boost investor confidence and pave the way for concrete action.Secretary of Energy Dawood Bazai praised the preparations by the Board and affirmed that the Government of Balochistan is committed to harnessing the province’s renewable energy potential to achieve the goals of development and public prosperity.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5504/2025
کوئٹہ13اگست ۔ دفتر صوبائی محتسب بلوچستان صوبائی محتسب بلوچستان کو سائل محمد نسیم کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر قلعہ سیف اللہ کے خلاف دائر کی گئی شکایت کا ازالہ کر دیا گیا۔ محمد نسیم نے معلم القرآن (B-14) کے عہدے کے لیے کنٹریکٹ کی بنیاد پر درخواست دی تھی لیکن انتخابی عمل میں بے ضابطگیوں کی شکایت کی تھی۔ مکمل جانچ پڑتال کے بعد، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے ایک میٹنگ بلائی،
جس کے بعد ڈی آر سی نے نسیم کے حق میں فیصلہ دیا۔ نتیجتاً، نسیم نے فراہم کردہ مدد کے لیے صوبائی محتسب کے دفتر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنا مقدمہ واپس لینے کی درخواست کی۔ شکایت کو واپس لے لیا گیا ہے، اس کے مطابق فریقین کو مطلع کیا گیا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5506/2025
دکی۔13, اگست ۔ مسلم لیگ ن کے سنئیر رہنما ایم۔این۔اے سردار محمد یعقوب خان ناصر کے فنڈز سے دکی شہر کے تمام مساجد کے لیے سولر سسٹم کا افتتاح کر دیا گیا۔اس سلسلے میں انکے فرزند سردارزادہ ایوب خان ناصر کے قیادت میں باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا گیا۔پہلے مرحلے میں ناصر آباد ٹو سے لے کر کلی مولوی عبدللہ خروٹی تک جتنے مساجد ہیں ان تمام میں سولر سسٹم نصب کر دیا جائے گا۔جبکہ اس کے بعد پھر دوسرے مرحلے میں سلیزی کلی بلوچان سے لے کر کلی کاروٹی تک کے تمام مساجد میں بھی سولر سسٹم نصب کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ فلحال یہ سولر سسٹم صرف مساجد کیلئے لگائے جائینگے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5507/2025
کوئٹہ۔ 13 اگست 78 ویں جشن یومِ آزادی کے حوالے سے عدالت عالیہ بلوچستان میں روایتی پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوگی،چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان روزی خان بڑیچ پرچم کشائی کریں گے۔تقریب میں عدالت عالیہ بلوچستان کے ججز، افسر اور سٹاف ممبران بھی شرکت کریں گے،پرچم کشائی کی تقریب 14 اگست بروز جمعرات بوقت صبح 9 بجے عدالت عالیہ بلوچستان کے مرکزی سبزہ زار میں منعقد ہوگی۔چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان روزی خان بڑیچ اس موقع پر خطاب بھی کریں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5508/2025
زیارت 13اگست ۔ ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاءاللہ درانی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سردار محمدحنیف کاکڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایف سی میجر عرفان، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی نثار احمد تریں،ڈسٹرکٹ افسر ایجوکیشن عبدالمالک تاج،ایکسین پی ایچ ای چاکر خان، ایس ڈی او مواصلات و تعمیرات صغیر احمد، ایس ڈی او ایر یگیشن عبدالقادر دمڑنے شرکت کی اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو ضلع زیارت میں ترقیاتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اجلاس سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سردار حنیف الرحمن کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں کو بروقت اور معیار کے مطابق مکمل کیا جائے، ترقیاتی کاموں میں ناقص مٹیریل کو برداشت نہیں کریں گے ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے عوام مستفید ہونگے اور علاقے میں ترقی ہوگی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5509/2025
زیارت 13اگست 14۔ اگست کی یوم آزادی کی تقریب ماڈل سکول زیارت میں پرنسپل ماڈل سکول زیارت حبیب عالم پانیزئی کی صدارت میں منعقد ہواتقریب میں سکول کے سینکڑوں طلباء والدین اور اساتذہ کے علاو¿ہ سول سوسائیٹی کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب میں طلباء نے ملی نغمے تقاریر نعت اور ٹیبلو پیش کئے سکول اساتذہ نے تقریب سے خطاب بھی کئے سکول میں پی ٹی شو اور ملی ترانہ بھی پیش کیا تقریب سے پرنسپل حبیب عالم پانیزئی نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ یوم آذادی ہم اس دن کی مناسبت سے کہتے ہیں کہ ھم نے غلامی کی زنجیروں سے آذادی حاصل کی ہیں ھم آذاد فضاء میں سکون کی زندگی گزارنے ہیں سرور خان سارنگزئی نے کہا کہ ھمیں چائیے ملک کی آزادی کی قدر کریں آذادی بڑی نعمت ہیں آذادی سے ھم نے ترقی کے منازل طے کئے ہیں تقریب کے اختیام پر سکول پرنسپل حبیب عالم پانیزئی وائس پرنسپل سرور خان سارنگزئی عبدالغفور حافظ دوست محمد اور دیگر اساتذہ نے طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر5510/2025
کوئٹہ 13اگست ۔ صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران نے 14 اگست یومِ آزادی کے موقع پر پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان لاکھوں قربانیوں کا ثمر ہے۔ ہمیں آزادی کی قدر کرنی چاہیے اور اتحاد، قربانی اور محنت کو اپنا شعار بنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 14 اگست کا دن ہمیں اپنے اسلاف کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے اور اس عہد کی تجدید کرتا ہے کہ ہم وطنِ عزیز کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔بلوچستان کے حالات پر بات کرتے ہوئے سردار عبدالرحمن کھتیران نے کہا کہ صوبے میں شرپسند عناصر ترقی اور امن کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر عوام اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں سے یہ عناصر کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر بلوچستان میں امن و خوشحالی کے سفر کو آگے بڑھانا ہے اور شرپسندوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہےانہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ علم، کردار اور محنت سے ملک کا نام روشن کریں اور قومی یکجہتی کو مضبوط بنائیں، کیونکہ پاکستان ہم سب کا گھر ہے اور اس کی حفاظت ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5511/2025
کوئٹہ، 13 اگست ۔ مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ بلوچستان ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے یومِ معرکہ حق اور جشنِ آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 14 اگست صرف ایک تاریخی دن نہیں بلکہ قربانی، اتحاد اور جدوجہد کی لازوال داستان کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیامِ پاکستان ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا نتیجہ ہے جنہوں نے آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ آج ہمیں اس عہد کی تجدید کرنا ہوگی کہ ہم وطنِ عزیز کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ یومِ معرکہ حق ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ حق کی راہ میں ڈٹ جانا اور باطل کے سامنے نہ جھکنا ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔ خواتین کی شمولیت کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، اس لیے ضروری ہے کہ ہم اپنی بیٹیوں اور بہنوں کو تعلیم، روزگار اور قیادت کے مواقع فراہم کریں تاکہ پاکستان کا ہر فرد ملک کی ترقی میں برابر کا شریک ہو۔انہوں نے کہا کہ آزادی کی حقیقی روح اس وقت مکمل ہوگی جب ہم عدم برداشت، کرپشن اور پسماندگی کا خاتمہ کرکے ایک خوشحال اور پرامن پاکستان کی تعمیر میں یکجا ہوں۔ یہ دن ہمیں اس عزم کے ساتھ منانا چاہیے کہ ہم آنے والی نسلوں کے لیے ایک مضبوط، پرامن اور خوشحال پاکستان چھوڑیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5512/2025
گوادر13اگست ۔ سیکریٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ، ہاشم غلزئی نے آج ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی، معین رحمنٰ خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں گوادر شہر میں پانی کی فراہمی، موجودہ مسائل، ان کے پائیدار حل اور حکومتی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے گزشتہ روز دورہ گوادر کے موقع پر پانی کی سپلائی کی ذمہ داری پی ایچ ای سے جی ڈی اے کو منتقل کرنے کے اعلان کے بعد، اس فیصلے پر عمل درآمد اور اسے باضابطہ بنانے کے امور بھی زیر بحث آئے۔ اس بات پر اتفاق کیا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی اولین ترجیح ہے، خواہ یہ ذمہ داری جی ڈی اے ادا کرے یا پی ایچ ای، دونوں ادارے مل کر اس عمل کو آگے بڑھائیں گے تاکہ شہریوں کو ان کے بنیادی حق صاف پانی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔سیکریٹری پی ایچ ای نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی سطح پر مسلسل اجلاس اور مشاورت جاری ہے اور امید ہے کہ آئندہ چند دنوں میں عوام کو اس کے مثبت نتائج ملنا شروع ہو جائیں گے۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں پانی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے دونوں ادارے مشترکہ حکمتِ عملی اپنائیں گے، چاہے وہ مین لائن میں پانی کی سپلائی کا معاملہ ہو یا اینڈ یوزر تک فراہمی کا، تمام مراحل کو باقاعدہ اور منظم انداز میں عملدرآمد کیا جائے گا۔سیکرٹری پی ایچ ای کو آگاہ کیا گیا کہ گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے شادی کور سے چھاوڑ ڈگار تک پانی کی پائپ لائن کو فوری طور پر فعال کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کر دیا ہے، جو آئندہ چند دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔ اس وقت تک تقریباً 32 کلومیٹر حصے کی ٹیسٹنگ مکمل ہو چکی ہے جبکہ باقی ماندہ کام تیزی سے جاری ہے۔ چونکہ یہ لائن گزشتہ کافی عرصہ سے غیر فعال رہی ہے، اس لیے متعدد مقامات پر واش آوٹ اور ایئر والو بھی چوری ہو چکے ہیں، جن کی ازسرِ نو تنصیب میں بحالی کے کام کا دورانیہ اور لاگت میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل، سیکریٹری پی ایچ ای نے ایئرپورٹ واٹر اسٹیشن کا دورہ کیا اور وہاں پانی کی سپلائی سسٹم، واٹر اسٹوریج، شہر میں تقسیم کار کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں، انہوں نے ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے اور چیئرمین جی پی اے نور الحق بلوچ کے ہمراہ جی پی اے واٹر ڈی سیلی نیشن پلانٹ کا معائنہ بھی کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5513/2025
کوئٹہ 13 اگست ۔کوئٹہ 13 اگست ۔ چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جسٹس روزی خان بڑیچ اورجسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے خیر محمد کا صوبے میں انٹرنیٹ سروسز کی بندش سے متعلق دائر ائینی درخواست بنام پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی و دیگر کی سماعت کی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس روزی خان بڑیچ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار ذاتی طور پر موجود ہے اور دوسری باتوں کے ساتھ یہ دعویٰ کرتا ہے کہ وہ چیئرمین، کنزیومر سول سوسائٹی آف بلوچستان ہے۔ آج کل موبائل کا استعمال کاروباری برادری، طلباء، تعلیمی اداروں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کے لیے رابطے کا بنیادی ذریعہ ہے، لیکن حکومت نے بغیر کوئی معقول جواز پیش کیے پورے صوبے میں موبائل نیٹ ورک/انٹرنیٹ سروسز کو معطل کر دیا ہے، جس سے بچوں کی تعلیم، کاروباری سرگرمیاں وغیرہ بری طرح متاثر ہو رہی ہیں اور اس طرح کی غیر معینہ مدت کے لیے معطلی اسلامی جمہوریہ پاکستان 1973 کے آئین کی دفعات 9، 15، 18، 19 اور 25۔ کے تحت بنیادی اور مالیاتی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید نشاندہی کی کہ حکومت نے بین الاضلاعی/صوبائی بس سروس بھی معطل کی ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ دو رکنی بینچ کے معزز ججز نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح اٹھائے گئے اعتراضات غور طلب ہیں اور جواب دہندگان کے ساتھ ساتھ ایڈووکیٹ جنرل، بلوچستان اور اٹارنی جنرل آف پاکستان کو آئندہ سماعت کی تاریخ سے پہلے اپنے متعلقہ پیرا واز تبصرے/جواب داخل کرنے کا نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی۔ ناکامی کی صورت میں، سیکریٹری، وزارت داخلہ، اور سیکریٹری، انفارمیشن ٹیکنالوجی ٹیلی کمیونیکیشن، حکومت پاکستان 15 اگست 2025 اگلی تاریخ سماعت کو ذاتی طور پر پیش ہوں۔
خبرنامہ نمبر5514/2025
لورالائی۔13, اگست ۔ آ ئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل عابد مظہر نے لورالائی ڈویژن کا دورہ کیا انہوں نے لورالائی میں پاسنگ آوٹ پریڈ کے علاوہ تحصیل میختر میں ایک بڑی عوامی جرگہ میں بھی شرکت کی۔ جس میں کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ ، کمانڈنٹ لورالائی سکاوٹس برگیڈیئر نوید قلب عباس کے علاوہ متعلقہ آ فسران ، قبائلی عمائدین و عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جرگہ میں امن وامان ، ڈویلپمنٹ پروگرام ،کنگری ومیختر تحصیل کے مسائل پر بات چیت کی گئی۔ آ ئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل عابد مظہر نے اپنے خطاب میں علاقے میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے قبائلی عمائدین کے تعاون کو سراہا۔ اور ان سے مزید تعاون کی استدعا کی۔ کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے ائی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل عابد مظہر کی لورالائی ڈویژن کے دورے کو خوش آ ئندہ قرار دیا اور کہا کہ ان کے دورے سے امن وامان کے قیام میں مزید بہتری آ ئے گی اور جرگہ میں پیش کئے گئے عوامی مسائل کے حل کرنے میں بھی مدد ملے گی اور صوبے میں امن و امان کی بحالی اور عوام کی جان و مال کا تحفظ کے لئے سول و ملٹری ادارے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5515/2025
لورالائی 13اگست۔کمشنر لورالائی ڈویژن، ولی محمد بڑیچ نے ڈپٹی کمشنر آفس لورالائی کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ مختلف محکموں کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی، میران خان بلوچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور علی کاکڑ اور دیگر متعلقہ افسران نے کمشنر کا پرجوش استقبال کیا۔دورے کے دوران کمشنر نے ڈی سی آفس کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور وہاں جاری عوامی سروسز کا بغور جائزہ لیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی تاخیر نہ کی جائے اور ہر سائل کے مسئلے کو فوری طور پر نمٹایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا براہ راست تعلق ضلعی انتظامیہ سے ہوتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ عوام کو طویل انتظار سے بچایا جائے تاکہ ان کا اعتماد سرکاری اداروں پر بحال اور مضبوط ہو۔کمشنر نے یہ بھی زور دیا کہ تمام سرکاری ملازمین اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری اور وقت کی پابندی کے ساتھ انجام دیں۔ غیر حاضری اور کام میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ لاپرواہی اور غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔آخر میں کمشنر نے تمام افسران پر زور دیا کہ وہ ٹیم ورک کے جذبے سے کام کرتے ہوئے عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں، کیونکہ ایک ذمہ دار اور فعال ضلعی انتظامیہ ہی ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح کی ضامن بن سکتی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5516/2025
قلات13اگست ۔ کو یوم آزادی کے تقریبات کے سلسلے میں آفیسر کلب میں بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد کیاگیاٹورنامنٹ میں مختلف سکولوں کے طالبات اور ضلعی افسران نے شرکت کی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں طالبات کے درمیان شاندار میچز کھیلے گئے۔ بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ تھے جبکہ اعزازی مہمان سابقہ ڈی ایچ او ڈاکٹر علی اکبر نیچاری اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نثار احمد نورزئی تھےبیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ اور سابقہ الیکشن کمشنر ڈیڈی ہارون مینگل کے درمیان دوستانہ میچ بھی کھیلا گیا مہمان خاص ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ نے بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے فاتح ٹیموں کے لیئے نقد انعامات کا اعلان کیا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5517/2025
قلات 13اگست ۔ یوم آزادی پاکستان کے تقریبات قومی جوش وجذبے بے مباءجارہی ہیں ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی محکمہ تعلیم کی جانب سےیوم آزادی کے مناسبت سے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول قلات میں سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیاگیااسپورٹس فیسٹیول کا افتتاح ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نثار احمد نورزئی نے کیا اسپورٹس فیسٹیول میں گورنمنٹ گرلز ہائیئر سیکنڈری سکول قلات گورنمنٹ گرلز ہائیئر سیکنڈری سکول مغلزئی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چشمہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خیل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بابو محلہ سمیت دیگر سکولوں کے طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اسپورٹس فیسٹیول میں مختلف قسم کے کھیلوں کا انعقاد کیاگیا جس سے طالبات خوب لطف اندوز ہوئے ۔یوم آزادی کے تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ اس اسپورٹس فیسٹیول میں محکمہ تعلیم کے سربراہان نے شرکت کرکے طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5518/2025
گوادر 13اگست ۔ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گوادر میں 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر ایک شاندار اور پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں طالبات اور اساتذہ نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول پیش کی گئی۔ قومی ترانہ بجائے جانے پر تمام شرکاء نے احترام کے ساتھ کھڑے ہو کر وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔اس موقع پر طالبات نے یومِ آزادی کے موضوع پر ولولہ انگیز تقریریں پیش کیں، جبکہ مضمون نویسی کے مقابلے بھی منعقد ہوئے۔ ملی نغموں کی دلکش اور پ±رجوش پیشکش نے محفل کے رنگ اور بھی نکھار دیے اور ماحول کو حب الوطنی کے جذبات سے بھر دیا۔پرنسپل نے اپنے خطاب میں معرکہ حق اور جشنِ آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالی، اور طلبہ و طالبات کو وطن سے محبت، اتحاد اور خدمتِ وطن کے جذبے کو ہمیشہ زندہ رکھنے کی تلقین کی۔تقریب کے اختتام پر مختلف مقابلوں اور پروگرامز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات کو شیلڈز اور اعزازی سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5519/2025
پشین 13 اگست ۔ ڈپٹی کمشنر منصور احمد قاضی نے کہا ہے کہ ضلع کے عوام کی ترقی و خوشحالی اولین ترجیحات میں شامل ہے،ضلع کی مجموعی ترقی اور عوام کی معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچایا جارہا ہے۔یہ منصوبے مستقبل کے لیے اہم اور دور رس نتائج کے حامل ہو نگے،جبکہ ان منصوبوں کا مقصد نہ صرف عوامی ترقی کی رفتار کو تیز کرنا ہے بلکہ عوام کو درپیش مسائل و مشکلات کا قلعہ قمعہ کرنا بھی یقینی بنانا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی درخواستوں پر مشتمل مسائل و مشکلات کا آزالہ کرنے کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ضلع کے تینوں حلقوں کے منتخب نمائندوں سمیت تمام متعلقہ محکمہ جات کے ضلعی آفسران نے شرکت کی،تاکہ ڈپٹی کمشنر نے ضلع کی مجموعی ترقی اور عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ترقیاتی منصوبوں کی جلد منظوری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوامی نشاندہی پر سکولوں میں اضافی کمروں کی تعمیر،محکمہ صحت کی مزید فعالیت،میونسپل سروسز کو بہتر کرنے،پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر ترقی کے منصوبوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جا سکے،ڈپٹی کمشنر منصور قاضی کی جانب سے منتخب نمائندوں کا اعتماد حاصل کرنے اور زیر غور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا تاکہ ان منصوبہ جات سے عوام کو جلد از جلد مستفید کیا جا سکے،اور عوامی فلاح و بہبود اور ترقی کو یقینی بنایا جا سکے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور صوبائی حکومت صوبے کے عوام کو حکومت کی جانب سے بہتر خدمات کی فراہمی اور عوامی شکایات کو فوری طور پر حل کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے،ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ منتخب نمائندوں کو اعتماد میں لینے کا مقصد بھی ان عوامی مسائل و مشکلات کی درخواستوں پر عمل درآمد کرنے سے علاقے کے عوام کو خوشحالی اور ریلیف مل سکے گا۔جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری ان بروقت حکومتی اقدامات سے صوبائی و ضلعی حکومت پر عوامی اعتماد کو مزید تقویت مل سکے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5520/2025
چن13اگست ۔ ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت ضلع میں امن و امان جشن آزادی کے سیکیورٹی پلان کے حوالےسے ڈی آئی سی سی اجلاس کاانعقاد کیا گیا اجلاس میں تمام ضلعی انتظامیہ سیکیورٹی اداروں آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی، ایف سی، پولیس و لیویز فورس اور انٹیلیجنس اداروں کے کے آفیسرز و نمائندے شریک تھے اجلاس میں ضلع میں امن و امان کی قیام کیلئے ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کو تفصیلی بریفنگ دی گئی اجلاس میں 14 اگست جشن آزادی کی سیکیورٹی کے حوالےسے تفصیلی غور و خوص کے بعد جامع پلان ترتیب دیا گیا اور ضلع میں تا حکم ثانی ہر قسم کی اسلحے کی نمائش فائرنگ پر پابندی لگا دی گئی اور جشن آزادی کی مناسبت سے منعقد ہونے والی جگہوں پر سیکیورٹی اہلکاروں و آفیسرز کی تعیناتی ترتیب دے دی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چمن نے کہا کہ آج سے ضلع میں ہر قسم کی اسلحے کی نمائش اور فائرنگ ممنوع اور قابلِ سزا جرم ہے انہوں نے کہا جشن آزادی پر خوشی کا اظہار کرنا اور جشن آزادی کا دن منانا ہر محب وطن پاکستانی کا حق اور طرح امتیاز ہے اور بحیثیت ایک قوم اس سے بڑھ کر ہمارے لیے اس خوشی سے بڑھ کر اور کوئی بات اور موقع ہر گز نہیں ہو سکتی کیونکہ ازادی ایک نعمت ہے اور ہمیں اس نعمت کا صحیح طرح سے اور صحیح معنوں میں شکر ادا کرنا چاہیے انھوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی اور فقرا انگیز کی قیادت میں 14 اگست 1947 کو ایک طویل جدوجہد کے بعد بر صغیر کے مسلمانوں کو ایک ازاد اسلامی فلاحی اور جمہوری ریاست پاکستان حاصل کرنے اور بنانے میں کامیابی نصیب ہوئی بحیثیت مسلمان اور ایک قوم ہونے کے ہمارے لیے اس سے بڑھ کر فخر کا اور کامیابی کا اور کوئی بات نہیں ہو سکتی کہ اللہ تعالی نے ہمیں ایک آزاد ملک پاکستان بنانے میں ہماری صدیوں کی پرانی آرزووں کو پائے تکمیل تک پہنچایا لہذا اس دن تمام پاکستانیوں کو اللہ تعالی کے سامنے سر بسجود ہو کر اس حقیقی ازادی کا صحیح معنوں میں شکریہ ادا کرنا چاہیے اور ازادی حاصل کرنے کی اصل مقصد اور منزل کو پانے کے لیے مزید جدوجہد کرنے میں کوئی سر اٹھا نہیں رکھا جانا چاہیے انہوں نے کہا کہ ضلع کی داخلی و خارجی سڑکوں رابطہ سڑکوں اور مین شاہراوں پر گشت اور سنیپ چیکنگ کا سلسلہ مزید بڑھایا جائے اور تمام مشکوک افراد گاڑیوں موٹر سائیکل سواروں کی جامع تلاشی اور تفتیش کا سلسلہ بھی جاری رکھا جائے تاکہ عوام کی جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو انہوں نے کہا کہ ہم سب کو آئین و قانون کی بالادستی اور اپنے ادارتی قواعد و ضوابط اور اصولوں کی مکمل پابندی اور پیروی کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ ہم ایک خوشحال اور شاندار مستقبل کی تعمیر میں کامیاب ہو سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5521/2025
چمن 13اگست ۔ ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ اساتذہ کرام نے 78واں جشن ازادی کے موقع پر ملت اباد ہائی سکول میں جشن ازادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا اس پروقار تقریب میں سیاسی و قبائلی عمائدین علمائے کرام طلباء اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب میں جشن آزادی کی مناسبت سے جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا اس موقع پر ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی طلباء اساتذہ کرام سیاسی و سماجی شخصیات اور علماءکرام نےجشن آزادی کی مناسبت سے تقاریر کیں تقریب میں طلباء نے ملی نغمے ٹیبلو تقاریر اور اپنے فن کا مظاہرہ کیا تقریب سے ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی علماءکرام قبائلی و سماجی شخصیات طلباء اور اساتذہ نے پرجوش تقاریر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا انہوں نے کہا کہ 14 اگست 1947 کو اللہ تعالیٰ کی فضل و کرم سے اور آزادی کے پیروکاروں بزرگوں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے ولولہ انگیز قیادت نے اور خاص کرقائد ملت قائد اعظم محمد علی جناح علامہ اقبال اور دیگر راہنماوں کی انتھک محنت کوششوں اور جدو جہد سے ایک اسلامی فلاحی ریاست پاکستان معرضِ وجود میں آیا اور جس میں ہم آج ایک پرسکون اسلامی اور جمہوری نظام کے تحت زندگی گزار رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آج پوری امتِ مسلمہ میں پاکستان پہلا اور واحد ایٹمی طاقت والا ملک بن گیا ہے انہوں نے کہا کہس اگر ہم متحد رہیں اور اتفاق و اتحاد سے زندگی بسر کریں اور اغیار اور دشمنوں کی منصوبوں عزائم کو دور اندیشی حکمت و مصلحت پسندی سے انکا مقابلہ کریں اور انکی تیاریوں اور مکروہ عزائم کو خاک میں ملائیں تو وہ دن دور نہیں کہ پاکستان سائنس و ٹیکنالوجی اور اقتصادی میدان میں بھی ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو گا مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم پاکستان کی دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار تھے ہیں اور رہیں گے تقریب کے آخر میں پاکستان کی سالمیت و بقاءاور استحکام و خودمختاری کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور پاکستان ذندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے میدان گونج اٹھا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر5522/2025
حب خبرنامہ 13اگست
ایس ایس پی حب سید فاضل شاہ بخاری نے کہا ہیکہ جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے پولیس ہر محاذ پر سرگرم عمل ہےحب سرکل کو جرائم پیشہ افراد کے لئے نوگو ایریا بنانے میں ضلع پولیس نےاپنے تمام تر وسائل کو استعمال میں لاتے ہوئے کاروائیاں شروع کی ہیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایکشن شروع کردیا ہے رند مارکیٹ میں واردات کے دوران تہرے قتل میں ملوث چار رکنی گینگ کو گرفتار کرکے اہم پیشرفت حاصل کرلی ہے 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث گینگ پولیس کی پکڑ میں آگئی ہےگرفتار کئے گئے ملزمان نے دس سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ایس ایس پی حب نے بریفنگ میں بتایا ک حب سرکل پولیس نے جرائم کی کمر توڑتے ہوئے متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیاہے ایس ایس پی حب سید فاضل شاہ نے ویڈیو بریفنگ میں بتایا کہ حب پولیس نے چاربڑےقتل کیس کے ملزمان کو گرفتارکیا ہےملزمان نے رند مارکیٹ میں دوران ڈکیتی تین افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا یےاسی طرح ایک اور ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کرنے والے سفاک ملزم کو بھی قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا ہے ایس ایس پی نے دوران بریفنگ بتایا کہ وندر پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اغوا کے بعد کراچی میں قتل کرنے والے خطرناک ملزم کو بھی آہنی ہاتھوں میں جکڑ لیا، جبکہ ناکہ کھارڑی پر اسنیپ چیکنگ کے دوران نوشکی کے رہائشی ایک ملزم کے قبضے سے کار میں چھپائی گئی 20 کلو کرسٹائل منشیات برآمد کر لی گئی، جس کی مالیت کروڑوں روپے ہے

خبرنامہ نمبر 5523/2025
کوئٹہ 13 اگست 2025
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے اپنے حلقہ انتخاب سے تعلق رکھنے والے پاکستان فوج کے بہادر سپوتوں لیفٹیننٹ صفی اللہ شہید، لیفٹیننٹ جہانگیر شہید اور لیفٹیننٹ حبیب اللہ شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اس موقع پر صوبائی وزیر صحت نے شہداء کے لواحقین سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مادرِ وطن کے دفاع میں اپنی جان قربان کرنے والے یہ جوان ہماری تاریخ کا فخر اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کی صوبائی وزیر صحت نے شہداء کے اہل خانہ کو یادگاری تحائف بھی پیش کیے اور یقین دلایا کہ صوبائی حکومت شہداء کے خاندانوں کی مکمل معاونت اور فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اور حکومت شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے، کیونکہ انہی کی بہادری اور جرات کی بدولت آج وطن عزیز میں امن و سکون قائم ہے

خبرنامہ نمبر 5524/2025
سبی 13 اگست 2025:
یومِ آزادی کی مناسبت سے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول لہڑی میں ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی تھے، جبکہ ونگ کمانڈر لہڑی کرنل زبیر، اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ، اسسٹنٹ کمشنر بختیار آباد میر بہادر خان بنگلزئی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالستار لانگو اور محکمہ تعلیم کے دیگر افسران اساتذہ اور طالبات بھی موجود تھیں تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد طالبات نے ملی نغمے، ٹیبلو اور یومِ آزادی کی اہمیت پر مبنی تقاریر پیش کیں، جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔ ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی ایک انمول نعمت ہے، جو ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ یہ وہ معرکۂ حق تھا، جس میں حق و باطل آمنے سامنے تھے۔ اور یہ معرکہ صرف ماضی تک محدود نہیں، بلکہ حالیہ 6 اور 7 مئی کے واقعات نے ایک بار پھر پوری قوم کو یاد دلایا کہ وطن کی حفاظت اور سالمیت کے لیے ہمیں متحد رہنا ہوگا۔ اس نعمت کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اور نوجوان نسل کو تعلیم، کردار اور خدمتِ وطن میں سب سے آگے رہنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کا دن ہمیں یہ عہد دہراتا ہے کہ ہم وطن کی عزت، سالمیت اور ترقی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالستار لانگو نے اپنے خطاب میں طالبات کی تعلیمی محنت اور کامیابیوں کو ضلع سبی کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو سووینئر پیش کیا گیا، جبکہ ڈپٹی کمشنر نے ونگ کمانڈر کرنل زبیر کو سووینئر پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر سبی نے تقریب میں حصہ لینے والی طالبات کو نقد انعامات سے نوازا اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں جدید آئی ٹی لیب قائم کرنے کا اعلان کیا۔ مزید برآں، انہوں نے اسکول کی ہیڈ مسٹریس کو درکار تدریسی سامان بھی فراہم کیا۔ بعد ازاں، ونگ کمانڈر کرنل زبیر کی جانب سے ڈپٹی کمشنر سبی کا ایف سی پبلک اسکول کا خصوصی دورہ کروایا گیا، جہاں ڈپٹی کمشنر نے کلاسز کا معائنہ کیا، طلباء سے تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں سوالات کیے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے اسکول انتظامیہ کی تعلیمی ماحول بہتر بنانے کی کوششوں کو سراہا اور مزید سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

خبرنامہ نمبر 5525/2025
سبی 13 اگست 2025:
ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کرنل شہریار، اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ، اسسٹنٹ کمشنر بختیار آباد میر بہادر خان بنگلزئی سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی میں جن ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تھا، اب ان پر ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمیٹی کے تمام اراکین عملدرآمد کی نگرانی کریں گے۔ تمام افسران نے ان اسکیمات کو باقاعدہ منظوری دے دی ہے کیونکہ یہ دوسرا مرحلہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمیٹی کے دائرہ کار میں آتا ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ایکسین (ایگزیکٹو انجینئرز) فیلڈ میں موجود رہیں اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔ تین سے چھ ماہ کے اندر مقررہ اہداف مکمل کرنے کے بعد کھلی کچہریاں منعقد کی جائیں گی، جن میں عوام سے دریافت کیا جائے گا کہ شہر کے لیے مزید کن اسکیمات اور سہولیات کی ضرورت ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ تمام متعلقہ افسران نے منظور شدہ منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا، جن میں سے 85 فیصد سے زائد اسکیمات کی منظوری دی جا چکی ہے۔ تمام منصوبوں کے پی سی-ون (PC-1) دستاویزات ایکسینز کے ذریعے پیش کیے گئے تھے، جنہیں قبل ازیں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی تھی کہ کسی بھی اسکیم کی ڈپلیکیشن نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری کوشش رہی ہے کہ ضلع کے ہر وارڈ کو ترقیاتی منصوبوں میں شامل کیا جائے، اور اگر کسی علاقے کی اسکیمات رہ گئی ہیں تو انہیں دوسرے مرحلے میں شامل کیا جائے گا۔ پانی اور بجلی کے جتنے منصوبے منظور ہوئے ہیں، ان پر تیز رفتار اور معیاری کام ہونا چاہیے۔ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کی اسکیمات پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات مساوی بنیادوں پر فراہم کی جا سکیں۔ اجلاس میں تمام محکموں کے افسران کو اسکیمات کی تقسیم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ شفافیت، رفتار اور معیار کو ہر منصوبے میں یقینی بنایا جائے گا۔

خبرنامہ نمبر5526/2025
جعفرآباد 13اگست2025: ضلع جعفرآباد میں گورنمنٹ ہائی اسکول میں جشن آزادی اور معرکہ حق کے موقع پر ورڈز پاکستان اینڈ پی پی ایف کے تعاون اور محکمہ ایجوکیشن کے زیر اہتمام ایک پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے طلبہ، اساتذہ، والدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان تھے جبکہ ڈی جی بی سی آر اے سلیم کھوسہ اسسٹنٹ کمشنر جھٹ پٹ ارسلان چوہدری ورڈز پاکستان کے سی ای او ڈاکٹر حیات جمالی ڈی ای او میڈم عائشہ محکمہ تعلیم سمیت دیگر سرکاری محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ اسکول کے طلبہ و طالبات نے ملی جوش و جذبے کے ساتھ قومی نغمے، تقریریں اور ٹیبلو پیش کیے جن میں آزادی کی اہمیت، تحریکِ پاکستان کی قربانیاں اور معرکہ حق کی جدوجہد کو خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا۔ سامعین نے طلبہ کی محنت اور جذبے کو سراہتے ہوئے پرتپاک تالیاں بجا کر داد دی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خالد خان نے کہا کہ پاکستان ایک زندہ اور غیرت مند قوم ہے جو ہمیشہ اپنے وقار اور آزادی کو قائم رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کی شمع کو روشن رکھنا ہر پاکستانی پر لازم ہے کیونکہ ہمارے بزرگوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر اس شمع کو روشن کیا، اس لیے ہمیں اس کی حفاظت کرنی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے، ہماری مسلح افواج نے ہمیشہ مشکل وقت میں اپنی جانوں کی قربانی دے کر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا اور وطن عزیز کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔ ڈپٹی کمشنر نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ تعلیم، اتحاد اور محنت کو اپنا شعار بنائیں تاکہ پاکستان کا مستقبل مزید روشن اور مستحکم ہو۔ تقریب کا اختتام دعائے خیر اور قومی ترانے کے ساتھ ہوا۔

خبرنامہ نمبر5527/2025
چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت محکمہ ثقافت و سیاحت میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ ثقافت و سیاحت کا فروغ ایک جامع حکمت عملی کے تحت ملک کی معیشت کو مستحکم کرتا ہے، معاشرتی ہم آہنگی کو بڑھاوا دیتا ہے اور ملک کو عالمی سطح پر مثبت پہچان دیتا ہے، اس مقصد کے حصول کے لیے تعلیمی اداروں، حکومت، اور نجی شعبے کے مابین تعاون لازمی ہے تاکہ ثقافتی ورثے کی حفاظت، سیاحتی سہولیات کی فراہمی، اور عالمی مارکیٹنگ کو بہتر بنایا جا سکے۔ صوبائی حکومت اس سلسلے میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہیں۔ اس موقع پر سیکرٹری کلچر سہیل الرحمٰن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبائی حکومت نے 40 کروڑکا آرٹسٹ ویلفیئر انڈومنٹ فنڈ قائم کیا ہے۔ محکمہ نے فنکاروں کی رجسٹریشن کا عمل شروع کیا اور مختلف کیٹیگریز کے 1519 فنکاروں نے رجسٹریشن کروائی، اس کے مطابق فنکاروں کے تمام طبقات یعنی موسیقاروں، تھیٹر، فائن آرٹس، کمپیئرز، فوک ڈانسرز کے درمیان الیکشن کرایا گیا اور الیکشن کی بنیاد پر کمیٹی کی تشکیل نو کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ نے کیچ کلچرل کمپلیکس تربت میں موسیقی اور آرٹ کی کلاسز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ بلوچستان کے ثقافتی ورثے اور سیاحتی پوٹینشل پر لیکچرز کا سلسلہ بلوچستان کی یونیورسٹیوں، کالجوں اور دیگر اداروں میں شروع کر دیا گیا ہے۔ قدیم بلوچستان کے سالانہ تحقیقی جریدے کی اشاعت، نوجوانوں کے ثقافتی مشغولیت کے پروگرام جیسے آرٹ کے مقابلے اور ثقافت اور سیاحت پر بحث، اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈیپارٹمنٹل ویب سائٹ کی ترقی، مہر گڑھ پر پہلا کتابچہ تیار کیا گیا، یونیورسٹی آف کیمبرج کے ساتھ بلوچستان کے ہیریٹیج سائٹس کے لیے GIS پر مبنی ڈیٹا کی ترقی کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے جس میں 14 ملازمین کی استعداد کار میں اضافہ شامل ہے۔ بلوچستان کے ثقافتی ورثے پر مختصر دستاویزی فلموں کی تیاری کے لیے بینزول کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط؛ بلوچستان میں 26 سال کی خاموشی کے بعد تھیٹر کی بحالی جیسے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔

خبرنامہ نمبر2025 /5528
کوئٹہ13اگست:-گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ پاکستان کی اُنہتر ویں سالگرہ کے موقع پر میں پوری قوم کو مبارک پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزادی دلیر قوموں کو دلیری سے ملتی ہے. جسطرح بلوچستان پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہے اسطرح پاکستان پوری مسلم دنیا کے ماتھے کا جھومر ہے. آج ہم ایک نہیں بلکہ دو مختلف خوشیوں کا جشن منا رہے ہیں ایک یوم آزادی پاکستان کا جشن اور دوسرا معرکہ حق میں پاکستان کی جیت کا جشن. اس کے علاوہ یہ بتانا ضروری سمجھتا ہوں کہ آج لاہور میں معرکہ حق میوزیم کا افتتاح بھی کیا جا رہا ہے. انہوں نے کہا کہ آزادی درحقیقت انسانی زندگی کا اصل جوہر ہے جو افراد کو اپنی خودمختاری زندگی گزارنے کے ساتھ ساتھ آزادانہ انتخاب کرنے اور اپنی تقدیر خود بنانے کے قابل بناتا ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں جشن آزادی پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی، کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان، پارلیمنٹرینز، صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی سمیت خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ برصغیر پاک و ہند کی تاریخ میں چودہ اگست 1947 کا دن وہ تاریخی دن ہے جب پاکستان ایک آزاد اور خودمختار مملکت کے طور پر معرض وجود میں آیا تھا۔ برصغیر کے مسلمان اپنی بےشمار قربانیوں کے نتیجے میں انگریزوں کی غلامی اور جبر سے آزاد ہوئے. اج ہم تحریک آزادی کے ان تمام شہداء اور غازیوں کو بھی خراج تحسین پیش کر رہے ہیں جنہوں نے خود سختیاں برداشت کر کے ہمارے لیے یہ وطن حاصل کیا۔ انہوں نے تو اپنا فرض ادا کر دیا ہے اب یہ ہماری خاص طور پر نوجوان نسل کی ذمہ داری ہے کہ اس آزادی کو برقرار رکھیں. اپنے پیارے وطن کی سلامتی اور ترقی کیلئے بلند حوصلے اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ ہر وقت پرعزم رہیں. گورنر مندوخیل نے کہا کہ حالیہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں افواج پاکستان نے عددی برتری کو ٹھکراتے ہوئے اپنی دلیری اور جرأت کا نمایاں مظاہرہ کیا اور تاریخ میں ایک یادگار فتح رقم کی۔ یہ شاندار جیت افواج پاکستان کی طاقت کا منہ بولتا ثبوت ہونے کے ساتھ ساتھ مسلم ممالک کیلئے امید کی کرن بھی ہے. انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے قیام کے بعد ایک طویل سفر طے کیا ہے لیکن ہمیں اب بھی بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جو ہماری ترقی میں رکاوٹ ہیں۔ ہمارے ملک کے موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ پوری قوم ایک بار پھر اسی جذبے کو پروان چڑھائے اور قومی اتحاد و اتفاق کا بھرپور مظاہرہ کریں تاکہ ہم سب مل کر ملک کی تعمیر اور ترقی کو یقینی بنائیں۔ ہمیں ایک روشن اور مسلسل آگے بڑھتا ہوا ترقی یافتہ پاکستان کے خواب کی تعبیر کرنی ہے جس کیلئے ہمیں معاشی استحکام، سماجی انصاف اور سیاسی ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوششیں کرنی ہوگی۔ گورنر مندوخیل نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس ملک کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور ہمیں ملک و قوم کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے – آمین۔
°°°°
خبرنامہ نمبر2025 /5529
کوئٹہ13 اگست:-وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم دشمن کے ہر وار کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے سیکورٹی فورسز کی بے مثال قربانیوں کی بدولت بلوچستان میں امن کا سورج طلوع ہورہا ہے بلوچ نوجوانوں کو بھڑکا کر پہاڑوں پر بھیجنے والوں کے اپنے بچے ترقیاتی ممالک میں پڑھ رہے ہیں جبکہ عام بلوچ کو لاحاصل جنگ میں دھکیل دیا گیا ہے یہ عناصر بلوچ بچیوں کو خود کش جیکٹ پہنا رہے ہیں جبکہ ہم انہیں ہارورڈ اور آکسفورڈ بھیج رہے ہیں بلوچ عوام کو خود فیصلہ کرنا ہے کہ کون ان کی خدمت کررہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو کوئٹہ میں معرکہ حق جشن آزادی کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہم پرعزم ہیں کہ ہم بلوچ کو لاحاصل جنگ سے نکال کر امن و ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے انہوں نے کہا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے اور اس کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے وزیر اعلیٰ نے پاک فوج، رینجرز، ایئر فورس، نیوی، پولیس اور لیویز فورس سمیت تمام سیکیورٹی اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیوں سے آج پاکستان میں امن قائم ہے سیکورٹی فورسز میں موجود ملک کے کے دور دراز علاقوں کے بہادر جوان بلوچستان میں قیام امن کے لئے کوشاں ہیں اور ان کے مقدس خون کی بدولت بلوچستان کا امن دوبارہ لوٹ رہا ہے انہوں نے کہا کہ دشمن بلوچستان میں نفرت اور انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے مگر یہ تمام کوششیں ناکام ہوں گی میر سرفراز بگٹی نے دہشت گردوں کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جو عناصر بلوچیت کے نام پر معصوم شہریوں، اساتذہ، مزدوروں اور لیڈروں کو شہید کر رہے ہیں وہ بلوچ نہیں بلکہ محض دہشت گرد ہیں بلوچ اپنی روایات کے امین ہوتے ہیں جو ناحق قتل و غارت نہیں کرتے اپنے ہمسایوں کا خیال رکھتے ہیں مہمانوں کے تحفظ کے لئے اپنی جانیں تک گنوا دیتے ہیں جو عناصر بلوچیت کے نام پر خون ریزی کرتے ہیں انہیں بلوچ کہلوانے کا کوئی حق نہیں انہوں نے کہا کہ ریاست اور عوام دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں اور ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے تاہم امن و امان قائم رکھنا اور رائٹ ٹو اسمبل ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے حکومت بلوچستان اس فرض کو ہر صورت پورا کرے گی انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل ہم نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ صوبے میں امن قائم کیا جائے گا الحمدللہ آج صورتحال واضح طور پر بہتری کی جانب گامزن ہے بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں آج بھی ہمارے سیکیورٹی اہلکار عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں ایک بہادر سپاہی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زخمی ہونے کے باوجود اس نے محاذ چھوڑنے سے انکار کرتے کیا یہی وہ جذبہ ہے جو بلوچستان میں دیرپا امن کی ضمانت ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام سیکیورٹی فورسز، لیویز اور پولیس کی قربانیوں کو ہمیشہ عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان قربانیوں کے نتیجے میں صوبہ دوبارہ امن و سکون کا گہوارہ بن رہا ہے نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ وہ بیرونی پروپیگنڈے اور گمراہ کن عناصر سے ہوشیار رہیں، کیونکہ دشمن کی تمام کوششیں صوبے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے ہیں انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن شرط یہ ہے کہ آئینِ پاکستان کو تسلیم کیا جائے وزیراعلیٰ نے کہا کہ کچھ عناصر بلوچ نوجوانوں کو پہاڑوں پر دھکیل رہے ہیں لیکن حکومت انہیں تعلیم، روزگار اور ترقی کے مواقع فراہم کر کے معاشرے کا فعال حصہ بنانے کے لئے پرعزم ہے ان کی انہوں نے کہا کہ اس وقت 28 ہزار بلوچ نوجوان پاک فوج میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور مادرِ وطن کے دفاع میں پیش پیش ہیں چند گمراہ کن عناصر اپنے پروپیگنڈے سے 25 کروڑ پاکستانیوں کو نقصان نہیں پہنچا سکتے یونیورسٹی اور کالج کے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے انہیں گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن حکومت ان کے جائز مسائل حل کرنے کے لیے پُرعزم ہے انہوں نے کہا کہ ان کے دورِ حکومت میں کسی تعلیمی شعبے یا سرکاری نوکری کی فروخت کی اجازت نہیں دی گئی اور میرٹ پر سختی سے عمل جاری رہے گا وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ وہ خود یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں میں جا کر طلبہ کے مسائل سنیں گے اور آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے ان کے تمام جائز مطالبات پورے کریں گے۔
°°°°

خبرنامہ نمبر2025 /5529
کوئٹہ13 اگست:-وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم دشمن کے ہر وار کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے سیکورٹی فورسز کی بے مثال قربانیوں کی بدولت بلوچستان میں امن کا سورج طلوع ہورہا ہے بلوچ نوجوانوں کو بھڑکا کر پہاڑوں پر بھیجنے والوں کے اپنے بچے ترقیاتی ممالک میں پڑھ رہے ہیں جبکہ عام بلوچ کو لاحاصل جنگ میں دھکیل دیا گیا ہے یہ عناصر بلوچ بچیوں کو خود کش جیکٹ پہنا رہے ہیں جبکہ ہم انہیں ہارورڈ اور آکسفورڈ بھیج رہے ہیں بلوچ عوام کو خود فیصلہ کرنا ہے کہ کون ان کی خدمت کررہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو کوئٹہ میں معرکہ حق جشن آزادی کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہم پرعزم ہیں کہ ہم بلوچ کو لاحاصل جنگ سے نکال کر امن و ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے انہوں نے کہا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے اور اس کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے وزیر اعلیٰ نے پاک فوج، رینجرز، ایئر فورس، نیوی، پولیس اور لیویز فورس سمیت تمام سیکیورٹی اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیوں سے آج پاکستان میں امن قائم ہے سیکورٹی فورسز میں موجود ملک کے کے دور دراز علاقوں کے بہادر جوان بلوچستان میں قیام امن کے لئے کوشاں ہیں اور ان کے مقدس خون کی بدولت بلوچستان کا امن دوبارہ لوٹ رہا ہے انہوں نے کہا کہ دشمن بلوچستان میں نفرت اور انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے مگر یہ تمام کوششیں ناکام ہوں گی میر سرفراز بگٹی نے دہشت گردوں کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جو عناصر بلوچیت کے نام پر معصوم شہریوں، اساتذہ، مزدوروں اور لیڈروں کو شہید کر رہے ہیں وہ بلوچ نہیں بلکہ محض دہشت گرد ہیں بلوچ اپنی روایات کے امین ہوتے ہیں جو ناحق قتل و غارت نہیں کرتے اپنے ہمسایوں کا خیال رکھتے ہیں مہمانوں کے تحفظ کے لئے اپنی جانیں تک گنوا دیتے ہیں جو عناصر بلوچیت کے نام پر خون ریزی کرتے ہیں انہیں بلوچ کہلوانے کا کوئی حق نہیں انہوں نے کہا کہ ریاست اور عوام دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں اور ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے تاہم امن و امان قائم رکھنا اور رائٹ ٹو اسمبل ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے حکومت بلوچستان اس فرض کو ہر صورت پورا کرے گی انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل ہم نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ صوبے میں امن قائم کیا جائے گا الحمدللہ آج صورتحال واضح طور پر بہتری کی جانب گامزن ہے بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں آج بھی ہمارے سیکیورٹی اہلکار عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں ایک بہادر سپاہی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زخمی ہونے کے باوجود اس نے محاذ چھوڑنے سے انکار کرتے کیا یہی وہ جذبہ ہے جو بلوچستان میں دیرپا امن کی ضمانت ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام سیکیورٹی فورسز، لیویز اور پولیس کی قربانیوں کو ہمیشہ عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان قربانیوں کے نتیجے میں صوبہ دوبارہ امن و سکون کا گہوارہ بن رہا ہے نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ وہ بیرونی پروپیگنڈے اور گمراہ کن عناصر سے ہوشیار رہیں، کیونکہ دشمن کی تمام کوششیں صوبے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے ہیں انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن شرط یہ ہے کہ آئینِ پاکستان کو تسلیم کیا جائے وزیراعلیٰ نے کہا کہ کچھ عناصر بلوچ نوجوانوں کو پہاڑوں پر دھکیل رہے ہیں لیکن حکومت انہیں تعلیم، روزگار اور ترقی کے مواقع فراہم کر کے معاشرے کا فعال حصہ بنانے کے لئے پرعزم ہے ان کی انہوں نے کہا کہ اس وقت 28 ہزار بلوچ نوجوان پاک فوج میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور مادرِ وطن کے دفاع میں پیش پیش ہیں چند گمراہ کن عناصر اپنے پروپیگنڈے سے 25 کروڑ پاکستانیوں کو نقصان نہیں پہنچا سکتے یونیورسٹی اور کالج کے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے انہیں گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن حکومت ان کے جائز مسائل حل کرنے کے لیے پُرعزم ہے انہوں نے کہا کہ ان کے دورِ حکومت میں کسی تعلیمی شعبے یا سرکاری نوکری کی فروخت کی اجازت نہیں دی گئی اور میرٹ پر سختی سے عمل جاری رہے گا وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ وہ خود یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں میں جا کر طلبہ کے مسائل سنیں گے اور آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے ان کے تمام جائز مطالبات پورے کریں گے۔
°°°°

خبرنامہ نمبر2025 /5530
تربت13اگست:-تربت میں ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی نگرانی میں 14 اگست کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس سمیت سرکاری عمارتوں پر جھنڈے لگائے گئے ہیں اور برقی قمقمے روشن کرکے جشن آزادی کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس سال تربت میں 14 اگست کو شایان شان طریقہ سے منانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، اج رات پورے شہر میں جھنڈے لگائے گئے ہیں اور پاکستانی پرچم سے مزین برقی قمقمے جابجا روشن کیے گئے ہیں۔
°°°°

13th-August-2025

14-08-2025

DGPR ADVERTISEMENTS

12th-August-2025

12th-August-2025

DGPR ADVERTISEMENTS

12th-August-2025

11th-August-2025

11th-August-2025

DGPR ADVERTISEMENTS

10th-August-2025

11-08-2025

10-08-2025

10-08-2025

DGPR ADVERTISEMENTS

7th-August-2025

07-08-2025

DGPR ADVERTISEMENTS

06-08-2025

07-08-2025